Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • چین کا انسان بردار خلائی مشن روانہ

    چین کا انسان بردار خلائی مشن روانہ

    بیجنگ: چین کا انسان بردار خلائی مشن شینزو 19 تین خلابازوں کو لے کر تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق 3 چینی خلانورد جن میں ایک خاتون خلاباز بھی شامل ہے، بدھ کی صبح تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ ہوگئے، اس خلائی مشن کو’’ ڈریم مشن’’ کا نام دیا گیا ہے،نئی تیانگونگ ٹیم چاند پر مستقل اسٹیشن بنانے اور وہاں خلابازوں کو رکھنے کے ہدف کے تحت اپنے تجربات کرے گی،خلائی عملے کے مشن میں چاند کی مٹی سے اینٹیں تیار کرنے کا تجربہ بھی شامل ہو گا۔

    شینزو 19 مشن نے بدھ کی صبح 4 بج کے 27 منٹ پر شمال مغربی چین کے جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اڑان بھری چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق شینزو 19 کے عملے میں 34 سالہ وانگ ہاؤزے بھی شامل ہیں، جو چین کی واحد خاتون خلائی انجینئر ہیں، وہ عملے کے مشن میں حصہ لینے والی تیسری چینی خاتون ہیں –

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

    خلا میں مواد کی نقل و حمل کی زیادہ لاگت کی وجہ سے چینی سائنسدانوں کو امید ہے کہ وہ چاند کی مٹی کو مستقبل میں بیس (اڈے)کی تعمیر کے لیے استعمال کر سکیں گے تیانگونگ، جس کا بنیادی ماڈیول 2021 میں شروع کیا گیا تھا، تقریباً 10 سال تک استعمال کرنے کا منصوبہ ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

  • سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کیس: جسٹس اطہرمن اللہ کا اردو میں اضافی نوٹ جاری

    سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کیس: جسٹس اطہرمن اللہ کا اردو میں اضافی نوٹ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ نے اردو میں اضافی نوٹ جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے نوٹ میں لکھا ہے کہ درست ہے آرٹیکل 19اے کے بنیادی حق کا استعمال مناسب پابندیوں کے تابع ہے، مناسب پابندیوں کی اصطلاح مگر پارلیمان کو آئینی حق کا دائرہ محدود کرنے کا اختیار نہیں دیتی آرٹیکل 8 ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جو بنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے، سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تناظر میں دیگر اداروں کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیتی ہے یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے۔

    اضافی نوٹ کے مطابق عوام یہ سمجھیں کہ بنیادی حقوق کے محافظ خود حقوق محدود کرنے میں ملوث ہیں توان کا اعتماد ختم ہوجائے گا، عوامی اعتماد ختم ہوا تو عدلیہ کی آزادی کمزور پڑجائے گی، سپریم کورٹ کے پاس تلواریا خزانے کا کوئی کنٹرول نہیں، سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

    اضافی نوٹ میں جسٹس اطہر من اللہ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ معلومات تک رسائی کا حق بدعنوانی کے خلاف ایک قلعہ ہے، ججز،ملازمین کی مراعات سپریم کورٹ کا بجٹ عوامی اہمیت کے حامل اور شہریوں کی دلچسپی کے موضوع ہیں، شہریوں کو معلومات کی فراہمی کے لیے درخواست دائر کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہونی چاہیئے، معلومات تک رسائی کے قانون کو سختی سے نافذ کیا جائے۔

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع

    بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے پاور سیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع

    اسلام آباد: بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل ٹاسک فورس نے پاور سیکٹر میں جامع اصلاحات کا عمل شروع کر دیا-

    باغی ٹی وی : وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچنے کی وجہ سے یہ اصلاحات ناگزیر ہیں، اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی، بجلی کی دستیابی کو بہتر بنانا اور ایک مستحکم مسابقتی پاور مارکیٹ کا قیام ہےحکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے کچھ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی جانچ پڑتال اور کچھ کے ساتھ پرانےکنٹریکٹ ختم بھی کیے ہیں، جس سے نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی بلکہ حکومتی اخراجات میں بھی کمی آئے گی۔

    اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر بھی کام شروع کر دیا ہے تاکہ بجلی کی فراہمی میں مزید بہتری اور شفافیت لائی جاسکے، پاور مارکیٹ کے قیام سے ایک ہی ڈسٹریبیوٹر پر انحصار کم ہوگا اس ضمن میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے احکامات پر پاور سیکٹر میں اصلاحات کے لیے نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا، ٹاسک فورس میں چیئرمین وزیر توانائی اویس لغاری کے علاوہ آرمی آفیشلز اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی شامل ہیں جبکہ اصلاحات سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، ماہرین کے مطابق ٹاسک فورس کے ان تمام اقدامات سے پاور سیکٹر میں جدت اور شفافیت جبکہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔

  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر  کا  3 روزہ جسمانی ریمانڈ  معطل،پولیس کو نوٹس جاری

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ معطل،پولیس کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا –

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی جانب سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی، وکیل قیصرامام پیش ہوئے۔

    وکیل قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ ریمانڈ دیا گیا ہے، عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا، ڈویژنل بینچ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ ریمانڈ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ریمانڈ آرڈر معطل کردیا،بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز سڑک کی رکاوٹیں ہٹا کر ’سیکیورٹی رسک پیدا کرنے‘ کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

    اس سے ایک روز قبل (28 اکتوبر) دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

  • آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل  ٹاپ ٹین میں شامل

    آئی سی سی نئی پلیئرز رینکنگ: ٹیسٹ کرکٹر سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل

    دبئی: آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق سعود شکیل 20 درجے ترقی کے بعد 7 ویں نمبر پر آگئے سعود شکیل نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی 5 اننگز میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 280 رنز اسکور کیے اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، جبکہ بابر اعظم بھی ایک درجہ ترقی پاکر 19 سے 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جوروٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے، بھارت کےیشسوی جیسوال ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ویرات کوہلی 6 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے، راچن رویندرا 8 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  • مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا  قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ

    مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں کا قاضی فائز عیسیٰ اور ہائی کمیشن کی گاڑی پر حملہ

    سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطانیہ کی قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل سے روانگی کے وقت پی ٹی آئی کارکنوں نے قاضی فائز اور پاکستانی ہائی کمشن کی گاڑی پر حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : لندن میں تقریب کے بعد قاضی فائزعیسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نکلے تو ادارے کے باہر احتجاج کے لئے آئے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی روکنے اور اس کے شیشے توڑنے کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی گاڑی پرحملہ کیا،جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں،مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی اہلیہ کے ساتھ مڈل ٹیمپل سے ایک سیاہ گاڑی میں روانہ ہو رہے تھے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ انہوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو بچاؤ کرنا پڑا۔ ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان سابق چیف جسٹس کی گاڑی کو گھیرے میں لے کر نعرے بازی اور احتجاج کر رہے ہیں،اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری، اظہر مشوانی اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب بھی کیا۔

    قاضی فائز عیسیٰ مڈل ٹیمپل میں” بینچر”منتخب،پی ٹی آئی کا ادارے کے باہر احتجاج

    لندن میں سابق چیف جسٹس پر حملہ کرنے والوں کے خلاف وزیر داخلہ کا کاروائی کاحکم
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ پر حملے کو افسوسناک واقعہ قرار دیا اور شدید الفاظ میں مذمت کی، ساتھ ہی انہوں نے نادراکوحملہ آوروں کی شناخت کے لئے فوری اقدامات کا حکم دے دیا وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فوٹیجزکےذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے، حملہ آوروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، پاکستان میں ایف آئی آردرج کرکے مزید کارروائی کی جائے گی۔حملہ آوروں کے شناختی کارڈ بلاک اورپاسپورٹ منسوخ کئے جائیں گے، حملہ آوروں کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کی جائے گی، شہریت منسوخی کا کیس منظوری کے لئے کابینہ بھیجا جائے گا،کسی کوبھی اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

  • سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

    سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تفصیلات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردی گئیں-

    باغی ٹی وی : اپ لوڈ کی گئیں تفصیلات میں روزانہ، ہفتہ وار، ماہانہ مقدمات نمٹائے جانے کی تفصیلات شامل ہیں،29اکتوبر کو سپریم کورٹ میں 36مقدمات کا اندراج ہوا، سپریم کورٹ میں 29اکتوبرکو 124مقدمات نمٹائے گئے،گزشتہ عدالتی ہفتے میں 582مقدمات کا اندراج ہوا تھا،گزشتہ عدالتی ہفتے میں 700مقدمات کو نمٹایا گیا تھا، 29اکتوبر تک زیرالتوا ءمقدمات کی تعداد 59 ہزار 996 رہی،گزشتہ عدالتی ہفتے میں زیرالتوا ءمقدمات کی تعداد60ہزار78تھی۔

    سپریم کورٹ میں مارچ 2024میں 822مقدمات دائر ہوئے 1462مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں اپریل میں 1795مقدمات دائر ہوئے ،1516 نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں مئی میں 1890مقدمات دائرہوئے،942مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں جون میں 1423مقدمات دائر ہوئے، 804 مقدمات نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں جولائی میں 2125مقدمات دائر ہوئے ،1102مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں اگست میں 1927مقدمات دائر ہوئے،1083مقدمات نمٹائے گئے،سپریم کورٹ میں ستمبر2024میں 1013مقدمات درج ہوئے، 1310مقدمات نمٹائے گئے۔

  • بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا،مریم نواز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے بھارت کے ساتھ سفارتکاری کرنا ہوگی، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    باغی ٹی وی : لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں، دیوالی پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پاکستان میں تمام شہری برابر ہیں، اقلیت ہمارے سرکا تاج ہیں، تمام ہندو براد ر ی کو مبارک باد پیش کرتی ہوں، اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ دیوالی کا چراغ دلوں کو جوڑتا ہے، ہندو، سکھ اور عیسائی سب پاکستانی ہیں، ہمارے درمیان کوئی تفریق نہیں ہے، نوازشریف ملک سے باہر ہیں ورنہ ان کے ساتھ آتی، نوازشریف نے مجھے اقلیت کہنے سے منع کیاجلدہی اقلیتی کارڈ متعارف کرائیں گے، اقلیتوں کے تحفظ کے لیے کام کررہے ہیں، اقلیتوں کے فنڈز کودگنا کررہے ہیں، اقلیتوں نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےکہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مانیارٹی کارڈ کےذریعے 10 ہزار 500 روپے دیں گےدیوالی کےتہوار پر 1400خاندانوں کے لیے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے اسموگ کا مسئلہ سیاسی نہیں انسانی ہے، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کو خط لکھنے کا سوچ رہی ہوں، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر اسموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہوگا۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر نئی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا، عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت کلین کلائمیٹ انوائرمنٹ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے عدالت نے قرار دیا کہ سموگ کا مسئلہ عوام کے بنیادی انسانی حقوق سے جڑا ہے، عدالت نے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

  • پی آئی اے کی نجکاری میں  ممکنہ تاخیر کے خدشات بڑھ گئے

    پی آئی اے کی نجکاری میں ممکنہ تاخیر کے خدشات بڑھ گئے

    اسلام آباد: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی لینے والی کمپنیوں میں سے ایک کے سوا کسی کمپنی نے زر ضمانت جمع نہیں کرایا۔

    باغی ٹی وی: پی آئی اے کی فروخت کے لیے بولی لگانے کی آخری تاریخ سے ایک دن پہلے تک صرف ایک کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پیشگی کوالیفکیشن دستاویزات جمع کرائی ہیں جس سے فروخت میں ممکنہ تاخیر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ائیرلائن کے پرانے جہاز، 200 ارب کا قرض اور دیگر مسائل کی وجہ سے بولی دہندگان حکومت سے کم حصص کے بجائے 100 فیصد حصص فروخت کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں تاکہ ادارے کا مکمل کنٹرول مل سکے اور بڑھتے ہوئے چیلنجز پر مکمل اختیار کےساتھ قابو پایاجائے۔

    ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے 31 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی کے لیے تیاری کرلی ہے جس میں میڈیا اور اہم اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا گیا ہے جب کہ پی آئی اے حکام کو اسٹینڈ بائی پر رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے آئی ایم ایف نے اپنے نئے قرضہ پروگرام کے تحت پی آئی اے جیسے سرکاری اداروں کی نجکاری کو ترجیح دی ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ایئرلائن کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں نے نجکاری کمیشن کو نئی شرائط بتا دیں، جس میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کو فوری فارغ کریں گے، 76 فیصد شیئرز لیں گے اور حکومت ٹیکس ادائیگیاں کلیئر کرے۔

    نجکاری کمیشن حکام کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری اب 31 اکتوبر کو ہو گی اور بڈرز سے 28 مئی کو ٹوکن منی لی جائے گی اور نجکاری 31 اکتوبر کو لازمی ہوگی ابھی یہ بھی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی۔

    کنسلٹنٹ قومی ایئرلائن نے بتایا تھا کہ نجکاری کمیشن نے ملازمین کو 3 سال اور پھر 2 سل تک نوکری سے فارغ نہ کرنے کی درخواست کی،جس پر حکام نے کہا تھا کہ بڈرز نے ملازمین کو 2 سال کیلئے بھی نوکری پر رکھنے کی حامی نہیں بھری اور پنشن کیلئے بھی تیار نہیں، نجکاری کمیشن پی آئی اے کے 60 فیصد تک شیئرز فروخت کرنا چاہتی ہے، پی آئی اے بڈرز کی جانب سے تاحال ڈیو ڈیلیجنس کا پراسس مکمل نہیں ہوا ہے،بڈرز کی جانب سے ایئر کرافٹس کیلئے لائف، پارٹس اور معلومات درست ہونے کی گارنٹی مانگی۔

    چیئرمین کمیٹی طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کیلئے تاریخ میں تبدیلی کے باعث ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا۔

    نجکاری کمیشن حکام نے بتایا تھا کہ بڈر کمپنیوں کے ساتھ ہماری چار پری بڈ میٹنگ ہوئی ہیں، چیئرمین کمیٹی نے مزید پوچھا اب بڈرز اور آپ کے درمیان بولی کے لیے کوئی ڈیڈ لائن فائنل ہوئی ہے، اخبار میں پڑھا ہے بڈرز کمپنیاں موجودہ ملازمین نہیں رکھنا چاہتیں۔

  • شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

    اسلام آباد:سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    باغی ٹی وی : شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کر دی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز کے خلاف بے شمار من گھڑت اور جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے ہیں، شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمے میں گرفتا ر نہ کیا جائے، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کی جائے درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے، درخواست گزار سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

    26ویں ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی ،شیخ رشید

    دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 532 کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلیں۔

    انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء پیش ہوئے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تمام 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا، ان سب کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہیں شناخت پریڈ پر بھیجا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ 28 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

    چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،اسحاق ڈار