Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری

    لاہور: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر عوامی سروے کی رپورٹ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں پنجاب کے 36 اضلاع سے 6 ہزار سے زائد شہریوں کی رائے شامل کی گئی ہے،سروے کے مطابق پنجاب حکومت کی کارکردگی سے صوبے کے 62 فیصد شہری مطمئن ہیں، تعلیم، صحت، انفرا اسٹرکچر اور امن عامہ پر صوبائی حکومت کی کارکردگی کو سراہا،البتہ روزگار کی عدم دستیابی پر 63 فیصد افراد نے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر ناراضگی کا اظہار کیا-

    سروے میں 57 فیصد شہریوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں صوبائی حکومت کی گورننس میں بہتری آنے کا کہا جبکہ 17 فیصد نے مزید خراب ہونے کی رائے دی، 24 فیصد افراد نے گورننس میں کوئی فرق نہ آنے کا بتایا۔

    یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے صوبے کے 59 فیصد شہری خوش اور 16 فیصد ناراض نظر آئے جبکہ 24 فیصد نے ان کی کارکر دگی کوقابلِ قبول قرار دیا،اسی طرح 57 فیصد شہریوں نےگزشتہ ایک سال میں مریم نواز کو صوبے کےاہم عوامی مسائل اور گور ننس کے چیلنجوں کو مؤثر انداز میں حل کرنے میں بھی کامیاب بتایا، البتہ 36 فیصد افراد نے انہیں اس میں ناکام قرار دیا۔

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

  • یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    یو اے ای کا تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام

    تل ابیب: متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا-

    باغی ٹی وی: تل ابیب کے اماراتی سفارتخانے نے رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر ایک بین المذاہب افطار کی محفل سجائی، جس میں اسرائیل کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں کے نمائندے، مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں، یہودی، مسیحی، دروز اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔

    افطار میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر اور لیکود پارٹی کے سینئر رکن امیر اوحنا نے افطار میں شرکت کی جبکہ اسرائیل میں سب بڑی مسلم عرب سیاسی جماعت کے رہنما منصور عباس بھی شریک ہوئے، اسرائیلی عرب رہنما اور متحدہ عرب لسٹ (رعم پارٹی) کے سربراہ منصور عباس جو اسرائیل میں بسے تقریباً 20 لاکھ عرب مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں اور یہودی و عرب آبادی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پر زور دیتے ہیں-

    پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اماراتی سفارتخانہ 2021 سے ہر سال مختلف کمیونٹیز کے لیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے تاکہ مختلف پس منظر کے رہنماؤں کے درمیان مکالمے اور تعلقات کو فروغ دیا جا سکے،اس سال رمضان کے ماہ مقدس مہینے کے دوران یہودی تہوار پوریم اور مسیحی تہوار ایسٹر قریب ہونے کی وجہ سے یہ تقریب بین المذا ہب مکالمے اور اتحاد کی علامت بن گئی-

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

  • پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    پیپلز پارٹی سندھ کونسل اجلاس: کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور

    کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سندھ کونسل نے کینال منصوبے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ کونسل کا اجلاس ہوا جہاں پی پی پی کے صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سمیت اراکین پارلیمان اور ٹکٹ ہولڈرز نے شرکت کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 4 اپریل کو 46 ویں یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر کے عوام گڑھی خدابخش بھٹو کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے بھرپور خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

    بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی سندھ کونسل کی جانب سے دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے خلاف قراردادوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر نئے کینالوں کے خلاف ہے اور پارٹی شروع سے ہی اس منصوبے کے خلاف اپنا بھرپور آواز اٹھاتی آ رہی ہے۔

    پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا کے 6 کینالوں کا منصوبہ سندھ کو بنجر بنانے کا منصوبہ ہے اور سندھ کو دریائے سندھ پر کسی کینال کا منصوبہ قبول نہیں ہے اسی لیے وفاقی حکومت 6 کینالوں کے منصوبے سے دست برداری کا اعلان کرے اور سندھ کی آواز کو سننے کے لئے سی سی آئی کا اجلاس طلب کیا جائے۔

    وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کے سندھ کو انڈس رور سسٹم سے نئے کینال منصوبہ کسی صورت قبول نہیں ہے، سسٹم میں پہلے ہی پانی کی سخت کمی ہے تو ان کینالوں میں پانی کہاں سے لایا جائے گا۔

    قرارداد کے ذریعے پیپلز پارٹی کی سندھ کونسل نے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کو مسترد کیا اور قرارداد میں کہا گیا کے پیپلز پارٹی ارسا اور وفاق سے مطالبہ کرتی ہے کہ پانی کے 1991 کے معاہدے کے پیرا ٹو کے تحت یقینی بنا کر سندھ کو اپنے حصے کا پورا پانی فراہم کیا جائے۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    اجلاس میں قرارداد میں جعفر ایکسپریس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کے دہشت گردوں کو بہادری سے شکست دینے پر سیکیورٹی فورسز اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

  • نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

    نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی، مقدمہ واپس لے لیا

    لاہور: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نصیبو لال اور ان کے شوہر کے درمیان صلح ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر نوید حسین کے خلاف تشدد اور مار پیٹ کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لاہور میں درج کر وایا تھا، ایف آئی آر کے مطابق گلوکارہ کے شوہر نوید نے گھر آکر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، گالم گلوچ کی اور سر پر اینٹ دے ماری جس کی وجہ سے ان کے چہرے اور سر پر شدید چوٹ آئی۔

    البتہ گلوکارہ شاہد لال کے بھائی کا کہنا ہے کہ بہنوئی غصے کا تیز ہے جسے سمجھا بجھا کر معاملہ حل کردیا ہے گلوکارہ کے بھائی شاہد لال نے بتایا کہ بہن اور بہنوئی کے درمیان اکثر چھوٹے موٹے جھگڑے ہوجاتے ہیں لیکن اس مرتبہ ہاتھا پائی کی وجہ سے ایف آئی آر درج کروانے کی نوبت آئی۔

    پشاور: بارودی مواد کا دھماکہ، عالم دین مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں میاں بیوی کے درمیان صلح ہوگئی ہے اور بہنوئی نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے، دوسری جانب گلوکارہ نصیبو لال نے شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لینے کی تصدیق کی اور کہا کہ شوہر کے خلاف مقدمہ واپس لے لیا۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

  • پشاور: بارودی مواد کا دھماکہ،  عالم دین مفتی منیر شاکر  سمیت چار افراد زخمی

    پشاور: بارودی مواد کا دھماکہ، عالم دین مفتی منیر شاکر سمیت چار افراد زخمی

    پشاور:تھانہ ارمڑ کی حدود میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں چار افراد زخمی ہوگئے،زخمی ہونے والوں میں عالم دین مفتی منیر شاکر بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس، بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کردیا۔

    پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی منیر شاکر بائیں پاؤں پر زخم آنے کے باعث متاثر ہوئے جبکہ دیگر زخمیوں میں خوشحال، عابد اور سید نبی شامل ہیں، تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں تحقیقات میں مصروف ہیں جب کہ دھماکے کی نوعیت اور اسباب جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

    وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

  • وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    وہ سیارہ جسے ’چاندوں کا بادشاہ‘ قرار دیا گیا

    ماہرین فلکیات نے سیارہ زحل کے گرد چکر لگانے والے 128 نئے چاندوں کو دریافت کرلیا ہے جس کے بعد کُل تعداد 274 ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اس دریافت شدہ نئی تعداد سے یہ سوال بھی پیدا ہوا ہے کہ سیارے کے اتنی بڑی تعداد میں چاند کیوں ہیں؟سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات سے ہمیں نظام شمسی کے ارتقاء کے بارے میں اہم معلومات مل سکتی ہیں۔

    دریافتوں سے زحل کے چاند کی کل تعداد 274 ہو گئی ہے جو مشتری سے تقریباً تین گنا زیادہ ہے اور دوسرے سیاروں کے گرد معلوم چاندوں کی کل تعداد سے بھی زیادہ ہے،واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ شیپارڈ نے کہا کہ زحل چاندوں کا بادشاہ ہے۔

    9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی،کے پی حکومت کا ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

    کینیڈا کی یونیورسٹی آف ریجینا کے ماہر فلکیات سمانتھا لالر جنہوں نے مشاہدات میں حصہ لیا، کا بھی کہنا تھا کہ یہ دریافت دلکش ہے، یہ صاف ظاہر کرتا ہے کہ وہاں کتنا کچھ موجود ہے۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

  • 9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی،کے پی حکومت کا ہائیکورٹ کو  دوبارہ خط

    9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی،کے پی حکومت کا ہائیکورٹ کو دوبارہ خط

    پشاور: کے پی حکومت نے ہائیکورٹ کو 9 مئی کے جوڈیشل کمیشن قیام کی یادہانی کے لئے دوبارہ خط ارسال کردیا۔

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا شاہ فیصل اتمانخیل نے بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کو 9 مئی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے یادہانی لیٹر بھیج دیا ہے، 27 جون 2024ء کو صوبائی کابینہ نے 9 مئی واقعات کی انکوائری کے لئے جوڈیشل کمیشن قیام کی منظوری دی۔

    انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن قیام کے لئے ہم نے ہائیکورٹ کو دو خطوط بھیجے، کئی ماہ ہوگئے ابھی تک ہائیکورٹ کی جانب سے ہمیں جوڈیشل کمیشن قیام کے حوالے سے کوئی رسپانس نہیں ملا، پہلے خط پر ہائیکورٹ نے کہا کہ یہ مجاز اتھارٹی کی جانب سے نہیں آیا۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ صوبائی حکومت نے دوسرا لیٹر بھیجا، ابھی تک اس پر بھی ہائیکورٹ کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، ہمیں ہائیکورٹ کے جواب کا انتظار ہے، ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی کے حوالے سے تمام حقائق عوام کے سامنے آجائے، ہائیکورٹ ہمیں کوئی جواب دیں تو اس کے بعد صوبائی حکومت آئندہ کا لائحہ عمل بنائے گی۔

    پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

  • خیبرپختونخوا میں2  الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    راولپنڈی: صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 14-15 مارچ کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ واقعا ت میں نو خوارج مارے گئے، خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ایک انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے یہ اپریشن ضلع مہمند میں کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے مقام کو مؤثر طریقے سے نشاںہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 خوارج کو جہنم میں بھیج دیا گیاشدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 2 جوان حوالدار محمد زاہد (عمر: 37 سال، ضلع ملاکنڈ کے رہائشی) اور سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر: 26 سال، ضلع چترال کے رہائشی) نے بہادری سےلڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔

    خیبرپختونخوا میں2 الگ کارروائیوں میں 9 خوارج دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعے میں جو جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان ضلع میں ہوا، سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجتاً 2 خوارج ہلاک ہوئے ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے خوارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن کی جا رہی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

  • پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

    پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ،آئی ایم ایف

    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے ساتھ پہلے اقتصادی جائزہ بارے ہونیو الے مذاکرات سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہےآئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ سات ارب ڈالر قرض پرو گرام پر جائزہ کے لیے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لیے بھی بات چیت ہوئی۔

    اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی شرح بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جب کہ پاکستان کے ساتھ صحت عامہ، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لیے بھی بات چیت ہوئی پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔

    آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پا کستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے پاکستان اور آئی ایم ایف نے اسٹا ف لیول معاہدے کے لیے نمایاں پیشرفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔

    پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لیے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لیے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں جبکہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل در آمد کیا گیا ہے کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کیے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا جس میں پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تین شعبوں میں تحفظات کے باوجود ا?ئی ایم ایف مشن قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔

    افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

  • کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

    کیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈاؤن

    کیوبا میں نیشنل گرڈ بند ہونے سے ایک بار پھر لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کیونا کا نیشنل الیکٹریکل گرڈ بند ہوگیا جس کی وجہ سے کیوبا تاریکی میں ڈوب گیاکیوبا میں 5 ماہ کے دوران بجلی کا یہ چوتھا بڑا بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے دارالحکومت ہوانا سمیت مغربی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

    اسی حوالے سے کیوبا کے وزیر اعظم کی جانب سے بھی بتایا گیا کہ بجلی بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے، متبادل ذرائع سےترجیحی سیکٹرز اور اسپتالوں میں بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

    پاکستان نے ڈیوس کپ جونیئرز 2025 جیت لیا

    کیوبا کا الیکٹریکل گرڈ اور تیل سے چلنے والے پاور پلانٹس پرانے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں، مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے اکثر خرابی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    کمبوڈیا میں پاکستانیوں کو نوکریوں کا جھانسہ دے کر پاکستانیوں کیساتھ بڑا فراڈ