Baaghi TV

Tag: ترکی

  • وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ ترکی کا شیڈول سامنے آ گیا

    ‏وزیراعظم شہباز شریف 31 مئی سے 2 جون تک برادر ملک ترکی کا دورہ کریں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان کے روایتی بااعتماد دوستوں اور برادر ممالک سے دوطرفہ تعلقات کی تجدید کے سلسلے کی کڑی ہے۔ ‏یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے علاوہ سرمایہ کاری، تجارت، صحت، تعلیم،ثقافت اور باہمی مفاد کے دیگر شعبہ جات میں تعاون کے حوالے سے بھی نہایت اہم ہے۔ پاک ترکی بزنس کونسل کا اجلاس، ترک سرمایہ کاروں اور تاجروں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ ‏وزیراعظم دورے کے دوران مصطفیٰ کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دیں گے۔ عزت مآب صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ وزیراعظم ترکی اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر یادگاری نشان جاری کریں گے۔ صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی بحالی اور بجٹ 2022-23 میں کٹوتی نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ،وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) کے سابق دور کی طرز پر فعال بنایا جائے، وزیراعظم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق وزارت منصوبہ بندی اور خزانہ کو ہدایات جاری کیں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں گزشتہ پونے چار سال میں کٹوتیوں نے اعلی تعلیم پر منفی اثر ڈالا ہے، اس عمل کو ریورس کیا جائے ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں تعلیمی پراجیکٹس کی بحالی پر توجہ مرکوز کی جائے اعلی تعلیم کو عالمی معیار پر استوار کرتے ہوئے پروگرامز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ میں کٹوتی نہ کی جائے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے اساتذہ اور طالب علموں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں

    یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا

    فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات

    پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا

    اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا

    رافیل اور ایف سولہ میدان جنگ میں آمنے سامنے ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی تہلکہ خیز انکشافات

    خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی

    متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا

    ترکی اسرائیل کے لئے ایران سے بڑا خطرہ بن چکا ہے، موساد سربراہ

    ‏فلسطینی لڑکی مریم عفیفی کی گرفتاری کے دوران مسکراہٹ، عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا

  • ترکی:استنبول میں داعش کا سربراہ گرفتار

    ترکی:استنبول میں داعش کا سربراہ گرفتار

    ترکی کے سب سے بڑے شہراستنبول میں سکیورٹی فورسز نے سخت گیرجنگجو گروپ داعش کے نئے رہ نما کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ترکی کے اعلیٰ حکام نے جمعرات کے روز اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ انسداد دہشت گردی پولیس اورانٹیلی جنس ایجنٹوں نے ایک ایسے شخص کو حراست میں لیا ہے جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ فروری میں شام میں امریکی کارروائی میں داعش کے سابق سربراہ کی ہلاکت کے بعد سے وہ انتہا پسند گروہ کی قیادت کررہا تھا۔انھوں نے معاملے کی حساسیت کے پیش نظراس کی شناخت ظاہرنہیں کی ہے۔

    ترک سیکورٹی فورسز نے استنبول میں ایک چھاپے کے دوران دہشتگرد تنظیم داعش کے سربراہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق سینیئر حکام نے بلومبرگ کو بتایا کہ انسداد دہشت گردی کے افسران اور انٹیلی جنس نے ابو حسن الہاشمی القریشی کو گرفتار کیا ہے۔

     

     

    سیکورٹی حکام نے بتایا کہ ابو حسن کو ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا گیا جس میں وہ مقیم تھا۔ تاہم حکام نے مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا ہے۔واضح رہے کہ ابو حسن الہاشمی داعش کے پہلے لیڈر ابوبکر البغدادی کا بھائی ہے، جس نے 2014 میں موصل میں نام نہاد ’خلافت‘ کا اعلان کیا تھا۔

    رواں سال فروری میں شام میں امریکی آپریشن کے دوران سابق سربراہ ابو ابراہیم القریشی کی ہلاکت کے بعد ابو حسن الہاشمی القریشی، جس کا اصل نام جمعہ عواد البدری ہے، نے داعش کی قیادت سنبھالی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ صدررجب طیب ایردوآن کو داعش کے لیڈر کی گرفتاری سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔اودا ٹی وی کے مطابق توقع ہے کہ صدر بہ ذات خود آنے والے دنوں میں اس کی گرفتاری کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    حکام نے بتایا کہ دہشت گرد گروہ کے رہ نما کوپولیس نے ایک گھر کی طویل نگرانی کے بعد پکڑا ہے۔وہ اس گھر میں روپوش تھا۔ اودا ٹی وی نے بتایا کہ چھاپے کے دوران میں پولیس نے فائرنگ نہیں کی۔

    ترک فورسزنے حالیہ برسوں کے دوران میں داعش کے عسکریت پسندوں کے خلاف اندرون ملک اور پڑوسی ملک شام میں متعدد کارروائیاں کی ہیں اور ترکی کی سرحد کے قریب متعدد قصبوں سے انتہاپسند جنگجوؤں کو بے دخل کردیا ہے۔

    داعش کے لیڈر کی حراست کی خبرایسے وقت میں سامنے آئی ہےجب انقرہ امریکا کی حمایت یافتہ کرد ملیشیا وائی پی جی کی فورسز کا مقابلہ کرنے کے لیے شامی علاقے میں ایک نئے آپریشن کے منصوبوں کا اشارہ دے رہا ہے۔ترکی انھیں اپنے جنوب مشرقی علاقے میں خود مختاری کے لیے مسلح تحریک چلانے والے علاحدگی پسند کرد جنگجوؤں اوران کی جماعت کردستان ورکرزپارٹی سے روابط کی بناپر دہشت گرد قراردیتا ہے۔

  • ترک وزیر خارجہ کا 15 سال بعد اسرائیل کا دوہ ، اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات

    ترک وزیر خارجہ کا 15 سال بعد اسرائیل کا دوہ ، اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات

    اسرائیلی وزیر خارجہ یائیر لاپد اور ان کے ترک ہم منصب مولوت کاوسوگلو نے آج یروشلم میں ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : ترک وزیر خارجہ مولوت چاوش اوغلو اسرائیل کے دورے پر ہیں ترک وزیر خارجہ گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے 15 سال بعد یہ کسی بھی ترک وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اسرائیل ہے دورے کے دوران آج دونوں ممالک کے وزرائے خآرجہ کے درمیان ملاقات ہوئی-

    وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ معاشی کمیٹی کے کام کا ازسر نو جائزہ لینے اور سول ایوی ایشن معاہدے کے لیے بات چیت کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا۔

    اسرائیلی وزیر خارجہ نے ترک ہم منصب سے ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا کہ ’ہم یہ بناوٹ نہیں کرسکتے کہ ہمارے تعلقات میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں آئے لیکن ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ باہمی تعلقات میں ایک باب بند اور نیا باب کیسے کھولا جاتا ہے‘۔

    ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم یروشلم اور مسجد اقصیٰ سے متعلق فکرمند ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکی اور اسرائیل کے درمیان تعلقات معمول پر آگئے تو اس کا مثبت اثر ہوگا۔

    تاہم اس اہم ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے انقرہ اور تل ابیب میں دوبارہ سفیر تعینات کرنے کے حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا۔

    قبل ازیں ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے رملّا کا سفر کیا ملاقات میں فلسطین کی آزادی کی غیر مشروط حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا، باہمی تعلقات سمیت یروشلم اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کے حالیہ حملے پر بات چیت کی


    ترک وزیر خارجہ نے فلسطینی صدر کو یقین دہانی کروائی کہ اسرائیل کے ساتھ ترکی کے بڑھتے تعلقات سے فلسطینیوں کی حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

    ترک وزیر خارجہ نے مسجدِ اقصیٰ اور یروشلم کے پرانے علاقوں کا بھی دورہ کیا جبکہ اسرائیل میں رہائش پذیر ترک شہریوں سے بھی ملاقات کی۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں اسرائیلی صدر آئیزیک ہرزوگ نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور صدر طیب اردوان سے ملاقات کی تھی۔

  • آرمی چیف کی ترک وزیر  دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ہولوسی آکار (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کی ملاقات،دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو…

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے بھرپور تعاون کی تصدیق کی۔

    قبل ازیں ترکی کے قومی دفاع کے وزیرریٹائرڈ جنرل ہولوسی آکار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے وفود نے بھی شرکت کی تھی وزیراعظم نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کو سراہا۔

    ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر باؤزرفعال،آئی ایس پی آر

    وزیراعظم شہباز شریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے-

    انہوں نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے کئی سالوں میں منافع کمانے والے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، ایس اے پی ایم آن اسٹریٹجک اینڈ پولیٹیکل کمیونیکیشن سید فہد حسین اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی-

    بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

  • نیٹو: فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی درخواست جمع، ترکی بھی میدان میں آگیا

    نیٹو: فن لینڈ اور سوئیڈن کی شمولیت کی درخواست جمع، ترکی بھی میدان میں آگیا

    انقرہ :فن لینڈ اور سوئیڈن نے نیٹو میں شمولیت کے لیے مشترکا درخواست جمع کرا دی ہے۔ خیال رہے کہ ان نارڈک ممالک نے یوکرین پر روسی حملے کو جواز بنا کر غیر جانبدار رہنے اور نیٹو میں شمولیت اختیار نہ کرنے کی اپنی برسوں پرانی پالیسی کو ترک کر دیا ہے۔

    نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے گزشتہ روز فن لینڈ اور سوئیڈن کے سفیروں سے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کے لیے یہ مشترکا درخواست وصول کی۔ اس موقع پر اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت ایک تاریخی قدم ہے اور اتحادی ممالک میں بھی نیٹو کی وسعت میں اضافے پر اتفاق پایا جاتا ہے۔

    دوسری جانب ترکی نے نیٹو اراکین کو فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت سے متعلق مذاکرات شروع کرنے سے روک دیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بدھ کو اس مذاکراتی عمل کے آغاز کی مخالفت صرف ترکی کے سفیر کی جانب سے کی گئی۔

    واضح رہے کہ اس مغربی عسکری اتحاد کے واحد رکن ملک ترکی کی جانب سے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ ترکی کا کہنا ہے کہ یہ نارڈک ممالک اس کے مخالف مسلح گروہوں کو پناہ فراہم کرتے ہیں۔

    تاہم نیٹو رکن ممالک کو توقع ہے کہ ترکی، فن لینڈ اور سوئیڈن کے مابین مذاکرات سے یہ مسئلہ حل کیا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تمام تیس اراکین کی منظوری ضروری ہے اور اس عمل میں ایک سال لگ سکتا ہے۔

  • اگرفن لینڈ اورسویڈن نیٹومیں شامل ہونے کی کوشش کریں گےتوویٹوکرکےان کاراستہ روک دیں گے:ترکی

    اگرفن لینڈ اورسویڈن نیٹومیں شامل ہونے کی کوشش کریں گےتوویٹوکرکےان کاراستہ روک دیں گے:ترکی

    استبول :ترکی بھی نیٹومیں توسیع کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے اور اس حوالے سے ترک صدر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران جبکہ یوکرین میں روس کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت جنگ ہورہی ہے ترکی فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹومیں شمولیت کے خلاف ویٹو کردے گا،نیٹو میں شامل ہونے کے لیے کسی نئے ملک کے لیے تمام 30 رکن ممالک کو اس کی حمایت میں متفق ہونا چاہیے۔

    نیٹو میں توسیع کے خلاف بات کرتے ہوئے طیب اردوان کا کہنا تھا کہ "ہمارے پاس سویڈن اور فن لینڈ کے حوالے سے بہت سے خدشات ہیں‌، ” کردستان ورکرز پارٹی (PKK) کا حوالہ دیتے ہوئے، جس نے ترک ریاست کی پابندیوں کو دہشت گرد قرار دیا، انہوں نے مزید کہا، "بدقسمتی سے اسکینڈینیوین ممالک تقریباً دہشت گرد تنظیموں کے لیے مہمان خانے ہیں۔ PKK، DHKP-C نیدرلینڈز اور سویڈن میں واقع ہیں۔ بلکہ یہ ترکی کے دشمن تو وہاں کی پارلیمنٹ میں بھی حصہ لیتے ہیں۔”

    ایردوان نے بحیرہ ایجیئن اور بحیرہ روم میں فرانسیسی حمایت یافتہ یونان کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کا بھی حوالہ دیا: "ان کا کہنا تھا کہ ترک حکومتیں پہلے ہی یونان کی نیٹو میں واپسی کے حوالے سے غلطی کر چکی ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ یونان نے نیٹو کی حمایت کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ کیا رویہ اختیار کیا ہے، اس لیے ہم اس سلسلے میں دوسری غلطی نہیں کرنا چاہتے۔” وہ ترکی میں 1980 میں نیٹو کی حمایت یافتہ بغاوت کے بعد اتحاد کے فوجی ونگ میں یونان کی واپسی کی ترک فوجی جنتا کی منظوری کا حوالہ دے رہے تھے۔

    ایردوان نے ترکی کا یہ واضح موقف اپنی قوم کے سامنے رکھ دیا ہے ، دوسری طرف فن لینڈ اور سویڈن کے وفود پچھلے دو دن سے ترکی میں موجود ہیں ۔ ترک صدر نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ "سب سے پہلے، ہم ان لوگوں کو ‘ہاں’ نہیں کہیں گے جنہوں نے اس عمل کے دوران، ایک سیکورٹی تنظیم نیٹو میں شامل ہونے کے لیے ترکی پر پابندیاں عائد کی تھیں۔”

    یاد رہے کہ دوسری طرف امریکی حکام نے اشارہ کیا ہے کہ وہ پراعتماد ہیں کہ ایردوان بالآخر نیٹو سامراجی طاقتوں کے دباؤ کے سامنے جھک جائیں گے تاکہ سویڈن اور فن لینڈ کو نیٹو میں شامل کیا جائے۔

  • تراویح  کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل

    ترکی میں تراویح کے بعد امام صاحب کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترکی کی ایک مسجد میں تراویح کے بعد امام مسجد کی بچوں کے ساتھ کھیلنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے –

    کینیڈا :مسجد میں فائرنگ 5 نمازی زخمی


    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امام صاحب خود ٹرین کے آگے لگ کے بچوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں جبکہ پاس کھڑے چند نمازی اور بچوں کے والدین اس دلچسپ منظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور اس خوبصورت منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر رہے ہیں-

    اسرائیلی فورسز کا مسجد اقصٰی میں تشدد کا مسلسل چوتھا روز، یہودیوں کی عبادت کیلئے…

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امام صاحب کے اس عمل کی خوب پذیرائی کی جارہی ہے اور کہا جارہا ہے کہ اس طرح بچوں میں مسجد جانے کا رحجان بڑھے گا اورنماز کے لیے دلچسپی پیدا ہوگی۔

    دہلی فسادات،14 افراد گرفتار،بے گناہ مسلمان پھنسا دیئے گئے

  • جمال خاشقجی قتل کیس میں اہم پیشرفت

    جمال خاشقجی قتل کیس میں اہم پیشرفت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی صحافی جمال خاشقجی قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،

    ترکی کے حکام نے سعودی صحافی کے قتل کا مقدمہ سعودی عرب میں ہی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے جمال خاشقجی کے قتل کے مقدمے کی سماعت روک کر مقدمے کو سعودی عرب منتقل کرنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا مقدمے کی سماعت سعودی عرب منتقل کرنے کی درخواست کی گئی تھی ترکی کے وزیر انصاف نے کہا تھا کہ حکومت اس درخواست کو منظور کرے گی

    جمال خاشقجی کو 2018ء میں استنبول کے سعودی قونصل خانے میں قتل کر دیا گیا تھا قتل کی لرزہ خیز واردات پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا جس پر صحافی کے قاتلوں کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا ترکی جانب سے بارہا مطالبے کے باوجود سعودی حکام امریکی جریدے سے منسلک صحافی و کالم نگار جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث 26 سعودی ملزمان کو ترکی کے حوالے نہیں کیا جس کے باعث ترک حکام نے قتل کا مقدمہ ترکی سے سعودی عدالت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    دسمبر 2019 میں ایک سعودی عدالت قتل کا مقدمہ چلا کر 5 افراد کو سزائے موت سناچکی ہے،جمال خاشقجی کے بیٹوں نے مئی 2020 میں اپنے باپ کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کیا،جمال کےبیٹوں کے اعلان کے بعد سعودی عدالت پانچوں قاتلوں کو معاف کرسکتی ہے،

    دسمبر 2019 میں سنائے جانے والے فیصلے میں سعودی عرب کی عدالت نے11 ملزمان کوذمہ دار قراردے دیا، سعودی عرب کی عدالت نے 5مجرموں کو سزائے موت سنا دی،جمال خاشقجی کیس میں 3 مجرموں کو 24 سال قید کی سزا سنائی گئی،عدالت نے سعود القحطانی اور احمد اسیری کے خلاف ثبوتوں کی عدم موجودگی پر انہیں رہا کر دیا.جمال خاشقجی کو2اکتوبر 2018 کواستنبول میں سعودی قونصل خانے میں قتل کیا گیا تھا

    وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

    بڑی تبدیلی، سعودی عرب میں کس کو سفیر مقرر کر دیا گیا؟

    پاکستان سے انتہائی اہم شخصیت سعودی عرب پہنچ گئی

    سعودی عرب کے دو ایئر پورٹس پر ڈرون حملے،فضائی آپریشن معطل

    جمال خاشقجی کے قاتلوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرینگے،منگیتر کا عدالت میں بیان

    امریکی صدر جوبائیڈن نے دیا محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا

    جمال خاشقجی قتل،سعودی ولی عہد نے خاموشی توڑ دی

  • ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    ترکی میں لوگ جمع ہو کرعمران خان کی زندگی کیلئے دعائیں کر رہے ہیں،گورنر سندھ

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کیا یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرے سے گورنر سندھ، سابق وفاقی وزرا اسد عمر، شیریں مزاری، سینیٹر فیصل جاوید اور مراد سعید سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد نے عمران خان کو کبھی مایوس نہیں کیا۔

    انہوں ںے سوال کیا کہ یہ کیا مقدمہ ہے جو سپریم کورٹ سن رہا ہے؟ پاکستان میں عدم اعتماد کی تحریک آتی ہے تو حرام کے پیسے سے خریدنے کی کوشش کی جاتی ہے، بکنے واے لوٹے 15/ 18 کروڑ میں بک رہے ہیں، ایک خاتون نے 23 کروڑ میں اپنا ضمیر بیچا، ضمیرفروش لوگوں پرلعنت ہے سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشوں کو بولیاں لگائی گئیں۔

    عبدالعلیم خان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے،ترجمان وزیراعلیٰ آفس

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ غلامی سے آزادی کی جنگ لڑنے والے ہمارے کپتان کی زندگی کو خطرہ ہے آج ترکی میں لوگ جمع ہو کر عمران خان کی زندگی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں جو لوگ جمع ہوئے ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہیں، لوٹے اور ضمیرفروش اپنے محلوں و گلیوں میں ذلیل ہوں گے اس قوم کو غلامی سے نکالنے کے لیے عمران خان کوشش کر رہا ہے اور اس کوشش میں ہم سب ساتھ ہیں۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نےاپوزیشن کی طرح جائیدادیں نہیں بنائیں، اللہ کا شکرہے کہ اندرونی و بیرونی دشمنوں کو بے نقاب کیا۔

    عمران خان کو پتہ بھی نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا،وہ اپنی حکومت ختم ہونے پرجشن منا رہے ہیں،بلاول بھٹو

    مراد سعید نے کہا کہ 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کوخط لکھا جاتا ہے، خط میں امریکہ کوپتہ ہوتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آرہی ہے، قوم کےغداروں کوڈی چوک پرپھانسی دی جائے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک پر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماتحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر حماداظہر نے کہا کہ اپوزیشن کوالیکشن کےاعلان پرخوش ہوناچاہیے،اپوزیشن جماعتوں کوخط کےمعاملےپرپارلیمانی کمیٹی میں آنےکی دعوت دی،حکومت نےغیرآئینی اقدام نہیں کیا،عوام کےپاس جانےکافیصلہ کیا-

    ایوان صدر آرڈیننس فیکٹری بن چکا ہے،حمزہ شہباز

  • آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

    آیا صوفیہ مسجد میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی

    ترکی کی مشہور تاریخی مسجد “آیا صوفیہ” میں 88 برس بعد نمازِ تراویح کی ادائیگی کی گئی ۔

    باغی ٹی وی : استنبول میں واقع اس مسجد میں رمضان المبارک کے لیے متعدد تقاریب بھی منعقد کی جائیں گی تاریخی مسجد آیاصوفیہ کو24جولائی 2020 کو 86 سال بعدعبادت کے لیے کھولا گیا تھا مسجد کو 1934 میں ایک میوزیم میں تبدیل کیا گیا تھا اور 2020 میں اسے دوبارہ مسجد کی حیثیت دی گئی تھی۔


    مسجد کو کورونا وبا کے پھیلاو کے خطرے کے باعث استعمال نہیں کیا گیا تاہم ویکسینیشن اور کوویڈ کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے ترک حکام نے رمضان المبارک کے لیے مسجد کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    45 سال یا اس سےزائد عمر کی خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت

    ترکی کے مذہبی عبادات کی نگرانی کے ذمے دار سرکاری ادارے دیانت کے سربراہ علی عرباس نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا تھا کہاللہ کا شکر ہے کہ ہم 88 سال کے بعد پہلی مرتبہ مسجد میں اس رمضان میں نماز تراویح کے لیے اہلِ ایمان کا خیرمقدم کریں گے‘‘۔

    آیا صوفیہ کو 1500 سال پہلے بازنطینی عہد میں گرجا گھر کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ 900 سال بعد سلطنت عثمانیہ کی فوج نے استنبول پر قبضہ کیا اور اسے مسجد میں بدل دیا گیا۔ 80 سال قبل خلافت عثمانیہ ختم ہوئی تو اسے عجائب گھر بنادیا گیا تھا۔

    یہ معروف عمارت استنبول کے فیتھ ڈسٹرکٹ میں سمندر کے کنارے واقع ہے۔ بازنطینی بادشاہ جسٹنیئن اول نے اس کی تعمیر کا حکم 532 میں دیا تھا جب اس شہر کا نام قسطنطنیہ تھا۔ یہ بیزنٹائن سلطنت (جسے مشرقی رومی سلطنت بھی کہا جاتا ہے) کا دارالحکومت بھی تھا1453 میں سلطنتِ عثمانیہ کے سلطان محمد دوئم نے قسطنطنیہ پر قبضہ کرکے شہر کا نام تبدیل کر کے استنبول رکھا اور بازنطینی سلطنت کا خاتمہ کر دیا۔

    عمرہ زائرین کو مختلف مقامات پر تقسیم کرنے کا فیصلہ

    تقریباً نو سو سال تک آورتھوڈوکس چرچ کا گھر رہنے والی عمارت آیا صوفیہ میں داخل ہوتے وقت سلطان محمد دوئم کا اصرار تھا کہ اس کی تعمیرِ نو کی جائے اور اسے ایک مسجد بنایا جائے انہوں نے اس میں جمعے کی نماز بھی پڑھی۔

    جدید ترکی کے بانی مصطفیٰ کمال پاشا اتاترک نے خلافت عثمانیہ کے خاتمے کے بعد 1934ء میں آیا صوفیہ کو ایک عجائب گھر میں تبدیل کردیا تھا لیکن ترکی کی عدالت عالیہ نے جون 2020ء میں اس کی عجائب گھر کی حیثیت کالعدم قرار دے دی تھی۔اس کے بعد صدر رجب طیب ایردوآن نے اس کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھااور24 جولائی 2020ء کو 86 سال کے بعد پہلی مرتبہ وہاں جمعہ کی نماز ادا کی گئی تھی۔نمازیوں میں خود ترک صدر بھی شامل تھے۔

    آیا صوفیہ کا بڑا گنبد استنبول کے منظر کا لازمی حصہ ہے جہاں ہر سال 30 لاکھ سیاح آتے ہیں یہ 2019 میں 38 لاکھ سیاحوں کے ساتھ ترکی کا معروف ترین مقام تھا آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے پرترکی کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا مگراس نے اس تمام تنقید کو یکسر مسترد کردیا –

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج