Baaghi TV

Tag: جنگ بندی

  • حکومت نے عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا،حافظ نعیم الرحمان

    حکومت نے عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا،حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ عارضی جنگ بندی پر ایرانی قوم کے عزم کو سلام پیش کرتے ہیں، حکومت نے عارضی جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، پوری پاکستانی قوم مبارک آباد کی مستحق ہے۔

    اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلف میں جاری کشیدگی کو نارملائز کیااور بڑی کامیابی حاصل کی، امریکہ اسرائیل کے پپٹ کے طور پر کام کررہا ہے، صہیونی دنیا بھر میں امریکہ کو استعمال کررہے ہیں، دنیا بھر میں باضمیر انسان امریکی دہشت گردی کے خلاف ہیں پاکستان کا کردار بہت اہم ہوگیا ہے،امریکہ کو اخلاقی، سفارتی اور فوجی شکست ہوئی ہے-

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو سب کے ساتھ مستحکم تعلقات رکھنے ہیں اور باہمی تجارتی تعاون کو بڑھانا ہے، ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن کا عمل شروع کیا جائے،خلیجی ممالک اور ایران کے ساتھ آزاد تجارت اور ملکی گیس و پیٹرول کی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے میں ترکیہ، ایران کو شامل کیا جائے اور خلیجی ممالک رضاکارانہ شریک ہوں۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا

    ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سرکاری بیان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کردیا-

    پاکستان کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑے تصادم کو روکنے کی کامیاب کاوشوں کے بعد دونوں ممالک کی جانب سے مختلف بیانات دیئے گئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر جہاں اپنی کامیابی کے قصیدے پڑھے تو وہیں انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سرکاری بیان بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا۔

    جس عباس عراقچی انہوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کامیاب سفارتکاری اور مشرق وسطیٰ کو بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے اس بیان میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور امریکہ کی جانب سے 15 نکاتی مذاکراتی تجویز کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کے بعد ایران نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف حملے بند کیے جاتے ہیں تو اس کی مسلح افواج دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔

  • امریکا ایران جنگ بندی: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    امریکا ایران جنگ بندی: سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

    امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے-

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 فروری کو ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے سونے کی قیمت میں 8 فیصد سے زائد کمی آئی تھی،اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے دو ہفتوں کے لیے روکنے کے اعلان کے بعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کم ہوئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر سونے کی خریداری بڑھا دی۔

    رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 4,812 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جبکہ ایک موقع پر یہ 3 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 19 مارچ کے بعد بلند ترین سطح پر بھی گیا، امریکی گولڈ فیوچرز میں بھی 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،دیگر دھاتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چاندی کی قیمت 4.9 فیصد بڑھ کر 76.48 ڈالر فی اونس، پلاٹینم 3.2 فیصد اضافے کے ساتھ 2,020 ڈالر جبکہ پیلیڈیم 4.1 فیصد اضافے کے بعد 1,529 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

    ماہرین کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کو بڑھا سکتا ہے، جس کے باعث سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر زیادہ پرکشش ہو جاتا ہے، تاہم بلند شرح سود کے ماحول میں اس کی کشش کم بھی ہو سکتی ہے۔

  • جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی عوام میں جشن

    جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایرانی عوام میں جشن

    دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور خوشی کا اظہار کیا۔

    جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے، اس دوران لوگوں نے قومی پرچم تھامے ہوئے تھے اور پرجوش نعرے بازی کی مظاہروں میں خواتین، بچے، بوڑھے ، جوان سب شامل رہے اور مختلف شہری تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بھی بنائی۔

    بدھ کی صبح جیسے ہی ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن سے جنگ بندی اور امریکا کی پسپائی کا اعلان کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی۔ جہاں ایک طرف حکومت کے حامی مظاہرین فتح کے نعرے لگا رہے تھے، وہیں دوسری جانب ایک طبقہ اس معاہدے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔

    مظاہرین کے ایک گروہ نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ان کے پرچم نذرِ آتش کیے مظاہرین کو پرامن رکھنے کے لیے منتظمین نے کوششیں کیں، لیکن عوام کا جوش و خروش کم نہ ہوا۔

    سڑکوں پر موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے اس جنگ بندی کو تسلیم کر لیا ہے تو ہم بھی اس فیصلے پر راضی ہیں، کیونکہ ہمیں اپنے لیڈر کی بصیرت پر مکمل اعتماد ہے، تاہم، بہت سے شہریوں نے امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کبھی بھی قابلِ اعتبار نہیں رہا، کیونکہ ماضی میں بھی مذاکرات کے دوران حملے کیے گئے ہیں،شاید یہ جنگ بندی صرف اسرائیل کو دوبارہ منظم ہونے کے لیے وقت فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔

    ادھر ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر دھرنا دیا اور کہا حملے روکنے کے لیے موسیقی بجائیں گے دوسری جانب عراق کے دارالحکو مت بغداد میں بھی جنگ بندی پر جشن کا سماں رہا، لوگ رات گئے گھروں سے باہرنکل آئے، ایران پر مسلط جنگ روکے جانے کاخیرمقدم کیا۔

  • ایران امریکا جنگ بندی: حیران کن حد تک درست پیشگوئی کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    ایران امریکا جنگ بندی: حیران کن حد تک درست پیشگوئی کرنے والا شخص کروڑ پتی بن گیا

    عالمی واقعات اور سیاست پر شرطیں لگانے والی مشہور ویب سائٹ ’پولی مارکیٹ‘ پر ایک گمنام صارف نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کی بالکل درست پیش گوئی کر کے چار لاکھ ڈالرز یعنی کروڑوں روپے جیت لیے ہیں۔

    سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ’پولی مارکیٹ ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے ان مشکوک شرطوں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک ہی صارف نے دو ایسی شرطیں جیتیں جن کا وقت اور نتیجہ سو فیصد درست تھا، اس شخص نے نہ صرف ایران کے خلاف امریکی فوجی آپریشن کے آغاز کا صحیح وقت بتایا بلکہ بدھ کے روز ہونے والی جنگ بندی کی تاریخ کی بھی بالکل درست پیش گوئی کی۔

    اس غیر معمولی جیت پر کئی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ محض قسمت کا کھیل نہیں بلکہ ’انسائیڈر ٹریڈنگ‘ یعنی اندرونی معلومات کا نتیجہ ہو سکتا ہے-

    اس سے قبل بھی جب صدر ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کا فیصلہ کیا تھا، تو اسی طرح کے چند گمنام اکاؤنٹس نے عین وقت پر درست شرطیں لگا کر بھاری رقم جیتی تھی، اور اب ایران اسرائیل جنگ کے دوران بھی یہی سلسلہ جاری ہے،ان واقعات کے بعد پولی مارکیٹ کو شدید تنقید اور جانچ پڑتال کا سامنا ہے کیونکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ شاید کچھ لوگوں کو امریکی حکومت کے اہم فیصلوں کی پہلے سے خبر ہوتی ہے جو اس پلیٹ فارم کا استعمال کر کے بڑی رقم بناتے ہیں۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جب عام دنیا جنگ کے سائے میں ڈری ہوئی ہوتی ہے، اس وقت کچھ گمنام لوگ ان فیصلوں سے لاکھوں ڈالرز کما رہے ہوتے ہیں،فی الحال اس صارف کی شناخت سامنے نہیں آسکی ہے لیکن اس واقعے نے آن لائن جوا کھیلنے والے پلیٹ فارمز کی شفافیت پر بڑ ے سوالیہ نشان لگا دیئے ہیں۔

  • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان فوری جنگ بندی پر اتفاق

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے وزرائے دفاع نے مشترکہ سرحد پر ہونے والی تقریب میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردیئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے آسیان (ASEAN) کے مبصرین تعینات کیے جائیں گے، کسی بھی ممکنہ مسئلے کے حل کے لیے دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست رابطہ بھی برقرار رہے گا، فوری طور پر نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت دونوں ممالک ہر قسم کے ہتھیاروں کے استعمال سے باز رہیں گے۔

    گرفتار 18 کمبوڈیائی فوجیوں کو جنگ بندی برقرار رہنے کی صورت میں 72 گھنٹوں کے اندر واپس کیا جائے گا،دونوں ممالک اپنی موجودہ فوجی تعیناتی برقرار رکھیں گے تاہم کسی قسم کی مزید فوجی نقل و حرکت نہیں کی جائے گی، اشتعال انگیز اقدامات اور غلط معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کیا جائے گا شہریوں، شہری تنصیبات، انفراسٹرکچر اور فوجی اہداف پر بھی حملے بند کر دیئے جائیں گے۔

    پی ایس ایل کی2نئی ٹیموں کی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل

    دونوں ممالک نے اس جنگ بندی کو انسانی جانوں کے تحفظ اور خطے میں استحکام کی جانب اہم قدم قرار دیا،جنگ بندی کے بعد علاقے میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے تاہم نفاذ سے عین قبل شدید جھڑپوں کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے معاہدے کو شہریوں کے لیے ریلیف اور دیرپا امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا،چین، جاپان، یورپی یونین اور ملائیشیا نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس پر مکمل عملدرآمد کی امید ظاہر کی۔

    واضح رہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں 100 سے زائد افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی اور 5 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوگئے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان تنازع کی جڑیں ان کی 800 کلومیٹر طویل سرحد پر واقع متنازع علاقوں میں ہیں، ان علاقوں میں قدیم مندروں کی ملکیت اور نوآبادیاتی دور کی سرحدی حد بندیاں طویل عرصے سے اختلافات کا سبب بنی ہوئی ہیں۔

    جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

    اتوار کو کمبوڈیا کے وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے، جہاں تھائی اور چینی حکام کے ساتھ سہہ ملکی مذاکرات متوقع ہیں جن کا مقصد باہمی اعتماد سازی اور سرحدی امن کو مستحکم کرنا ہے،اس قبل تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی کرانے کا سہرا امریکی صدر نے لیا تھا تاہم جلد ہی دونوں ممالک میں پھر سے جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں۔

  • غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج، ٹرمپ سے  اپیل

    غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل میں بڑے پیمانے پر احتجاج، ٹرمپ سے اپیل

    اسرائیل میں ہزاروں افراد نے غزہ کی جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبے کے لیے احتجاج کیا۔

    تل ابیب میں فوجی ہیڈکوارٹرز کے باہر عوامی چوک پر مظاہرین نے اسرائیلی پرچم اور یرغمال بنائے گئے افراد کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے براہِ راست اپیل کی کہ وہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگ بندی ممکن ہو سکے۔ تل ابیب کے ایک رہائشی نے کہا کہ ’’ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ واحد شخص ہیں جو نیتن یاہو کو جنگ ختم کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں‘‘۔

    اسرائیلی عوام میں وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں سے مایوسی بڑھ رہی ہے، بالخصوص غزہ کے بڑے شہری مرکز پر قبضے کے فیصلے پر جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔ اہلِ خانہ کو اندیشہ ہے کہ فوجی کارروائی ان کی زندگیاں خطرے میں ڈال سکتی ہے۔تل ابیب میں اب ہر ہفتے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں جو بڑے احتجاجی مظاہروں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ہفتے کی شب ہزاروں افراد نے تل ابیب اور یروشلم میں شرکت کی۔صدر ٹرمپ انتخابی مہم کے دوران غزہ جنگ کے خاتمے کا وعدہ کر چکے ہیں، تاہم اپنے دوسرے دورِ صدارت کے 8 ماہ بعد بھی کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

    اسی دوران اسرائیلی افواج نے غزہ کے مضافات پر شدید فضائی حملے کیے اور شہریوں کو ہدایت دی کہ وہ شہر چھوڑ کر جنوبی علاقوں میں منتقل ہو جائیں، جہاں پہلے ہی لاکھوں افراد خیموں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔جمعہ کو حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی نے اپنی قید اور فوجی کارروائی سے ہلاکت کے خدشے کا ذکر کیا۔

    رائے عامہ کے سرویز میں اکثریت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی ممکن ہو سکے۔ حماس نے پیشکش کی ہے کہ وہ عارضی جنگ بندی کے بدلے کچھ یرغمالیوں کو رہا کرے گی، اور اعادہ کیا کہ جنگ کے خاتمے پر وہ تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے پر تیار ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم نیتن یاہو ’’سب کچھ یا کچھ نہیں‘‘ کے اصول پر قائم ہیں۔ ان کے مطابق کوئی معاہدہ تبھی ممکن ہے جب تمام یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا مکمل ہتھیار ڈالنا یقینی بنایا جائے۔نیتن یاہو کا دعویٰ ہے کہ غزہ شہر حماس کا گڑھ ہے اور اس پر قبضہ اس گروہ کی شکست کے لیے لازمی ہے، جبکہ حماس نے واضح کر دیا ہے کہ وہ جنگ کے بعد غزہ کی حکمرانی جاری نہیں رکھے گی لیکن ہتھیار ڈالنے پر تیار نہیں۔

    سیاسی ہڑتال ،بلوچستان حکومت کی مظاہرین کو سڑکیں بلاک نہ کرنے کی ہدایت

    بارشوں کی پیش گوئی، میئر کراچی کا شہر کے نالوں اور نشیبی علاقوں کا دورہ

    سندھ شدید بارشوں کا خدشہ، صدر مملکت کی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    برطانیہ،دہشت گردی سازش ناکام، مختلف شہروں سے 4 مشتبہ افراد گرفتار

  • حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

    حماس نے دو اسرائیلی یرغمالیوں کی تازہ ویڈیو جاری کردی

    حماس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ اور محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں گائے گلبوآ-دلال اور علون اوہیل شامل ہیں۔

    یہ دونوں افراد اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے ایک میوزک فیسٹیول سے اغوا کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں گائے گلبوآ-دلال نے کہا کہ وہ غزہ سٹی میں دیگر یرغمالیوں کے ساتھ قید ہیں اور خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی حملوں میں وہ مارے جا سکتے ہیں۔گلبوآ-دلال ویڈیو میں ایک کار کے اندر نظر آ رہے ہیں اور بتایا کہ وہ تقریباً 22 ماہ سے قید ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو حالیہ ہے۔ دوسری جانب علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔

    فروری کی جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے کچھ یرغمالیوں نے بتایا تھا کہ وہ علون اوہیل کے ساتھ قید تھے۔ ان کی والدہ کے مطابق، اوہیل کو سرنگ میں بھوک، زنجیروں اور شدید زخمی حالت میں رکھا گیا تھا۔اگرچہ ویڈیو کی ریکارڈنگ کی تاریخ واضح نہیں، تاہم اس میں 28 اگست کی تاریخ درج ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 اگست کو غزہ سٹی پر بھرپور بمباری شروع کی تھی، جسے اسرائیل نے حماس کا آخری گڑھ قرار دیا ہے۔

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، اہم سوالات اٹھا دیے

    مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

    برطانیہ: کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، یویٹی کوپر وزیر خارجہ مقرر

    خیبرپختونخوا میں گورننس کا وجود نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

  • استنبول میں روس یوکرین مذاکرات شروع، جنگ بندی  کی امید

    استنبول میں روس یوکرین مذاکرات شروع، جنگ بندی کی امید

    ترکیہ میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔

    استنبول میں دونوں ممالک کے وفود نے بات چیت کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ روسی اور یوکرینی وفود کے سربراہان کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی ہے۔روسی خبر رساں اداروں کے مطابق مذاکرات کا مقصد موجودہ جنگی صورتِ حال میں کمی لانا اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے مشترکہ راہ تلاش کرنا ہے۔

    مذاکرات کے آغاز سے قبل ترک وزیر خارجہ نے میڈیا سے گفتگو میں امید ظاہر کی کہ دونوں فریقین پہلے سے طے شدہ میمورنڈم کی بنیاد پر نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا بنیادی مقصد خونریز جنگ کو جلد از جلد ختم کرانا ہے۔اس سے قبل یوکرینی وفد نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے انقرہ میں ملاقات کی تھی، جس میں امن عمل اور مذاکراتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین امن قائم کرنے اور مکمل جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنے کو تیار ہے۔بین الاقوامی برادری ان مذاکرات کو روس-یوکرین جنگ کے حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دے رہی ہے۔

    پاکستان اور آذربائیجان کا ماحولیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    بھارت میں جعلی سفارتخانے کا انکشاف، لاکھوں کی کرنسی اور لگژری گاڑیاں برآمد

    روس اور طالبان حکومت کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

  • ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    ایران اسرائیل جنگ بندی: مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی، خواجہ آصف

    ایران اسرائیل جنگ بندی سے متعلق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیز فائر ہونا خوش آئند بات ہے، ایران نے اچھی طرح اپنے سے بڑے دشمن کا مقابلہ کیا، ایران نے نہایت جارحانہ انداز میں اپنا دفاع کیا ایران کی عوام اور ایرانی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مسلمانوں کو دو بار فتح نصیب ہوئی۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور ایران کو اسرائیل سے فتح نصیب ہوئی، جنگ بندی اس بات کا ثبوت ہے اسرائیل کے دعوے بنیاد تھے، یہ 2 جڑواں فتوحات عالم اسلام کی کامیابی کا ثبوت ہے، بس اب دعا ہے اللہ غزہ کے مسلمانوں پر رحم کرے۔

    نیتن یاہو کی دیوارِ گریہ پر خصوصی دعائیں

    واضح رہے کہ ہفتے کو امریکا کی جانب سے ایران کی تنصیبات پر میزائل حملوں کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے قطر میں امریکی بیس پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا –

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر یہ اعلان کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سب کو مبارک ہو، اسرائیل اور ایران کے درمیان مکمل جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان اگلے 6 گھنٹوں بعد حملے بند کردیے جائیں گے جب دونوں ممالک اپنے جاری آخری مشن مکمل کرلیں گےباضابطہ طور پر جنگ بندی کا آغاز پہلے ایران کرے گا اور 12ویں گھنٹے پر اسرائیل بھی جنگ بندی شروع کردے گا جب کہ 24ویں گھنٹے پر ’12 روزہ جنگ‘ کے خاتمے کو دنیا بھر میں باقاعدہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر کا مایوس ہو کر ممبئی چھوڑنے کا فیصلہ

    اپنی پوسٹ میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے دوران دونوں فریقین پرامن اور باعزت رویہ اختیار کریں گے اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق چلا اور بالکل چلے گا، تو میں اسرائیل اور ایران دونوں کو ان کی ہمت، استقامت، اور دانشمندی پر مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ انہوں نے ایسی جنگ کو ختم کیا، جسے برسوں جاری رکھا جا سکتا تھا۔

    جس کے بعد پاکستان وقت کے مطابق ایران نے صبح 9 بجے سے جنگ بندی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اور اسرائیل نے بھی اپنی فضائی حدود کھول دی ہے اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے فریقین سے جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    ہانیہ عامر کی کاسٹنگ پر تنقید ، دلجیت نے خاموشی توڑ دی