Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

    پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام عائد کیا ہے کہ 26 نومبر کے احتجاج میں علی امین کے گارڈز نے اپنے ورکرز پر فائرنگ کی۔

    باغی ٹی وی : قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی نے 12 کارکنان کی شہادت کا ذکر کیا لیکن کسی کےورثا سامنے نہیں آئے، سیاسی تقریر میں سیاسی باتیں کریں پی ٹی آئی میں اختلافات ہیں کہ ہر شخص الگ بیان دیتا ہے، بغیر ثبوت کے اس قسم کی ہوائی باتیں کرنا اجتماعی شعور کی توہین ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے، بشریٰ بی بی نے کہا کہ مجھے چھوڑ کر سارے لوگ بھاگ گئے۔

    وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ جب علی امین بھاگ رہے تھے تو ان کے ورکرز نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کیا، یہ بھی آن ریکارڈ ہے علی امین کے گارڈز نے اپنے ورکرز پر فائرنگ کی، انہوں نے اب صوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کردیا، پی ٹی آئی ابھی تک مرنے والوں کی تعداد نہیں بتا سکی، لطیف کھوسہ کچھ کہتے ہیں باقی سارے کچھ کہتے ہیں، اب یہ 12افراد کہہ رہے ہیں لیکن ان کا بھی ڈیٹا کسی کو نہیں دے سکے ہاؤس میں ان کے بھاگنے کی ویڈیوز چلائیں، جب دھرنے کا موقع آیا ، کھڑے رہنے کا موقع آیا تو یہ سارے بھاگ گئے۔

    وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ انہوں نے اب سول نافرمانی کی کال دی ہے، دس سال پہلے بھی انہوں نے سول نافرمانی کی کال دی تھی، کنٹینر پر کھڑے ہوکر بانی پی ٹی آئی نے یوٹیلٹی بلز جلائے تھے لیکن کسی نے ان کی کال پر لبیک نہیں کہا اور ان کی کال فیل ہوگئی۔

    انہوں نے کہا کہ میرا چیلنج ہے کوئی پاکستانی یوٹیلٹی بل دینے سے انکار نہیں کرے گا، میں اصرار کرتاہوں کہ سول نافرمانی کی کال پر یہ اسٹینڈ لیں، لوگوں نے انہیں مسترد کردیا تھا آج بھی عوام ان کو مسترد کریں گے، بیرون ملک رہنے والے بھی ان کی بات نہیں مانیں گے، انہیں سول نافرمانی کی تحریک پر کھڑے رہنا چاہیے تاکہ انہیں معلوم ہوسکے کہ کتنے لوگ ان کے ساتھ ہیں۔

  • فیض حمید کیخلاف   کارراوئی،  تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    فیض حمید کیخلاف کارراوئی، تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےسابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر بیان جاری کیاہے-

    باغی ٹی وی : ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملک میں انتشار، بےامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، پُرتشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

  • امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

    امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا،چینی صدر

    بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ ’تجارتی جنگ‘ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق آئندہ ماہ امریکا کے دوسری بار صدر بننے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پہلے دور اقتدار میں چین کے ساتھ سخت ’تجارتی جنگ‘ شروع کردی تھی، جس میں مبینہ انٹلیکچوئل پراپرٹی چوری اور دیگر غیر منصفانہ طریقوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری کو عہدہ سنبھالنے کے بعد چین پر مزید ٹیکسز لگانے کا وعدہ کر رکھا ہے، جبکہ بیجنگ کورونا کے دوران معاشی افراتفری کے بعد معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

    چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے مطابق شی جن پنگ نے بیجنگ میں کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران چین امریکا تعلقات کے بارے میں کہا کہ ٹیرف جنگیں، تجارتی جنگیں اور ٹیکنالوجی کی جنگیں تاریخی رجحانات اور معاشی اصولوں کے خلاف ہیں اور کوئی فاتح نہیں ہوگا، چین امریکی حکومت کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے، تعاون بڑھانے، اختلافات پر قابو پانے اور باہمی تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار سمت میں فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

    چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق شی جن پنگ نے منگل کے روز ہونے والے اجلاس کے دوران یہ بھی کہا کہ چین کو 2024 کی شرح نمو کے ہدف کو حاصل کرنے میں ’مکمل اعتماد‘ ہے۔

    ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ ملکی برآمدات میں توقع سے کم شرح سے اضافہ ہوا جبکہ درآمدات میں مزید کمی واقع ہوئی جس سے چین کو درپیش چیلنجز کی نشاندہی ہوتی ہے۔

    چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ برآمدات سال بہ سال 6.7 فیصد اضافے کے ساتھ 3 سو 12 ارب ڈالر سے زائد کی سطح تک پہنچ گئیں لیکن یہ اعداد و شمار بلوم برگ کے ایک سروے میں ماہرین اقتصادیات کے اندازوں کے مقابلے میں بہت سست تھے، یہ اکتوبر میں 12.7 فیصد کی بلند سطح سے بہت کم تھے، جو 2 سال سے زیادہ عرصے میں سب سے مضبوط شرح تھی۔

    آئی این جی میں گریٹر چائنہ کے چیف اکانومسٹ، لائن سونگ نے لکھا کہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ سال بہ سال کی بنیاد پر جنوری سے نومبر تک برآمدات 5.4 فیصد بڑھ گئیں، سال 2024 میں چین کی برآمدات ممکنہ طور پر معیشت کے لئے سب سے بڑا سرپرائز تھیں، یہی وجہ ہے کہ رواں سال کے لئے چین 5 فیصد شرح نمو کا ہدف حاصل کرلے گا، ہم آنے والے چند مہینوں میں برآمدات میں کچھ بہتری دیکھ سکتے ہیں لیکن ایسا ہونے کے بعد رفتار میں کمی کا امکان ہے، جب تک کہ ٹیرف مذاکرات کا نتیجہ حیرت انگیز طور پر مثبت نہ ہو۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شپمنٹس میں حالیہ اضافے کی وجہ یہ ہے کہ غیر ملکی خریدار ایک اور تجارتی تعطل کے خوف کے باعث ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر ممکنہ محصولات کو شکست دینے کی دوڑ میں ہیں۔

    پن پوائنٹ ایسٹ مینجمنٹ کے صدر اور چیف اکانومسٹ، ژانگ زہیوی نے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ ’معاشی پالیسی کے حوالے سے ایک اور اہم اجلاس آئندہ کچھ دن میں متوقع ہے، اس اجلاس میں مالی پالیسی کے خدو خال پر مزید روشنی ڈالی جائے گی، جس سے کئی چیزیں واضح ہوجائیں گی‘۔

  • رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل

    رانا ثناءاللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل

    گوجرانوالہ: ایڈیشنل سیشن جج نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا رانا ثناءاللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ سدرہ نواز گل نے جاری کئے تھے، عدالت نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر کے 12 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا،رانا ثناءاللہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے حکم کو ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں چیلنج کیا تھا، سیشن عدالت نے رانا ثناءاللہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری معطل کئے اور مقدمہ کا ریکارڈ 21 دسمبر کو طلب کر لیا۔

    رانا ثناءاللہ کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا مقدمہ درج ہے، مقدمہ اکتوبر 2020 میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں درج کیا گیا تھا، مقدمہ میں خرم دستگیر سمیت تین ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔

  • بیٹے پر جادو ٹونے کا الزام ،بزرگوں کا قتل عام ، 180 سے زائد افراد کا قتل

    بیٹے پر جادو ٹونے کا الزام ،بزرگوں کا قتل عام ، 180 سے زائد افراد کا قتل

    پورٹ آپرنس: ہیٹی میں گینگز نے مبینہ طور پر 180 سے زائد افراد کا قتل کر دیا۔

    باغی ٹی وی: سی این این کے مطابق وزیرِاعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں گینگ لیڈر میکنور "میکانو” الٹس اور اس کے ساتھیوں پر 6 اور 7 دسمبر کو پورٹ آ پرنس کے غریب علاقے سیٹے سولیل میں قتلِ عام کرنے کا الزام لگایا گیا، گینگ لیڈر نے علاقے میں بزرگ رہائشیوں کو اس شک کی بنیاد پر قتل کرنے کا حکم دیا کہ ان کے جادو ٹونے کی وجہ سے اس کے بچے کی حالت خراب ہوئی۔

    قتل عام کا آغاز اس وقت ہوا جب گینگ لیڈر کے بچے کی حالت خراب ہو گئی، گینگ لیڈر نے ایک ووڈو پجاری (بوکو) سے مشورہ کیا، جس نے علاقے کے بزرگ افراد پر جادو ٹونے کے ذریعے بچے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا، جمعہ 6 دسمبر کو میکنور نے کم از کم 60 بزرگ افراد کو گولی مار کر قتل کیا۔ ہفتہ 7 دسمبر کو اس نے اور اس کے گروہ نے کم از کم 50 مزید افراد کو چھریوں اور چاقوؤں سے قتل کیا۔ ان اقدامات کے باوجود، اس کا بیمار بچہ جانبر نہ ہو سکا۔

    ہیٹی کی کمیٹی برائے امن و ترقی کے مطابق، اس حملے میں تمام بزرگ افراد اور ووڈو کے پیروکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں (میکنور کے) تصور میں، اس کے بیٹے پر جادو کرنے کا اہل سمجھا گیا قتل عام کے بعد متاثرین کی لاشوں کو گلیوں میں چھوڑ دیا گیا۔

    اقوامِ متحدہ کے مطابق اس قتل عام میں کم از کم 184 افراد ہلاک ہوئے، جن میں اندازاً 127 بزرگ مرد و خواتین شامل ہیں ہیومن رائٹس چیف ولکر ترک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ان تازہ ترین ہلاکتوں کے ساتھ، ہیٹی میں اس سال ہونے والی اموات کی تعداد پانچ ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

  • نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنادیئے ہیں،عظمیٰ بخاری

    نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنادیئے ہیں،عظمیٰ بخاری

    لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ نند بھاوج کی لڑائی نے فتنہ پارٹی کے پانچ گروپ بنادیئے ہیں-

    باغی ٹی وی : عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جہنوں نے انقلاب لانا تھا وہ اب آپس میں گتھم گتھا ہورہے۔ سول نافرمانی کی تحریک چلانے والے کو پہلے بھی منہ کی کھانی پڑی تھی جب بھی ملک ٹریک پر آتا ہے کوئی فتنہ رخنہ ڈالنے نکل پڑتا ہے، مریم نواز دورہ چین کے دوران تاریخی معاہدے کررہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی تقدیر بدلنے جارہی ہیں مریم نواز نے کینسر کے جدید ترین اعلاج کا معاہدہ کیا ہے وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جدت لانے کے لیے بھی معاہدہ ہوچکا ہے مریم نواز اللہ کی مدد سے صوبے کی قسمت بدل رہی ہیں،مخالفین احتجاج،جلسے اوردھرنوں کی سیاست سے باہر نہیں نکل رہے۔

    عظمٰیٰ بخاری ایک صوبے میں جس جماعت کی 11 سال سے حکومت ہے وہاں صرف مولا جٹ کی سیریل چل رہی،پاکستان اب کسی فتنے کا متحمل نہیں قوم کی مدد سے ہر فتنے کو کچل دیا جائے گا۔

  • بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ اور یورپ کی تباہی،بابا وانگا کی  شام کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ اور یورپ کی تباہی،بابا وانگا کی شام کے حوالے سے بڑی پیشگوئی

    عالمی شہرت یافتہ نابینا نجومی خاتون آنجہانی بابا وانگا کی متعدد پیشن گوئیاں درست ثابت ہوچکی ہیں اور شام کے حوالے سے بھی انھوں نے ایک پیشگوئی تھی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بابا وانگا کی پیشن گوئی کی تھی کہ بڑی جنگ کے نتیجے میں 2024 اور 2025 میں شام اور پھر مغرب میں تباہی ہوگی، بابا وانگا نے کہا تھا کہ شام فتح کے دہانے پر ہوگا لیکن فاتح کوئی ایک نہیں ہوگا، تیسری جنگ عظیم بھی چھڑ سکتی ہے۔

    نابینا نجومی خاتون کی پیشن گوئی کے مطابق جنگ عظیم کے باعث 2025 تک براعظم کی بڑی آبادی صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی جب کہ 2043 تک یورپ کی حکمرانی مسلمانوں کے ہاتھوں میں ہوگی، بابا وانگا نے یہ پیش گوئی بھی کر رکھی ہے 2025 میں کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 سے شروع ہوجائے گا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔

  • وزیر تجارت نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے قرار دیا

    وزیر تجارت نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے قرار دیا

    اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے سارک وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی: ملاقات کے دوران علاقائی تجارت کے فروغ اور معاشی انضمام پر تبادلہ خیال کیا گیا، فریقین کی جانب سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی پر زور دیا گیا وزیر تجارت نے پاکستان کو وسطی ایشیا کے لیے گیٹ وے قرار دیا، بنگلہ دیشی وفد نے پاکستانی فیشن اور زیورات میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا، جام کمال نے بنگلہ دیشی وفد کو لاہور کے فیشن انسٹیٹیوٹ کے دورے کی دعوت دی۔

    وفاقی وزیر اور وفد کی ملاقات میں ویزا پالیسی میں نرمی کی ضرورت پر زور دیا گیا، بنگلہ دیش کی پاکستانی غذائی اشیاء، پیاز اور آلو کی درآمد میں دلچسپی لی،بنگلہ دیشی وفد نے ڈھاکہ میں آئندہ مہینوں میں سارک سربراہی اجلاس کے انعقاد کا عندیہ دیا۔

    دوسری جانب ملاقات کے دوران نیپالی وفد نے پاکستانی زرعی مصنوعات کی درآمد میں دلچسپی کا اظہار کیا، وزیر تجارت جام کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق نجی شعبے کے درمیان کاروباری تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بی ٹو بی ملاقاتوں کی تجویز دی، سارک وفد کی ملاقات میں علاقائی تعاون کے فروغ ، پاکستان کی علاقائی تعاون میں کلیدی کردار پر زور دیا گیا۔

  • طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع کے پیچھے انٹیلیجنس افسر کے ہونے کا انکشاف

    طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع کے پیچھے انٹیلیجنس افسر کے ہونے کا انکشاف

    بھارتی نجی ائیرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا، جس کی شناخت انٹیلی جنس بیورو افسر کے طور پر ہوئی ہے-

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم انیمیش منڈل، ناگپورمیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کا آئی بی افسر بتایا جاتا ہے، رائے پور پولیس نے سیفٹی آف سول ایوی ایشن ایکٹ 1982 کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کی دفعات کے تحت ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    بھارتی پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ناگپور سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کا جھوٹا الرٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی شناخت انٹیلی جنس بیورو افسر کے طور پر ہوئی ہے پرواز جس میں 187 مسافر سوار تھےرائے پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور جہاز کی مکمل جانچ پڑتال بعد بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

    ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم منڈل کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل نے پرواز میں ممکنہ بم کے بارے میں ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر اطلاع دی تھی اور کہا کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے۔

  • چیف جسٹس کا  گوادر سب جیل کا دورہ

    چیف جسٹس کا گوادر سب جیل کا دورہ

    اسلا م آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے گوادر سب جیل کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی: اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے ملک کے دور دراز اضلاع کے دورے جاری رکھتے ہوئے گوا در سب جیل کا دورہ کیا اس دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ اور دیگر ججز بھی ان کے ہمراہ تھے چیف جسٹس نے انڈر ٹرائل قید یوں کو فراہم کی جانےوالی سہولیات کا جائزہ لیا، انہوں نےقیدیوں کی فلاح و بہبود اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر زور دیا۔

    علاوہ ازیں چیف جسٹس نے بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جیل کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا، حکام نے چیف جسٹس کو مکران اور ژوب میں جیلوں کے قیام کی یقین دہانی کروائی، یہ دورہ قیدیوں کی حالت بہتر بنانے اور جیل کے نظام میں بہتری کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔