Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سربیا  حکومت  کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سربیا حکومت کیخلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج، لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    سربیا میں صدر الیگزینڈر ووچک اور ان کی حکومت کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاج سامنے آیا، جس میں لاکھوں افراد نے سڑکوں پر نکل کر حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بلغراد میں احتجاج کے باعث ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا، جبکہ شہر بھر میں پبلک ٹرا نسپورٹ بھی معطل رہی، سربیا میں یہ حکومت مخالف تحریک گزشتہ چار ماہ سے جاری ہے، جو اس وقت شروع ہوئی جب نومبر 20 24 میں زیر تعمیر ریلوے اسٹیشن کی چھت گرنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    سیکڑوں حکومتی حامی، جن میں زیادہ تر سیاہ پوش نوجوان بیس بال کی ٹوپیاں پہنے ہوئے تھے، بلغراد کے پیونیرسکی پارک میں، سربیا کی پارلیمنٹ کے سامنے جمع ہوئےمقامی رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان میں فٹ بال کے منظم گروپوں کے ارکان کے ساتھ ساتھ ریڈ بیریٹس اسپیشل فورسز یونٹ کے سابق فوجی بھی تھے جو 2003 میں سربیا کے آزاد خیال وزیر اعظم زوران ڈینڈجیچ کے قتل میں ملوث تھے۔

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    پولیس کے ایک گھنے گھیرے نے اسمبلی کی عمارت کو گھیر لیا اور Vučić کے حامیوں کو مظاہرین سے الگ کر دیا، جو قریبی سلاویجا اسکوائر میں قائم ایک اسٹیج کے سامنے بھی جمع تھے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ حکومت کی بدعنوانی اور نااہلی کا نتیجہ ہے، جبکہ حکومت نے مظاہرین کو سخت کارروائی کی دھمکی دے رکھی ہے۔

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

  • نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی  ہدایت

    نواز شریف کی تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت

    لاہور میں تاریخی ورثے کی بحالی اور تحفظ کے لیے ”لاہور اتھارٹی فار ہیریٹیج ریوائیول“ (لہر) کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اس اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی، محمد نواز شریف ”لہر“ کے سٹیرنگ کمیٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، جب کہ متعلقہ افسران پر مشتمل ایک ذیلی فنکشنل کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے، اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے اور متاثرین کو متبادل جگہ دینے پر اتفاق کیا گیا نواز شریف نے تجاوزات سے متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    لاہور کے ہیریٹیج ایریاز کی بحالی کے لیے ایک جامع پلان طلب کر لیا گیا ہے، جس کے تحت شہر کو چھ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ اجلاس میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لیے پانچ مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی، جبکہ نیلا گنبد کو اس کی اصل صورت میں بحال کرنے کے لیے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اجلاس میں سرکلر روڈ، باغیچیاں اور بدرو کو اصل حالت میں بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کی ہدایت دی، بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کے مناظر کو واضح کرنے کے لیے رکاوٹیں ہٹانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے، جبکہ شاہ عالم مارکیٹ سے بھاٹی گیٹ تک پیدل گزرگاہ بنا نے کی تجویز پر غور کیا گیا۔

    محمد نواز شریف نے کہا کہ پرانے لاہور کی اصل حالت میں بحالی ضروری ہے، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک خصوصاً یورپ نے اپنے شہرو ں کو صدیوں بعد بھی پرانی شکل میں محفوظ رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل لاہور کو انڈو پاک کا ثقافتی مرکز سمجھا جاتا تھا، لیکن تجاوزات کی وجہ سے اب کوئی تاریخی بازاروں میں جانا پسند نہیں کرتا۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قدیم لاہور کی بحالی پر کام جاری ہے اور چند سالوں میں شہر کی ایک نئی شکل نظر آئے گی انہوں نے واضح کیا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے ساتھ انہیں برقرار رکھنا بھی ضروری ہے اور اس کے لیے عوام میں شعور بیدار کرنا ناگزیر ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور کے کم از کم 115 عمارتیں تاریخی ورثہ کی حیثیت رکھتی ہیں، جبکہ کالونیل دور کی 75 قدیمی عمارتوں میں سے 48 عمارتوں پر بحالی کا کام جاری ہے۔

  • بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکے

    بلوچستان میں نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے،واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،پولیس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث علاقے میں ہر قسم کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ہے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    جبکہ قلعہ سیف اللہ میں لیویز لائن کے مین گیٹ پر بھی دھماکہ ہوا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا دھماکے سے گیٹ کو نقصان پہنچا، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے،حکام کا کہنا ہے کہ دونوں دھماکوں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور مزید تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کرنیوالے افسران کو 10، 10 لاکھ روپے انعام

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف آئی اے اور آئی بی کے افسران سے ملاقات کے دوران انسانی اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی پر ان کی کارکردگی کو سراہا اور انہیں 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعظم نے ججا گینگ کی گرفتاری کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ گینگ انسانی اسمگلنگ کے کالے دھند ے میں ملوث تھا، جو ملک کی بدنامی کا باعث بنا انہوں نے اس مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھناؤنے عمل سے کئی معصوم جانیں ضائع ہو چکی ہیں، جو ناقابل قبول ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ مہینوں میں انسانی اسمگلنگ اور کشتی حادثات میں پاکستان کا نام لیا گیا، جو ملک کے لیے افسوسناک ہے انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے گی اور اس جرم میں ملوث عناصر کو سختی سے کچلا جائے گا۔

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک کا وقار بلند کرنے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں اور اس جرم کے خلاف بلا تفریق کارروائی جاری رکھیں۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

  • امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار،  درجن سے زائد افراد ہلاک

    امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، درجن سے زائد افراد ہلاک

    امریکی ریاست میزوری میں طوفانی بگولوں (ٹورنیڈوز) کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ کئی مکانات اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس اور موسمیاتی ماہرین کے مطابق یہ طوفان امریکی وسط مغرب اور جنوب مشرقی علاقوں میں رات بھر شدید تباہی مچاتا رہاامریکی محکمہ موسمیات کے ماہر ڈیوڈ روتھ کے مطابق آرکنساس، الینوائے، مسیسیپی اور میزوری میں 26 طوفانوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، تاہم ان کی تصدیق ہونا باقی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ الاباما اور مسیسیپی میں ہفتہ کے روز مزید شدید طوفانوں کا امکان ہے، جس میں 30 فیصد تک طوفا نی بگولے بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جو انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں، میزوری کے اوزارک کاؤنٹی میں بیکرز فیلڈ کے قریب 2 افراد اور بٹلر کاؤنٹی میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ دیگر 7 افراد مختلف علاقوں میں جاں بحق ہوئے۔

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں مختلف ریاستوں میں طوفان نےدرجنوں گھروں کو زمین بوس کردیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔

    اس کے علاوہ میزوری، الی نوائے، انڈیانا، ٹیکساس اور آرکنسا میں 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے بھی محروم ہیں جبکہ مسیسپی، مشری لوزیانا اور مغربی ٹینیسی کے بھی طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

    آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور فلوریڈا پین ہینڈل اور اٹلانٹا سمیت مزید مشرقی علاقوں کو آدھی رات تک متاثر کر سکتا ہے۔

  • مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے

    مہاتما گاندھی کے پڑ پوتے بھارت میں خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے-

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ریاست کیرالہ میں گاندھی جی کے پڑپوتے تشار گاندھی نے سماجی رہنما گوپی ناتھ نائر کے مجسمے کی تقریب رونمائی کی جس دوران انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس ایسا زہر ہے جو بھارت کی بنیادوں میں پھیل کر انہیں تباہ کر نے کی کوشش کر رہا ہے اگر یہ زہر ختم نہ کیا گیا تو بھارت کے ٹکرے ہوجائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق تشار گاندھی کا یہ بیان آر ایس ایس اور بی جے پی کو برداشت نہ ہوا اور ان کے کارکنوں نے ایک مقام پر تشار گا ندھی کی گاڑی کو روک کر ان پہ حملہ کیا مگر محافظوں نے انہیں بچا لیا اس حملے کے بعد تشار گاندھی نے کہا میں قوم کے غداروں اور دغا بازوں کے خلاف بولتا رہوں گا اگر گاندھی جی کے قاتلوں کی اس خطرناک اولاد کا راستہ نہیں روکا گیا تو یہ ایک دن انکا مجسمہ بھی گرا دیں گے۔

    موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    انہوں نے کہا کہ اب آرایس ایس کے خلاف لڑائی تحریک آزادی ہندوستان سے زیادہ اہم ہو چکی، یہ جماعت بھارتی قوم کی سب سے بڑی دشمن ہےوہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے خلاف اپنے حالیہ بیانات سے نہ تو پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی ان سے معافی مانگیں گے۔

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

  • موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل

    چنئی: بھارت کے نامور موسیقار اے آر رحمان اسپتال میں داخل ہوگئے –

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول میوزک کمپوزر اے آر رحمان کو اتوار کی صبح سینے میں درد کے باعث چنئی کے گریمس روڈ پر واقع ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے انہیں صبح 7:30 بجے کے قریب ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کے ای سی جی اور ایکو کارڈیوگرام سمیت مختلف ٹیسٹ کئے۔

    اسپتال کے قریبی ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ ان کا انجیوگرام بھی ہوسکتا ہے ماہر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اے آر رحمان نے چنئی میں اپنے کنسرٹ میں برطانوی گلوکار ایڈ شیران کے ساتھ پرفارم کیا تھا۔ ایک ہفتہ بعد انہیں بالی ووڈ فلم چاوا کے میوزک لانچنگ کو موقع پر بھی دیکھا گیا تھا۔

    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اے آر رحمن کی سابقہ ​​اہلیہ سائرہ بانو بھی حال ہی میں اچانک طبی مسئلہ کے باعث ہسپتال میں داخل ہوئی تھیں ان کی سرجری کرنی پڑی اس خبر کی تصدیق ان کے وکیل وندنا شاہ کی جانب سے کی گئی تھی۔

    آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    واضح رہے سائرہ بانو اور اے آر رحمان نے شادی کے تقریباً 29 سال بعد 19 نومبر 2024 کو علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر : ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

    آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں جا گری۔

    دوسری جانب ایبٹ آباد کے علاقے ترنوائی میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک اسکول وین کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 2 بچیاں جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی: سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے چوری ، 6 ملزمان گرفتار

    پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں، تاہم راستہ دشوار گزار ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تھانہ مانگل کے حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    انسانی اسمگلرز کے گرد گھیرا تنگ، جائیدادیں ضبط، 416 گرفتار

  • اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں  کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    اسپیس اسٹیشن پر پھنسے خلا بازوں کی واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے

    امریکی خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور تکنیکی مسائل کے باعث نو ماہ سے خلا میں پھنسے ہوئے ہیں دونوں خلا باز 8 روزہ مشن پر روانہ ہوئے تھے تاہم ان کی واپسی تاحال نہ ہوسکی،اب ان کی واپسی کیلئے حال ہی میں ایک خلائی طیارہ کریو-10 بھیج دیا گیا ہے جس کی امید ظاہر کی جا رہی ہے سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور زمین پر واپس آجائیں گے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق اتنے ماہ تک خلا میں وقت گزارنے کے بعد دونوں خلابازوں کی زمین پر واپسی کا سفر دشوار اور تکلیف دہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ بتایا جا رہا ہے کہ کئی مہینوں خلا میں رہنے کے بعد خلاباز سنیتا ولیمز اور بوچ ولمور میں ”بیبی فٹ“ (Baby Feet) نامی حالت پیدا ہو سکتی ہے جس کا مطلب ہے کہ ان کے پیروں کے تلوے چھوٹے بچے کی طرح نرم اور حساس ہو جائیں گے جس سے چہل قدمی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    جب ہم زمین پر چلتے ہیں تو ہمارے پیروں کو کشش ثقل اور رگڑ کی مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس سے ہمارے پیروں کے تلووں کی جلد موٹی ہو جاتی ہے، جو ایک حفاظتی تہہ کے طور پر کام کرتی ہے یہ ہمیں درد اور تکلیف سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے، اور ہمار ے پیروں کو ٹوٹ پھوٹ سے بھی بچاتا ہے۔

    کراچی: سرنگ کھود کر تیل کی لائن سے چوری ، 6 ملزمان گرفتار

    بیبی فٹ کے علاوہ کشش ثقل کے بغیر خلا میں رہنا بھی ہڈیوں کے شدید نقصان کا سبب بن سکتا ہے جسے ٹھیک نہیں کیا جا سکتاناسا کے مطابق ہر ماہ خلاباز خلا میں جاتے ہیں اور اگر وہ انہیں روکنے کے لیے کچھ نہ کریں تو انکی ہڈیاں اپنی کثافت کا تقریباً 1 فیصد کھو دیں، پٹھے، جو عام طور پر زمین پر گھومنے پھرنے سے متحرک ہوتے ہیں، وہ بھی کمزور پڑجاتے ہیں کیونکہ ان میں مزید کام کرنے کی صلاحیت باقی نہیں رہتی۔

    زندہ رہنا ہے تو ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے ہی ملک میں رہیں، جدید تحقیق

    اس کے علاوہ خلا میں جسم کے خون کا volume کم ہو جاتا ہے کیونکہ دل کو کشش ثقل کے بغیر خون پمپ کرنے کے لیے اتنی محنت نہیں کرنی پڑتی، خون کا بہاؤ بھی بدل جاتا ہے، کچھ حصوں میں سست ہو جاتا ہے، جو خون کے جمنے کا باعث بن سکتا ہے۔

  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی،پانی کا اخراج بند

    منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی،پانی کا اخراج بند

    اسلام آباد: منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی، جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان واپڈا کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1050 فٹ پر آگئی جس کے بعد پانی کا اخراج بند کردیا گیا تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول سے صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا ہے اور آئندہ 36 گھنٹے میں ڈیڈ لیول تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    ترجمان واپڈا کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1402 فٹ تک گر گئی اور تربیلا میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے جبکہ منگلا میں پانی کا ذخیرہ 72 ہزار ایکڑ فٹ اور چشمہ میں پانی کا ذخیرہ 15 ہزار ایکڑ فٹ ہے تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک لاکھ 2 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔

    پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    ترجمان نے بتایاکہ تربیلا کےمقام پردریائے سندھ میں پانی کی آمد 22 ہزار 200، اخراج 20 ہزارکیوسک، منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد 19 ہزار 900 اور اخراج 28 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 38 ہزار 400، اخراج 27 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ مرالہ دریائے چناب میں پانی کی آمد 10 ہزار 800، اخراج 6 ہزار 100 کیوسک اور نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 300، اخراج 14 ہزار 300 کیوسک ہے۔

    پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور