Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ٹیرف عائدکیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں،امریکی وزیر خزانہ

    ٹیرف عائدکیے جانے کیخلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں،امریکی وزیر خزانہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسینٹ نے کہا ہے کہ ٹیرف عائدکیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں۔

    باغی ٹی وی: اسکاٹ بیسینٹ نے دنیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف عائدکیے جانے کے خلاف ممالک انتقامی کارروائی سے گریزکریں، میرا ہر ملک کو مشورہ ہےکہ جوابی کارروائی نہ کریں کیونکہ امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی کارروائی سےکشیدگی بڑھے گی۔

    واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ردعمل آنے کا سلسلہ جاری ہےامریکی ٹیرف پر کینیڈا نے جوابی اقدامات کا اعلان کیا اور چین نے امریکا سے نئے ٹیرف منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس معاملے پر سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمیدوفات پا گئے

    70 یا 75 سال کی عمر میں بھی سیٹ پر کام کرنا چاہتی ہوں،کرینہ کپور

    وال کِلمر کی موت پر سابق گرل فرینڈ کا جذباتی خراج تحسین

  • وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    وزیراعظم پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے، چیئرمین یوتھ پروگرام

    اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور پرائم منسٹری یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چئیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ شکر الحمداللہ رب العالمین، ‏وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی قوم کو بڑی خوش خبری سنائیں گے،شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے گزشتہ ڈھائی سال میں جو کامیابیاں سمیٹی ہیں، اب وہ وقت آ گیا ہے کہ اُن کا فائدہ قوم تک منتقل کیا جائے۔

    رانا مشہود احمد خان نے وضاحت کیے بغیر اس حوالے سے مزید کہا کہ ایک ایسا انقلابی ریلیف پیکج جو پاکستان کے ہر گھر کی خوش حالی یقینی بنائے گا۔

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

    برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا

  • عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    عمران خان نے علی امین اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دیدیا

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کا محور اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات تھا۔

    بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے انہیں اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کا ٹاسک دے دیا عمران خان نے گنڈاپور کو خیبرپختونخوا حکومت اپنے طریقے سے چلانے کا بھی سگنل دیا وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور، بیرسٹر سیف کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کانفرنس روم میں تقریبا اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔

    ذرائع کے مطابق گنڈا پوراور بیرسٹر سیف ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لئے قائل کرنے میں کامیاب ہوگئےجس کے بعد عمران خان نے گنڈا پور اور بیرسٹر سیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا۔

    ملاقات کے دوران بانی چیئرمین نے علی امین خان گنڈاپور پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت میرے سب سے بااعتماد اور مجاہد کارکن کے پاس ہے خیبر پختونخوا حکومت اس وقت ریاست مدینہ کے طرز پر خدمات و سہولیات فراہم کررہی ہے، انتشاری ٹولہ چاہے اندر ہوں یا باہر کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں، بلکہ مذاکرات کے موقف کی مکمل تائید کی ملاقات میں افغان باشندوں کی باعزت واپسی کے فیصلے پر بھی بانی چیئرمین کو اعتماد میں لیا گیاعمران خان نے کہا اسپیکر بابر سلیم سواتی کا معاملہ خیبر پختونخوا کا اندرونی معاملہ ہے، علی امین حتمی فیصلہ خود کریں۔

    ذرائع نے بتایا کہ اڈیالہ جیل میں طویل ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے گنڈا پور اوربیرسٹر سیف کو اسٹیبلشنٹ سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا اور ہدایت کی کہ کسی پیشرفت تک مذاکرات خفیہ رکھے جائیں۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں حکومتی امور، پارٹی رہنماؤں کے اختلافات اور کرپشن کی شکایات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی آج کی ملاقات گزشتہ روز کی گئی اعظم سواتی کی ملاقات کا تسلسل ہے گزشتہ روز اعظم سواتی خصوصی پیغام لے کر اڈیالہ جیل گئے تھے، گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے مستعفی ہونے کا پیغام دیا تھا۔

  • یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

    یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

    لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں قائم عالمی فورم دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہدا ف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنا نے کے لیے وقف ہے۔

    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو اس اہم فورم کا بانی چیئرمین حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور کے دوران نامزد کیا گیا، جہاں انہوں نے آئی ایس سی کے آئندہ اجلاس سے متعلق خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔

    برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا

    یونیورسل پیس فیڈریشن(یو پی ایف) کے زیر اہتمام سیئول میں منعقد بین الاقوامی سربراہی اجلاس 2025 کے دوران ہوگی جہاں اس نامزدگی کی باقاعدہ تقریب ہوگی اور اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے۔

    یوسف رضا گیلانی کو ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا جس میں ان کے پارلیمانی سفارت کاری کے کردار اور عالمی امن و ترقی کے لیے کوششوں کو سراہا گیا، ان کی یہ نامزدگی نہ صرف پاکستان کی بین الاقوامی پارلیمانی ساکھ کو تقویت دیتی ہے بلکہ خطے میں پارلیمانی تعاون اور مکالمے کو بھی فروغ دیتی ہے۔

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    بریفنگ سیشن کے دوران اپنے خطاب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئی ایس سی محض ایک کانفرنس نہیں بلکہ ایک بین الا قو امی وژن ہے جو باہمی انحصار، مشترکہ خوش حالی اور عالمی اقدار پر مبنی ہے، انہوں نے تین ترجیحی شعبوں موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توا نا ئی اور پانی کی قلت پر خصوصی توجہ دینے کا اعلان کیا۔

    عالمی پارلیمانی قیادت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مشترکہ نظریات کو پالیسی اقدامات میں تبدیل کریں تاکہ عالمی امن، علاقائی استحکام اور پائیدار ترقی کو ممکن بنایا جا سکے، آئی ایس سی عالمی سطح پر پارلیمانی اشتراک، پالیسی سازی اور سفارتی شراکت داری کے ایک مؤثر فورم کے طور پر کردار ادا کرے گا۔

    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

    اس موقع پر چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ اسپیکر ملائشیا معالی تن سری داتو’ ڈاکٹر جوہری بن عبدل، آئی ایس سی کے شریک چیئرمین آن چنگ وو لی، چیئرمین یو پی ایف انٹرنیشنل ڈاکٹر چارلس ایس یانگ، رکن پارلیمان نیپال ایک ناتھ دھکل، سینیٹر ملائشیا ڈاکٹر محمد متا مد رملی، سیکریٹری جنرل ایشین واٹر کونسل ڈاکٹر چو یونگ ڈاک اور معروف پاکستانی کاروباری شخصیت عثمان چوہدری پر مشتمل وفد بھی تھا۔

    مزید برآں، چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر ملائشیا سے ملاقات میں دو طرفہ پارلیمانی تعلقات اور تعاون کو مزید فروغ دینے پر بات چیت کی، جس کے بعد اسپیکر ملائشیا نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا جبکہ سفیر پاکستان سید احسن رضا نے بھی چیئرمین گیلانی کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ ترتیب دیا۔

    اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

  • برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا

    برطانیہ کا امیگریشن نظام سخت، اب یورپی شہریوں کو بھی اجازت نامہ درکار ہوگا

    برطانیہ نے اپنے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی شہریوں کے لیے بھی الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ETA) لازمی قرار دے دیا

    باغی ٹی وی: برطانیہ نے اپنے امیگریشن قوانین کو مزید سخت کرتے ہوئے یورپی شہریوں کے لیے بھی الیکٹرانک ٹریول اتھورائزیشن (ای ٹی ای) لازمی قرار دے دیا یہ قانون 2 اپریل 2025 سے نافذ ہوگا، جس کے بعد یورپی شہریوں کو برطانیہ میں داخل ہونے سے پہلے یہ اجازت نامہ لینا ہوگا۔

    ای ٹی اے ایک ڈیجیٹل سفری اجازت نامہ ہے جو ویزا کے بغیر برطانیہ جانے والے مسافروں کے پاسپورٹ سے منسلک ہوگاتاہم، یہ صرف سفر کی اجازت دے گا، جبکہ حتمی فیصلہ برطانوی امیگریشن حکام کے اختیار میں ہوگا۔یہ قانون ان تمام افراد پر لاگو ہوگا جو ویزا کے بغیر برطانیہ کا سفر کرتے ہیں اور برطانیہ میں کوئی امیگریشن اسٹیٹس نہیں رکھتے۔

    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

    اس سے قبل یہ قانون صرف غیر یورپی ممالک جیسے امریکا، کینیڈا، اور آسٹریلیا کے شہریوں پر لاگو تھا، لیکن اب یورپی شہریوں کو بھی اس عمل سے گزرنا ہوگا۔

    ای ٹی اے کی درخواست فیس 10 پونڈ رکھی گئی ہے، جو 9 اپریل کے بعد بڑھ کر 16 پونڈ ہو جائے گی مسافر برطانوی ETA موبائل ایپ یا سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں اگرچہ بیشتر درخواستیں چند منٹوں میں منظور ہو جاتی ہیں، لیکن حکام کم از کم تین دن پہلے درخواست دینے کی تجویز دیتے ہیں اگر کسی درخواست کو مسترد کر دیا جائے تو درخواست گزار کو وجہ سے آگاہ کیا جائے گا، لیکن فیصلے کے خلاف اپیل کا کوئی طریقہ نہیں ہوگا۔

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    ایسے افراد کو برطانیہ جانے کے لیے ویزا حاصل کرنا ہوگا پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ETA کی ضرورت نہیں ہوگی کیوں کہ انہیں پہلے ہی برطانیہ کے لیے ویزا درکار ہوتا ہے، تاہم پاکستانی نژاد یورپی شہریوں پر اس کا اثر پڑے گا، خاص طور پر وہ جو کاروباری یا خاندانی وجوہات کی بنا پر برطانیہ کا بار بار سفر کرتے ہیں،برطانوی حکومت کے مطابق ETA کا نظام امیگریشن سیکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جو عالمی سطح پر سخت سفری قوانین کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔

    صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

    سعودی حکومت کا عازمین حج کوکراچی اور اسلام آباد ائیرپورٹس پرامیگریشن سہولت دینےکا فیصلہ

    کراچی اوراسلام آباد سے حج کی ادائیگی کیلئے جانے والے پاکستانی عازمین اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے سے استفادہ حاصل کریں گے۔

    باغی ٹی وی : وزارت مذہبی امور کی جانب سے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے،جس کے مطابق جناح ٹرمینل ائیر پورٹ اور اسلام ائیرپورٹ پر حج آپریشن کے حوالے سےانتظامات سے کئے جائیں۔

    رائل سعودی سفارت خانے خانے کی جانب سے وزارت مذہبی امور کو مراسلے میں آگا گیا ہے کہ اس سال بھی کراچی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت عازمین کی امیگریشن ہوگی،اسلام آباد اور کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایرپورٹ پر اس سال بھی روڈ ٹو مکہ منصوبہ شامل ہے۔

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    حج کی ادائیگی کیلئے جانیوالے عازمین کو روڈ ٹومکہ منصوبے کے تحت سہولتیں میسر ہوں گی،عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے اسلام آباد اور کراچی ائیرپورٹ پر ہوں گی۔

    سول ایوی ایشن اتھارٹی انتظامات کو ہقینی بنا ئے اور سعودی ایمیگریشن کے عملے کے لئے جگہ مختص کی جائیں اور تمام سہولیات مہیا کی جائیں ،رواں سال بھی اسلام آباد اور کراچی سے جانیوالے عازمین کو جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر امیگریشن کی ضرورت نہیں ہوگی اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹ پرسعودی امیگریشن کا عملہ عازمین کی امیگریشن کا عمل مکمل کرے گا۔

    صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

  • پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے،نواز شریف

    لاہور:وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات کی،نواز شریف نے کہا کہ پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کریں گے۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقا ت کی، ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال اور اہم امور پر مشاورت کی گئی، وزیرِاعظم شہباز شریف کی جاتی امراءمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف سے ملاقات میں دونوں رہنماوں کی اہم سیاسی و قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی اور بلوچستان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور اہم امور پر مشاورت کی،وزیراعظم نے ملاقات میں بلوچستان کے وزیر اعلی سے ہونے والی تفصیلی گفتگو پر بھی بریفنگ دی۔

    بھارت میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کیساتھ کار میں زیادتی

    اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیراعظم کو ہدایت دی کہ بلوچستان میں ہر حال میں امن قائم کیا جائے، پنجاب بڑا بھائی ہے، بلوچستان کے بھائیوں کی ہر طرح کی مدد اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرہں۔

    سلمان خان کی بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سےمداحوں کو عید کی مبارکباد

  • صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    صدر مملکت کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف زرداری کی صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ صدر آصف علی زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے، آصف علی زرداری انفیکشنز ڈیزیز کے ماہرین کے زیرعلاج ہیں اور ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی ہے، صدرمملکت کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

    وزیراعظم نے صدرمملکت کی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا اور ان کی جلد شفایابی کی دعا کی،انہوں نے کہا کہ صدرمملکت آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے قوم دعا کرے۔

    شہباز شریف نے صدرمملکت کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت آصف علی زرداری کو طبیعت خراب ہونے پر نوابشاہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا اور وہ کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر حکومت کی وضاحت

    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب

  • اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،احسن اقبال

    جدہ:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے جدہ میں پاکستانی بزنس کمیونٹی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ملک کی ترقی کو پائیدار اور دیرپا بنیاد فراہم کرنے کا پروگرام ہے ،پاکستان کی تین اڑانیں عدم استحکام کی بدولت کریش ہو چکی ہیں، چوتھی اڑان کی پوری قوم کو حفاظت کرے گی، اب مزید کریش کی گنجائش نہیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں سیاسی لانگ مارچوں کو خیر باد کر کے اقتصادی لانگ مارچ کرنا ہے، قوموں کے تعلقات کو اقتصادی رشتے ہی لازوال بنیادیں فراہم کرتے ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت روابط بڑھانے میں مقامی کمیونٹی کردار ادا کرے۔

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر حکومت کی وضاحت

    انہوں نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان کے پانچ نکاتی ایجنڈے میں برآمدات کے فروغ کو مرکزی اہمیت حاصل ہے، ہماری معاشی خودمختاری کا انحصار معیشت کے ڈالر کمانے کی صلاحیت پہ ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے معیشت کو ڈھلوان سے اڑان کی جانب موڑ دیا ہے،ہر پاکستان کا فرض ہے کہ اپنی پوری صلاحیتیں معاشی اڑان کی کامیابی کے لئے وقف کردے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا بہترین سرمایہ ہیں،دنیا ٹیکنالوجی کی بدولت تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھی خود کو بدلنا ہے،تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مسلمان پیچھے رہ گئے ہیں جس کی سزا مل رہی ہے،اڑان پاکستان ملک کی معیشت کو جدید ٹیکنالوجی سے جوڑے گا۔

    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب

    احسن اقبال نے ملک کی ترقی کے لئے قومی یکجہتی، یگانگت اور اتحاد ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک سیاستدان نے پاکستانی قوم کو دنیا میں چور ڈاکو بنا کر پیش کیا، پاکستانی قوم کی اصل پہچان اسکی محنت اور ذہانت ہیں ،ہمیں محنت، ذہانت ،دیانت اور اعلیٰ معیار سے پاکستانی برانڈ دنیا میں منوانا ہے۔

    احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو خدا نے کھربوں ڈالر کے معدنیات سے نوازا ہے،حکومت نے بلوچستان میں معدنیات کی ترقی کے منصوبے شروع کئے ہیں، اس عمل سے بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں،بلوچستان ترقی کرے گا اور پاکستان کا خوشحال ترین صوبہ بنے گا۔

    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے دیگر ممالک سے پیچھے رہنے کی وجہ سیاسی بے یقینی اور پالیسیوں کا عدم تسلسل ہے،ہمیں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ملک میں دوبارہ عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دینا حکومت نے دو لاکھ نوجوانوں کی سالانہ آئی ٹی میں تربیت کا پروگرام شرو ع کیا ہے،ایک ہزار زرعی ماہرین کو جدید زراعت کی تربیت کے لئے چین بھیجا جا رہا ہے،ہم 2035 تک پاکستان کو ایک کھرب ڈالر کی معیشت بنانے کا عزم رکھتے ہیں،پاکستان ہماری پہچان اور وطن ہے، اس پہ آنچ نہیں آنے دیں گے۔

  • لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات  پر حکومت کی وضاحت

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر حکومت کی وضاحت

    لاہور: عید پر چڑیا گھر میں عوام کا رش بڑھا تو انتظامیہ نے داخلہ ٹکٹ کی قیمت میں 3 گنا اضافہ کردیا، جس پر عوام سیخ پا ہوگئے جبکہ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کے لیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ کی قیمت میں حیران کن اضافے سے پریشان ہوگئے چڑیا گھر کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا، شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا، چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔

    لاہور چڑیا گھر میں ڈولفن فاؤنٹین اور سوزی کا مجسمہ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جبکہ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہاتھی کی امید میں ایک اور عید گزر گئی مگر ہاتھی تاحال نہ آسکا۔

    بھارتی فوج کی پونچھ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ پاک فوج کا بھی بھرپور جواب

    لاہور چڑیا گھر میں زائد قیمتیں وصول کرنے کی شکایات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سخت نوٹس لے لیا۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام صرف 100 روپے میں پورا چڑیا گھر دیکھ سکتے ہیں، قیمت میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، رینگنے والے جانوروں کو دیکھنے کا ٹکٹ 200 روپے ہے، اسی طرح ایکویریم کا 200 روپے ہے، ہولوگرام کا ٹکٹ 300 روپے ہے۔

    علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ نئی سہولیات ہیں جن کی قیمت الگ مقرر کی گئی ہے، چڑیا گھر کا 98 فیصد حصہ 100 روپے میں دیکھا جا سکتا ہے، داخلہ ٹکٹ کے لیے الگ کاؤنٹرز موجود ہیں، ٹکٹنگ سینٹر کے باہر ایک شکایت سیل بھی قائم ہے2 سال کے بعد عید الفطر پر چڑیا گھر کھلا ہے، گزشتہ روز 35 ہزار شہری چڑیا گھر آئے جو ریکارڈ ہے، زیادہ افراد کی آمد کی وجہ سے بعض انتظامی مسائل پیدا ہوئے، یقینی بنایا جارہا ہے کہ مستقبل میں ایسا نہ ہو۔

    پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا