Baaghi TV

Tag: ترکیہ

  • پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات

    پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ترکیہ کے وزیر دفاع یشار گُلر نے اہم ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی، دفاعی تعاون اور باہمی اشتراک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت و ایرو اسپیس ٹیکنالوجی میں تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں پیشرفت کو تیز اور مؤثر بنانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ترک وزیر دفاع نے پاکستان آمد پر پاک فضائیہ کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کیا، ترک وزیر دفاع نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران ایئر چیف کی قیادت میں پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی، بھرپور تیاری اور قومی خودمختاری کے مؤثر دفاع کو سراہا،ترک وزیر دفاع نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی برادرانہ تعلقات پر بھی روشنی ڈالی۔

    واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ حکان فدان اور وزیر دفاع یشار گُلر بدھ کی صبح سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

  • ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

    ترکیہ : ریپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے مزید 3 میئرز گرفتار

    ترکیہ میں ہفتے کی صبح حکومت نے اپوزیشن کے مزید 3 میئرز کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق ریپبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) سے ہے-

    فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گرفتاریوں کا تعلق مبینہ کرپشن کے ایک مقدمے سے ہے، جس کے نتیجے میں مارچ میں استنبول کے طاقتور اپوزیشن میئر اکرام امام اوغلو کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا، ان کی گرفتاری نے ملک بھر میں بڑے مظاہروں کو جنم دیا تھا جو کہ 2013 کے بعد سب سے بڑا عوامی احتجاج قرار دیا جا رہا تھا اکرام امام اوغلو، صدر رجب طیب اردوان کے سب سے بڑے سیاسی حریف سمجھے جاتے ہیں اور 2028 کے صدارتی انتخابات میں سی ایچ پی کے امیدوار بھی ہیں۔

    اسی ہفتے پولیس نے ازمیر، جو کہ اپوزیشن کا مضبوط گڑھ ہے اور ترکیہ کا تیسرا بڑا شہر ہے، وہاں مبینہ کرپشن کے الزامات کے تحت 120 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا تازہ گرفتار ہونے والے میئرز کا تعلق ترکیہ کے جنوبی علاقوں سے ہے، آدانا شہر کے میئر زیدان کارالار، سیاحتی شہر انطالیہ کے میئر محیتین بوچیک اور جنوب مشر قی شہر آدی یامان کے میئر عبدالرحمٰن توتدیری گرفتار میئرز میں شامل ہیں۔

    انقرہ کے اپوزیشن میئر منصور یاوش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ ایسے نظام میں جہاں قانون سیاست کے مطابق جھکتا اور مڑتا ہو، جہاں انصاف کچھ کے لیے ہو اور کچھ کے لیے نہیں، وہاں ہم سے قانون کی حکمرانی پر یقین رکھنے یا انصاف پر بھروسہ کرنے کی توقع نہ رکھی جائے، ہم ناانصافی، قانون شکنی اور سیاسی کارروائیوں کے سامنے جھکیں گے نہیں۔

    ترکیہ کی پارلیمان کی تیسری بڑی جماعت، پرو کردش ڈی ای ایم پارٹی، نے بھی ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔

    ڈی ای ایم پارٹی کی شریک صدر تلائے حاتموغولاری نے لکھا کہ منتخب نمائندوں کا یہ استحصال بند ہونا چاہیے، عوام کے ووٹ کے فیصلے کا احترام نہ کرنا اور ان کی مرضی کو نہ ماننا معاشرے میں گہرے شگاف پیدا کر رہا ہے، یہ کارروائیاں کسی حل کی جانب نہیں بلکہ جمہوری ترکیہ کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

    حالیہ مہینوں میں ڈی ای ایم پارٹی نے رجب طیب اردوان کی حکومت کے ساتھ مل کر دہائیوں پر محیط کرد تنازع کو ختم کرنے کی کوششیں کی ہیں، ان کوششوں کے نتیجے میں مئی میں کرد پی کے کے جنگجوؤں نے مسلح جدوجہد ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جو کہ ایک ایسا تنازع تھا جس میں 40 ہزار سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

    ہفتے کی گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ سی ایچ پی کے خلاف قانونی کارروائیوں کا ایک نیا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے، پیر کے روز انقرہ کی ایک عدالت نے پارٹی کے 2023 کے لیڈرشپ پرائمری الیکشن میں مبینہ ووٹ خریدنے کے الزامات پر کیس کی سماعت شروع کی، جس کے نتیجے میں سی ایچ پی کے مقبول رہنما اوزگور اوزال کی قیادت بھی چیلنج ہو سکتی ہے، اوزال مارچ کے احتجاجی مظاہروں میں اہم کردار ادا کرنے کے بعد ابھر کر سامنے آئے تھے۔

    نیوز ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق آدانا اور آدی یامان کے میئرز کا تعلق استنبول کے پبلک پراسیکیوٹرز کے ایک کیس سے ہے، جس میں مبینہ ٹینڈر دھاندلی اور رشوت کے الزامات شامل ہیں اسی کیس کے تحت استنبول کے ضلع بویوک چیکمیجے کے ڈپٹی میئر احمد شاہین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

  • ترکیہ میں آگ سے 20 گھر جل کر راکھ، 900 افراد محفوظ مقام پر منتقل

    ترکیہ میں آگ سے 20 گھر جل کر راکھ، 900 افراد محفوظ مقام پر منتقل

    ترکیہ کے صوبے ازمیر کے ساحلی علاقے میں جنگلاتی آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 گھر جل کر راکھ ہو گئے جبکہ 900 سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگل میں لگی آگ نے تیز ہواؤں کے باعث رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے آگ کے پھیلاؤ کو مزید خطرناک بنا دیا، جس کے بعد ایئرپورٹ کو بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ آگ کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بزرگ شہری کو ایک گھر سے بحفاظت نکال لیا گیا۔ متاثرہ علاقوں سے درجنوں افراد کو انخلا کے بعد محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    ترک وزیر داخلہ نے بتایا کہ ازمیر کے پانچ اضلاع سے رات کے وقت 900 افراد کو نکالا گیا، آگ کے نتیجے میں 16 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 87 گھروں اور 45 کاروباری مراکز کو بھی خالی کرایا گیا۔ 21 رہائشی جھلسنے یا دھویں سے متاثر ہو کر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔آگ بجھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز اور واٹر بمبرز طیاروں نے حصہ لیا جبکہ زمینی امدادی ٹیموں کو تیز ہواؤں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا۔

    ماحولیاتی ماہرین کے مطابق ترکیہ کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، 15 سالہ عبد الرحمان جاں بحق

    ایران میں کارروائی امن کے لیے کی، کشیدگی ناگزیر حد تک بڑھ چکی تھی: امریکی ترجمان

    غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، مزید 85 فلسطینی شہید

    مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت

  • ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا حملے کی مذمت

    ترک صدر طیب اردوان کی خیبرپختونخوا حملے کی مذمت

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے خیبرپختونخوا میں حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے شہداء کے اہل خانہ اور حکومت پاکستان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔صدر اردوان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دونوں ممالک مل کر ہر قسم کی شدت پسندی اور دہشتگردی کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ فتنہ الخوارج کے خودکش حملے میں 13 سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 14 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حملے میں دو بچے اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ بھارت کی سرپرستی میں چلنے والے دہشتگرد گروہ نے کیا۔

    پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار

    پشاور،حملے کی کوشش ناکام، خودکش حملہ آور اور ہینڈلر ہلاک

    گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے خطرناک صورتحال، کئی علاقے زیرِ آب

    ایشیا کپ 2025، 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان

    کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی

  • اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ

    اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ

    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیرخارجہ ہاکان فدان سے ٹیلیفونک گفتگو کی ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اور کثیر جہتی تعاون، حالیہ علاقائی صورتحال اور اگلے ماہ کی دس اور گیارہ تاریخ کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں ہونے والے آسیان علاقائی فورم پر تبادلہ خیال کیا دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ اور کثیرالطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بات چیت میں حالیہ علاقائی پیش رفتو ں پر بھی گفتگو ہوئی دونوں راہنماؤں نے کوالالمپور، ملائشیا میں ہونے والے آئندہ آسیان ریجنل فورم (ARF) کے بارے میں بھی بات کی۔

    ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ

    وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

  • اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

    اسرائیل اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے،ترک صدر اردوان

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل اپنے اقدامات سے اپنے وجود کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

    ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل مغرب کی غیر مشروط حمایت کے بل پر ایران پر حملے کرتا ہے، غزہ کو تباہ کرتا ہے اور پورے خطے کے ممالک کو دھمکاتا ہے، لیکن وہ خود نہیں جانتا کہ وہ کیا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے اسرائیل مستقبل میں اپنی غلطیوں کا احساس کرے، لیکن خدشہ ہے کہ تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔

    صدر اردوان نے کہا کہ یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اس خطے کا کوئی بھی ملک صرف اپنی سرحدوں اور داخلی معاملات تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں سال پر محیط گہرے تعلقات کی بنیاد پر اس خطے میں ہونے والے واقعات تمام معاشروں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور ان کے طویل المدتی نتائج سامنے آتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین پر حملہ صرف وہاں کے چند ملین افراد کا معاملہ نہیں ہے، اسی طرح ایرانی عوام اور زمین پر حملہ بھی صرف ایران کا مسئلہ نہیں ہے۔

    کمشنر کراچی نے حب کینال میں نہانے اور تیراکی پر مکمل پابندی عائد کر دی

    نیتن یاہو نے آیت اللہ خامنہ ای کو نشانہ بنانے کے امکان کو مسترد نہیں کیا

    اسحٰق ڈار کا مصری وزیر خارجہ سے رابطہ، ایران اسرائیل کشیدگی پر تشویش کا اظہار

    نواز شریف کی اسرائیلی حملے کی مذمت، کہا ایران کے ساتھ کھڑے ہیں

    کراچی میں کسٹمز کا چھاپہ، 3 کروڑ مالیت کے بھارتی موبائل فونز اور اشیاء برآمد

  • ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات

    ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات

    ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلیے مذاکرات کی کوششوں میں امید کی کرن پیدا ہو گئی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان آج جمعرات کے روز ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طویل وقفے کے بعد براہِ راست مذاکرات ہونے جا رہے ہیں،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ترکیہ میں اس ملاقات کی تجویز دی تھی تاہم وہ خود مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ پہنچ گئےمیڈیا سے گفتگو میں یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ ترکیہ اور امریکا کی کوششوں کے پیشِ نظر وہ وزیر دفاع کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد استنبول روانہ کریں گے۔

    امریکی صدر کے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کیتھ کیلوگ بھی مذاکرات کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان مذاکرات کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔

    دوسری جانب روس نے ولادیمیر میدنسکی کی سربراہی میں ایک نسبتاً نچلی سطح کا وفد بھیجا ہے ولادیمیر میدنسکی 2022 کے مختصر مذاکرات میں بھی شامل تھے جس پر یورپی ممالک نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روس امن مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔

    واضح رہے کہ یہ مذاکرات 2022 کے بعد روس اور یوکرین کے درمیان ہونے والے پہلے براہِ راست مذاکرات ہوں گے ادھر ترک وزیرِ خارجہ نے نیٹو کے ایک اجلاس کے بعد پُرامید لہجے میں کہا تھا کہ اگر فریقین اپنے مؤقف میں ہم آہنگی پیدا کر لیتے ہیں اور باہمی اعتماد قائم ہو جاتا ہے تو یہ امن کی طرف ایک بہت اہم قدم ہو گا۔

  • ترک صدر  کا پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان

    ترک صدر کا پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستانی قوم کے ساتھ اپنی حمایت کا واضح اعلان کیا کہا کہ ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

    ترک کابینہ کے اجلاس میں صدر ایردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر خوشی ہے، ہم نےکشمیر میں دہشت گرد حملےاور پاکستان پر میزائل حملوں پر واضح مؤقف دیادونوں ممالک کے درمیان انتہائی خطرناک تناؤ کو کم کرنےکے لیے انتھک کوششیں کیں، اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا اور ان سے اہم گفتگو ہوئی، ہم نے پاکستانی بھائیوں کو ان کے صبر و تحمل اور دانشمندانہ مؤقف پر مبارک باد دی،ترکیہ پاکستانی قوم کے ساتھ ان کے اچھے اور برے دنوں میں کھڑا رہےگا۔

    ترک صدر نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ اشتعال انگیزی میں نہ پھنسیں خواہاں ہیں کہ جنگ بندی سے قائم ہونے والا پرسکون ماحول تمام مسائل، بالخصوص پانی کے مسئلے، کے حل کو آسان بنائےگا۔

    پاک بحریہ کے جہاز حنین کا دورہ عمان، دوطرفہ مشق میں شرکت

    ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت

    ایل این جی کی قیمتوں میں کمی

  • چیف جسٹس  سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیاچیف جسٹس اور ترکیہ سفیر نے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی تجدید پر زور دیا۔

  • ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    ترکیہ کی گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حالیہ دہشت گرد حملے پر بھارت کو عالمی سطح پر تنقید کا سامنا ہے، ترکیہ کی سیاسی قیادت نے واضح انداز میں پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے بھارت کے بیانیے کو چیلنج کر دیا ہے۔

    ترکیہ کی معروف سیاسی جماعت گریٹ یونین پارٹی کے چئیرمین مصطفیٰ دستجی نے پہلگام واقعے کو بھارتی ریاستی پراپیگنڈے کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کو ہر حال میں اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیےیہ صرف ایک جذباتی یا اخلاقی ذمہ داری نہیں بلکہ حقیقی سیاست کا بھی تقاضا ہے۔

    انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی ترکیہ آزمائش میں ہوتا ہے، پاکستان ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑا رہا ہےاب وقت ہے کہ ہم بھی اسی اخو ت، دوستی اور وفاداری کے جذبے سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں مصطفیٰ دستجی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو یہ یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے کہ صورتحال کسی جنگ کی طرف نہ جائے۔

    بھارتی فوجی اہلکاروں کے ساتھ”نوکروں” سے بھی بدترسلوک،اہلکار پھٹ پڑا

    ترکیہ کی پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جا رہا ہے، سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی یہ حمایت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے اور یہ پیغام دیتی ہے کہ اسلامی دنیا بھارت کی کشمیر پالیسی اور مسلمانوں پر مظالم سے خوش نہیں۔

    سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ پہلگام حملہ ایک مرتبہ پھر فالس فلیگ آپریشن کے شبے میں آ گیا ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھارت کے اندرونی مظالم سے ہٹا کر پاکستان کو بدنام کرنا ہے ترکیہ کی واضح اور دو ٹوک حمایت نے بھارت کے عالمی پروپیگنڈے کو شدید دھچکہ پہنچایا ہے۔

    پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کامزدورمارچ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان