Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم  نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

    پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین کے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل بنا دی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم انسپیکشن کمیشن کے چیئرمین بریگیڈیئر ریٹائرڈ مظفر علی رانجھا تحقیقاتی کمیٹی کے کنوینر مقررکردیئے گئے جبکہ ڈائریکٹر آئی بی سراج الدین امجد اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سید شاہد حسین تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    کمیٹی کو خصوصی ٹاسک بھی سونپ دیا گیا جس کے تحت کمیٹی لیز کی منسوخی کے خلاف حکم امتناعی کو ختم کرنے کے لیے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قانونی حکمت عملی کا جائزہ لے گی اور پورٹ قاسم اتھارٹی بورڈ کی طرف سے مدعی کے ساتھ عدالت سے باہر تصفیہ کرنے کے فیصلہ کرنے میں غور کئے جانے والے عوامل کی تحقیقات کی مجاز ہوگی-

    اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    کمیٹی بشمول دیگر تمام قانونی آرا جو عدالت سے باہر تصفیہ کی حمایت کرتی ہوں کا بھی جائزہ لے گی،پورٹ قاسم اتھارٹی زمین چھوٹے اور درمیانے انڈسٹریل پارک کے لیے دی گئی، زمین کی لیزنگ میں مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات 3 رکنی کمیٹی کرے گی۔

    واضح رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے پورٹ قاسم اتھارٹی کی قیمتی زمین کے موجودہ حکومت کے دور میں اونے پونے دام دیئے جانے کے انکشاف کیا گیا تھا۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

  • اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی : اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں، یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دے رہا تھااس نیٹ ورک کے بعض ارکان نے یورپ میں ممکنہ حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔

    تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ ایک علیحدہ آن لائن گروپ، جو گرفتار خواتین میں سے ایک کی قیادت میں کام کر رہا تھا، شدت پسندانہ مواد پھیلانے اور ممکنہ حملوں کے لیے اہداف منتخب کرنے میں ملوث تھاگرفتار کیے گئے 10 افراد کو 6 مارچ کو اسپین کی سینٹرل انویسٹی گیشن کورٹ نمبر 6 میں پیش کیا گیا، جہاں ان پر دہشت گردی کی مالی معاونت، شدت پسندی کی بھرتی اور انتہا پسندی کی حمایت جیسے الزامات عائد کیے گئے۔

    سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

    عدالت نے چار افراد کو حراست میں رکھنے کا حکم دیا، جبکہ دیگر افراد زیر تفتیش رہیں گے اسپین کی پولیس نے واضح کیا ہے کہ تاحال اس نیٹ ورک کا کسی بین الاقوامی شدت پسند تنظیم سے کوئی براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

  • سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

    سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 10 مارچ (بروز پیر) کو کرے گا۔

    باغی ٹی وی : مرکزی بینک کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کل اجلاس منعقد کرے گی، جس میں مانیٹری پالیسی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا اجلاس میں مجموعی مالی اور اقتصادی صورتحال، اہم معاشی اشاریے، مختلف شعبوں کے ڈیٹا اور پچھلی مانیٹری پالیسی کے بعد ہونے والی بڑی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گامرکزی بینک مانیٹری پالیسی اسٹیٹمنٹ کے ذریعے اپنے فیصلے کا باضا بطہ اعلان کرے گا۔

    ماہرین کے مطابق، اسٹیٹ بینک شرح سود میں ایک فیصد تک کمی کر سکتا ہے۔ اس وقت ملک میں شرح سود 12 فیصد ہے جبکہ مہنگائی کی سطح کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے مانیٹری پالیسی کمیٹی نے 27 جنوری 2025 کو ہونے والے اپنے پچھلے اجلاس میں محتاط پا لیسی اپناتے ہوئے شرح سود میں 100 بیسز پوائنٹس کمی کرکے 12 فیصد مقرر کی تھی، یہ فیصلہ مہنگائی میں مسلسل کمی اور اقتصادی اشا ریوں میں بہتری کے پیش نظر کیا گیا تھا۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

    کمیٹی نے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس، مہنگائی، بیرونی سرمائے کی آمد، مالیاتی نظم و نسق اور زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کو تسلیم کیا تھا، تا ہم مہنگائی میں ممکنہ اضافے اور عالمی اقتصادی پالیسی میں پائی جانے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا تھا،ترقیاتی رجحانات اور ممکنہ خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ایم پی سی نے مانیٹری پالیسی میں احتیاطی رویہ برقرار رکھنے کی ضرور ت پر زور دیا تاکہ قیمتوں میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے، جو پائیدار معاشی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

    ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل

    خیبر:طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : خیبر میں پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ آج سولہویں روز بھی بند ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز سے فائرنگ کا سلسلہ تھم چکا ہے، تاہم سرحدی راستہ بدستور بند ہے، جس کے باعث پاک افغان دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت معطل ہےسیکیورٹی ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں مجموعی طور پر 8 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ افغان فورسز کے 3 اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔

    افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے عمائدین نے بھی کشیدگی کم کرنے کے لیے ایک جرگہ تشکیل دیا ہے ذرائع کے مطابق 41 رکنی افغان جرگہ ننگرہار کے قبائلی عمائدین، علما اور تاجروں پر مشتمل ہے افغان گرینڈ جرگہ مذاکرات کے لیے طورخم سرحد پہنچ چکا ہے، جبکہ پاکستانی وفد بھی کچھ ہی دیر میں سرحد پر پہنچ جائے گا۔

    ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

    ذرائع کے مطابق گرینڈ جرگہ سب سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان فائر بندی کروانے کی کوشش کرے گادوسرے مرحلے میں افغا ن فورسز کی جانب سے کی گئی متنازعہ تعمیرات کا جائزہ لیا جائے گا، اگر ان تعمیرات کو متنازعہ حدود میں پایا گیا تو ان کی تعمیر فوری طور پر رکوانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے،جرگے کا تیسرا مرحلہ طورخم سرحد کو ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھلوانے پر مشتمل ہوگا تاکہ تجارتی اور سفری سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    واضح رہے کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر 12 روز قبل کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب افغان فورسز نے متنازع علاقے میں ایک چیک پوسٹ کی تعمیر شروع کی، جس پر پاکستانی فورسز نے مداخلت کرکے تعمیراتی کام رکوا دیا، اس کے نتیجے میں دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جو دو دن تک جاری رہا۔

    ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

  • ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف  تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

    ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ،تجزیہ :شہزاد قریشی

    دو کالم،،،،،،،،،،،،،،تجزیہ ،،،،،،،،،،،،،،،،،تصحیح شدہ
    امریکہ کی بدلتی پالیسی،یورپ سمیت دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا
    یوکرائن جنگ،غزہ کی بگڑتی صورتحال،ایران ٹارگٹ، ٹرمپ نےجنگ کا ماحول بنادیا
    بھٹو شہید نے ایٹمی ملک کی بنیاد رکھی ،نواز شریف نے دھماکے کرکے دنیا کو پیغام دیدیا
    ملک ناقابل تسخیربنایا نواز شریف تیرا شکریہ!معاشی استحکام ن لیگ کا خاصا،ڈار کااہم کردار
    دہشتگردی جنگ میں فورسز نے ہزاروں جانیں قربان کیں’’سیاسی‘‘ حدودو قیود کا خیال رکھیں

    تجزیہ ،شہزاد قریشی
    آج عالمی قوتوں کی بدلتی ہوئی خارجی پالیسی اور عالمی نقشے پر دفاعی لحاظ سے کمزور ممالک کی طرف توجہ، دیکھا جائے تو وطن عزیز کو دفاعی لحاظ سے مضبوط کرنے والی شخصیات بھٹو سے نوازشریف اور ان فوجی حکمرانوں کے لئے دعا نکلتی ہے جنہوں نے اس وطن عزیز کو خونخوار پنجوں سے محفوظ کرنے میں کردار ادا کیا ،ان سیاسی شخصیات میں نوازشریف قوم میں موجود ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے جبکہ پاک فوج ،جملہ اداروں اور پولیس کے ان شہداء پر بھی فخر ہے، جنہوں نے ملک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا اور تادم تحریر ملک قو م کی حفاظت کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں تاکہ یہ گلشن آباد رہے،ایران پرامریکی صدر کا دبائو، مشرق وسطیٰ کے حالات ، روس، یوکرائن جنگ کی بدلتی عالمی صورتحال کو اگر مدنظر رکھا جائے تو خوف آتا ہے کہ دنیا میں کیا نیا ہونے جا رہا ہے خدا نہ کرے اگر ایران مذاکرات کے دروازے بند کرتا ہے تو کیا ایک نئی جنگ کے لئے دنیا کو تیار رہنا چاہیے، عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ 1945ء کے بعد امریکی پالیسی کو اتنی تیزی سے بدل دیں گے امریکی صدر نے خارجہ پالیسی کو ڈرامائی طور پر تبدیل کر دیا ہے، امریکی اتحادی یورپی ممالک بھی حیران ہیں،امریکی صدر کے فیصلوں سے دنیا پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کے لئے دنیا کو انتظار کرنا پڑے گا،کمزور معیشت کے حامل ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے امریکی خارجہ پالیسی سنبھالنے کے لئے کافی ہمیں اپنی معیشت پر بھرپور توجہ دینا ہوگی، ماضی میں نوازشریف کے دور حکومتوں میں معیشت مستحکم رہی موجودہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کردار اہم رہا ،نوازشریف کو ملکی معیشت مستحکم کرنے کے لئے وطن عزیز کے لئے اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ماضی میں بھی سیاسی عدم استحکام کا وطن عزیز کو سامنا رہا ہے، جمہوری نظام کو اگر چلتا کیا تو اس میں سیاسی جماعتوں نے ہی کردار ادا کیا کون سی سیاسی و مذہبی جماعت ہے جس نے فوجی حکمرانی کو قبول نہیں کیا؟ سیاسی مسخرے پن کی حدوں کو کراس نہ کریں ملک و قوم کے لئے اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملکی مفادات کے لئے کردار ادا کریں، خلق خدا کے لئے آسانیاں پیدا کریں خالق کائنات کو راضی کرنے کےلئے تکبر غرور سے باہر نکل کر اس وطن عزیز کے لئے قومی فریضہ ادا کریں-
    تجزیہ

  • کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    کے الیکٹرک کی غفلت،شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی

    اسلام آباد: ”کے الیکٹرک“ کمپنی کی ناقص حکمت عملی اور میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی شہریوں کے لیے مہنگی بجلی کا سبب بنی ہے۔

    باغی ٹی وی : نیپرا کی دستاویزات کے مطابق دسمبر میں کے ای نے نیشنل گرڈ (این ٹی ڈی سی) سے سستی بجلی لینے کے بجائے مہنگی آئی پی پیز سے بجلی خریدی، کے ای کے اپنے کیپٹو پاور اور آئی پی پیز سے حاصل کی گئی بجلی کی لاگت نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کے مقابلے میں دوگنا سے زیادہ رہی۔

    کے ای کے اپنے پاور پلانٹس اور آئی پی پیز سے بجلی کی پیداواری لاگت 18 روپے 63 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ نیشنل گرڈ سے ملنے والی بجلی کی قیمت 9 روپے 60 پیسے فی یونٹ تھی، نیپرا کے مطابق کے ای نے دسمبر میں این ٹی ڈی سی سے 1600 میگاواٹ بجلی لی لیکن صرف 985 میگاواٹ استعمال کی، جبکہ باقی بجلی مہنگے ذرائع سے پیدا کی گئی-

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    نیپرا نے اپنی رپورٹ میں واضح کیا کہ کے ای نے میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے پاور پلانٹس سے مہنگی بجلی پیدا کی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑا، مزید برآں، کے ای کی جانب سے مہنگی آر ایل این جی خریدنے کے فیصلے نے بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو مزید بڑھا دیا۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

  • مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے  اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    مریم نواز نےمزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ صوبے کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلان طلب کرتے ہوئے اہم منصوبوں کی منظوری دے دی، اس کے ساتھ ہی مریم نواز نے پنجاب بھر میں لیبرکالونیاں بنانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔

    اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں ورکروں کوکم از کم37 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی یقینی بنائی جائے اور سوشل سکیورٹی اسپتالو ں کی ری ویمپنگ کی جائے۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    اس کے علاوہ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میں پری اسکینگ کیلئے مریم نواز ویلنس سینٹر بنیں گے، مریم نواز ویلنس سینٹر میں مریضوں کو اسکریننگ کے بعد بڑے اسپتال میں ریفر کیا جائے گا، لاہورڈیفنس روڈ پر 200 بیڈ کے رحمت اللعالمین کار ڈ یالوجی سینٹر بنانےکا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا اور رحیم یار خان میں 50 بیڈ کے نئے سوشل سکیورٹی اسپتال کی اصولی منظوری دی گئی۔

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزدوروں کی فلاح وبہبود کیلئے لیبر لاز میں ترامیم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو مزدوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق مثالی صوبہ بنانے کا اعزم رکھتے ہیں، مزدور کی اجرت، علاج معالجہ، بہترروزگار، اپنی چھت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے،کسی کو دکھ اورپریشانی نہ ہو، مزدوروں کے بچوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع مہیا کر رہے ہیں۔

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

  • غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    غزہ جنگ بندی مذاکرات کا دوسرا مرحلہ، اسرائیلی وفد قطر جائے گا

    دوحہ: اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے اپنا وفد قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی:غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ مذاکرات کل دوحا میں متوقع ہیں، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نمائندے وٹکوف بھی شریک ہوں گےدوسری جانب حماس نے مذاکرات کےمثبت اشارے دیئے ہیں اور کہا ہے کہ امریکی عہدیداروں سے ملاقات ضروری ہے تاکہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈال سکیں۔

    قبل ازیں اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں توسیع کا مطالبہ کیا تھا جسے حماس نے مسترد کر دیا تھاماہرین کے مطابق، یہ مذاکرات خطے میں امن کے امکانات کو مزید واضح کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں

    لاہور: چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے سفر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں سب سےزیادہ سفر فائنلسٹ ٹیم نیوزی لینڈ نےکیا، جس نے اپنے میچز کے لیے 7 ہزار 48 کلو میٹر سفر کیا،نیوزی لینڈ نے فائنل سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی،لاہور اور پھر دبئی کا سفرکیا،دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے۔

    دوسری فائنلسٹ بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی ہوئے، جس کے باعث انہیں کہیں ٹرولنگ نہیں کرنا پڑی، ادھر فائنل کی دوڑ سے باہر ہونیوالی ٹیم جنوبی افریقا نے زیادہ سفر پر مایوسی کا اظہار کیا اور تھکاوٹ کو شکست کی اہم وجہ قرار دیا، جنوبی افریقی ٹیم نے 4 میچز کیلئے 5 فلائٹس لیں اور تقریباً 3286 کلومیٹر سفر طے کیا۔

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے، انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا، میزبان پاکستان ٹیم نے دبئی،کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے لیے 3133 کلو میٹر سفر کیا۔

    اس کے علاوہ افغانستان نے پہلا میچ کراچی اور دو میچز لاہور میں کھیلے، 1200 کلومیٹر سفر کیا۔ بنگلادیش نے سفر کا آغاز دبئی سے کیا، راولپنڈی میں دو میچز کھیلے، بنگلادیش کی ٹیم نے دو میچز کیلئے تقریباً ایک ہزار 53 کلو میٹر سفر کی، آسٹریلیا نے لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں میچز کیلئے 2509 کلو میٹر سفر کیا۔

    ایلون مسک کے اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹرمپ کو روسی صدر کا بندہ قرار دیا

  • چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    چیمپئنز ٹرافی:فائنل پر 5000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دبئی میں مدِمقابل ہیں، مقابلے پر 5,000 کروڑ روپے تک کی سٹے بازی کی جا چکی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی بیٹنگ مارکیٹ میں بھارت کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سٹے بازی میں ملوث کئی بڑے بک میکرز کا تعلق انڈرورلڈ سے بتایا جا رہا ہے۔

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بدنامِ زمانہ ”ڈی کمپنی“ کا بھی دبئی میں ہونے والے بڑے کرکٹ میچز کی سٹے بازی میں عمل دخل ہے اطلاعات کے مطابق، کئی نامور بک میکرز دبئی میں موجود ہیں، جہاں بھارت کے تمام اہم میچز منعقد کیے گئے۔

    نوجوان فلسطینی پرچم لے کر لندن کے بگ بین ٹاور پر چڑھ گیا

    چیمپئنز ٹرافی کے دوران دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے کم از کم پانچ بڑے بک میکرز کو گرفتار کیا ہے تحقیقات کے دوران سٹے بازی میں دبئی کے کردار کا انکشاف ہوا، جبکہ پولیس نے کئی الیکٹرانک ڈیوائسز اور بیٹنگ میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد کیے۔

    روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم اتوار کو نیوزی لینڈ کے خلاف فائنل کھیل رہی ہے یہ میچ دبئی میں منعقد ہو رہا ہے کیونکہ بی سی سی آئی نے بھارت کی ٹیم کو میزبان ملک پاکستان بھیجنے سے انکار کر دیا تھا پورے ٹورنامنٹ میں بھارت نے اپنے تمام میچز دبئی انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے، جن میں گروپ اسٹیج میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک میچ بھی شامل تھا اس مقابلے میں بھارت نے کم اسکو ر کے باوجود کامیابی حاصل کی تھی۔

    چیمپئنزٹرافی : فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا

    اب تک بھارت نےاپنے گروپ میچز میں بنگلہ دیش، میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کو شکست دی،جبکہ سیمی فائنل میں عالمی چیمپئن آسٹریلیا کو بھی ہرایا دوسری جانب نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔