Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • یورپ سے متعلق با با وانگا کی خوفناک پیشگوئی

    یورپ سے متعلق با با وانگا کی خوفناک پیشگوئی

    بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی مزید خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئیں۔

    باغی ٹی وی :”بلقان کی نوسٹراڈیمس“ کے نام سے مشہور بابا وانگا کی موت 28 سال پہلے ہوئی تھی. اپنی موت سے قبل ہی انہوں نے یوکرین میں چرنوبل ڈیزاسٹر، شہزادی ڈیانا کی موت، نیویارک میں 9/11 کے حملوں اور یہاں تک کہ اپنی موت کے بارے میں پیش گوئیاں کی تھیں جو کہ بالکل درست ثابت ہوئی تھیں-

    بابا وانگا کی جانب سے کی گئیں پیش گوئیوں کے مطابق آئندہ سال 2025 میں یورپ کیلئے خطرات کا سبب بنے گا یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کے عمل کا آغاز 2025 سے شروع ہوجائے گا۔

    انہوں نے یورپ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں اضافے کے بارے میں خبردار کیا اور ایک ”بڑے ملک“ کے حیاتیاتی ہتھیاروں کی جانچ یا حملوں میں ملوث ہونے کا امکان طاہر کیا۔

    سوڈان کی پیراملٹری فورس کا گاؤں پر حملہ، 124 افراد ہلاک اور 100 زخمی

    اس کے علاوہ انہوں نے بتایا تھا کہ ”ایلینز“ سے رابطہ ہو سکتا ہے اس حوالے سے تاحال کوئی تصدیق تو نہیں ہوسکی ہے لیکن دنیا کے مختلف ممالک کے کئی مقامات پر یو ایف او طیارے اڑتے دیکھے جانے کے دعوے کئے گئے ہیں جو اس دنیا کے نہیں لگتے انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سال 2130 تک انسانوں کا ایلینز سے رابطہ قائم ہو جائے گا۔

    اس کے علاوہ ان کی اہم پیش گوئی گلوبل وارمنگ کے حوالے سے تھی، انہوں نے کہا تھا کہ موسم خوفناک ہوتا جائے گا بدترین گرمی لوگوں کو بری طرح پریشان کرے گی اور اس سے ان کی صحت متاثر ہوگی۔

    بابا وانگا کے مطابق گلوبل وارمنگ کی وجہ سے 2170 میں ایک بڑی خشک سالی آئے گی اور اس طرح تباہی کی طرف بڑھنے والی زمین 3797 میں تباہ ہو جائے گی، لیکن تب تک کئی انسان دوسرے سیاروں تک پہنچ چکے ہوں گے۔

    اس کے علاوہ اعلیٰ درجے کے ہیکرز کی جانب سے اہم انفراسٹرکچر جیسے پاور گرڈز اور واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کو نشانہ بنائے جانے کی توقع ہے، جس سے قومی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ولادیمیر پیوٹن کے قتل کی کوشش بھی ان پیشگوئیوں میں شامل ہے۔

    امریکا خطے میں اپنے مفادات کیلئے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے ،ترک صدر

    اس کے علاوہ انہوں نے کوانٹم کمپیوٹنگ میں ایک اہم پیش رفت کی توقع ظاہر کی ہے جو تکنیکی منظرنامے کو نئی شکل دے سکتی ہے-

    بابا وانگا کی طرح، 16ویں صدی کے فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس نے اپنی کتاب لیس پروفیسیس میں 2024 میں قدرتی آفات کی پیش گوئی کی تھی،ان میں سے ایک پیشگوئی اس وقت پوری ہوئی جب نئے سال کے دن 7.6 شدت کے تباہ کن زلزلے نے جاپانی علاقوں اشیکاوا اور نوٹو میں تباہی مچادی، جس سے متعدد افراد ہلاک اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے تھے-

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

  • امریکا خطے میں اپنے مفادات کیلئے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے ،ترک صدر

    امریکا خطے میں اپنے مفادات کیلئے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے ،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیل کی سلامتی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرتا ہے۔

    باغی ٹی وی: ترک خبرایجنسی انادولو کے مطابق روس میں برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد ترکیہ روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ اب یہ تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ امریکا خطے میں اپنے مفادات اور اسرائیل کی سیکیورٹی کے لیے دہشت گرد تنظیموں کا استعمال کرتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ترکیے نے اقوام متحدہ کے تحت اسرائیل پر اسلحے کے حوالے سے جامع پابندی عائد کرنے کے لیے ایک اقدام شروع کردیا ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے غزہ اور لبنان میں روزانہ بے گناہ شہریوں کو شہید کرنے کے لیے حملے کیے جا رہے ہیں ، انقرہ کے اس مؤقف کی کئی ممالک حمایت کر رہے ہیں کہ اسرائیل پر اسلحے سے متعلق پابندی ہونی چاہیے، ہمیں امید اقدام کی انسانیت کے لیے اتحاد کے طور پر اور پائیدار امن کے لیے کامیابی کی امید ہے۔

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

    انقرہ میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے سے متعلق سوال پر اردوان نے کہا کہ دہشت گرد کٹھ پتلیاں ہیں، ہمارا ہدف ترکیے کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے اور ہم اس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب اسرائیل فوج کے غزہ میں وحشیانہ حملے جاری ہیں،غزہ میں قائم فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 26 اکتوبر 2024 تک اسرائیلی فوج نے مجموعی طور پر 42924 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے،البتہ لاپتہ افراد یا ملبے کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔

    ہفتے کے روز جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج نے مزید 77 فلسطینیوں کو قتل کیا ہے۔ جبکہ اب تک زخمی ہو چکے فلسطینیوں کی تعداد 100833 ہے،یہ تعداد 7 اکتوبر 2023 سے 26 اکتوبر 2024 تک کی ہے تاہم اس دوران ہونے والی تباہی اس کے علاوہ ہے۔

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

  • سوڈان کی پیراملٹری فورس کا گاؤں پر حملہ، 124 افراد  ہلاک اور 100 زخمی

    سوڈان کی پیراملٹری فورس کا گاؤں پر حملہ، 124 افراد ہلاک اور 100 زخمی

    خرطوم:سوڈان کی پیراملٹری فورس ریپڈ سپورٹ فورسز نے گاؤں پر حملہ کرکے 124 افراد کو ہلاک اور 100 شہریوں کو زخمی کردیا-

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کے جمہوریت پسند کارکنوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ اتوار کو آر ایس ایف کے اعلیٰ افسر ابوغلا کیکال کی جانب سے فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے بعد آر ایس ایف اسی ریاست میں انتقامی کارروائی کر رہی ہے جہاں سے وہ افسر تعلق رکھتے ہیں، ریاست میں ان حملوں میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ شہریوں کو گرفتار کیا گیا اور ہزاروں افراد گھر چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    جمہوریت پسند گروپ مزاحمتی کمیٹی کے وید مدانی نے کہا کہ ریاست الغیزیرا کے شمالی گاؤں السیریحہ میں حالیہ دنوں میں بدترین واقعا ت پیش آئے ہیں اور آر ایس ایف کے اس حملے میں 124 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں،آر ایس ایف ریاست الغیزیرا کے مشرق، مغرب اور وسطی علاقوں میں کارروائیاں کر رہی ہیں اور ایک گاؤں کے بعد دوسرے گاؤں میں قتل عام کر رہی ہے۔

    دوسری جانب آر ایس ایف نے بیان میں سوڈان کی فوج پر الزام دیا کہ وہ الغیزیرا میں شہریوں کو مسلح کر رہی ہے اور کیکال کی کمان میں فورسز استعمال کر رہی ہے، جس کی وجہ سے یہ حملے کیے گئے ہیں۔

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

  • اسرائیل کا لبنان میں  زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

    اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ

    تل ابیب:تباہ کن ناکامی اور نقصان کے بعد اسرائیل نے لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: اسرائیلی براڈکاسٹنگ اتھارٹی نے بتایا کہ لبنان میں زمینی آپریشن آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جائے گی اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر سینئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی اپنے آخری مراحل کے قریب ہے، اور ہم ایک یا دو ہفتوں کے اندر زمینی حملہ مکمل کرنے کی توقع رکھتے ہی-

    رپورٹ میں کہا گیا کہ ’فوج نے جنوبی لبنان میں فرنٹ لائن پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حزب اللہ کے کئی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔‘

    صیہونی فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری نے 30 ستمبر کو علاقے میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے ”محدود اور شدید“ کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ پانچ ڈویژنوں کے دسیوں ہزار فوجیوں نے تین محوروں سے لبنانی سرزمین میں گھسنے کی کوشش کی۔

    اسرائیلی حملے میں ایران کے دو فوجیوں کی موت کی تصدیق

    ان کوششوں کے باوجود، لبنانی حکام نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی لبنان کے کسی بھی علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے،وزیر اعظم نجیب مکاتی نے نوٹ کیا کہ اسرائیلی فوج سرحدی دیہاتوں پر ہٹ اینڈ رن حملے کر رہی ہےحزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا کہ ’دشمن نے کسی گاؤں پر مکمل کنٹرول نہیں کیا ہے، اور فرنٹ لائنز پر کافی مزاحمتی جنگجو موجود ہیں۔

    لبنانی وزارت صحت عامہ کے مطابق، 7 اکتوبر حملوں کے بعد سے لبنانی جماعت حزب اللہ نے غزہ کی پٹی کے لیے ”سپورٹ فرنٹ“ کھولا ہے، تب سے 2,550 سے زیادہ افراد شہید اور 12,000 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، دوسری طرف، حزب اللہ نے راکٹوں اور ڈرونز سے اسرائیلی حملوں کا جواب دیا، جس سے مادی اور انسانی جانی نقصان ہوا، حزب اللہ نے اسرائیل کے 70 سے زیادہ فوجی ہلاک کرنے اور درجنوں ٹینکوں کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    دوسری جانب جنوبی لبنان کے علاقے تفاحتا میں تازہ ترین اسرائیلی فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید ہوگئے، صیدا کے علاقے تفاحتا میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں ابو ریا خاندان کے 5 افراد شہید ہوئے۔ شہداء میں حسن ابو ریا، رقیہ ابو ریا، محمد ابو ریا، غنا ابو ریا، اور نور ابو ریا شامل ہیں۔

    لبنان کی وزارت صحت کے مطابق، جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں میں لبنان میں 19 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے ساتھ ہی گزشتہ سال سے جاری اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے تنازع میں شہادتوں کی تعداد 2,653 ہوگئی ہے۔

    گزشتہ روز جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج نے ایک کمپاؤنڈ کو نشانہ بنایا، جہاں صحافی قیام پذیر تھے، جس میں 3 صحافیوں کی جانیں گئیں۔

  • اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    اسرائیل کاا یران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کا آپریشن مکمل

    تل ابیب: اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کے آپریشن کی تکمیل کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گھنٹوں جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اسرائیلی جنگی طیارے بحفاظت اپنی ائیر بیسز پر واپس پہنچ گئے ہیں،ایران میں تقریبا 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں میزائل تیار کرنے والی تنصیبات اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائلوں اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے۔

    دوسری جانب ایرانی فضائی دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوب مغرب اور مغربی سرحدوں پر فوجی ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی، ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی ذرائع نے بتایا کہ ایران ‘متناسب’ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

    سعودی عرب،پاکستان کے بعد عمان،قطر کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت

    جبکہ اسرائیلی ذرائع کے مطابق تہران کے مغرب اور جنوب مغرب میں ان حملوں میں 100 سے زائد طیاروں اور ڈرونز نے حصہ لیا، جس میں بیلسٹک میزائل سائٹس اور فضائی دفاعی بیٹریوں سمیت تقریباً 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایران پر حملے میں F-35 طیاروں نے بھی حصہ لیا۔

    ادھر ایرانی افواج نے اسرائیلی حملوں میں اپنے فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری سائٹس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں۔

    اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے 4 فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

    اسرائیلی حملے میں ایران کے دو فوجیوں کی موت کی تصدیق

  • پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار

    پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر گوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروائی گئی، یہ درخواست ہماری لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی درخواست ایک پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کرتے ہوئے جمع کروائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت اور سہولیات کیلئے پیر کے روز درخواست دائر ہوگی اور کیس میں پی ٹی آئی لیگل ٹیم کی مشاورت سے ہمارے اپنے وکلا پیش ہوں گے۔

    واضح رہے کہ فیصل چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے، بانی پی ٹی آئی کو مستقل ایک چھوٹے سیل میں رکھا جا رہا ہے اور انہیں ورزش کی سہولت میسر نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے لہٰذا بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حقوق فوری طور پر بحال کیے جائیں۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری کو لیگل ٹیم سے الگ کردیا، انہیں پی ٹی آئی وکلا کے واٹس ایپ گروپس سے بھی نکال دیا گیا ہے،اس حوالے سے فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ میں بانی پی ٹی آئی کا لیگل ایڈوائزر ہوں، مجھے پارٹی سے نکالنے کی باتوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

  • ہندستان کی  معروف  مصنفہ پریتی سنگھ

    ہندستان کی معروف مصنفہ پریتی سنگھ

    پریتی سنگھ (پیدائش 26 اکتوبر 1971) ہندستان کی ایک معروف مصنفہ ہیں۔ پریتی چندی گڑھ میں مقیم ہیں۔ وہ پندرہ برسوں سے اپنے دو سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول لکھنے سے پہلے ایک پیشہ ور مصنف کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں۔ ان کا پہلا ناول – تقدیر کے ساتھ کھلواڑ مہاویر پبلشرز ، بھارت نے سن 2012 میں شائع کیا تھا ، اس کے بعد کراس روڈ جسے بھارت کے مصنفین پریس نے 2014 میں شائع کیا تھا۔ ان کی دوسری اور تازہ ترین کتاب کراس روڈز نے بھارتی کتاب آف ریکارڈ میں پہلے بھارتی افسانے کی حیثیت سے اپنی جگہ بنائی ہے جس میں حقیقی زندگی کے لوگوں کو کردار کی حیثیت حاصل ہے۔

    17 دسمبر 2015 کو ، انوپما فاؤنڈیشن لکھنؤ کی طرف سے انھیں خود ساختہ خواتین کے لیے سوئمسیدھا ایوارڈ سے نوازا گیا جو اپنے شعبوں میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کا تیسرا ناول ”واچڈ“ کو اوم جی پبلشنگ ہاؤس نے اکتوبر 2016 میں شائع کیا ۔
    ایوارڈ اور پہچان
    ۔۔۔۔۔۔
    دولت مشترکہ بکر ایوارڈ 2012 کے لیے نامزد اور 2012 کے بہترین ڈیبٹ کرائم فکشن ناول سے بھی نوازا گیا انیش بنوٹ کے ذریعہ جاری کردہ چندی گڑھ کی معروف شخصیات کی کافی ٹیبل بک میں شامل، ان کے ناول کراس روڈز نے بھارتی کتاب آف ریکارڈ میں پہلے بھارتی افسانہ کے طور پر اپنی جگہ بنائی ہے جس میں حقیقی زندگی کے لوگوں کو کرداروں کی حیثیت حاصل ہےانھیں سوائمسیدھا ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ تخپما فاؤنڈیشن کی طرف سے لکھنؤ ، 17 دسمبر 2015.

    انھیں پون جین اور دہلی میں دی اگمن فیملی کے ناول کراس روڈ کے لیے سنتی لٹریری ایوارڈز 2016 کے لیے بہترین مصنف کا ایوارڈ دیا گیا ہے سنگھ کو پریس کلب چندی گڑھ میں 17 ستمبر 2017 کو 5 ویں ایشیڈ لٹریچر فیسٹیول میں تحریری طور پر بھارت ادبی ایکسیلنس ایوارڈ 2017دیا گیا پریتی سنگھ کو 30 ستمبر 2018 کو ایف ایم آر ٹی ، نئی دہلی کے زیر اہتمام خواتین لیڈرشپ کانفرنس میں شبانہ اعظمی اور کالکی سبرامنیم جیسے دیگر معززین میں ممتاز مقررین کے ساتھ مدعو کیا گیا تھا۔

  • پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

    باغی ٹی وی : حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ بجھانے میں ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار اور35 فائرٹینڈرز مصروف ہیں،چند فائر فائٹرز کی حالت بھی بگڑ گئی ، آگ کی شدت زیادہ ہونےکے باعث نوشہرہ،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی فائرٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

    ڈائریکٹرآپریشنز ریسکیو 1122 پشاور کےمطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت کے گرنے کا خطرہ موجود ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ دن میں لگی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    اس حوالے سے گفتگو میں سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں صبح سے لگی آ گ پر ابھی تک قابو نہ پانا افسوسناک ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر آگ کو بجھایا جائے۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

  • سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کا 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک بینچز کا روسٹر جاری کیا گیا ہے اور روسٹر پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت رجسٹرار نے جاری کیا، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے 8 بینچز 28 اکتوبر سے مقدمات کی سماعتیں کریں گے، بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ 2 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہوں گے۔

    بینچ 3 میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان اور بینچ 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہوں گے جبکہ بینچ 5 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی، بینچ 6 میں جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے، بینچ 7 جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل ہوگا اور بینچ 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ہوں گے-

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    سپریم کورٹ نے 4 نومبر سے 8 نومبر تک کیلئے بھی ججز روسٹر جاری کر دیا اور 4سے 8 نومبر تک 8 بنچز پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ 1 چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال پر مشتمل ہوگا اور بینچ 2 میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے جبکہ بینچ 3 میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اطہر من اللہ اور بینچ 4 میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عرفان سعادت خان شامل ہوں گے۔

    بینچ 5 جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا، بینچ 6 میں جسٹس شاہد وحید اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل ہوں گے، بینچ 7 میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا اور بینچ 8 میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہوں گے۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

  • ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    لاہور:جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی –

    باغی ٹی وی : لاہور کے مقامی ہوٹل میں کالجوں، یونیورسٹیوں کی طالبات، مختلف طبقہ ہائے فکر کی نمائندہ خواتین کے کل پاکستان سیشن سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پوری حکومت جھوٹ پر کھڑی ہے، یہ فیک نیوز کو فیک کہتے ہیں تو عوام نہیں مانتے آئینی ترمیم سے عدلیہ پر قبضہ جمانے کی کوشش کی، یقین سے کہتا ہوں کہ ترمیم آج نہیں تو کل واپس ہو جائے گی، وکلا اس کے خلاف ہیں اور جماعت اسلامی بھی عدالت جائے گی۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں 77برسوں سے معیاری تعلیم دستیاب نہیں، دنیا کی ٹاپ 200 یونیورسٹیز میں پاکستان کی ایک جامعہ بھی شامل نہیں، پونے دو کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، صرف 19لاکھ نوجوان یونیورسٹیوں میں موجود ہیں جوعمر کے تناسب سے ایک فیصد سے بھی کم ہے۔

    آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں دھند کا …

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں پرائمری سطح پر ڈھائی لاکھ سرکاری اور پرائیویٹ اداروں میں ڈھنگ کی تعلیم میسر نہیں، حکومت پنجاب مزید 14ہزار اسکولوں سے جان چھڑا کر انہیں پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنا چاہتی ہے، چاروں صوبوں کی مجموعی تعلمی بجٹ دو ہزار ارب ہے، اس کے باوجود بھی یہ عوام کو تعلیم نہیں دے رہے ہیں جماعت اسلامی ملک میں ایک نصاب، ایک نظام کے تحت تعلیم چاہتی ہے، حکمرانوں نے تعلیم تجارت بنا دی ہے، عوام کو یہ سمجھنا چاہیے کہ معیاری تعلیم ان کا بنیادی حق ہے جو انہیں دستیاب نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ یہی صورت حال صحت اور امن کی ہے، مجموعی طور پر مایوسی کی فضا قائم ہے، نوجوانوں سے کہتا ہوں کہ حالات سے تنگ ہو کر ملک نہ چھوڑیں، یہ مسائل کا حل نہیں، منظم جدوجہد کریں، ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے اور ہمیں مل کر اس طبقے سے جان چھڑانی ہے جو بیوروکریسی اور جاگیرداروں کی صورت میں وسائل پر مسلط ہے۔

    پاکستانی تن ساز عبدالمجید مسٹر یونیورس بن گئے

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران طبقہ ٹیکس بھی نہیں دیتے، یہ آئی پی پیز، شوگر، ادویات، آٹا، گندم مافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں ہر حکمران پارٹی میں موجود اور نظام میں سرایت کر چکے ہیں، یہ ملک میں جمہوریت کو مضبوط نہیں کرنا چاہتے، یہ بلدیاتی نظام اور اسٹوڈنٹس یونین کو بحال نہیں کرتے. شخصیت نہیں پوری پارٹی بہترہونی چاہیے اور یہ صرف جماعت اسلامی کی صورت میں موجود ہے، نوجوان اندھی تقلید نہ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم کسی اسٹیبلشمنٹ کے سہارے سے نہیں بلکہ عوام کی تائید سے حکومت میں آنا چاہتے ہیں، ہم چور دروازے سے نقب نہیں لگانا چاہتے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے فارم 47سے متعلق بیانیہ پر کمپرومائز کر لیا، وہ اب نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں، اسی نظام کے تحت نئے الیکشن ہی ہو جائیں تو کیا حاصل ہوگا۔

    ڈیرہ غازی خان: کمانڈنٹ اسد چانڈیہ کا ایکشن، "کالی” قرار دی گئی خاتون بازیاب

    امیر جماعت نے کہا کہ ملک میں خواتین کے بے شمار مسائل ہیں، انھیں وراثت میں حق نہیں ملتا، ہراسمنٹ اور ٹرانسپورٹ کے ایشو ہیں، زینب زیادتی کیس کے موقع پرمطالبہ کیا تھا مجرم کو سرعام پھانسی دیں، اس وقت سبھی پارٹیوں نے مل کر مخالفت کی بدقسمتی سے ہمارے یہاں اسٹیبلشمنٹ اور اشرافیہ اپنے آپ کو ریاست سمجھتی ہے، اسلامی نظام قائم ہو گا تو عوام کی رائے اور عدل کی بنیاد پر ہوگا۔

    تقریب میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثمینہ سعید، ناظمہ ضلع لاہور عظمیٰ عمران بھی موجود تھیں، جماعت اسلامی کے حلقہ خواتین کے زیراہتمام سیشن میں ملک بھر سے خواتین نے آن لائن بھی شرکت کی۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری