Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی  دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    سی پیک کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے،صدر مملکت

    کراچی: صدر آصف علی زرداری نے بلیو اکانومی تعاون پر تیسرے چین -بحرِ ہند علاقائی فورم سے ویڈیو خطاب کیا-

    باغی ٹی وی : فورم کا انعقاد چین کی عالمی ترقیاتی تعاون ایجنسی نےچین کے شہر کُن مِنگ میں کیا،اپنے ویڈیو خطاب میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان بحرِ ہند کے علاقے میں سمندری تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، سمندر سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے –

    صدر مملکت نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی ، آلودگی اور ماحولیاتی نظام کی تنزلی جیسے مسائل کا حل کرنا ہوگا،پاکستان بحری شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت کا خواہاں ہے ، پاکستان چاہتا ہے کہ ہمارا خطہ امن، ترقی اور پائیداری کا گڑھ بنا رہے ، مستقبل کی عالمی معاشی ترقی مشرقی ممالک پر منحصر کرے گی-

    آصف زرداری نے کہا کہ دنیا کی بڑی آبادی چین اور ہمارے خطے کے دیگر ممالک میں رہتی ہے،انہوں نے ویڈیو پیغام میں بحر ہند میں امن، ترقی اور پائیداری کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا،کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری کے تحت گوادر پورٹ کو ترقی دی جا رہی ہے ،گوادر پورٹ کو علاقائی روابط کے مرکز میں بدلا جارہا ہے-

    صدر مملکت نے کہا کہ گوادر بندرگاہ سے تجارت اور سمندری اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا،صدر مملکت نے پاکستان کی بلیو اکانومی کی ترقی کیلئے پاکستان کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا، پاکستان نے نیشنل میری ٹائم پالیسی متعارف کرائی ، پاکستان میں پائیدار ماہی گیری ، سمندری تحفظ کیلئے اقدامات کیے گئے ،لیونگ انڈس پروجیکٹ جیسے منصوبوں کا مقصد ماحولیاتی نظام کا تحفظ ، آلودگی کا مقابلہ کرنا ہے-

    علاوہ ازیں صدر مملکت نے فورم کے اہداف میں پائیدار ترقی پر توجہ دینے پر چین کی کوششوں کو سراہا، کہا کہ فورم کے ایجنڈے میں استعدادِ کار میں اضافہ، جزائر کی شمولیت خوش آئند ہے-

  • ٹرمپ کا   امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ

    ٹرمپ کا امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ

    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو منصب سنبھالنے کے بعد امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ملک بدری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ (آئی سی ای) نے ملک بدری کے لیے تقریباً 15 لاکھ افراد کی فہرست تیار کرلی ہےخاص بات یہ کہ اس فہرست میں تقریباً 18 ہزار ہندوستانی شہریوں کے نام بھی شامل ہیں جنھیں ممکنہ طور پر امریکا سے ملک بدر کردیا جائے گا۔

    آئی اسی ای کے مطابق امریکا میں بغیر مناسب دستاویزات کے رہنے والے تارکین وطن کو ملک سے باہر نکالنا ٹرمپ کا بارڈر سیکیورٹی ایجنڈا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک کے 112ویں سالانہ نیو یارک ینگ ریپبلکن کلب گالا میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا، جب ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلکس بروسوِٹز اسٹیج پر خطاب کرتے ہوئے اچانک گر پڑے۔ بروسوِٹز 27 سالہ سیاسی حکمتِ عملی کے ماہر ہیں، جو ٹرمپ کی 2024 کی انتخابی مہم کے دوران اہم کردار ادا کر چکے ہیں-

    ان کی حالت بگڑتے ہوئے دیکھ کر حاضرین میں ہلچل مچ گئی، اور فوراً لوگوں نے ان کی مدد کے لیے دوڑ لگا دی۔واقعے کے فوراً بعد بروسوِٹز کو اسٹیج سے ہٹا کر بیک اسٹیج منتقل کیا گیا، جہاں انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس دوران، کنزرویٹو انفلوانسر جیک پوزوبیک نے ٹویٹ کیا کہ اس نے بروسوِٹز سے بیک اسٹیج بات کی تھی اور اس نے بتایا کہ یہ ایک "غشی کا حملہ” تھا۔ تاہم، ابھی تک بروسوِٹز کی حالت اور اس کے باعث ہونے والے طبی مسئلے کی تفصیلات واضح نہیں ہو سکیں۔

  • جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    جیسن گلیسپی نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ چھوڑنے کی وجوہات بتا دیں

    لاہور: پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق کوچ جیسن گلیسپی نے پی سی بی سے اپنے عہدے سےمستعفی ہونے کی وجوہات بتا دیں۔

    باغی ٹی وی : آسٹریلین میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ میرے بطور ہیڈ کوچ ٹیم سلیکشن میں اختیارات ختم کردیئے گئے تھے، میری ڈیوٹی میدان میں کھلاڑیوں کو کیچنگ پریکٹس کرانا باقی رہ گئی تھی،ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر بے خبری ناراضی کا سبب بنی، ٹم نیلسن کو نہ رکھنے کے فیصلے سے مجھے مکمل بے خبر رکھا گیا ہائی پرفارمنس کوچ ٹم نیلسن کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹم نیلسن کو تمام کھلاڑی گرینڈپا یعنی دادا کرکے بلاتے تھے، ماضی کے چند واقعات کے بعد اس معاملے نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا کہ میری ضرورت ہے یا نہیں، میرا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کا جو مقصد تھا وہ فوت ہوتا جا رہا تھا، کسی بھی ہیڈ کوچ کا سلیکٹرز سمیت ہر کسی سے رابطہ ضروری ہوتا ہے، پلاننگ کے لیے ضروری ہے کہ کم از کم ایک روز پہلے تو مجھے اسکواڈ کے بارے میں بتایا جائے۔

    گلسپی کا کہنا تھا کہ ان تمام معاملات کی عدم موجودگی میں کام کرنا مشکل ہو جاتا ہے انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد گروپ پر ایک ٹیکسٹ میسج سے نئی سلیکشن کمیٹی کی خبر ملی، سلیکشن کمیٹی کے معاملے پر بھی مجھ سے کوئی بات نہیں کی گئی تھی، بابر اعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کا تھا، انہوں نے کہا کہ کپتان شان مسعود کے ساتھ بہت اچھی انڈر اسٹینڈنگ بن گئی تھی۔

  • سعودی عرب  کی اسرائیل  کی   گولان میں آبادکاری کی توسیع کی مذمت

    سعودی عرب کی اسرائیل کی گولان میں آبادکاری کی توسیع کی مذمت

    ریاض:سعودی عرب نے اسرائیل کی گولان میں توسیع پسندانہ قبضے پر شدید الفاظ میں مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی : سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ گولان میں یہودی آبادکاری کو وسعت دینے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت اور مسترد کرتے ہیں اسرائیل کا یہ اقدام شام کی سلامتی، استحکام اور امن کی بحالی کے امکانات کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

    ایک سرکاری بیان میں، وزارت نے مملکت کے مضبوط موقف کی توثیق کرتے ہوئے، بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ان خلاف ورزیوں کی مذمت کرے اس نے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کی اہمیت پر زور دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ گولان کی پہاڑیوں پر شامی عرب سرزمین پر قبضہ کیا گیا ہے،عالمی برادری اسرائیل کی گولان کے بفرزون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کریں-

    واضح رہے کہ شام میں مسلح باغی گروہوں نے محض 11 دن میں دارالحکومت دمشق پر قبضہ کرلیا تھا اور بشار الاسد روس فرار ہوگئے تھے جس کے بعد اسرائیلی طیاروں نے شام میں فوجی اڈوں، ایئرپورٹس اور ملٹری تنصیبات پر بمباری کی اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی بنائے گئے جنگ سے پاک علاقے ’’بفرزون‘‘ میں داخل ہوگئی تھی، اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے علاقے میں مزید توسیع کا ارادہ ظاہر کیا ہے جو کہ شام اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  • شام:  روسی فضائیہ کی روانہ ہونیوالی  خصوصی پرواز   میں کون سوار تھا؟

    شام: روسی فضائیہ کی روانہ ہونیوالی خصوصی پرواز میں کون سوار تھا؟

    اتوار کے روز شام میں حمیمیم کے فضائی اڈے سے روسی فضائیہ کا ایک طیارہ روانہ ہوا جس میں سوار افراد سے متعلق روسی وزارت خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی: روسی وزارت خارجہ کے مطابق اتوار کو اڑان بھرنے والے روسی فضائیہ کے طیارے میں روس، بیلا روس اور شمالی کوریا کے بعض سفارت کار سوار تھےطیارہ ماسکو کے قریب اترا تاہم وزارت نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے میں کتنے افراد سوار تھے۔

    روسی وزارت خارجہ میں بحرانات سے متعلق انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر اپنے چینل پر بتایا ہے کہ دمشق میں روسی سفارت خانے کا کام جاری ہے،جبکہ روسی میڈیا نے بیلا روس کی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام سے بیلا روس کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔

    "العربیہ” کے مطابق ٹیلی گرام پر جاری بیان میں روسی وزارت خارجہ نے بتایا کہ 15 دسمبر کو دمشق میں سفارتی عملے کا ایک حصہ واپس بلا لیا گیا ہے، یہ افراد حمیمیم کے فضائی اڈے سے روانہ ہونے والے روسی فضائیہ کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے چکالوسکی کے ہوائی اڈے پہنچے اسی طرح بیلا روس، شمالی کوریا اور ابخازیا کے سفارتی مشنوں کے بھی متعدد ملازمین کو اسی پرواز کے ذریعے شام سے نکال لیا گیا ہے، دمشق میں روسی سفارت خانے نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے۔

  • پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب سے زائد کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف

    لاہور: پنجاب میں سولڈ ویسٹ مینجمنٹ کے لیے پی ٹی آئی دور میں غیر قانونی طور پر 2 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ روپے کی گاڑیاں خریدے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا ہے کہ 310 گاڑیاں سرکاری منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر خریدی گئیں گاڑیوں کی خریداری کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے بھی منظوری نہیں لی گئی جبکہ گاڑیوں کی خریداری کے لیے پیپرا رولز نظر انداز کر کے پیشگی رقم ادا کی گئی، خریدی گئی گاڑیوں میں 68 متسوبشی فوسو ٹرک، ہینو کے 114 بڑے ٹرک، ہینو کے 80 چھوٹے ٹرک اور 48 رکشہ شامل ہیں گاڑیوں کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات کے لیے متعلقہ افسران کو طلب کیا جائے گا۔

  • باپ کی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    باپ کی اپنی سگی بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی

    وزیر آباد: پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی واقعات میں کمی نا آ سکی، وزیرآباد میں درندہ صفت باپ نے اپنی سگی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا-

    باغی ٹی وی : پولیس نے ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا،متاثرہ لڑکی کی ماں نے بتایا کہ ملزم کی زیادتی کے نتیجے میں بیٹی حاملہ ہو گئی،میرا خاوند کئی ماہ سے بیٹی کو درندگی کا نشانہ بنا رہا تھا، ملزم نشہ آور شربت پلا کر بیٹی کے ساتھ زیادتی کرتا تھاطبیعت خراب ہونے پر بیٹی کو ڈاکٹر کے پاس لے کر گئی تو وہاں اس کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

    تھانہ علی پور چٹھہ میں ملزم کی بیوی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں سوتیلے باپ نے پانچ سالہ بچی پر تیزاب پھینک دیا ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق متاثرہ بچی والدین کی طلاق کے بعد اپنے دادا کے ساتھ رہتی تھی، ماں کے کہنے پر ملزم حمیدو اور امانت بچی کو لینے آئے، بچی نے ساتھ جانے سے انکار کیا تو طیش میں آکر سوتیلے باپ حمیدو نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب پھینکنے سے معصوم بچی کا جسم جھلس گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیامعصوم بچی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے-

  • ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ گرفتار

    ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ گرفتار

    لاہور: معروف ٹک ٹاکر اوریوٹیوبررجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر رجب بٹ کو پنجاب وائلڈ لائف نے پولیس کی مدد سے ان کے پارک ویو گھر سے حراست میں لے لیا ہےٹک ٹاکر کو اپنی شادی پر شیر کا بچہ گفٹ ملا تھا رجب کو لائسنس کے بغیر غیر قانونی نومولود شیر کا بچہ گفٹ لینے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ پولیس نے ٹک ٹاکر کے گھر پر چھاپہ مارا تھا چوہنگ پولیس نے سب انسپکٹر ارسلان اعجاز کی مدعیت میں رجب علی پر پنجاب آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    tiktoker
    ٹک ٹاکر کے خلاف درج ہونے والی ایف آئی آر کے متن کے مطابق رجب علی نے اپنے گھر میں ممنوعہ جانور رکھے ہوئے ہیں جو کسی قسم کا لا اینڈ آڈر کا مسئلہ بن سکتا ہے جبکہ ملزم کے پارک ویو گھر میں دوران تلاشی سلور رنگ کے ڈبے سے ایک رائفل 223 بور اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔

  • بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی  کی قدر میں اضافہ

    بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمہ،شامی کرنسی کی قدر میں اضافہ

    دمشق: بشارالاسد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد شامی پاؤنڈ کی قدر مستحکم ہوئی ہے، 2 دنوں میں کرنسی کی قدر میں 20 فیصد تک بہتری آئی ہے۔

    باغی ٹی وی: شام میں خانہ جنگی کے بعد کئی شامی شہری لبنان اور اردن کی طرف ہجرت کرگئے تھے جو پچھلے دو دنوں میں دوبارہ ملک میں واپس آئے ہیں، ان کی آمد اور غیرملکی کرنسیوں کی تجارت پر سخت کنٹرول کی پابندی خاتمے کے بعد شامی کرنسی میں استحکام آیا۔

    بشار الاسد کے ملک سے فرار کے بعد گزشتہ دو دنوں کے دوران شامی پاؤنڈ (ایس وائی پی) امریکی ڈالر کے مقابلے میں کم از کم 20 فیصد تک مضبوط ہوا ہے،دمشق میں کرنسی ٹریڈرز نے ہفتے کے روز 12,500 اور 10,0000 کے درمیان ایکسچینج ریٹس کے بارے میں بتایا، جو کہ مارکیٹ میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ 15,000 کی سابقہ شرح سے 20فیصد اور 50فیصد زیادہ مضبوط ہے۔

    ٹریڈرز کے مطابق ہزاروں شامیوں کی واپسی ہوئی ہے جبکہ مارکیٹوں میں امریکی ڈالرز اور ترک کرنسی کے کھلے عام استعمال نے شامی کرنسی کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا،قبل ازیں روزمرہ کی تجارت کے لیے غیر ملکی کرنسیوں کا استعمال پہلے شامیوں کو جیل میں ڈال سکتا تھا اور بہت سے لوگ عوامی مقامات میں لفظ ’ڈالر‘ کا استعمال کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔

  • علی امین کی غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ پرعطا اللہ تارڑ کا ردعمل

    علی امین کی غیر ملکی میڈیا کو بریفنگ پرعطا اللہ تارڑ کا ردعمل

    اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے میں غیر ملکی میڈیا کو بلا کر گمراہ کن بریفنگ دی-

    باغی ٹی وی : میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے الزامات کے حوالے سے قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے، حقائق عوام کے علم میں ہونے چاہئیں، شرپسندی اور ملک دشمنی کو کھل کر سامنے آنا چاہیے بھڑکیں مارنے، دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے کا سلسلہ ان کا وتیرہ ہے،ان کے الزامات جھوٹ اور فساد پر مبنی ہیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ 2014 میں انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے جوانوں کو نشانہ بنایا، یہ لوگوں کو تشدد پر اکسا کر دوڑ لگا کر بھاگ جاتے ہیں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگلی کال پرامن نہیں ہوگی، سوال یہ ہے کہ آپ کا اس سے پہلے کون سا احتجاج پرامن تھا؟ احتجاج اور دھرنوں کے سوا ان کا کوئی کام نہیں آپ نے پہلے 1200 کی لاشوں کا جھوٹا بیانیہ بنایا اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلائیں۔

    عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ بشریٰ بی بی اپنے خطاب میں کارکنوں کو ورغلا رہی تھیں، علی امین اور بشریٰ بی بی اپنے کارکنوں کو ڈی چوک پر تنہا چھوڑ کر کیوں بھاگے؟ آپ سیاسی، اخلاقی اور انتظامی طور پر ناکام ہیں، آپ صوبے کے معاملات سنبھالنے میں ناکام ہیں ، آپ نے9 مئی کو جو کچھ کیا قوم کبھی نہیں بھولے گی اور 9 مئی کے ملزمان کو قانون کا سامنا کرنا ہوگا، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی والے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سول نافرمانی سمیت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سول نافرمانی کی تحریک مؤخر نہیں کر سکتے، پارٹی نے بہت مشکل سے عمران خان کو مذاکرات کے لیے راضی کیا تھا، حکومت نے رویہ نہ بدلا تو تحریک انصاف مذاکرات ختم بھی کر سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا مذاکرات ہماری نہیں حکومت کی مجبوری ہو سکتے ہیں، ملکی حالات دیکھ کر مذاکرات کا فیصلہ کیا تھا، مذاکرات سے انکار پر نقصان کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔وزیراعظم سمیت حکومتی وزراء کے بیانات غیر سنجیدہ ہیں، میرے علم کے مطابق محمود خان اچکزئی نے سول نافرمانی تحریک ملتوی کرنے کا کہا ہے، لیکن ہمارے پاس سیاسی جدوجہد کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے،سول فرمانی کی تحریک مؤخر نہیں کر سکتے البتہ حکومت نے سنجیدگی نہ دکھائی تو مذاکرات ختم کر سکتے ہیں-