Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سندھ اسمبلی میں  ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے  قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سندھ اسمبلی میں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور

    کراچی: سندھ اسمبلی نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے قرارداد پیش کردی، جس میں کہا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا جائے کہ سندھ کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکہ سے رہا کروائے، وزیرتعلیم سندھ سردار علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت پہلے ہی اس معاملے کو اٹھا چکی ہے اور کمیٹی تشکیل دی ہے، ہم قراداد کی مخالفت نہیں کر رہے۔ 

    محمد فاروق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو لاپتہ کردیا گیا تھا، ڈکٹیٹر جنرل مشرف نے اعتراف کیا تھا کہ پاکستانیوں کو پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا گیا، انہیں 21 برس امریکی جیل میں ہوچکے ہیں، قوم کی بیٹی اغیار کے قبضے میں ہے، قانون کے مطابق عافیہ کو پاکستان کے حوالے کیا جائے،سندھ اسمبلی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو وطن لانے کے لیئے قراداد متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اجلاس کل دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا۔

  • فردوس جمال کا ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو لےکر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

    فردوس جمال کا ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو لےکر تنقید کرنیوالوں کو کرارا جواب

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی۔

    باغی ٹی وی: چند ماہ قبل فردوس جمال نے ہمایوں سعید کو اداکاری میں ڈاکہ ڈالنے پر ڈاکو اور ماہرہ خان کی بڑھتی عمر پر اپنا نقطہ نظر پیش کیا تھا جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا،اس کے بعد مختلف اداکار و پروڈیوسرز کی جانب سے فردوس جمال کے بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر ان کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا،تاہم اب ایک تازہ انٹرویو کے دوران فردوس جمال نے اپنی خاموشی توڑ دی۔

    جب میزبان نے ان سے استفسار کیا کہ ان کے ہمایوں سعید اور ماہرہ خان پر تنقید کی وجہ سے ایک نجی ڈرامہ چینل نے ان پر پابندی عائد کردی ہے، فردوس جمال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ اللہ رزق دینےوالا ہے اورجب بندہ کو اللہ پر یقین ہو توکوئی بندہ یا ادارہ میرا رزق بند کرنے کا مجاز نہیں ہوسکتا ہے، اتنی مخالفت کے باوجود بھی اللہ مجھے رزق دے رہا ہے، جب مجھے اللہ نے دیا تو مجھے کسی سے خوفزدہ ہونے یا تعریفیں کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

    فردوس جمال نے کہا کہ اگر مجھے کسی میں کوئی کمی یاخامی نطر آتی ہے اور میں اس کی اصلاح نہ کروں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میں منافق ہوں، اور چوںکہ میں منافق نہیں ہوں اسی لئے میں نے ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے بارے میں یہ سب کہہ دیا-

  • وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

    ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ان کا وفد بھی سعودی عرب پہنچ گیا ہے، ائیرپورٹ پر ڈپٹی گورنر ریاض پرنس محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا، اس کے علاوہ پاکستانی سفیر احمد فاروق نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور وفد کا خیر مقدم کیا۔

    وزیراعظم ریاض میں8ویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں شرکت کریں گے وزیراعظم کی دورےمیں سعودی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقاتیں ہوں گی وزیراعظم محمدشہبازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان سے بھی ملاقات متوقع ہےملاقاتوں میں پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال ہوگا.تجارت،توانائی،معدنیات ،زراعت اوردفاع کے شعبوں میں تعاون پرگفتگو ہوگی.

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

    علاوہ ازیں وزیراعظم کی کانفرنس میں آنے والے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی،وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرنجکاری عبدالعلیم خان وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیرپیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر تجارت جام کمال وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں-

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

  • کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی ہلاکتیں:نیپرا کا گیپکو کو کروڑوں روپے کا جرمانہ

    کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی ہلاکتیں:نیپرا کا گیپکو کو کروڑوں روپے کا جرمانہ

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کرنٹ لگنے سے 6 شہریوں کی ہلاکتوں پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) پر 2 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی: نیپرا نے گیپگو پر جرمانے کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے 6 شہریوں کے لواحقین کو 40، 40 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم دیا نیپرا نے متاثرہ خاندان کے وارثین کو ملازمت دینےکی بھی ہدایت کردی اور گیپکو کو 15روز کے اندر نیپرا کے نامزد کردہ بینک میں جرمانہ جمع کرانےکی ہدایت کی۔

    واضح رہے کہ گیپگو کے زیر انتظام علاقوں میں 2022-23 میں 9 ہلاکتیں ہوئیں تھیں، کرنٹ لگنے سے مرنے والوں میں 6 شہری اور 3 گیپگو کے ملازمین شامل تھےنیپرا نے 30 اگست 2023 کوجاری شوکاز نوٹس پرگیپکو کےخلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا، نیپرا نے شوکاز جاری کرکے کمپنی سے جواب طلب کیا تھا اور گیپکو کا جواب تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کیا گیا۔

  • 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں:کے الیکٹرک نے تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں

    33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکتیں:کے الیکٹرک نے تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں

    اسلام آباد:کے الیکٹرک نے سروس ایریا میں 33 شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت کے معاملے پر اموات کی وجوہات کی تفصیلات نیپرا کو جمع کرادیں۔

    باغی ٹی وی: کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں کرنٹ لگنے سے مرنے والے متعدد شہریوں کو چور، نشےکاعادی اور ذہنی مریض جب کہ کرنٹ سے ہلاک بیشتر شہریوں کو نامعلوم بھی قرار دیا۔

    کے الیکٹرک نے اپنے جواب میں کہا کہ ذہنی مریض دلدار 11کے وی کےکھمبے پرچڑھنے سےجاں بحق ہوا، کراچی میں ویسٹ ہارف میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والا شہری نشےکا عادی تھا جب کہ ایک شہری سب اسٹیشن سے بجلی چوری کی کوشش میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ملیر، سپرہائی وے، سائٹ ایریا، گلشن معمار، بن قاسم، گلستان جوہر، لیبر اسکوائر لانڈھی اور کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں نشے کے عادی افراد بجلی چوری، کیبل چوری اور دیگر سامان چوری کرنے کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوئے، کورنگی کے علاقے میں سب اسٹیشن سے لاش برآمد ہوئی، مائی کولاچی میں پیٹرولنگ کے دوران کرنٹ لگنے سے مرنے والے کی لاش ملی جب کہ ایک اور لاش نالے سے بھی ملی۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

    نیپرا کے مطابق کےالیکٹرک کے زیر انتظام علاقوں میں 23-2022 میں 33 شہریوں کی اموات ہوئیں جب کہ نیپرا نےگزشتہ ماہ جاری شوکاز نوٹس پرکے الیکٹرک کا جواب مستردکرتے ہوئے ایک کروڑ روپےکاجرمانہ عائد کیا تھا نیپرا نے کے الیکٹرک کو 33 میں سےایک متاثرہ خاندان کے لواحقین کو 35 لاکھ روپےمعاوضےکا حکم دیا تھا جب کہ متاثرہ محمداسلم کے خاندان کے وارث کو ملازمت دینےکی بھی ہدایت کی تھی۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ،پی ایس ایکس میں زبردست تیزی کا رجحان برقرار

  • اسرائیلی فوج  کی غزہ میں  عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    اسرائیلی فوج کی غزہ میں عمارتوں پر وحشیانہ بمباری،درجنوں فلسطینی شہید

    غزہ: اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح بیت الہیہ شہر میں بمباری کی جس کے نتیجے میں درجنوں فلسطینی شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح ایک بار پھر بیت الہیہ شہر میں قائم رہائشی عمارتوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں اب تک 77 فلسطینیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں میں خواتین اور 17 کم عمر بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد افراد عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں جنہیں ریسکیو حکام کی جانب سے نکالنے کی کوشش جاری ہے، عمارت میں 100 سے زائد افراد موجود تھے جن میں کچھ مقامی لوگ تھے جب کہ کچھ لوگوں نے جبالیہ کیمپ سے جبری بے دخلی کے بعد گزشتہ روز ہی عمارت میں پناہ حاصل کی تھی۔

    دوسری جانب لبنان میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں اور گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے وادی بیقہ میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید اور 58 زخمی ہوگئے۔

    ادھر امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی CIA کے ڈائریکٹر بیل بیرنز نے اتوار کے روز اپنے اسرائیلی اور قطری ہم منصب کے ساتھ غزہ اور قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے ایک نئے فارمولے پر بات چیت کی، اس فارمولے کے تحت تجویز پیش کی گئی ہے کہ 28 روز کی مدت کے لیے جنگ بندی عمل میں لائی جائے، اس کے ساتھ حماس تنظیم 8 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے اور اس کے مقابل اسرائیل درجنوں فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرے-

    تاہم اس فارمولے میں حماس کا مرکزی مطالبہ شامل نہیں جس پر وہ گذشتہ مہینوں کے دوران قائم ہے وہ مطالبہ غزہ کی پٹی سے اسرائیل کا مکمل انخلا اور جنگ کا خاتمہ ہے۔

    ایک اسرائیلی ذمے دار نے واضح کیا ہے کہ اگر فریقین میں سے کسی نے بھی اپنے موقف میں لچک پیدا نہ کی تو کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچا جا سکے گا”۔

    جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے کل پیر کے روز زور دیا تھا کہ وہ جنگ کے خاتمے پر نہیں بلکہ صرف جزوی سمجھوتے پر آمادہ ہوں گے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا  ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کو ایک ماہ میں دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں نصاب سے باہر سوالات کے خلاف متاثرہ طلبا کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ایم ڈی سی رپورٹ کے مطابق ایم ڈی کیٹ پیپر میں سوالات آؤٹ آف سلیبس تھے۔

    عدالت نے طلبا کی درخواست منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی ایک ماہ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لے، وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ کا کہنا ہےکہ امتحان میں 30 سوالات نصاب سے باہر کے تھے، ایک طرف اسلام آباد میں صرف تین لوگوں کا رزلٹ 190 سے اوپر آیا دوسری طرف پنجاب میں 2800 طلبہ ہیں ان کا مقابلہ کیسے ہوگا۔

    فیصلے پر طلبا نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مستقل خراب ہونے سے بچ گیا،متاثرہ طلباکے وکیل کا کہنا ہے کہ پیپر کی تیاری کے لیے ماہرین سے پیپر بنوایا جائے تاکہ طلبہ دوسری یونیورسٹیز میں جاکر مقابلہ کر سکیں۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کو نو ٹس جاری

    پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف درخواست ،وفاقی حکومت کو نو ٹس جاری

    لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل رکوانے کے لیے دائر پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی۔

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف پٹیشن پر لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس محمد رضا قریشی نے سماعت کی، نزاکت حسین ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی-

    درخواستگزار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پرائیوٹائزیشن کمیشن 31 اکتوبر کو نجکاری کرنے جا رہی ہے جبکہ نجکاری کے حوالے سے ابھی تک ویلیو ایشن بھی نہیں ہوئی تو فروخت یا نجکاری کیسے ممکن ہے؟

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی آئی اے نجکاری عمل روکنے کا حکم جاری کیا جائے جس پر عدالت نے قرار دیا کہ نجکاری کے عمل میں ایک وقت لگتا ہے، آئندہ سماعت پر فریقین کو سن لیتے ہیں بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے 5 نومبر کو جواب طلب کر لیا۔

    واضح رہے کہ پی آئی کی نجکاری رواً ماہ یکم اکتوبر کو ہونی تھی جو نہیں ہوئی یکم اکتوبر کو ہونے والے بولی کے عمل کو ملتوی کرنے سے متعلق کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، تاہم سیکریٹری نجکاری عثمان اختر باجوہ نے بتایا تھا کہ بولی لگانے کی تاریخ کو آگے بڑھا کر 31 اکتوبر کر دیا گیا ہے کیونکہ اس عمل میں حصہ لینے والے کچھ مزید وقت لینا چاہتے تھے-

    نجکاری کمیشن نے ابتدائی طور پر 6 بولی دہندگان کو اہل قرار دیا ہے، جن میں فلائی جناح، وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، ایئر بلیو لمیٹڈ، پاک ایتھانول (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی سربراہی میں ایک کنسورشیم، عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ اور بلیو ورلڈ سٹی شامل ہے۔

  • ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    ضلع اورکزئی میں مسلح افراد کی پولیو ٹیم پر فائرنگ،1 پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع اورکزئی میں مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی ،جس میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق اپراورکزئی کے علاقے ڈبوری بادان کلے میں پولیو ٹیم اپنے فرائض انجام دے رہی تھی کہ مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی موقع پرپہنچ گئی جس کے بعد ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے سندھ میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 12 ہے، رواں سال کراچی سے پولیو کے 4 کیس رپورٹ ہوئے، بلوچستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ہے جب کہ خیبرپختونخوا میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 5، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے چار خیل میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 2 اہلکار شہید ہو گئے یہ حملہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب ضلع میں بے یقینی صورتحال کی وجہ سے 15 لاکھ باشندوں کو روزمرہ کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ کئی سڑکیں بند ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایف سی اہلکار سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کے لئے تعینات تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ایف سی زخمی ہوئے، جنہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) ٹل منتقل کیا گیا۔بعدازاں پولیس نے بتایا کہ دونوں اہلکار جانبر نہ ہوسکے۔

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو …

  • دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائی کے لئے فنڈنگ کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا سی ٹی ڈی اہلکاروں کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ثبوت سامنے آگیا نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے 12 کلو سونا قبضے میں لے کر فروخت کر کے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا –

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے بارہ کلو سونا قبضے میں لے کر ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا ہمارے افسران نے ملزمان کو حراست میں لیا اور سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ کے انکشافات کے بعد تمام گروپ کی نشاندہی ہوئی، واقعے کی رپورٹ ضلع خیبر کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا