Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بد امنی اور لاقانونیت ہے، سراج الحق

    ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بد امنی اور لاقانونیت ہے، سراج الحق

    پشاور: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم میں اشتعال اور مایوسی پائی جاتی ہے، اس مایوسی اور اشتعال کو ختم کرنے کا واحد راستہ ایک قومی جرگہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو بلا کر ان سے رہنمائی لی جائے۔

    باغی ٹی وی : جامعہ علوم اسلامیہ ایبٹ آباد میں دستار بندی و تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ آرمی چیف اور وزیر اعظم تمام سیاسی جماعتوں، قومی رہنماؤں اور دانشوروں کو بٹھاکر مسائل کا حل ڈھونڈیں، سب کو احتجاج اور دھرنے دینے کا آئینی حق حاصل ہے، نہ میڈیا پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں نہ ہی جلسے، جلوس اور دھرنوں پر پابندی کی حمایت کرتے ہیں، جمہوری ملکوں میں ان چیزوں کی اجازت ہوتی ہے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ بد امنی اور لاقانونیت ہے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں آگ لگی ہے، روز لاشیں گر رہی ہیں فورسز کے اہلکاروں، سویلینز اور مزدوروں کو شہید کیا جا رہا ہے، بلوچستان میں فورسز پر حملوں اور باجوڑ میں جماعت اسلامی کے ضلعی سیکرٹری جنرل کے قتل کی مذمت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بد امنی اور بدحالی کا ذمہ دار کون ہے، حکمران معیشت کو ٹھیک کر سکے نہ امن بحال کر سکے لوگوں کو روزگار دے سکتے ہیں نہ لوڈ شیڈنگ ختم کر سکتے ہیں نہ ہی بچوں کو معیاری تعلیم دے سکتے ہیں تو حکمران آخر کیا کر سکتے ہیں حکمرانوں کا وی آئی پی کلچر اور اقتدار کے مزے لوٹنے کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ حکمران امن قائم نہیں کرسکتے تو حکومت چھوڑ دیں نئی حکومت کے ہنی مون کے دن گزر گئے لیکن قوم کو امن کا تحفہ نہیں دے سکے امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا 26 ویں آئینی ترمیم کی حمایت نہیں کرتے، یہ ترمیم عوام یا ملک کے فائدے کے لیے نہیں یہ حکومت نے اپنے مفادات کے لیے کی ہے یہی وجہ ہے کہ جماعت اسلامی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔

  • حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شزا فاطمہ

    حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے، شزا فاطمہ

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

    باغی ٹی وی : شزا فاطمہ نے قطر میں ڈیجیٹلائزیشن اینڈ وومن ان پولیٹیکس کے عنوان سےمنعقدہ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے۔ ڈیجیٹل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے اور حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہے۔

    وزیرمملکت نے کہا کہ خواتین کے موبائل فون، آئی سی ٹی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، خواتین کی سیاست میں آنے کے لیے سماجی، معاشی رکاوٹیں ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا کر مین اسٹریم پولیٹیکس میں لایا جا سکتا ہے۔

    شزا فاطمہ نے کہا کہ خواتین کی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی کے لیے جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائیڈ پالیسی پر کام کر رہے ہیں، وزیراعظم فری لیپ ٹاپ اسکیم ڈیجیٹل ٹولز کی رسائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت اسمارٹ فون فار آل پالیسی پر بھی کام کررہی ہے۔

  • خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان

    خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں،حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے،مولانا فضل الرحمان

    پشاور: جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں جبکہ حکومت کی ساری توجہ سیاست پر ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور میں الیاس بلور کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ تعالی الیاس بلور کے قبر پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائیں، بلور خاندان کے ساتھ ہمارا گہرا تعلق ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم سے شق نمبر 8 کو نکال دیا گیا جبکہ ترمیم کے بعد دھڑا دھڑ قانون سازی کی جارہی رہی ہے اور انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے آج کسی کو بھی پکڑکر 90 دن تک رکھ سکتے ہیں، ایسی قانون سازی کر کے لوگوں کو اپنے ہی ملک میں مشکوک بنادیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے احتجاج کا علم نہیں ہے، میں کل ہی برطانیہ سے آیا ہوں، خیبرپختونخوا سیکیورٹی کی بدترین صورتحال سے گزر رہا ہے، حکومت لوگوں کی جان ومال کے تحفظ کے بجائے کرسی بچا رہی ہے، صوبے کے عوام کرب سے گزر رہے ہیں، حکومت نے سیاست پر توجہ دی، لیکن قیام امن پر نہیں،بلکہ سیاست کو فوکس کی ہوئی ہے جو غلط ہے-

  • جنوبی وزیرستان:مسجد کے قریب دھماکا ،6 افراد زخمی

    جنوبی وزیرستان:مسجد کے قریب دھماکا ،6 افراد زخمی

    ورسک: جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں شہزادہ مسجد کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق تخریب کاری کی اس کارروائی میں مولانا شہزادہ کو نشانہ بنایا گیا، اعظم ورسک بازار میں مولانا شہزادہ وزیر پر اپنی مسجد کے قریب آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس میں مسجد کے مہتمم شدید زخمی ہوئے ہیں،واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری اور امدادی کارکن جائے وقوعہ پہنچے جہاں سے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کیا گیا۔

    جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں،پولیس کی ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ نامعلوم افراد نے آئی ڈی بم نصب کر رکھا تھا۔

  • بھارت کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

    بھارت کا ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ

    نئی دہلی: بھارت نے ملکی وسائل سے تیار کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہائپر سونک میزائل کے کامیاب تجربہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تجربے کے نتیجے میں بھارت نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرلیا ہے، وہ اب جدید ترین ٹیکنالوجیز کے حامل ممالک کے چھوٹے گروپ کا حصہ بن گیا ہے۔

    بھارت کے دفاعی تحقیق کے ادارے ڈی آر ڈی او نے 1500 کلومیٹر تک مار کرنے والے اس میزائل کے تجربے کے ذریعے اپنے آپ کو منوالیا ہے فلائٹ ڈیٹا سے تصدیق ہوئی ہے کہ اس میزائل کا تجربہ مجموعی طور پر کامیاب رہا ہے یہ میزائل ہفتے کو بھارت کی مشرقی ریاست اُڑیسہ میں واقع اُس جزیرے سے داغا گیا جسے سابق بھارتی صدر اور بھارت کے میزائل پروگرام کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سے موسوم کیا گیا ہے۔

    بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں اس تجربے کو ایک کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بھارت ان چند ممالک کے گروپ کا حصہ بن گیا ہے جن کے پاس یہ ٹیکنالوجی موجود ہے۔

  • عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    عابدہ عثمانی کی اداکارہ نرگس پر تہمت، شہریوں کا احتجاج

    لاہور: عثمانی کے ماضی کی اداکارہ نرگس پر الزامات، تہمت لگانے کے واقعہ پر شہریوں نے لاہور میں احتجاج کیا ہے اور اداکارہ نرگس کے ساتھ یکجہتی کی ہے-

    باغی ٹی وی : عابدہ عثمانی نے حج کی قبولیت کے حوالہ سے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کی تھی۔عابدہ عثمانی کے الزامات پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے فتوی بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ عابدہ عثمانی اداکارہ نرگس سے معافی مانگیں اور توبہ کریں۔تہمت لگا کر عابدہ عثمانی سخت گناہ کی مرتکب ٹھہری ہے ۔ وہیں اب عابدہ عثمانی کے الزامات پر پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اداکارہ نرگس کی حمایت ، عابدہ عثمانی کے خلاف احتجاج کیا شرکا نے بینرز ، پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بھی لگا رہے تھے۔
    https://x.com/BaaghiTV/status/1858131073319756095
    شہریوں کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی یہ زیب نہیں دیتا کہ اعمال کی قبولیت کے حوالہ سے کوئی الزامات لگائے۔ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور گنہگار توبہ کر ے تو اللہ معافی قبول کرتا ہے ۔ اعمال کسی کے بھی اللہ تعالی نے قبول کرنے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ کس کے کون کون سے اعمال قبول ہونے ہیں عابدہ عثمانی کے قبولیت حج کے حوالہ سے نرگس پر تنقید لایعنی یے بلکہ عابدہ عثمانی گناہ کی مرتکب ہوئی ہے عابدہ عثمانی کو فی الفور توبہ کرنی چاہئے اور نرگس سے بھی معافی مانگنی چاہیے-

    شہریوں کا کہنا تھا کہ عابدہ عثمانی کے نرگس پر تہمت کوئی دنیوی مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک ایسا مسئلہ ہے جو دین کے ساتھ منسلک ہے کوئی بھی عمل کی قبولیت یا مسترد ہونے کا دعویٰ دنیا میں کیسے کر سکتا ہے۔ عابدہ عثمانی کو اپنے رویے پر فوری معافی مانگنی چاہیے

    شہریوں نے احتجاج کے دوران سابق اداکارہ نرگس کے حق میں نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ایک سابق اداکارہ جنہوں نے اداکاری کو دنیا کو خیر باد کہہ دیا ہے اور رب سے معافی مانگ لی یے ان پر تنقید کسی صورت درست نہیں وہ جو کر رہی ہیں اللہ کی رضا کے لیے کر رہی ہیں۔اللہ ہی اعمال قبول کرنے والا ہے-

    دوسری جانب اداکارہ نرگس کے لئے سعودی عرب میں بھی شہری دعائیں کر رہے ہیں دوران عمرہ شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کے لئے دعائیں کی گئی ہیں جس کی ویڈیو سامنے آئی ہے شہری کی جانب سے اداکارہ نرگس کی صحت و تندرستی کے لیے دعائیں کی گئی ہیں-

  • عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر   کا موقف

    عابدہ عثمانی کی سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید ،علامہ ہشام الہی ظہیر کا موقف

    لاہور: فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ عابدہ عثمانی نے سابقہ اداکارہ نرگس پر تنقید کرتے ہوئے ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ حج جتنے مرضی کر کے آئی ہو، حج قبول نہیں ہونا، تمہارے پاس پیسہ ہے جتنے مرضی حج کر لو-

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ نرگس بارے عابدہ عثمانی کے بیان پر مختلف مذہبی رہنماؤں کا ردعمل اور فتاوی سامنے آئے ہیں،اس حوالے سے سول پر کہ کیا توبہ کرنے والی اداکارہ کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا سکتا ہے کہ اللہ اس کے گناہ معاف نہیں کرے گا؟ کے جواب میں علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ سوال شریعت کے اندر نہایت اہمیت کا حامل ہے اور صحیح مسلم اور دیگر حدیث کی کتب کے اندر اس کے اوپر ابواب بندی تک موجود ہیں-

    انہوں نے کہا کہ قطع نظر کہ کسی اداکارہ کا یا کسی کا کیا جھگڑا چل رہا ہے میں آپ کو شریعت کے حوالے سے اپنا موقف سامنے کھ دیتا ہوں کوئی شخص جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ ہو یا کوئی عورت جس کی زندگی گناہوں سے آلودہ وہ توبہ کرے اور وہ اللہ رب العزت سے مغفرت کی امیدوار ہو اور اللہ رب العزت سے رجوع کرے تو اس کے حوالے سے کوئی دوسرا شخص یا عور ت دعویٰ کرے کہ اللہ رب العزت اسے معاف نہیں کرے گا تو اس حوالے سے صحیح مسلم کی یہ حدیث موجود ہے کہ ایک شخص نے کہا کہ اللہ کی قسم فلاں کو اللہ کبھی معاف نہیں کرے گا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا ترجمہ”کون ہے جس نے میرے حق کے اوپر قسم کو اٹھادیا میں نے اس کے گناہوں کو معاف کیا جو بندہ یہ قسم اٹھا رہا ہے میں اس کو معاف نہیں کروں گا میں نے اس کے اعمال کو ضائع کر دیا –
    https://x.com/BaaghiTV/status/1858124209286787142
    علامہ ہشام الہی ظہیر نے کہا کہ یہ کہنا کہ اللہ فلاں بندے کو معاف نہیں کرے گا قرآن کے سنت کے حدیث کے شریعت کے اور دین کے سخت خلاف بات ہےاور ایسے شخص کا بائیکاٹ کرنا چاہیئے کوئی شخص جتنا بھی بُرا آلودہ ہو اس کے لئے مغفرت کا دروازہ اس کی روح نکلنے تک کھلا ہوا اللہ ہم سب کو توبہ کی توفیق دے-

  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ان کے تین ترجمان مقرر

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر ان کے تین ترجمان مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے بانی عمران خان کی ہدایت پر ان کے تین ترجمان مقرر کردئیے ہیں، اس حوالے سے تحریک انصاف کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر ان کے تین ترجمان مقرر کئے جا رہے ہیں، بیرسٹر گوہرعلی خان، سلمان اکرم راجہ اور عمر ایوب بانی پی ٹی آئی کے ترجمان ہوں گے۔

    دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی متحرک ہو گئی ہیں، بشریٰ بی بی نے پشاور میں رہ کر پی ٹی آئی کی کمان سنبھال لی ہے اور 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج بارے اجلاسوں کی صدارت اور ملاقاتیں کرنا شروع کر دی ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد پشاور پہنچیں، عمران خان کی ہدایات پر وہ متحرک ہوئی ہیں-

    اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی نے مختلف سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہےبشریٰ بی بی کا مقصد تحریک انصاف کے کارکنان میں اتحاد اور حوصلہ بحال کرنا ہے۔

  • عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز  میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    عظمیٰ بخاری نے یو اے ای فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیا

    لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے انگریزی اخبار میں شائع ہونے والے آرٹیکل میں حکومت پنجاب کی یو اے ای کے فنڈز میں سرمایہ کاری کی خبر کو سراسر غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسی بھی یو اے ای کے فنڈ میں سرمایہ کاری نہیں کی-

    باغی ٹی وی :وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس موضوع پر حکومت پنجاب کے عہدیداروں کے ساتھ آئی ایم ایف کے اجلاس میں کبھی بات بھی نہیں ہوئی مذکورہ آرٹیکل میں آئی ایم ایف کے بارے میں غلط تاثر دیا گیا ہے کہ وہ پنجاب کے پہلے سہ ماہی کے خسارے پر پریشانی کا شکار ہے جبکہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا ہے پنجاب حکومت کا پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تقریباً 40 ارب روپے کا سرپلس تھا جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ نے اپنے اعداد و شمار درست کیے۔

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت کے سرپلس کو ظاہر کرنے والے نظر ثانی شدہ مالیاتی آپریشنز بھی اَپ لوڈ کیے آرٹیکل میں یہ بھی غلط رپورٹ کیا گیا ہے کہ پنجاب اپنے 150 ارب روپے کے سرپلس ہدف سے پہلے سہ ماہی کے اختتام پر پیچھے ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ قومی مالیاتی معاہدے میں پنجاب کے لیے سہ ماہی سرپلس کے اہداف نہیں ہیں۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف نے تسلیم کیا پنجاب اپنے متعین سرپلس کو مالی سال کے آخر تک حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن ہے، پنجاب حکومت انگریزی اخبار کی غلط رپورٹنگ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے، یہ رپورٹنگ صحافتی معیار اور صحافتی اصولوں کے خلاف ہے۔

  • مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ  کے سر پر سج گیا

    مس یونیورس 2024 کا تاج ڈنمارک کی حسینہ کے سر پر سج گیا

    میکسیکو: سال 2024 کا مس یونیورس کا تاج ڈنمارک کی حسینہ نے جیت لیا۔

    باغی ٹی وی : ہفتہ کی شب میکسیکو سٹی میں سالانہ مقابلہ حسن کے فائنل مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی، مقابلے کا آغاز جمعرات کو ہوا تھا جس کے بعد 120 حسیناؤں میں سے 30 کو شارٹ لسٹ کیا گیابعد ازاں پانچ فائنل امیدوار وں میں سے ڈنمارک کی 21 سالہ ’وکٹوریہ کجر تھیل ویگ‘ کو مس یونیورس 2024 قرار دیا گیاوہ یہ مقابلہ جیتنے والی پہلی ڈینش حسینہ ہیں۔

    https://www.instagram.com/missuniverse/reel/DCdaVE0txVC/

    نائیجیریا کی چیڈیما ایڈیٹشینا دوسرے، میکسیکو کی ماریا فرنینڈا تیسرے اور تھائی لینڈ کی سچتا چوانگسری چوتھے نمبر پر رہیں، وینزویلا کی 28 سالہ الیانا مارکیز پیڈروزا (جو ایک ماں بھی ہیں) نے پانچویں پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کی، جبکہ مالٹا کی بیٹریس نجویا پہلی خاتون بن گئیں جو چا لیس سال سے زائد عمر میں گرینڈ فائنل تک پہنچیں۔

    https://www.instagram.com/missuniverse/p/DCdiW8XAOMl/?img_index=1

    اس سال مس یونیورس کی 72 سالہ تاریخ میں پہلی بار 28 سال سے زیادہ عمر کی خواتین کو بھی مقابلے میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی، مس یونیورس آرگنائزیشن نے مقابلہ حسن کیلئے عمر کی حد، حاملہ خواتین یا ماؤں اور یا شادی شدہ خواتین پر پابندی کو گزشتہ سال ختم کردیا تھا،مقابلے میں بیلاروس، اریٹیریا اور متحدہ عرب امارات سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔