Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : سونے کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر سونا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہا ہے امریکی ٹیرف اقدامات سے عالمی تجارت اور گولڈ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 18روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت یک دم 46ڈالر کے اضافے سے 2ہزار 988ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

    مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعے کو سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی ہے اور 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 700 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 14ہزار روپے کی سطح پر آگئی،اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 30 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 204 روپے کی سطح پر آگئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش کرنے کا حکم

    جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 90روپے کے اضافے سے 3ہزار 530روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 77روپے کے اضافے سے 3 ہزار 26 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی عالمی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس اور مقامی مارکیٹ میں 2800 روپے فی تولہ کا اضافہ ہونے سے قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کر لیا

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی کی اور فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے اورملزم کو ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوا نے میں ملوث پایا گیا، گرفتار ملزم عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا، ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

    اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

    انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی کی موت واقع ہوئی، گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی متحدہ عرب امارات، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں، ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں، ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسا نی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جار ی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار انسانی اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

    اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

    اٹلی کے شہرٹیورین میں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کیمطابق اٹلی کے شہرٹیورین میں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز میں پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے ہیں، پاکستان کے منیب الرحمٰن نے 12 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز کے کراس کنٹری اسکینگ ایونٹ میں مردوں کی 50 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت لیا۔

    کراس کنٹری اسکینگ کے ویمنز ایونٹ میں پاکستان کی روبینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہو ئے سلور میڈل اپنے نام کیا سنو شوئنگ 200 میٹر ریس میں صبور احمداورعلی رضا نےکانسی کا تمغہ جیتا،گولڈمیڈلسٹ اور خیبرپختونخواہ کے شہرصوابی سے تعلق رکھنے والے منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے جس کے لیے پچھلے 7 سال سے تیاری کررہا تھا۔

    اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • اراکین  قومی اسمبلی  کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

    اراکین قومی اسمبلی کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اراکین کوسو فیصد اضافے کے ساتھ تنخواہیں ملنا شروع ہو گئیں-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے اضافے کی منظوری پر عملدرآمد قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے شروع کردیا ہے ، رکن اسمبلی کو 2لاکھ 18 ہزارکے بجائے اب ٹیکس کٹوتی کےبعد 5 لاکھ 19 ہزارروپےماہانہ تنخواہ ملنا شروع ہوگئی ہے ، مراعات اورالاؤنسز الگ ہیں سینیٹ اراکین تاحال اضافی تنخواہوں پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق رکن اسمبلی کو مراعات کی مد میں ڈیلی الاونس ، کنونینس الاونس اورہاوسنگ الاونس کی مد میں یومیہ 6 ہزار8 سو ملتا ہے ، ٹریول الاونس کی مد میں سالانہ 30 بزنس کلاس ائیرٹکٹ کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ کے ٹریول واچر بھی فراہم کیے جائے ہیں۔

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    اراکین پارلیمنٹ تنخواہ میں اضافے پرمطمئن توہیں لیکن کہتے ہیں ہم بھی مہنگائی کے ستائے ہوئے ہیں رکن قومی اسمبلی، سینیٹ کے اراکین تںخواہ میں اضافہ نہ ہونے پر شکوہ کررہے ہیں ،اراکین اسمبلی حالیہ تنخواہ کے اضافہ کو ناکافی بھی قراردے رہے کہتے ہیں تنخواہ 1974 کے ایکٹ اور اعلی عدلیہ کے ججزاوربیوروکریسی کی سیلری اورمراعات کے برابرہونی چا ہئے۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    پشاور: حیات آباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے چکر میں گھروں میں لگے شیشے پتھراؤ کر کے توڑنے والے اوباش نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ٹک ٹاکر پتھر گروپ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے علاقے حیات آباد میں گھروں پر پتھر پھینکتے ہیں، نوجوان گھروں کو پتھر مار کر شیشے توڑ کر ویڈیوز بناتے اور پھر اس کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر ڈال کر اسے وائرل کرتے ہیں، عوامی شکایات ملنے پر تھانہ تاتارا پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں گھروں، دروازوں پر پتھراو کرنے میں ملوث اوباش نوجوانوں کا گروہ کو حراست میں لے لیا۔

    حراست میں لئے گئے نوجوان لڑکے تراویح کے بعد حیات آباد کے پوش اور کمرشل علاقوں میں رات کی تاریکی میں شہریوں کے گھرو ں پر پتھراؤ کرتے ہیں اور ساتھ میں ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہیں، جس سے علاقہ میں خوف وحراس پھیل رہا تھا،عوامی شکا یت ملنے پر حیات آباد سرکل پولیس نے تمام اوباش نوجوانوں کو حراست میں لے لیا، جنہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرلی، جس کے بعد تما م لڑکوں کے والدین اور ورثا کو تھانہ طلب کرکے ان کے بچوں کی جانب سے تحریری معافی نامہ دینے کے بعد انہیں والدین کی ضما نت پر چھوڑ دیا گیا۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

    جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

  • ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں  اعتراف جرم کرلیا

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

    کراچی: ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اعتراف جرم کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کےمطابق ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں پیش ہونے والے وکیل کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر وکیل کی جانب سے درج کروائے گئے مقدمہ میں اہم پیشرفت، پولیس نے چالان میں بتایا کہ ملزم ارمغان نے اعتراف جرم کرلیا۔

    پولیس نے مقدمے کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیا جس میں کہا گیا کہ ایڈوکیٹ سیف جتوئی ارمغان کے خلاف درج مقدمات میں مدعی کی طرف سے پیش ہوئے، یہ مقدمات ارمغان پر تھانہ گزری اور تھانہ درخشاں میں درج تھے ارمغان نے اپریل 2024 کو وکیل اور اسکی فیملی کو واٹس آپ پر گندی گالیاں دی، ارمغان نے آرمی کی دھمکی بھی دی اور گھر سے اٹھانے کا بولا تھا، ملزم کے خلاف وکیل نے تھانہ بوٹ بیسن میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

    جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم

    ملزم کی عدم گرفتار ی پر چالان داخل دفتر کردیا گیا تھا، 17 فروری کو پولیس نے ارمغان سے تفتیش کے لیے اے ٹی سی کلفٹن سے اجازت لی ، ملزم نے جیل میں تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرلیا ہے، ملزم ارمغان کے خلاف مجموعی طور پر 11 مقدمات درج ہونے کا انکشاف ہوا ہےملزم ارمغان ان میں سے دو مقدمات میں صلح نامے کی بنیاد پر بری ہو چکا ہے 2019 میں ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ درج ہوا تھا، جس میں کمپرومائز کی بنا پر وہ بری ہو گیا۔

    اسی طرح درخشاں تھانے میں اس پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر کے باہر ہوائی فائرنگ کے الزامات بھی ہیں اس کے علاوہ گزری تھانے میں گاڑی کی فروخت کے تنازعے پر شہری کو گھر بلا کر تشدد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں عدا لت نے ملزم ارمغان کو 15 مارچ کو طلب کر رکھا ہے۔

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    درخشاں تھانے میں اس پر ٹینکر پر فائرنگ اور ٹائر برسٹ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج تھا، جس میں وہ صلح کی بنیاد پر بری ہو چکا ہےبوٹ بیسن میں موبائل فون پر وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج ہے، اور اس کیس میں ملزم کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے در خشاں تھانے میں مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ بھی درج ہے۔

    اے وی سی سی تھانے میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ درج ہےاے وی سی سی میں ہی غیر قانونی اسلحے کے دو مقدما ت درج ہیں اے این ایف کورٹ میں کوریئر کے ذریعے منشیات منگوانے کی کوشش کے دو مقدمات میں عدالت نے 12 مارچ کو ملز م کو طلب کر رکھا ہے۔

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    مصطفیٰ عامر قتل کیس میں مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس ملزم کے دیگر کرمنل ریکارڈز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

  • جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم

    جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں،وزیراعظم

    کوئٹہ:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تاریخ میں کبھی پیش نہیں آیا –

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین دن پہلے بولان میں دہشتگردوں نے ایک ٹرین جس میں 400 سے زائد پاکستانی سفر کر رہے تھے انہیں یرغمال بنایا اور متعدد کو شہید کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو رمضان میں بچوں، خواتین اور بزرگوں کا ذرا بھی خیال نہیں آیا، ایسا واقعہ شاید پاکستان کی تار یخ میں کبھی پیش نہیں آیا اور اس ویرانے میں بے یار و مددگار مسافر بیٹھے ہوئے تھے جو عید منانے کے لیے پنجاب، خیبرپختونخوا اور دیگر علاقوں کی طرف جا رہے تھے، ان میں فوجی جوان بھی شامل تھےسیکیورٹی فورسز نے 339 یرغمالیوں کو رہا کردیا جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔

    امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

    وزیراعظم نے کہا کہ آج تو ہم نے ان بے رحم درندوں سے معصوم پاکستانیوں کی جان چھڑالی مگر خدا نخواستہ پاکستان ہم سب کسی ایسے دوسرے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے، اس کے لیے ہمیں سب کو مل کر حصہ ڈالنا ہے، بلوچستان کی حکومت، اکابرین، عوام، وفاقی حکومت اور سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوش حالی جب تک دیگر صوبوں کے ہم پلہ نہیں ہوگی تب تک پاکستان کی ترقی اور خوش حالی نہیں ہوگی، اسی طرح جب تک صوبہ کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی، پاکستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    انہوں نےکہا کہ 2018 میں دہشتگردی کا خاتمہ ہوگیا تھا، 80 ہزار پاکستانیوں کی قربانی کا نذرانہ پیش کرنا پڑا اور 30 ارب ڈالر کی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچا، اس وقت نواز شریف وزیراعظم تھے، فوج، پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی قربانیوں سے یہ امن قائم ہوا تھا۔

    دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دوبارہ اس دہشت گردی کے ناسور نے سر کیوں اٹھایا، اس کا سر جو کچلا جاسکتا تھا، یہ وہ سوال ہے جو کئی بار اٹھا ہے، کسی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ جو طالبان سے اپنے دل کا رشتہ جوڑ نے اور بتانے میں تھکتے نہیں، انہوں نے ہزاروں طالبان کو دوبارہ چھوڑا یہاں تک کہ ایسے گھناؤنے کردار جو بالکل کالا چہرہ ہے ان کو بھی چھوڑا گیا، اس وقت فوج کے جوان اور افسر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دن رات قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ افسر اور جوان اپنے بچو ں کو یتیم کرکے لاکھوں بچوں کو یتیم ہونے سے بچا رہے ہیں۔

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

  • امدای سامان پر مشتمل  450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

    امدای سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ پارہ چنار روانہ

    کُرم: اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیوں کا قافلہ سخت سیکورٹی میں ٹل سے پارہ چنار روانہ ہوگیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ہنگو سے اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان پر مشتمل 450 سے زائد گاڑیاں پارہ چنار روانہ ہوگیا، گاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ٹل سے روانہ کیا گیا ہے ہنگو کے علاقے ٹل سے سخت سیکورٹی میں بڑی اور چھوٹی گاڑیوں کے متعدد قافلے پارہ چنار روانہ کیے گئے جن میں اشیا ضروریہ اور تجارتی سامان شامل ہے۔

    حکام کے مطابق 450 گاڑیوں کو چھوٹے چھوٹے قافلوں کی شکل میں اور وقفے وقفے سے پارہ چنار کے لیے روانہ کیا گیا،اس دوران قومی شاہراہ پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینات تھے اور موبائل فون سروس بھی معطل رہی۔

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    قبل ازیں کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کے عمائدین اور سرکردہ شخصیات سے جرگہ بھی منعقد ہوا اور قومی شاہراہ پر قافلوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے ان سے مشاورت بھی کی گئی۔

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

  • میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، جنید اکبر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے رابطہ کیا، حکومت اور ادارے بند گلی میں ہیں۔

    باغی ٹی وی : صدر پی ٹی آئی کے پی جنید اکبر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیادت فیصلہ کریگی کب اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانا ہے، عید کے بعد ہم احتجاج میں جائیں گے، میں رابطوں کا حصہ نہیں، نہ کسی نے مجھ سے رابطہ کیا، بندگلی میں ہم نہیں، حکومت اور ادارے ہیں، ہم ہر فورم پر بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    اڈیالہ جیل میں آئے اپوزیشن رہنماوں کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی ، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہے، جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، وزیر دفا ع کو اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہیئے، حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کو آن بورڈ لینا چاہیئے۔

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے اڈیالہ جیل کے باہر علامہ راجہ ناصر عباس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ملک کو درپیش مسائل سے نکلنے کا واحد حل بانی پی ٹی آئی ہے، ہماری پوری پارٹی نے جعفر ایکسپریس واقعہ کی مذمت کی ہے، حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے، پاکستان کو درپیش مسائل کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیئے۔

    سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا دشمن کے بیانیہ کو کاونٹر کرنا ہے تو عوام کو حقائق بتائیں، پاکستان کے تمام سیاسی لیڈرز جو جیلوں میں ہیں انکو رہا کیا جائے، حکومت کا اعتماد عوام میں ختم ہوچکا ہے، عوام کی امید بانی پی ٹی آئی ہیں، سیاست دانوں کو الزامات کے بجائے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    اپوزیشن رہنماؤں نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست میں کہا کہ آپ اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، ہم دوپہر2 بجے سے گیٹ 5 پر موجود ہیں، درخواست کے متن میں کہا گیا بانی نے متعدد بار ملاقات کا کہا،ایس اوپیز کے مطابق ملاقاتیوں کے نام بھی جیل حکام کو دیئے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروا کر ان کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، آپ متعدد بار اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی یقین دہانی کروا چکے ہیں۔

    درخواست پر عمر ایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا کے دستخط موجود ہیں جبکہ درخواست پر جنید اکبر، علامہ راجا ناصر عباس کے دستخط بھی موجود ہیں، درخواست بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے لکھی-

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت

  • صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا،فاروق ستار

    اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزیرا عظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔

    باغی ٹی وی: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات کرنا چاہتا تھا مگر نہیں کرنا چاہتا آج قومی سلامتی کا ایشو ہمارے لئے اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اے پی ایس پر حملے کی طرح قوم کو متحد کرنا ہوگا، اے پی ایس کے وقت فوجی و عسکری و اپوزیشن قیادت نے مشاورت کی، یہ نیشنل ایکشن پلان اسی قومی مشاورت یا اے پی سی کا نتیجہ تھا، بلوچستان میں امن و امان کا سب سے پہلا اثر کراچی پر ہوتا ہے نیشنل ایکشن پلان میں آرٹیکل 140پر ’’حقیقی عمل کیا جائے‘‘ لکھا ہے مگر آج ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم عوام سے رابطے میں نہیں ہیں آج پاکستان میں ریاست کے اندر ریاست بن رہی ہے، نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

    مریم نواز کا گردےعطیہ کرنیوالے تمام افراد کو خراج تحسین

    انہوں نے کہا کہ آج حکومت اور اپوزیشن طے کریں کہ اگلے دس سال ملک کو کیسے چلانا ہے؟ قومی ایجنڈا بنانے کی ضرورت ہے سندھ میں بدترین حکمرانی ہوگی تو دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوگا بلوچستان میں آپریشن ہوگا تو وہاں سے دہشت گرد کراچی بھاگیں گے، اے پی ایس کے وقت کی طرح وزیر اعظم اے پی سی بلائیں اور اے پی سی قومی ایجنڈا طے کرے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بیوروکریٹس کو وائس چانسلر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پورا صوبہ ایڈہاک ازم پر چلایا جارہا ہے، جب تک بلدیا تی بااختیار نظام نہیں بنے گا عوام کی جمہوریت میں موثر شرکت نہیں ہوگی، آج کراچی میں طلبا جو اسی فیصد پاس ہوتے تھے اب تیس فیصد پاس ہورہے ہیں آج کراچی میں میرٹ کا قتل عام ہورہا ہےہر زبان و علاقہ کا فرد کراچی میں رہتا ہے میثاق جمہوریت کے مطابق عدلیہ کے بارے میں 26 ویں آئینی ترمیم لائی گئی، میثاق جمہوریت کے مطابق مقامی حکومتوں کو کب بااختیار کیا جائے گا ؟-

    فیض کو آپ نے جیل میں ڈالا، اچھا کیا، باجوہ کو بھی ڈالو،شیر افضل مروت