Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ :پاکستان کی اٹلی کو شکست،مسلسل تیسری فتح  اپنے نام کر لی

    ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ :پاکستان کی اٹلی کو شکست،مسلسل تیسری فتح اپنے نام کر لی

    لاہور:ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے اٹلی کو شکست دے کر مسلسل تیسری فتح اپنے نام کرلی۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی جانب سے نور زمان، ناصر اقبال اور عاصم خان نے کامیابی حاصل کی اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان نے اٹلی کو 0-3 سے شکست دی،عاصم خان نے عمر زکی کو 11 ۔ 18، 4 ۔ 11 اور 7 ۔ 11 سے ہرایا جب کہ نور زمان نے لورینزو استاورینگو کو 4 ۔ 11، 7۔ 11 اور 5۔ 11 سے ہرایا۔اس کے علاوہ ناصر اقبال نے ڈینیئل ڈی بارتولومیو کو 2 ۔ 11، 1۔ 11 اور 1۔ 11 سے ہرایا-

    اس سے قبل دوسرے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو 1-2سے ہرایا، پاکستان کی جانب سے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے۔ اس سے قبل صبح پاکستاں نے پہلے میچ میں پیرو کو 1-2 سے شکست دی تھی، مسلسل 3 میچز جیت کر پاکستان گروپ ایچ میں پہلی پوزیشن پر رہا،جبکہ پاکستان پہلے ہی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچ چکا ہے۔

  • ڈویژنل اور سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور

    ڈویژنل اور سرکل افسران زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹائیں، ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور

    لاہور: ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں میٹنگ ہوئی،کرائم میٹنگ میں ڈویژنل ایس پیز، سرکل ڈی ایس پیز اور تمام تھانوں کے انچارج انویسٹی گیشنز نے شرکت کی-

    باغی ٹی وی :محمد نوید نے پینڈنگ اور زیر التواء مقدمات کی پراگرس کا تفصیلی جائزہ لیا،ڈویژنل اور سرکل افسران کو زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی سخت ہدایات کیں،عدم دلچسپی اور کارکردگی بہتر نہ بنانے پر متعدد ڈی ایس پیز کو وضاحتی لیٹر جاری کیا گیا-

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے ہدایت کی کہ بیرون ملک فرار اشتہاری ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری یقینی بنائی جائے گی، ڈویژنل اور سرکل افسران ریکارڈ کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنائیں، خواتین اور بچوں سے متعلقہ مقدمات کو برق رفتاری سے نمٹایا جائے-

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن نےافسران کو سنگین نوعیت کے واقعات پر موقع پر پہنچنے اور اپنی نگرانی میں شواہد اکٹھے کروانے کی ہدایت کی،ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی افسران کو فنانشل کرائم کے مقدمات کے چالان جلد از جلد عدالتوں میں جمع کروانے کی ہدایات کیں کہا کہ خواتین سے زیادتی، ظلم و تشدد اور ہراسگی کے مقدمات کی تفتیش میں کوتاہی برداشت نہیں ہو گی-

    محمد نوید نے افسران کو سوشل کرائمز کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کی ہدایات کیں،کہا کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے گنہگاروں کو سخت سزائیں دلوائیں، کرپشن، اختیارات سے تجاوز اور میرٹ پر سمجھوتا کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں-

  • اسرائیلی وزیراعظم  کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش

    اسرائیلی وزیراعظم کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش

    تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کرپشن کیسز میں 5 سال بعد عدالت میں پیش ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر ہونے والے حملوں کو اب ایک سال سے زائد کا وقت گزر چکا ہے مگر اسرائیل میں اب بھی خوف کی فضا قائم ہےوزیراعظم نیتن یاہوکےخلاف کرپشن کیسز کی سماعت آج تل ابیب کے ایک تہہ خانے (بم پروف بنکر) میں قائم کی گئی عدالت میں ہوئی جہاں وہ 5 سال بعدعدالت میں پیش ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق دوران سماعت حکمران جماعت کے رہنما اور وزرا بھی نتین یاہو کی حمایت میں عدالت پہنچ گئے جب کہ غزہ جنگ کے مخالف اور جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے اسرائیلیوں نے بھی نتین یاہو کےخلاف مظاہرہ کیا ، مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں حماس کے زیر حراست تقریباً 100 یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مزید مذاکرات کریں۔

    نیتن یاہو نے مقدمہ ملتوی کرانے کی کوشش کی مگر عدالت نے درخواستیں مسترد کردیں،نیتن یاہو کی گواہی تین دن تک جاری رہنے کا امکان ہے اور انہیں گواہی کے بعد وضاحت کے لیے دوبارہ بلایا جا سکتا ہے۔

    روئٹرز کے مطابق 75 سالہ نیتن یاہو اسرائیل کے پہلے موجودہ وزیر اعظم ہیں جن پر کسی جرم کا الزام عائد کیا گیا ہے وہ ملک کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے رہنما ہیں، جو 2009 سے تقریباً مسلسل اقتدار میں ہیں، اسرائیلی وزیراعظم کو تین کیسز میں فراڈ، ایک کیس میں رشوت ستانی کے الزامات کا سامنا ہے۔

    اسرائیل ایک سال سے زائد عرصے سے غزہ میں فلسطینی عسکریت پسند گروپ کے خلاف جنگ کر رہا ہے، جس کے دوران نیتن یاہو کو ان کی عدالت میں پیشی شروع کرنے میں تاخیر ہوئی تھی لیکن گزشتہ جمعرات کو ججوں نے فیصلہ سنایا کہ اسے گواہی دینا شروع کر دینا چاہیے۔

    عدالت نے کہا کہ غزہ کی جنگ اور پڑوسی ملک شام سمیت مشرق وسطیٰ میں وسیع تر انتشار سے پیدا ہونے والے ممکنہ نئے خطرات کے باوجود،رشوت خوری، دھوکہ دہی اور اعتماد کی خلاف ورزی کے الزام میں، نیتن یاہو ہفتے میں تین بار گواہی دیں گے-

  • چوہدری مونس الہٰی  اشتہاری قرار

    چوہدری مونس الہٰی اشتہاری قرار

    گجرات: سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی کو عدالت سے اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: گجرات کے ایڈیشنل سیشن جج نے دوہرے قتل کے مقدمے میں مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیا ہے،پولیس کے مطابق چوہدری مونس الہٰی اور دیگر ملزمان پر 2 افراد کے قتل کا الزام ہے، ملزمان پر 28 جون 2023ء کو یاسر اور یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا الزام ہے، اسی کیس میں نامزد ملزم محمد اختر دوران ٹرائل جیل میں وفات پا گیا تھا چوہدری مونس الہٰی کو ملزمان کے انکشاف کے بعد کیس میں نامزد کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پی ٹی آئی کے رہنما مونس الہٰی کی اہلیہ کو طلب کیا تھاوکیل نے کہا تھا کہ مقدمے میں نامزد خواتین کو مستقل طور پر پیشی سے استثنیٰ دیا جائے عدالت نے کہا تھا کہ پہلے ایک دو سماعتوں میں پیش ہوں جس کے بعد خواتین کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لیں گے-

  • ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا ایپ ’ایکس‘ پر پابندی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق 6 فروری 2025 کو کریں گےایکس پر پابندی کے خلاف درخواست پر آخری سماعت 17 اپریل 2024 کو ہوئی تھی، 2 مئی اور 11 جون کو ایکس کی بندش کے خلاف کیس مقرر ہوا لیکن سماعت نہ ہو سکی تھی۔

    بعدازاں 22 نومبر کو کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی گئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کیس موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد مقرر کرنے کی ہدایت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کیس 6 فروری 2025 کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کر دی گئی، صحافی شاکر اعوان نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ سوشل میڈیا ایپس آزادی اظہار رائے اور معلومات کے لیے بہت اہم ہیں، سوشل میڈیا ایپس پر پابندی آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے،درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ٹوئٹر ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ختم کی جائے۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ گزر جانے کے باوجود پاکستان بھر میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی سروس بحال نہیں ہوسکی ہے پاکستان بھر میں 17 فروری سے ایکس کی سروس معطل ہے اور گزشتہ مہینوں کے دوران متعدد بار اس کی سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا لیکن مکمل طور پر اسے آپریشنل نہ کیا جا سکا۔

  • شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    شام: جنگی جرائم میں ملوث افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات کا اعلان

    ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا ہے کہ جنگی جرائم میں ملوث سینئر فوجی اور سکیورٹی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: شام کے باغی گروہ ہیئت تحریر الشام نے سابق شامی صدر بشار الاسد کے دور حکومت میں کام کرنے والے ان عہدیداروں کی فہرست تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جنہوں نے بشار الاسد کے مخالفین پر ہونے والے تشدد میں ملوث تھے یا جنہوں نے اس عمل کی نگرانی کی تھی۔

    ہیئت تحریر الشام کے رہنما ابو محمد الجولانی نے کہا کہ وہ تشدد کرنے والوں کے نام شائع کر کے منظر عام پر لائیں گے اور دوسرے ممالک فرار ہونے والوں کی واپسی کا مطالبہ بھی کیا جائے گاجنگی جرائم میں ملوث سینئر فوجی اور سکیورٹی افسران کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر انعامات دیئے جائیں گے۔

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے شامی کمیشن کے کوآرڈینیٹر نے کہا ہے کہ بشار الاسد کے حراستی مراکز کے حالات کو ظاہر کرنے والی فوٹیج اور تصاویر تکلیف دہ تو ہیں مگر حیران کر دینے والی نہیں ہیں۔

    برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے لینیا آرویڈسن نے بتایا کہ کہ اقوام متحدہ کی ٹیمیں 2011 سے شام کے حراستی مراکز سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے میں مصروف عمل ہیں اور سابق قیدیوں سے بات چیت بھی جاری ہے لیکن انھیں اب اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پیر کے روز ہی ان مراکز تک رسائی حاصل ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ کھڑکیوں کے بغیر ان زیر زمین سیلز یا کوٹھڑیوں کو دیکھنا، جہاں لوگوں نے سورج کی روشنی کے بغیر برسوں اور دہائیاں گزاری ہیں انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہم نے جن حالات کے بارے میں سنا تھا وہ واقعی اس سے مماثلت رکھتے ہیں، بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ذریعے ان سب کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوششوں کو ’ویٹو‘ کیا گیا تھا اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پاس شام میں مداخلت یا وہاں اپنے لوگوں کو بھیجنے کا اختیار نہیں، تاہم آرویڈسن نے تجویز دی کہ مناظر سامنے آنے کے بعد انصاف ہونا چاہیے شام میں ایک نئے دن کا آغاز ہوا اور وہ راستے بھی دکھائی دینے لگنے ہیں کہ جن تک پہنچنا 2011 کے بعد سے ناممکن تھا۔

  • ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    ماہرہ خان کا اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل

    کراچی: معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بلآخر سینئر اداکار فردوس جمال کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سینئر اداکار فردوس جمال نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں ماہرہ خان کی بڑھتی عمر اور اداکار ہمایوں سعید کے اداکاری میں ڈاکا ڈالنے کے حوالے سےگفتگو کی تھی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی فردوس جمال کے اس بیان کے بعد کئی اداکاروں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم ہمایوں سعید اور ماہرہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

    اب حال ہی میں آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان نے شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دئیے ،اداکارہ نے فردوس جمال سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ سینئر اداکار کو نہیں جانتیں، اس لیے ان کے بارے میں کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ ماضی میں انہوں نے ماہرہ خان کیلئے کہا تھا کہ وہ بوڑھی لگتی ہیں، انہیں ہیروئن کے بجائے ماں کے کردار دیے جانے چاہیے بعد ازاں ایک اور پروگرام میں ان کے مذکورہ بیان پر پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں ماضی میں ماہرہ کیلئے اپنے دیئے ہوئے بیان پر آج بھی قائم ہوں، مجھے اپنے الفاظ پر کوئی شرمندگی نہیں کیوں کہ ماہرہ کی عمر نظر آتی ہے لیکن اگر اس کے باوجود وہ کسی کو خوبصورت نظر آتی ہے تو اس میں میرا کوئی قصور نہیں‘۔

    دوسری جانب ہمایوں سعید کیلئے میزبان کی تعریف سن کر فردوس جمال بھڑک اٹھے اور کہاکہ ’ہمایوں سعید اداکاری کے معراج پر کیسے ہیں؟ کیا وہ مارلن برانڈو ہے؟ اس پر میزبان نے کہا کہ ہمایوں سعید پاکستان میں سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں؟ جس پر فردوس جما ل نے کہا کہ پیسہ تو طوائف بھی لیتی ہے؟پیسہ لینا اداکاری کا معیار نہیں ہے، ہمایوں اداکاری میں بھی ڈاکا ڈال رہا ہے، ہمایوں کو قدرت نے وسائل اور پلیٹ فارمز فراہم کیے اس کے بعد ہمایوں کے کچھ اچھے کردار بھی ہیں جو اس نےنبھائے، اب وہ ان مواقع کو کیش کررہا ہے، وہ اپنے سے اچھے اداکار کو آگے آنے نہیں دیتا۔

  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

    لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج ڈربن کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی:پاکستان ٹیم دورہ جنوبی افریقا میں تین ٹی ٹوئنٹی تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ کھیلے گی،ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابراعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی واپسی ہوئی ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل ڈربن میں بھرپور ٹریننگ کی-

    قومی اسکواڈ نے کروسیڈرز اسپورٹس کلب میں ٹریننگ کے دوران مقامی کنڈیشنز میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے پر توجہ مرکوز رکھی،کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے دوران کوچز کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھا،اس موقع پر کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے کی جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔

  • ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق

    انقرہ: ترکیہ کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، بریگیڈیئر جنرل سمیت 6 اہلکار جاں بحق ہو گئے-

    خبر ایجنسی اے پی کے مطابق دو ترک فوجی ہیلی کاپٹروں کے درمیان ہوا میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں سوار 6فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے، حکام نے بتایاکہ دوسرا ہیلی کاپٹر بحفاظت اتر گیا۔

    ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پانچ اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ چھٹا زخمی حالت میں ہسپتال میں دم توڑ گیا،صوبے کے گورنر عبداللہ ایرن کے مطابق یہ حادثہ جنوب مغربی صوبے سپارٹا میں معمول کی تربیتی پروازوں کے دوران پیش آیا، مرنے والوں میں ایک بریگیڈیئر جنرل بھی شامل تھے جو فوجی ہوا بازی کے سکول کے انچارج تھے۔

    یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ دونوں ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے کی وجہ کیا تھی گورنر ایرن نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، نجی خبر رساں ایجنسی ڈی ایچ اے کے مطابق یو ایچ-1 قسم کا ہیلی کاپٹر ایک کھیت میں گر کر دو حصوں میں تقسیم ہو گیا، جبکہ دوسرا ہیلی کاپٹر تقریباً 400 میٹر کے فاصلے پر اترا۔

  • سروسز چیفس اور مسلح افواج  کا سپاہی سوار محمد حسین شہید  کی  53ویں برسی پر خراج عقیدت

    سروسز چیفس اور مسلح افواج کا سپاہی سوار محمد حسین شہید کی 53ویں برسی پر خراج عقیدت

    راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاکستان کی مسلح افواج نے سپاہی سوار محمد حسین شہید ( نشان حیدر ) کی 53ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق1971 ءمیں آج کے دن ظفروال شکر گڑھ سیکٹر پر پاک، بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید نے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور ایک بہادر سپاہی ہونے کا فرض نبھایا ،سوار محمد حسین نے دشمن کے ٹینکوں کی شناخت کی اور بغیر ریکائل رائفلز کے عملے کو ہدایت دے کر دشمن کے 16 ٹینکوں کو تباہ کرنے میں اپنا حصہ ڈالا، اس بہادری کے عمل کے دوران دشمن کی مشین گن کی گولی ان سینے پر اور فرض کی ادائیگی میں انہوں نے اپنی جان کی قربانی پیش کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سوار محمد حسین شہید کی برسی مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے تحفظ کے لیے افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور عظیم قربانیوں کا لازوال ثبوت ہے آئیے ہم اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو عزت دیں اور ان سے تحریک لیں، جن کی بہادری اور قوم کے لیے لگن فخر کا باعث ہے پاکستان کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اپنے بہادر بیٹوں کو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔