Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی –

    باغی ٹی وی : لاہور کے مقامی ہوٹل میں کالجوں، یونیورسٹیوں کی طالبات، مختلف طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ خواتین کے کل پاکستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، یہ فیک نیوز کو فیک کہتے ہیں تو عوام نہیں مانتے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، یقین سے کہتا ہوں کہ ترمیم آج نہیں تو کل واپس ہو جائے گی، وکلا اس کے خلاف ہیں اور جماعت اسلامی بھی عدالت جائے گی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں 77برسوں سے معیاری تعلیم دستیاب نہیں، دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں پاکستان کی ایک جامعہ بھی شامل نہیں، پونے دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صرف 19لاکھ نوجوان یونیورسٹیوں میں موجود ہیں جوعمر کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا …

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پرائمری سطح پر ڈھائی لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ڈھنگ کی تعلیم میسر نہیں، حکومت پنجاب مزید 14ہزار اسکولوں سے جان چھڑا کر انہیں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، چاروں صوبوں کی مجموعی تعلمی بجٹ دو ہزار ارب ہے، اس کے باوجود بھی یہ عوام کو تعلیم نہیں دے رہے ہیں جماعت اسلامی ملک میں ایک نصاب، ایک نظام کے تحت تعلیم چاہتی ہے، حکمرانوں نے تعلیم تجارت بنا دی ہے، عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ معیاری تعلیم ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں دستیاب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال صحت اور امن کی ہے، مجموعی طور پر مایوسی کی فضا قائم ہے، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ حالات سے تنگ ہو کر ملک نہ چھوڑیں، یہ مسائل کا حل نہیں، منظم جدوجہد کریں، ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے اور ہمیں مل کر اس طبقے سے جان چھڑانی ہے جو بیوروکریسی اور جاگیرداروں کی صورت میں وسائل پر مسلط ہے۔

    پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ ٹیکس بھی نہیں دیتے، یہ آئی پی پیز، شوگر، ادویات، آٹا، گندم مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں ہر حکمران پارٹی میں موجود اور نظام میں سرایت کر چکے ہیں، یہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں کرنا چاہتے، یہ بلدیاتی نظام اور اسٹوڈنٹس یونین کو بحال نہیں کرتے. شخصیت نہیں پوری پارٹی بہترہونی چاہیے اور یہ صرف جماعت اسلامی کی صورت میں موجود ہے، نوجوان اندھی تقلید نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں بلکہ عوام کی تائید سے حکومت میں آنا چاہتے ہیں، ہم چور دروازے سے نقب نہیں لگانا چاہتے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے فارم 47سے متعلق بیانیہ پر کمپرومائز کر لیا، وہ اب نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسی نظام کے تحت نئے الیکشن ہی ہو جائیں تو کیا حاصل ہوگا۔

    ڈیرہ غازی خان: کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کا ایکشن، "کالی” قرار دی گئی خاتون بازیاب

    امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں خواتین کے بے شمار مسائل ہیں، انھیں وراثت میں حق نہیں ملتا، ہراسمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے ایشو ہیں، زینب زیادتی کیس کے موقع پرمطالبہ کیا تھا مجرم کو سرعام پھانسی دیں، اس وقت سبھی پارٹیوں نے مل کر مخالفت کی بدقسمتی سے ہمارے یہاں اسٹیبلشمنٹ اور اشرافیہ اپنے آپ کو ریاست سمجھتی ہے، اسلامی نظام قائم ہو گا تو عوام کی رائے اور عدل کی بنیاد پر ہوگا۔

    تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید، ناظمہ ضلع لاہور عظمیٰ عمران بھی موجود تھیں، جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کے زیراہتمام سیشن میں ملک بھر سے خواتین نے آن لائن بھی شرکت کی۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان

    لاہور: محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا امکان ظاہر کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کےمطابق اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ اور ہلکی دھندکا امکان ہے مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ بعداز دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، دیر، سوات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے درجہ حرارت معمول سے03 سے 05 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،کمشیر ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں کراچی میں موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور زیریں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور خشک رہےگا کراچی میں آئندہ 3 روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے جب کہ دن کے پہلے نصف حصہ میں شمال مغرب  سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے سجاول، ٹھٹھہ، حیدر آباد، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں بھی گرمی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کیا ہے جس دوران زیریں سندھ میں آئندہ 3 روز درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے، آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ٹنڈوجام، حیدرآباد، لسبیلہ، شہید بینظیر آباد 42، چھور اور میرپورخاص میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

  • پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

    پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

    واشنگٹن:پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے۔

    باغی ٹی وی: امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 19 اور 20 اکتوبر کو منعقدہ عالمی مقابلے میں عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا، مقابلے میں 42 ممالک سے باڈی بلڈرز شریک تھے، عبدالمجید نے اوپن ماسٹرز اور سپر ایکسٹریم کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پروفیشنل باڈی بلڈر بننے کا پرو کارڈ حاصل کیا۔

    عبدالمجید 2014 میں مسٹر کراچی اور 2020 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں، دبئی میں مقیم عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 42 ممالک کے حریفوں کے درمیان دو گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں، پرو کارڈ حاصل کرنا ہر تن ساز کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے چھ ماہ سے سخت محنت کر رہا تھا مجھے ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے پاکستان کی نمائندگی کر نے میں مدد ملی۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

    دوسری جانب پاکستان کے رمیز ابراہیم خان نے مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت لیاامریکا میں ہونے والے مسٹر یونیورس 2024ء باڈی بلڈنگ مقابلوں میں انہوں نے مینز فزیک کیٹیگری میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے،علاوہ ازیں رمیز ابراہیم نے پرو کارڈ کے ساتھ پروفیشنل ایتھلیٹ کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رمیز ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے میں 44 ممالک کے تن سازوں نے حصہ لیا اور امریکا میں 44 ممالک کے ساتھ مقابلہ کرنا آسان نہیں تھا، گھر والوں اور قوم کی دعائیں ساتھ تھیں، پاکستان کا نام روشن کرنے پر فخر ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

  • محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ، اس دوران قومی ٹیم کے مستقبل کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے بھی محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کی گئی،محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    قومی ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹر ل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

  • قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں مڈل ٹیمپل میں  تقریب منعقد

    قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں مڈل ٹیمپل میں تقریب منعقد

    اسلام آباد: سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ برطانیہ کی قدیم ترین قانونی درسگاہ مڈل ٹیمپل میں ان کے اعزاز منعقدہ تقریب میں شرکت کیلئے بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : قاضی فائز عیسیٰ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ پاکستان کی پہلی شخصیت ہیں جنہیں مڈل ٹیمپل میں بطور بینچر منتخب کیا گیا، سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اس سال مئی میں تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی ، قاضی فائز عیسیٰ نے اسی عظیم قانونی درس گاہ سے قانون کی تعلیم حاصل کی تھی اور ان کے والد قاضی عیسیٰ بھی مڈل ٹیمپل کے گریجویٹ تھے۔

    قاضی فائز عیسیٰ نے مڈل ٹیمپل کی انتظامیہ کو لکھا تھا کہ وہ 25 اکتوبر کو اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد ہی شرکت کر سکتے ہیں جس پر ان کے اعزاز میں تقریب کی تاریخ 29 اکتوبر مقرر کی گئی۔

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

    مڈل ٹیمپل (Middle Temple) لندن کی چار تاریخی اور معتبر قانونی اداروں میں سے ایک ہے جنہیں Inns of Court کہا جاتا ہے ان اداروں میں قانون کے طلبہ کو تربیت دی جاتی ہے اور وکالت میں داخلہ کیلئے لائسنس دیا جاتا ہے، مڈل ٹیمپل کی بنیاد 14ویں صدی میں رکھی گئی تھی، اور یہ صدیوں سےبرطانوی قانونی نظام کے مرکز میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    یہ ادارہ وکلا کو بار میں شمولیت کیلئے تربیت اور لائسنس فراہم کرتا ہے،اس کے ممبران میں نہ صرف برطانوی بلکہ عالمی سطح پر کئی اہم قانونی شخصیات شامل رہی ہیں، مڈل ٹیمپل کےگریجویٹس میں سر تھامس مور،ایڈمنڈ برک اور مہاتما گاندھی جیسی اہم شخصیات شامل ہیں، مڈل ٹیمپل میں تعلیمی نظام انتہائی سخت اور معیار میں اعلیٰ ہوتا ہے، یہ اپنے طلبہ کو قانونی مہارتوں کے علاوہ عدالتی معاملات کی عملی تربیت بھی فراہم کرتا ہے جس سے وہ پیشہ وارانہ دنیا میں کامیابی سے قدم رکھ سکیں۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

  • عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں ، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گےجن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان دو مہم شروع کریں گے، عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے، اگر لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سےبری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمدعباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

  • رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئیر رہنما اور وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی و قومی امور رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادی ہیں۔

    باغی ٹی وی: رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ ہم 27ویں ترمیم لا رہے ہیں، جس میں ملٹری کورٹس بنانے کی بھی بات ہوگی، وز یر اعظم شہباز شریف نے اتحادی سیاسی جماعتوں سے وعدہ کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم لائی جائے گی، اس میں سندھ میں بلدیاتی نظا م میں فنڈز کی ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے چیزیں شامل ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے جو وفاق صوبے کو بلدیاتی فنڈز دیتا ہے وہ ڈسٹرکٹ میں ڈائریکٹ منتقل ہو، کیونکہ جب وفاق صوبوں کو یہ فنڈز دیتا ہے تو یہ فنڈز نچلی سطح تک نہیں پہنچتے ملٹری کورٹس پر گفتگو ہوچکی ہے ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا جیسے مخصوص علاقوں میں ملٹری کورٹس قائم کی جائیں، وہاں ملٹری کورٹس بننی چاہئیں کیونکہ وہاں پر سویلینز جاتے نہیں ہیں، ملٹری کورٹس میں عمران خان کے کیسز نہیں جائیں گے، ایسا کچھ نہیں ہوگا، اس طرح ہونا بھی نہیں چاہیے۔

    رانا ثناء اللہ نے قاضی فائز عیسیٰ کو چیف الیکشن کمشنر بنائے جانے کی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آئینی بینچ کا حصہ ریٹائرڈ ججز نہیں بنیں گے۔

    سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

  • زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا-
    باغی ٹی وی: اس حوالے سے زین قریشی کا کہنا ہے کہ آزاد اور شفاف انکوائری کیلئے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، پی ٹی آئی کاحصہ تھا اور رہوں گا، شوکاز نوٹس کا باضابطہ طور پر جواب دے دیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے زین قریشی سمیت 4 اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کئے تھےپی ٹی آئی نے جن چار اراکین قومی اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کیے ان میں زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد حسین، ریاض فتیانہ شامل ہیں، چاروں ارکان اسمبلی سے 7 روز میں وضاحت طلب کی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کی طرف سے شوکاز نوٹسز جاری کیے –

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    تحریک انصاف کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے اپنے سینیٹرز اور ایم این ایز کو کسی بھی بل کی حمایت اور ووٹ نہ کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں، ارکان اسمبلی اور سینیٹر کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ محفوظ اور نامزد مقام پر رہیں معتبر ثبوت اور قابل اعتماد ذرائع سے بیانات ہیں کہ آپ کا مکمل ارادہ تھا کہ آپ ضرورت پڑنے پر پارٹی سے منحرف ہو جائیں گے، آپ کو یہ شوکاز نوٹس دیا جاتا ہے کہ آپ اس نوٹس کے موصول ہونے کے سات دنوں کے اندر جواب دیں، نوٹس کا جواب دینے میں ناکام رہے تو یہ سمجھا جائے گا کہ آپ کے پاس اپنی صفائی میں کہنے کے لیے کچھ نہیں، نوٹس کا جواب نہ آنے کی صورت میں آپ کے خلاف مزید نوٹس کے بغیر پارٹی سے نکالنے کی کارروائی کی جائے گی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے پارٹی سے غداری کی ہے ان کا مستقبل وہی ہوگا جو ایک غدار کا ہونا چاہیئے، ایسے لوگوں کو اسمبلی سے بھی ہٹائیں گے اور پارٹی سے بھی فارغ کریں گے، جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں ہوا بلکہ آپ کے ساتھ ہوا آپ کے بچوں کے ساتھ ہوا، پوری قوم کے ساتھ واردات ہوئی ، ہم محکوم ہو گئے ہیں اب ہمارے پاس دفاع کے لیے کچھ نہیں، ہمارا حق ہم سے چھینا گیا، انگریز کے دور میں ایسا وقت نہیں دیکھا، اس ترمیم کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

    قبل ازیں 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آ یا تھا ایکس پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ ’میرے خلاف جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، میں مکمل طور پر مذمت کرتا ہوں اور اپنے حلقے اور پی ٹی آئی قیادت کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ میں کبھی سوچ نہیں سکتا کہ آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دوں گا،اگر کوئی ثابت کردے کہ میں قومی اسمبلی کے قریب سے بھی گزارا تو رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑ دوں گا میں والد کے کہنے پر روپوش ہو تھا، میں ہمیشہ پارٹی پالیسی کا پابند رہا ہوں۔

    سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

  • سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

    سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔

    چیف جسٹس نے لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط کردی ہے،کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی جبکہ لائیو اسٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    ذرائع کے مطابق لائیو اسٹریمنگ سروس کے تحت اوور سیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہ راست دیکھ سکیں گے، لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے،اس ضمن میں لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔

    واضح رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے، جو سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے دور میں شروع کی گئی تھی۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ آج جسٹس یحیی آفریدی نے چیف جسٹس کا حلف اٹھایا ہے چیف جسٹس یحی آفریدی حلف اٹھانے کے بعد سپریم کورٹ پہنچے،چیف جسٹس یحیی آفریدی کو سپریم کورٹ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ سلیم نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا،جسٹس یحیی آفریدی نے چیف جسٹس چیمبر سنبھال لیا،سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے 28 اکتوبر کو ججز کا فل کورٹ اجلاس بلا لیا-

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

  • نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    کوٹلی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کا 76 واں یوم شہادت منایا جا رہا ہے-

    باغی ٹی وی: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کا چھہترواں یومِ شہادت آج پوری عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے ،دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اوردعاؤں کے ساتھ کیا گیا،نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر) کے 76 ویں یومِ شہادت کے موقع پر عسکری قیادت نے خراج عقیدت پیش کیا۔

    23 اپریل 1922 کو کھنڈ ہار تحصیل مہندر پونچھ، آزادجموں وکشمیرمیں پیداہوئے ، وہ 1947 میں پاکستان واپس آئے اور سردار فتح محمد کریلوی کی”حیدری فورس”میں شامل ہوگئے، یکم جنوری 1948 میں حیدری فورس کو”شیرِریاستی بٹالین”کانام دے دیا گیا جب کہ ان کو ان کی قابلیت کےپیش نظر نائیک کا عہدہ بھی دیا۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    نائیک سیف علی جنجوعہ نے1948کی کشمیر جنگ کے دوران بھارتی فوج کے لگاتار حملوں کے خلاف پیر کلیوہ پہاڑی کا بہادری سے دفاع کیاآپ کی جدوجہد اور قربانی اُن لوگوں کے لئے روشن مثال ہے، جو دفاعِ وطن کے لئے کوشاں ہیں، بِلا شُبہ نائیک سیف علی جنجوعہ کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے، پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    اس موقع پر عسکری قیادت نے کہا کہ قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے، ہم ان بہادر ہیروز کو نہیں بھولے جنہوں نے قوم کیلئے اپنی جانیں نچھاور کیں،کوٹلی آزادکشمیر میں شہید کے مزار پر دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں آزاد کشمیر رجمنٹ کے سینئر آفیسرز بریگیڈیئر محمد ہارون اور بریگیڈیئر عثمان علی نے شہید کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

    پی ٹی آئی کا ناروے کی ہم جنس پرستی کی حامی پارٹی سے رابطہ