Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

    پاکستانی طالبعلم کا اعزاز، موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب

    کبیروالا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم موسی حیات ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہو گئے اور موسی ہراج اس عہدے پر منتخب ہونے والے چوتھے پاکستانی ہیں،موسیٰ ہراج سخت مقابلے کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوئے،اس موقع پر موسیٰ ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کا صدر بننا میرے لئے اعزاز ہے، اس کامیابی پر اللہ تعال کا ہر شکر گزار ہوں۔

    ہراج نے دنیا کی سب سے مشہور ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے لیے سخت مقابلہ لڑا اور اپنے مخالف کرس کولنز کے مقابلے میں 200 وو ٹو ں کا فیصلہ کن مینڈیٹ جیت لیا، ایک ایسے الیکشن میں جس میں بے مثال زیادہ ٹرن آؤٹ دیکھا گیا انہوں نے 833 پہلی ترجیحا ت حاصل کیں، جو حالیہ دنوں میں صدر کے امیدوار کے لیے ڈالے گئے سب سے زیادہ ووٹوں میں سے ایک ہیں۔

    عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں گی،وزیر صحت مصطفیٰ کمال

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موسی حیات ہراج نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کا صدر بننا میرے لیے اعزاز اور پاکستانیوں کےلئے فخر کی بات ہے میں اپنے عہدہ کی مکمل پاسداری کرتے ہوئے اپنے فرائض احسن انداز سے سر انجام دوں گا-

    قومی مفاد مقدم،ذاتی اور سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھیں،صدر مملکت

    موسیٰ ہراج کبیروالا سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیرسٹر رضا حیات ہراج کے صاحبزادے اور ممبران صوبائی اسمبلی بیرسٹر اصغر حیات ہراج ، مہر اکبر حیات ہراج کے بھتیجے ہیں ، واضح رہے کہ اس سے قبل بےنظیر بھٹو، احمد نواز اور اسرار خان وہ پاکستانی ہیں جو اس عہدے پر فائز رہ چکے ہیں، وہ پہلے پاکستانی نژاد صدر ہیں جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی فائنل:مدعو نہ کرنے پر پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

  • کرکٹ کی تاریخ پر غور کریں،اور زبان قابو میں رکھیں،انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو کرارا جواب

    کرکٹ کی تاریخ پر غور کریں،اور زبان قابو میں رکھیں،انضمام الحق کا سنیل گواسکر کو کرارا جواب

    لاہور: سابق پاکستانی کرکٹر انضمام الحق نے بھارتی کرکٹ کے لیجنڈ سنیل گواسکر کے پاکستان کے خلاف نامناسب تبصرے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سنیل گواسکر نے حالیہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد کہا تھا کہ پا کستان بھارت کی ’بی ٹیم‘ کو بھی شکست نہیں دے سکتا بھارت نے گزشتہ میچوں میں پاکستان کے خلاف مکمل برتری حاصل کی ہے، جس سے دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کے معیار میں واضح فرق نظر آ رہا ہے۔

    اگرچہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مجموعی ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں پاکستان کو برتری حاصل ہےلیکن حالیہ 6میچوں میں پاکستان بھارت کے خلاف ناکام رہا ہے۔

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

    انضمام الحق نے گواسکر کے تبصروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی لیجنڈ کو پاکستان کے خلاف کرکٹ کی تاریخ پر غور کرنا چاہیے گواسکر ماضی میں جان بوجھ کر پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے بچتے رہے ہیں، اور ایک موقع پر شارجہ میں میچ کھیلنے سے فرار ہو گئے تھے۔

    انضمام نے کہا کہ بھارت نے میچ جیتا اور اچھی کرکٹ کھیلی، لیکن گواسکر صاحب کو ریکارڈز پر نظر ڈالنی چاہیے وہ ہم سے بڑے ہیں، سینئر ہیں، اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں، لیکن اس طرح کی باتیں کرنا مناسب نہیں، آپ اپنی ٹیم کی جتنی تعریف کرنا چاہیں کریں، لیکن دوسرے ممالک کے بارے میں ایسے تبصرے کرنا نہیں چاہیے۔

    وزیر ریلوے کا عید کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے ،کرایوں میں کمی کا اعلان

    انہوں نے مزید کہا گواسکر صاحب اعداد و شمار دیکھیں، انہیں خود اندازہ ہو جائے گا کہ پاکستان کہاں کھڑا ہے ان کے اس بیان سے مجھے گہرا دکھ پہنچا ہے وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں، لیکن ایسے تبصرے کر کے وہ اپنی وراثت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں اپنی زبان پر قابو رکھنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ سنیل گواسکر نے کہا تھا، ”مجھے لگتا ہے کہ بھارت کی ’بی ٹیم‘ پاکستان کو سخت مقابلہ دے سکتی ہے، اور ’سی ٹیم‘ کے بارے میں تو میں یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتاان کی موجودہ فارم کے ساتھ پاکستان کے جیتنے کے امکانات کم ہیں، اس بیان پر انضمام الحق کے علاوہ، سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے گواسکر کے تبصرے کو بے بنیاد قرار دیا۔

    مقبوضہ کشمیر ،ماہ رمضان میں فیشن شو کا انعقاد

  • عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا،  وزیر اعظم شہباز شریف

    عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہورہا تھا،جس کا جدید نظام سے خاتمہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی بدترین کرپشن کی کہانیاں زبان زد عام تھیں، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، اس پیکج کے ذریعے بغیر کسی تاخیر یا رکاوٹ کے پیسے لوگوں کے ڈیجیٹل والٹ میں بھیجے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ٹیلی کام ہیڈکوارٹر کا دورہ کرکے رمضان 2025 کے مانیٹرنگ نظام کا جائزہ لیا انہیں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رمضان المبارک کے دوران فی خاندان 5 ہزار روپے ادائیگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، جہاں وزیراعظم نے 9999 پر کال کرکے پروگرام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں مستحقین کے لیے جامع اور شاندار پروگرام قابل تعریف ہے، آپ سب نے مل کر چیلنج قبول کیا اور بہت بڑا کام کر دکھایا، ہم نے یوٹیلٹی اسٹورز کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہنا تھا، عوام کا پیسہ تھا جو کرپشن کی نذر ہورہا تھا۔اس نظام سے 40 لاکھ خاندانوں کو رمضان پیکج کی رقم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا اور 2 کروڑ مستحق افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

    پنجاب بھر میں دیہی مراکزصحت کے ملازمین کی ہڑتال، او پی ڈی بند

    شہباز شریف نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 20 ارب روپے کا رمضان پیکج بذریعہ ڈیجیٹل والٹ حقداروں کو دیا جارہا ہے، بغیر کسی رکاوٹ اور تاخیر کے حقداروں میں رقوم کی تقسیم ممکن ہورہی ہے، جدید نظام سے بدعنوانی کا مکمل خاتمہ ہوگیا ہے،ڈیجیٹل والٹ کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جائے، گورنر اسٹیٹ بینک ڈیجیٹل والٹ کے طریقہ کار کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں۔

    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

    واضح رہے کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دی جارہی ہے، مجوزہ پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی نقد مالی امداد دی جارہی ہے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کےبجٹ کا تخمینہ 20 ارب 50 کروڑ روپے لگایا گیا تھا، اس بار وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 2 ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بجٹ سے دینے کی تجویز پیش کی گئی تھی، جب کہ وزارت خزانہ وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے 8 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کرچکی ہے۔

    امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

  • چیمپئنز ٹرافی فائنل:مدعو نہ کرنے پر پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

    چیمپئنز ٹرافی فائنل:مدعو نہ کرنے پر پی سی بی کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ ہونے کا معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل ختم ہونے پر ٹرافی اور دوسرے ایوارڈز دینے کی تقریب ہوئی جس میں آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر راجربینی، سیکرٹری بی سی بی آئی اور نیوزی لیند کرکٹ بورڈ کے راجر ٹوز موجود تھے،میزبان پی سی بی کے نمائندے کو آئی سی سی نے مدعو نہیں کیا تھا۔

    تاہم اب پی سی بی اختتامی تقریب میں نمائندگی نہ دینے کے معاملے کو آئی سی سی میں اٹھائے گا، پی سی بی آئی سی سی سے پوچھے گا کہ اختتامی تقریب میں سی ای او سمیر احمد سید کو کیوں نہیں بلایا گیا،چیمپئنز ٹرافی کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید دبئی میں موجود تھے لیکن دبئی میں موجودگی کے باوجود چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں پاکستان کو نمائندگی نہیں دی گئی۔

    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیئرمین محسن نقوی کو فائنل کی پریزینٹیشن میں جانا تھا تاہم محسن نقوی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے فائنل میں شریک نہ ہو سکے تھے محسن نقوی کی فائنل پر عدم دستیابی کے بارے میں آئی سی سی کو آگاہ کر دیا گیا تھا کہ سمیر احمد سید فائنل پر پاکستان کی نمائندگی کریں گے،اختتامی تقریب میں اسٹیج پر کس کو مدعو کرنا ہے، اس کا فیصلہ آئی سی سی حکام نے ہی کرنا ہوتا ہے۔

    ماضی میں آئی سی سی ایونٹس پر میزبان ملک کی اسٹیج پر نمائندگی ہمیشہ ہوتی رہی ہے مگر حیران کن طور پر دبئی میں اس روایت کی پاسدا ر ی نہیں کی گئی جس پر پی سی بی حکام کے ساتھ کرکٹ فینز بھی آئی سی سی کے اس رویے پر سخت ناراض ہیں۔

    امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    دوسری جانب چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت کو ایک ہی وینیو دبئی میں تمام میچز کھیلنے پر دنیا بھر کی تنقید کا سامنا ہے۔

    سابق پاکستانی پیسر جنید خان نے کہا ہے کہ کچھ فتوحات شیڈول کی وجہ سے ہیں جنید خان نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ایونٹ کیلیے کراچی، راولپنڈی، دبئی اور لاہور کے سفر میں مجموعی طور پر 7150 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا،جنوبی افریقا کو کراچی، راولپنڈی، لاہور اور دبئی کیلیے 3286 کلومیٹر کی مسافت طے کرنا پڑی، میچز کے درمیان یہ سفر ٹیموں کی پرفارمنس پر بھی اثر انداز ہوا۔

    ایف بی آر نے605 ارب کے شارٹ فال کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں

    جنید خان نے طنزیہ لکھا کہ کچھ ٹیمیں اپنی صلاحیت کی بنیاد پر جیتیں جبکہ کچھ نے شیڈول کی وجہ سے فتوحات پائیں۔

  • پنجاب میں  آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

    پنجاب میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر احتجاج کا اعلان

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کو جان سے مارنے پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیوں اور کارکنوں نے سخت تشویش کا اظہارکیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اینیمل رائٹس ایکٹیوسٹ سارہ گنڈاپور نے نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ جانور بھی ہماری طرح جاندار مخلوق ہیں، ان کو بھی تکلیف ہوتی ہے، وہ بھی خوشی، محبت اور درد محسوس کرتے ہیں ہمیں ان کے ساتھ ظلم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ایک مہذب اور انسانی رویہ اختیار کرنا چاہیے، آوارہ کتوں کو مارنے کے بجائے اگر ان کا مناسب خیال رکھا جائے تو وہ خود ایک قدرتی سیکیورٹی سسٹم بن سکتے ہیں، یہ جانور قدرتی محافظ بن سکتے ہیں اور جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

    امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    انہوں نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کتوں کی نسل کشی پر واضح پابندی عائد کی جا چکی ہے اور عدالت نے پنجاب میں جانور وں کی انسانی بنیادوں پر آبادی کنٹرول کرنے کی پالیسی ٹی این وی آر(ٹریپ، نیوٹر، ویکسینیٹ، ریلیز) کو لاگو کرنے کا حکم دیا ہے، تاہم عدالتی حکم کے باوجود، مختلف رہائشی سوسائٹیز اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے اس پالیسی پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا "یہ کھلی قانون شکنی اور عدالتی احکامات کی توہین ہے،متعلقہ حکام کو جوابدہ بنانے کے لیے ہم نہ صرف قانونی چارہ جوئی کریں گے بلکہ ایک بڑے احتجاج کی بھی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔”

    ایف بی آر نے605 ارب کے شارٹ فال کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں

  • امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    امریکا میں گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

    نیویارک: امریکا میں ایک مرتبہ پھر گھڑیوں کی سوئیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئی ہیں،ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب دو بجے سرکاری طور پر گھڑیاں آگے کی گئیں-

    باغی ٹی وی : ہر سال مارچ کے آغاز میں امریکہ کی کئی ریاستوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے اور نومبر میں ایک گھنٹہ پیچھے کی جاتی ہیں مارچ میں یہ تبدیلی موسم گرما کی آمد کی علامت سمجھی جاتی ہے، تاکہ سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے، جبکہ نومبر میں گھڑیاں پیچھے کرنا موسم سرما کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

    امریکی ریاست ہوائی اور ایریزونا کے بیشتر علاقوں میں یہ طریقہ کار نہیں اپنایا جاتا، جبکہ امریکہ کے زیر انتظام علاقوں پورٹو ریکو اور ورجن آئی لینڈ میں بھی گھڑیاں پورے سال ایک ہی وقت کے مطابق چلتی ہیں۔

    آرمی ایکٹ کے ماتحت جرائم اگر سویلینز کریں تو کیا ہوگا؟جسٹس جمال مندوخیل

    امریکہ کے علاوہ یورپ، کینیڈا کے بیشتر علاقوں اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں بھی ڈے لائٹ سیونگ کا عمل رائج ہے، تاہم روس اور ایشیا کے بیشتر ممالک میں ایسا نہیں کیا جاتا۔

    1970 کی دہائی میں امریکہ کو توانائی بحران کا سامنا تھا، جس کے دوران پورے سال ڈے لائٹ سیونگ نافذ رہا، تاہم شہریوں کی بڑی تعداد نے اس پر عدم اطمینان کا اظہار کیا خاص طور پر سردیوں میں، جب صبح نو بجے تک سورج طلوع نہیں ہوتا، شہریوں کو اندھیرے میں کام پر اور بچوں کو اسکول بھیجنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔

    کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

    ایک حالیہ سروے کے مطابق 43 فیصد امریکی چاہتے ہیں کہ پورے سال ایک ہی وقت برقرار رکھا جائےجبکہ 32 فیصد شہری پورے سال موسم گرما کا وقت (ڈے لائٹ سیونگ ٹائم) رکھنا چاہتے ہیں، صرف 25 فیصد لوگ موجودہ نظام کو پسند کرتے ہیں، جس میں وقت کو سال میں دو بار تبدیل کیا جاتا ہے۔

    واضح رہے کہ ڈے لائٹ سیونگ کا تصور سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے ماہر فلکیات جارج ورنن ہڈسن نے 1890 کی دہائی میں پیش کیا تھا، تاکہ سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے بعد میں 1900 کے اوائل میں برطانوی ماہر تعمیرات ولیم ویلیٹ نے بھی اسی طرح کی تجویز دی، مگر ابتدا میں اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا،پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمنی نے سب سے پہلے اس تصور کو اپنایا، جس کے بعد امریکہ سمیت کئی دیگر ممالک نے بھی اسے نافذ کیا دوسری جنگ عظیم میں امریکہ نے دوبارہ اس پر عمل کیا اور اسے ”جنگ کا وقت“ قرار دیا گیا۔

    ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

  • ایف بی آر  نے605 ارب کے شارٹ فال کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں

    ایف بی آر نے605 ارب کے شارٹ فال کی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں

    اسلام آباد: ایف بی آر حکام نے ٹیکس وصولیوں میں 605 ارب روپےکا شارٹ فال پورا کرنےکی تفصیلات آئی ایم ایف کو فراہم کردیں۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور قرض پروگرام قسط کے فوری اجرا کے لیے مذاکرات اہم مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، وزارت خزانہ، ایف بی آر اور توانائی حکام نے اپنی کارکردگی رپورٹس گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کوپیش کیں جس پر آج کے مذاکرات میں آئی ایم ایف اپنا رد عمل دے گا۔

    وزارت خزانہ نے کرنٹ اکاؤنٹ، مالی خسارہ کنٹرول کرنے اوربین الاقومی فنانسنگ پربریفننگ دی جب کہ اصلاحات اور ٹیکس ٹوجی ڈی پی بڑھانے کی تفصیلات بھی فراہم کردی گئی ہیں۔

    کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

    ایف بی آر حکام نے ٹیکس وصولیوں میں 605 ارب روپےکاشارٹ فال پورا کرنےکی تفصیلات بھی آئی ایم ایف ٹیم کو فراہم کردی ہیں جب کہ آئی ایم ایف وفد سے رئیل اسٹیٹ، پراپرٹی، بیورجز اور تمباکو سیکٹرکے ریلیف کی تجویز زیربحث رہی۔

    اس کے علاوہ اگلے بجٹ میں تنخواہ دارطبقے پربھی ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کی تجویز پر بات چیت کی گئی جب کہ ریٹیل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں سے 250 ارب روپے ٹیکس وصولی کے پلان پربھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایم ایف کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں 300 ارب روپے جمع ہونے کی گنجائش ہے، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر خصوصی سیشن آج ہوگا، سرکلر ڈیٹ کم کرنے کے لیے 1250 ارب روپے کا قرض لینے کا پلان تیار کرلیا گیا۔

    ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

    وزارت پیٹرولیم اور توانائی کی جانب سے آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ توانائی شعبے میں گردشی قرض میں کمی کے لیے کمرشل بینکوں سے 1250 ارب روپے 10.8 فی صد شرح سود پر قرض لیا جائے گا جبکہ آئی ایم ایف حکام کو گردشی قرض، بجلی بلوں میں کمی، ریکوری اور لائن لاسسز کم کرنے پر بھی بریفنگ دی گئی،صارفین پر 2.8 روپے فی یونٹ سرچارج لگا کر قرض اتارنے کی تجویز زیر غور ہے،جبکہ پیٹرولیم لیوی بھی بتدریج 60 سے بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کرنے پر زور رہا۔

    ذرائع کے مطابق نیپرا کے فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق خصوصی سیشن ہوگا، قومی مالیاتی کمیشن میں وفاق اور صوبوں کے درمیان محاصل کی تقسیم پر بات چیت ہوگی،مذاکرات میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویز پر بات چیت ہوگی جبکہ کاربن ٹیکس اور گردشی قرض میں کمی کے لیے مزید اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں پر کاربن ٹیکس لگانے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

    دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئلے سے چلنے والے بجلی گھروں اور بوائلرز پر کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، جبکہ مذاکرات میں نجکاری کے شارٹ ٹرم پلان پر بھی حتمی بات چیت ہوگی۔ اس دوران مختلف اداروں کی نجکاری کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جبکہ الیکٹرک وہیکل پالیسی میں ٹیکسوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    مذاکرات کے اختتام پر آئی ایم ایف مشن مذاکرات سے متعلق ابتدائی بیان جاری کرے گا، جبکہ اقتصادی جائزہ مشن کی حتمی رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کو پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ ایک ارب ڈالر کی قسط کی حتمی منظوری کا فیصلہ کرے گا۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن کے احتجاج پر حکومتی حکمت عملی تیار

    ذرائع نے بتایا کہ پالیسی سطح کے مذاکرات آئندہ ہفتے ہی مکمل ہو جائیں گے، جبکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات کے بارے میں ابتدائی بیان بھی جائزے کے اختتام پر جاری کرے گا۔

  • کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

    کائنات کے راز ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں، امریکی ماہر فلکیات

    واشنگٹن: امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کائنات کی تخلیق اتفاقی نہیں-

    باغی ٹی وی: ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسدان ماہر فلکیات ڈاکٹر ولی سون کے مطابق کائنات کے فطری قوانین اتنے مکمل انداز میں بنائےگئے ہیں جو قطعی طور پر اتفاق نہیں ہوسکتا کائنات کے رازوں کو ریاضی کے اصولوں سے کھولا جاسکتا ہے اور خدا کے وجود کو ریاضی کے فارمولوں سے ثابت کیا جاسکتا ہے،کائنات کے راز صرف ستاروں میں نہیں بلکہ ریاضی میں چھپے ہوئے ہیں۔

    ڈاکٹر ولی سون کے نظریے کی بنیاد ‘فائن ٹیوننگ آرگیومنٹ’ نامی فارمولے پر ہے جس کے مطابق کائنات کے طبیعیاتی قوانین جس طرح مکمل طور پر زندگی کے لیے موزوں بنائے گئے ہیں وہ کوئی اتفاق نہیں ہوسکتا۔

    عدلیہ میں خواتین کی شمولیت ایک مثبت پیش رفت ہے،چیف جسٹس

    یہ فارمولا جسے سب سے پہلے کیمبرج کے ریاضی دان پال ڈیریک نے پیش کیا تھا، اس بات پر روشنی ڈالتا ہے کہ کچھ کائناتی مستقلات (cosmic constants) کس طرح شاندار طریقے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہیں، یہ ایک ایسی چیز ہے جس نے دہائیوں سے سائنسدانوں کو حیرت میں ڈال رکھا ہے۔

    1963 میں پال ڈیریک نے کہا تھا کہ کائنات کے طبیعیاتی قوانین کا اتنے مکمل توازن میں ہونا کسی اعلیٰ ذہانت کا ہی کام ہوسکتا ہےڈاکٹر ولی سون نے یہی الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ شاید اس صورتحال کو اس طرح بیان کیا جاسکتا ہےکہ خدا ایک بہت اعلیٰ درجےکا ریاضی دان ہے۔

    دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

    ڈاکٹر سون کا کہنا تھا کہ ریاضی اور کائنات کے درمیان ایسی بہترین ہم آہنگی اس کائنات کی تخلیق کی جانب اشارہ کرتی ہے، خدا نے ہمیں یہ روشنی دی ہے تاکہ ہم اس روشنی کی پیروی کریں اور جو کچھ کرسکتے ہیں وہ بہترین کریں، کائنات کے طبیعیاتی قوانین ایک خالق کے نشان ہوسکتے ہیں۔

    اس سے قبل ماضی میں بھی کائنات کے رازوں کے بارے میں اندازے لگانے والے ریاضی دان کہہ چکے ہیں کہ کائنات کے متوازن فطری قوانین بہت ہی اعلیٰ ذہانت کے مظاہر ہیں۔

    وزیراعظم نےبلاول کو افطار ڈنر پر مدعو کر لیا

  • ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

    ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

    واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ارب پتی شخصیت ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر دی-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین کی جانب سے پہلے بھی ٹرمپ سے متعلق پیشگوئی کی گئی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی، امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد ڈریگن مین نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے لیے صدارتی محل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دی جائے گی تاہم ایسا نہ ہوا۔

    اس بار ٹک ٹاکر ڈریگن مین نے عیسائیوں کی روحانی کتاب بائبل کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ غرور تباہی سے پہلے اور تکبر زوال سے پہلے آتا ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر ڈی جے وینس اور ڈاج کے سربراہ ایلون مسک بہت جلد گرفتار ہوں گے۔

    دو لاپتہ افراد گھر پہنچ گئے، عدالت نے درخواست نمٹا دی

    ماضی کی پیشگوئیاں غلط ثابت ہونے کے باوجود ڈریگن مین کی نئی پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور ایک صارف نے تو ڈریگن مین کو پاگل شخص قرار دیا کہا کہ اس شخص کی پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ شخص اتنا ہی جانتا ہے جتنا میں کر سکتا ہوں جو کہ کچھ نہیں۔

    امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پانچ زخمی

  • وزیراعظم  ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    وزیراعظم ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    کراچی:گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ملکی معیشت ٹھیک کرنے کیلئے کوشاں ہیں، معیشت ٹھیک ہوگی تو ثمرات عوام تک پہنچیں گے ماضی کے وزیراعظم نے صرف وعدے کئے، اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوام کا کوئی حق مارے، ایک کروڑ نوکریاں دینے والے وزیراعظم نے ایک دن کراچی میں رکنا پسند نہیں کیا، کراچی کے عوام کا بڑا مسئلہ روزگار نہ ہونا ہے، شاہ فیصل کالونی میں پانی نہیں، سڑکیں بھی خستہ حال ہیں۔

    دوسری جانب اکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

    پورٹ قاسم اراضی اسکینڈل:وزیراعظم نے 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

    رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور ملک میں بے روزگاری بڑھ چکی ہے، حکومت کو فوری طور پر آزاد اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہئے، اسی ہفتے ہم اپنے تمام الائنس کی میٹنگ بلا رہے ہیں جس میں جامع قومی ایجنڈا بنایا جائے گا، قومی ایجنڈے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی عوام کے پاس جائیں گے اور عوام کو اکٹھا کریں گے، تمام ورکرز کے خلاف ایف آئی آر واپس لی جائے اور گرفتار ورکرز کو آزاد کیا جائے۔

    اسپین میں دہشتگردی کے الزام میں 10 پاکستانی شہری گرفتار

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کے حوالے سے کوئی اجلاس یا فیصلہ نہیں ہوا، اگلے ہفتے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر جامع پلان لے کر آ رہے ہیں، گرینڈ الائنس کے ساتھ مل کر احتجاج کا لائحہ عمل دیا جائے گا اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کے حوالے سے پارٹی کی سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا پی ٹی آئی کا اپنا فیصلہ ہوگا، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

    طورخم بارڈر پر جاری کشیدگی کے خاتمے کیلئے گرینڈ قبائلی جرگہ تشکیل