Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا  حل نکال لیا

    پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا حل نکال لیا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،لیکن پی ٹی آئی نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹو کر دی جائے گی جس سے انٹرنیٹ کی رفتار سست ہو جائے گی اور سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہو سکیں گی،جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کل رات تک کیا جائےگا،لیکن پی ٹی آئی کے کارکنان نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔
    https://x.com/QasimKhanSuri/status/1859459852017467455
    سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں دو ایپلیکیشنز ”BRIAR“ اور ”Bridgefy“ بتائی ہیں جن کے ذریعے ممبران آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں،ان ایپس میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے نہ تو آپ کو اپنا فون نمبر دینا ہے نہ ہی ای میل ایڈریس، بلکہ آپ فرضی نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
    suri
    انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکیٹ کرتی ہے اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 100 میٹر یا 300 فٹ ہوتی ہے جتنے زیادہ لوگوں کے پاس یہ ایپ ہو گی اتنی دور تک آپ کی پہنچ ہوگی،فون کی سیٹنگ میں جاکر بلوٹوتھ Bluetooth آن کرنا لازمی ہے
    یہ ایپ صرف اینڈرائڈ کے لیے میسر ہے، آئی فون یوزرز Bridgefy ایپ استعمال کر سکتے ہیں-

    انہوں نے ایپ میں کانٹیکٹس ایڈ کرنے کے لیے کچھ اسکرین شاٹس بھی شئیر کئے-
    sm
    دوسری جانب پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے بھی ایپلی کیشن ”Bridgefy“ کا ذکر کیا ،ایاز شفقت نے ”ایکس“ پر لکھا کہ ’یہ ایپلی کیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے اسے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔‘
    https://x.com/ShafqatAyaz_PTI/status/1859294293527232919

  • علی امین گنڈاپور روز اول سے  اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں،خواجہ آصف

    علی امین گنڈاپور روز اول سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں،خواجہ آصف

    سلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر دفاع نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بانی پی ٹی آئی کو ریلیف ملنا ممکن نہیں ہے، پی ٹی آئی سر توڑ کوششیں کر رہی ہے کہ 24 نومبر کا احتجاج نہ کرنا پڑے، سیاسی اور عسکری قیادت ملکی معاملات کو آگے لے کر جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف اب راہ فرار ڈھونڈ رہی ہے۔

    وزیر دفاع نے علی امین گنڈاپور اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گنڈاپور روز اول سے وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، علی امین گنڈاپور جلوسوں سے غائب ہو کر برآمد ہوتے ہیں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی مرضی سے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں ہیں، احتجاج میں دو دن باقی ہیں بہت کچھ ہو سکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے لیکن وفاق پر حملہ آور ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،بانی پی ٹی آئی صیہونی لابی کا بندہ ہے، اس کے حق میں بیرون ملک لابینگ ہو رہی ہے،افغانستان کی سرزمین دہشتگری کے لئے استعمال ہو رہی ہے، ہندوستا ن دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، بلوچستان کے لاپتہ افراد خودکش حملوں اور دہشتگردی میں ملوث نکلے ہیں، پاک فوج ہمیں محفوظ بنانے کے لئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کئی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں آج زبردست تیزی رہی اور انڈیکس 97 ہزار کی ریکارڈ حد عبور کرگیا،جس کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندی پر پہنچ چکا ہے، 100 انڈیکس نے کاروباری دن میں 97 ہزار 437 کی بلند ترین سطح بنائی اور کاروبار کا اختتام 1781 پوائنٹس اضافے سے 97 ہزار 328 پرکیا بازار میں آج 96 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 35 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 196 ارب روپے بڑھ کر 12 ہزار 525 ارب روپے ہے۔

    سی ای او عارف حبیب سکیورٹیز شاہد علی حبیب کے مطابق شرح میں کمی کے سبب بازار میں میوچل فنڈز کے ذریعے لیکیوڈٹی آرہی ہے، میوچل فنڈ 100 انڈیکس میں شامل کمپنیوں کی خریداری کر رہے ہیں، جس سے بازار تیز ہے-

    دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے امریکہ سمیت دنیا کے متعدد ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،دنیا بھر کے اسٹاک ایکسچینج میں پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے،ارجنٹینا پہلے، امریکن ایس اینڈ پی فائیو ہنڈریڈ تیسرے، نیسدک ہنڈریڈ انڈیکس چوتھے نمبر پر ہیں، ٹاپ ٹین میں سنگاپور پانچویں، تائیوان چھٹے نمبر پر ہیں، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور کنیڈا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں، دنیا کے بہترین اسٹاک ایکسچنج میں بھارت کا گیارہوں نمبر ہے۔

  • محسن نقوی اور  گنڈاپور کا  دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    محسن نقوی اور گنڈاپور کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق

    اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور خیبر پختو نخوامیں سیکیورٹی صورت حال پر بات کی، وفاقی زیرداخلہ اور وزیراعلی کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ اجازت کے بغیر کسی کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتے، چیف جسٹس کا جو بھی حکم ہوگا اس پر عمل کیا جائے گا،سلام آباد میں موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ کل رات تک کیا جائےگا، ملک میں آئے روز کوئی نہ کوئی حادثہ ہورہا ہے، آج بھی کرم میں 38 افراد شہید ہوئے ہیں، خیبرپختونخوا ہمارا صوبہ ہے، اس کی ہر ممکن مدد کریں گے، ان کے پچھلےاحتجاج میں افغان باشندے گرفتار ہوئے، سمجھ نہیں آرہا کہ افغان باشندے کیوں احتجاج کررہےہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات دھمکیوں سے نہیں ہوتے، میں بات چیت کے حق میں ہوں، لیکن یہ نہیں ہوسکتا کہ دھمکیاں بھی دیں اور بات چیت بھی کریں، یہ ہمارے لوگوں پر ڈنڈے برسائیں اور ہم مذاکرات کریں یہ نہیں ہوسکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور آئی جی سے رابطہ رہتا ہے ، ریڈزون ڈی چوک کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور بیرسٹرگوہر بانی پی ٹی آئی سے ملے تھے،اگربانی پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو بتائیں،،بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کااختیار میرے پاس نہیں،مقدمات کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے ،24نومبر کو بیلاروس کا وفد اسلام آباد آرہا ہے،خاص دنوں میں ہی اسلام آباد میں کیوں احتجاج کیا جاتا ہے؟ہم نے ان کو تحریر میں چیزیں بھیج دی ہیں،اپنے صوبے میں جو مرضی کریں، اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہیں دیں گے۔

  • سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

    اسٹاک ہوم: یورپی ملک سویڈن سگریٹ سے نجات پانے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔

    باغی ٹی وی: سویڈن کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق یورپ کے پانچویں بڑےسوئیڈن نے 13 نومبر کو باضابطہ طور پر دنیا کا پہلا اسموک فری (سگریٹ سے پاک) ملک ہونے کا اعزاز حاصل کیا ملک میں پیدا ہونے والے 4 اعشاریہ 5 فیصد افراد سگریٹ نوشی کرتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر طے شدہ بینچ مارک 5 فیصد سے کم ہے، یعنی اس تعداد سے کم سگریٹ نوشی کرنے وا لے ممالک اسموک فری کہلائیں گے،یورپ میں سگریٹ نوشی کرنے والوں کی تعداد 24 فیصد ہے جو کہ سوئیڈن کے مقابلے میں 5 گنا زیادہ ہے۔

    تمباکو نوشی کے نقصانات سے بچاؤ پر کام کرنے والے رضاکاروں کا کہنا ہے کہ سوئیڈن کی سگریٹ نوشی سے چھٹکارہ پانے کی کامیابی کا راز وہاں کی حکومت کی جانب سے سگریٹ کے محفوظ متبادل کی بہترین پالیسی ہے۔

    سویڈن کی متعدد پالیسیاں ہیں جنہوں نے اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے، جن میں تمباکو ایکٹ: مارکیٹنگ، کفالت، اور آؤٹ ڈور اشتہارات پر پابندی شامل ہے، عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی: 2019 سے بارز، ریستوراں، کھیل کے میدانوں، بس اسٹاپوں اور ٹرین اسٹیشنوں پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تمباکو کی فروخت پر پابندیاں: سنگل سگریٹ اور چھوٹے پیک کی فروخت ممنوع ہے، اور وینڈنگ مشینوں کے ذریعے تمباکو کی مصنوعات کی فروخت پر پابندی ہے۔

    متبادل نیکوٹین مصنوعات کے بارے میں کھلا رویہ: سویڈن کی کامیابی کی وجہ متبادل نیکوٹین مصنوعات کے بارے میں اس کے کھلے رویے سے منسوب کی جا سکتی ہے۔

    سوئیڈن کو سگریٹ سے پاک کرنے والی تنظیم کے رہنما ڈیلن ہیومن کا کہنا ہے کہ سویڈن کا سگریٹ سے پاک ہونا پبلک ہیلتھ سیکٹر میں ایک بہت ہی بڑی پیشرفت ہے جو کہ سوئیڈن کی تمباکو کو کنٹرول سے متعلق مثبت پالیسیوں پر عمل درآمد کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا 1960 کی دہائی میں سوئیڈن کے آدھے سے زیادہ مرد سگریٹ نوشی کرتے تھے، حکومت نے نیکوٹین، ویپ اور تمباکو سے بنی دیگر اشیا کے استعمال کو روکنے اور عوام کی صحت کے لیے باقاعدہ اصول وضع کیے،سوئیڈن کا سگریٹ فری ہونے کا اعزاز حاصل کرنا پوری دنیا کے لیے امید کی ایک کرن اور ایک متاثر کن ثبوت ہے کہ قابل عمل اور روشن خیال سوچ پبلک ہیلتھ سیکٹر میں مفید نتائج برپا کر سکتی ہے اور انسانوں کی زندگیاں بچا سکتی ہے۔

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    لراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 3700 روپے بڑھا ہے، نئی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے بڑھ جانے سے 2 لاکھ 38 ہزار 340روپے کی سطح پر پہنچ گئی،جبکہ جمعرات کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 37ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2668ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔

    دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی آج 200 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت3450 روپے فی تولہ ہو گئی۔

  • ایران کے وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات کی،دوطرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال

    ایران کے وزیر خارجہ کی قطری ہم منصب سے ملاقات کی،دوطرفہ علاقائی امور پر تبادلہ خیال

    تہران:ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے بدھ کے روز تہران میں اپنے قطری ہم منصب سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق عراقچی اور قطر کے وزیرِ اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آلِ ثانی نے "دوطرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا”۔ ایجنسی نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

    قطر نے امریکہ اور مصر کے ساتھ مل کر غزہ جنگ بندی کے لیے کئی مہینوں تک بے نتیجہ مذاکرات کی قیادت کی لیکن خلیجی ریاست نے اس ماہ کے شروع میں اپنی ثالثی کی کوششوں کو روک دینے کا اعلان کیا تھا۔

    یہ اعلان ان اطلاعات کے بعد کیا گیا جب قطر نے ایرانی حمایت یافتہ حماس کو خبردار کیا تھا کہ اس کے سیاسی بیورو کو مزید خوش آمدید نہیں کہا جائے گا۔ خلیجی ریاست نے 2012 سے امریکہ کی حمایت سے حماس کی میزبانی کی ہے۔

    قطر نے منگل کو کہا کہ حماس کے مذاکرات کار دوحہ میں نہیں تھے لیکن ان کا دفتر مستقل طور پر بند نہیں کیا گیا تھا۔

  • سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پاکستان زندہ باد موومنٹ کے رہنما جاں بحق

    سوات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، پاکستان زندہ باد موومنٹ کے رہنما جاں بحق

    سوات کی تحصیل مٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان زندہ باد موومنٹ کے ڈویژنل صدر اعجاز پشتون جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پیوچار میں نامعلوم افراد کی کار پرفائرنگ سے پاکستان زندہ باد موومنٹ ملاکنڈ ویژن کے صدر اعجاز پشتون جاں بحق ہوگئےفائرنگ کے واقعہ میں اعجاز پشتون کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوگئے ، ملزمان واردات کے بعد فرار ہو نے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس اورمقامی لوگوں نے لاش اورزخمیوں کو مٹہ اسپتال منتقل کر دیا ہے، پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ اعجاز پشتون امن کمیٹی کے ممبر، ویلج کونسل کے چیئرمین بھی تھے، وہ ڈویژن بھر میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی ریلیوں کی قیادت کرتے تھے۔

    دوسری جانب بلوچستان کے شہرتربت میں مدرسہ جامعہ التوحید کے مہتمم مفتی شاہ میر پر قاتلانہ حملہ کیا ہے ، تاہم وہ فائرنگ سے بال بال بچ گئے، اسپتال منتقل کردیا گیا بلوچستان کے شہرتربت میں مہتمم مدرسہ جامعہ التوحید مفتی شاہ میر پرمسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی ، تاہم وہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں، فائرنگ کے واقعہ میں مدرسے کے تین طلبہ زخمی ہوگئے ہیں ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ، واضح رہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی شاہ میر کو متعدد بار دھمکیاں دی گئی تھیں۔

  • توشہ خانہ میں ضمانت، عمران خان نئے کیس میں گرفتار

    توشہ خانہ میں ضمانت، عمران خان نئے کیس میں گرفتار

    اسلام آباد: توشہ خانہ 2 میں ضمانت کے بعد نئی گرفتاری ڈال دی گئی۔

    باغی ٹی وی : عمران خان کو تھانہ نیوٹاؤن راولپنڈی کے مقدمہ میں گرفتار کر لیا ہے مقدمہ جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس سے مزاحمت، سرکاری املاک کی نقصان رسانی سمیت دیگر واقعات پر درج کیا گیا،مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 7ATA, 21-I ATA اور 353, 186, 285,286,148, 149, 427, 109, 188 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کیا گیا ہے،عمران خان کے خلاف تھانا نیو ٹاون میں مقدمہ 28 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔

    ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم عمران خان سے تفتیش کر رہی ہے،عمران خان کو کل جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دیا ہے،ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور ساتھ ہی انہیں ٹرائل کورٹ کے سامنے بھی پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔

  • کے پی کے عوام نے تین بار پی ٹی آئی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، شیر افضل مروت

    کے پی کے عوام نے تین بار پی ٹی آئی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، شیر افضل مروت

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کارکردگی کو دیکھا جاتا تو پی ٹی آئی کو ووٹ نہ ملتا-

    باغی ٹی وی: ایبٹ آباد کے علاقے بکوٹ میں پی ٹی آئی کے پروگرام میں تقریر کے دوران شیر افضل مروت اپنی ہی جماعت پر چڑھ دوڑے اور خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ،کے پی کے عوام نے تین بار پارٹی کیلئے اپنا ووٹ قربان کیا، اگرکارکردگی دیکھی جاتی تو پارٹی کو ووٹ نہ ملتا، پسماندگی کو ترقی اور دھوکے کو حقیقت نہیں کہہ سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ غلط فیصلوں پر ڈٹے رہنا بے وقوفوں اور جاہلوں کی نشانی ہے،پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اپنی زبان پر کنٹرول نہ ہونے کی بیماری کی وجہ سے پارٹی کے اندر بھی مار پڑتی ہے-

    شیر افصل خان مروت نے بانڈیاں نمل کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی بطورِ مہمان خصوصی شرکت کی جہاں ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔