Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • سونا مزید مہنگا،ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    سونا مزید مہنگا،ڈالر کی قدر میں معمولی کمی

    کراچی: سونے کی مقامی اورعالمی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 3 سو روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ،سونا فی تولہ 2 لاکھ82 ہزار 300روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا،10گرام سونا 429 روپے اور تولہ 500 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت 2لاکھ 42 ہزار27 روپے ہوگئی، جبکہ سونے کی عالمی قیمت 5ڈالر بڑھ کر 2726 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

    دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی بہتری ریکارڈ کی گئی جس میں 0.03 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 9 پیسے کے اضافے سے 277.52 روپے پرجاپہنچا،جبکہ گزشتہ ہفتے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ کافی حد تک مستحکم رہا۔

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا تھا کہ مالی سال 2023-24 میں پاکستان کی میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری مالی سال 2024-25 میں بھی برقرار رہنے کی توقع ہے، رواں مالی سال کے لئے حقیقی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 2.5 سے 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو حکومت کے 3.6 فیصد کے ہدف سے کم ہے۔

    بختاور زرداری کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

  • پی ٹی‌آئی سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے،عظمیٰ بخاری

    پی ٹی‌آئی سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ججز اوران کی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں-

    باغی ٹی وی : عظمی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ ججز اوران کی فیملیز کے خلاف کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں آئینی ترمیم سے جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں،تحریک انصاف سیاسی جماعت کم اور یتیموں کا گروہ زیادہ بن چکی ہے، پی ٹی آئی نے اپنی گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اوراب وہ وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کر رہی ہے۔

    رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ آئینی ترامیم اور قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں، پاکستان کے عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چکے ہیں۔

    26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے …

    عظمی بخاری نے چیف جسٹس قاضی عیسیٰ فائز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس قاضی عیسی کا نام عدلیہ کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا انہوں نے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کیے ہیں، آج اڈیالہ جیل کے قیدی کے لیے بہت بڑا سرپرائز ہے آئینی ترمیم کی منظوری کے سلسلے میں جس نے بھی رول ادا کیا وہ قابل ستائش ہے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم بھی خراج تحسین کی مستحق ہے-

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

  • 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    کراچی: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    باغی ٹی وی: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عدلیہ پر قبضہ جمانے کے لیے بڑی دیرسے کارروائی جاری تھی،گزشتہ روز پی ڈی ایم 3 متحرک تھی، 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی عمل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے چند لوگوں نے ترمیم کے حق میں ووٹ دئیے اپوزیشن رہنماؤں سے کہنا تھا ترمیم کاحصہ نہ بنیں کچھ لوگ بک جاتے ہیں اور کچھ دباؤ کا شکار ہوجاتے ہیں اسمبلی میں آدھے لوگ وہ ہیں جو جیتے ہی نہیں 1973 کا آئین مشکل حالات میں بنا تھا، پنجاب حکومت نے صرف 2 ماہ کے لیے عوام کو ریلیف دیا۔

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی سے 26ویں آئینی ترمیم کثرت رائے سے منظور کی گئی تھی جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط کر دیئے،26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، 26ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن قومی اسمبلی کی جانب سے جاری کیا گیا جس کے بعد 26ویں آئینی ترمیم بل 2024 ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد 26ویں آئینی ترمیم لاگو ہوگئی۔

    بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

    پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق نظرثانی کی اپیل خارج کرتے ہوئے 13 جنوری کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت شروع ہوئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل تھے۔ پی ٹی آئی نے نظر ثانی درخواست میں لارجر بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔

    تحریک انصاف کے وکیل حامدخان روسٹرم پرآئے کہا کہ لارجز بنچ تشکیل دینے کیلئے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا جائے، یہ معاملہ ججز کمیٹی کو بھیجا جائے اور نیا بنچ تشکیل دیا جائے،موجودہ تین رکنی بنچ کیس نہیں سن سکتا، سنی اتحاد کونسل کیس میں 13 رکنی بنچ فیصلہ دے چکا ہے۔

    بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ یہ نظرثانی کا معاملہ ہےہم نے قانون کودیکھنا ہے، نظرثانی درخواست میں عدالتی فیصلوں قانونی حثیت پر سوالات اٹھانے ہوتے ہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ نے اس پوائنٹ کو پہلے کیوں نہیں اٹھایا؟

    حامد خان نے کہا کہ عدالت سنی اتحاد کونسل اور الیکشن کمیشن کیس کے فیصلے کا پیراگراف دیکھ لیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ وہ فیصلہ ہم کیوں دیکھیں،یہ اور معاملہ ہے وہ الگ معاملہ ہے۔

    چیف جسٹس قاضی فائز نے ریمارکس دیئے کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں یا نہیں؟ حامد خان نے کہا کہ میں اب وہ کہہ دیتا ہوں جو کہنا نہیں چاہتاتھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ٹی وی پر بات کرنے کی بجاے منہ پر بات کرنے والےکو میں پسند کرتا ہوں، حامد خان نے کہا کہ میں ایسے شخص کے سامنے دلائل نہیں دے سکتا جو ہمارے خلاف بہت متعصب ہو، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میں اپ کو مجبور نہیں کر سکتا، وکیل حامد خان نے کہاکہ مجھے دلائل نہیں دینے-

    عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ جب نیازی صاحب وزیراعظم تھے توانٹرا پارٹی انتخابات کا نوٹس ہوا، تب بھی نہیں کروایاگیا، ایسا تونہیں کہ آپ لوگ انٹرپارٹی انتخابات کے لئے دلچسپی نہیں رکھتے؟

    سپریم کورٹ نے کہا کہ عدالت نے فریقین کے وکلا کو ایک اور موقع دیا لیکن کیس پر دلائل نہیں دیے گئے، ہمارے 13 جنوری کے فیصلے میں کوئی غلطی ثابت نہیں کی جا سکی لہٰذا نظرثانی درخواست خارج کی جاتی ہیں۔

    دوران سماعت، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئینی ترمیم ہو چکی ہے اس لیے سپریم کورٹ اب یہ کیس نہ سنے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ میں نے ترمیم ابھی نہیں دیکھی اور ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں معلوم۔

    ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

  • بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت پہنچ گئیں

    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیاں والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی:درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے دائر کی گئی، اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کرلیا۔

    درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی والدہ بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے،فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں، سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے۔ اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔

    عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

    واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی تا حکم ثانی رہے گی، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع پنجاب حکومت نے کی ہے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ سیکورٹی خدشات کے باعث کیا گیا ہے، جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق سیاسی قیدیوں سمیت عام قیدیوں پر بھی ہوگا،پنجاب حکومت نے 4 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک اڈیالہ جیل میں ہر قسم کی ملاقاتوں پر پابندی عائد کی تھی۔ اکتوبر 18 کو جیل ملاقاتوں پرپابندی میں 2 روز کی توسیع کی گئی تھی۔

  • عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج سے معائنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا،درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں اور ان کی عمر 72 برس ہے ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو عمران خان تک رسائی نہیں دی گئی، ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

    درخواست کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو 15 روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے، ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے۔

  • ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

    ڈی آئی جی سکھراور ایس ایس پی گھوٹکی کو عہدوں سےہٹادیا گیا

    کراچی: ڈی آئی جی سکھرپیر محمد شاہ اور ایس ایس پی گھوٹکی عبدالحفیظ بگٹی کے درمیان تنازع کے باعث حکومت سندھ نے دونوں افسران کو عہدوں سےہٹادیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سکھر کا چارج ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصرآفتاب کے سپرد کیا گیا ہے،جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی کا اضافی چارج ایس ایس پی خیرپورسمیع اللہ کےسپرد کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ پیرمحمد شاہ نے عبدالحفیظ بگٹی پرڈاکوؤں سےرابطے کا الزام لگایا تھا جس کے جواب میں عبدالحفیظ بگٹی نے بھی پیرمحمد شاہ پر الزامات عائد کیے تھے، الزامات کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی زیرقیادت کمیٹی قائم کردی گئی ہےکمیٹی میں ڈی آئی جی عامرفاروقی اور ڈی آئی جی تنویرعالم اوڈھو شامل ہیں جب کہ تحقیقاتی کمیٹی 7 دن میں اپنی رپورٹ جمع کروائےگی۔

  • گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

    برطانوی گلوکار لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے-

    باغی ٹی وی: پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، بتایا جارہا ہے کہ 31 سالہ گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی قسم کی چوٹیں آئی تھیں جو ان کی موت کا سبب بنیں، گرتے وقت لیام بے ہوشی کی حالت میں تھے اور اس وقت ان کے کمرے میں دو خواتین موجود تھیں۔

    واضح رہے کہ معروف بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن 31 سالہ گلوکار لیام پین کی 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِر کر موت ہوئی تھی، بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھا انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی گئی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

    جتنی بھی ترامیم کرلیں لیکن ہمیں اپنی آئینی تاریخ کو بھی دیکھنا ہوگا،فاروق ستار

    آئینی ترمیم :ایوان سے منظوری کے بعد بل پر صدر مملکت آج دستخط کریں …

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی،خواجہ آصف

  • لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تحریک انصاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی۔

    باغی ٹی وی : لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف اور دیگر عدالت پیش ہوئے،علی امین گنڈاپور کی مسلسل عدم پیشی پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے تھے۔

    فیصل جاوید کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست عدالت نے منظور کرلی جبکہ عدم پیشی پر علی امین گنڈا پور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی،بعد ازاں انسداد دہشتگردی عدالت نے کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    زین قریشی کس کے کہنے پر روپوش ہوئے؟ویڈیو بیان جاری

    ملتان: 26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق پی ٹی آئی کے ایم این اے زین قریشی کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا-

    باغی ٹی وی : ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ اپنے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی،والد نےلاہور بلایا اور کہا کسی صورت آئینی ترمیم منظورنہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں قریب سے بھی نہیں گزرا، میری کسی حکومتی اہلکارسے ملاقات ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی زین قریشی کچھ دنوں سے منظر عام سے غائب تھے اور ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کی جانب سے زین قریشی سے رابطہ نا ہونے اور ان کو اغوا کیے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا تھا،گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ