Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    آذر بائیجان کے صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 26 یا 27 اپریل کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

    باغی ٹی وی : آذربائیجان کے صدر کے دورے کے دوران موٹر وے M-6، M-9 اور پیٹرولیم سیکٹر میں سرمایہ کاری سے متعلق اہم معاہدے متوقع ہیں معاہدوں کو حتمی شکل دینے کے لیے آذربائیجان کے وزیر معیشت میکائیل جبا روف 8 اپریل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اس طرح صدر الہام علیوف کے دورے کے بعد پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے دو بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری سے عملی اقدامات کا آغاز ہوجائے گا۔

    پیٹرولیم، بنیادی ڈھانچے، تجارت اور آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔سکھر-حیدرآباد موٹروے ایم-6 اور ایم-9 میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تجویز پیش کی گئی ہے بدین میں آذربائیجان کی سرمایہ کاری سے ایک جدید آئل ریفائنری قائم کی جائے گی آذربائیجان وائٹ پائپ لائن منصوبے میں سرمایہ کاری پر بھی رضامند ہو گیا ہے۔پیٹرولیم سیکٹر میں 300 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہوگی۔

    ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    توقع ہے کہ اس دورے کے نتیجے میں پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گا۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

  • ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    ٹرمپ کے ٹیرف کا شکار دور افتادہ جزائر جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز عائد کیے گئے تجارتی ٹیرف کا دائرہ دنیا کے دور افتادہ غیر آباد برفانی جزیروں تک جا پہنچا،جہاں صرف پینگوئنز رہتی ہیں-

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار کے مطابق انٹارکٹکا کے قریب آسٹریلیا کے زیر انتظام غیر آباد جزائر ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز پر بھی امریکا کی جانب سے 10 فیصد تجارتی ٹیرف عائد کر دیا گیا ہےیہ جزائر زمین کے دور افتادہ ترین مقامات میں شمار ہوتے ہیں جہاں صرف برفانی گلیشیئرز اور پینگوئن پائے جاتے ہیں، ان جزائر پر انسانی آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہے اور یہاں انسانوں کا آخری دورہ تقریباً 10 سال قبل ہوا تھا۔

    وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کی گئی ٹیرف کا شکار ہونے والے ممالک کی فہرست میں ان جزیروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز میں کوئی عمارت یا انسانی آبادی موجود نہیں ہیں، اس وجہ سے ان جزائر کے حوالے سے پیش کیے گئے برآمدی اعداد و شمار حیران کن ہیں۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    عالمی بینک کیمطابق 2022 میں امریکا نےان جزیروں سے 14 لاکھ ڈالرمالیت کی درآمدات کیں جن میں زیادہ ترمشینری اور الیکٹریکل آلات شامل تھے تاہم ان اشیا کی نوعیت واضح نہیں۔

    برطانوی اخبار کے مطابق ہرڈ آئی لینڈ اور میکڈونلڈ آئی لینڈز کے علاوہ دیگر آسٹریلوی بیرونی علاقوں (ایکسٹرنل ٹیریٹریز) جیسے کوکوس (کیلنگ) آئی لینڈز، کرسمس آئی لینڈ اور نورفولک آئی لینڈ پر بھی ٹیرف عائد کیا گیا ہے حالانکہ یہ علاقے خود مختار نہیں ہیں اور آسٹریلیا کے ماتحت سمجھے جاتے ہیں۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    نورفولک آئی لینڈ کی آبادی صرف 2188 افراد پر مشتمل ہے اور اس پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے جو آسٹریلیا پر عائد 10 فیصد ٹیرف سے 19 فیصد زیادہ ہے سال 2023 میں نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو تقریباً 6 لاکھ 55 ہزار امریکی ڈالر کی برآمدات ہوئیں جن میں 4 لاکھ 13 ہزارڈالر کے چمڑے کے جوتے شامل تھے، تاہم نورفولک آئی لینڈ کے ایڈمنسٹریٹر جارج پلانٹ نے ان اعداد و شمار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نورفولک آئی لینڈ سے امریکا کو کسی بھی قسم کی برآمدات کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم اینتھونی البانیز نے ان جزائر پر عائد کردہ ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’نورفولک آئی لینڈ پر 29 فیصد ٹیرف لگا دیا گیا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ نورفولک آئی لینڈ امریکا جیسے بڑے تجارتی ملک کے لیے کوئی خطرہ ہے، لیکن یہ ظاہر کرتا ہے کہ زمین پر کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں‘۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہےامریکا کی جانب سے اعلان کردہ یہ ٹیرف 100 سے زائد ممالک پر لاگو ہوگا اور اس کا نفاذ 9 اپریل سے ہوگا۔

  • زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں7 کروڑ ڈالر کا اضافہ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملکی سرکاری ذخائر کی مالیت 28 مارچ کو 10 ارب 67 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی سرکاری ذخائر میں اضافے کے بعد قومی ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 57 کروڑ 97 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس اس وقت 4 ارب 90 کروڑ 34 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

  • پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ غلط باتیں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش بھٹو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلط باتیں پھیلا کر پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہےآئین کےمطابق ہر3 ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہونا چاہئیےلیکن یہ اجلاس نہیں بلاتےسی سی آئی میں کینالز کو چیلنج کیا ہوا ہے آپ سےزیادہ میرے لیےکینال اہم معاملہ ہے پیپلزپارٹی کینال معاملےپر ہر چیز کی قربانی دےسکتی ہے،ن لیگ ہماری سپورٹ سےحکومت میں ہے حکومت گرانااپوزیشن چاہتی ہے-

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نےکینال کی منظوری نہیں دی ہم کینال نہیں بننےدینگےنہ بن رہے ہیں، دھرنوں سےلوگ نہیں رکیں گے، جلسےمیں لوگ آئیں گے پنجاب حکومت نے کینالز کا منصوبہ بنایا ہے، کینالز کےخلاف احتجاج کریں، ہمارے خلاف احتجاج نہ کریں۔

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوام جانتے ہیں صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے، سندھ حکومت کوشش کررہی ہے کہ کسان کو اسکی محنت کا پورا صلہ ملے جنوری میں نگراں دور میں ارسا نےسرٹیفکیٹ دیا، ہم نےارسا سرٹیفکیٹ پر دس ماہ قبل اعتراض کیا تھا،میرا خط سوشل میڈیا پر بہت پھیل رہا ہے، لوگ ڈس انفارمیشن پھیلاتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا جواب ہم نےبھیجا ہے، کینالز پر سب سے پہلےمخالفت ہم نے کی تھی ایکنک اجلاس کےایجنڈا پر کینال نہیں لایا گیا سختی سےتردید کرتا ہوں کہ کینال پر کام ہورہا ہے چھوٹےواٹرکورسز کو کینال نہ سمجھیں کینال کوئی نہیں نکلا ہے،انہوں نے سوال کیا کہ پیسوں کےبغیر کینال کا کام کیسےہوگیا؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو گمراہ کرکے پیپلزپارٹی کو ہدف نہ بنایا جائے۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس بلانے پر جواب نہیں آیا آئین میں ہے کہ ہر تین ماہ میں سی سی آئی اجلاس ہوآئین کہتا ہےکہ سی سی آئی اجلاس ہونا چاہئے ہم نےسی سی آئی میں ارسا کی اپروول کو چیلنج کیا ہے وہ خود ہی سی سی آئی سےبھاگ رہے ہیں، صدر زرداری نےدنیا کےسامنےکہاکہ کینالز کو سپورٹ نہیں کرتا کینالز کےخلاف ہمارا کیس مضبوط ہے وہ کبھی کینالز نہہں بنا سکتے وزیراعظم سےدرخواست ہےکہ وہ فی الفور کینالز منصوبہ واپس لینےکا اعلان کریں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنجاب حکومت کینالز کا کیس لائی وفاقی وزارت منصوبہ بندی نےبھی اس پر اعتراض کیا تھا سب جانتےہیں صوبوں کی ہم آہنگی کتنی ضروری ہے سب انشااللہ سازشوں کو ناکام کریں گے حکومت گندم کی امدادی قیمت کا تعین نہیں کررہی ہے۔

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

  • یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

    یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں اس سے قبل بھی یونان میں تارکین وطن کی کشتیوں کے درجنوں حادثات سامنے آچکے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز  کہکشاں دریافت کر لی

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    امریکی خلائی ادارے ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (JWST) کا استعمال کرتے ہوئے ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں JADES-GS-z13-1 دریافت کی ہے، جو بگ بینگ کے صرف 33 کروڑ برس بعد وجود میں آئی تھی۔

    باغی ٹی وی : ناسا کے مطابق یہ کہکشاں غیر متوقع طور پر چمکدار الٹرا وائلٹ (یو وی) روشنی، خاص طور پر ہائیڈروجن ایٹمز سے خارج ہو تے لائمین-الفا ظاہر کرتی ہے، جو ابتدائی کائنات میں موجود گھنے غیر متحرک ہائیڈروجن بادلوں کی موجودگی کے باوجود حیران کن ہے اس اخراج کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ کائنات کی ری آئنائزیشن—جب یو وی روشنی نے ہائیڈروجن ایٹمز کو آئنائز کر کے دوبارہ نمودار کی—پہلے سے متو قع وقت سے قبل واقع ہوئی۔

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    JADES کائنات کی مشاہدے میں آنے والی سب سے دور کہکشاؤں میں سے ہے اس کی روشنی کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ تک پہنچنے میں تقریباً 13.5 ارب سال لگے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کہکشاں کائنات کی عمر کے قریب قریب ہے، یہ دریافت ابتدائی کہکشاؤں کی تشکیل کے بارے میں موجود نظریات کو چیلنج کرتی ہے اور ابتدائی کائنات کی حالت کے بارے میں نئے بصیرت فراہم کرتی ہے۔ ​

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

  • باغبانپورہ  قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    لاہور:باغبانپورہ کے قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آگئے-

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق مقتولہ کے ساتھ پہلے گینگ ریپ کیا گیا، قتل ہونے والی لڑکی بسی موڑ باغبانپورہ کی رہائشی اور منشیا ت کی عادی تھی، 5 افراد نے لڑکی کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا، باغبانپورہ پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں فیضان،فیاض،شان، علی عرف بھولا،علی رضا شامل ہیں –

    ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان کے مطابق قبرستان سے ملنے والی لڑکی کی لاش کی شناخت نگینہ کے نام سے ہوئی ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے-

    ایس پی کینٹ ڈویژن اویس شفیق نے کہا ہے کہ قتل کی واردات میں ملوث تمام ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائےگی-

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

  • پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہوگیا۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق پی ایس ایل 10کے ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں جب کہ 7 اپریل سےنجی کورئیر سینٹرز پرٹکٹ دستیاب ہوں گےہر میچ میں ٹکٹ رَیفل بھی ہوگا جس میں شائقین کو انعامات دیئے جائیں گے۔

    sports

    واضح ر ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا آغاز 11 اپریل کو ہوگا،6 ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا،پی ایس ایل 10 کا فائنل18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

  • سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت نئی ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 25 ہزار 500 روپے ہےاس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونا 2 لاکھ 79ہزار63 روپے پر پہنچ گیا،آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونےکی قیمت5 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 89 ڈالر فی اونس ہے۔

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

  • تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    تاجر برادری کا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم

    اسلام آباد: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی پر حکومت کے مشکور ہیں اس سے کاروباری برادری کو ریلیف ملے گا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں صدرایف پی سی سی آئی نے ایف پی سی سی آئی کے عہدیداران کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا فرض ہے معاشی استحکام کیلئے کام کریں، وزیراعظم کے اعلان پر تاجروں کو آگے آنا چاہئے۔

    عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ ہمیں پیداواربڑھانے کیلئے کام کرنا ہوگا، پیداواری لاگت میں کمی سے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی گنجائش موجود ہے، ملک اچھی سمت میں جا رہا ہے، ایف پی سی سی آئی نے 10 ماہ جنگ لڑی، بجلی بلوں میں کمی پر کاروباری برادری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملک اچھی سمت میں جارہا ہے، مثبت اقدام سے عام آدمی، صنعتوں پر بوجھ کم ہوگا۔

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے،خالد مسعود سندھو

    پیٹرن ان چیف ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر نے کہا کہ آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈسکوز کی نجکاری سے 600 ارب کی چوری رکے گی، جنکوز کی فروخت سے 9 ارب روپے قومی خزانے میں ملے، حکومت نے بند جنکوز کو فروخت کیا، ہم نے ثابت کر دیا آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے غلط تھے۔

    اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرز اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت ملک میں صنعت اور کاروبار کو بحال کرنے میں سنجیدہ ہے اور انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ڈاکٹر گوہر اعجاز نے یو بی جی اور ایف پی سی آئی سے مل کر آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھایا۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    ایس ایم تنویر نے مزید کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے اور وزیر خزانہ نے یو بی جی کے وفد کو بجلی کے نرخ کم ہونے کی نوید دی تھی انہوں نے گزشتہ دس ماہ سے تواتر سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وکالت کی اور کہا کہ یو بی جی بزنس یونٹی کی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔

    ایس ایم تنویر نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ انشاء اللہ ہم بینکوں کی شرح سود کو بھی سنگل ڈیجٹ کرائیں گے۔

    چیئرمین پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن شیخ عمر ریحان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کے یونٹ میں 7 روپے 59 پیسے کمی کو صنعتوں کے لئے خوش آئند قرار دیا ہے اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا۔

    گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    علاوہ ازیں صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ یہ دیرینہ مطالبہ تھا جس کی تکمیل کاروباری طبقے کے لیے خوش آئند ہے۔ میاں ابوذر شاد نے کہا کہ اس فیصلے سے برآمدات اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور نائب صدر شاہد نذیر چودھری نے کہا کہ اس سے مہنگائی میں کمی آئے گی۔

    لاہور چیمبر کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کے کاروبار دوست اقدامات معیشت کی بحالی کے لیے کلیدی ہیں اور وزیراعظم کا یہ اقدام معیشت کی بحالی کی جانب اہم قدم ہے۔ سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے بھی اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ اس سے صنعتی ترقی کو تقویت ملے گی۔

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان بزنس فورم، خواجہ محبوب نے بیان میں کہا کہ وزیراعظم کے اعلان کردہ بجلی کمی پیکچ کو سراہتے ہیں، مثبت شروعات کی طرف وزیراعظم کا اہم قدم ہے، اس اقدام سےزراعت اورانڈسٹری کو کسی حدتک ریلیف ملے گا، بزنس کمیونٹی 12روپے یونٹ کمی کی منتظر تھی، امید کرتے ہیں کچھ ماہ بعد بجلی کے نرخ میں کمی کی مزید خوشخبری ملے گی، بجلی بلوں سےغیر ضروری سرچارجز کو بھی ختم کیا جائے، برآمدات کو بڑھانے کے لیے روپیہ کو بھی تگڑا کرنے کی ضرورت ہے۔

    واضح ہے کہ وزیراعظم نے بجلی کے گھریلو صارفین کے لئے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے فی یونٹ ہوگیا صنعتی صارفین کے لئے 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا، جس کے بعد صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا فی یونٹ 40 روپے 60 پیسے کا ہوگیا۔

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات