Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا تاہم وزیراعظم کے قوم سے خطاب اور بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی آ گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 1 سو کی حد پار کرگیا۔

    معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے بعد انڈیکس 1131 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں آج 452 کمپنیز کے بیالیس کروڑ 21 لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے، جن کی مالیت28 ارب 16 کروڑ روپے رہی۔

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    چار گھنٹے انتظار،پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی دہشتگردی بے نقاب،امریکا میں قتل کی سازش پکڑی گئی

    واشنگٹن: امریکی تحقیقات میں بھارتی خفیہ ایجنسی "را” کے ایک ایجنٹ کی جانب سے امریکا میں قتل کی سازش کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی جسٹس ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ایجنٹ "GS” نے نیویارک میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کے لیے 15 ہزار ڈالر ادا کیے، یہ رقم نیویارک کے 27 اسٹریٹ اور 11 ایونیو پر منتقل کی گئی، جس کا ریکارڈ امریکی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

    تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ بھارتی ایجنسی کے لیےکام کرنےوالے ایک اور ایجنٹ وکاش یادو کا نام بھی اس سازش میں شامل ہے، امریکی عدالت میں بھارتی جاسوسوں کے نیٹ ورک پر شکنجہ کسا جا رہا ہے اور را کی غیر قانونی سرگرمیوں پر سخت اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، امریکہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے غیر ملکی سرزمین پر دہشت گردی کی سازش کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے اور سخت کارروائی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

    چار گھنٹے انتظار،پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی

    عید کی چھٹیاں، ہیڈ پنجند پر سیاحوں کا جم غفیر، حفاظتی انتظامات غائب، بڑے حادثے کا خدشہ

    بیرسٹر سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

  • گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    گوری خان نے اپنا اپارٹمنٹ کتنے میں فروخت کیا؟

    ممبئی: اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے ممبئی کے علاقے دادر ویسٹ میں واقع اپنا کوہ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ فروخت کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوری خان نے اپنا کوہِ نور الٹیسیمو اپارٹمنٹ جس کا کل رقبہ 2000 مربع فٹ ہے اسے 11 کروڑ 61 لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کر دیا ہے شاہ رخ خان کی اہلیہ نے یہ اپارٹمنٹ اگست 2022ء میں ساڑھے 8 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا جس کی فروخت کے بعد اُنہیں تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا منافع ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصہ پہلے شاہ رخ خان اپنی پوری فیملی کے ساتھ اپنا گھر ’منت ہاؤس‘ چھوڑ کر ایک چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئے ہیں،اداکار کے چھوٹے اپارٹمنٹ میں منتقلی کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے27 ہزار مربع فٹ کے گھر کی مزید توسیع کرنا چاہتے ہیں اور گھر کا تعمیراتی کام تقریباً 2 سال میں مکمل ہو گا۔

    خیال رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991ء میں شادی کی تھی اور اب ان کے 3 بچے آریان خان، سہانا خان اور ابراہم خان ہیں۔

  • پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

    پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی۔

    باغی ٹی و ی: ایشین کرکٹ کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا ورچوئل اجلاس ہوا جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے شرکت کی پاکستان کو صدارت ملنے کا فیصلہ اے سی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد اگلی مدت کے لیے اے سی سی کی صدارت پاکستان کے پاس رہے گی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہوں گے اور ایشین کرکٹ کونسل باضابطہ اعلا ن کرے گی۔

    قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی سربراہی عبوری طور پر سری لنکا کرکٹ بورڈ کے صدر شمی سلوا کے پاس تھی تاہم جنرل کونسل اجلاس کے بعد صدارت محسن نقوی کے سپرد کی گئی۔

  • بیرسٹر  سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    بیرسٹر سیف نےاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے میڈیا کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خبروں کی تردید کر دی-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے بارے میں کسی کو کوئی نیا ٹاسک نہیں دیا انہوں نے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ بغیر تصدیق کے ذرائع سے خبریں نشر کرنے سے گریز کرے عمران خان سے ملاقات میں حکومتی معاملات، دہشت گردی اور افغانستان کےامور پر تبادلہ خیال کیا گیا بانی چیئرمین نےوزیراعلیٰ کوحکومتی معاملات کے حوالے سے ہدایات دیں، جبکہ انہیں دہشت گردی اور افغانستان کے مسائل پر بات کر نے کی ہدایات دی گئیں۔

    بیرسٹر سیف کہا کہ بانی چیئرمین نے واضح طور پر کہا کہ وہ اپنی ذاتی رہائی یا فائدے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت کسی سے بات چیت نہیں کریں گے، بانی چیئرمین نے ملک کی معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کو اپنی اولین ترجیح قرار دیا اور کہا کہ معاشی ترقی سیاسی استحکام کے بغیر ممکن نہیں ہے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی کوششیں بند کرنی ہوں گی کیونکہ پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے اور اسے تسلیم کرنا ضروری ہے۔

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

    بھارتی سپریم کورٹ کا تمام ججز کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نہر کیلئے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی کہاں سے کاٹ کر دیں گی؟

  • ملک میں افراط زر کی شرح  59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

    ملک میں افراط زر کی شرح 59 سال کی کم ترین سطح پر آگئی،ادارہ شماریات

    اسلام آباد: ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مارچ 2025 میں افراط زر کی شرح 0.69 فیصد رہی، جو کہ 59 سال کی کم ترین سطح ہے۔

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2024 میں افراط زر کی شرح 20.68 فیصد تھی۔ یہ تبدیلی ملک کی اقتصادی صورتحال میں اہم پیش رفت ہے رواں مالی سال کے نو ماہ میں افراط زر کی شرح 5.25 فیصد رہی، جبکہ گزشتہ مالی سال کے نو ماہ میں یہ شرح 27.06 فیصد تھی، یہ افراط زر میں قابل ذکر کمی کی نشاندہی کرتا ہے۔

    ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق مارچ 2025 میں افراط زر کی شرح 0.69 فیصد تھی، جو دسمبر 1965 کے بعد سب سے کم ہے، اس کے علاوہ مالی سال کے ابتدائی نو ماہ میں افراط زر میں اضافے کی شرح 5.25 فیصد رہی جو گزشتہ سال کی نسبت نمایاں طور پر کم ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ کا تمام ججز کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ

    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

  • وزیراعلیٰ پنجاب نہر کیلئے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی کہاں سے کاٹ کر دیں گی؟

    وزیراعلیٰ پنجاب نہر کیلئے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی کہاں سے کاٹ کر دیں گی؟

    لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ پانی کی تقسیم حساس مسئلہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی-

    باغی ٹی وی : پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پانی پر بھارت اور پاکستان کے درمیان مسئلہ ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب بتائیں آپ کونسی نہر بند کر کے نئی نہر کو پانی دیں گی، آپ شیخوپورہ کا پانی کاٹیں گی، سیالکو ٹ کا کاٹیں گی کہاں کا کاٹیں گی؟ پانی تو سسٹم میں اتنا ہی ہے نا، آپ نے 4 ہزار کیوسک سے اوپر پانی دینا ہے اس نہر کو تو کہاں سے کاٹ کر دیں گی۔

    پنجاب کی صوبائی حکومت پر تنقیدکرتےہوئے چوہدری منظور نےکہا ہےکہ یہ لوگ کارپوریٹ فارمنگ کوفروغ دینے کے لیے چھو ٹےکسانوں کا قتل کرنے لگے ہیں،پاکستان پیپلز پارٹی یہ نہیں ہونےدے گی، آپ اتنے باکمال لوگ ہیں کہ آپ ریورس انجینئر نگ کر رہے ہیں، آپ وہاں پر اسپرنکلز اری گیشن کرنا چاہتے ہیں جو نہر کے پانی سے نہیں ہو سکتی۔

    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    پیپلز پارٹی رہنما نے کہا ہے کہ آپ جہاں کا پانی کاٹیں گے ہم وہاں اُن کے ساتھ کھڑے ہوں گے، آپ ایک نہر بنانا چاہتے ہیں جس کو چولستان کے نام سے یاد کیا جا رہا ہے، آپ پہلے یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ سیلاب کے دنوں میں ہو گا، سیلاب ہوتا کتنے دنوں کے لیے ہے؟ ایک نان ایشو آپ نے کھڑا کیا ہے، 2 صوبوں کے حالات آپ کے سامنے ہیں، جس صوبے کا ایشو ہے اس سے بات کریں، سسٹم میں پانی موجود نہیں ہے، آپ کے پاس پانی کی کمی ہوتی جا رہی ہے۔

    حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

  • آئی سی سی نے  ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائیر کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کے مطابق ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر پاکستان میں کھیلا جائے گا جب کہ ایونٹ 9 سے 19 اپریل تک لاہور کے 2 وینیوز پر منعقد ہو گا،ویمنز ورلڈکپ میچز آفیشلز کے پینل میں 10 امپائرز اور 3 ریفریز شامل ہوں گے جس میں پاکستان کے فیصل خان آفریدی اور سلیمہ امتیاز امپائرنگ پینل میں شامل ہیں، سلیمہ امتیاز گزشتہ برس آئی سی سی پینل آف امپائرز میں شامل ہونے والی پہلی پاکستانی خاتون بنی تھیں، اس کے علاوہ علی نقوی ، شاندرے فرٹز اور ٹروڈی اینڈرسن بطور میچ ریفریز پینل کا حصہ ہیں۔

    حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

    سنگاپور: مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا

    ٹیرف عائدکیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں،امریکی وزیر خزانہ

  • حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

    حرا مانی کے عید کے بولڈ لباس پر شدید تنقید

    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ حرا مانی نے عید کے بولڈ لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصی تنقید کا سامنا کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حرا مانی نے عید کے موقع پر کچھ ایسی ساڑھیاں زیب تن کیں جن میں ان کا جسم نمایاں طور پر ظاہر ہو رہا تھا، جیسے ہی ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ ہوئیں، مداحوں نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

    صارفین نے کہا کہ حرا مانی نے ایک بار پھر بولڈ لباس کا انتخاب کر کے اسلامی معاشرتی اقدار کو مجروح کیا ہے،حرا مانی دن بدن بولڈ ہوتی جا رہی ہیں، ایک اور صارف نے کہا ہے کہ یہ اداکارائیں پیسہ اور کام حاصل کرنے کے لیے ایسے لباس پہنتی ہیں۔

    آسٹریلوی وزیراعظم انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر گر گئے

    کچھ صارفین نے ان کے شوہر اور بچوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کس طرح اپنی والدہ کو ایسے لباس پہننے کی اجازت دے سکتے ہیں،ایک صارف نے تو یہاں تک کہا کہ نہ چہرے میں کوئی کشش ہے اور نہ ہی کپڑوں میں، جدید اور بولڈ لباس پہن کر بھی خوبصورتی نظر نہیں آتی۔

    مہربان ہونا ضروری ،یہ جاننا بھی ضروری کہ تلواریں کب نکالنی ہیں، ملائکہ اروڑہ

  • سنگاپور: مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا

    سنگاپور: مسلمانوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا گیا

    سنگاپور میں ایک نوجوان کو حراست میں لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر متعدد مساجد کے باہر درجنوں مسلمانوں کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    باغی ٹی وی : ’اے ایف پی‘ کے مطابق شہری ریاست کے محکمہ اندرونی سیکیورٹی (آئی ایس ڈی) نے ایک بیان میں کہا کہ 17 سالہ لڑکے کو مارچ میں حراست میں لیا گیا تھا، جو 2019 میں نیوزی لینڈ میں مساجد میں نمازیوں کو قتل کرنے والے سفید فام بالادستی پسند برینٹن ٹیرنٹ کو ’ہیرو‘ سمجھتا تھا، اس کی شناخت ’مشرقی ایشیائی بالادست‘ کے طور پر ہوئی ہے، اور اس نے جمعہ کی نماز کے بعد سنگاپور بھر میں پانچ مساجد پر حملوں کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر داخلہ کے شانموگم نے بتایا کہ یہ لڑکا کم از کم 100 مسلمانوں کو قتل کرنا چاہتا تھا، تاکہ وہ ٹیرنٹ سے زیادہ مسلمانوں کو مار سکے، جبکہ وہ اپنےحملوں کو لائیو اسٹریم بھی کرنا چاہتا تھا،نوجوان نے گرفتاری سےقبل کئی بار بندوق حاصل کرنے کی کوششیں کی تھیں، اس نے کھل کر آئی ایس ڈی کو بتایا کہ اگر اس کے پاس بندوق ہوتی تو وہ اپنے حملے کرتا۔

    مہربان ہونا ضروری ،یہ جاننا بھی ضروری کہ تلواریں کب نکالنی ہیں، ملائکہ اروڑہ

    نوجوان 18 سالہ نِک لی کے ساتھ آن لائن رابطے میں تھا، جسے دسمبر میں اسی طرح کے منصوبے رکھنے پر حراست میں لیا گیا تھا، کثیر الثقافتی ملک نے حالیہ برسوں میں کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جہاں نوجوان سنگاپورینز کو آن لائن انتہا پسندانہ مواد دیکھنے کے بعد مبینہ طور پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    2024 میں حکام نے ایک نوعمر لڑکے کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر ایک مصروف مضافاتی علاقے میں اسلامک اسٹیٹ گروپ سے متاثر ہوکر چاقو سے حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

    ٹیرف عائدکیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں،امریکی وزیر خزانہ

    بدھ کے روز بیان میں ’آئی ایس ڈی‘ نے یہ بھی کہا کہ فروری میں ایک 15 سالہ لڑکی کو پابندی کے حکم کے تحت رکھا گیا تھا، جس میں اسے آئی ایس ڈی کے ڈائریکٹر کی منظوری کے بغیر سفر کرنے یا انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے سے منع کیا گیا تھا۔

    بیان میں الزام لگایا گیا کہ جولائی 2023 اور دسمبر 2024 کے درمیان لڑکی کے بیرون ملک مقیم داعش کے حامیوں کے ساتھ کم از کم آٹھ مختصر مدت کے رومانوی آن لائن تعلقات رہے تھے۔

    کے شانموگم کا کہنا تھا کہ اس نے داعش کے چیٹ بوٹ سے وفاداری کا عہد کیا تھا، وہ داعش کے لیے لڑنا اور مرنا چاہتی تھی، اس نے شام جانے کے لیے پروازیں تلاش کیں، اس نے سوچا کہ وہ اپنے سفر کا منصوبہ بنانے کے لیے پیسے کیسے بچائے گی، انٹرنیٹ کے ذریعے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بنیاد پرستی اور انتہا پسندی کا رجحان ’تشویشناک‘ ہے۔

    70 یا 75 سال کی عمر میں بھی سیٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں،کرینہ کپور

    آئی ایس ڈی نے کہا کہ اپنے طور پر بنیاد پرستی بہت جلد ہو سکتی ہے،15 سالہ بچے کے معاملے میں، اس میں صرف ہفتے لگتے ہیں،‘ ساتھ ہی عوام سے اپیل کی کہ وہ ’انتہا پسندی کی علامات سے چوکنا رہیں۔