Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    ایک بار پھر نیشنل ایکشن پلان بنا کر اس پر عملدرآمد کی ضرورت ہے، ایاز صادق

    گوجرانوالہ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں۔

    باغی ٹی وی : گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، ہم ہر گز پاکستان کی سرحد کے اندار آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت نہیں دیں گے،اس معاملے پر پرائم منسٹر صاحب نے پرسوں تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے، جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو ہوا دے رہے ہیں، اس پر افسوس ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس طرح کی شازشیں کرتے ہیں وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہے، مجھے امید ہے نیشنل ایکشن پلان جیسے پہلے بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہےنواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں تک پہنچ گئی تھی، ہمارے ریزورز 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا، انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہیں۔

    گھوٹکی : ایم پی اے جام مہتاب کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، 3 زخمی

    اسپیکر قومی اسمبلی نے کہ اکہ جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں، پچھلے سال انہوں نے 35 ارب ڈالر پاکستان میں بھیجے، پاکستانیوں پر امریکی سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا تھا، یہ لوگ اس گروہ سے تعلق رکھنے ہیں جو پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپگنڈہ کر تا ہے، امریکا کے اس فیصلے پر پاکستانی حکومت ہینڈل کر ے گی، مولانا فضل الرحمن ایک بڑے زیرک سیاست دان ہیں، جس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔

    چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

  • سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے،رانا ثناءاللہ

    فیصل آباد: وزیر اعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگردوں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مزمل شہید کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کےلیے حاضر ہوا ہوں 22 سالہ مزمل نے وطن کی خاطر اپنی جان قربان کی، جعفر ایکسپریس کا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں ہے، مسافروں کو شہید اور قتل کیا گیا، دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشتگردانہ کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں پیش کیا جا سکتا۔

    رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا نے وہی پراپیگنڈا کیا جو انڈین میڈیا کررہا تھا، پوری قوم کو اپنے شہداء اور غاز یو ں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیےاس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں راء کا ہاتھ ہے، سب دہشتگرد وں کی ماں انڈین ایجنسی را ہے، فنڈنگ اور اسلحہ بھی وہیں سے آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمسایہ ملک افغانستان کی ماضی میں بہت مدد کی ہے، افغانستان کی عوام ہمارے ساتھ ہے، حکومت دہشتگردوں کو سہولت دے رہی ہے، پاک فوج کا کوئی جوان دہشتگردوں کی حراست میں نہیں ہے جعفر ایکسپریس کا واقعہ ہوتے ہی انڈین میڈیا نے شور و واویلا شروع کردیا، یوں لگتا ہے جیسے انڈین میڈیا اور ایک مخصوص سیاسی جماعت کو اس حملے کا پتا تھا، واقعہ کے چند گھنٹوں میں مسلح افواج نے دہشتگردوں کا خاتمہ کردیا۔

    رانا ثنا نے کہا کہ جائے وقوعہ سب کےلیے کھلا ہے، کوئی بھی وہاں جا کر دیکھ سکتا ہے، بلوچستان میں کسی گرینڈ آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، پہلے سے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں کی جا رہی ہیں روزانہ کی بنیاد پر بیسیوں آپریشن ہو رہے ہیں، دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جا رہا ہے انشاء اللہ دہشتگرد جلد نست و نابود ہوں گے۔

  • چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

    چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر

    امریکی نجی کمپنی فائر فلائی ایرو اسپیس کے بلیو گھوسٹ لونر لینڈر نے چاند پر سے سورج گرہن کی مسحور کردینے والی تصویر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کی ہے-

    باغی ٹی وی : 2 مارچ کو چاند پر اترنے والے اسپیس کرافٹ نے 14 مارچ کو سورج، زمین اور چاند کی ایک قطار میں اکٹھے ہونے کے موقع پر یہ تصویر کھینچی، کمپنی کی جانب سے اس تصویر کو جاری کیا گیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا میں سے سورج گرہن کا نظارہ کس طرح کا ہوتا ہے،لینڈر نے زمین کی جانب سے سورج کو بلاک کرنے اور اس کے بعد کے منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

    کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمارے بلیو گھوسٹ لینڈر کو چاند پر کام کرنے کے دوران اس منفرد مکمل سورج گرہن کی عکسبندی کرنے کا منفرد موقع ملا، یہ پہلی بار ہے جب کسی کمرشل کمپنی کا لینڈر چاند پر فعال ہے اور اس نے گرہن کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

    بیان میں مزید بتایا گیا کہ یہ تصاویر لینڈر کے ایکس انٹینا کے ذریعے ہم تک پہنچی تھیں، یہ ڈیوائس ڈیٹا اور تصاویر کو اسپیس کرافٹ بھیجنے کا کام کرتی ہےاس ڈیوائس نے اس وقت بھی کام کیا جب گھنٹوں طویل سورج گرہن کے باعث چاند پر مکمل تاریکی سے درجہ حرارت منفی 100 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی کم ہوگیا تھا، جبکہ سورج کی روشنی نہ ہونے سے توانائی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی۔

  • ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

    ایم پی اے جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ، ایک گارڈ جاں بحق، تین زخمی

    کراچی: گھوٹکی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کے قافلے پر فائرنگ سے محافظ جاں بحق، تین افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : گھوٹکی پولیس کے مطابق تھانہ کینجھو کی حدود لنک روڈ کینجھو نزد بٹڑی واہی پر مسلح افراد نے ایم پی اے جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پہ حملہ کیا ہے، واقعے میں جام مہتاب حسین ڈہر بالکل محفوظ ہیں فائرنگ کے نتیجے میں جام مہتاب حسین ڈہر کا ایک محافظ ظفر ڈہر جاں بحق ہو گیا جبکہ تین افراد قریبی دوست اسد شاہ، ڈرائیور اختر پٹھان اور چنیسر دوندھو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو ڈی ایس پی اوباوڑو عبدالقادر سومرو بمہ بھاری نفری نے فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس نے بروقت زخمیوں کو علاج کے لئے ڈہرکی اسپتال پہنچایا، علاقے میں سخت سرچ آپریشن جاری ہے۔

    سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کولیکٹو ویزدم پر سوالیہ نشان؟ تحریر:ملک سلمان

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے،وزیراعلیٰ کے ترجمان کے مطابق مراد علی شاہ نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

    سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

  • سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کولیکٹو ویزدم پر سوالیہ نشان؟  تحریر:ملک سلمان

    سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کولیکٹو ویزدم پر سوالیہ نشان؟ تحریر:ملک سلمان

    سینٹرل سلیکشن بورڈ کی کولیکٹو ویزدم پر سوالیہ نشان؟

    ہائی پاور بورڈ کے حوالے سے ہونے والی سیاسی "پک اینڈ چوز” کو افسران نے اپنی قسمت کا فیصلہ سمجھ لیا تھا اس لیے پہلے ہی ذہنی طور پر تیار ہوتے ہیں کہ ہائی پاوربورڈ میں جو بھی حکومت ہوگی اس کے منظور نظر ہی گریڈ بائیس میں جانے کا خواب شرمندہ تعبیر کر پائیں گے لیکن ایسا بہت کم ہوتا تھا کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کو ”سلاٹر ہاؤس“ بنا دیا جائے کیسا نظام ہے جہاں ایک سنئیر ترین افسر کی زندگی بھر کے فخر اور پچھتاوے کا فیصلہ پچاس سیکنڈ سے لیکر زیادہ سے زیادہ 2 منٹ میں کردیا جاتا ہے۔

    اگر پک اینڈ چور ہی کرنا ہے تو سلیکشن بورڈ کی میٹنگ والا تکلف کیوں؟

    خاص طور پر مریم نواز شریف نے ماہانہ بنیادوں پر ”کے پی آئی“ کے زریعے افسران کی کارگردگی کا جائزہ لینے کے بعد خود ”اے سی آرز“ ”کاؤنڑ سائن“ کیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی 13ماہ کی ویزدم کو سینٹرل سلیکیشن بورڈ نے پچاس سیکنڈ کی ویزدم میں یکسر نظر انداز کردیا۔

    جناب وزیراعظم اگر آپ اس بورڈ پر”رویو“ نہیں لیتے تو یاد رکھیے گا کہ یہ سول سرنٹ کو پرسنل سرونٹ بنانے کا نقظہ آغاز ہے۔ اگر اسی طرح کے فیصلے ہوتے رہے تو ملکی ترقی کا سفر رک جائے گا اور کرپشن انڈیکس میں ٹاپ کرجائیں گے۔کیونکہ جن افسران کو ناحق ترقی سے محروم کیا جائے گا تو وہ اپنی فرسٹیشن کیلئے عوامی و فلاحی کاموں میں عدم دلچسپی لیں گے اور کرپشن کا راستہ اختیار کریں گے۔ دنیا بھر میں سرکاری ملازمین کو نہ صرف بہترین سہولیات اور بھاری بھرکم تنخواہیں دی جاتی ہیں بلکہ بلا تعطل ترقی کا سفر جاری وساری رہتا ہے۔

    جناب وزیراعظم میں نے کبھی کسی سیاسی شخصیت کی تعریف نہیں کہ لیکن آپ واحد شخص ہیں جسے ہمیشہ سپورٹ کیا کہ آپ اپنی ذات کی بجائے پاکستان کا سوچتے ہیں لیکن گذشتہ دنوں آپ کے ”وزیرخاص“ کی سپرویژن میں پاکستان کی بجائے ذاتی پسند و ناپسند کو ترجیح دینے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ”سانحہ بیوروکریٹک قتل عام“ کیا گیا۔

    جناب شہباز شریف جب آپ ناحق قید تھے تو میں واحد کالم نویس تھاجو انہی افسران سے آف ریکارڈ گفتگو کی بنیاد پر اپنے کالمز میں لکھتا ہوتا تھا کہ نیب، ایف آئی اے اور جے آئی ٹی اراکین آف ریکارڈ کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف ایک پینی کی کرپشن یا بے ظابطگی کے ثبوت نہیں ملے لیکن ہم جیل میں رکھنے کیلئے مجبور ہیں۔ اس وقت کے زمینی خدا بنے چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھری عدالت میں کہا تھا کہ اوپر اللہ اور نیچے میں مالک ہوں۔ آج وہی ثاقب نثار کس حالت میں ہے سب کو معلوم ہے۔

    جناب وزیراعظم بیوروکریسی آپ کی طرف دیکھ رہی ہے کہ آپ کا نام لیکر زمینی خدا بنے بیٹھی شخصیات جو خود براوقت گزار کر بھی پھر سے فرعونیت اور زمینی خدایت کے دعویدار بنے بیٹھے ہیں ان کے بارے افسران کا کہنا تھا کہ وہ آخرت بھول بیٹھے ہیں جبکہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے۔

    جناب وزاعظم اپریل 2022سے اب تک اس رجیم چینج میں جن افسران نے حکومتی رٹ کی بحالی میں آپ کا ساتھ دیا تھا ان افسران کو پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے بائی نیم دھمکیوں کا سامنا رہا لیکن بدقسمتی اور لاپرواہی کی انتہا ہے ان افسران میں بہت ساروں کو کھڈے لائن کردیا گیا جب کہ رہتی سہتی کسر پرموشن نہ دے کر نکال دے گئی۔

    جناب وزیراعظم آپ کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہ بننے افسران کی پی ٹی آئی حکومت میں رپورٹس خراب کیں گئیں۔ اس وقت کی رپورٹ کی بنیاد پر آج ان افسران کا پرموشن لسٹ میں نہ ہونا وفاداری کرنے والوں کیلئے بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے۔

    جن افسران کو پرموشن نہیں دی گئی ان میں اکثریت ایسے افسران کی ہے جو ہفتہ اتوار بھی دفتری کاموں میں لگادیتے ہیں۔ اگر کام کرنے والوں کو یہ صلہ ملے گا تو پھر کوئی بھی کام والی سیٹ پر نہیں آئے گا، جسکو لگایا جائے گا وہ اس ڈر سے محنت نہیں کرے گا کہ پتا نہیں کونسی نیکی کب گناہ بن جائے۔

    ترقی کی امید لیے افسران اے سی آر لکھوانے اور مکمل کرنے کیلئے دور دراز شہروں اورصوبوں کی خاک چھانتے رہ گئے، اے سی آر میں ملی ایکسلینٹ کی رپورٹیں اور کارگردگی والے”ڈبے“ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیے گئے۔

    زبان زدعام ہے کہ جو افسران وزیراعظم ہاؤس کے بااثرکیمپ کے رابطے میں تھے وہی پرموٹ ہوئے ہیں پرموٹ ہونے والوں میں میرٹ پر آنے والے افسران کے علاوہ بزداریے اور کرپٹ افسران بھی رابطوں کی بدولت پرموٹ ہوگئے۔

    جبکہ جنہوں نے رابطوں کی بجائے اپنی کارگردگی پر یقین رکھتے ہوئے بورڈ کا انتطار کیا ان میں سے کچھ افسران کی ”ٹارگٹ کلنگ“ کیلئے نئی رپورٹس کی بجائے پرانی رپورٹس پیش کی گئیں جو اس گریڈ میں ترقی کیلئے ریلیوینٹ ہی نہیں تھیں جبکہ کچھ افسران کو ترقی سے محروم کرنے کیلئے خود سے”فرمائشی رپورٹیں“ تیار کروائی گئیں۔

    جناب وزیراعظم صورت حال کی سنگینی کی پیش نظر آپ اپنی زیرنگرانی میرٹ پر انکوائری کروائیں جن افسران پر جیسے بھی الزامات ہیں انصاف کا ترازو اس بات کا متقاضی ہے کہ افسران کو ان الزامات سے اگاہ کرکے صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائےجناب وزیراعظم سینٹرل سلیکشن بورڈ کا رویو اجلاس ناگزیر ہوچکا۔

    ہر شخص حیران ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جو اپنے اراکین پارلیمنٹ، وزیروں مشیروں کیلئے تو تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ کرتی ہے اس ملک کی خدمت کرنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کمی۔ جناب وزیراعظم، اللہ نے بھی عبادت کے بدلے انعام اور جنت کا وعدہ کیا ہے لیکن ہمارے دنیاوی حکمران کام کے بدلے ترقی سے محرومی اور پنشن کٹوتی والا خلاف فطرت کام کر رہے ہیں۔

    ملک سلمان
    maliksalman2008@gmail.com

  • فیسبک میں آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا  فیچر متعارف

    فیسبک میں آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا فیچر متعارف

    سوشل میڈیا ایپ فیسبک نے صارفین کو کمانے کا ایک بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ویسے تو لاکھوں لوگ فیسبک سے پیسے کما رہے ہیں، لیکن سوشل میڈیا ویب سائٹ نے اپنے صارفین کو آن لائن پیسہ کمانے کا ایک نیا ذریعہ فراہم کیا ہےفیسبک میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہےجس کے ذریعے صارفین فیس بک پر پبلک اسٹوریز ویوز کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

    پیسے کمانے کا یہ نیا آپشن عالمی سطح پر آن لائن صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن پروگرام کا حصہ ہیں، اس میں پیسے کمانے کا طریقہ یہ ہوگا کہ تخلیق کار اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق مواد اسٹوری میں پوسٹ کریں گے اور پیسہ کمائیں گے۔

    سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

    میٹا کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اسٹوریز کے ذریعے کمانے کا موقع صارفین کو مواد کی پرفارمنس کی بنیاد پر ملے گا اور انہیں اس کے لیے ویوز کی کسی مخصوص حد کو حاصل کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔

    ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اس نئے فیچر کا مقصد صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہےتاکہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کیلئےمعیاری مواد تیار کر سکیں فیس بک کانٹینٹ مونیٹائزیشن (Monetiazation) پروگرام میں شامل افراد کو اسٹوریز سے پیسے کمانے کیلئے کچھ بھی کرنے کی ضرورت نہیں وہ براہ راست اس کا حصہ بن چکے ہیں۔

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

  • سیاستدان  شطرنجی  سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

    سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں،تجزیہ شہزاد قریشی

    تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ

    دہشتگردی نے پھر سر اٹھا لیا ،ذمہ دار کون؟احتساب ضروری
    قیدی نمبر 804 کے چاہنے والے بتانا پسند کریں گے کہ ان عناصر کو واپس کیوں لائے
    کس کے کہنے پر ان دہشتگرد عناصر کو پنپنے کا موقع دیا گیا،ہم کب تک قربان ہوتے رہیں گے
    نائن الیون ایک بار ہوا ،ہم آج تک دہشتگردی کا شکار ہیں ،مزید کتنی جانیں قربان کریں گے

    تجزیہ، شہزا دقریشی
    توجہ برائے امریکی صدر ٹرمپ ، ٹرمپ انتظامیہ اوردیگر عالمی قوتیں،9/11 کے بعد پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا،امریکہ میں ایک بار 9/11 ہوا اور ہم آج تک اس دہشت گردی کا مقابلہ کررہے ہیں،،پاک فوج ، پولیس اور عوام نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دیں،آج بھی ہماری سیکورٹی ایجنسیاں ان موت کے سوداگروں کا مقابلہ کر رہی ہیں ،کون نہیں جانتا دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان ملوث ہے، اس دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرپڑا،سابق امریکی صدر بش کے دور میں پاکستان اور امریکہ اتحاد مضبوط تھا ،صدر اوبامہ کے اقتدار میں دونوں ملکو ں کے تعلقات میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے،سابق امریکی صدر بائیڈن نے بھی کوئی خاص توجہ نہیں دی، جس پاکستان نے فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا وہ آج تک دہشت گردی کا بھی شکار ہے اور معیشت بھی لڑکھڑا رہی ہے، اُمید ہے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ پاکستان کی ماضی کی قربانیوں کومد نظر رکھتے ہوئے انصاف کریں گے، پاکستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے والے ممالک کی سرپرستی نہیں کریں گے، وطن عزیز کے نام نہاد سیاستدانوں،ر ہنماؤں اور نام نہاد مقبولیت اور جمہوریت کا نعرہ لگانے والوں ،کرپشن میں ملوث ان کرداروں کے کیا کہنے اس وقت ان نام نہاد سیاسی رہنمائوں کا ایک کردار جیل میں ہے، اس جماعت کے مرکزی رہنمائوں سے سوال ہے کہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے آپ کی حکومت نے کیا کردار ادا کیا؟دہشت گردوں کو پاکستان میں واپس آنے کی اجازت کیوں دی جو آج ہمارے ریاستی اداروں اور بے گناہ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں ؟ اور اگراجازت دی تھی تو کس کے کہنے پر دی تھی ؟ آپ کو یہ اختیارات کس نے دئیے ؟ وطن عزیز کے امن وامان کو لے کر تیزی کے ساتھ ابتراور بے قابو ہونا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ، نام نہاد سیاستدان اقربا پروری ،ذاتی مفادات ، اختیارات ، پروٹوکول ، عیش و آرام سے باہر نکلیں، اس حقیقت کا ادراک کریں کہ اگر مستقبل کی سیاست کو جمہوریت کے انداز اور رنگ میں محفوظ کرنا ہے اس کے لئے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، ایک عام آدمی بھی اس بات کا احساس کرتا ہے کہ اس وقت اصل مسئلہ داخلی سیاسی حالات اور امن وامان ہے کیونکہ اسی کی بنیاد پر تعمیر وترقی کے سلسلے کا انحصار ہے ، پاک فوج جملہ ادارے ، پولیس وطن عزیز کی سلامتی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، سیاستدان شطرنجی سیاست سےنکل کر قومی فریضہ ادا کریں-

    تجزیہ

  • ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    ورلڈ چیمپئن شپ : پاکستانی ٹینس ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اسلام آباد:پاکستان کی ٹینس ٹیم نے ترکی میں آئی ٹی ایف ماسٹرز 45+ ورلڈ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی۔

    باغی ٹی وی : ترکی کے شہر مناوگت میں منعقدہ ایونٹ میں پہلی بار مقابلہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم نے دنیا کی چند سرفہرست ٹینس ممالک کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پاکستانی ٹیم کپتان اعصام الحق قریشی کی قیادت میں عقیل خان اور شہریار سلامت پر مشتمل تھی۔

    اس میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 ممالک نے حصہ لیا جہاں پاکستان نے رومانیہ اور میزبان ملک ترکی کو 3-0 سے شکست دے کر گروپ مرحلے میں غلبہ حاصل کیا کوارٹر فائنل میں پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر فائنل فور میں جگہ حاصل کی۔

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    فرانس کے خلاف ایک سخت سیمی فائنل معرکے میں عقیل خان کی سنگلز میں شاندار فتح کے باوجود، پاکستان کو 2-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ڈبلز میچ میں فرانس نے پاکستان کو ہرا دیاپاکستانی ٹیم نے تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کو 2-1 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیت لیا، پاکستانی کھلاڑی اب چیمپئن شپ کے دوسرے ہفتے میں انفرادی ایونٹس میں حصہ لیں گے۔

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

  • شمالی مقدونیہ  میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ میں نائٹ کلب میں خوفناک آتشزدگی،51 افراد ہلاک ،100 زخمی

    شمالی مقدونیہ (North Macedonia) کے قصبے کوچانی کے ایک نائٹ کلب میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 100 کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ملک کے وزیر داخلہ پنچے توشکوسکی نے کہا کہ آگ ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً 2:35 بجے ایک مقامی پاپ گروپ کے کنسرٹ کے دوران لگی، انہوں نے وضاحت کی کہ نائٹ کلب میں موجود نوجوانوں نے آتش بازی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث چھت پر آگ بھڑک اٹھی، مقامی میڈیا کے مطابق آگ کوچانی کے ’پلس‘ نائٹ کلب میں لگی۔

    رپورٹ کے مطابق شمالی مقدونیہ کے وزیر اعظم ہرسٹیجان میکوسکی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر لکھا کہ یہ مقدونیہ کے لیے ایک مشکل اور افسوسناک دن ہے اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں کی جانوں کے ضیاع کا ازالہ نہیں کیا جا سکتا، اور خاندانوں، دوستوں اور پیاروں کے لیے جو تکلیف ہے اس کیلئے الفاظ نہیں ہیں سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والے واقعے کی ویڈیو میں نائٹ کلب کے اندرونی مناظر میں افراتفری دیکھی گئی۔

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ملک کے وزیر انصاف ایگور فلکوف نے کہا ہے کہ اس سانحے میں زخمی ہونے والے 80 سے زائد افراد کو ملک کے دارالحکومت اسکوپجے کے اسپتالوں اور کلینکس میں منتقل کیا گیا ہے، واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے گی۔

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

  • ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب،  ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب، ماڈلز کے ذریعے جسم فروشی کا دھندہ

    ممبئی پولیس نے پووائی کے ہیرانندانی علاقے میں ایک ہائی پروفائل سیکس ریکٹ بے نقاب کر کے 60 سالہ شیمسندر اروڑا کو گرفتار کر لیا اور چار ماڈلز کو بازیاب کرا لیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک مشہور ہوٹل میں غیر قانونی سرگرمیاں ہو رہی ہیں، جس پر ایک اسٹنگ آپریشن کیا گیا،اہلکاروں نے جعلی گاہک بن کر اروڑا سے رابطہ کیا، جس نے 26 سے 35 سال کی ماڈلز کی خدمات فراہم کرنے کی پیشکش کی، جن کے لیے 70 ہزار سے 1 لاکھ روپے تک معاوضہ طلب کیا جا رہا تھا۔

    جیسے ہی اروڑا لڑکیوں کو لے کر ہوٹل پہنچا، پولیس نے چھاپہ مار کر چار خواتین کو بازیاب کرایا، 8 موبائل فون اور 3 لاکھ روپے برآمد کیے، جبکہ اروڑا کو گرفتار کر لیا گیاپوچھ گچھ میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس کاروبار میں چڑکوپ کا ایک اور شخص بھی ملوث ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    پووائی پولیس نے بامبے نارکوٹک ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹنس ایکٹ کی دفعہ 143(2) اور امورا ٹریفک (انسداد) ایکٹ 1956 کی دفعہ 4 اور 5 کے تحت اروڑا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،بازیاب کی گئی خواتین کو شیلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ضروری مدد اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے