Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    اسرائیل: فلسطینی حملہ آور نے ٹرک سے درجنوں افراد کو کچل دیا، کئی کی حالت تشویشناک

    تل ابیب: وسطی تل ابیب میں ایک بس اسٹاپ پر تیز رفتار ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا جس میں 35 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق گلیلوٹ ملٹری بیس کے قریب ایک بس اسٹاپ پر میوزیم کے دورے کے بعد بس سے مسافر اتر رہے تھے جنھیں ٹرک نے کچل دیا زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بزرگ شہری شامل ہیں، وہاں موجود ایک مسلح شہری نے گولی مار کر ٹرک ڈرائیور کو قتل کر دیا،سکیورٹی حکام اس واقعے کو ایک دہشتگرد حملے کے طور پر دیکھ رہے ہیں –

    پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس واقعے میں 24 زخمیوں کا علم ہے تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہے زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاحال ٹرک ڈرائیور کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم حلیے سے وہ فلسطینی شہری لگ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ ایک فلسطینی نوجوان نے مرکزی ہائی وے پر فائرنگ کرکے ایک پولیس افسر کو ہلاک اور 4 شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔

  • پشاور:  ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور: ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آپریشن میں زیادہ پانی کے استعمال سے بلڈنگ کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

    معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمپر میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے آگ بجھانے میں زیادہ وقت لگا لیکن اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کریں گے۔

    فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اندازے کے مطابق فیکٹری کا 80 فیصد حصہ راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا تاہم مجموعی نقصان کا تخمینہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

  • سیکیورٹی فورسز  کی کارروائی:  مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: مستونگ سے دہشت گرد اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار

    اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے ضلع مستونگ سے ایک دہشت گرد کو اسلحہ اور آلات سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق 25 اور 26 اکتوبر کی رات کو دہشت گردوں نے اسپلانجی بازار میں 2 افراد کو شہید کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا،آپریشن کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز نے ایک دہشت گرد کو اسلحہ، گولہ بارود اور ایک دوربین سمیت گرفتار کرلیا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان کے گاؤں میران شاہ سے نامعلوم مسلح افراد نے آئل اور گیس کمپنی کے 3 ملازمین کو اغوا کر لیا۔

    سرکاری ذرائع کے مطابق تینوں مغوی ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کے ملازمین ہیں، مغویوں کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا گیا ہے،مغویوں میں حضرت جابر، صادر اللہ اور گل زادین شامل ہیں۔

    علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سرکاری ملازمین کو سیکورٹی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم سرکاری ملازمین کے اغوا کی پلاننگ کررہی ہے، اس لئے سرکاری ملازمین غیرضروری سفر نہ کریں اور سفر کے لیے ایک ہی راستہ بار بار استعمال نہ کریں، نہ ہی اپنے سفری شیڈول کو کسی کے ساتھ شیئر کریں۔

  • عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے،شرجیل میمن

    عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے،شرجیل میمن

    کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے۔

    باغی ٹی وی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے ییلو لائن بی آر ٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں 100 ارب روپے کی لاگت سے ییلو لائن بی آر ٹی بنانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ جام صادق پل کے ساتھ دوسرا پل 18 ماہ میں مکمل ہوجائے گا، سندھ حکومت شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہے، شہریوں کے لیے صرف ایک منصوبے پر 100 ارب خرچ کررہے ہیں، پیپلزپارٹی سندھ کی عوام کی خدمت کررہی ہے، ییلو لائن بی آرٹی منصوبہ 21 کلو میٹر پر محیط ہے،ساتھ ہی کراچی میں مزید الیکٹرک بسیں لانے کا بھی اعلان کیا۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایک بات تو واضح ہے کہ عمران خان کے لیے اسرائیلی لابی سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے، جس میں گولڈ اسمتھ فیملی کا خصوصی کردار ہے، اس وقت امریکا میں بھی گولڈ اسمتھ لابی سرگرم عمل ہے، حال ہی میں امریکی قانون دانوں نے عمران خان کے حق میں دستخط کیے ہیں اور وہ عمران خان کے حق میں قرار داد لانا چاہ رہے ہیں۔

    فواد چوہدری اورروؤف حسن کے درمیان سوشل میڈیا پر سرد جنگ،گالم گلوچ کا تبادلہ

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی عمران خان ہیں جو کہا کرتے تھے کہ ہم کوئی غلام ہیں، غیرملکی مداخلت نامنظور، بقول ان کے انہیں سازش کے تحت نکالا گیا اور جن ممالک پر وہ سازش کا الزام عائد کرتے تھے آج پی ٹی آئی کی قیادت انہی ممالک کے پیروں پر گری ہوئی ہے، ان کے لابسٹ اور یہودی لابی آج انہی ممالک کے پیروں پرگری ہوئی ہے کہ عمران خان اور اس کی فیملی کو ریلیف دیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ لابیز عمران خان کو ریلیف دلوانے کے لیے کام کررہی ہیں، عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں پر پابندی بھی ختم ہوگئی ہے اور یہ لگ رہا ہے کہ عمران خان کو ریلیف دیا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ملنے والے ریلیف کے پیچھے ان کی سابقہ اہلیہ اور سابقہ سالے زیک گولڈ اسمتھ کا ہاتھ ہے، جو پوری دنیا میں یہ لابنگ کررہے ہیں کہ جیسے وہ بہت بڑا قومی ہیرو تھا جس کے ساتھ کوئی ظلم ہوا ہے، حالانکہ قطعاً ایسا نہیں ہے۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی:پروازیں متبادل، طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور

    شرجیل میمن نے مزید کہاکہ جو اسرائیل آج فلسطین، لبنان اور ایران پر حملے کررہا ہے، وہی اسرائیل آج عمران خان کو بچانے کے لیے محنت کررہا ہے، ان ساری چیزوں کا پس منظر دیکھا جائے تو ڈاکٹر اسرار احمد کا وہ خطاب صحیح ثابت ہورہا ہے کہ عمران خان اسرائیلی لابی کی جانب سے ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جو اسرائیل فلسطین، لبنان اور ایران میں حملے اور نسل کشی کررہا ہے، انسانوں کے وجود کو ختم کررہا ہے، اسے کہیں انسانی حقوق کی پامالی نظر نہیں آتی لیکن عمران خان کی گرفتاری پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں اسرائیل کا نمائندہ کہتا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق پامال ہورہے ہیں، اگر عمران خان کی گرفتاری پر اسرائیل کی چیخیں نکل رہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ ان کا پودا ہے ، یہ ان کا بے بی ہے، یہ ان کی پروڈکٹ ہے، یہ پاکستان میں ان کا پیدا کیا ہوا فتنہ ہے، کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ پاکستان کو شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی طاقت بنایا ہوا ہے اس لیے اس سے ایسے نہیں لڑا جاسکتا۔

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے …

    شرجیل میمن نے کہا کہ اسرائیل کو پتہ ہے کہ پاکستان سے لڑنے کے لیے یہاں پر فتنہ اور فساد ہونا چاہیے، یہاں ایسا پودا اگایا جائے جو ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرے، اس لیے عمران خان کو لانچ کیا گیا عمران خان پاکستان کے خلاف اسرائیل کا ایٹمی ہتھیار ہے جو اس وقت گرفت میں ہے اور اس کو ریلیف دینا اسرائیلی مقاصد کو پورا کرنے کے مترادف ہے۔

    اس سوال پر کہ اگر عمران خان کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہے تو 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے پی ٹی آئی سے بات چیت کیوں کی گئی؟ جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ پی ٹی آئی کا اسرائیل سے گٹھ جوڑ ہے، مجھے پتہ ہے کہ بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر یہ نہیں جانتے ہوں گے کیونکہ خفیہ ایجنٹ کسی کو یہ نہیں بتاتے کہ میں کس کے لیے کام کررہا ہوں، میں پوری پی ٹی آئی کو برا بھلا نہیں کہوں گا، پی ٹی آئی کے ورکر تو معصوم ہیں۔

    یوم سیاہ کشمیر :وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات

  • محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، سلیکٹرز نے بڑی محنت کی، بابر اعظم نے خود کہا کہ بیٹنگ میں بہتری کے لئے وہ مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے، بابر اعظم پاکستان کا اثاثہ ہے، ایسے کھلاڑی بار بار نہیں آتے،ہ سب مینٹور اور سلیکٹرز کی رائے تھی کہ رضوان کو کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا جائے، ینگ ٹیلنٹ اور ڈومیسٹک کرکڑز کو عزت دینا ہو گی-

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی دو سو سے چار سو کرکٹرز کی کھیپ پر ہماری ساری توجہ ہونی چاہیے، جو سپورٹ چاہیے وہ ہم دیں گے، آخری دو ٹیسٹ میں عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز اور ٹیم نے بڑی محنت کی، امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مجھے امید ہے کہ موجودہ کمبی نیشن بہترین رزلٹ دے گا، ٹیم کے تمام گیارہ کھلاڑیوں کو کپتان نہیں بنا سکتے، کسی کھلاڑی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اگر سلیکٹرز نہ کھلائیں تو وہ اس کے خلاف ہوجائے۔

    پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کا وائٹ بال میں مستقبل روشن ہے، کوئی بھی کرکٹ ہو، وائٹ بال میں فٹنس اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس طرح گراؤنڈ اسٹاف نے ملتان اور پنڈی میں محنت کی، نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

    کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ٹینلٹ کو عالمی سطح پر لے کر جانا اولین ہدف ہے، ہمارا فوکس لانگ ٹرم پر ہے، کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہو گی، نتائج اللہ پر چھوڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا گروپ ہے، یہ جانتا ہوں میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم کے سارے 15کھلاڑی میرے کپتان ہیں۔

  • پی آئی اے کے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث، معطل اور شوکاز نوٹس جاری

    پی آئی اے کے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث، معطل اور شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: پی آئی اے کے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث، معطل اور شوکاز نوٹس جاری

    باغی ٹی وی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے اپنے سینئر فلائٹ اسٹیورڈ فیصل عبدالمجید پنہور کو مبینہ طور پر موبائل فونز اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ فیصل پر الزام ہے کہ 24 اکتوبر 2024 کو ٹورنٹو سے اسلام آباد آنے والی پرواز PK782 پر ان کے جسم سے چھپائے گئے 16 موبائل فونز برآمد ہوئے، جنہیں کسٹم حکام نے ضبط کر لیا۔

    پی آئی اے کی انتظامیہ اور ڈسپلنری ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس میں فیصل عبدالمجید پر ادارے کے قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہیں کمپنی کی مراعات کا غلط استعمال، اسمگلنگ میں ملوث ہونے اور کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزامات کا سامنا ہے۔
    pak
    پی آئی اے نے فیصل عبدالمجید کو تین دن کے اندر تحریری جواب دینے کا حکم دیا ہے، جس میں انہیں وضاحت کرنی ہوگی کہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں جواب نہ دینے کی صورت میں الزامات کو درست سمجھا جائے گا اور فیصل کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    یہ نوٹس پی آئی اے کی جنرل مینیجر ایڈمن اینڈ ڈسپلن، تنزیلہ طاہرین کی جانب سے جاری کیا گیا ہے اور اس کی کاپی ایچ آر مینجمنٹ اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بھی بھیجی گئی ہے۔ پی آئی اے نے اپنے ملازمین کے لئے واضح پیغام دیا ہے کہ ادارے کے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    چوہدری شجاعت کا پارٹی کو ملک بھر میں متحرک کرنے کا فیصلہ

    مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر محمد امجد کو پارٹی کا چیف آرگنائزر مقرر کر دیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر امجد کو ہدایت کی ہے کہ ناراض ساتھیوں کو منا کر ملک گیر تنظیم سازی کریں، ونگز کو متحرک بنایا جاِئے اور بیرون ممالک میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے،سیاسی استحکام کے لیے دوسری جماعتوں سے رابطے بہتر بنائے جائیں، ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کے بھی آپس میں قریبی روابط ہونے چاہئیں، روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی۔

    صدر ق لیگ نے کہا کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ قریبی روابط ہونے چاہئیں کیونکہ روابط سے سیاسی استحکام میں مدد ملے گی، سیاسی ڈائیلاگ ہی ملکی مسائل کا حل ہے پائیدار معاشی ترقی سیاسی استحکام سے وابستہ ہے اور سیاسی جماعتیں استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    مشرق وسطی میں کشیدگی:پروازیں متبادل، طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور

    ڈاکٹر محمد امجد کا کہنا تھا کہ چیف آرگنائزر تقرری اور چوہدری شجاعت حسین کا اعتماد میرے لیے اعزاز ہے، چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین کا بھی شکرگزار ہوں، کوشش ہے میں چوہدری شجاعت حسین کے اعتماد پر پورا اتروں، چوہدری شجاعت حسین کے نظریہ اور رواداری کے پیغام کو ہر پاکستانی تک پہنچانا ہے۔

    فواد چوہدری اورروؤف حسن کے درمیان سوشل میڈیا پر سرد جنگ،گالم گلوچ کا تبادلہ

  • نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    پونے: بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھرمچل سینٹنر کا شکار بننے کے بعد ویرات کوہلی اپنی مایوسی اور غصے پر قابو نہ پا سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے …

  • ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو 50 اوورز کے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

    بلاول بھٹو ،شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے

    اعلامیے کے مطابق پی سی بی اپنے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 3 ماہ میں اپنی دوسری ہوم سیریز کھیلے گی اگست میں بنگلادیش اے نے اسلام آباد میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی تھی، اس سال ہوم سیریز کے علاوہ پاکستان شاہینز نے ڈارون آسٹریلیا میں بنگلادیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے علاوہ دو ون ڈے میچز اور پھر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • بلاول بھٹو  اور شہباز شریف کا جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلنے کا عزم

    بلاول بھٹو اور شہباز شریف کا جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلنے کا عزم

    اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو وزیر اعظم سے ممکنہ طور پر 27ویں آئینی ترمیم پر بات کریں گے، بلال بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی ہمراہ ہیں، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی ماڈل ٹاؤن میں موجود ہیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دے دیا ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے، غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کے لیے چھبیسویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔

    اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ تمام اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اعشاریہ مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی ہوتی نظر آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 26ویں آئینی ترمیم بھی منظور کروئی تھی جس پر جے یو آئی کے علاوہ بقیہ اپوزیشن جماعتوں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    قبل ازیں ایوان صدر میں صدر آصف زرداری سے وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق ملاقات نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تقریب کے موقع پر ہوئی، ملاقات میں ملکی مجموعی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں ملک کی امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اورسیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی ترقی کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، ملاقات میں پاکستان میں ایس سی او کانفرنس کے انعقادکا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند پیشرفت قرار دیا گیا،ملاقات آدھا گھنٹہ جاری رہی۔