Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

    قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد بیرون ملک ٹور پر ایک سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہوا کرے گاپہلے مرحلے میں اسد شفیق کو آسٹریلیا کے بھجوانے کے انتطامات کیے جا رہے ہیں، وہ وہاں پر وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔

    اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پر ساتھی سلیکٹرز کو بھی اعتماد میں لیا کریں گے قومی سلیکٹر کپتان اور ہیڈکوچ کی بھی رائے لے کر سلیکشن کمیٹی سے شیئر کریں گے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی دورے کے اختتام پر اسد شفیق اپنی رپورٹ تیار کرکے ساتھی سلیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے-

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ آسٹریلیا کے لیے جیسن گلیسپی کو قومی ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہےوہ وائٹ بال ٹیم کے مستعفی ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کی جگہ اضافی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، گیری کرسٹن کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہےریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ جانے کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کے 7 ممبران روانہ ہوگئے ہیں آسٹریلیا روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں بلے باز بابر اعظم ، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور اسپنر فیصل اکرم شامل ہیں۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    قومی ٹیم کے ون ڈے اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابراعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، کامران غلام، محمد حسنین، عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عرفات منہاس، بابراعظم، حارث رؤف، حسیب اللہ خان، جہانداد خان، عباس آفریدی، عرفان خان، نسیم شاہ، عمیر یوسف، صاحبزادہ فرحان، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان شامل ہیں۔

    آسٹریلیا نے بھی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے،آسٹریلوی ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ،کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اوراسپینسر جانسن شامل ہیں۔

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

  • سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاج ،پتلے نذر آتش

    سلمان خان کے خلاف بشنوئی برادری کا احتجاج ،پتلے نذر آتش

    ممبئی: بشنوئی برادری نے جے پور میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کے پتلے نذر آتش کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج سلیم خان کے حالیہ بیان کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے اپنے بیٹے سلمان خان کو 1998 کے بلیک بک کیس میں بے گناہ قرار دیا تھا،سلیم خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کا بیٹا کبھی کسی جانور کو نقصان نہیں پہنچائے گا –

    بشنوئی برادری نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بشنوئی ہیں، ہم کسی کی عزت کو بغیر وجہ کے نقصان نہیں پہنچاتے سلیم خان کی باتیں غلط اور لوگوں کو گمراہ کرنے والی ہیں ہم کالے ہرن کیس میں انصاف کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔”

    بھارتی مندروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    سلمان خان اور سلیم خان کو حالیہ عرصے میں کئی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں، جن میں کچھ لارنس بشنوئی کی جانب سے تھیں اپریل میں ان کے رہائش گاہ پر فائرنگ کا واقعہ بھی پیش آیا، جس کے بعد سے حکومت نے خان فیملی کو اعلیٰ سطح کی سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا بعد ازاں سابق سیاسی شخصیت بابا صدیقی کے قتل کے بعد سلمان خان اور ان کے اہل خانہ کی سیکیورٹی میں زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے اس دوران معروف گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے سلمان خان کو مسلسل دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں، جس کے باعث سلمان خان نے عوامی تقریبات میں شرکت کم کر دی ہے۔

    بھارت،ایئر لائن کو دھمکیوں کے بعد 10 ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی

  • بھارتی  مندروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    بھارتی مندروں کو بھی بم سے اڑانے کی دھمکیاں

    نئی دہلی: بھارتی پروازوں اور ہوٹلوں کو بم کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد مندروں کو بھی دھمکیاں ملنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے تروپتی میں واقع اسکون مندر کو بم کی دھمکی موصول ہوئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا دھمکی ملنے کے بعد مندر کے آس پاس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔

    پولیس رپورٹس کے مطابق تروپتی کے اسکون مندر کو 27 اکتوبر کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں خبردار کیا گیا تھا کہ دہشت گرد مندر کو بم سے اڑا دیں گے،بم سے اڑانے کے پیغام نے قابل فہم طور پر شدید تشویش کو جنم دیا اور عقیدت مندوں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھا دیا گیا ہےتھریٹ الرٹ ملنے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں فوری طور پر بم سونگھنے والے کتوں کے ساتھ مندر پہنچیں انہوں نے احاطے کی اچھی طرح تلاشی لی لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد یا مشکوک اشیاء مندر کے ارد گرد سے برآمد نہیں ہوئی۔

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    قبل ازیں بھارتی شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو کے 10 ہوٹلوں کو ایک ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں ہوٹل انتظامیہ سے 46 لاکھ بھارتی روپے کا تاوان مانگا گیا اور تاوان کی عدم ادائیگی کی صورت میں ہوٹل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔

    خبر کے مطابق ای میل میں کہا گیا کہ ‘بم آپ کے ہوٹل میں ایک سیاہ رنگ کے بیگ کے اندر چھپا کر رکھے گئے ہیں، اگر مجھے 55 ہزار ڈالر (تقریباً 46 لاکھ بھارتی روپے) ادا نہ کئے گئے تو میں بم دھماکا کردوں گابم ناکارہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی صورت میں بم از خود پھٹ جائے گا ۔

    یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ دنوں مسافر جہازوں میں بھی بم ہونے کی جھوٹی اطلاعات دی گئی تھیں، 100 سے زائد مسافروں طیاروں میں ایل میلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے بم ہونے کی غلط خبریں موصول ہوئی تھیں۔

  • اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    اسماعیل ہانیہ اور یحیی سنوار کی شہادت کے بعد ہمارے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا،حماس

    دوحہ: فلسطین کی مزاحمتی حکمراں جماعت حماس کے کمانڈر یحیی سنوار کی شہادت کے بعد بھی حماس مجاہدین نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات کی تیاریاں جاری ہیں ایسے میں قطر میں مقیم ذرائع نے اسرائیلی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ میں حماس کے سینئر رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت کے بعد دوحہ میں مقیم اس کے عہدے داران میں یہ احساس پیدا ہوا ہے کہ ان کے پاس اب کھونے کے لیے کچھ نہیں بچا۔

    ذرائع نے وضاحت کی کہ یہ سوچ اور فکر یرغمالیوں کی رہائی کےلیے ہونے والے مذاکرات پر اثر انداز ہوگی اور حماس کے نقطہ نظر پر گہرے اثرات مرتب کرے گی، کیونکہ وہ تاحال قیدیوں کو چھوڑنے کےلیے اپنی شرائط پر ڈٹے رہنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جن میں سے اولین شرط غزہ میں مستقل جنگ بندی ہے۔

    یحییٰ سنوار کی وصیت اور تنظیم کیلئے ہدایات نامہ منظر عام پر آگیا

    ذرائع نے بتایا کہ دوحہ میں ہونے والی بات چیت کے بعد جو بھی نکات طے پائیں گے ان پر غزہ میں فوجی کونسل سے مشاورت کی جائے گی جو اگلے اقدامات کیلئے اپنے نمائندوں کی رہنمائی کرے گی، دوحہ اور غزہ کے درمیان رابطوں میں پیچیدگی کی وجہ سے مشاورتی عمل میں کئی دن بھی لگ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مجاہدین نے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا تھا جس میں 1200 اسرائیلی مارے گئے اور 250 افراد کو قیدی بنالیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ کی 16 تاریخ کو حماس کے سربراہ یحییٰ السنوار غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ لڑتے ہوئے شہید ہوچکے ہیں۔

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

  • جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے  وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا، اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے جبکہ ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔

    واضح رہے کہ گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے،معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں، گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا-

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل …

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے،گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

  • پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    لاہور: پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں، تعیناتی کے وقت گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، گیری کرسٹن کو سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیاتھا اسکواڈسلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈےکپ کےدوران ہوم روک کیا تھا، گیری کرسٹن نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیےاسکواڈ پر بھی ہوم ورک کر لیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے،گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کے درمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا بنا، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دے رہے تھے اور اسپورٹ اسٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

    گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کھلاڑیوں سے متعلق مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں، گیری کرسٹن، جیسن گلسپی بابراعظم کو آرام کروانے کے حق میں نہیں تھے، دورہ زمبابوے کے لیے گیری کرسٹن کی تجویز میں بابراعظم اسکواڈ کا حصہ تھے، گیری کرسٹن سمجھتے ہیں دورہ جنوبی افریقا سے قبل بابراعظم کو زمبابوے میں کھیلناچاہیے۔

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل …

  • آئی ایم ایف پیکج کے بعد   ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    آئی ایم ایف پیکج کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملنے کا امکان

    اسلام آ باد: آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالرز کا نیا قرض پروگرام ملنے کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)سے بھی فنڈز کی راہ ہموار ہوگئی۔

    باغی ٹی وی :حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 2 ارب 75 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان ہے، فنڈز 4 سالوں کے لیے بجٹ سپورٹ کی مد میں فراہم کیے جائیں گے پاکستان کو رواں مالی سال ایشیائی ترقیاتی بینک سے 80 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ کی مد میں ملنے کا امکان ہے جبکہ اگلے تین مالی سال کے دوران پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے سالانہ 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ ملنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مالی سال 2025۔26 سے لیکر مالی سال 2027۔28 تک پاکستان کو ایشیائی ترقیاتی بینک سے ہر سال 65 کروڑ ڈالرز بجٹ سپورٹ میں ملنے کی توقع ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے نئے قرض پروگرام کے بعد دیگر عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے جس سے آنے والے سالوں میں پاکستان کو بہتر فنانسنگ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔

  • پی ٹی آئی کا ’’جو ڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی کا ’’جو ڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے باضابطہ طور پر ’’جوڈیشل کمیشن آف پاکستان‘‘ کا حصہ بننے کا فیصلہ کر لیا –

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے لیے حزبِ اختلاف کی جانب سے دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 13 اراکین پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داریوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جوڈیشیل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹس اور فیڈرل شریعت کورٹ میں ججز کی تقرریاں کرے گا جبکہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کی کارکردگی پر نگاہ رکھے گا اور ان کی سالانہ کارکردگی رپورٹ مرتب کرے گا۔

    جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کے لیے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے، یہی جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں بینچز بھی قائم کرے گا جوڈیشل کمیشن کے اراکین کی ایک تہائی تعداد کمیشن کا اجلاس طلب کر سکتی ہے، 13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔

    سیاسی کمیٹی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کرلی گئی، سیاسی کمیٹی کے اس فیصلے کو توثیق کے لیے کور کمیٹی اور حتمی منظوری کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو پیش کیا جائے گا۔

    کمیشن میں حزبِ اختلاف کی نمائندگی کے لیے مجوّزہ دو ناموں کے بانی چیئرمین پی ٹی آٗی عمران خان سے باضابطہ منظوری کے بعد اعلان پر مکمل اتفاق کیا گیا، اجلاس میں 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی کے دوٹوک اور اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص نے کہا کہ پی ٹی آئی لیگل کمیٹی کے سربراہ سلمان اکرم ہیں، وہ کسے لیگل ٹیم میں رکھتے ہیں، کس کو نہیں رکھتے، اس پر کسی کو کیا اعتراض ہے؟ہ فیصل چوہدری قابل احترام ہیں مگر انہیں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کسی کیس میں وکیل نہیں رکھا گیا، بانی پی ٹی آئی کہہ چکے ہیں کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی سیاست میں شامل نہیں ہوگا۔

  • علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    علی خامنہ ای کا عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ بنتے ہی ایک دن بعد معطل

    ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر عبرانی زبان کا اکاؤنٹ کھولا گیا جسے ایک دن بعد معطل کر دیا گیا۔مذکورہ اکاؤنٹ اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں کھولا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : اس اکاؤنٹ پر خامنہ ای نے ایران پر حالیہ اسرائیلی حملے کا بدلہ لینے کی دھمکی دیتے ہوئے لکھا کہ صیہونی حکومت نے غلطی کی، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کے پاس کس قسم کی طاقت، صلاحیت، اور کیا ارادہ ہے۔

    انہوں نے عبرانی زبان میں لکھا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے دو روز قبل کیے گئے حملے کو نظر انداز یا بڑھا چڑھا کر پیش نہیں کیا جانا چاہیے، صہیونی ریاست ایران کے بارے میں غلط اندازے لگا رہی ہے، وہ ایران کو نہیں جانتے، کیونکہ وہ تہران کی قابلیت، صلاحیت اور اس کے لوگوں کے عزم کو ٹھیک طرح سمجھے ہی نہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ انہیں اس بارے میں اچھی طرح سمجھا دیا جائے۔

    خامنہ ای نے اس اکاؤنٹ کو اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کے جواب میں کھولا تھا، جس میں اسرائیل نے تہران اور آس پاس کے فوجی مقامات کو نشانہ بنایا۔

    معطل ہونے کے بعد اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا کہ یہ ایکس کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر بند کیا گیا ہے، تاہم، خامنہ ای کا مرکزی اکاؤنٹ اب بھی فعال ہے، جہاں وہ انگریزی اور عربی میں بھی پوسٹس کرتے ہیں۔

    دوسری جانب نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای شدید بیماری میں مبتلا ہیں، جس کے بعد ان کی جانشینی کے حوالے سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں امنہ ای کے دوسرے بیٹے، مجتبیٰ خامنہ ای، کو ممکنہ طور پر جانشین مقرر کیا جا سکتا ہے۔

    نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اہم عسکری تنظیم پاسداران انقلاب کور کو سپریم لیڈر کے جانشین کے تقرر کے عمل میں مشاورتی کردار حاصل ہےیہ بھی ممکن ہے کہ سپریم لیڈر کے جانشین کے معاملے پر پاسداران انقلاب کی رائے کو اہمیت دی جائے ایران میں پاسداران انقلاب ایک مضبوط ادارے کی حیثیت رکھتا ہے-

    رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار کی تیاری کے قریب پہنچ چکا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کی جانب سے یورینیم کی مطلوبہ مقدار کو افزودہ کرنے کا عمل مکمل ہونے کے قریب ہے، جس سے ایران کو چند ہفتوں میں بم بنانے کی صلا حیت حاصل ہو سکتی ہے اس پیشرفت کے باعث عالمی سطح پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے اور مختلف ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں –

  • پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد  گرفتار

    پنجاب میں اینٹی اسموگ کارروائیاں، فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد گرفتار

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول فصلوں کی باقیات نذر آتش کرنے والے 17 افراد کو گرفتار کرکے 20 لاکھ روپے کے جرمانے کردئیے۔

    باغی ٹی وی: محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق زہریلا دھواں دینے والی 234 گاڑیوں کے چالان ہوئے، 72 بند کردی گئیں جبکہ ایسی گاڑیوں پر 5 لاکھ روپے کے جرمانے بھی ہوئےلیہ میں زگ زیگ پر منتقل نہ ہونے والے 6، شیخوپورہ میں ایک راولپنڈی میں 4 بھٹے گرادیئے گئے۔

    سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہری اسموگ زدہ کسی بھی سرگرمی کی 1373 پر فوری اطلاع دیں، ان کی اطلاع پر کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی معاون برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے V۔ 20 ممالک کوکلائمیٹ ایکشن ڈیٹابینک قائم کرنے کی تجویز دی ہے،رومینہ خورشید عالم نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار خطوں سے تعلق رکھنے والے 70 ممالک پر مشتمل تنظیم وی ٹوئنٹی (V20) کے اعلی سطح کے اجلاس میں شرکت کی۔

    افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ ڈیٹا بینک کا قیام واقعی ماحولیاتی خطرات، اقتصادی نقصانات اور وی ٹوئنٹی گروپ کے رکن ممالک کی مالیاتی لچک پیدا کرنے کی ضروریات کے اعداد و شمار کو یکجا کرنے کیلئے ایک اہم اقدام ہوگا، انہوں نے وی ٹوئنٹی گروپ کے درمیان علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

    رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ جامع آب و ہوا کے اعداد و شمار تک رسائی سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں بشمول ایشیائی ترقیاتی بینک، ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ قرضوں کے بدلے فطرت کے تبادلے، قرضوں میں ریلیف یا مالی سال کے خاتمے کے لیے تنظیم نو کے لیے بہتر طریقے سے بات چیت کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا