Baaghi TV

Tag: تحریک انصاف

  • الیکشن کمیشن نے میرے حلقے کے فارم 45 ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیئے،حلیم عادل شیخ

    الیکشن کمیشن نے میرے حلقے کے فارم 45 ویب سائٹ سے ڈیلیٹ کر دیئے،حلیم عادل شیخ

    پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن آفس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تقریبا سال ڈیڑھ کے بعد الیکشن کمیشن آنا ہوا ہے، افسوس کی بات ہے کہ سائلیں کے لئے الیکشن کمیشن کا آفس بند ہے،

    حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ان کو تنخواہیں عوام کے پیسوں سے ملتی ہیں،اگر درخواست دینی ہے تو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے، شرمناک پہلو ہے کمپلین کے لئے باہر ڈٰیسک بنایا گیا ہے، اس کا مطلب ادھر ہی ڈسٹ بن رکھی ہے جو کمپلین آئیں وہیں ڈال دی جائیں،اتنی کمپلین آرہی ہیں کہ اندر تاب نہیں لا رہے ہیں،آج ملک میں ہیجانی ، طوفانی، اور پریشانی کی کیفیت ہے، تمام حالات کے زمہ دار موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی ہے، چیف الیکشن کمشنر جسٹس فخر الدین ابراہیم جیسے بھی ہم نے دیکھے ،عوام کے اعتراض پر انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا، 2024 کا الیکشن دھاندلی زدہ سلیکشن ہوا ہے،پوری قوم نے اس دھاندلی زدہ الیکشن کو مسترد کر دیا ہے، پوری دنیا نے دیکھا کس طرح الیکشن میں جعلسازی کی گئی ہے، اگر یہ آر اوز عدلیہ سے ہوتے تو یہ ظلم نہیں ہوتا، لیکن رات کے اندھیرے میں فیصلہ تبدیل کیا گیا، ہمارا بل چھین کر ناجانے کیا جوتا، چمٹا، دیا گیا، پھر بھی عوام نے ووٹ دیکر ہمیں جتوایا،

    حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں کے پاس بھی فارم 45 موجود ہیں،میرے حلقے این اے 238 میں 84ہزار کے قریب ووٹ تھے ایم کیو ایم کے دس ہزار،9 فروری کو میرے 36 ہزار اور ایم کیو ایم کے 54 ہزار کر دیئے گئے، ہمارے پاس تمام فارم 45 موجود ہیں، الیکشن کمیشن نے 14 دنوں میں فارم 45 اپلوڈ کرنے تھے، لیکن تین روز قبل الیکشن کمیشن نے فارم 45 اپلوڈ کر دیئے، جو فارم 45 الیکشن کمیشن نے اپلوڈ کئے ان پر وائٹو کو استعمال کیا گیا، تمام فارم 45 پر وائٹو اور اوور رائٹنگ کی گئی ہے، جس کے بعد میڈٰیا اور سوشل میڈیا پر ان کا تماشا بنا، جس کے بعد میرے حلقے کے فارم ویبسائٹس سے ڈیلیٹ کر دیئے، میں نے گزشتہ روز انک رموور بھیجوائے ہیں ،نقل کے لئے عقل استعمال کرتے تو تھوڑی بدنامی سے بچتے،44 ارب سے بہت سارے انک رمور مل جائیں گے، فارم 45 پر وائٹو نہیں یہ بلیک انک ہے جس نے الیکشن کمیشن کا منہ کالا کر دیا ہے، وائٹو کا فارمولا فیل ہوگیا ہے، اب سنا ہے کہ میرے فارم 45 ڈٰیلیٹ کر کے نئے فارم بنائے جارہے ہیں، اب لگتا ہے جعلی فارم 45 بنا کر اپلوڈ کرنے والے ہیں،پوری قوم اس جعلی الیکشن کو نہیں مانے گی، پوری قوم نے عمران خان ووٹ دیا ہے،ہم نے عمران خان کو آزاد کرانا ہے۔

    مجھے اپنی جماعت میں جگہ بنانے کیلئے بارہ برس بہت زیادہ محنت کرنا پڑی،مریم نواز

    ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی خواتین سولجرز نے کی قومی دفاع میں ایک نئی روایت قائم

    خواتین کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے ،وزیراعظم

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    یومِ خواتین مریم نواز کے نام، تحریر:محمد نورالہدیٰ

    خواتین کو با اختیار بنا نے کیلیے صلاحیتوں کو نکھارنے پر کام کرنا ہو گا،نیلوفر بختیار

    عورت مارچ رکوانے کے لئے درخواست خارج

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    خواتین وارڈنز کئی شعبوں میں مرد وارڈنز سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہیں،سی ٹی او لاہور

  • ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی صدارت میں کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا

    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ ارکان کو مبارک باد اور پہلے کابینہ اجلاس میں خوش آمدید کہتا ہوں، تجربے کار اور نئے ارکان پر مشتمل اچھی کابینہ تشکیل دی ہے، مشکل حالات میں ہمیں بڑی ذمے داری ملی ہے، ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کرنا ہے، بڑے بڑے کاموں پر توجہ دینی ہے، تمام کام اور فیصلے میرٹ کی بنیاد پر ہوں گے،سب نے کارکردگی دکھانی ہو گی، عوامی توقعات کے مطابق ڈیلیور کرنا ہو گا، صوبے کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود ہماری ترجیح ہو گی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات خان کو ہٹانے کے بعد برے ہیں، عوام کی فلاح امن و امان پر کام کریں گے،یکم رمضان سے ہیلتھ کارڈ اوپن کریں گے، رمضان میں لوگوں کی مدد کریں گے،8 لاکھ 50 ہزار خاندانوں کو 10 ہزار امداد دیں گے، لنگر خانوں کو بحال کرنے کا کام شروع کر دیا ہے، لوگوں کو ان کا حق پہنچائیں گے، رمضان دسترخوان کے ذریعے سحری افطاری دیں گے،اسکل ٹریننگ اور قرضے دے کر بے روزگاری کم کریں گے،عوام کی فلاح پر کام کریں گے،

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی اور نظریاتی اختلاف رہے گا، بدترین مہنگائی ہمارے اوپر مسلط کی گئی، فارم 45 کے مطابق ہمارا حق دیا جائے، ہم وفاق کے ساتھ ورکنگ ریلیشن رکھیں گے، ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ہماری معاشی ٹیم ان کے ساتھ بیٹھ کر معاملات دیکھے گی، ڈنڈے کے زور پر نہیں عاجزی کے ساتھ ان کے ساتھ بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، رشتے داروں کو وزارتیں دینا گناہ تو نہیں، یہ موروثی سیاست نہیں، پارٹی نے قربانی دینے والوں کو موقع دیا ہے، کابینہ میں کوئی ڈیلیور نہیں کرے گا تو فارغ ہو گا،

    تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس،وزیراعظم سے صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
    قبل ازیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ تمام سابق وزراء اعلی سے مراعات واپس لے لی گئی ہیں کسی کو شوق ہے تو اپنے خرچے سے سکیورٹی بھی رکھے اور عیاشی بھی کرے جو جب تک کرسی پر ہے سب ملے گا لیکن بعد میں زندگی بھر کیلئے عوام کے ٹیکس سے ادائیگی نہیں ہوگی۔وفاق کے پاس خیبر پختونخوا کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہیں تو ہم پھر بجلی اور گیس کا آدھا بل دیں گے،کیونکہ ہم سستی بجلی اور گیس دے رہے ہیں،پاکستان ہمارا ملک ہے، لیکن خیبرپختونخوا کو اس کا جائز حق دینا ہوگا،صوبے کے بہت سے حقوق نہیں مل رہے، بجلی کے خالص منافع کے پیسے نہیں مل رہے ہیں، اے جی این قاضی فارمولا سی سی آئی نے منظور کیا، بھیک یا خیرات نہیں مانگ رہے ہیں، ہمارا حق ہے کہ وقت پر ہمیں ہمارے صوبے کے پیسے ملیں، 1510 ارب روپے بقایاجات ہیں، 200 ارب ہم کو فوری طور پر دیں، بجلی اور گیس کم قیمت میں دیں، وہ پیسے ہمارے بقایاجات سے کاٹیں، عوام کو بجلی اور گیس فراہم کرنا چاہتے ہیں، فاٹا انضمام کی مد میں وفاق نے پیسے دینے ہیں وہ بھی نہیں مل رہے،صوبے میں ترقیاتی کام کرنے ہیں، بجلی کے ریٹس زیادہ ہوگئے پر لوڈشیڈنگ یہاں زیادہ ہے، چوری 10 فیصد ہے اور لائن لاسز 17 فیصد ہیں، بجلی کا یونٹ 80 روپے کا ہوگیا ہے، صوبے میں انڈسٹریز کم ہو گئی ہیں، آئی ایم ایف کی بات مانتے ہیں اور میری بات نہیں مانتے کیونکہ میں کمزور ہوں، وزیراعظم سے آئینی فورمز اور صوبے کے حقوق سے متعلق ضرور ملوں گا،وزیر اعظم نے حلف لیا، اب وہ آئینی طور پر وزیر اعظم ہیں، ان سے ملوں گا،

    مریم نواز مخالف تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی،خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
    علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ فارم 45 اور 47 کے حوالے سے ہمارا جو موقف ہے، وہ رہےگا،نو مئی کی فوٹیج نہیں مل رہی لیکن ثوبیہ شاہد کی فوٹیجز ہیں ہمارے پاس ،جس وقت واقعہ ہوا ہم میں سے کوئی ایوان میں نہیں تھا،جس وقت غیر اخلاقی زبان استعمال ہوئی ہم نہیں تھے،ثوبیہ شاہد نے کہا کہ پستول لا کر ان کو مار دوں گی، ثوبیہ شاہد نے ہجوم کو پرووک کیا، میں نے ان سے معذرت کی اور ان کو سمجھایا، ثوبیہ شاہد نے مجھے بھی لوٹا اور گھڑی دکھائی میں چپ رہا، مریم نواز مخالف ہیں تاہم ایک مرتبہ انکی تعریف کی کہ خوبصورت ہیں،لیکن سرجری کروائی ہے،اگر کہا کہ یہ غلط ہے تو مریم نواز سے معافی مانگ لوں گا، اداروں کے درمیان فرق آیا ہے،الیکشن سے پہلے جو کچھ کیا گیا،پولیس کو کہا ہے غیر قانونی مقدموں کو ختم کیا جائے، فورسز والے بھی ہمارے بھائی ہیں کوشش کر رہا ہوں مسئلہ حل کروں، پولیس کو نچلی سطح سے مضبوط کیا جائیگا، خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے والوں کی فیس معاف کروا رہا ہوں،مریم نواز نے خاتون اول کیخلاف نازیبا زبان استعمال کی لیکن کوئی نہیں بولا، صوبے کو پاؤں پر کھڑا کرونگا ٹیکس نیٹ بڑھائیں گے، وفاق سے حق لینے کیلئے مذاکرات بھی کرونگا اور قانونی راستہ بھی اختیار کر سکتا ہوں، صوبائی کابینہ بانی پی ٹی آئی کے حکم سے بنی، اپنا ان پٹ دیا، مزمل اسلم فنانس کیلئے ٹیکنیکل ساؤنڈ بندہ ہے، انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتا، آئی ایم ایف کو انگیج کرنے کی کوشش کریں گے، مگر وہ بھی دیکھتا ہے کہ کیا ہم قرض واپس کر سکتے ہیں،

    رہنما و ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعلٰی کے پی کو سیاسی اختلاف سے بالاتر ہوکر وفاق کیساتھ مفاہمت کی پالیسی اپنانی چاہیئے۔ خیبر پختونخوا کا 90 فیصد انحصار وفاق کی سپورٹ پر ہے۔ہمارا صوبہ وفاق کیساتھ مزاحمت اور مخالفت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بجلی کا خالص منافع آج تک نوازشریف کی حکومتوں میں سب سے زیادہ دیا گیا۔ وزیراعلٰی علی امین خود وزیراعظم کیساتھ بیٹھیں گے تو معاملات درست ہو سکتے ہیں۔وفاق کی مدد کے بغیر پختونخوا دو ماہ کی تنخواہ نہیں دے سکتا ۔صحت کارڈ دو ماہ تک مشکل سے چل پائیگا کیونکہ صوبے کو گزشتہ دس سال میں دیوالیہ کردیا گیا ہے۔

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • سیاسی معاملات  اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل

    سیاسی معاملات اندرونی معاملہ ،مداخلت نہیں کرتے، عمران خان کے خط پر آئی ایم ایف کا ردعمل

    پاکستان تحریک انصاف کے خط پر آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیرز کا اہم بیان سامنے آیا ہے

    آئی ایم ایف کی نمائندہ ایسٹرپیرز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھا گیا خط 28 فروری کو موصول ہوا، تحریک انصاف کا خط پاکستان کے قرض پروگرام کے بارے ہے،آئی ایم ایف سیاسی معاملات کو اندرونی معاملہ سمجھتا ہے،ایسے معاملے میں عالمی ادارہ مداخلت نہیں کرتا، آئی ایم ایف بین الاقوامی ادارہ ہے جس کا معاشی مسائل تک مینڈیٹ محدود ہے،ہم ادارہ جاتی معاشی استحکام اور ترقی کیلئے انتخابی تنازعات کے شفاف اور پرامن حل کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،پاکستان کیساتھ سینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے دوسرے جائزے پر مذاکرات کے منتظر ہیں،حکومت پاکستان درخواست کرے تو نئے وسط مدتی اقتصادی پروگرام کی حمایت کریں گے،آئی ایم ایف کا مقصد معاشی ترقی کے استحکام کو گہرا کرنا ہے،چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ٹیکس بنیاد کو وسیع کرنے کیلئے محصولات کے حصول کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،توانائی کے شعبے کی عملداری اور ادارہ جاتی نظم ونسق میں اصلاحات پاکستان کیلئے ناگزیر ہیں،ہم نئی پاکستانی حکومت کیساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں اور نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد اپنا مشن بھیج رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایم ایف کو لکھے گئے خط کا متن سامنے آگیا ہے جس میں عمران خان کی جماعت نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو مزید قرض دینے سے پہلے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 30 فیصد نشستوں پر الیکشن کا آڈٹ کرائے،

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر

    اڈیالہ جیل،عمران ،بشریٰ ملاقات،190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کیس،فردجرم کاروائی مؤخر

    نومنتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں،آئی ایم ایف

    اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران خان کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی

    تحریک انصاف ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہو جائے،شیری رحمان

    آئی ایم ایف کو خط لکھنا حب الوطنی نہیں،شرجیل میمن

  • سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات

    سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے احکامات

    سینیٹ کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت ہوا

    پی ٹی آئی سینیٹرز ڈپٹی چیئرمین کی نشست کے پاس پہنچ گئے،اور کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو صدراتی انتخاب کیلئے پروڈکشن آرڈر جارہی کیے جائیں،سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ رولز میں واضح ہے کہ اس طرح کی صورتحال میں ایوان کے ممبران کے پروڈیکشن آرڈر جارہی کیے جاسکتے ہیں،کل صدراتی انتخاب ہیں انکو ووٹ کرنا ہے انکا حق ہے ، اس اہم مرحلے پر سینیٹر اعجاز چوہدری کو رہا ہوکر یہاں ہونا چاہیے،ہائیکورٹ کے آرڈر موجود ہیں پروڈیکشن آرڈر کیلئے عدالتوں کا کیوں رخ کریں جب ہمارے پاس اختیارات یہاں ہیں،سینیٹر اعجاز چوہدری بیمار بھی ہیں انکے میڈیکل بورڈ متعلق بھی پمز میں اقدامات کیے جائیں،یہ کوئی ذاتی معاملہ نہیں،سب ایوان متفق ہوگا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جارہی کرنے کی ہدایت کردی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا اعجاز چوہدری کا حق ہے ،
    پی ٹی آئی ارکان نےڈیسک بجا کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا

    عمران خان سیاسی قیدی رہا کیا جائے، مشاہد حسین سید
    سینیٹ اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے،پی ٹی آئی کا حق ہے کہ مخصوص نشست انہیں ملنی چاہئیں،اداروں کے ساتھ سیاسی لوگوں کے تعلقات ٹھیک ہونے چاہئیں۔

    جب ملک معاشی ترقی کرنے لگتا ہے معلوم نہیں کیوں کوئی ٹانگ کھینچ لیتا ہے ،اسحاق ڈار
    سابق وفاقی وزیر خزانہ، ن لیگی رہنما اسحاق ڈار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میثاق جمہوریت تاریخی سنگ میل ہے،سینیٹ میں چاروں صوبوں کی برابر نمائندگی موجود ہے،حکومت اور اپوزیشن ایک ہی گاڑی کے دو پہیے ہیں،حکومت اور اپوزیشن کو مسائل کے حل کے لئے مل کر چلنا ہوگا،ان ساتھیوں میں شامل ہوں جنہوں نے ریٹائر ہونا ہے،یہ ایوان بارہ مارچ سے غیر فعال ہو جائے گا، کارکردگی کی ایک لمبی داستان ہے،آج کے دور میں دو ہزار دو سے پہلے سے زیادہ اشتعال ہے، پارلیمنٹری تاریخ میں اس ایوان نے بہت حصہ ڈالا ہے، سینٹ کی کمیٹیوں کو اچھے کام پر سراہتا ہوں، نوازشریف کہہ چکے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، سینیٹ میں مسلسل احتجاج کی روایت سے دنیا میں اچھا تاثر نہیں جاتا، معاشی استحکام کیلئے چارٹر آف اکانومی کیا جائے ، چارٹر آف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت ہے ، معاملات افہام و تفہیم سے آگے چلتے ہیں، ہماری ذاتی دشمنیاں نہیں ہونی چاہئے، اس ایوان کا تھوڑا خیال رکھنا چاہیے ، 2013 میں ملک دیوالیہ ہونے جارہاتھا، اس کے بعد ن لیگ کی حکومت آئی، ملک کی جی ڈی پی بڑھی مہنگائی کم ہوئی، پھر ملک کو کس کی نظر لگ گئی، کس کی سازش تھی، پیشگوئی تھی کہ ملک جی 20 میں جارہاہے ، ہمیں دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت ڈکلیئر کیا گیا تھا، 2014 میں دھرنے کے کلاف ساری جماعتیں متحد ہوئیں، وہ جمہوریت کی کامیابی تھی ، اس ملک میں پاناما کا ڈراما رچایا گیا، اس سازش کو پراجیکٹ 2011 کہتاہوں، ملک کو اکیلے کوئی جماعت طاقتور نہیں بنا سکتی، ہم سب کو مل کرکام کرنا ہوگا،، تین سال میں ن لیگ کی حکومت نے چوبیسویں معاشی طاقت بنایا، مشاہد حسین سید جانتے ہیں ہم نے کیسے ایف سولہ کے پیسے واپس لیے تھے ، میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنے کا عادی ہوں ، جب ملک معاشی ترقی کرنے لگتا ہے معلوم نہیں کیوں کوئی ٹانگ کھینچ لیتا ہے .قومی اسمبلی سے کوئی بل پاس ہوکر آتا ہے تو سینیٹ میں سب کی نمائندگی ہے، کسی بل میں کوئی کمی ہوتی ہے تو سینیٹ کے ذریعے ترامیم کی جاتی رہی ہیں،

    کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں،طاہر بزنجو
    سینیٹر طاہر بزنجو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں 64کیسے 50میں تبدیل ہوا،بلاول، شہباز شریف نے اعلان کیا کہ منحرف ارکان کو نشان عبرت بنائیں گے، دونوں بڑی جماعتوں نے تحقیقاتی کمیٹی بنائی،ان کمیٹیوں کے سربراہ سے جب پوچھو تو وہ دبے انداز سے مسکرا دیتے ہیں، منحرف میں سب سے بڑی تعداد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ارکان کی تھی،سب کو معلوم تھا کن سینیٹرز نے مخالف ووٹ ڈالا،ان میں چند ریٹائرہو گئے، چند انتقال کر گئے اور چند ابھی بھی ایوان میں ہیں،ایسے انتخابات میں مضبوط حکومت بنے گی جب نتائج اپنی مرضی سے بنائے گئے ہیں؟

    خواتین کا عالمی دن، سینیٹر فیصل جاوید کا قید خواتین کو رہا کرنے کا مطالبہ
    سینیٹر فیصل جاوید نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رضا ربانی صاحب ہمیشہ آئین کی کتاب لے کر آتے تھے لیکن 2 سال ہوگئے انہوں نے آئین کی کتاب نہیں کھولی، 90 دن میں الیکشن نہیں ہوئے آئین کی کتاب نہیں کھلی، خواتین کے عالمی دن پر یاسمین راشد، عالیہ حمزہ اور دیگر بے گناہ قید خواتین سے اظہار یکجتہی کرتے ہیں،سینیٹر فیصل جاوید نے سینیٹ میں تمام قید خواتین کے ساتھ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اظہار یک جہتی کرتے ہوئے عمران خان بشری بی بی اور دیگر کی رہائی کا مطالبہ کر دیا.

    ڈپٹی چیئرمین کی زیرصدارت ہونے والے سینیٹ اجلاس میں خواتین سے متعلق قرار داد سیمی ایزدی ، ثانیہ نشتر، ثنا جمالی نے پیش کی۔ سینیٹ اجلاس میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ حکومت خواتین کی معیشت میں شمولیت کے فروغ کو یقینی بنائے۔ مؤثر تعلیمی اور ہنر سکھانے کے پروگرامزکو فروغ دیا جائے، منصوبہ بندی اور تعلیمی اصلاحات سے فیصلہ سازی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔

    سینیٹ کے 52 ارکان 11 مارچ کو ریٹائر ہو جائیں گے

    سینیٹ اجلاس، گرفتار خواتین کو رہا کرو، پی ٹی آئی کا احتجاج،جے یو آئی کا بھی مطالبہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،33 بل منظور،زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی کی ترمیم مسترد

    ریپ ملزموں کو سرعام پھانسی دینے سے متعلق بل سینیٹ سے مسترد

    پیپلز پارٹی مسلم لیگ ن کو قربانی کا بکرا بنا رہی ہے،سینیٹر مشتاق احمد

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    چیئرمین سینیٹ صدارتی انتخابات میں ووٹ نہیں ڈال سکیں گے

     سوشل میڈیا پر پابندی کے حوالے سے بہرامند تنگی نے اپنی قرارداد واپس لے لی

  • پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک یا لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے،مولانا فضل الرحمان

    پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک یا لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جسے اقتدار میں لانا ہو تو 100 مقدمے ایک ہفتے میں ختم ، جس کسی کو اقتدار سے نکالنا ہو تو 100 مقدمات ایک ہفتے میں ہو جاتے ہیں
    لاہور میں وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں اس مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کرتا، مینڈیٹ کو تبدیل کرنے والے مجرم کئی اور ہیں ،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی ٹی آئی کیساتھ بڑی جنگ لڑی ، تلخیوں کے باوجود ہم نے انکو ویلکم کیا ،پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک یا لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے، یہاں پر پارلیمانی نظام چلے گا ،صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں ،میں محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتا ہوں میں تمام ایسے اقدامات کی مذمت کرتا ہوں ،

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بتائیں کہ جتنا مینڈیٹ 2018 میں تھا اس بار بھی کم و بیش اتنا ہی ملا ہے تو اس بار الیکشن میں دھاندلی کیسے نہیں ہوئی،پی ٹی آئی بھی بتائے کہ 2018ء میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی تو اس بار کیسے دھاندلی ہوئی؟ کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، اصولوں کا معاملہ ہے، دھاندلی کے خلاف یہ میرا آج کا نظریہ نہیں، 2018 میں دھاندلی ہوئی تھی تو اس بار بھی ہوئی ہے، معاشرے میں توہین آمیز رویے گھس آئے ہیں، سوچنا ہوگا آج جمہوریت کیوں کمزور ہوگئی ہے،بدقسمتی سے ملک میں آئین محفوظ نہیں رہا، آئین نہیں تو کوئی صوبہ ملک کے ساتھ کمٹمنٹ نہیں کرے گا، نیا آئین بنانے کی کوشش ہوگی تو بچا کھچا بھی نہیں رہے گا

    جمعیت علماء اسلام کاعید الفطر کے بعد انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
    جمعیت علماء اسلام نےعید الفطر کے بعد انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا،جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک سے متعلق مشاورت مکمل کرلی۔ جمعیت علماء اسلام اس بار دھاندلی کے خلاف تحریک نئے انداز سے چلائے گی۔ جےیوآئی اس بار بھی تحریک کا آغاز سندھ سے کرے گی، جےیوآئی کی تحریک سندھ کے بعد بلوچستان، کے پی کے، پنجاب سے ہوتے ہوئے تحریک اسلام آباد پہنچیں گی۔جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تحریک کی خود قیادت کریں گے

    مولانا فضل الرحمان کی سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات

    2024 کی دھاندلی نے 2018 کا ریکارڈ توڑ دیا۔ مولانا فضل الر حمن

    مولانا فضل الرحمن سے سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی کی ملاقات

     نواز شریف مولانا فضل الرحمان کو منانے پہنچ گئے

    ووٹ مانگنے عمر ایوب مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئے

    اپوزیشن میں بیٹھیں‌ گے،کسی کو ووٹ نہیں دیںگے،مولانا فضل الرحمان

    ن لیگ اور پی پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں

    اگر تحریک انصاف کامیاب ہوئی ہے تو پھر ان کو حکومت بنانے دیں،مولانا فضل الرحمان

    مولانا جذبات میں بہہ گئے، بڑا اعتراف،سیاسی کھیل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

    جمعیت علمائے اسلام حکومت سازی میں شامل نہیں ہو گی، مولانا عبدالغفور حیدری

  • القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

    القادر ٹرسٹ کیس،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کر دیا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،ٹرائل کورٹ نے عمران خان کی درخواستِت ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواستِ ضمانت پر نیب کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا،عدالت نے قرار دیا کہ آفس فیس جمع نہ ہونے کی وجہ سے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری نہیں ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ تو ضمانت بعد از گرفتاری کا کیس ہے، درخواست گزار جیل میں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک کے لیے ملتوی کر دی

    عمران خان کو پیش نہ کرنے پر سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری
    دوسری جانب عمران خان کی6 اور بشری بی بی کی ایک درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی،سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کی،دوران سماعت عدا لت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر سپرنٹینڈنٹ اڈیالہ جیل جواب جمع کروائیں کہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔ عدالت کی بار بار ہدایت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہیں لگوائی گئی، عدالت نے سپرینڈینٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 11 مارچ تک ملتوی کردی

    انٹر نیٹ بڑا بدمعاش ہو گیا ہے،جج طاہر عباس سپرا کے ریمارکس
    دوران سماعت جج طاہر عباس سِپرا اور عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا ،عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا نے شکوہ کیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی نہ عدالت میں پیش کیا گیا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو چاہیے کہ عمران خان کو عدالت میں پیش کریں،جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ عمران خان کو اصولی طور پر عدالت میں پیش کرنا چاہیے، انہیں تحفظ دینا ریاست کی ذمے داری ہے،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اب انٹر نیٹ بھی بند کر دیا گیا ہے، کچہری میں نیٹ کام نہیں کرتا،جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ انٹر نیٹ بڑا بدمعاش ہو گیا ہے،جج طاہر عباس سِپرا کے اس جملے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،

    جیل گئے تو آپ کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،عمران خان کے وکیل کا جج سے مکالمہ
    جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگا کر ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کر دوں گا، اگر ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگائی تو مجھے خود فائل اٹھا کر اڈیالہ جیل جانا پڑے گا،وکیل نعیم پنجوتھا نے جج طاہر عباس سِپرا سے کہا کہ جیل گئے تو آپ کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا،جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ ایسا نہ کہیں، میں کچھ نہیں بولوں گا،وکیل نعیم پنجوتھا نے کہا کہ متعدد بار پروڈکشن آرڈر کے باوجود سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عمران خان کو پیش نہیں کرتے، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو طلب کرنا چاہیے،جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے جواب نہ دیا تو توہینِ عدالت کی کارروائی ہو گی،وکیل آمنہ علی نے جج طاہر عباس سِپرا سے کہا کہ عدالتیں ہی آخری امید ہوتی ہیں،جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آپ درست کہہ رہی ہیں،قانون ہی آخری امید ہوتا ہے،

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

    عمران نے کہا ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی،علیمہ خان

  • مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ نے حلف اٹھانے سے روک دیا،سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور

    پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس شکیل احمد نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

    پی ٹی آئی کے وکیل قاضی انور ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نشان لینے کے باعث پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت میں الیکشن لڑے، پی ٹی آئی حمایت یافتہ کامیاب امیدواروں نے سنی اتحاد کونسل کو جوائن کیا، خیبرپختونخوا میں 21 مخصوص خواتین اور 4 اقلیتی نشستیں اور جماعتوں میں تقسیم کیے گئے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ یہ کیس صرف خیبرپختونخوا کی حد تک ہے یا پورے ملک تک، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ایک ہی فیصلہ دیا ہے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی لسٹ نہیں دی اسلئے اب مخصوص نشستیں نہیں دے سکتے،

    جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ آپ کا کیس یہ ہے کہ سیٹیں کسی اور کو نہیں دی جاسکتی، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایک ممبر نے اختلافی نوٹ بھی یہ بات لکھی ہے۔جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کہ کیا پھر یہ سیٹیں خالی رہیں گی؟ یہ سیٹیں تو خواتین اور اقلیتوں کے لیے مختص ہوتی ہے اگر آپ کو نہیں ملتی تو پھر کیا یہ خالی رہے گی۔جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کہتا ہے کہ الیکشن سے پہلے لسٹ دیا دی جائے، جس پر قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوٹیفکیشن ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ جن کو سیٹیں دی گئی ہے وہ حلف نہ لیں۔عدالت نے کہا کہ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ان کو حلف سے روکا جائے، ہم اس کو دیکھتے ہیں پھر کوئی آرڈ کریں گے۔بعد ازاں پشاور ہائیکورٹ نے قاضی انور ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد حکم امتناعی پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو اب سنا دیا گیا

    پشاور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کر لی،مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان اسمبلی کو حلف اٹھانے سے روک دیا، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے

    سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کی تھی،درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں, اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں،مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں،الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے.

    عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،تحریک انصاف
    پشاور: مخصوص نشستوں کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف چترال کے صدر اور رکن قومی اسمبلی عبد الطیف نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر 14 روز میں فارم 45 اپلوڈ نہیں کیے گئے ،الیکشن کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ،الیکشن سے قبل ہی دھاندلی شروع کی گئی ،مخصوص نشستوں سے محروم رکھنے کی سازش انتخابات سے قبل کی گئی، امیدواروں کو ہراساں کیا گیا اور پارٹی نشان چھینا گیا ،چیف الیکشن کمشنر کا کردار مکمل طور پر جانبدارانہ رہا ،الیکشن کمیشن شفاف اور غیر جانبدار آئینی کردار ادا کرنے میں ناکام رہا، چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے، عوام کی جانب سے مسترد شدہ لوگ مخصوص نشستوں پر نمائندگی کریں گے، دنیا میں پیغام دیا جارہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت ناکام ہوگئی،اس اقدام کے خلاف عدلیہ سے رجوع کیا ہے، عدلیہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکے کو ناکام بنائے،

    مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • سنی اتحاد کونسل کی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    سنی اتحاد کونسل کی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    پشاور ہائیکورٹ: سنی اتحاد کونسل نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے درخواست دائر کردی

    درخواست میں الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہم سنی اتحاد کونسل میں شامل ہوگئے ہیں, اب پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل کا حصہ ہیں،مخصوص نشستیں الیکشن میں جنرل سیٹوں کی تناسب سے دی جاتی ہیں،الیکشن کے بعد بھی مخصوص نشستوں کی لسٹ دی جا سکتی ہے،درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل کی خالی نشستیں بھی انکو دے دیں، فیصل جاوید پھٹ پڑے
    دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ الیکشن کا کل ایک مخصوص فیصلہ آیا آج ہم ہائیکورٹ جارہے ہیں، مخصوص نشستیں ہمارا حق بنتا ہے،جو جس پارٹی کا تناسب ہوگا اسے مخصوص نشستیں ملیں گی آرٹیکل 51 میں لکھا ہوا ہے، پی ٹی آئی کی جائز نشستیں روکی گئیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو دیدی گئیں،آپ پی ایس ایل کی خالی نشستیں بھی انکو دیدیں ، دنیا بھر میں جہاں جہاں الیکشن ہورہے ہیں وہاں کی بھی مخصوص نشستیں انکو دیدیں، پانامہ میں الیکشن ہورہے ہیں انکی مخصوص نشستوں کو بھی انہیں الاٹ کردیں، پی ٹی آئی نے 180 سیٹیں جیتیں اور ہماری سیٹیں چرا لی گئی ہیں،عوام نے جنھیں چنا ہے انہیں انکا مینڈیٹ دیا جانا چاہیئے، آپ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاست نہیں آتی آج اسکا نام لیکر آپ سیٹیں ہتھیا رہے ہیں،آپ کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کو سیاست نہیں آتی آج آپ اسکے نام پر اپنی ریٹنگ بڑھا رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کو فوری رہا کیا جائے انصاف و عدل قائم کیا جانا چاہے، خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں 26 دیدی گئیں جے یو آئی نے 7 سیٹیں جیتی انہیں مخصوص سیٹیں دے دیں، عشاریہ 73 پر یہ فارمولا بنا کر ہماری مخصوص نشستیں دیدی گئیں ہیں ،

    مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ مکمل، مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کر دی،سنی اتحادکونسل فارغ

    الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد خالی مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کردی ہے

    الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سے اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ایف کو ایک ایک نشست مل گی۔ نیلم ، جیمز اقبال اور رمیشن کمار رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں،قومی اسمبلی میں پنجاب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کا نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا۔ پیپلز پارٹی کو دو اور مسلم لیگ ن کو ایک نشست مل گئی۔ ثمینہ خالد گھرکی ، نتاشہ دولتانہ اور تمکین نیازی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئی ہیں

    الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی کی خالی مخصوص نشستوں کی تقسیم شروع کردی ہے۔ پیپلز پارٹی کو مزید دو نشستیں مل گئیں، سندھ میں ایم کیو ایم کو ایک اور نشست مل گئی۔پیپلز پارٹی کی سمیتا افضال خواتین کی کی مخصوص نشست پر رکن اسمبلی بن گئیں ، پیپلز پارٹی کے سریندر ولاسائی اقلیت کی نشست پر رکن سندھ اسمبلی بن گئے جبکہ ایم کیو ایم کی فوزیہ حمید بھی سندھ اسمبلی کی رکن بن گئی ہیں ۔ سندھ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے بعد پارٹی پوزیشن تبدیل ہوگئی۔پیپلزپارٹی ارکان اسمبلی کی تعداد 116 ہو گئی ، ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کی تعداد 37 ہو گئی ۔جی ڈی اے کے تین ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد 9 اور جماعت اسلامی کا ایک رکن ہے.

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کی باقی تین نشستیں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون اور جمعیت علماء اسلام میں تقسیم کردی گئی ہیں ۔مسلم لیگ ن ،پیپلزپارٹی اور جمیعت علما اسلام کو ایک ایک نشست الاٹ کردی گئی ہے

    انتظار کی گھڑیاں ختم، انتخابات کے ایک ماہ بعد الیکشن کمیشن نے فارم 45 جاری کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر فیصلے نہیں دینے، ثبوت دیں چیف الیکشن کمشنر

    الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عمران خان کا اتوار کو احتجاج کا اعلان

    توہین الیکشن کمیشن کیس، علی امین گنڈا پور کو حاضر کرنےکا حکم

    واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست مسترد کردی ،الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ سنی اتحاد کونسل خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے کوٹے کی مستحق نہیں۔،خواتین اور اقلیتوں کی یہ مخصوص نشستیں دیگر پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو تفویض کی جائیں گی،الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ چار ایک کے تناسب سے سنایا گیا

  • عمران نے کہا ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی،علیمہ خان

    عمران نے کہا ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی،علیمہ خان

    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی ہے

    ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چوری کرنے والے اور کرپشن کرنے والوں کے ساتھ کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی، اگر چوروں کے ساتھ مفاہمت ہو تو پھر سارے چوروں کو رہا کر دینا چاہئے،علی محمد خان نے جو پیغام عمران خان کا دیا اس کا کافی ری ایکشن آیا، عمران خان نےکہا ہم نے مفاہمت کی بات جو کی اس پر وضاحت ضروری ہے، نیلسن منڈیلا نے بھی اسی کو فالو کیا تھا، ووٹ چوروں کے ساتھ مفاہمت نہیں ہو سکتی۔عمران خان کو آنکھوں کا انفیکشن ہوا تھا، ابھی بہتر ہو گیا ہے، وہ کہہ رہے تھے کہ پہلے کافی خراب تھا اور آنکھیں بھی نہیں کھل رہی تھیں، ڈاکٹر کو چیک اپ کرانے کی اجازت نہیں دی گئی ہم پریشان ہیں ،ہم عدالت میں ڈاکٹر کے لئے درخواست دے رہے ہیں، کتنی غلط بات ہے کہ عمران خان کی صحت کا مسئلہ ہوا فیملی کو کیوں نہیں بتایا گیا، جیل والے نہ بتاتے ہیں اور نہ ہی ڈاکٹر کو دکھانے کی اجازت دیتے ہیں،

    علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ نمل کالج سٹی کے حوالہ سے بھی عمران خان نے پیغام دیا ہے اور کہا ہے اس پر احتجاج کیا جائے، عمران خان نے کہا کہ نمل میں ہمارا 2 ہزار طلباء کے لیے جو پراجیکٹ شروع ہونا تھا وہ روک دیا گیا، نمل میں 95 فیصد بچے اسکالر شپ پر پڑھ رہے ہیں، 2 ہزار طلباء کو مزید داخلہ ملنا تھا، 200بچوں کا ایمرجنسی میں داخلہ ہوا ہے، اس پراجیکٹ کو نہیں روکنا چاہئے ، وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داری ہے کہ اس پراجیکٹ پر کسی کو تنگ نہ کیا جائے ہم وارننگ دے رہے ہیں کہ یونیورسٹی کے طلباء کو تنگ نہ کیا جائے ہمارے کنٹریکٹر کو کسی نے تنگ کیا تو پھر یونیورسٹی کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

    جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے