Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان انتقال کر گئے

    لاہور: معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی: طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، انہوں نے سات سو سے زیادہ فلموں کا میوزک دیا ان کے مقبول گانوں میں سن وے بلوری اکھ والیا شامل تھے،استاد طافو خان نے گلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگر نامور گلوکاروں کو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحر علی بگا اور سجاد طافو ان کے قریبی رشتے دار ہیں گلوکار طارق طافو مرحوم طافو خان کے فرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔

    1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان ​ چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے، استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا،6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا-

    پنجاب کالج مقدمہ،خاتون صحافی مقدس فاروق اعوان نے ضمانت کروا لی

    طافو خان کے انتقال پر پاکستان کے فنکاروں نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔

    سعودی عرب،پاکستان کے بعد عمان،قطر کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

  • ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل و ڈینٹل کالجز اور جامعات میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: سندھ ہائیکورٹ ایم ڈی کیٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی،سماعت جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں جسٹس امجد علی سہیتو پر مشتمل بینچ کے روبرو ہوئی،دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی سما عت پر کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا،کمیٹی نے کچھ کام کیا یا گھر پر سوتے رہے؟ کمیٹی کی چئرپرسن شیریں ناریجو نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بنیادی ذمہ داری پی ایم ڈی سی اور ڈاؤ یونیورسٹی کی تھی ٹیسٹنگ ایجنسی کا مقصد الگ ہوتا ہے، آپ جامعات کو پھنسا دیتے ہیں کبھی جناح سندھ یونیورسٹی کو ذمہ داری دی کبھی ڈاؤ یونیورسٹی کو۔

    شیریں ناریجو نے بتایا کہ کمیٹی نے ڈاؤ یونیورسٹی کے امتحان کے نظام کو چیک کیا ہے درخواست گزاروں کے بیانات اور شواہد کا بھی جائزہ لیا گیا، کچھ طلبا نے رابطہ کیا کہ امتحان دوبارہ نہیں ہونا چاہیے ایسے طلبا کے بیانات بھی لئے ہیں کمیٹی کی تحقیقات میں امتحان کے نظام میں خامیاں پائی گئی ہیں مختلف پوائنٹ پر سسٹم کمپرومائز ہوا ہے امتحانی نظام کے ذمہ داران میں 40 سے 42 افراد شامل رہے ہیں۔

    عدالت نے ریمارکس دیئے کہ مکینزم کمپرومائز ہوا ہے، مطلب پرچہ لیک ہوا ہے؟ شیریں ناریجو نے کہا کہ واٹس ایپ پر جوابات اور مختلف سوالات موجود تھے،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو بچے امتحان میں بیٹھے ہیں ان کے ساتھ کوئی کھیل نا کھیلا جائے، ہم بچوں کے سر پر تلوار تو نہیں لٹکنے دے سکتے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے استفسار کیا ایف آئی اے کا کیا کردار ہے، انہوں نے کیا تحقیقات کی ہیں؟ ایف آئی اے نے کسی کو گرفتار کیا یا کسی کے نام کی نشاندہی کی ہے؟کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ جو سوال ہمارے سامنے تھا وہ پیپر لیک ہونے کا ٹائم اہم تھا۔

    عدالت نے ایف آئی اے حکام سے پوچھا ایف آئی اے سسٹم کمپرومائزڈ تھا اس کی تحقیقات کی ہیں؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا جو لوگ امتحان کے عمل میں شریک ہوئے ان کے موبائل فارنزک پر ہیں، ایک بندے نے میسج ڈیلیٹ کیے ہوئے تھے وہ ریکور ہوئے فزیکل ثبوت بھی ملا ہے۔

    عدالت نے پوچھا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی والی تحقیقات ابھی تک مکمل نہیں ہوئیں؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے بتایا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی والی تحقیقات بھی کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گی۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کسی کا حق نہ مارا جائے، ایف آئی اے اور حکومت تحقیقات کرتی رہی ہے، کون مجرم ہے کس کو سزا دینی ہے وہ حکومت جانے اور ایف آئی اے۔

    ممبر کمیٹی نے کہا کہ جامعہ کی قابلیت اور نقائص کے باعث سسٹم کمپر ومائز ہونے کے امکانات بہت ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کیا ڈاؤ یونیورسٹی امتحان لینے کی قابلیت نہیں رکھتی تھی؟ ممبر کمیٹی نے بتایا سوالات کو اصل امتحان سے لے کر تھوڑی بہت تبدیلی کرکے آؤٹ کیا گیا۔

    عدالت نے پوچھا سوالنامہ کس نے بنایا تھا؟ جس پر کمیٹی چیئرپرسن شیریں ناریجو نے بتایا کہ کالج پروفیسرز سے سوالنامہ بنوایا گیا تھا، عدالت نے شیریں ناریجو کے جواب پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کالج کے پروفیسر سے سوالات بنوائے گئے؟ شیریں ناریجو نے بتایا کہ کالج پروفیسرز کا ایک گروپ ہے جو پہلے بھی سوالنامے تیار کرتارہا ہے۔

    جسٹس صلاح الدین پہنور نے پی ایم ڈی سی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا آپ کا کردار کیا ہے جہاں طاقتور لوگ ہیں وہاں آپ کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، حیدر آباد اور ایک اور بورڈ نے نتائج کا اعلان نہیں کیا،کیا وہاں پیسے چل رہے ہیں؟ آج ہی ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان کریں۔

    عدالت نے کہا آغا خان بورڈ اور نمز کا بچہ ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ نہیں دیتا، پی ایم ڈی سی کو کتنے پیسے ملے ہیں؟ 8 ہزار روپے فی امیدوار لیے گئے ہیں؟ آپ کا ٹیسٹ ایلیٹ کلاس کیلئے نہیں غریب کیلئے، فیس بھی زیادہ لیں گے، بظاہر یہ امتحان کمپرومائزڈ ہوا ہے، اب پی ایم ڈی سی کیا کرے گا۔

    وکیل پی ایم ڈی سی نے کہا آپ کوئی فیصلہ کریں ہم اس پر عمل درآمد کریں گے، جس پر عدالت نے کہا 2100 بچے ہیں جنہوں نے 185 سے زائد نمبرز لیے ہیں۔

    پی ایم ڈی سی کے وکیل کا کہنا تھا امتحان کا انعقاد صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کہ آپ نے کانٹریکٹ کیوں دیا؟ بہتر راستہ کیوں نہیں اپنایا؟ اگر نیا ٹیسٹ کرواتے ہیں تو کسی بچے کے اتنے نمبر نہیں ہوں گے؟ پچھلے امتحانات کے نتائج قابل قبول ہوں گے تو ان بچوں کے ساتھ کیا ہوگا؟ اس معاملے کو کیسے حل کریں گے؟

    پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف دیا کہ ہم اس حوالے سے انکوائری کررہے ہیں جو اس تمام معاملے میں ذمہ دار ہیں پیپر کے آؤٹ ہونے کے حوالے سے بھی انکوائری کا عمل جاری ہے،جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیئے کہ جو طاقت ور لوگ ہیں ان کے ہاتھوں میں آپ لوگ کھیل رہے ہیں، دیگر یونیورسٹیوں پر آپ لوگوں کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ایم ڈی سی کی ریگولیشن میں لمز و دیگر یونیورسٹی بھی آتی ہے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کتنے پیسے آپ لوگوں کو ملے ہیں ان امتحانات کے حوالے سے پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اس کا فی الحال میرے پاس کوئی حساب موجود نہیں ہے۔

    جسٹس امجد علی سہتو نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو ساڑھے 4 کروڑ سے زیادہ کی ہی رقم ملی ہوگی، جسٹس صلاح الدین پہبور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا اختیار صرف غریب لوگوں پر چلتا ہے۔

    پی ایم ڈی سی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ہمارا یونیورسٹی کے ساتھ معاہدہ ہوتا ہے، جس کے مطابق ہم لوگ کام کرتے ہیں، جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس میں کہا کہ اگر پی ایم ڈی سی استعفیٰ دے تو پھر بات الگ ہو جائے گی،بعد ازاں عدالت نے متعلقہ حکام کو 4 ہفتوں میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا-

  • فلسطینیوں کو بلڈوزر سے کچلنے والے اسرائیلی فوجی نے  خودکشی کر لی

    فلسطینیوں کو بلڈوزر سے کچلنے والے اسرائیلی فوجی نے خودکشی کر لی

    غزہ میں معصوم فلسطینیوں کو بلڈوزر سے کچلنے والے اسرائیلی فوجی نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی، 40 سالہ ایلیران میزراہی کو 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے بعد غزہ میں تعینات کیا گیا تھا ،ا اور اسے ڈی 9 بلڈوزر چلانے کا کام سونپا گیا، غزہ میں زخمی ہونے کے بعد اسے علاج کے لیے واپس بلالیا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : امریکی نشریاتی ادارے سی این این سےگفتگو کرتے ہوئے اہلخانہ نے بتایا کہ غزہ سے واپس آنے کے بعد اس کی شخصیت بالکل بدل گئی وہ جنگ کی ہولناکی کے صدمے میں چلا گیا اور پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا شکار ہوگیا، اس سے پہلے کہ اسے دوبارہ واپس محاذ پر تعینات کیا جاتا اس نے اپنی جان ہی لے لی۔

    اس کی ماں جینی میزراہی نے سی این این کو بتایا کہ وہ غزہ سے نکل گیا، لیکن غزہ اس سے نہیں نکلا اور اس کے بعد وہ صدمے کی وجہ سے مر گیا، جب وہ غزہ سے واپس آیا تو اکثر اپنے گھر والوں کو بتاتا تھا کہ اسے محسوس ہوتا ہے کہ اس میں سے "نظر نہ آنے والا خون” نکل رہا ہے، اس کی بہن نے اپنے بھائی کی موت کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اس فوج کی وجہ سے اور اس جنگ کی وجہ سے میرا بھائی مرگیا، شاید وہ گولی یا راکٹ سے نہیں مرا، لیکن وہ ایک نظر نہ آنے والی گولی سے مر گیا،اس نے غزہ میں بہت سے لوگوں کو مرتے دیکھا اور شاید خود بھی اس نے بہت سے لوگوں کا قتل کیا ہوگا۔

    پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

    مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی Ma’ale Adumim بستی میں رہنے والی جینی نے کہا، "وہ نہیں جانتے تھے کہ ان (فوجیوں) کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائےفوجیوں نے کہا کہ جنگ بہت مختلف تھی انہوں نے ایسی چیزیں دیکھی جو اسرائیل میں کبھی نہیں دیکھی گئیں۔

    اس کے اہل خانہ نے بتایا کہ جب میزراہی چھٹی پر تھا، وہ غصے، پسینے، بے خوابی اور سماجی انحطاط کا شکار تھا۔ اس نے اپنے گھر والوں کو بتایا کہ صرف وہی لوگ سمجھ سکتے ہیں جو اس کے ساتھ غزہ میں تھے کہ وہ کیا کر رہا ہے اس کی بہن، شیر نے سی این این کو بتایا، "وہ ہمیشہ کہتا تھا، کوئی نہیں سمجھے گا کہ میں نے کیا دیکھا ہے۔”

    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ہزاروں فوجی جنگ سے متعلق پی ٹی ایس ڈی اور دیگر ذہنی امراض میں مبتلا ہیں تاہم فوج نے خودکشیاں کرنے والے فوجیوں کی تعداد کے بارے میں سرکاری اعداد و شمار فراہم نہیں کیے لڑائی سے واپس آنے والے ایک تہائی سے زیادہ اسرائیلی فوجی دماغی صحت کے مسائل سے دوچار ہوچکے ہیں۔

    ملائیشیا: 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا 70 سالہ ملازم

    اس کے فوجی دوست زکین نے بتایا کہ غزہ میں ہم نے بہت مشکل کام کیے جنہیں قبول کرنا بہت مشکل ہے، زندہ اور مردہ سینکڑوں فلسطینیوں کو اپنے بلڈوزروں سے کچلا، اتنا زیادہ خون خرابا اور لاشیں دیکھیں کہ اب گوشت کھانا ہی چھوڑ دیا کیونکہ گوشت دیکھ کر غزہ کے وہ مناظر اور فلسطینی شہدا کے جسد خاکی یاد آتے جنہیں اپنے بلڈوزر سے روندا تھا، راتوں کی نیند اڑ گئی اور دھماکوں کی آوازیں سونے نہیں دیتیں-

    غزہ میں چار ماہ تک تعینات رہنے والے ایک اسرائیلی فوجی طبیب نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا ہم میں سے بہت سے فوجی حکومت پر بھروسہ نہیں کرتے اور دوبارہ جنگ کے لیے بھیجے جانے سے بہت خوفزدہ ہیں، اسرائیلی فوجیوں نے سی این این کو بتایا کہ انہوں نے ایسی ہولناکیوں کا مشاہدہ کیا جسے باہر کی دنیا کبھی بھی صحیح معنوں میں نہیں سمجھ سکتی۔

    امریکی صدارتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں کی جاتی ہے؟

  • ٹک ٹاک کا  پی ٹی اے کے تعاون سے مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان

    ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے تعاون سے مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان

    اسلام آباد:ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے ایک مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے تعاون سے نوجوانوں میں ڈیجیٹل سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈیجیٹل حفاظت (DigitalHifazat#) نامی مقابلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ،اس مقابلے کے تحت ٹک ٹاک صارفین کو ایسی مختصر ویڈیوز تیار کرنی ہوں گی جن میں 6 موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہو-

    ان موضوعات میں سوشل میڈیا کا ذمہ دارانہ استعمال، آن لائن ہراس کا مقابلہ، آن لائن دھوکہ دہی کی روک تھام، نوجوانوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا، ٹک ٹاک کے سیفٹی ٹولز کو سمجھنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غلط معلومات کا تدارک شامل ہیں-

    پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

    ٹک ٹاک پر مقابلے کے آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر فارم بھر کر ویڈیوز کے ساتھ جمع کرانا ضروری ہے 20 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک جاری رہنے والے مقابلے کے نتائج کا اعلان آفیشل ہیش ٹیگ پیج پر کیا جائے گا اور 3 افراد کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔

    عمران خان سے اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا فیصلہ

  • شہریار   نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا،وینا ملک

    شہریار نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا،وینا ملک

    کراچی: پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے کہا کہ شہریار نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا-

    باغی ٹی وی : انڈیپینڈنٹ اردو سے کی گئی گفتگو کے دوران ج وینا نے شوبز سے عارضی وقفے اور اپنی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ اور اپنی زندگی میں آنے والے مسٹری مین شہریار چوہدری کے حوالے سے کئی انکشافات کیے ہیں، میڈیا سے عارضی وقفہ لینے پر ادکارہ نے بتایا کہ میں نے اس دوران اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھی ، اور نفسیات میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی، ماسٹرز کے امتحانات دیے جس کا نتیجہ ابھی نہیں آیا ۔

    شہریار چوہدری سے متعلق وینا ملک کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے زندگی کا مثبت اور منفرد رخ دکھایا، شہریار کا قرآن پاک کا حافظ ہونا مجھے سب سے زیادہ بھایاشہریار اور میں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگتے ہیں، اسی وجہ سے اب میں بالی وڈ کے گانے زیادہ سننے لگی ہوں جبکہ شہریار بے پناہ مصروفیت کے باوجود میرے لیے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، ان کی لکھائی بھی بہت خوبصورت ہے، آواز بہت سُریلی ہے اور گانا بہت اچھا گاتے ہیں،وہ پیشے کے اعتبار سے بزنس مین اور انٹرپرینئر ہیں۔

    وینا ملک کی انسٹا گرام بائیو تبدیل، خود کو شہریا ر کی بندی قرار دے ..

    واضح رہے کہ قبل ازیں انسٹا گرام پر بائیو میں وینا ملک نےنام تبدیل کرتے ہوئے شہریار کی بندی لکھا تھا ، وینا ملک کی جانب سے خود کو شہریار کی بندی قرار دیئے جانے کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی کی چہ میگوئیاں زور پکڑ گئیں، چند ہفتوں سےسوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں کہ وینا ملک جلد دوسری شادی کرنے جارہی ہیں۔

    دریں اثنا اپنے مسٹری مین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ شہریار چودھری میرے نئے جیون ساتھی ہیں جن کے بارے میں مداحوں کو شادی والے دن معلوم ہو جائے گا، شہریار کا تعلق بھی میری طرح اسلام آباد سے ہی ہے، ہماری چند ملاقاتیں ہوئی ہیں، ان ملاقاتوں میں شہریار چودھری کو خوبصورت انسان پایا، شہریار کا گاڑیوں اور پراپرٹیز کا کاروبار ہے وہ ایک اعلیٰ خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور حافظ قرآن بھی ہیں۔

    وینا ملک کی زندگی میں ایک بار پھر کسی خاص شخص کی آمد؟

  • چاہت فتح علی خان کا کرن جوہر کیلئے خصوصی پیغام

    چاہت فتح علی خان کا کرن جوہر کیلئے خصوصی پیغام

    لندن: سوشل میڈیا پر اپنی گلوکاری کے سبب شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو کے ذریعے بھارتی فلمساز کرن جوہر کےلیے خصوصی پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل چاہت فتح علی خان نے ‘توبہ توبہ’ گانا ریلیز کیا جو دراصل مقبول بالی وڈ گانے ’توبہ توبہ‘ کی نقل ہے جو معروف بھارتی گلوکار کرن اوجلا نےگایا ہےبالی وڈ میں یہ گانا وکی کوشل پر فلمایا گیا ہے جو ان کے رقص کی وجہ سے انٹرنیٹ پر بہت مشہور ہوا ،بعد ازاں چاہت فتح علی خان نے مذکورہ گانے کو اپنے انداز میں گایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا،جہاں دیگر صارفین اور کرن اوجلا نے گانے پر ردعمل دیا وہیں بھارتی ہدایتکار کرن جوہر نے اس گانے کو لازمی دیکھنے کا مشورہ دے دیا تھا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

    چاہت نے اپنے گانے کی تعریف کرنے پر کرن جوہر کا انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے شکریہ ادا کیا ہے، انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں گلوکار چاہت فتح علی کا کہنا تھا کہ میرے گانے کی تعریف کرنے اور اسے پسند کرنے پر میں کرن جوہر کا شکر گزار ہوں،کرن جوہر میری ایک خواہش ہے کہ میں آپ کی فلم میں کام کروں اور میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں آپ کی فلم میں بلامعاوضہ کام کروں گا‘‘۔

    چاہت فتح علی خان کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کیا کہ ’’کانفیڈینس ہوتو چاہت جیسا ہو ورنہ نہ ہو‘‘۔

    سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

  • پاکستان میں  سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو  ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

    پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو ویکسین پلائی گئی،بلاول بھٹو

    اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی۔

    باغی ٹی وی : بلاول بھٹو زرداری نے پولیو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کی تاریخی جدوجہد کا آغاز میری والدہ شہید بینظیر بھٹو نے کیا تھا، پولیو پاکستان میں بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہا ہے لیکن ہم پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

    اُنہوں نے کہا کہ رواں سال سامنے آنے والے نئے کیسز کے پیشِ نظر تازہ عزم کی ضرورت ہے، بینظیر بھٹو نے اپنی حکومت میں سخت مخالفت کے باوجود انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا اور اُنہوں نے سب سے پہلے آصفہ بھٹو کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین پلائی،بی بی آصفہ بھٹو پاکستان میں پولیو ویکسین حاصل کرنے والی پہلی بچی تھیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ رواں سال ملک میں رپورٹ ہونے والے 39 پولیو کیسز پر تشویش ہے، آج ہمیں مل کر کھڑا ہونا ہو گا تاکہ کوئی بچہ پولیو کا شکار نہ ہو، انسدادِ پولیو مہم صرف صحت مہم نہیں بلکہ قومی مشن ہے، ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے، بچوں کے مستقبل کے لیے پولیو سے پاک پاکستان کا وعدہ کرتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی ملاقات

    دوسری جانب خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو کے خلاف جاری جنگ میں متحد ہو جائیں، دو دہائیوں سے زائد عرصے سے پولیو ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے، ضروری ہے کہ ہم مسلسل اور مسلسل ویکسینیشن کی کوششوں کے ذریعے ان کی حفاظت کے لئے اکٹھے ہوں۔

    فیصل کریم کنڈی نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اوّلین ترجیح ہے، پولیو کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،والدین بچوں کو انسدادِ پولیو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کی ویکسین ضرور پلوائیں۔

    وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے پولیو کے عالمی دن کے موقع پر پولیو ورکرز و خراج تحسین پیش کیا اپنے پیغام میں کہا کہ آج پولیو کے خاتمے کیلیے عالمی دن منایا جا رہا ہے اپنی ڈیوٹی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیو ورکرز ہمارے ہیرو ہیں ملک سے پولیو کے خاتمے کیلیے پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اُن تمام عالمی اداروں کے بے حد مشکور ہیں جو پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلیے تعاون کر رہے ہیں پاکستان دنیا کے چند آخری ممالک میں سے ہیں جہاں آج بھی پولیو وائرس موجود ہے انشاءاللہ فرنٹ لائن ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی انتھک محنت کی بدولت ہم پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کو یقینی بنائیں گے۔

    امریکی صدارتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں کی جاتی ہے؟

    National Commission on The Rights of Child (این سی آر سی) نے اپنے پیغام میں کہا کہ پولیو کا خاتمہ صحت مند مستقبل کی ضمانت ہے! آج پولیو کے عالمی دن کے موقع پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہر بچے کو ویکسین فراہم کرکے پولیو سے محفوظ بنائیں گے۔ ایک ساتھ مل کر ہم ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کر سکتے ہیں جہاں کوئی بھی بچہ اس مرض کا شکار نہ ہو۔ آئیے پولیو کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کریں!

    واضح رہے کہ آج پولیو کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ، پاکستان میں ایک نیا کیس سامنے آگیا جس سے رواں سال میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں انسداد پولیو کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے تعلق رکھنے والے 30 ماہ کے بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون (ڈبلیو پی وی 1) کے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    سندھ اسمبلی میں 26ویں آئینی ترمیم کے حق میں قرارداد منظور

    لیبارٹری کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ضلع کوہاٹ سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے، اب تک بلوچستان سے 20، سندھ سے 12، خیبرپختونخوا سے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہےاس سال کوہاٹ سے چار ماحولیاتی نمونوں میں ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس علاقے سے پہلا کیس ستمبر میں سامنے آیا تھا‘۔

    اس کے علاوہ ملک بھر میں 402 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہےرواں سال پولیو کیسز میں مسلسل اضافے سے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے، سال 2019 میں ملک میں 147 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ان میں کمی ریکارڈ کی گئی، سال 2020 میں 85 اور 2021 میں صرف ایک کیس رپورٹ ہوا جب کہ 2022 میں تین، 2023 میں چھ اور 2024 میں اب تک 40 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں 28 اکتوبر سے ایک اور ملک گیر ویکسینیشن مہم شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد 5 سال سے کم عمر کے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد بچوں کو قطرے پلانا ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

  • ملائیشیا: 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا 70 سالہ ملازم

    ملائیشیا: 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہ کرنے والا 70 سالہ ملازم

    کوالالمپور : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور کے علاقے کلنگ کے ایک مال میں 70 سالہ کلینر ابوبکر نے 27 سال سروس کے دوران ایک بھی چھٹی نہیں کی-

    باغی ٹی وی : دی سٹار کے مطابق بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے ابوبکر اپنی بیوی اور چھوٹے بچوں کو پیچھے چھوڑ کر ملائیشیا اس وقت گئے جب اُنہیں یہ پتہ چلا کہ وہاں اُنہیں بہتر ملازمت مل سکتی ہے، ملائیشیا میں صفائی کا کام کرنے والے ابو بکر 1980ء میں 31 سال کی عمر میں بنگلا دیش سے ملائیشیا گئے اور اپنی فیملی کو اچھی زندگی گزارنے کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اُنہیں وہاں سخت محنت کرنی پڑی، ابوبکر کی اس انتھک محنت کی وجہ سے ان کی بیٹی جج، ایک بیٹا ڈاکٹر جبکہ ایک بیٹا انجینئر بنا۔

    رپورٹ کے مطابق ابوبکر ملائیشیا جانے کے بعد کبھی اپنے گھر واپس نہیں گئے ابوبکر ملائیشیا میں اپنی ملازمت سے 1640 رنگٹ یعنی 400 امریکی ڈالرز کماتے ہیں اور اپنی تنخواہ کا ایک اہم حصّہ بنگلا دیش میں اپنے آبائی گاؤں بھیجتے ہیں۔

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    ابوبکر نے ملائیشیائی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ہر انسان اس قسم کی ملازمت کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتاجب سے میں ملائیشیا آیا ہوں بنگلا دیش واپس نہیں گیا، مجھے اپنی فیملی کی بہت یاد آتی ہے اور وہ بھی مجھے بہت یاد کرتے ہیں، لیکن میں نے جو کچھ بھی کیا ہے وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کیا ہے رواں سال دسمبر میں ابو بکر ریٹائر ہو کر آخر کار اپنے وطن بنگلا دیش واپس چلا جاؤں گا –

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

  • امریکی صدارتی الیکشن  میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں  کی جاتی ہے؟

    امریکی صدارتی الیکشن میں قبل از وقت ووٹنگ کیوں کی جاتی ہے؟

    امریکی انتخابات 5 نومبر کو ہونے ہیں تاہم شہریوں نے ووٹرز کو الیکشن کے دن سے قبل ہی ووٹ ڈالنے شروع کر دیئے ہیں-

    باغی ٹی وی: امریکا میں صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہونا ہے مگر الیکشن میں قبل ازوقت کا آغاز ہوچکا ہے ریاست ٹیکساس، فلوریڈا، جارجیا، جنوبی کیرولینا، الاسکا، آرکنسا، کولوراڈو، کنیکٹی کٹ، ایڈاہو اور شمالی ڈکوٹا سمیت دیگر ریاستوں میں لوگ الیکشن کے دن سے قبل اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں۔

    گزشتہ روز کملا ہیرس کی حمایت میں نکالی جانے والی انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر اوباما نے کہا کہ میں نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے جبکہ فلوریڈا یونیورسٹی کے ٹریکنگ سسٹم کے مطابق 2024 کے صدارتی الیکشن کے لیے اب تک 2 کروڑ (20 ملین) سے زائد لوگ اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں۔

    ہر ریاست میں قبل ازوقت ووٹ دینے کا طریقہ کار وہاں کی مقامی حکومت طے کرتی ہے اور یہ طریقہ کار دوسری ریاست سے مختلف بھی ہوسکتا ہے امریکہ کی کچھ ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹ دینے کے لیے ووٹرکو الیکشن کمیشن حکام کی جانب سے بنائے گئے پولنگ اسٹیشن جانا ہوتا ہے جہاں ووٹر کو بیلٹ پیپر دیا جاتا ہے جس کے بعد ووٹرز اپنی مرضی کے امیدوار کو ووٹ دیتا ہے-

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

    امریکا کی کچھ دیگر ریاستوں میں قبل ازوقت ووٹنگ کے لیے ووٹرز ای میل کے ذریعے ووٹ کاسٹ کرتے ہیں، ووٹرز کو اپنی رجسٹر ای میل پر بیلٹ پیپر موصول ہوتا ہے جس پر وہ کسی بھی امیدوار کے نام پر نشان لگا کر واپس اسی ای میل کے ذریعے الیکشن کمیشن کو بھیج دیتا ہے، امریکا کی ریاست ورجینیا میں قبل از ووٹنگ کا آغاز 2 ہفتے قبل ہی ہوجاتا ہے اور ووٹرز کی اکثریت الیکشن کے دن سے قبل ہی اپنا ووٹ کاسٹ کرلیتی ہے۔

    امریکا میں ہونے والی قبل از ووٹنگ وہاں کے ووٹرز اور صدارتی امیدوار کے علاوہ کاروباری حضرات اور میڈیا کے لیے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے اور جیسے جیسے قبل از وقت ووٹ کاسٹ کرنے والوں کی تعداد بڑھتی ہے تو ساتھ ساتھ کسی بھی امیدوار کی جیت یا ہار کی پیشگوئیاں بھی میں سامنے آنے لگتی ہیں اور لوگ اس بارے میں نئے اندازے لگاتے ہیں جس کا اثر زندگی کے مختلف شعبوں پر ہوتا ہے۔

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    قبل از وقت ووٹنگ سے لوگوں کو الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشن نہیں جانا پڑتا اور ایسے میں یہ ان ووٹرز کے لیے بہت اہم ہے جو الیکشن والے دن سفر میں ہوں، بیماری یا کسی اور وجہ سے رش والی جگہ پر نہ جاسکیں جب کہ الیکشن کمیشن حکام کے لیے قبل از وقت ووٹنگ سے الیکشن والے دن کو مینیج کرنا آسان ہوجاتا ہے،تاہم جہاں قبل از وقت ووٹ کے بہت فوائد ہیں وہی اس پر اکثر اعتراضات بھی اٹھائے جاتے ہیں۔

  • پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی  اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    لاہور: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے، فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے،اب احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے۔

    احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

    میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیلنے لگا

     

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید