Baaghi TV

Tag: جنگ

  • سعود ی عرب کی ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت

    سعود ی عرب کی ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ایران کی جانب سے مملکتِ سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل اور دیگر عرب و اسلامی ممالک کے خلاف حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قوانین اور عالمی معاہدوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    وزارتِ خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کے یہ اقدامات نہ صرف حسنِ ہمسائیگی کے اصولوں کے منافی ہیں بلکہ ان سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ اور دوطرفہ تعلقات مزید متاثر ہونے کا خدشہ ہے،سعودی حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایران کے سفارت خانے کے عسکری اتاشی، ان کے معاون اور سفارتی عملے کے 3 دیگر ارکان کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے دیا ہے۔

    عالمی یومِ آب:صدر مملکت کا بھارت کا مشترکہ آبی وسائل کو بطور ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش

    بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد کو 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے،سعودی عرب اپنی خودمختاری، سلامتی اور شہریوں و مقیمین کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا ، مملکت اقوامِ متحدہ کے منشور کی دفعہ 51 کے تحت اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

    ایران کے عراد، دیمونا پر حملوں کو نیتن یاہو نے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا

  • ایران کے عراد، دیمونا  پر حملوں کو نیتن یاہو نے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا

    ایران کے عراد، دیمونا پر حملوں کو نیتن یاہو نے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا

    امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے بعد ایران نے اسرائیل کے جنوبی شہروں عراد، دیمونا اور وسطی علاقوں پر کلسٹر وار ہیڈ والے میزائلوں سے حملے کیے جبکہ نیتن یاہو نے صورتحال کو اسرائیل کے لیے ’انتہائی مشکل شام‘ قرار دیا ہے۔

    اسرائیل کے شہر دیمونا پر ایران نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچویں بار میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں شہر میں شدید تباہی مچی ہے ،اس شہر میں اسرائیلی جوہری پلانٹ بھی واقع ہے جس کی وجہ سے یہاں سخت حفاظتی انتظامات ہیں جبکہ اسرائیل کے جنوبی شہر عراد میں ایرانی حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے، میزائل حملے میں کم از کم 20 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے، دیمونا میں 3 منزلہ عمارت مکمل طور پر منہدم ہوگئی، جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیلی شہر دیمونا پر حملہ نطنز میں واقع جوہری افزودگی کے مرکز پر اسرائیلی حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے دیمونا اور عراد پر ایران کے ہولناک حملوں کے بعد اسرائیل نے پورے ملک میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی , اسرائیلی وزارت تعلیم نے اعلان کیا کہ اتوار اور پیر کے روز کوئی شخص جسمانی طور پر کسی تعلیمی ادارے میں نہ جائے۔

    جی 7 ممالک کا ایران سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

    دیمونا سمیت جنوبی اسرائیل کے مختلف علاقوں کیلئے ایران کی جانب سے نئے میزائل حملوں کے خدشے کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے جن میں بیرشیبا اور بحیرہ مردار کے بعض علاقے بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق دیمونا انتہائی حساس اور سخت سکیورٹی والا شہر ہے، تاہم حالیہ اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہاں میزائل ڈیفنس سسٹم ناکام رہا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بڑے اور پیچیدہ وار ہیڈز والے میزائلوں کو روکنا اسرائیل کیلئے زیادہ مشکل ہوتا جا رہا ہے ایسے میزائل بعض اوقات اپنے اندر متعدد سب میونیشنز رکھتے ہیں، جن کا اثر وسیع علاقے تک پھیل سکتا ہے بعض اوقات 10 کلومیٹر تک، تازہ وارننگ کے بعد اسرائیل کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے شہری ایک بار پھر حفاظتی پناہ گاہوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔

    ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت

    ایران کے اسلامی انقلابی گارڈز نے کہا ہے کہ میزائل حملوں میں اسرائیل کے مختلف شہروں میں فوجی تنصیبات اور سکیورٹی مراکز کو نشانہ بنایا، جن میں ایلات، دیمونا، بیرشیبا، کریات شامل ہیں،ہیہ حملے صرف اسرائیل تک محدود نہیں رہے بلکہ کویت میں علی السلیم ایئر بیس، یو اے ای میں دو اڈوں کو نشانہ بنایا، ان حملوں میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، تاہم اسرائیل نے اتنی ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔

    اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو جنوبی اسرائیلی شہر دیمونا اور عراد میں ایران کے جوابی حملوں سے شدید پریشان ہوگئے ہیں، سوشل میڈیا بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ یہ اسرائیل کے لیے ایک انتہائی مشکل شام ہے انتہائی مشکل شام کے باوجود ہم دشمنوں پر حملے جاری رکھیں گے، یہ ہمارے مستقبل کی جنگ ہے، اور اسے ملک کے مستقبل کی جنگ قرار دیا،حملوں کے بعد اسرائیلی وزارت تعلیم نے پورے ملک میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور طلبہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے-

    یو اے ای کے صدر کا امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

  • جی 7 ممالک کا ایران سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

    جی 7 ممالک کا ایران سے فوری حملے روکنے کا مطالبہ

    جی 7 ممالک نے ایران سے فوری اور غیرمشروط طور پر تمام حملے روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا پر مشتمل جی 7 ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں ایرا ن اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے کیے گئے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بلاجواز ہیں اور خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔

    وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ جی 7 ممالک اپنے علاقائی شراکت داروں کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے شہری آبادی اور توانائی کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ عمل ہے، جس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں، جی 7 مما لک عالمی توانائی کی فراہمی کو برقرار رکھنے اور اسے سہارا دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے لیے تیار ہیں، تاکہ کسی بھی ممکنہ بحران سے نمٹا جا سکے۔

    ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹوں میں آبنائے ہرمز کھولنے کی مہلت

    دوسری جانب ایران نے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک، توانائی کے انفراسٹرکچر اور آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے والی شپنگ کو نشانہ بنایا ہے، جس کے باعث تیل کی ترسیل متاثر ہو کر معطل ہو چکی ہے، اور عالمی منڈی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    یو اے ای کے صدر کا امارات میں تمام افراد کو خصوصی ایس ایم ایس

  • امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

    امریکا نے ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی

    امریکا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے عارضی طور پر ایرانی خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت کی اجازت دے دی ہے،امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق نئے لائسنس کے تحت جہازوں پر لوڈ تیل کی فروخت کی اجازت ہوگی، نیا لائسنس 19 اپریل تک فعال رہے گا –

    امریکی سیکرٹری خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا ایرانی تیل کی فروخت کے لیے قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے، اس رعایت کے نتیجے میں تقریباً 140 ملین بیرل تیل عالمی مارکیٹ میں آئے گا، اور ایران کی وجہ سے سپلائی پر عارضی دباؤ کو دور کرنے میں مدد ملے گی اس اقدام کا مقصد عالمی سپلائی اور قیمتوں کا استحکام ہے، ٹرمپ انتظامیہ 440 ملین اضافی بیرل تیل عالمی منڈی میں لانے پر کام کر رہی ہے، صدر ٹرمپ کے ایجنڈے نے امریکی تیل و گیس کی پیداوار ریکارڈ سطح پر پہنچا دی۔

    بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر دھماکے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت

    ایران نے امریکی اقدام کو قیمتوں میں کمی کا ”نفسیاتی حربہ“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے ختم ہونے کی بات صرف خریداروں کو امید دلانے کے لیے ہے اور عالمی منڈی میں فروخت کے لیے کوئی تیل موجود نہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے اور ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں اور آئل ریفائنریز پر جوابی حملوں اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

    ایران کی غیر مشروط حمایت جاری رکھیں گے، روس کا بڑا اعلان

  • ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت  قبول نہیں،چین

    ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قبول نہیں،چین

    چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں ایرانی سیکیورٹی چیف کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے علی لاریجانی کے قتل کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔

    چینی میڈیا کے مطابق جمعرات کے روز پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا کہ ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں جب کہ شہری اہداف پر حملے بھی قابل مذمت ہیں، چین ہمیشہ بین الاقوامی معاملات میں طاقت کے استعمال کی مخالفت کرتا آیا ہے۔

    لن جیان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیان پر چین کو شدید جھٹکا لگا ہے، نیتن یاہو کے ایرانی حکام کو قتل کرنے کے بیان پر تشویش ہےچین موجودہ جنگی صورت حال میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

    سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور کشیدگی میں مسلسل اضافہ خطے کو غیر یقینی صورت حال کی طرف دھکیل رہا ہے، عالمی برادری بھی مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کر رہی ہے، اس لیے تمام فریقین کو فوری طور پر فوجی کارروائیاں روکنی چاہئیں تاکہ صورتحال مزید خراب نہ ہو۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اطلاعات کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی اسرائیلی حملے میں شہیدہوگئے ہیں-

    عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کی منظوری

  • امریکا  کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

    امریکا کا ایران کے خلاف مزید فوجی تعیناتی پر غور

    امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے اگلے مرحلے میں مزید فوجی تعیناتی پر غور کر رہا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی عہدیدار اور معاملے سے واقف متعدد ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف جاری جنگ کے ممکنہ نئے مرحلے میں داخل ہونے کے پیش نظر مشرقِ وسطیٰ میں ہزاروں اضافی فوجی تعینات کرنے پر غور کر رہا ہے یہ ممکنہ تعیناتی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو وسعت دینے کے لیے مزید آپشنز فراہم کر سکتی ہے، جب کہ جنگ اپنے تیسرے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر غور منصوبوں میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کے لیے محفوظ راستہ یقینی بنانا شامل ہے، جو بنیادی طور پر فضائی اور بحری افواج کے ذریعے ممکن ہوگا، تاہم اس مقصد کے لیے ایران کے ساحلی علاقوں میں امریکی فوج کی تعیناتی بھی زیرغور ہے۔

    قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    اسی طرح ایران کے خارگ جزیرے پر زمینی افواج بھیجنے کا آپشن بھی زیر بحث آیا ہے، جو ایران کی تیل برآمدات کا تقریباً 90 فیصد مرکز ہے امریکی حکام کے مطابق یہ آپریشن انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ ایران اس جزیرے کو میزائل اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا 13 مارچ کو خارگ جزیرے پر فوجی اہداف کو نشانہ بنا چکا ہے جب کہ صدر ٹرمپ ایران کے تیل کے بنیادی ڈھانچے پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دے چکے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اہم جزیرے کو تباہ کرنے کے بجائے اس کا کنٹرول حاصل کرنا زیادہ مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

    ادھر ٹرمپ انتظامیہ ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کو محفوظ بنانے کے لیے بھی امریکی افواج تعینات کرنے کے امکان پر غور کر رہی ہے، تاہم ماہر ین کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور خطرناک آپریشن ہوگا۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فی الحال زمینی افواج بھیجنے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم صدر ٹرمپ تمام آپشنز کھلے رکھے ہوئے ہیں، امریکی آپریشن کا مقصد ایران کی بیلسٹک میزائل صلاحیت کو ختم کرنا، اس کی بحریہ کو کمزور کرنا، پراکسی گروپس کو روکنا اور ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے باز رکھنا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق زمینی افواج کی تعیناتی صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی طور پر بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ امریکی عوام میں اس جنگ کی حما یت محدود ہے اور وہ ماضی میں امریکا کو نئی جنگوں سے دور رکھنے کا وعدہ کرتے رہے ہیں۔

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

  • قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو  24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    قطر کا ایرانی سفارتکاروں کو 24 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

    قطر اور ایران کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، دوحہ حکومت نے ایرانی سفارتخانے کے سیکیورٹی اور ملٹری اتاشیوں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

    سرکاری اعلامیے کے مطابق دوحہ میں موجود ایرانی سفارتخانے کے دونوں اعلیٰ عہدیداروں کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے، یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب قطر نے اپنے آئل فیلڈز پر ایرانی حملوں کا الزام عائد کی-

    ذرائع کے مطابق، اس فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں شدید تناؤ پیدا ہو گیا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں توانائی سیکیورٹی کا بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

    عیدالفطر: مری جانے والے سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری سامنے آگئی

    اب وقت آ گیا ہے کہ غلطیوں کا ازالہ کیا جائے،خواجہ آصف

  • حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    حملے نہ رکے تو جواب کیلئے تیار رہو،سعودی عرب کی ایران کو وارننگ

    سعودی عرب نے ایران کو واضح اور سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی جارحیت کے خلاف اس کا صبر لامحدود نہیں، اور اگر خلیجی ممالک پر حملے فوری بند نہ کیے گئے تو سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

    سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے کہا کہ امید ہے ایران آج کے پیغام کو سمجھ چکا ہوگا ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ مذاکرات کے بجا ئے دباؤ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، تاہم یہ حکمت عملی کامیاب نہیں ہوگی بلکہ الٹا نقصان دہ ثابت ہوگی، سعودی عرب کسی بھی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران پر جو معمولی اعتماد باقی تھا وہ بھی حالیہ حملوں کے بعد مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، جبکہ خلیجی ممالک کو نشانہ بنانے کے جواز ناقابل قبول ہیں انہوں نے خبردار کیا کہ ان حملوں کے نتائج ضرور سامنے آئیں گے اور ایران کی علاقائی تنہائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    تہران میں علی لاریجانی سمیت دیگر شہداء کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت

    رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے ایران نے ریاض سمیت متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین اور قطر پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے، جنہیں تہران نے امریکی و اسرائیلی کارروائیوں کا ردعمل قرار دیا ہے۔

    سعودی وزارت دفاع کے مطابق حالیہ حملے میں ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا، جبکہ اب تک سعودی فضائی دفاعی نظام 457 سے زائد ڈرونز، 40 بیلسٹک میزائل اور 7 کروز میزائل ناکام بنا چکا ہے۔

    ایران جنگ، ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ انٹیلیجنس حکام کے بیانات میں تضاد

  • ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    ڈرون حملے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پر پروازیں بحال ہونا شروع

    دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرون حملے کے بعد عارضی طور پر معطل ہونے والی پروازیں اب بتدریج بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی ایئرپورٹ کے قریب ہونے والے ڈرون حملے کے باعث آنے اور جانے والی متعدد پروازوں کو عارضی طور پر روک دیا گیا تھا جس سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا،ایئرپورٹ انتظامیہ نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطہ کریں۔

    ذرائع کے مطابق اس واقعے کے بعد پاکستان سے دبئی جانے والی مزید 53 پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ آج پاکستان کے مختلف شہروں سے دبئی اور دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک کے لیے تقریباً 100 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

    بنگلہ دیشی وزیراعظم نے نہریں کھودنے کے ملک گیر منصوبے کا افتتاح کر دیا

    دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ شارجہ، مسقط، سعودی عربیہ اور ابوظہبی کے لیے تقریباً 150 پروازیں معمول کے مطابق آپریشنل ہیں،انتظامیہ کے مطابق فلائٹ آپریشن کو مکمل طور پر معمول پر لانے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

    بشنوئی گینگ کی گلوکار بادشاہ کو سر پر گولی مارنے کی دھمکی

  • ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران میں اسرائیل سے مبینہ روابط پر 18 افراد گرفتار

    ایران نے اسرائیل سے مبینہ تعلق رکھنے والے میڈیا چینل سے روابط کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا۔

    قطر کی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق ایران کے حکام نے اسرائیل سے مبینہ روابط رکھنے والے سیٹلائٹ نیوز چینل ایران انٹرنیشنل کے لیے کام کرنے کے الزام میں 18 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، زیر حراست افراد پر حساس معلومات اور تصاویر فراہم کرنے کا الزام ہے۔

    سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی وزارتِ انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں نشانہ بننے والی جگہوں کی تصاویر اور امدادی ٹیموں کے مقامات کی معلومات مذکورہ چینل کو فراہم کیں، اس معاملے میں کم از کم 21 دیگر افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

    یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ملازمین کےپاس 40 لاکھ کہاں سے آئے؟دفترِ خارجہ نے تحقیقات شروع کر دیں

    افغان فورسز کاباجوڑ میں سول آبادی پر گولہ باری، چار بھائی شہید، ایک شخص شدید زخمی

    اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملک کے دشمنوں کو معلومات فراہم کرنے کے الزام میں کم از کم 500 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے دوران ایران میں ہونے والی ان گرفتاریوں کی لہر پر تشویش پائی جا رہی ہے۔

    امریکی صدر کا ایران پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے جھوٹ پھیلانے کا الزام

    بغداد ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، پانچ افراد زخمی