Baaghi TV

Tag: حمزہ شہباز

  • کینسر کی ادویات عوام کو مفت ملیں گی ، یقین ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے،حمزہ شہباز

    کینسر کی ادویات عوام کو مفت ملیں گی ، یقین ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے،حمزہ شہباز

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یقین ہے کہ مشکل کے بعد آسانی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں ادویات سے متعلق کہا کہ کینسر ادویات سے عوام کو محروم کیا گیا لیکن اب کینسر کی دوائیاں عوام کو مفت میسر آئیں گی3 ماہ میں آئینی بحران لایا گیا لیکن آئینی بحران عوام کو آٹا سستا دینے سے نہیں روک سکا یقین ہے مشکل کے بعد آسانی ہے۔

    ادویات میں شدید کمی عوام پریشان۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ پونے 4 سال سے سیف سٹی کے کیمرے بند پڑے ہیں اور پولیس میں اچھے افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نئے پاکستان والوں نے پرانے کو خراب کیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب کو اکٹھا کر کے قانون پر عملداری کو یقینی بنائیں گے اور قانون موجود ہے لیکن سزا میں تاخیر ہوتی ہےجن پولیس افسران سے زیادتی ہوئی ہے ان سے رابطہ کرتا ہوں اور اگر سفارش پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی تو پولیس کیسے کام کرے گی؟-

    ملک میں بجلی کا شارٹ فال 8 ہزار 911 میگا واٹ تک پہنچ گیا،بجلی کا دورانیہ 18 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا

    واضح رہے کہ دویات میں شدید کمی کی وجہ سے عوام پریشانی میں مبتلا ہے بہت سی ادویات کی شدید قلت سامنے آئی ہے۔ ان ادویات میں پیناڈول، دل کا دورہ روکنے،پھیپھڑوں کے انفیکشن، ذہنی تنائو،جوڑوں کےدرد،دمہ،کینسرکی ادویات اور اس کے علاوہ مزید ذیابیطس ،بلڈ پریشر،ہیپاٹائٹس کی ادویات اور اس سے علاوہ 35 سے زائد ادویات کی شدید قلت کا سامنا شہروں کو کرنا پر رہا ہے۔

    مزید برآں یہ کہ ادویات کی عدم دستیابی کے حوالے سے سیکرٹری صحت کےمطابق فارمیسی مالکان یہ سب کر رہے ہیں۔ ان کے یہ سب کرنے کا مقصد صرف ادویات کو مہنگا بیچنا ہے۔اس حوالے سے محکمہ صحت ادویات کی کمی کو دور کرنے کیلئے کوشیش کر رہی ہے۔

  • سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم اس فیصلے کو کیسے نظر انداز کردیں،لاہور ہائیکورٹ

    سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم اس فیصلے کو کیسے نظر انداز کردیں،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعلی حمزہ شہباز کے الیکشن اور حلف کے خلاف تحریک انصاف اور پرویز الٰہی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی

    لاہور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ
    صدر پاکستان کے وکیل احمد اویس صاحب آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں ۔کیا آپ صدر سے متعلق آبزرویشنز بارے کچھ کہنا چاہتے ہیں ۔ احمد اویس وکیل صدر پاکستان نے کہاکہ ان ریمارکس کو کالعدم قرار دینا چاہیے ، عدالت نے احمد اویس ایڈوکیٹ سے استفسار کیا کہ کیا گورنر اور صدر کے متعلق فیصلے میں ریمارکس پر کچھ کہنا چاہیں گے؟ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فرض کریں حلف کا نوٹیفکیشن بھی اڑا دیتے ہیں؟ پھر ریمارکس کی حد تک معاملہ باقی رہ جائے گا؟ احمد اویس ایڈوکیٹ نے کہا کہ میری گزارش یہی ہے کہ گورنر اور صدر سے متعلق ریمارکس کو کالعدم کرنا پڑے گا، جسٹس صداقت علی خان نے استفسار کیا کہ کیا وجوہات ہیں جن کی بناء پر ان ریمارکس کو کالعدم کیا جائے؟ جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کہنا یہ چاہ رہے ہیں کہ گورنر اور صدر مملکت کو سنا ہی نہیں گیا اس لئے ان ریمارکس کو کالعدم کیا جائے؟ فاضل بنچ کے ریمارکس پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

    جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ احمد اویس صاحب! آپ نے عدالت کی معاونت کرنی ہے عدالت نے آپ کی معاونت نہیں کرنی، جسٹس صداقت علی خان نے کہا کہ احمد اویس ایڈووکیٹ صاحب! آپ کو دوبارہ 5 منٹ میں سنتے ہیں، وکیل تحریک انصاف علی ظفر نے کہا کہ عدالت کے سامنے تین طرح کی پٹیشنز ہیں ۔ ایک الیکشن سے متعلق ، ایک حلف سے متعلق اور غیر قانونی اقدامات سے متعلق کیس ہے۔ عدالت نے کہا کہ حمزہ شہباز کے وکیل ہمارے چند سوالوں کے جواب دیں ۔اب تو پورے پاکستان کو پتا چل گیا ہے کہ ہم یہ سوچ کر بیٹھے ہیں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا ماضی سے اطلاق ہو گا ہم حمزہ کے وکیل سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ اسکا اطلاق ماضی سے کیسے نہیں ہوتا.

    جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی سیٹ ہونے والے اراکین کا ریفرنس بھیج دیا گیا سپریم کورٹ میں معاملہ زیر سماعت تھا وزیر اعلیٰ کا الیکشن ہوا سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہم اس فیصلے کو کیسے نظر انداز کردیں ،یہ فیصلہ ماضی پر اطلاق کرتا ہے آپ اس پوائنٹ پر معاونت کریں. وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ میں نے اپنے تحریری دلائل میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے حوالے دیے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے مستقبل کے کیسز پرلاگو ہوئے ، جسٹس شاہد جمیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کورٹ میں جاکر اس فیصلے پر نظر ثانی کروائیں سپریم کورٹ کی تشریح موجودہ حالات میں لاگو ہو گی ۔ اگر ہم اس نتیجے پر پہنچتے ہیں کہ فیصلے کا اطلاق ماضی سے ہو گا تو ہم فوری احکامات جاری کریں گے ۔ مخصوص نشستوں کا نوٹیفیکیشن جاری ہوتا ہے یا نہیں یہ معاملہ ہمارے سامنے نہیں ۔ہم الیکشن کو دیکھ رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو دیکھ رہے ہیں۔ وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ حمزہ شہباز کا بطور وزیراعلیٰ انتخاب چیلنج ہی نہیں ہوا ،حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل مکمل کرلیے

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    حمزہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلی پنجاب اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    حلف اٹھانے کے بعد حمزہ شہباز کا عمران خان کے سابق قریبی دوست سے رابطہ

    تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر روسٹرم پر آگئے، عدالت نے علی ظفرسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی اس پر اپنی رائے دیں علی ظفر نے کہا کہ 63اے کی تشریح آئی کہ پارٹی کے خلاف ووٹ دینے والے کا ووٹ شمار نہیں ہو گا،عدالت نے کہا کہ ق لیگ نے بھی اس کا جواب دینا ہے کہ انتخاب کو تاخیر سے کیوں چیلنج کیا گیا ہم نے اس کو آرٹیکل 187 کی روشنی میں دیکھنا ہے،

    وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری کے فیصلے اور گورنر اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہو گئی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم فیصلہ دیں کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب کالعدم اور نیا انتخاب کروائیں، اگر ہم ایسا کریں گے تو سپریم کورٹ فیصلے کو کالعدم کریں گے، سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ نہیں دیا کہ منحرف اراکین ووٹ ڈالنے پر انتخاب کالعدم قرار دیا جائے آپ سپریم کورٹ کی تشریح کو پڑھ سکتے ہیں، حکم یہ ہے کہ منحرف اراکین کے ووٹ شمار نہ کیے جائیں،

  • حمزہ شہباز سےمولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفدکی ملاقات

    حمزہ شہباز سےمولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفدکی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف سےجے یو آئی کے وفد نے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور صوبہ میں دونوں جماعتوں کے درمیان مشترکہ طور رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا.

    جے یو آئی کےوفد میں مولانا محمد امجد خان، اسلم غوری ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن، مولانا صفی اللہ ،اقبال اعوان، سلیم اللہ قادری، مفتی عبدالحفیظ۔ افضل خان ۔نور احمد کاکڑ شامل تھے۔م ولانا حیدری اور حمزہ شریف میں اس بات پر بھی اتفاق تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کرنے اور سیاسی قوتوں کو کچلنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور ملک کی معیشت کی جڑیں ہلا کر رکھ دیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف نے کیا کہ مذہبی رواداری اور برداشت وقت کی اہم ضرورت ہے، معاشرے میں عدم تشدد کے کلچر کے فروغ کےلئے علماکی اہمیت مسلمہ ہے۔

    مولانا حیدری نے اس موقع پر کہا کہ پی ڈی ایم خصوصا جے یوائی اور مسلم لیگ ن نے ملک میں آئین کی بالادستی کی جنگ جیتی، دونوں جماعتوں کی قیادت نے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کو بحرانوں اور قرضوں سے آزاد کرانے کے لئے مل جل کر اگے بڑھنا ہے ۔

    مولانا حیدری نے کہاا کہ سابقہ حکومت نے ملکی نظام جام کرکے ملک کی معیشت کو ڈبو کر رکھ دیا ہے ۔جے یوا ئی کے وفد نے متوازن بجٹ پیش کرنے پر وزیر اعلی پنجاب کو مبارکباد دی ۔حمزہ شھباز نے جے یوآئی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک میں آئینی جدوجھد اور مذہبی ہم اہنگی کے لئےجے یو ائی کی قیادت نے اعلی کردار ادا کیا دونوں راہنماوں نے رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

  • حمزہ شہبازاور شاہ زین بگٹی کا منشیات اور سمگلروں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

    حمزہ شہبازاور شاہ زین بگٹی کا منشیات اور سمگلروں کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹکس شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ،ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سہیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .شاہ زین بگٹی نے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف کے عوامی ریلیف اقدامات کی تعریف کی .

    ملاقات میں بین الصوبائی کوآرڈینیشن مزید مربوط بنانے کے لئے انسداد منشیات اور سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل اپنانے کا فیصلہ کیا گیا.

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نئی نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر گھولنے والےکیخلاف کاروائیاں تیز کر دی ہیں ،منشیات سمگلرز کی سرکوبی کے لئے تمام صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔پنجاب حکومت منشیات فروشی کے خلاف مربوط کارروائیاں کر رہی ہے۔ منشیات کے خلاف ہمیں آگاہی مہم کا دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔

    علاوہ ازیں ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا ہے شہر سے نشے کے عادی افراد کو اٹھا کر جیلوں کے بجائے اسپتالوں میں بھجوانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، مختلف مقامات سے درجنوں ایسے افراد کو پی آئی ایم ایچ بھجوا دیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز سہیل چوہدری نے بتایا کہ سیکرٹری صحت کی منظوری کے بعد نشے کے عادی افراد کو دیگر اسپتالوں میں بھی بھجوایا جائے گا، نشے کے عادی افراد کو معاشرے کا اچھا شہری بنانے کا کام شروع کیا ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا صوبائی حکومت نے اب ان لوگوں کو سہارا دینے کا کام شروع کیا ہے اور نشے کے عادی ان تمام افراد کا سرکاری سطح پر علاج کیا جا رہا ہے۔

    بی بی سی کے مطابق پشاور میں اس وقت کوئی 1180 ایسے افراد کو بحالی مراکز اور ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کے علاج کے ساتھ ساتھ انھیں بہتر شہری بنانے کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں پشاور کے الخدمت ہسپتال میں اس وقت کوئی 155 سے زیادہ نشے کے عادی افراد کا علاج ہو رہا ہے۔

    کمشنر پشاور ریاض محسود نے بی بی سی کو بتایا کہ تین ماہ قبل اس بارے میں اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور تمام متعلقہ محکموں کو ایک پیج پر لایا گیا اور پھر تین ماہ تک مکمل تحقیق کر کے یہ مہم شروع کی گئی اس مہم میں انتظامیہ کے ساتھ پولیس، انسداد منشیات کا ادارہ، محکمہ صحت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، سوشل ویلفیئر اور کچھ غیر سرکاری ادارے شامل ہیں۔

  • یورپی یونین کے ممبر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز

    یورپی یونین کے ممبر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،حمزہ شہباز

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے یورپی یونین جی ایس پی پلس مانیٹرنگ مشن کے پرنسپل ٹریڈ ایڈوائزر گوس ہوٹن (Mr. Guus Houttuin) کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی.
    ملاقات میں جی ایس پی پلس کے بارے میں مختلف کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال گیا.وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے جی ایس پی پلس کے بارے میں مختلف کنونشنز پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ خواتین اور اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ نئے بلدیاتی نظام کا بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو چکا ہے۔لوکل گورنمنٹس کے نئے نظام میں خواتین، اقلیتوں اور یوتھ کے لئے مخصوص نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پنجاب میں خواتین اور اقلیتوں کو با اختیار بنانے کے لئے ہمارے سابقہ دور میں ضروری قانون سازی کی گئی-

    حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا ۔ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے 85ہزار بچوں کو سکولوں میں داخل کرایا ۔ ان بچوں کو مفت تعلیم کیساتھ ماہانہ وظیفہ بھی دیا ۔چائلڈ لیبر کے خلاف اسی عزم کے ساتھ کے ساتھ کام کریں گے، جس طرح ہماری حکومت نے سابق دور میں کیا۔ پاکستان میں بلاامتیاز سب شہریوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں۔

    حمزہ شہبازکا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے چیلنج کا بہادری کیساتھ سامنا کیا ہے سیاسی وعسکری قیادت کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں ملیں ۔ قائد اعظم کے پاکستان میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ تحمل،برداشت، بھائی چارے اور رواداری پر مبنی پاکستان ہماری منزل ہے۔ یورپی یونین کے ممبر ممالک نے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ دلانے میں بھرپور حمایت کی – یورپی یونین کے ممبر ممالک کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

    صوبائی وزراء سردار اویس احمد خان لغاری،ملک محمداحمدخان، عطاء اللہ تارڑ، چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

  • عارف علوی کا بھی احتساب ہوگا،حمزہ شہباز

    عارف علوی کا بھی احتساب ہوگا،حمزہ شہباز

    پنجاب اسمبلی کے ایوان اقبال میں اری اجلاس سے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا مراحل کامیابی سے مکمل ہونے پر ایوان میں بیٹھے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، اتحادی ، پیپلز پارٹی ، جہانگیر ترین ، علیم خان ، جگنو محسن دیگر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، وزارت خزانہ اور پی اینڈ ڈی کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جبکہ
    اپنی طرف سے پارٹی اور اتحادیوں کی طرف سے ڈپٹی اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں جو اتاڑ چڑھاؤ آئے جو آئینی مشکلات پیش آئی ان کی نذیر ڈھونڈنا مشکل ہے، وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے جو مذاق بنایا گیا آپ سے بہتر کون جانتا ہے، اللہ تعالی نے آپ کو نئی زندگی دی،میں سیلوٹ پیش کرتا ہوں اتحادیوں اور سرکاری افسران کو جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر عدالتی فیصلے کو پایا تکمیل تک پہنچایا.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایوان اقبال میں بجٹ اجلاس ہونے پر قطعا خوش نہیں ہوں، اڑتالیس گھنٹے تک عوام انتظار کرتے رہے کہ کب مذاکرات کامیاب ہوں گے اور بجٹ پیش ہو.یہ عوام کا پیسہ ہے لیکن ہڈ دھرمی اتنی بڑھ گئی نہ آئین دیکھا گیا نہ بارہ کروڑ عوام کو دیکھا گیا،مگر ہم نے تمام چیزیں آئین اور قانون کے مطابق کی ہیں.

    وزیراعلی نے کہا کہ عزت تو رب ذوالجلال کی ہے ہم نے مٹی ہوجانا ہے، میں خود ایوان کے اندر چلا گیا تھا کہ اسپیکر کو میری یاد ستا رہی ہے،کوئی عہدہ دائمی نہیں ہوتا اللہ تعالی توفیق دے ہم عوام کا بھلا کریں، گندم پر دو سو ارب روپے کی سبسڈی دینے جارہا تھا تو کچھ دوستوں نے کہا کہ کابینہ کو بننے دیں،میں نے سوچا حمزہ شہباز کابینہ بنتی ہے یا نہیں بنتی یا جھوٹے مقدمے بن جاتے یا قیامت کے دن جوابدہ ہوتا ،میں نے تمام معاملہ اللہ کی ذات پر چھوڑا کابینہ بھی بن گئی اورگورنر بھی آگیا.

    پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ مجھے کسی کی ہڈ دھرمی اور انا کی پرواہ نہیں ہے،اس ملک میں کوئی خونی لانگ مارچ کی بات کررہا ہے، کے پی کے میں لوگوں کے پاس اسلحہ تھا ، لوگوں نے دیکھا گرین بیلٹس میں آگ لگی ہوئی تھی، آپ بیرونی سازش سے شروع ہوئے اداروں پر تنقید کی آپ نے اعتراض کیا بارہ بجے سپریم کورٹ کے دروازے کیوں کھلے،اگر میں نہ آیا تو فوج اور ادارے تباہ ہوجائیں گے یہ آپ کی سوچ ہے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا میں سیاسی کریڈٹ نہیں لینا چاہتا، ایوان صدر میں بیٹھے شخص نے عمران نیازی کے لئے تابعدارکارکن کا کردار ادا کیا،تاریخ علوی صاحب آپ کو آئین شکن کے طور پر یاد رکھے گی. وقت آئے گا تو عارف علوی صاحب کا بھی احتساب ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ دو ہزار اٹھارہ میں مفت دوائیاں ملا کرتی تھی،میں نے فورا آتے ہی کہا کہ دوائیاں مفت فراہم کی جائیں، یکم جولائی سے پورے پنجاب میں تمام ہسپتالوں مفت دوائیاں ملے گی، ہیلتھ کارڈ ن لیگ کا منصوبہ تھا اچھا منصوبہ تھا، میں اپنے آپ سے شروع کروں گا اپنی سہولیات کو غریب آدمی کے لئے وقف کریں گے

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ امیر سے لے کر غریب کو دیں گے،کل بتایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب کا سابق وزیر اعلی بلاک بن رہا ہے، آج سابق وزیر اعلی درخواست لے کر ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں، ساڑھے تین سال سیف سٹی کے تیس فیصد کیمرے خراب پڑے رہے، اللہ تعالی ہمیں پرانا پاکستان مبارک کرے، بہت جلد سیف سٹی کے کیمرے بحال کریں گے، کسانوں کے لئے آٹھ ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال اربوں روپے سے بنانے جارہے ہیں،آج کسان بہت پریشان ہے ہم کسانوں کو جلد انٹرسٹ فری لون دیں گے.

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پی کے ایل آئی ایک بہترین منصوبے کو پس پشت ڈال دیا گیا لوگ اپنے جگر کا علاج کروانے انڈیا جاتے تھے ، پی کے ایل آئی منصوبے کو بحال کروانے جارہے ہیں، پینتیس فیصد بجٹ ہم نے ساؤتھ ساؤتھ پنجاب کے لئے رکھا ہے دو سو چالیس ارب روپے وہاں لگائے گے، آپ نے تو جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانا تھا، چولستان میں جب پانی کی کمی سے جانور مررہے تھے وہاں خصوصی توجہ دی گئی،وہاں پانی بہت قیمتی ہے سولر پینلز سے وہاں پانی کے ذخائر بنانے جارہے ہیں،اپنے کسانوں سے گندم خریدی آج پچاس لاکھ ٹن گندم ہم خرید چکے ہیں، ہم نے بائیس روپے من گندم اپنے کسانوں سے خریدی ہے، لیپ ٹاپ کے منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے جارہے ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ انٹر ڈسٹرکٹ ، انٹرا ڈسٹرکٹ روڈ ٹوٹ چکی ہیں، نیا پاکستان میں سڑکوں کا یہی حال ہونا تھا ،ہم پچاس ارب کی لاگت سے ان سڑکوں کو بنائے گے،چند دنوں میں فوڈ ڈرگ اتھارٹی کا افتتاح کریں گے،خواتین اور ورکنگ خواتین ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ملتان اور دیگر شہروں انسداد خواتین ہراسگی سنٹرز دوبارہ بحال کریں گے، بارہ ہزار سکو ٹیز خواتین کو دیں گے، لوکل باڈیز کے حوالے سے ایسا قانون لے کر آئیں گے کہ گراس روٹ لیول کو مضبوط کریں گے، پچپن ارب کی لاگت سے چار ہزار سے زائد یونین کونسل کو بجٹ دیں گے،صاف دیہات کا منصوبہ لانچ کریں گے پورے پنجاب کو صاف کریں گے، تین مہینے دشواریوں کا سامنا کیا،صوبے کی عوام کو بار آور کرانا چاہتا ہوں دن رات عوام کی خدمت کریں گے.

    وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ محکمہ خزانہ اور قانون کے ملازمین کو تین ماہ کی تنخواہ بطور اعزازیہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، میں پھر سن رہا ہوں لشکر کشی کا منصوبہ بن رہا ہے، بنی گالہ میں بیٹا شخص دوبارہ انتشار پھیلانا چاہتا ہے، عمران نیازی سن لو اگر جب تم پچیس لاکھ لوگوں کا اعلان کرکے چوبیس لاکھ نوے ہزار لوگوں سے خطاب کررہے تھے، اگر آپ نے دوبارہ انتشار پھیلایا تو آہنی ہاتھوں سے روکو گا،انقلاب لانا تھا تو چار سال میں لاتے جب تمام ادارے آئینی طور پر ساتھ تھے، تیل اور ڈالر پر آپ کی بارودی سرنگیں بچھائی گئی سامنا ہم کررہے ہیں.

    ایوان اقبال میں ہونے والا بجٹ اجلاس ستائیس جون دوپہر دوبجے تک ملتوی.

  • سابق حکومت نے عوامی اہمیت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا ،حمزہ شہباز

    سابق حکومت نے عوامی اہمیت کے منصوبوں کو نظر انداز کیا ،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا دورہ کیا،وزیر اعلی حمزہ شہباز نے زیر تکمیل منصوبے کے مختلف حصے دیکھے ،وزیر اعلی حمزہ شہباز مختلف فلور پر گئے اور پراجیکٹ پر کام کا جائزہ لیا ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.

    حمزہ شہباز نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دور وزارت اعلی میں شروع اس اہم پراجیکٹ کو سابق دور میں نظر انداز کیا گیا۔ گزشتہ 4 برس کے دوران سست روی کے باعث منصوبے کی لاگت میں تقریبا 3 ارب روپے سے زائد اضافہ ہوا۔ قومی وسائل کا نااہلی کی وجہ سے ضیاع مجرمانہ غفلت ہے۔ عوامی اہمیت کے منصوبے کو جلد فنکشنل کیا جائے۔

    وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے کو آپریشنل کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام کرنے کا پلان بنایا جائے۔ عمارت کے اطراف بڑے پیمانے پر درخت لگائے جائیں ،ڈی جی پی ایچ اے خود موقع پر آ کر وزٹ کریں اور اس ضمن میں جامع پلان بنائیں ،بلڈنگ کو بھی پودوں کے ساتھ گرین بنانے کا جائزہ لیا جائے۔

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چند روز میں ٹائم لائن کے ساتھ منصوبے کو آپریشنل کرنے کا حتمی پلان پیش کیا جائے۔ دسمبر 2017 میں شروع کئے جانے والے اس منصوبے کو مارچ 2019 میں مکمل ہونا تھا۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کو سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی ،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

    قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے ”دلکش مری“پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نےسیزن کے دوران مری کے ہوٹلوں کے کرائے کا تعین کرنے کا حکم بھی دیا.اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کرائے کا تعین ہونے سے سفید پوش طبقے کو ریلیف مل سکے گا۔ مری میں ٹریل موٹر بائیک ایمبولینس چلانے کا جائزہ لے کر حتمی پلان پیش کیا جائے۔

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ٹورازم پولیس کی استعداد کار بڑھانے کی ہدایت کی. ٹورازم پولیس کوہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پیشہ وارانہ ٹریننگ دی جائے۔ریسکیو 1122 کے تعاون سے ٹورازم پولیس کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے۔ مری آنے والی ٹریفک کو کیمروں کےذریعے 24/7 مانیٹر کیا جائے۔ موثر مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک رواں دواں رکھنے کے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے مری سمیت سیاحتی مقامات پر سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سیاحوں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات یقینی بنانے۔مری کے دیہات میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا سسٹم وضع کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے املاک میں آتشزدگی کے واقعات کا سدباب کرنے کیلئے فائر سیفٹی پلان بھی طلب کرلیا،وزیراعلی کو بریفنگ دی گئی کہ مری کی 34کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیرو مرمت مکمل ہوچکی ہے۔کلڈنہ چوک کو ری ڈیزائن کر کے وسیع کیا جارہا ہے۔ سڑکوں کی لینڈ مارکنگ اورسائن بورڈ کی تنصیب کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ مری کی سڑکوں کے اطراف میں دوکانوں کو یونیورسل شکل دی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کی زیر صدارت مری ڈویلپمنٹ اینڈ امپرومنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس میں عمران گورایہ، سیکرٹری سیاحت،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات ،سیکرٹری اطلاعات،ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آر پی او راولپنڈی،سی پی او، ڈپٹی کمشنر،سی ٹی او اور متعلقہ حکام وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے.

  • میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    میں ن لیگ کے ساتھ کھڑا تھا،ہوں، رہوں گا، جلیل شرقپوری کا حمزہ شہباز پر اعتماد کا اظہار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف میں شامل ہونے والے ن لیگی اراکین کی ن لیگ میں واپسی شروع ہو گئی

    تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے جلیل شرقپوری نے آج وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے اور حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا، جلیل شرقپوری کا کہنا تھا کہ ن لیگ ہی میری پارٹی ہے ، پارٹی کے ساتھ ہی ہوں، اور ساتھ رہوں گا

    جلیل شرقپوری اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملتے رہے ہیں اور ان سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں، جلیل شرقپوری سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی انکے دور میں ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ عمران خان سے بھی انکی ملاقاتیں ہوئی ہیں

    جلیل شرقپوری نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھاکہ سیاسی معاملات میں افواج پاکستان کو جو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے یہ ہمارے ملک کے لیے کوئی اچھا رواج نہیں ہے میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں اور ہماری محافظ ہیں ان کے خلاف ہر قسم کے بیانات قابل مزمت ہیں۔ میاں جلیل احمد شرقپوری نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ میرے سیاسی تجربے اور روابط کے ذریعے میں اس بات پہ سو فیصد مطمئن ہوں کہ موجودہ سیاسی بحران میں افواج پاکستان کا کہیں کوئی کردار یا مداخلت نظر نہیں آتی، موجودہ سیاسی بحران میں تمام سیاستدان اپنے سیاسی فیصلوں میں مکمل آزاد ہیں، میری تمام نوجوانوں اور تمام کارکنان جن کا تعلق چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا افواج پاکستان کے خلاف تنقید سے گریز کریں،

    میاں جلیل احمد شرقپوری کا کہنا تھا کہ ہمارے ٹی وی چینلز پہ بیٹھے سینئیر صحافی بھی اکثر اداروں کے خلاف گفتگو کر کے عام عوام میں اداروں کے خلاف غلط تاثر قائم کرتے ہیں جو کہ قومی جرم ہے، ہمیں تمام سیاسی معاملات کو مل بیٹھ کر افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرنا چاہیے اور اداروں کے خلاف بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔

    موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز 41 کروڑ 43 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب نے 13 کروڑ 64 لاکھ روپےکے 11 رہائشی گھر ظاہر کیے ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی 3 زرعی زمین کی مالیت 3 کروڑ 97 لاکھ روپےہے ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خود کو 9 کروڑ 71 لاکھ روپے کا مقروض ظاہر کیا ،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی پہلی اہلیہ 50 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی دوسری اہلیہ 3 کروڑ 74 لاکھ روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں ،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار 5 کروڑ 80 لاکھ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، سابق صوبائی وزیر علیم خان ایک ارب 70 کروڑ روپےسے زائد اثاثوں کے مالک ہیں سابق صوبائی وزیر مراد راس 38 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں پی ٹی آئی کے میاں محمود الرشید 18 کروڑ روپےسے زائد کے اثاثوں کے مالک ہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی 23 کروڑ 14 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں پرویز الہٰی نے 6کروڑ 78 لا کھ رو پے مالیت کی غیر زرعی زمین ظاہر کی اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے فلور مل کی مالیت 99 لاکھ روپے ظاہر کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 9 کروڑ 94 لاکھ روپےکے اثاثے ظاہر کیے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے 2 گھر ظاہر کیے جوتحفے میں ملے ہیں حنا پرویز بٹ نے تحفے میں ملنے والے گھروں کی مالیت ظاہر نہیں کی رکن پنجاب اسمبلی ثانیہ عاشق نے 35 لاکھ مالیت کے اثاثے ظاہر کیے، رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری 24 لاکھ روپے مالیت کی اثاثوں کی مالک ہیں، رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری کے پاس 70 تولے سونا بھی ہے ، ڈپٹی ا سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری 2 کروڑ سے زائد روپے کےاثاثوں کے مالک ہیں سابق وزیر صحت یاسمین راشد 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اثاثوں کی مالک ہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے زرعی اراضی کی مالیت ظاہر نہیں کی، صوبائی وزیر اویس لغاری 44 کروڑ روپےکے اثاثوں کے مالک ہیں

  • چھوٹے کاشتکاروں کوآسان اور بلاسود قرضے دیں گے،حمزہ شہباز

    چھوٹے کاشتکاروں کوآسان اور بلاسود قرضے دیں گے،حمزہ شہباز

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کاشت کار کو سہولت اور عوام کو اشیاء ضروریہ مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کے لئے بڑے فیصلے کئے گئے.وزیر اعلی حمزہ شہباز نے چھوٹے کاشتکاروں کو اخوت کی طرز پر آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے جامع پلان طلب کر لیا.

    کاشتکاروں کا استحصال روکنے کے لئے پنجاب بھر کی مارکیٹ کمیٹیوں کی تشکیل نو کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جبکہ آکشن سپروائزری عملے کے فی الفور رد و بدل کا فیصلہ کی اگیا ہے ،اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ چھوٹے کاشتکاروں آسان اور بلاسود قرضے دینے کی لئے بینک آف پنجاب سے بھی مشاورت کی جائے۔ مارکیٹ کمیٹیوں میں بہترین ہیومن ریسورس کو انڈکٹ کیا جائے.

    وزیراعلٰی نے سیکرٹری زراعت سے سوال کیا کہ ایگری ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی کیا کارکردگی ہے؟ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نےزرعی ریسرچ اداروں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں ریسرچ کے بغیر پیداوار میں اضافہ محض خواب ہے۔زرعی ریسرچ اداروں نے گزشتہ برسوں جو کام کیا ہے، اس کے بارے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

    حمزہ شہباز نے کہا کہ ان اداروں میں نجی شعبے کے ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں،فصلوں کی انشورنس کا پلان بھی تیار کیا جائے۔آنے والے دنوں میں ٹماٹر اور پیاز کی قلت پر قابو پانے کیلئے امپورٹ کے لئے بر وقت اقدامات کئے جائیں۔ وزیراعٌی نے ہدایت کی کہ ٹماٹر، پیاز اور دیگر اشیاء ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر عوام تک فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا جائے.

    وزیر اعلی حمزہ شہباز نے لاہور سمیت پنجاب کی منڈیوں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کے بارے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ تاریخ کے ساتھ وڈیو اور تصاویر آج رات تک وزیر اعلی آفس بھجوائیں.انہوں نے کہا کہ منڈیوں میں کاروبار کرنے والوں کے لیے سہولتیں بہتر بنائیں گے۔

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس میں سبزیوں کی پیداوار اور طلب کا جائزہ لیا گیا ،اجلاس میں آڑھتی کے رول کو کم کرنے پر بھی غور کیا گیا.صوبائی وزیر سردار اویس لغاری، ایم پی اے بلال یاسین، پولیٹیکل اسسٹنٹس، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، کمشنر لاہورڈویژن اور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

    مزید برآں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے پاکستان کی مثبت پیش رفت پر حنا ربانی کھر اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا .

    حمزہ شہباز نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں جانے کے لیے مثبت پیش رفت پاکستان کی جیت ہے۔امید ہے کہ فیٹف ٹیم کے دورے کے بعد پاکستان وائٹ لسٹ میں واپس آجائے گا۔ رکن قومی اسمبلی رضا ربانی کھر، صوبائی وزیر سید علی حیدر گیلانی،سرداراویس لغاری، رکن پنجاب اسمبلی مخدوم سید عثمان محمود بھی اس موقع پر موجود تھے