Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

    انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

    لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور میں انجکشن کے مبینہ ری ایکشن کو انسانی غلطی قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے سے گفتگو میں میواسپتال میں انجیکشن سے ہلاکت کے معاملے سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، انجیکشن پاؤڈر تھا اس کو محلول بنانے میں غلطی ہوئی،مریضوں کو تیسری خوراک دی گئی تھی، پہلی دو خوراک لگانے سے کوئی ری ایکشن نہیں ہوا، 6 ہزار انجیکشن کا اسٹاک اسپتال میں آیا، مختلف ڈپارٹمنٹس میں یہ انجیکشن مریضوں کو لگا ئے گئے لیکن انجیکشن کا ردعمل صرف چیسٹ وارڈ میں ہوا، پاؤڈر کی رپورٹ آج شام تک اور محلول کی رپورٹ کل تک آجائے گی۔

    سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

    وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ یہ انجیکشن لاہور کے مختلف اسپتالوں کے علاوہ نارووال بھی گیا تھا، اینٹی بائیوٹک کو بنانے کی تربیت نرسز کو دی جاتی ہے، رپورٹ سامنے آنے کے بعد نرسز کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، 400کے قریب نئی نرسز بھرتی ہوئی ہیں، میو ا سپتال میں ابھی مزید نرسز بھرتی ہوئی ہیں، اس وارڈ میں دو نرسز ڈیوٹی پر موجود تھی، انہوں نے محلول بنانے میں غلطی کی۔

    سلمان رفیق کا کہنا تھاکہ میواسپتال میں دواؤں کا اسٹاک موجود تھا، ایم ایس کی نا اہلی تھی کہ دوائیں مریضوں تک نہیں پہنچ پا رہی تھی۔

    چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    واضح رہے کہ میو اسپتال لاہور کے چیسٹ وارڈ میں ٹیکے کے مبینہ ری ایکشن سے جان کی بازی ہار جانے والے مریضوں کی تعداد 2 ہوگئی،میو اسپتال لاہور کی چیسٹ وارڈ میں کیفٹرکسون انجکشن کے مبینہ ری ایکشن سے گزشتہ روز 36 سالہ مریضہ نورین جاں بحق ہو گئی تھی اور 15مریض متاثر ہوئے تھے،متاثرہ مریضوں میں سے دولت خان نامی مریض آج دم توڑ گیا، دولت خان وینٹی لیٹر پر تھا۔

    قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

  • قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

    قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت

    اسلام آباد: قومی کرکٹر حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹوئٹ میں حارث رؤف کے ہاں بیٹے کی ولادت کی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا،شاداب خان نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں حارث کو مبارکباد دی، کرکٹرز کے بیانات کے بعد مبارکباد کا سلسلہ شرو ع ہوگیا تاہم فاسٹ بولر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022 کو اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا اور جولائی 2023 میں رخصتی و ولیمہ ہوا تھا۔

    چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

  • سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

    سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی: سینیٹ سیکرٹریٹ نے ثانیہ نشتر کی نشست خالی قرار دے دی اور سینیٹ سیکرٹیریٹ نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو آگاہ کر دیا ہےاس سے قبل چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور کیا تھا جس کے بعد سینیٹ کی نشست 10 مارچ سے خالی قرار دے دی گئی تھی۔

    جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔

    چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹر ثانیہ نشتر 30 اکتوبر 2024 کو ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ دیا تھاسینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت کےباعث استعفیٰ دیا تھااور انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوا دیا تھا جس کی منظو ری اب ہوئی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

  • چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان،کوئی پاکستانی شامل نہیں

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ٹورنامنٹ میں شریک 8 میں سے صرف 3 ٹیموں کے کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں،12 رکنی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھارت کے6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں، ٹورنامنٹ کی 2 سیمی فائنلسٹ ٹیمز جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ نہ بنا سکا جبکہ میزبان پاکستان کا بھی کوئی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل نہیں ہے۔

    بھارت کے ویرات کوہلی، شر یاس ایئر، کے ایل راہول، محمد شامی اور ورون چکرورتی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، نیوزی لینڈ کے رچن روندرا، گلین فلپس، مچل سینٹنر اور میٹ ہینری بھی آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہیں، افغانستان کے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل کو ٹیم کا 12واں کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

    عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

  • قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر  حیران کُن مناظر،ویڈیو

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر شدید بدنظمی،افطاری کے وقت ہجوم بے ہنگم سے ماحول سخت خراب

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی مسجد فیصل مسجد میں افطاری کے وقت بہت دل خراش مناظر دیکھنےکو ملےافطاری کےوقت دستر خوان لگتے افطاری کیلئے لوگوں کو بلایا گیا تو افطاری میں آئےلوگ افطار پارٹی میں ایک بے ہنگم ہجوم کی شکل میں نمودار ہوئے اور کھانے کے دستر خوان پر ایک دوسرے سے سبقت لینے کی خاطر چڑھ دوڑے-

    اس مناظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دل برداشتہ ہوئے کہ ہم کب سنوریں گےحالانکہ دستر خوان پر چیزیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور دستر خوانوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بغیر کھائے پئے نہیں جائے گا، حالانکہ ماہ صیام تو ایثار و قربانی کا مہینہ ہے پھر لوگ اتنی بے صبری کیوں کر رہے ہیں-

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    دوسری طرف انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کو افطاری کیساتھ ساتھ صبر کی تلقین اور ایثار و قربانی کی بھی دعوت دیں تاکہ جذبہ انسانیت بیدار ہو سکے اور لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ افطاری چند لقموں سے ہو جاتی ہے-

    پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

  • 9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

    9مئی سانحہ:شاہ محمود، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورجیل ٹرائل میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، 9مئی، عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود، یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر بھی فرد جرم عائد کی، سماعت کے دوران عدالت میں شاہ محمود قریشی، اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگرتمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے گواہوں کو 17 مارچ کو گواہی کے لیے طلب کر لیاملزم کی جانب سے سینیر قانون دان برہان معظم ملک اور رانا مدثر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے جیل میں سما عت کی،ملزمان کے خلاف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں جیل ٹرائل کیا جا رہا ہے۔</strong تمام ملزمان کو جیل میں قائم کردہ عدالت میں پیش کیا گیا-

    سیالکوٹ: پشاور سے لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ برآمد، 5 ملزمان گرفتار

    صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

    رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

  • صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

    صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چئیرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ صدرزرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے۔

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ ہاؤس کے باہراپوزیشن لیڈرعمرایوب نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تنقید میں کہا کہ صدر آصف زرداری کے خطاب میں کوئی خاص بات نہیں، شہبازشریف کی رجیم میں کیا خاص بات ہے جو یہ شہنائیاں بجا رہے ہیں۔

    عمرایوب نے کہا کہ کراچی کا پانی بیچا جا رہا ہے، انہوں نے 4 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ چڑھا دیا ہے، مہنگائی عروج پر ہے گندم کا بحران سر پر ہے بلوچستان میں پٹرولیم کی اسمگلنگ عروج پر ہے، 3 دن سے کوئٹہ میں لاک ڈاؤن ہے، فوج بھی میری ہے ملک بھی میرا ہےپاکستان میں رول آف لا نہیں جس سےغیرملکی سرمایہ کاری نہیں آ رہی، ملک میں مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آ گئے ہیں۔

    عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صدر زرداری وفاق کی علامت نظرنہیں آئے، اس وجہ سے ہم نے احتجاج سے استقبال کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے مشترکہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری کو خطاب کی دعوت دی تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور شور شرابہ شروع کر دیا، پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجا کر احتجاج شروع کیا جبکہ شدید نعرے بازی کے باعث صدر نے کانوں پر ہیڈ فون لگا لیے۔

    رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

  • عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

    عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا-

    باغی ٹی وی : پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیا، انہیں ترقی، مسائل کا حل اور مہنگائی میں کمی چاہئےبد تہذیبی اور بد تمیزی کی بنیاد انہوں نے رکھی ہے اور اس کا نشانہ اب یہ خود بن رہے ہیں۔

    مریم نواز نے کہا کہ اس بدتہذیبی اور بدتمیزی کا معاملہ مستقل طور پر اب ختم ہونے جا رہا ہے، اس نے اپنا لائف سیکل مکمل کر لیا، لوگوں میں اب شعور آ چکا ہے عوام کو بدتہذیبی اور بدتمیزی نے کچھ نہیں دیاعوام کو ترقی چاہیے ،اپنے مسائل کا حل چاہئے مہنگائی میں کمی چاہئے اب جب عوام دیکھ رہی ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے حالات بہتر ہو رہے ہیں تو انہیں پتہ چل گیا ہے کہ بدتمیزی بدتہذ یبی اور خدمت میں کیا فرق ہے۔

    رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

    امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

  • رمضان میں ہم  اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

    رمضان میں ہم اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں،نعمان اعجاز

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئیر اورورسٹائل اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ ہم رمضان کے دوران اپنے رویے میں سب سے زیادہ خراب ہوتے ہیں-

    باغی ٹی وی : اداکار سید جبران کے ساتھ ایک حالیہ ویلاگ میں نعمان نے رمضان کے مقدس مہینے میں پاکستانیوں کے رویے کے بارے میں بارت کرتے ہوئے کہ کہ کس طرح یہ بابرکت مہینہ، لوگوں کو روحانیت کے قریب لاتا ہے تاہم اس ہی ماہ میں اکثر لوگوں کی طرف سے بدترین سلوک دیکھنے کو ملتا ہے۔

    نعمان اعجاز نے کہا کہ بنیادی طور پر اللہ نے رمضان مسلمانوں کے لیے بھیجا، پاکستانیوں کے لیے نہیں، جی ہاں، پاکستانی روزے رکھتے ہیں، لیکن وہ اسے برداشت نہیں کر سکتے، وہ رمضان میں اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے،’ہمارے لوگوں میں عدم برداشت سڑکوں پر بھی واضح دکھائی دیتا ہےسڑک پر ایک دوسرے کو برا بھلا کہتے ہیں، سگنل کے سبز ہونے کا انتظار نہیں کرتے اس کے بجائے، وہ لڑنا شروع کر دیتے ہیں اور گالی گلوچ کی جنگ شروع ہوجاتی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

    اداکار نے کہا کہ ہم رمضان کے دوران اپنے رویے میں سب سے زیادہ خراب ہوتے ہیں، حالانکہ ہم دوسرے مہینوں میں بھی اچھے نہیں ہوتے اس کے علاوہ ہم بہت سست اور شدید سست ہیں اس لئے ہم رمضان میں کام نہیں کرنا چاہتے، ایک نماز کے لیے جاتے ہیں اور کام سے بچنے کے لیے تمام کام کے اوقات مسجد میں گزارتے ہیں‘۔

    امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    انہوں نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عبادت کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور (فرض عبادت) کے مقصد کو ختم کر دیتے ہیں کچھ لوگ رمضان کے مہینے کو روحانیت کے سفر کے آغاز کے بجائے ذاتی سہولت کے لیے استعمال کرتے ہیں اور معاشرے میں ایک بہت بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہیں، رمضان کے حقیقی سبق صبر، ضبط نفس، اور ہمدردی کو اپنا نے کے ہیں جس کے بجائے ہم مزید اپنا رویہ خراب کرلیتے ہیں اور عدم برداشت کا شکار ہوجاتے ہیں۔

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

  • امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں،ایلون مسک

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے نیٹو سے امریکی انخلا کی حمایت کر دی-

    باغی ٹی وی : ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے جواب میں جس میں کہا گیا تھا کہ "اب امریکا کو نیٹو سے نکل جانا چاہیے، پر مسک نے جواب دیا کہ ہمیں واقعی ایسا کرنا چاہیے،امریکا کے لیے یورپ کا دفاع کرنے کا کوئی جواز نہیں-

    ایلون مسک کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو اپنی 76 ویں سالگرہ منانے والا ہے، مگر اس کا مستقبل غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے امریکی صدر ٹرمپ نے کئی بار یورپی یونین پر تجارتی محصولات عائد کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اور یوکر ین جنگ کے معاملے پر ان کے روس کے ساتھ نرم رویے نے یورپی حکام میں تشویش پیدا کردی ہے۔

    پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

    یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے اس معاملے پر کہا کہ یورپ کے لیے یہ "ویک اپ کال” ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ یورپ اپنے دفاع کے لیے خود اقدامات کرے یورپی یونین نے حالیہ اجلاس میں 800 بلین یورو کے دفاعی بجٹ پر اتفاق کیا ہے تاکہ خطے کی سلامتی کو مستحکم کیا جا سکے، یورپی یونین کے مطابق تمام اتحادیوں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوں گی اور نیٹو کے مستقبل پر نظر ثانی کا وقت آ چکا ہے۔

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف