Baaghi TV

Tag: تازہ ترین

  • مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس :بلاول کا راکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت

    مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس :بلاول کا راکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت

    اسلام آباد: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں-

    باغی ٹی وی : آئینی ترامیم سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں بلاول بھٹو نے اپنے اراکین کو آئینی ترامیم کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایات جاری کی ہیں، پیپلز پارٹی کے تمام ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی کو اجلاس میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

    بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر ہونے والے رابطوں پر بریف بھی دی، بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں ہونے والی گفتگو پر بھی ارکان کو بریف کیا۔

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    جبکہ آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔

    آئینی ترامیم: ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  • مشاہد حسین نےترکیہ میں ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں  3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا

    مشاہد حسین نےترکیہ میں ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں 3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا

    انقرہ: سینیٹر مشاہد حسین سید نے ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں شرکت کی، اور 3 نکاتی ایکشن پلان پیش کردیا۔

    باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق ترک صدر طیب اردوان کی جماعت ’اے کے پارٹی‘ کی دعوت پر مشاہد حسین سید نے ’’عالمی فلسطین کانفرنس‘‘ میں شرکت کی، سینیٹر مشاہد حسین سید جو استنبول میں قائم ‘القدس پارلیمنٹ’ کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اورانٹرنیشنل کانفرنس آف ایشین پولیٹیکل پارٹیز (ICAPP) کے شریک چیئرمین بھی ہیں نے ترک صدر طیب پر زور دیا کہ وہ فلسطین کے معاملے پر قیادت اور رہنمائی کریں۔

    مشاہد حسین سید نے فلسطینیوں کی حمایت میں حماس، حزب اللہ اور ایران کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف مزاحمت کو سراہا اور صیہونی ریاست کے توسیع پسندانہ رویہ پر کڑی تنقید کی اور ترک صدر کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں ’مسلم دنیا کا شیر‘ قرار دیا اور صدارتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

    سینیٹر مشاہد حسین نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف دہرے معیارات رکھنے اور اخلاقی روایات نہ نبھانے پر مغربی ممالک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک جنگی جرائم میں اسرائیل کی مدد اور حوصلہ افزائی کے مرتکب ہو رہے ہیں، زیادہ تر مسلم حکومتیں بھی خوف یا مصلحت کے باعث اسرائیلی جارحیت اور فلسطین کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

    فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے مشاہد حسین سید نے سہ جہتی حکمت عملی پیش کرتے ہوئے کہا کہ اوّل یہ کہ ترک صدر کو اس معاملے پر قیادت کرنی چاہیے اور ایک وفد تشکیل دیں جس میں پاکستان، انڈونیشیا، ملائیشیا سمیت گلوبل ساؤتھ کے رہنما شامل ہوں، یہ وفد 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے فوراً بعد وہاں جاکر نو منتخب صدر سے ملاقات کریں اور اسرائیل کی حمایت کی یک طرفہ پالیسی کو تبدیل کرنے پر زور دیں۔

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ مسلم قائدین کو اب باتوں سے آگے بڑھ کر ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے دوسرا قدم یہ ہونا چاہیے کہ ترکیہ، پاکستان اور انڈونیشیا کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اجازت ملنے کے بعد غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کے لیے امن اور انسانی امداد کے لیے ایک مشترکہ نیول فلوٹیلا تشکیل دیں، اس بحری اتحاد کے ذریعے غزہ میں محصور فلسطینیوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ادویات، خوراک اور امدادی سامان کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    مشاہد حسین سید نے کہا کہ تیسرا قدم یہ ہونا چاہیے کہ 2019 میں ترک صدر طیب اردوان اور ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر کے مشترکہ اقدام کو یاد کرتے ہوئے ‘خیالات اور بیانیے کی جنگ’ میں امت مسلمہ کی نمائندگی کے لیے عالمی میڈیا کے قیام کے فیصلے کو عملی جامہ پہنایا جائے،غزہ کی موجودہ صورت حال میں مغربی میڈیا کا تعصب اور جانبداری کھل کر سامنے آگئی۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم برادری میں سے جید صحافی، دانشور، ماہرین تعلیم اور تھنک ٹینکس ‘خیالات کی جنگ’ میں سچائی اور حقائق پر مبنی بیانیہ تیار کرنے اور اسے موثر انداز سے پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں، اس طرح کا مسلم گلوبل میڈیا مسلم دنیا کی عوامی امنگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے مسئلہ فلسطین، کشمیر، اسلامو فوبیا اور روہنگیا پر رائے عامہ ہموار اور مغربی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے …

  • آئینی ترامیم: ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    آئینی ترامیم: ایم کیو ایم پاکستان کا حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آئینی ترامیم کے حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے آئینی ترامیم پر حکومت کی حمایت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ایم کیو ایم کی جانب سے ربا سمیت چند شققوں میں تبدیلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سود کے خاتمے کیلئے ٹائم لائن مقرر کرنے کا مطالبہ کیا،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی تجاوزیر پر مثبت جواب دیا گیا۔

    دوسری جانب آئینی ترامیم کے مسودے پر حتمی بات چیت کے لیے پی ٹی آئی کا وفد پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچ چکا ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    اس حوالے سے جے یو آئی رہنما کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہم سے غلط فیصلہ نہ کرائے، حکومت کے پاس تین متبادل ڈرافٹ تیار ہیں، اگر ہم نے ووٹ نہ دیا تو حکومت من مانا مسودہ منظور کرا لے گی ، مولانا فضل الرحمان کو صورتحال سے آگاہ کروں گا، ہم نے ووٹ نہ دیا تو پھر آرٹیکل 8 اور آرٹیکل 191 میں بھی ترمیم ہو جائےگی۔

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

  • وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیدی

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہوا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی گئی۔

    کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کیلئے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری کی مبارک ہو، کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا معیشت کے استحکام کے بعد آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کیلئے ایک سنگ میل عبور ہوا، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے محنت جاری رکھیں گے۔

    آئینی ترامیم کا مسودہ اب قومی اسمبلی اور سینیٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا-

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ‏آئینی ترمیم آج پارلیمنٹ میں پیش ہونے جا رہی ہے ، یہ وہی مسودہ ہے، جو پارلیمانی کمیٹی نے پیش کیا،آئینی ترمیم کا مسودہ 26نکاتی ہے ، اسی مسودے پر سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے کرایا گیا تھا ،سید خورشید شاہ صاحب نے تحمل سے عمل جاری رکھا، بلاول بھٹو نے کاوش اور کوششیں کیں –

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان سے تسلسل میں میٹنگز رکھیں ،آج کابینہ نے مسودے کی منظوری دی ہے،جے یو آئی نے آئین میں 5نکات کی تجویز د ی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس کی ٹائم لائین کو ایک سال کرنے کی تجویز ہے، خصوصی کمیٹی کی پاس کی گئیں تمام ترامیم ڈرافٹ کا حصہ ہیں-

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    اسرائیل کے ایران کے خلاف ممکنہ جوابی حملے کی انتہائی خفیہ معلومات لیک

  • بی جے پی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح

    بی جے پی رہنما کے بیٹے کا پاکستانی لڑکی سے آن لائن نکاح

    نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما کے بیٹے کا نکاح پاکستان میں مقیم لڑکی سے آن لائن ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی سیاستدان کے بیٹے کی پاکستانی لڑکی کے ساتھ آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہوئی ہے بے جے پی رہنما کے بیٹے محمد عباس حیدر اور پاکستان کے شہر لاہور کی لڑکی عندلیب زہرا کی شادی پہلے سے طے تھی لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث لڑکی کو ویزا نہ مل سکا جس کے باعث دونوں نے آن لائن شادی کرلی، ریاست اترپردیش کے شہر جونپور میں آن لائن نکاح کی تقریب منعقد ہو ئی-

    عندلیب زہرا کی والدہ رانا یاسمین زیدی شدید بیمار ہوگئیں اور انہیں لاہور کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جس کے باعث اس نکاح کو آن لائن کرنا پڑا،جمعے کی شب دولہے کے اہل خانہ مقامی طور پر جمع ہوئے، جبکہ دلہن کا خاندان لاہور سے آن لائن شادی کی تقریب میں شامل ہوا، نکاح کے بعد دلہا عباس حیدر نے امید ظاہر کی کہ ان کی اہلیہ کو اب بغیر کسی پریشانی کے بھارتی ویزا مل جائے گا، دلہن کے اہل خانہ کا بھی کہنا تھا کہ آئی سی یو میں داخل دلہن کی والدہ کی خواہش تھی کہ کم از کم نکاح ہوجائے جس پر آن لائن نکاح کیا گیا۔

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

  • کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے،عطا تارڑ

    کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے،عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود،لیکن ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے-

    باغی ٹی وی : کابینہ اجلاس سے پہلے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آئینی ترامیم کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں، لیکن رانا ثناءاللہ نے درست کہا کہ آج یہ معاملہ طے ہو جائے گا آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز موجود ہیں، تاہم ہماری پہلی کوشش ہے کہ آئینی ترمیم پر اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔

    کابینہ کا اجلاس آج سہ پہر کو ہوگا جس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جائے گی، ذرائع کے مطابق آئینی یا قانونی بلز کی کابینہ سے منظوری قانونی ضرورت ہے جس کیلئے اجلاس بلایا گیا ہے۔

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ اراکین میں 2 سینیٹرز اور9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے جن میں سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر ڈاکٹر زرقا شامل ہیں-

    جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں،پی ٹی آئی کے آزاد اراکین کی جانب سے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

  • آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے آج آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ ان شاء اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، میں نے کہا تھا 21اکتوبرکو میری سالگرہ ہے سب کچھ اس سے پہلے ہوجائیگا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ حالانکہ آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہیں اور نمبری بھی۔

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    انہوں نے کہا تھا کہ کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا-

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

  • 26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

    اسلام آباد:آئینی ترمیم سے قبل پی ٹی آئی کے کیمپ میں ہلچل، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ 11 ارکان کا پارٹی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا کہ اراکین میں 2 سینیٹرز اور9 ارکان قومی اسمبلی شامل ہیں اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی بھی7 ارکان سے رابطہ نہ ہونے کی تصدیق ہوئی ہے زین قریشی، ظہور قریشی، اسلم گھمن، عثمان علی، ریاض فتیانہ، مقداد حسین اورچوہدری الیاس سے رابطہ نہیں ہورہا، اورنگزیب خان کھچی اور مبارک زیب خان سے بھی رابطہ قائم نہیں ہورہا۔

    پارٹی ذرائع کے مطابق 2 سینیٹرز سے رابطہ نہیں ہو رہا ہے جن میں سینیٹر فیصل سلیم اور سینیٹر ڈاکٹر زرقا شامل ہیں-

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہور قریشی پی ٹی آئی قیادت کو ٹال مٹول کرنے لگے، ظہور قریشی ہمیں کہہ رہے ہیں کہ ملک سے باہر ہوں جبکہ وہ ملک میں ہی موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئینی ترمیم کو متنازع اور غیر شفاف قرار دیتے ہوئے اس کا حصہ نہ بننے اور ووٹنگ کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کی دوڑ سے باہر ہونا عمران خان کی ساکھ کے …

  • جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے،عظمیٰ بخاری

    لاہور: عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں-

    باغی ٹی وی : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ کے علاوہ کسی اور ادارے کو آئین کی من پسند تشریح کرنے کا اختیار حاصل نہیں، آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کے مطابق عمل میں لایا جا رہا ہےکل اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترمیم پر بات کرنے گیا تو مہاتما 45 منٹ اپنے رونے روتا رہا، بانی پی ٹی آئی آئینی ترمیم کے بدلے این آر او حاصل کرنا چاہتے ہیں جو ملنا نہیں،سپریم کورٹ کا اختیار صرف فیصلے جاری کرنا وضاحتیں جاری کرنا نہیں، آئینی ترامیم پر اتفاق رائے اچھی بات ہے لیکن تحریک انصاف سے بات کرنا وقت کا ضیاع ہے

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک سال جیل میں رہنے کے بعد بھی ان کا مائنڈ سیٹ انتشاری ٹولے کے سرغنہ والا ہے، جن لوٹوں سے بانی پی ٹی آئی وزیراعظم بنے ان کو اب غدار کہتے شرم آنی چاہیے جیل میں کوکونٹ اور چقندر کا جوس پینے سے انقلاب نہیں آتے، تحریک انصاف کے ارکان بانی پی ٹی آئی کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے بھی تنگ آچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی چاہتے ملک میں پھر ایک اور 9 مئی ہو جو اب ہم ہونے نہیں دیں گے۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات

    جی ایچ کیو حملہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت ملزمان پر مجموعی طور پر 27 …

    لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار

  • اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    اسرائیل کی وحشیانہ بمباری،73فلسطینی شہید

    غزہ:غزہ کے شمالی علاقےبیت لاہیہ پر اسرائیلی فوج نے مسلسل بمباری کی جس میں درجنوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ حملے میں 71 فلسطینی شہید ہو گئے-

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارتوں کے ملبے میں 100 سے زائد خواتین، بچے اور بزرگ دب گئے۔ پورا علاقہ تباہی کا منظر پیش کر رہا ہےامدادی کاموں کے دوران عمارتوں کے ملبے سے کم از کم 73 لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ درجنوں افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے، اسرائیلی فوجیوں نے ببیت لاہیہ کا 16 روز سے محاصرہ کیا ہوا ہے خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی –

    دوسری جانب غزہ کی پٹی میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے محصور شمالی غزہ کو نشانہ بنانے کی مہم شروع کرنے کے بعد گذشتہ دو ہفتوں کے دوران شمالی غزہ کی پٹی میں 400 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے۔

    بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی: ایمریٹس نےایران اور عراق کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر …

    شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ ان کی ٹیموں نے شمالی غزہ کی پٹی کی گورنری میں نشانہ بنائے گئے مختلف مقامات سے 400 سے زائد افراد کی لاشیں برآمد کی ہیں، جن میں جبالیہ اور اس کے کیمپ بیت لاہیہ اور بیت حانون شامل ہیں،ان سب کو شمالی غزہ کی پٹی، کمال عدوان، العودہ اور انڈونیشیا ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے، جمعہ تک 386 افراد کی لاشیں برآمدکی گئی تھیں، اس کے علاوہ ہفتے کی صبح جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری میں مزید میں 33 افراد ہلاک ہوئے۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 42 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 99 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

    26 ویں آئینی ترمیم: قومی اسمبلی اجلاس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات