Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    بھارت میں برطانوی خاتون 2 بار زیادتی کا شکار

    نئی دہلی: بھارت میں مقامی خواتین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خواتین کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا جانے لگا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی شہر نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے میں ایک برطانوی خاتون کو 2 بار عصمت دری کا نشانہ بنایا گیا جس نے دنیا بھر میں مودی سرکار کے بھارت کا سر شرم سے جھکا دیا، برطانوی خاتون کو ایک بار اس کے دوست نے جبکہ دوسری بار لفٹ میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

    بھارتی حکام نے بتایا کہ برطانوی خاتون کی بھارتی شہری سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، برطانوی خاتون اپنے دوست سے ملنے بھارت آئی تھی، خاتون کے دوست نے ہوٹل کے کمرے میں اس کے ساتھ زیادتی کی اور مزاحمت کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

    جعفر ایکسپریس حملہ کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    برطانوی خاتون کے مطابق جب وہ واقعے کی اطلاع دینے کے لیے ہوٹل کے ریسپشن تک پہنچنے کے لیے لفٹ میں سوار ہوئیں تو لفٹ میں موجود ایک شخص نے بھی ان کے ساتھ زیادتی کی پولیس نے خاتون کے دوست کو زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کرناٹک میں بھی ایسا واقعہ پیش آیا تھا جب ایک 27 سالہ اسرائیلی خاتون سیاح کو 3 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

  • رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

    رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن کل ہو گا

    کراچی: رواں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 14 مارچ کو ہوگا۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کے مطابق 14مارچ کو چاند گرہن کا آغاز صبح 8 بج کر 57 منٹ پر ہوگا اور صبح 11 بج کر 26 منٹ پر چاند کو مکمل گرہن لگے گا،صبح 11 بج کر 59 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا اور چاند گرہن کا اختتام دن 3 بجے ہوگا جب کہ چاند گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا، کیونکہ یہ دن کے اوقات میں ہوگا، چاند گرہن کا مشاہدہ یورپ ، ایشیائی ممالک، آسٹریلیا کے بیشتر مقامات، افریقا اورشمالی و جنوبی امریکا میں بھی کیا جاسکے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دوران آسمان سرخ رنگ کی روشنی سے منور ہو جائے گا، اور یہ تقریبا تین سال بعد پہلا چاند گرہن ہوگا، جو کہ آخری بار 2022 میں دیکھا گیا تھا-

    وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے فٹبال پلئیر محمد ریاض کی ملاقات

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا، علیمہ خان کی دوبارہ طلبی کا نوٹس

    آئی ایم ایف کا پاکستان پر ریونیو بڑھانے اور اخراجات کم کرنے پر زور

  • پنجاب:  اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پنجاب: اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہر سال دو ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف دے دیا۔

    باغی ٹی وی: پنجاب میں اسکول ایجوکیشن کیلئے“سی ایم ایجوکیشن کارڈ“ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا، پنجاب کی ہر تحصیل میں ایک سکول آف ایمی ننس بھی بنے گا۔

    لاہور میں اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بتایا گیا کہ اسکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد جبکہ ٹیچرز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا ہے 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68 ہزار سے زائد ہو گئی ہے، پنجاب بھر آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی ہے، جبکہ اساتذہ کی تنخواہ میں بھی تین گنا تک اضافہ ہوا ہے۔

    بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے میٹرک ٹیک کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ لیب بنانے کا اعلان کیا اور کلاس فائیو سے ٹیکنیکل ایجوکیشن بطور مضمون شامل کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ نے اسکولوں میں پینے کے پانی، وائٹ واش اور فرنیچر کیلئے 90 دن کی ڈیڈ لائن بھی دے دی مریم نواز نے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے بیٹے کے ایرلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سنٹر میں داخلے کو سراہا اور اسے قابل تقلید قرار دیا۔

    13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    انہوں نے کہا کہ میٹرک ٹیک سے ایجوکیشن میں نئی اختراع متعارف کرا رہے ہیں، سرکاری سکولوں کا معیار اعلیٰ ترین پرائیویٹ سکولوں کے برابر لانا میرا ویژن ہے، پنجاب میں معیار تعلیم کی بہتری ہمارا اولین ہدف ہے، پڑھائے بغیر تنخواہ ملنے کا کلچر تبدیل کر دیں گے۔

  • بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ  کیلئے دستیاب ہوں گے

    بیٹی کی طبیعت میں بہتری ،محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیاب ہوں گے

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے تھے، محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے لیکن اب بیٹی کی طبیعت میں بہتری پر دورہ نیوزی لینڈ کیلئے دستیابی ظاہر کر دی۔

    محمد یوسف کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گےمحمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔

    13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

    حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

  • 13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    13 خواتین کیساتھ جنسی زیادتی پر بی جے پی رہنما کو 40 سال قید

    آسٹریلیا میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ نے 21 سے 27 سالہ لڑکیوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مودی اور ان کی جماعت کے حمایتی بالیش نے ملازمت کے لیے ایک جھوٹا اشتہار دیا تھاجس پر متعدد خواتین نے اپلائی کیا تھا، جنہیں انٹرویو کے دوران نشہ آور مشروب پلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    بھارتی شہری نے نہ صرف ان خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی بلکہ ان کی ویڈیوز بھی بنائیں اور بلیک میل بھی کرتا رہا، بھارتی نژاد سفاک شخص کے خلاف آسٹریلوی عدالت میں 13 خواتین نے گواہی دی ان میں سے 5 کا تعلق جنوبی کوریا سے تھاعدالت نے ٹھوس شواہد کی روشنی میں بھارتی نژاد بالیش دھنکھڑ کو 40 سال قید کی سزا سنائی جن میں سے 30 سال تک وہ پیرول پر بھی رہا نہیں ہوسکتا۔

    حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

    میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

  • حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

    حارث رؤف نے بیٹے کا نام شئیر کر دیا

    اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے گھر میں بیٹے کی پیدائش کی تصدیق کی ہے۔

    باغی ٹی وی: فاسٹ بولر حارث رؤف نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کو گود میں لیے ایک تصویر پر مبنی ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں عربی میں دعا چل رہی ہے اسی کے ساتھ حارث رؤف نے دعا لکھی ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہم نے بیٹے کا نام محمد مصطفیٰ حارث رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل شاہین آفریدی اور شاداب خان نے بیٹے کی پیدائش پر حارث رؤف کو مبارک باد دی تھی تاہم کرکٹر کی جانب سے کوئی ردعمل جاری نہیں کیا گیا تھا۔

    میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

    حارث رؤف اپنی ہم دیرینہ دوست مزنا مسعود کے ساتھ 24 دسمبر 2022 کو نکاح کے بندھن میں بندھے جبکہ اُن کی رخصتی 2023 جولائی میں ہوئی تھی۔

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

  • میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد  ایک اور بڑا اسکینڈل

    میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد ایک اور بڑا اسکینڈل

    کراچی: میری ٹائم وزارت میں زمین کے گھپلے کے بعد چلتے جہاز فروخت کرنے کا اسکینڈل سامنے آگیا، پی این ایس سی کی جانب سے 2 آپریشنل تیل کے جہاز فروخت کر دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 2 آپریشنل جہاز فروخت کردیئے گئے، جہاز ‘لاہور’ کیپ ون کٹیگری کا تھا جو یومیہ 27 ہزار 500 ڈالرز پر عراقی بندرگاہ پر ٹھیکے پر آمدن کما رہا تھا، جہاز ‘کوئٹہ’ پاکستانی ریفائنریز کے طویل مدتی ٹھیکے پر تقریباً 12 ہزار ڈالر یومیہ کمارہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق پی این ایس سی نے ریفائنریز کے لیے باہر سے چارٹر جہاز ‘سوین لیک’8 لاکھ ڈالر ماہانہ پر لیا جس سے تقریبا 2 لاکھ ڈالر نقصان ہوا، جہاز آپریشنل اور منافع بخش تھے، اسکریپ کے بجائے شپنگ کمپنیز کی جانب سے خریدے گئے، دونوں جہازوں کی موجودہ فریٹ مارکیٹ کم از کم 40 ہزار ڈالرز یومیہ ہے،پی این ایس سی کیلئے 5 جہازوں کی خریداری کا معاملہ پی پی آر اے میں زیر التوا ہے۔

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    ترجمان پی این ایس سی کے مطابق دو جہازوں کی فروخت کا عمل جاری ہے، بورڈ کی منظوری سے فروخت کا فیصلہ ہوا، جہاز فائدہ مند نہیں تھے، اجازت ملتے ہی نئے جہاز خریدیں گے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں سینئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی، فیصل واوڈا نے کہا کہ کراچی پورٹ کی 40 ارب کی سرکاری قیمت کی زمین 5 ارب روپے میں دے گئی اور کراچی پورٹ کی 500 ایکڑ کی زمین کی مارکیٹ ویلیو 60 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

  • لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان کو بانی پی ٹی آئی کی اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک کو سنبھالیں۔

    باغی ٹی وی: اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے، ہم پچھلے ہفتے جو کتابیں عمران خان خان کیلئے لائے تھے، وہ نہیں پہنچائی گئیں، بانی پی ٹی آئی کتابیں، بچوں سے بات چیت اور سیاسی لوگوں سے ملاقات کا ہمیشہ کہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے اندر موجود کرنل صاحب نہیں ہونے دیتے، آج ان کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا، القادر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں جب سے ڈوگر کو لائے ہیں، ابھی تک بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    علیمہ خان نے کہا کہ سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں لے کر آئے تھے ملک میں اس وقت دہشتگردی بڑھ رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آپ کو سرمایہ کاری کے لئے دو چیزیں چاہیں، ایک قانون رول آف لاء اور پاکستان میں امن استحکام، جب پارٹی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہمارے بھائی کو جب کتابیں نہیں ملیں گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    علیمہ خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وہ لوگ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے،ہمیں روزہ لگا ہے تب بھی میں یہی کہوں گی، لیگل معاملات کیلئے بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کی ذمہ داری لگا دی ہے۔

  • ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سابق کرکٹر محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوئے، محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا،محمد یوسف نے بیٹی کی خاطر نیوزی لینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا اور اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کر دیا،یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کی تقرری نہیں کی جائے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں قومی ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

  • سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    سفاک خاتون نے اپناراستہ کاٹنے والی بلی کو زندہ جلا دیا

    مراد آباد: بھارت میں ایک ظالم خاتون نے سڑک پار کرنے والی بلی کو تشدد کے بعد زندہ جلا دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنے دوستوں کے ہمراہ بے زبان جانور سے بدسلوکی کی خاتون موٹر سائیکل پر اپنے دوستوں کے ہمراہ جارہی تھی کہ اسی دوران بلی ان کے آگے آگئی اور وہ سڑک پار کرنے کی کوشش کرنے لگی جس پر خاتون غصے میں آگئی اور اس نے بلی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زندہ جلادیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے وائلڈ لائف کرائم کنٹرول بیورو کو ویڈیو کے ساتھ ایک ای میل کرکے آگاہ کیا گیا جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پر وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی،ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو کیمرے پر اس حرکت کو فلماتے ہوئے بھی دیکھا گیا جس کی مدد سے حکام نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹریس کرلیا۔

    کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

    اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات

    نعیم حیدر پنجوتھہ نے عمران خان سے علیمہ خان کی شکایت کردی