Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، وزیراعظم

    ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پولیو اوور سائیٹ بورڈ کے وفد نے ملاقات کی-

    باغی ٹی وی : وفد میں بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندہ کرسٹوفر ایلیاس، عالمی ادارہء صحت کی ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف روزا کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجیسیکارا، سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کی ڈپٹی ڈائریکٹر اینڈریا فرسٹڈٹ، روٹری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی و نیشنل چئیر عزیز میمن، کنگ سلمان ہیومینیٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر کے ڈاکٹر زیاد میمش اور کے ایس ریلیف کے ہیلتھ و انوائرمنٹل ایڈوائزر ڈاکٹر عبداللہ صالح کے شامل تھے

    وزیراعظم نے پاکستان آمد اور پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں حکومت پاکستان کا ساتھ دینے پر وفد کا شکریہ ادا کیا وزیراعظم نے کنگ سلمان فاونڈیشن، بل اینڈ میلینڈا گیٹس فاؤنڈیشن، روٹری فاؤنڈیشن، یونیسیف اور سی ڈی سی کا شکریہ ادا کیا جو کہ انسداد پولیو مہم میں حکومت پاکستان کے ساتھ شریک ہیں –

    وزیراعظم نے کہا کہ ان تمام تنظیموں کا کردار انسداد پولیو مہم میں عالمی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے،ہم نے مل کر پولیو جیسے چیلنج کو شکست دینی ہے،انشاء اللہ جلد پاکستان پولیو فری ملک بنے گا، جب تک پولیو کو ہمیشہ کیلئے شکست نہ دے لیں چین سے نہیں بیٹھیں گے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تمام صوبوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور وفاق اور تمام صوبے مل کر انسداد پولیو کے خلاف اقدامات اٹھا رہے ہیں-

    وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے حوالے سے تمام وزراء اعلیٰ و چیف سیکرٹریز کی کارکردگی کی تعریف کی جبکہ وفد نے انسداد پولیو کے حوالے سے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا –

    بل اینڈ میلینڈا گیٹس کے نمائندے ڈاکٹر کرسٹوفر ایلیاس نے کہا کہ پاکستان کی انسداد پولیو کی موجودہ حکمت عملی پر بہتر طریقے سے عملدرآمد ہو رہا ہے جس کے نتائج میکرو سطح پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں ، جلد ہی پولیو کیسز میں کمی آنا شروع ہو جائے گی –

    نمائندہ عالمی ادارہء صحت ڈاکٹر حنان بلخی نے گفتگو میں کہا کہ صحت عامہ کے حوالے سے خطے کے ممالک کو روابط بہتر کرنے اور اس حوالے سے ڈائیلاگ شروع کرنے کی ضرورت ہے –

    ملاقات میں انسداد پولیو کے حوالےسے سے حکومتی کوششوں پر بریفنگ دی گئی،بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حال ہی میں ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران وزارت قومی صحت اور انسداد پولیو پروگرام سے متعلقہ افسران نے پولیو سے متاثرہ دور دراز علاقوں کا دورہ کیا-

    بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حالیہ انسداد پولیو مہم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا گیا ہے جن بچوں میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے ان کی نگہداشت کی جا رہی ہے ملک کے جن علاقوں میں بچوں میں پولیو ویکسینیشن کی شرح بہتر ہے وہاں پولیو کا پھیلاؤ کم ہے-

    ملاقات میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ  کا بچوں کےلیے سندھ بھر میں مخلوط تعلیم کی ضرورت پر زور

    وزیر اعلیٰ سندھ کا بچوں کےلیے سندھ بھر میں مخلوط تعلیم کی ضرورت پر زور

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اجالا سنٹر کا دورہ کیا-

    باغی ٹی وی: انتظامیہ سے ملاقات میں خصوصی ضروریات کے حامل بچوں خصوصاً آٹزم کا شکار بچوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا وزیرا علیٰ سندھ کو اجالا 2 سی آرٹس پروجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی،منصوبے کا مقصد آٹزم اور اس سے متعلقہ حالات کا شکار بچوں کی مدد کرنا ہے-

    سید مراد علی شاہ نے بچوں کےلیے سندھ بھر میں مخلوط تعلیم کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کےلیے کلفٹن میں وقف پارک بنانے کا اعلان کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارک میں جسمانی اور ذہنی معذوری کا شکار بچوں کی ضروریات کے مطابق سہولیات ہوں گی –

    زیادہ ورکرز جمع نہیں کر سکیں گے،قیادت کی عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس …

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ویل چیئر راستہ اور سینسرز سے لیس پلے ایریا بھی بنایا جائےگا، ہم بچوں کی ایسے ماحول میں نشونما چاہتے ہیں جہاں وہ خود کو ماحول کا حصہ، با اختیار اور حمایت یافتہ محسوس کریں، وزیراعلیٰ سندھ نے مجوزہ خصوصی شہر کے منصوبے پر بھی روشنی ڈالی –

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ منصوبے میں تمام رہائشیوں خصوصاً معزوری کا شکار افراد کےلیے جامع ماحول موجود ہوگا، منصو بے میں پبلک انفرا اسٹرکچر، خصوصی ٹرانسپورٹ سہولیات اور آگاہی پھیلانے کا بندوبست بھی ہوگا-

    اے آر رحمان کی گٹارسٹ کا بھی شوہر سے علیحدگی کا اعلان

  • روس کے بڑے حملے کا خطرہ،امریکا کا یوکرین میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    روس کے بڑے حملے کا خطرہ،امریکا کا یوکرین میں سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

    کیف: امریکا نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے حملے کے خطرے کے پیش نظر اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے استعمال کی اجازت ملنے کے بعد ایک طرف روس نے اپنی نیوکلئیر ڈاکٹر ا ئن تبدیل کرلی ہے تو دوسری جانب اجازت ملتے ہی یوکرین نے روس پر امریکی ساختہ میزائلوں سے حملہ کردیا، روس نے چھ میزائلوں میں سے پانچ کو تباہ کردیا۔

    روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنگ کے ایک ہزار دن پورے ہونے پر یوکرین نے روس کے برائنسک علاقے میں امریکی ساختہ ATACMS میزائل داغے ہیں،یہ حملہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کیف کو روس کے اندر اہداف کے خلاف طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کے استعمال کے لیے گرین لائٹ دیے جانے کے صرف دو دن بعد ہوا۔

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    یہ پہلا موقع ہے جب یوکرین نے روس کے اندر گہرائی میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا، روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات 3:25 بجے یوکرین نے برائنسک میں ایک تنصیب پر چھ بیلسٹک میزائل فائر کیے، حملے میں امریکی ساختہ ATACMS میزائل استعمال کیے گئے تھے۔

    روسی فضائی دفاع نے کہا کہ انہوں نے پانچ میزائلوں کو مار گرایا اور ایک سے معمولی نقصان پہنچا، تباہ شدہ میزائل کے ٹکڑے فوجی تنصیب کی سرزمین پر گرے، جس سے آگ لگ گئی جسے اب تک بجھا دیا گیا ہے اور کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

    یوکرین کا روس پر امریکی ساختی میزائل سے پہلا حملہ، تیسری جنگ عظیم کا خدشہ

    یوکرین کو طویل فاصلے تک وار کرنےوالے امریکی میزائل روس پر داغنے کی اجازت دیئےجانے کے بعد اب روس کی طرف سے بھی بھرپور کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہےروس کے صدر ولادیمیر پوٹن کہہ چکے ہیں کہ اگر امریکا اور فرانس کے جدید ترین ہتھیاروں سے روس میں بہت اندر تک حملے کیے گئے تو بھرپور جوابی کارروائیاں کی جائیں گی۔

  • زیادہ ورکرز جمع نہیں کر سکیں گے،قیادت کی عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینےکی درخواست

    زیادہ ورکرز جمع نہیں کر سکیں گے،قیادت کی عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینےکی درخواست

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے عمران خان سے 24 نومبرکی کال واپس لینےکی درخواست کی ہے۔

    با غی ٹی وی :ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ روز مذاکرات کا پروپوزل لے کر اڈیالہ جیل پہنچے،بانی پی ٹی آئی نے پروپوزل میں شامل کچھ چیزوں پر اعتراض اٹھایا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے پروپوزل پر مزید بات چیت کیلئے وقت مانگا ہے جبکہ مذاکرات آگے بڑھانے کیلئے بانی پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کو گرین سگنل دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات میں پیشرفت سے آگاہ کیا گیا بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا مذاکرات کے عمل کو ابتدائی مرحلے میں حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیامذاکرات میں مزید پیشرفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

    جبکہ بانی پی ٹی آئی نے آج ہونے والی ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بات چیت میں پہل کرنےکا حکم دیا، بیرسٹرگوہر اور علی امین گنڈاپور نے 24 نومبر کی کال واپس لینےکی درخواست کی، بیرسٹرگوہرکا مؤقف تھا کہ احتجاج سے ملکی معیشت کو نقصان ہوگا، حکومت سے بات کرنی چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نےکہا کہ جتنا کریک ڈاؤن ہو رہا ہے زیادہ ورکرز کو جمع نہیں کرسکیں گےکریک ڈاؤن اور وسیع تر ملکی مفاد میں کال واپس لینی چاہیے،سردیوں کے باعث ورکرز کو دھرنے پر بٹھانےمیں مشکلات آسکتی ہیں، بیرسٹرگوہر نے عاطف خان اور علی امین کی لڑائی کی تفصیلات سے بھی عمران خان کو آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کے لیے علی امین گنڈاپور کو ٹاسک دیا گیا ہے جب کہ حکومتی شخصیات سے روابط کے لیے بیرسٹرگوہر کو ٹاسک دے دیا گیا۔

    دوسری جانب بیرسٹرگوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں مذاکرات سے متعلق گفتگو کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت سے مذاکرات یا رابطوں سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی، ملاقات میں تمام گفتگو علی امین گنڈاپور نے کی، ہم نے احتجاج کی کال واپس لینےکی درخواست نہیں کی۔

  • جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی،ی ای او پاکستان ریلویز

    جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی،ی ای او پاکستان ریلویز

    لاہور: چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ نے ای کچہری میں عوام الناس کے سوالوں کے جواب دیئے، ای کچہری میں 26 ہزار سے زائد لوگ شامل ہوئے اور تقریباً 7 ہزار 300 کمنٹس موصول ہوئے۔

    باغی ٹی وی: عامر علی بلوچ نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی ٹرینیں آج کل بنیادی طور پر اسموگ اور موسم کی خرابی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہیں پاکستان ریلوے کا آپریشن تب بھی آچل رہا ہوتا ہے جب ایئرپورٹس اور موٹر ویز بند ہوتے ہیں ہمیں تاخیر سے زیادہ مسافروں کے جانی تحفظ کی فکر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹرینوں کے اوقات کار کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ہم ان تمام وجوہات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جن کی وجہ سے آمد ورفت کے اوقات متاثر ہوں، مسافروں کی سہولت کے لیے آئندہ تمام ٹرینوں میں تعینات ٹرین مینیجرز کا نام اور فون نمبر واضح طور پر ٹرین میں لکھا جائےگا، بہت جلد دو سے تین ٹرینیں اپ گریڈ کر کے سسٹم میں شامل کی جائیں گی اور مزید ایک ٹرین کم اسٹا پجز کے ساتھ چلانے کا ارادہ ہے۔

    پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج:اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد …

    سی ای او پاکستان ریلویز نے کہا کہ مسافروں کو سہولتیں پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اپنی استطاعت کار کے مطابق دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں، ریجنل کنکٹیوٹی کے پراجیکٹ اربوں ڈالر کے ہوتے ہیں اور اس ضمن میں مختلف پراجیکٹس پر بات چیت ہورہی ہے، تھر کول پراجیکٹ پر بھی کام تیزی سےجاری ہے۔

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

  • پنجاب میں تاریخ کےسب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    پنجاب میں تاریخ کےسب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں سب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے بریفنگ دی اور بتایا کہ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے ہائیر ایجوکیشن انٹرن شپ پروگرام کے تحت سرکاری کالجز میں 7354 ٹیچز کو 8 ماہ کیلئے ماہانہ 50 ہزار وظیفے پر بطور انٹرن بھرتی کیا گیا ہے۔

    اعلامیے کے مطابق کالج ٹیچر انٹرنز 31مارچ تک سرکاری کالجز میں اکیڈمیک سیشن مکمل ہونے تک تدریسی خدمات سرانجام دیں گے اس کے علاوہ ای ٹرانسفر پالیسی کے تحت کالجز کے 962 اساتذہ کی ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا، انٹرن بھرتی ہونے والے کالج کے ٹیچرزکو گھر بیٹھے پورٹل پر آن لائن اپلائی کرنے کے بعد آرڈر مل گئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شفافیت اور میرٹ پر انٹرنیز بھرتی کرنے پر ہائیر ایجوکیشن ٹیم کو شاباش دی اور امید ظاہر کی کہ اس اقدام کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔

    بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    اے آر حمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

    سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

  • پی ٹی آئی احتجاج ، رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات مل گئے

    پی ٹی آئی احتجاج ، رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات مل گئے

    اسلام آباد ، پی ٹی آئی احتجاجی دھرنا ، رینجرز اور ایف سی کو خصوصی اختیارات دے دیئے گئے
    وزارت داخلہ نے پنجاب رینجرز اور ایف سی کو انسداد دھشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی منظوری دے دی ،وزارت داخلہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی سمری پر منظوری دی ،رینجرز اور ایف سی شہر میں امن وعامہ برقرار رکھنے کےلئے پولیس کی معاونت کرے گی ،وزارت داخلہ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا

    دوسری جانب احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے پنجاب اور سندھ پولیس سے مدد مانگ لی۔ پنجاب پولیس سے دو ڈی آئی جیز ، اور دس ڈی پی اوز اسلام آباد میں ڈیوٹی کریں گے پنجاب کے دس ڈی پی اوز پانچ پانچ سو اہلکاروں کے ہمراہ طلب کیے گئے ہیں ، سندھ اور پنجاب کانسٹیبلری کے بھی دو دو ہزار اہلکار مانگے گئے ہیں، ایف سی اور پنجاب پولیس کے جوان اینٹی رائٹس کیٹ کے ہمراہ ڈیوٹی کریں گے۔

    احتجاج کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں چار ہزار رینجرز اہلکاروں کے ہمراہ پانچ ہزار ایف سی کے اہلکار بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، رینجرز اینٹی رائیٹس کٹس کے ہمراہ ڈیوٹی دیں گے۔

    دوسری جانب پنجاب پولیس نے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے 24 نومبر کا احتجاج روکنے کیلئے صوبے بھر سے 10ہزار 700کی نفری اسٹینڈ بائی کردی ہے پی ایچ پی سے 3500 جبکہ 500پہلے سے ،پی سی سے 1000جبکہ 3000 کی نفری پہلے سے ہے، ایس پی یو سے 1000، ٹریننگ ڈائریکٹریٹ سے 1200،گوجرانوالہ ریجن سے 1300جبکہ 600 نفری پہلے سے موجود ہے، اسی طرح سرگودھا ریجن سے 500 جب کہ 400نفری پہلے سے ہے، شیخوپورہ سے 200، ننکانہ صاحب سے100، ضلع سرگودھا سے 200، خوشاب سے 200،فیصل آباد سے 500جبکہ 800نفری پہلے سے، بہاولنگر سے 200،بہاولپور سے 300،مظفرگڑھ سے 300اوراوکاڑہ سے 200اہلکار اسٹینڈ بائی رکھے گئے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فورس اینٹی رائٹ سامان سے لیس، متعلقہ ضلع و یونٹ کا آرپی او ، سی پی او اور ڈی پی او فورس کے ٹرانسپور ٹ کا ذمہ دار ہو گا آئی جی پنجاب کے حکم پر اے آئی جی آپریشنز پنجاب نے متعلقہ افسران کو مراسلہ ارسال کردیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے-

  • پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا

    راولپنڈی: پاکستان اور چین کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں واریر VIII کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں آغاز ہوگیا-

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تربیتی فوجی شقوں پاک چین مشترکہ مشق واریر VIII کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی ہیں، انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تین ہفتے طویل مشقیں، سالانہ منعقد کی جانے والی دو طرفہ مشقوں کے سلسلے کی آٹھویں مشق ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور تاریخی فوجی تعلقات اور آہنی بھائیوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید تقویت دینا ہے کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے مشترکہ تربیتی فوجی مشقوں میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی-

  • سپارکو کا  پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم اقدام

    سپارکو کا پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے اہم اقدام

    لاہور: پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے ریزالو آر اینڈ ڈی لیب کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پرسپارکو نے 20 نومبر 2024 کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی)لاہور میں جدید ترین ریزالو آر اینڈ ڈی لیب کا افتتاح کیا، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

    سپارکو کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ سنگ میل پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق کے میدان میں ترقی کی کوششوں میں ایک اہم قدم ہے معاشی ترقی کے قومی اہداف کے مطابق سپارکو نے لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں ریزالو (ریسرچ سولیوشنز اینڈ وینچرز) کے اقدام کے تحت یہ نیا تحقیقی مرکز قائم کیا ہے۔

    اعلامیے میں لیب کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس جدید تحقیق و ترقی کے نظام کا مقصد پاکستان کے شمال، مرکز اور جنوب میں تکنیکی تحقیقی لیبارٹریو ں کا قیام ہے، جو تعلیمی اداروں اور صنعت کو جدید ٹیکنالوجی پر کام کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا جدید کمپیوٹنگ وسائل سے لیس یہ لیبارٹریاں محققین کوپیچیدہ اور حقیقی دنیا کے چیلنجوں کا حل تلاش کرنے کے لیے ایک آزاد اور اشتراکی ماحول فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔

    بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    سپارکو کے مطابق ریزالو تحقیقی لیبارٹریوں کا بنیادی مقصد تعلیمی اور صنعتی تحقیقاتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، خاص طور پر خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق منصوبوں پر کام کے ذریعے فروغ دیا جائے گا اس اقدام کا مقصد نہ صرف پاکستان بھر میں تحقیق و ترقی کی ایک متحرک روایت کا فروغ ہے بلکہ تعلیمی اداروں کو حقیقی دنیا کے منصوبوں میں براہ راست حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا ہے، ان تحقیقاتی نتائج کا مقصد پاکستان کے معاشی و تزویراتی اہداف کی حمایت کرنا ہے، جو عالمی خلائی شعبے میں ملک کی امنگوں کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ یو ای ٹی لاہور میں قائم ریزالو (سینٹرل) تحقیقی لیب کا تحقیقاتی مرکز جدید سیٹلائٹ ڈیزائن اور ترقیاتی ٹیکنالوجیز اور ان سے متعلقہ ایپلی کیشنز ہوں گی، جن میں جدید انٹینا اور مائیکروویو سسٹمز، محفوظ سیٹلائٹ کمیونیکیشنز، جدید ڈیجیٹل سسٹمزاورایمبیڈڈ سافٹ ویئر، خلائی سینسرز، اسٹرکچر اور مکینزم، خلائی مواد کی تحقیق اور جدید آر ایف پے لوڈز شامل ہیں۔

    اے آر حمان نے اسلام کیوں قبول کیا؟

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ ریزالو مختلف یونیورسٹیوں میں خلائی ٹیکنالوجی کے موضوعات پر لیکچرز، سیمینارز اور خصوصی ورکشاپس کا انعقاد بھی کرے گا اور اس سلسلے میں مختلف جامعات کے ساتھ مفاہمتی یاد داشت(ایم او یو) پر دستخط کیے جا رہے ہیں تاکہ تعاون کو رسمی شکل دی جا سکے اور ملک بھر میں علم کے تبادلے اور تکنیکی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

  • بابا وانگا اور  فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس کی سال 2025 کیلئے خطرناک پیشگوئیاں

    بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی معروف خاتون نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا اور فرانسیسی نجومی نوسٹرا ڈیمس نے سال 2025 کے حوالے سے خطرناک پیشگوئیاں کیں-

    باغی ٹی وی : بابا وانگا اور نوسٹرا ڈیمس نے دنیا بھر کے تاریخی اور افسوسناک واقعات سے متعلق سچ پیشگوئیاں کی تھیں، بابا وانگا کی پیدائش 1911 میں جب کہ موت 1996 میں ہوگئی تھی، اس وقت ان کی عمر 85 برس تھی، لیکن مرنے سے قبل وہ دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے واقعات کی پیشگوئیاں کر گئی تھیں ، ان میں سے ایک 9/11 کی مبینہ پیشگوئی بھی تھی یہ ناصرف جڑی بوٹیوں کی حکیم بلکہ مذہبی پیشوا بھی تھیں جنہوں نے سال 5079 تک کی پیش گوئیاں کی ہیں کیونکہ ان کا خیال تھا کہ اس کے بعد دنیا کا اختتام ہوجائے گا۔

    اب 2025 کے لیے کی گئیں ان کی پیشگوئیاں سامنے آئی ہیں-

    نابینا بابا وانگا کی 2025 کے لیے پیشگوئیوں میں یورپ میں تنازعات کی وجہ سے شروع ہونے والی عالمی آفت، دنیا میں ایلین کا خطرہ
    کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025 میں شروع ہوگا لیکن انسانیت 5079 تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی-

    بابا وانگا کی پیشگوئیوں کے مطابق 2043 تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076 تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آجائے گی، انسان 2028 تک زہرہ پر جائے گا، 2170 میں دنیا میں شدید قحط، 3005 میں انسان مریخ پر ہوگا اور وہاں جنگ ہوگی3797 سےزمین کی تباہی کا آغاز ہو گا اور 5079 کائنات کے خاتمے کا سال ہوگا-

    دوسری جانب 16ویں صدی کے نجومی نوسٹرا ڈیمس کا انتقال 1566 میں ہوا تھا لیکن مرنے سے قبل انہوں نے بھی کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو درست ثابت ہوئیں جن میں ایڈولف ہٹلر کا عروج، امریکی صدر جان ایف کینیڈی کا قتل، اور یہاں تک کہ کوویڈ 19 کی وبائی بیماری سے متعلق بھی انہوں نے پیشگوئی کررکھی تھی جو درست ثابت ہوئی، لندن میں لگنے والی آگ (Great Fire Of London) اور ہیروشیما اور ناگاساکی کے ایٹم بم دھماکوں جیسے تاریخی واقعات کی بھی پیشگوئی کی تھی۔

    نوسٹرا ڈیمس کی 2025 کیلئے کی گئیں پیشگوئیوں کے مطابق یورپ ہنگامہ آرائی کا مرکز بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے ایک طاعون کے پھیلنے کی پیشگوئی کی اور کہا کہ یہ قدیم طاعون دشمنوں سے بھی بدتر ہو گا 2025 کے لیے انہوں نے تباہ کن واقعات کے دوبارہ سر اٹھانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ برطانیہ اور براعظم کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔

    نوسٹرا ڈیمس کی پیشگوئیوں میں یورپ میں ظالمانہ جنگیں، برطانیہ کے متاثر ہونے کا خد شہ،قدیم طاعون کی بحالی، برازیل میں آتش فشاں پھٹنے کا امکان اور مہلک سیلاب اور روس یوکرین تنازع کا خاتمہ شامل ہے-