Baaghi TV

Tag: جماعت اسلامی

  • لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

    لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں پر مشتمل ان حکمران جماعتوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ لوگ چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے اقتدار میں آئیں۔ غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا۔ قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لوگوں کو آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے چننے دیے جائیں، سیاست دانوں کا محاسبہ عوام خود کرلیں گے،اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو قوم پر مسلط کیا، ان سے یکدم سپورٹ چھین لیں گے تو وہ احتجاج بھی کریں گے اور مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ بھی اپنائیں گے جماعت اسلامی آنے والے انتخابات میں پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی،پی ٹی آئی اور ان کے سہولت کاروں کا مقابلہ کرے گی۔ ہم نے سٹیٹس کو کو بدلنا ہے اس کے لیے نوجوانوں کو آگے لا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان یونین کونسل کی سطح پر خدمت کمیٹیاں بنائیں، قوم کو بتائیں کہ ان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جماعت اسلامی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مینار پاکستان گراؤنڈ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    قبل ازیں امیر جماعت اسلامی جلسہ گاہ پہنچے تو ”ویلکم سراج الحق“ ترانے اور فلک شگاف نعروں سے ان کا استقبال ہوا۔ ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں نوجوانوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی نے اسلامی نظام کے حق میں اور ”سراج الحق قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں“ کے نعرے لگائے۔ یوتھ لیڈر کنونشن کی پروسیڈنگز کا آغاز ظہر کی نماز کے فوراً بعد ہوا جو سراج الحق کی 45منٹ لمبی تقریر پر تقریباً ساڑھے دس بجے کے قریب اختتام کو پہنچا۔ کنونشن کے لیے 120فٹ لمبا، 40فٹ بلند اور 30فٹ چوڑا سٹیج تیار کیا گیا تھا۔ سٹیج پر موجود اہم شرکا اور مقررین میں نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید پراچہ، پروفیسر ابراہیم، میاں محمد اسلم، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم، ایم این اے مولانا عبدالکبر چترالی، ایم پی اے کے پی اسمبلی عنایت اللہ خان، محمد حسین محنتی، جاوید قصوری، ڈاکٹر طارق سلیم، راؤ ظفر، عبدالحق ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، اظہر اقبال حسن، محمد اصغر، صدر جے آئی یوتھ زبیر گوندل، ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ شکیل احمد، منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ مولانا شمشیر شاہد، ذکر اللہ مجاہد، ضیا الدین انصاری، آصف لقمان قاضی اور دیگر قائدین شامل تھے۔ کنونشن میں فیملیز اور بچوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔ شرکا نے قومی اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھائے ہوئے، مختلف بینرز پر اسلامی نظام کے حق میں نعرے درج تھے۔ امیر جماعت نے انٹرنیشنل سیشن میں ترکی، ملائشیا اور برطانیہ سے آئی ہوئی نوجوان قیادت میں تحائف تقسیم کیے۔ شائننگ سٹارز سیشن میں امیر العظیم اور دیگر قیادت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کوانعامات دیے۔

    سراج الحق نے کہا کہ ایک طرف پی ٹی آئی لانگ مارچ کر رہی ہے اور حکومت میں بھی ہے، دوسری جانب پی ڈی ایم لانگ مارچز کرنے کے بعد اقتدار میں بیٹھی ہے۔ لانگ مارچز کرنے والی حکمران جماعتیں قوم کو اپنی کارکردگی کیوں نہیں بتاتیں؟ پی ٹی آئی نے نوجوانوں کے لیے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا مگر لنگرخانے اور مسافرخانے بنائے۔ یہ لوگ جب اقتدارمیں آتے ہیں تو کہتے ہیں کہ وہ اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں، اقتدار سے فارغ ہونے کے بعد شکایتیں کرتے ہیں کہ حکومت ان کی تھی مگر اختیار کسی اور کا تھا۔ تمام پاکستانی جانتے ہیں کہ یہ سبھی حکمران جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے گملوں کی پیداوار ہیں۔یہ وہ حکمران ہیں جو بظاہر آپس میں لڑ رہے ہیں مگر مغربی ایجنڈے پر متفق ہیں۔ یہ لوگ امریکی صدر سے ہاتھ ملانا اپنے لیے سب سے بڑا اعزاز سمجھتے ہیں مگر بے جرأت اتنے کہ ان سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی بات نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی مجھ سے پوچھتا ہے کہ آپ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کس کے ساتھ ہیں تو میں جواباً عرض کرتا ہوں کہ ان دونوں اطراف میں فرق واضح کر دیا جائے۔ کیا یہ دونوں اطراف وہ نہیں ہیں جو سودی قرضوں پر متفق ہیں، جن کے نام پاناما لیکس اورپنڈوراپیپرز کی زینت بنے۔ انھوں نے مل کر کشمیر کو بھارت کے حوالے کیا، ایک نے ریمنڈ ڈیوس کو رہا کیا اور دوسرے نے ابھی نندن کو باعزت بھارت کے حوالے کیا۔ ان کی ناک تلے ماڈل ٹاؤن میں لوگ شہید ہوئے، ساہیوال میں ایک بچے کے سامنے اس کے ماں باپ اور بھائیوں کو قتل کیا گیا، انہی کے ہوتے ہوئے نقیب اللہ محسود جان سے گئے، ارشد شریف کو کینیا میں گولیاں مار دی گئیں، کہاں ہے انصاف؟ ملک کی عدالتیں طاقتور کے لیے رات کے 12بجے کھل جاتی ہیں جب کہ غریب کو دن کے 12بھی انصاف نہیں ملتا۔ مافیاز پر مشتمل یہ حکمران ایک ہی فرسودہ نظام کے سہولت کار ہیں۔ جماعت اسلامی ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرے گی۔

    سراج الحق نے نوجوانوں کو مخاطب ہو کر کہا کہ آج انھوں نے اس جگہ جہاں قائداعظمؒ نے 1940ء میں جدوجہد کا آغاز کر کے سات سالوں میں پاکستان بنایا پر ملک کی یوتھ کو تعمیر پاکستان کی جدوجہد کے آغازکے لیے اکٹھا کیا ہے۔ یہاں سے تھوڑ ی مسافت پر سید علی ہجویریؒ، ڈاکٹر علامہ اقبالؒ اور مولانا مودودیؒ کے مزارات ہیں جنھوں نے اپنی تمام زندگی انسانیت کو اللہ کے پیغام سے روشناس کرانے کے لیے بسر کی۔ مینار پاکستان گراؤنڈ سے میں پاکستان قوم اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو یہی پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہماری دنیاوی اور اخروی کامیابی اللہ اور اس کے رسولؐ کی اطاعت میں ہے۔ دین پر عمل پیرا ہو کر ہی عربوں، ترکوں اور افغانوں کو عزت ملی۔ کیا وجہ ہے کہ آج وسائل سے مالا مال ملک میں 22کروڑ عوام غربت، بے روزگاری اور جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ہماری تقدیر میں امریکا، ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی غلامی کیوں لکھی گئی ہے؟ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمام حالات کے باوجود ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاکستان ایک ایٹمی ملک ہے، لیکن نوجوانوں کو کہتا ہوں کہ وہ ایٹم بم سے بھی بڑی طاقت ہیں۔ دشمن نے ہمیں رنگ اور نسل کی بنیادوں پر تقسیم کیا۔ مفاد پرستوں کے ٹولے نے نوجوانوں کو استعمال کیا اور ملک کی تقدیر سے کھیلا۔ حکمرانوں کی وجہ سے آج ملک میں غربت ہے، کروڑوں پاکستانی صاف پینے کے پانی تک سے محروم ہیں۔ ہر پانچواں پاکستانی ڈپریشن کا شکارہے۔ 75برسوں سے ملک میں لوٹ مار جاری ہے۔ ہمارے ایوانوں اور دفاتر میں کرپٹ عناصر بیٹھے ہیں یہ وہی لوگ ہیں جنھوں نے قوم کے نظریے اور جغرافیے کو نقصان پہنچایا، ان کی وجہ سے ملک کا پاسپورٹ پوری دنیا میں بے توقیر ہو گیا۔

    پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

    پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

    لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

    عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

    نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ نوجوان قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں وہ جماعت اسلامی کا پیغام نچلی سطح تک پہنچائیں۔ نوجوانوں کو اپنا سربلند کر کے فرسودہ نظام کے خلاف بات کرنا ہو گی۔ جماعت اسلامی سے وابستہ نوجوان لوگوں کو بتائیں کہ ہم میں سے کسی کا پاناما لیکس یا پنڈوراپیپرزمیں نہیں، ہم نیب زدہ ہیں نہ ہم نے قرضے معاف کرائے۔ جماعت اسلامی کو جب موقع ملا وہ سیلاب،زلزلہ ہو یا کرونا وائرس کی وبا، ہم نے قوم کی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اقتدار دیا تو ہم لوگوں کو انصاف دیں گے اور ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے۔ سرکاری زمینوں کو نوجوانوں میں تقسیم اور انھیں بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ سودی نظام کا خاتمہ کر یں گے، کشمیر کو انڈیا سے آزاد کرائیں گے اور ڈاکٹر عافیہ کو امریکا سے واپس لائیں گے۔ قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لیے جماعت اسلامی کی ہم قدم بنے۔

  • جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیئے ہیں، چیف الیکشن کمشنرکی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرانا ہے یا نہیں،آپ ایک کمزورچیف الیکشن کمشنر ہیں،آپ کومستعفی ہوجانا چاہیے،آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں،کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں،وہ اپنے مسائل کاحل چاہتےہیں، ہماری جدوجہد سے بلوں میں 4 روپے کم ہوئے،کراچی کےحقوق کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔ کارکنان اسی جذبے کے ساتھ میدان میں موجود رہیں گے، گلی گلی صوبائی حکومت کی کراچی دشمنی کو عیاں کریں گے، اور جب بھی بلدیاتی الیکشن ہوگا، بھرپور حصہ لے کر اور جیت کر کراچی کو پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرجمعرات کوکراچی کے مختلف علاقوں میں احتجاج کریں گے،جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات موخرکرنے پرسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

    واضح رہے کہ کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کر دیئے گئے ہیں،بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت اجلاس میں ہوا چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی حکومت کے خط کا جائزہ لیا گیا 15دن بعد الیکشن کمیشن کا اجلاس دوبارہ ہوگا ،وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا 15 دن کہ بعد ہونے والے اجلاس میں بلدیاتی الیکشن کی نئیں تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔وفاقی حکومت کے خط کے بعد سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کیا گیا کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول تھے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

  • کراچی کے بلوں پر کے ایم سی کے چارجز بہت بڑا ظلم ہے،حافظ نعیم

    کراچی کے بلوں پر کے ایم سی کے چارجز بہت بڑا ظلم ہے،حافظ نعیم

    امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں پر عائد ٹیکس ناقابل برداشت ہے ،

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ نعمت اللہ خان نے دیانت داری سے کے ایم سی ٹیکس ریکوری میں اضافہ کیا،کراچی میں سائن بورڈز سے کرورڑوں روپے کمائے جارہے ہیں،سائن بورڈز سے آنے والی ماہانہ آمدنی کو اپنی جیبوں میں ڈالا جارہا ہے،کراچی کے عوام پر بجلی کے بلوں میں چارجز لگا کے دینا زیادتی ہے 2013میں جب ہر جگہ قبضہ کیا جا رہا تھا ایم کیو ایم پیپلز پارٹی ساتھ تھی ہمیں ٹیکس میں جو حصہ ملتا تھا وہ نہیں دیا جا رہا ،کراچی میں موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا جاتا ہے،کراچی کی کوئی سڑک سلامت نہیں رہی؟ ہم کل کورٹ میں کے الیکٹرک کے خلاف ایک اور پٹیشن دائر کریں گے،جب مصطفی کمال ناظم تھے اسوقت بھی یہ چارجزلگے تھے،اپنی جیبوں میں پیسے ڈالنا بند کریں، کراچی کے بلوں پر کے ایم سی کے چارجز بہت بڑا ظلم ہے،

    حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کے خلاف عوامی ریفرنڈم کا اعلان کردیا کہا کہ 23,24,25 ستمبر کو کراچی میں ریفرنڈم کروایا جائے گا۔ریفرنڈم میں ناجائز کے ایم سی ٹیکس ، دیگر ٹیکسز، فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور کے الیکٹرک کی کارکردگی کے حوالے سے عوامی رائے لی جائے گی۔

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

  • جماعت اسلامی پاکستان کا قصور میں اہم اجلاس

    جماعت اسلامی پاکستان کا قصور میں اہم اجلاس

    قصور
    جماعت اسلامی یوتھ کانفرنس کی تیاریاں شروع قصور میں اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی جانب سے پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی جس کے تحت جماعت اسلامی ضلع قصور جے آئی یوتھ اور جمعیت طلباء اسلام کا مشترکہ اجلاس قصور شہر میں ہوا
    اجلاس میں جماعت اسلامی اور جے آئی یوتھ کی زونل قیادت اور زونل گروپ لیڈرز نے شرکت کی
    اجلاس کی صدارت عثمان غنی سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی ضلع قصور اور احمد جمال صدر جے آئی یوتھ ضلع قصور نے کی
    جبکہ اجلاس میں خصوصی شرکت وقاص احمد بٹ نائب امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب اور شاھد نوید سیکریٹری جنرل جے آئی یوتھ پاکستان نے کی
    اجلاس میں جماعت اسلامی یوتھ کے ،پاکستان زندہ باد یوتھ کنونشن، منعقدہ 30 اکتوبر 2022کے لیے اھداف اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
    چونیاں زون 178 سے امیر جماعت اسلامی محبت علی انجم ، صدر جے آئی یوتھ پروفیسر سکندر حیات، صدر سیاسی کمیٹی عبدالماجد حلیم اور اسلامی جمعیت طلباء کے ناظم حنظلہ حسین نے شرکت کی۔ سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی یوتھ شاہد نوید کا کہنا تھا کہ نوجوان سیاسی دھارے میں شامل ہو کے مسائل کو حل کر سکتے ہیں نوجوانوں کو آگے بڑھنا چاہیے۔

  • شاہی دسترخوان اورشاہی محلات میں رہنےوالوں نےعوام کودھوکہ ہی دیا:جماعت اسلامی نےقربانیاں دیں:سراج الحق

    شاہی دسترخوان اورشاہی محلات میں رہنےوالوں نےعوام کودھوکہ ہی دیا:جماعت اسلامی نےقربانیاں دیں:سراج الحق

    اسلام آباد (رپورٹ شہزاد قریشی) الخدمت فائونڈیشن اپنے سیلاب زدگان بہن بھائیوں کی مدد کیلئے پیش پیش ہے جمات اسلامی نے سیلاب زدگان کے لئے ملک بھر میں چندہ مہم شروع کی ہے۔ عوام کی بڑی تعداد جماعت اسلامی پر اعتماد کرتی ہے شاہی دسترخوان اور شاہی محلات میں رہنے والوں نے عوام کو دھوکہ ہی دیا ہے۔ سیاست کو تجارت بنانے والوں نے اس ملک کو معاشی کنگال بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی کا نعرہ لگانے والے جب خود قانون شکن بن جائیں احتساب کا نعرہ لگانے والے احتساب سے بھاگیں۔ 75 سالوں سے اشرافیہ نے اس ملک اور عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔

    انہوں نے کہا کہ آزادی حاصل کرنے کے بعد انگریزوں کے مخبروں نے اس ملک کا حلیہ بگاڑ کے رکھ دیا ہے عوام کو مسائل کی دلدل میں پھنسا دیا ہے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا گیا ہے سراج الحق نے کہا کہ سیاست کاروبار کا روپ دھار چکی ہے الیکشن سے پہلے ٹکٹ فروخت کرتے ہیں جو ٹکٹ خرید کر پارلیمنٹ ہائوس آتا ہے پھر وہ اپنے اثاثے بناتا ہے ان حالات میں ملک و قوم کی تقدیر بدلے تو کیسے بدلے،

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو کرپشن سے نجات کرپٹ سیاستدانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ وقت آ پہنچا عوام قابض ٹولے سے ملک اور خود کو آزاد کروائیں کرپشن سے پاک قیادت ہی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے اسلامی اصولوں کے مطابق ہی زندگی گزار کر دنیا میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر اسلامی نظام کے لئے بھرپور کردار ادا کیا ہے کرپٹ سیاستدانوں نے رکاوٹ ڈالی ہے،

    ایک سوال کے جواب میں سراج الحق نے کہا کہ انگریزوں کے ذہنی غلاموں سے نجات حاصل کرنے کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے ملک کو مقروض در مقروض کرنے ملکی معیشت کو تباہ کرنے والے کرپٹ سیاستدانوں سے اگر عوام نجات چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا انہوں نے کہا کہ اج ان کرپٹ سیاستدانوں نے ملک و قوم کو جس نہج پر پہنچایا ہے اندرونی اور بیرونی مسائل کا پاکستان کو سامنا ہے عوام جماعت اسلامی کو مضبوط کرنے اور آمدہ قومی انتخابات میں جماعت کے امیدواروں کو کامیاب کرانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے جماعت اسلامی منظم اور دیانتدار لوگوں کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ کتنے افسوس کا مقام ہے سیلاب کی بروقت اطلاع کے باوجود ظالم اور بے حس حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

  • جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔

    لاہور:جماعت اسلامی نے موسیقی کے بغیر ترانوں کو ترجیح دینے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کی ایک بڑی مذہبی سیاسی جماعت جسے دنیا جماعت اسلامی کے نام سے جانتی ہے نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے پروگراموں میں ترانے اور نغمے ضرور پڑھیں مگران غیراسلامی ہونے سے محفوظ رکھا جائے گا

     

    اس حوالے جماعت کے مرکزی رہنما امیرالعظیم نے جماعت کی طرف سے پالیسی وضح کرتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آج کےبعد جماعت اسلامی کے اسٹیجزسے کوئی ایسا ترانہ یا نغمہ پیش نہیں کیا جائے گا جس میں موسیقی کی ملاوٹ ہو

    ان کا کہنا تھا کہ جماعت یہ کوشش کرے گی کی ایسے ترانے اور نغمے پیش کیے جائیں جن میں موسیقی کی بالکل ملاوٹ نہ ہو، ان کا کہنا تھا کہ موسیقی نے ہماری نسل تباہ کردی ہے اورموسیقی سننا گناہ بھی ہے اس لیے جماعت اپنے کارکنوں کو یہ ہدایت کرتی ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی ترانہ یا نغمہ پیش نہ کریں جس میں موسیقی شامل ہوبلکہ موسیقی سے پاک ترانے وغیرہ پڑھیں جائیں تاکہ ہم اپنی نسل نوکواس گناہ والے کام سے بچا سکیں

  • رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور جماعت اسلامی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور جماعت اسلامی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

    کراچی :جماعت اسلامی کے قائدین کے خلاف مقدمے درج،اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید سمیت اور دیگر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے دھرنے کے دوران ہنگامہ آرائی اور پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں درج کرلیا گیا۔

     

     

    پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل ایس ایس پی سٹی نے جماعت اسلامی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید پر پُرتشدد احتجاج کا الزام لگایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی سٹی آفس کے سامنے دھرنا دينے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    ایس ایس پی نے مزید کہا کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید چند روز سے پُرتشدد احتجاج کررہے ہیں جو ناقابل معافی ہے، ایم پی اے کے ہمراہ کارکنان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔

    ترجمان سٹی پولیس نے الزام لگایا کہ رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید لیاری میں خونریزی کروانا چاہتے تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی عبدالرشید کو کئی کارکنان سمیت حراست میں لیا گیا تھا۔

    جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان بھی لیاری دھرنے میں پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری پُرامن جدوجہد کو پُرتشدد ميں تبديل کيا جارہا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جھوٹی ايف آئی آر کی مذمت کرتا ہوں، ہمارے پُرامن کارکنوں پر پوليس نے تشدد کيا، پوليس کسی پارٹی کی ترجمان نہ بنے، عبدالرشيد اور کارکنان کے خلاف مقدمہ واپس ليا جائے۔

  • سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سازش کے تحت بلدیاتی انتخابات میں تاخیرکی جارہی ہے،

    نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کے سی آر کے نام پر وفاقی حکومت جھوٹ بول رہی ہے،کراچی سرکلرریلوے کے اسٹیشنزپرکام نہیں ہوا ،غیرآئینی اور غیرقانونی طور پر سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگایا ہوا ہے، رولز کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن ایکشن نہیں لے رہا، کے الیکٹرک مافیا بنا ہوا ہے، فرانزک آڈٹ ہونا چاہیے،

    امیر جماعت اسلامی کراچی نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی سیاسی پارٹی کراچی کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے تیار نہیں الیکشن سے پہلے بھی شہرکی بری حالت تھی، پیپلزپارٹی کے ایڈمنسٹریٹر سیاسی بنیاد پربھرتی ہیں افسوس کی بات ہے صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے،اس وقت ضروری ہے کہ فوری طور پربلدیاتی الیکشن ہوں،

    نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ہر فیصلے پر عدالت سے اسٹے لے لیتا ہے، جبری طریقے سے بجلی کے بلوں میں ٹیکس لگانا قابل قبول نہیں،بلدیاتی انتخابات کیلئے دوبارہ بیلٹ پیپر چھاپے جائیں،کراچی کے ووٹ اب فروخت نہیں ہوں گے،

    سیاسی ایڈمنسٹریٹر نے کراچی کو ڈبو دیا،جماعت اسلامی

    حکومت بارش سے متاثرہ افراد کو معاوضہ دینے کا اعلان کرے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

    بارش کے بعد کی صورتحال ، میئر کراچی نے گورنر سندھ سے ملاقات میں وفاق سے مدد مانگ لی

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

  • جماعت اسلامی نےحکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی

    جماعت اسلامی نےحکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی

    جماعت اسلامی پاکستان نے سیاسی بحران ختم کرنے کے لیے حکومت اور اپوزیشن میں ثالثی کی پیش کش کر دی۔

    عمران خان کے خط کی تشریح اور چودھری شجاعت کے خط کی تشریح میں فرق کیوں ؟ وزیر اطلاعات

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی اس وقت حکومت اور اپوزیشن میں بات چیت کے لیے میزبان بننے کو تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت شدید لوڈ شیڈنگ اور معاشی بدحالی ہے لیکن حکومت و اپوزیشن دھینگا مشتی میں لگے ہیں جبکہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کو ان مسائل کا کوئی ادراک نہیں ہے۔

     

    مسلم لیگ نواز الیکشن سے بھاگ رہی ہے. شیخ رشید

     

    سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی نے باہمی لڑائی خود حل کرنے کے بجائے ہمیشہ راولپنڈی کی طرف دیکھا، کبھی پی ڈی ایم نے فوج پر الزامات لگا کر اسے متنازع بنایا تو کبھی پی آٹی آئی کی طرف سے یہ کیا گیا، نیوٹرلز سے بھی کہتا ہوں سیاسی جماعتوں کو اپنے فیصلے خود کرنے دیں۔

     

     

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اب عدالتوں کو متنازعہ بنا دیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر عدلیہ کیخلاف باتیں ہو رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے تنازعہ پر پھر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی عدالت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ جیسا مقدس ادارہ بھی بے توقیر ہوگیا، عدلیہ میں بھی تقسیم کا تاثر پیدا ہوگیا ہے اور اداروں کو تقسیم کیا جارہا ہے۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ 2018 کا الیکشن متنازعہ تھا اور اس وقت سے ابتک حالات خراب ہیں جبکہ عوامی مفاد میں کوئی قانون سازی نہیں ہوئی البتہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر جو قانون سازی ہوئی اس پر پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اکٹھے نظر آتی ہیں۔

  • بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی کی  الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،جماعت اسلامی کی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دینے کی دھمکی

    جماعت اسلامی نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہوئے دھرنا دینے کی دھمکی دی ہے-

    باغی ٹی وی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم سندھ کے بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے الیکشن وقت پر کرائے جائیں، ہم ان کی سازش کو ناکام کریں گے، الیکشن ملتوی کرنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کی جانب سے 22 جولائی کو الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر دھرنا دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ میں جانے کا فیصلہ کیا ہے پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے حیدرآباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی مذمت کرتے ہیں الیکشن کمیشن پہلے ہی متنازع تھا اب اور ہوگیا، ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    خیال رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 24 جولائی کو پولنگ ہونا تھی لیکن گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی کردیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیاگیا کراچی میں بارشوں کی پیشگوئی کے باعث انتخابات ملتوی کرنےکی درخواست کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ متحدہ قومی موومنٹ، چیف سیکرٹری، جی ڈی اے اور صوبائی الیکشن کمشنرکی درخواست پرکیا ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ اب 28 اگست 2022 کو ہوگا۔