Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےگردوں کے عالمی دن پر گردوں کا عطیہ کرنے والے تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ مریم نواز نے گردوں کے امراض کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں گردوں کے علاج کی بہترین اور مفت سہولیات فراہم کررہے ہیں قائد محمد نواز شریف کی جانب سے شروع کی گئی مفت ڈائیلسز کی سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے گا گردوں کے امراض کے مستند علاج کے لیے ٹرانسپلانٹ کارڈ شروع کیا جارہاہےگردوں کے امراض کے علاج میں مصروف تمام ڈاکٹرز نرسنگ سٹاف کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، صحت مند زندگی کے لیے گردوں کی صحت کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    ٹانک میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،10 دہشت گرد ہلاک

  • رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں  ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ڈھائی کروڑ افراد کی آمد

    رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کی،مسجد میں 20 ہزار کولرز زم زم کے پانی سے بھردیئے گئے، نگرانی پر مامور الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد 400 کردی گئی،اس کے علاوہ گرمی سے بچا ؤ کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہےمعتمرین اور نمازیوں کیلئے آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    ادھر مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں، سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

  • فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ باجوہ خوشی میں آزاد پھر رہا ہے، کشمیر کا سودا اس شخص نے کیافیض کے ذریعے اس نے آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں بھی اس نے چھرا گھونپا، فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ بلوچستان واقعے کے بعد آج یہاں تقاریر سنیں، بےنظیر بھٹو کی جس دن شہادت ہوئی اس دن بھی انہوں نے ذکر کیا، انہوں نے کہا کہ فوجی آپریشن بلوچستان مسئلہ کا حل نہیں ہے ، ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، علی وزیر آج بھی سکھر جیل میں ہے، ماہ رنگ بلوچ یہاں آئی تو پانی پھینکا گیا، اگر یہ حالات ایسے ٹھیک ہونے ہوتے تو ہوجاتے، حکومتی مشینری لگی ہوئی ہے کہ پی ٹی آئی نے دہشتگرودں کے حق میں ٹوئٹ کیے۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ باجوہ خوشی میں آزاد پھر رہا ہے، کشمیر کا سودا اس شخص نے کیا، فیض کے ذریعے اس نے آپ کو جیلوں میں ڈلوایا، پی ٹی آئی کی پیٹھ میں بھی اس نےچھرا گھونپا،فیض کو آپ نےجیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو، اس لیے کوئی کچھ نہیں کر سکتا کیونکہ وہ سابق آرمی چیف ہے، جرنیلوں نے اس ملک کا بیڑا غرق کر دیا۔

    ٹانک میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام،10 دہشت گرد ہلاک

    شیر افضل مروت نے کہا کہ کب تک صرف مزمتیں اور قراردادیں پیش کرتے رہیں گے، سروسز چیفز کو بلائیں اور ان سے پوچھیں، 2 دو ماہ کے لیے پالیسیاں بناتے ہیں، تمام ایجنسیوں کی جانب سے سیاستدانوں کو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، کشمیر کا سودا کرنے پر قمر جاوید باجوہ کو انصاف کے کٹہرے میں کیوں نہیں لایا جاتا، جرنیلوں کے اثاثوں کی چھان بین کیوں نہیں کی جاتی۔

    انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس بسانے کے ذمے دار تمام سیاسی جماعتیں ہیں، فیض حمید کے ساتھ قمر جاوید باجوہ کو بھی جیل میں ڈالا جائے، جب صوبوں کو ان کے حقوقِ نہ دیئے جائیں گے تو دہشتگردی ہوگی، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے طویل مدتی پالیسی لانا ہوگی، پا کستانی عوام کو اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ان اداروں سے نفرت ہوگئی ہے۔

    پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

    شیر افضل مروت نےکہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے عزیزوں کی لاشیں بھی نہیں دی جاتی، جب تک عوام فوج کے پیچھے کھڑی نہیں ہوگی فوج جنگ نہیں جیت سکتی، تمام ادارے آئین اور قانون کا حترام کریں، دہشتگردی کیخلاف پالیسی فوج نہیں اس ایوان کو بنا نا ہوں گی، خارجہ پالیسی فوج نہیں اس ایوان کو بنانا ہوگی۔

    انکا کہنا تھا کہ ضرب عزب اور ردالفساد سےہم نےکچھ حاصل نہیں کیاہم کوئی دہشتگردی کےخلاف جنگ نہیں جیتے ہر اسٹیبلشمنٹ نئی پالیسی لاتی ہے، کبھی گڈ طالبان کبھی بیڈ طالبان بن جاتے ہیں، بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والے کہہ رہے ہیں کہ اپنے پیاروں کی ہڈیاں تو دیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہا کہ ان سروسز چیف کو بلائیں اور کٹہرے میں کھڑا کریں، ان کو بتائیں کہ لوگ تنگ آ چکے ہیں، جنگ فوج نے جیتنی ہوتی تو جیت چکے ہوتے، اس دفعہ پالیسی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر نہ چھوڑو، اس ملک کی پالیسی اس ایوان پر چھوڑو، خار جہ پالیسی، داخلہ پالیسی اور افغانستان سے متعلق پالیسیاں وہ بناتے ہیں، آپ کو کہہ دیتے ہیں کہ آپ وزیر ہو اور آپ پھدکتے رہتے ہو۔

    شیر افضل نے کہا کہ بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والے کہہ رہے ہیں کہ اپنے پیاروں کی ہڈیاں تو دیں، پاکستانی ہونے کی وجہ جان کے لالےپڑے ہوتے ہیں انکو بتائیں کہ لوگ تنگ آ چکے ہیں، جنگ فوج نےجیتنی ہوتی تو جیت چکےہوتےاس دفعہ پالیسی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر نہ چھوڑو اس ملک کی پالیسی اس ایوان پر چھوڑو۔

    پی ٹی آئی اقتدار کی بھوکی، ملک دشمن پروپیگنڈا کر رہی ہے: خواجہ آصف

    بعد ازاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسمبلی میں تقریر کی ہے جس میں دل کی باتیں کیں، 24 سال ہوگئے پاکستانی مر رہے ہیں ، بے گناہ لوگ مر رہے ہیں، اس جنگ کو ختم کرنا ہے بڑھانا نہیں ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ افواجِ پاکستان کی جنگ نہیں ہے پورے پاکستان کی جنگ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے لوگ اتنے پریشان نہیں ہوں گے کیونکہ اس وقت کے پی اور بلوچستان میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے، جب انسان اتنا گر جائے کہ اے پی ایس کے بچوں کو مارنا جذبہ ہو تو یہ سفاکیت کی مثال نہیں ملتی، دہشتگردوں نے اس وقت قلعہ قمع کیا ہوا ہےاختر مینگل اس ایوان سے مستعفی ہوگیا ، علی وزیر کا خاندان طالبان نے مار دیا، پاکستانی سوچ رہے ہیں کہ فوجی شہید ہوگئے ہمارا کیا، یہ جنگ آپ کے گھر تک پہنچنے والی ہے، یہ کیسی جیت ہے جس میں لوگ مر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے آج تجویز دی ہے کہ پاکستانی قوم جنگ میں فوج کے ساتھ کھڑے ہوں، ایک پالیسی بناؤ جس میں واپسی کا راستہ نہ ہو، ہفتہ وار پالیسی ملک کی سلامتی کے لیے مثبت ثابت نہیں ہوگی۔

  • پی آئی اے کی پرواز کا  ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

    پی آئی اے کی پرواز کا ایک پہیے پر لینڈنگ کا انکشاف

    لاہور: قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی-

    باغی ٹی وی : ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے، طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔

    ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے کا پتا چلا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے گزشتہ رات کراچی سے روانہ ہونے والی پرواز پی کے 306 پر لاہور لینڈنگ کے بعد ایک پہیہ کم ملا تھا، انتظامیہ اور سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدا ئی مشاہدے کےمطابق کراچی رن وے پرممکنہ فاڈ ( کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے ) کےباعث پہیہ خراب ہوا، جہاز نے لاہور بحفا ظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی، جہاز کے ڈیزائن میں اس عمل کیلئے گنجائش رکھی جاتی ہے۔

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    وزیراعلیٰ پنجاب کے رمضان پیکج کے پیسے سرکاری افسران خود ہڑپنے لگے

    لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیئے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو فی کس 10 ہزار کے بینک ڈرافٹ ملنے تھے، ملزمان نے یہ چیک مستحق افراد تک پہنچانے کی بجائے خود ہڑپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان میں سرکاری ملازمین حافظ عبدالرحمان، معظم علی شامل ہیں، مقدمہ میں مصور علی نامی شخص کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

  • کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کے الیکٹرک نےپتنگ بازی سے خبردار کردیا

    کراچی: کے الیکٹرک نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بجلی کے انفراسٹرکچر کے قریب پتنگ بازی سے گریز کریں-

    باغی ٹی وی: کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی ایک مقبول تفریحی سرگرمی ضرور ہے، لیکن اس میں اکثر دھاتی، کیمیکل یا شیشے سے لیپت ڈور کا استعمال کیا جاتا ہےجو نہ صرف کرنٹ لگنے کا خطرہ بڑھاتا ہےبلکہ بجلی کی فراہمی میں بھی رکاوٹ کا باعث بنتا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں بجلی کی لائنیں موجود ہیں۔

    کے الیکٹرک کے سینئر ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز عمران رانا نے کہا کہ کوئی بھی تفریحی سرگرمی خوشی کا ذریعہ ہونی چاہیے، نہ کہ حادثا ت یا بجلی کی بندش کا سبب بنے، انہوں نے وضاحت کی کہ پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی دھاتی یا کیمیکل لیپت ڈور بجلی کو موصل کرتی ہے، اور اگر ایسی ڈور ہائی ٹینشن لائنز کے قریب بھی ہو، تو وہ حادثے کا باعث بن سکتی ہے، چاہے وہ براہ راست تاروں سے نہ بھی ٹکرائے۔

    دنیا بدل رہی،پاکستان مخالف قوتیں سرگرم ہوگئیں.تجزیہ:شہزاد قریشی

    کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان کے مقدس مہینے میں ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیں جو ان کی اور دوسرو ں کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ بنیں، ادارے نے شہری انتظامیہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور کمیونٹی رہنماؤں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خاص طور پر بچوں میں غیر محفوظ پتنگ بازی کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

    کے الیکٹرک کے مطابق پتنگ بازی کے دوران بجلی کے نظام میں خلل پڑتا ہے، اور افطار کے وقت ایسے واقعات میں کئی بار رکاوٹ دیکھی گئی ہے، والدین اور سرپرستوں سے بھی گزارش کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو ایسی تفریحی سرگرمیوں میں مصرو ف کریں جو ان کی زندگیوں کے لیے خطرہ نہ ہوں۔

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

    کے الیکٹرک عوامی آگاہی اور کمیونٹی انٹرایکشن کے ذریعے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتا ہے، تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

  • سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا ہولی پر ہندو برادری کیلئےدو دن کی تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت کی جانب سے ہندو ملازمین کے لیے 2 روز کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفکیشن کے مطابق ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر جمعرات اور جمعہ کو سندھ میں ہندو ملازمین کی چھٹی ہوگی، سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار پر دلی مبارکباد دی گئی، انہوں نے کہا کہ ہولی کا تہوار خوشی اور یکجہتی کی علامت کا دن ہے، حکومت سندھ نے ہندو برادری کی خوشیوں کو دگنا کرنے کے لئے ہولی پر ہندو برادری کے لئے دو دن کی تعطیل کا اعلان ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ ہمیشہ سے امن، رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کی سرزمین رہا ہے، جہاں تمام مذاہب کے لوگ باہمی احترام کے ساتھ رہتے ہیں، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔

    کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پیپلز پارٹی نے ایک اقلیتی رکن انتھونی نوید کو اسپیکر اور کرشنا کولہی کو سینیٹر منتخب کیا، سندھ مائنارٹیز کمیشن کا قیام، اقلیتی طلبہ کے لیے مالی معاونت اور اسکالرشپ، مندروں اور دیگر عبادت گاہوں کی تزئین و آرائش کا سہرہ حکو مت سندھ کو جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے اقلیتی برادریوں کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ اور فلاحی منصوبے متعارف کرائے ہیں تاکہ انہیں بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں، سندھ حکومت اقلیتوں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

    کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

  • کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

    کراچی: ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ایڈیشنل آئی جی

    کراچی: ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا ہے شہر میں ٹریفک چالان سے حکومت کو 1 ارب روپے سے زائد کا ریونیو ملا۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا ٹریفک کے مسائل ہیں، لیکن اداروں کے بغیر ٹریفک کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، ترقیاتی کاموں کے باعث بھی کافی لوڈ آجاتا ہے، ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کا کردار بھی اہم ہے، حادثے میں غلطی کا معلوم ہونا چاہیے تاکہ کارروائی کی جاسکے۔

    ایڈیشنل آئی جی پولیس کا کہنا تھا سگنلز لگانا پولیس کا کام نہیں، ایک سال میں 5 لاکھ گاڑیاں ضبط کیں، ٹریفک کی صورتحال کافی حد تک بہتر ہوئی ہے، پریشر ہارن اور فینسی نمبر پلیٹس وغیرہ کا استعمال غیر قانونی ہے اور ایسی اشیاء بیچنے والے دکانداروں کیخلاف بھی کار ر وائی کر رہے ہیں۔

    جعفرایکسپریس حملہ، قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور

    ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ مجموعی طور پر27 ہزار سے زائد نمبر پلیٹس، ہوٹرز، پریشر ہارن تلف کریں گے، شہر میں ہونے والے حادثا ت کے جائزے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے رہے ہیں، کراچی ایکسیڈنٹ اینالائسز ٹیم 10 افراد پر مشتمل ہوگی، یہ ٹیم حادثے کی وجو ہات کا تعین کر یگی اور سراغ لگائےگی اور حادثات کاڈیٹا بھی مرتب کرے گی، حادثات میں سب سےزیادہ اموات موٹر سائیکل سوارو ں کی ہو رہی ہے، اس کے علاوہ جلد ہی ایک ایپ بھی تیار کرنے جا رہے ہیں۔

    بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو

  • بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو

    بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت نے سب سے زیادہ دہشتگردی نے بھگتی ہے-

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی اجلاس میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ٹرین حادثہ پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بہت بڑے سانحہ سے بچا لیا، دہشتگردی کوئی نیا مسئلہ نہیں، دہشتگردی کا بلوچستان کے پی کے کا الگ الگ تناظر ہے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ مذہبی دہشت گردی ہویا علیحدگی پسندی کی دہشت گردی ہو، پیپلز پارٹی سب کی مخالفت کرتی ہے، پیپلزپارٹی سے زیادہ دہشتگردی کس نے بھگتی ہے،میں وزیر اعظم کا بیٹا تھا، میں ایک سال کا تھا کہ مجھے گھر سے اغواکرنے کی کوشش کی گئی، میری ماں نے مجھے لندن میں محفوظ رکھا، آخر کار میری والدہ کو شہید کیا گیا، بے نظیر شہید کے بعد دہشتگردی میں تیزی آئی۔

    بولان حملہ اور ڈیجیٹل دہشت گردی ،تحریر :ملک سلمان

    ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جو پوری دنیا نہ کرسکی پاکستان نے کر دکھایا، پاکستان کی فورسز عوام نے قربانیاں دے کر پاکستان کو دہشتگردی سے پاک کردیا تھا، یہ ایوان متحد ہوا تو دہشتگردی کو کچلا، جب پی ٹی آئی دھرنے پر تھی تو اے پی ایس ہوا، ہم سب نے مل کر نیشنل ایکشن پلان بنایا۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی، آج پھر سے وہی دہشتگردی سر اٹھا رہی ہے، اس وقت ماضی سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے، ماضی جیسا اتفاق رائے اب نہیں ہورہا ہے، ہمارے اختلاف کا فائدہ دشمن قوتیں اٹھا رہی ہیں، ایک کے بعد ایک دہشتگردی کا واقعہ ہورہا ہے، ہر دہشتگردی کا اگلا واقعہ پہلے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

    بلاول بھٹو نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی نظریہ و سیاست نہیں ہوتا، مذہبی دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان سب دہشتگردوں کا مقصد صرف بے گناہ عوام کو مارنا ہوتا ہے، نہ مذہبی دہشتگرد اسلام کا نفاذ چاہتا ہے، نہ لسانی یا بلوچ دہشتگرد بلوچستان کی آزادی یا حقوق چاہتا ہے وہ بھی خوف پھیلانا چاہتا ہے، جن لوگوں کو شہید کیا جاتا ہے ان کا کسی حکومت کےکام سے کیا لینا دینا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتوں کی سرپرستی ان دہشتگردوں کو حاصل ہے، مذمت سے بات نہیں بنے گی طے کرنا ہوگا کہ ہم نے کیا کرنا ہے؟ دہشتگرد پاراچنار سے لیکر بلوچستان تک عوام کو قتل کررہے ہیں، ہم سب کو دہشتگردی کے خلاف متحد ہونا ہے، وزیر دفاع نے وزیر اعلی بلوچستان کی تعریف کی اچھی بات ہے، دہشتگردی کے خلاف وزیر اعلی بلوچستان و وزیر اعلی کے پی کے کو وفاق کو غیر مشروط سپورٹ دینا چاہئے۔

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف نے نیشنل ایکشن پلان ون بنایا، شہباز شریف نیشنل ایکشن پلان کیوں نہیں بنا سکتا، پی پی پی نے اپنے دور میں بلوچستان کو حقوق دیئے، ہم نے آئین کو نہ ماننے والوں کا مقابلہ وزیرستان سے لیکر بلوچستان تک مقابلہ کیا۔

    چئیرمین پی پی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے حقوق مانگ رہے ہیں، دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے آپرئشنز کرنے پڑتے ہیں، آپریشنز میں اجتماعی نقصان نہیں ہونا چاہئے، دہشتگرد اپنے مقاصد کی طرف بڑھ رہے ہیں، بلوچستان میں لگی آگ پہلے پاکستان پھر دنیا میں پھیلے گی، مذمت میں تو ہم سب ساتھ ہیں ردعمل میں بھی ساتھ ہونا چاہیئے۔

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

    دوسری جانب قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی،قرارداد وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔

    قراداد کے متن کے مطابق ایوان جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی مذمت کرتا ہے، ایسے تمام نظریات جو قومی سلامتی کے متصادم ہیں انہیں پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

  • اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نانی بن گئیں

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہشگفتہ اعجاز نانی بن گئیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے مداحوں کو یہ خوشخبری سوشل میڈیا پر سنائی ،اداکارہ کی نئی پوسٹ کے مطابق ان کی بیٹی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد وہ نانی بن گئی ہیں۔

    اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے نواسے کو سینے سے لگایا ہوا ہے کیپشن میں ادا کارہ نے لکھا ہے کہ اب دل کو سکون ملا ہے، علاوہ ازیں نومولود نواسے کے ساتھ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے اس ننھے مہمان کو اپنا دل اور روح قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی طویل عرصہ علیل رہنے کے بعد گزشتہ سال ستمبر میں انتقال کر گئے تھے۔

    بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا