Baaghi TV

Tag: حکومت

  • سخت فیصلے،سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، شزا فاطمہ

    سخت فیصلے،سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، شزا فاطمہ

    وزیر مملکت شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ ہمیں اندازہ ہے کہ عوام کن مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، بے روزگاری بھوک اور دیگر مسائل سر فہرست ہیں،شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کرتا نظر آئے گا،

    شزا فاطمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف پروگرام لینا پڑا، 2022 میں جب مخلوط حکومت بنی اور ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، شہباز شریف نے ڈالر کو سٹیبلائز کیا، ہم سب اتحادیوں کو سا تھ لیکر چلیں گے، ایس آئی ایف سی میں چاروں صوبوں اور حکومتوں کی نمائندگی ہوتی ہے،وزیر اعظم کے وژن کو فالو کر کہ ملک آگے بڑ ھے گا، پرائیویٹ سیکٹر کو اعتماد دینا ہو گا، جب تک اپنے نو جوانوں کو تعلیم اور روزگار نہیں دینگے، ملک ترقی نہیں کرے گا، ہمیں اپنی سیاست کو داو پر لگاتے ہوے ریاست کو بچانے کے لیے سخت فیصلے کرنے پڑیں گے، اختلاف رائے سر آنکھوں پر لیکن کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے ملک کو نقصان پہنچے، نوجوانوں کو فنی تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے،وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بہتر ہوگی،ہمیں ای بزنس اور ای ٹیکسیشن کی طرف جانا ہو گا، قرضوں کے اوپر تقریبا ستر فیصد سود کی ادائیگی کرنا پڑتی ہے،

    وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مقصد تفریح کے ذریعے معلومات کی ترسیل اور شعور کی بیداری ہے. ٹک ٹاک اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کا مثبت امیج دنیا میں اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے.”

    شزا فاطمہ خواجہ نے وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کا چارج سنبھال لیا

  • پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    پاکستان کو اس وقت معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    ملکی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت ہے، ملک کو مستقل طور پر قرضوں اور امدادوں پر نہیں چلایا جا سکتا وفاقی وزیر منصوبہ بندی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسراحسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ایک معاشی لانگ مارچ کی ضرورت ہے ماضی میں اسکو ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے جس سے ملک کا شدید نقصان ہوا۔ انہوں نے اپوزیشن پر زور دیا کہ اب الیکشن ہو چکے ہیں انہوں نے فروری 8 کے انتخابات کو تسلیم بھی کر لیا ہے سپیکر ، ڈپٹی سپیکر منتخب ہو چکے ہیں لہذا اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں بیٹھ کر اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ ملک کو آگے لیکر جایا جا سکے۔

    ان خیالات کا اظہار، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا۔گفتگو کرتے ہوئے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کو تسلی بخش قرار دیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں ایک سیاسی جماعت ہے جس نے آئی ایم آیف کے دفتر کے باہر مظاہرے کر کے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جسکو وفاقی وزیر نے معاشی دہشتگردی قرار دیا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو مستقل طور پر اب قرضوں اور امدادوں پر نیں چلایا جا سکتا ہمیں اب اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہوگا جبکہ ملک میں ایکسپورٹ ایمرجنسی لگانی کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال وزارت منصوبہ بندی نے 5 ایز فریم ورک مرتب کیا تھا جسمیں ایکسپورٹ، انرجی، ایکویٹی، ای_پاکستان اور انواریمنٹ شامل ہیں۔ 5ایز فریم ورک پر عملدرآمد کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے اور اس حوالے سے تمام وزارتوں سے تجاویز بھی لی جا رہی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام چیمبر آف کامرس کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں value addition کے ساتھ ان شعبوں میں مزید efficency لائی جا سکے۔ کوریا ، جاپان جیسے ترقیاتی ممالک کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان ممالک نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بڑھا کر ترقی کی منازل طے کیں۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آگے پانچ سالوں میں ملک کو ترقی کی طرف لیکر جانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ 18 وی ترمیم کو رول بیک کرنے کا سوچ بھی نیں سکتے اس پھر تمام صوبے بڑے حساس ہیں جبکہ انکا یہ کہنا تھا کہ کھچہ چیزیں ایسی ہیں جن پر صوبوں کے ساتھ بیٹھ کر بات جیت کی جا سکتی ہیں جن بے نظیر انکم پروگرام اور دیگر امور شامل ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ صوبوں کا حصہ نکالنے کے بعد وفاقی حکومت کے کل محاصل 7000 ارب ہیں۔ بجٹ میں لکھی جانے والی قرضوں کی ادائیگی 7300 ارب روپے ہیں جو کہ حقیقیتا 8000 ارب روپے ہیں جبکہ پاکستان کو اپنے قرضے ادا کرنے کے لیے 1000 ارب روپے قرضہ لینا پڑے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت چلانے کے خرچے 700 ارب روپے ہیں۔ 800 ارب روپے پینشن کی ادائیگیوں میں خرچ ہوتے ہیں۔ 1800 ارب روپے پاکستان کا دفاع کا خرچ ہے۔ جبکہ ترقیاتی بجٹ 950 ارب روپے ہے۔ تقریبا 1200 ارب روپے صوبوں کو ٹرانسفر ہونے والی ادائیگیاں ہیں۔ کچھ سبسڈیز بھی حکومت ادا کرتی ہے جوکہ تقریبا1200 ارب روپے ہیں۔ یہ تمام ادائیگیاں قرضوں پر ہیں۔ کسی ملک کو بھی اس طرح نہیں چلایا جا سکتا جسکا ہر خرچ قرض پر ہو۔

    مزید برآں ،شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ان سے مذاکرات اس وقت کی حکومت نے کیے تھے۔ جبکہ انکا کہنا تھا افغانستان کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہونے چاہے اور اس حوالے سے دوست ممالک کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہے جن میں قطر سرفہرست ہونا چاہے جو deal broker تھا۔

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے انسولین کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں شوگر کے مریضوں کو انسولین کا ملنا بھی دشوار ہو چکا ہے، مریض قیمتوں میں اضافہ ہونے سے انسولین خرید کرنے سے قاصر ہیں جبکہ شہر بھر کے میڈیکل سٹوروں اور فارمیسیوں سے بھی انسولین نایاب ہو چکی ہے جس کی وجہ سے میڈیکل سٹور مالکان مرضی کی قیمت پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔

    عوام کا کہنا ہے کہ انسولین سمیت دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ مریض آسانی سے انسولین سمیت دیگر ادویات خرید سکیں۔

  • سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینیٹ انتخابات،اعظم سواتی ،پرویز رشید، طلال چودھری،فیصل واوڈا بھی امیدوار

    سینٹ انتخابات2024،الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے لیے پولنگ افسران مقررکر دیئے،
    قومی اورپنجاب اسمبلی کے لیے7,7افسران پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،سندھ، خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے لیے6, 6پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں،بلوچستان اسمبلی کے لیے 4 پولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کل تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

    الیکشن کمیشن کے مطابق چاروں صوبوں سے سینیٹ کی سات، 7 جنرل نشستوں 2، 2 خواتین اور 2،2 ٹیکنوکریٹ نشستوں پر انتخابات ہوں گے، اس کے علاوہ پنجاب اور سندھ سے 1، 1 اقلیتی نشست پر بھی انتخاب ہوگا جبکہ اسلام آباد کی 1 جنرل اور 1 ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب ہوگا،چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لیے متعلقہ صوبائی الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسران مقرر کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیے ڈی جی ٹریننگ الیکشن کمیشن ریٹرننگ افسر کو مقرر کیا گیا ہے۔

    اعظم خان سواتی نے سینیٹ انتخابات کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر کیساتھ کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے۔ فیصل جاوید خان ، عرفان سلیم اور اظہر مشوانی نے سینیٹ کے الیکشن کے لئے کاغذات جمع کروادئیے

    ن لیگ کی جانب سے طلال چوہدری نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے. پرویز رشید اور ناصر بٹ نے بھی کاغذات جمع کروا دیئے،

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے

    دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے دو سینیٹرز مانگ لیے, پیپلز پارٹی نے سینیٹر کے لیے ایک جنرل نشت اور ایک خاتون نشست کی ڈیمانڈ کر دی, پنجاب سے سینیٹر کامیاب کروانے کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ ن کا تعاون درکار ہے

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • قومی اسمبلی اجلاس، 7 آرڈیننس پیش،اپوزیشن کا احتجاج،تاخیر نہیں کر سکتے،سپیکر

    قومی اسمبلی اجلاس، 7 آرڈیننس پیش،اپوزیشن کا احتجاج،تاخیر نہیں کر سکتے،سپیکر

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف جنگ کے عالمی دن کے موقع پر غزہ میں صہیونی فوج اور اسرائیلی بربریت کا نشانہ بن کر شیہد ہونے والے مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی،

    قومی اسمبلی ، فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف قرارداد منظور
    شازیہ مری نے قومی اسمبلی میں غزہ پر بمباری روکنے کے لیۓ قرارداد پیش کی۔قومی اسمبلی میں غزہ فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی،قراردادکے متن میں کہا گیا کہ ایوان آج کے دن کو عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا قرار دیتا ہے، فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، حکومت پر سیز فائر کے لئے عالمی برادری پر زور دینے کا مطالبہ کرتے ہیں،

    اجلاس میں مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے والی 5 خواتین نے حلف اٹھا لیا،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خواتین سے حلف لیا،قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والے ارکان کی تعداد 316 ہوگئی ہے،

    قومی اسمبلی میں 7 آرڈیننس توسیع کے لئے پیش کردئیے گئے ،پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023، پاکستان نیشنل سپنگ کاروپوریشن 2023،پاکستان پوسٹل سروسز مینیجمنٹ بورڈ آرڈیننس 2023،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023،فوجداری قوانین ترمیمی آرڈیننس 2023،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023،ٹیلی مواصلات ایپلیٹ ٹریبونل قیام آرڈیننس 2023ایوان میں پیش کر دیا گیا،

    قومی اسمبلی اجلاس آرڈیننس ایک سو بیس روز کی توسیع کے لیے پیش کئے،وزیر قانون نے آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش کرنے کے لیے نوٹس پیش کر دیا،اپوزیشن کے شور شرابہ پہ اسپیکر نے گنتی شروع کروا دی،قرارداد کی حمایت میں 130ووٹ اور مخالفت میں 63ووٹ آئے،

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت یہ حکومت آتے ساتھ ہی بلز،آرڈیننس قومی اسمبلی سے پاس کروا رہی ہے , یہ غیر آئینی حکومت فارم 47 کی بنیاد پر آئی ہے- ہم یہ مسترد کرتے ہے اور جن لوگوں نے آج حلف اٹھایا ہے ہم وہ بھی مسترد کرتے ہے ہمیں عوام نے مینڈیٹ دے کر اسمبلی میں بھیجا ہے-

    قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ترمیمی آرڈیننس پیش کرنے پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا، جس پر سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے جڑے معاملات ہیں، ان میں ہم تاخیر نہیں کر سکتے،قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد منظور کر لی گئی،

    پیپلز پارٹی رکن نوید قمر کا کہنا تھا کہ ہم اس قرارداد کو منظور کروانے میں ساتھ ہیں مگر احتیاط ہونی چاہئے،ایسی کوئی چیز نہیں ہونی چاہیے جو قابل واپسی نہ ہو،وزیر قانون کی وضاحت کے دوران سنی اتحاد کونسل ارکان کی جانب سے کاغذات پھاڑ کر پھینکنے پہ اسپیکر برہم ہو گئے،اور کہا کہ اگر اب ایسا کیا تو انضباطی کارروائی پہ مجبور ہوں گا،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم تمام اتحادیوں کی رائے لیں گے،ہم پرانے آرڈیننس کی توسیع کے بعد قوانین بناتے ہوئے ایوان کو اعتماد میں لیں گے.

    ملک کے بجائے ہر وقت قیدی کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں،وفاقی وزیر قانون
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن رہنما عمر ایوب نے کہا کہ یہ آرڈیننس پاکستان کو بیچنے کے لیے ہیں، آرڈیننسز میں توسیع کی قرارداد کو مسترد کرتے ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن والے بات کرنے سے پہلے آرڈیننس کو پڑھ لیا کریں، کل پشاور ہائی کورٹ نے ان کو گھر بھیج دیا کہ ان کا کوئی استحقاق نہیں، ملک کے بجائے ہر وقت قیدی کے پیچھے کھڑے نہ ہوا کریں،

    اپوزیشن سے متفق ہیں، حکومتیں آرڈیننسز پر نہیں چلتیں،خورشید شاہ
    پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید نے کہا کہ وہ اپوزیشن سے متفق ہیں، حکومتیں آرڈیننسز پر نہیں چلتیں دیکھا جائے کہ گزشتہ تینوں ادوار میں صدارتی آرڈیننسز کس دور میں سب سے زیادہ پیش ہوئے؟

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    مردان میں کے ایف سی کو لگے تالے حکومت نے کھلوا دیئے

    قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں،شازیہ مری
    ترجمان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ کے حوالے سے قرارداد پر سنی اتحاد کونسل کے ’نو نو‘ کے نعرے شرمناک ہیں، پی ٹی آئی کی منفی سوچ بے نقاب ہورہی ہے،پی ٹی آئی ہو یا سنی اتحاد کونسل غزہ کے مسئلے پر سنجیدہ ہونا چاہیے، سب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کی بنیاد میں اسرائیلی فنڈنگ ہےغزہ میں نسل کشی کے متعلق قرارداد کے خلاف پی ٹی آئی کھل کر سامنے آئی، پی ٹی آئی نے شہید بھٹو کے عدالتی قتل کے متعلق قرارداد کی بھی مخالفت کی

  • گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی ہے، وزیراعظم

    گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف کی عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے،

    اسفند یار ولی خان کی رہائش گاہ پر وزیراعظم شہباز شریف نے ان کے بیٹے اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان سے ملاقات کی، وزیراعظم شہباز شریف نے مرحومہ کے لئے فاتحہ اور بلندیء درجات کی دعا کی ،وزیراعظم نے مرحومہ کے خاندان سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا کی، اس موقع پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ، وفاقی وزیر اسٹیٹ اینڈ فرنٹیئر ریجنز امیر مقام اور سابق رکن قومی اسمبلی اور اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور ، سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا اختیار ولی بھی موقع پر موجود تھے۔

    اخراجات کم کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے اخراجات کم کرنے کے لیےکمیٹی تشکیل دے دی ہے,وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ہوں گے،کمیٹی 7 ممبران پر مشتمل ہوگی جس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن، سیکرٹری فنانس ڈویژن، سیکرٹری آئی اینڈ پی، ڈاکٹر قیصر بنگالی، ڈاکٹر فرخ سلیم اور ڈاکٹر محمد نوید افتخار شامل ہیں،کابینہ ڈویژن نے کمیٹی کی تشکیل نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے بنائی جانے والی کمیٹی کا مقصد ادارہ جاتی اصلاحات اور وفاقی حکومت کا سائز کم کرنا ہوگا، کمیٹی اخراجات میں کمی لانے کے لیے ٹی آر اوز طے کرے گی اور اخراجات میں کمی لانے کے لیے عملی منصوبہ پیش کرے گی جب کہ کمیٹی فنانس ڈویژن کی قومی کفایت شعاری رپورٹ کا جائزہ بھی لے گی،کمیٹی اخراجات کو کم کرنے کے لیے پنشن اسکیم، پی ایس ڈی پی یا دوسری تجاویز دے گی جب کہ کمیٹی ضروری سمجھنے پر سرکاری یا نجی شعبے سے کسی بھی شخص کی مدد لے سکے گی، کمیٹی اپنی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کے سامنے پیش کرے گی

    وزیر اعظم شہباز شریف کا یوٹیلیٹی سٹور اسلام آباد کا اچانک دورہ، اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کاکہنا تھا کہ رمضان پیکیج کے حصول کیلئے آئے مستحقین کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے،بے نظیر انکم سپورٹ کی ماہانہ رقم میں اضافہ کیا ہے،چاول، دالیں اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں 30 فیصد کمی کی گئی ہے،گھی کی قیمت میں 100 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے،شہریوں کو سستا آٹا فراہم کر رہے ہیں،یوٹیلیٹی اسٹورز پر تمام اشیا وافرمقدار میں موجود ہیں،12 ارب روپےکا رمضان پیکیج تقسیم کیا جائےگا،بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ افراد کو 10 ہزار روپے فی کس دیا جائےگا ،یوٹیلیٹی اسٹورز پر اچھے انتظامات کیے گئے ہیں،پورے پروگرام سے 4 کروڑ افراد مستفید ہوں گے،کفالت پروگرام کےتحت لاکھوں افرادکو رقم دی جا رہی ہے،

    سائفر کیس،یہ کہتے تھے ضمانت کا حق نہیں ، سپریم کورٹ نے ضمانت بھی دی،سلمان صفدر

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ 

     بنی گالہ میں سارے سودے ہوتے تھے کہا گیا میرا تحفہ میری مرضی

    عمران خان جیل میں شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

    عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

    اب بتا رہا ہوں پاکستان میں سری لنکا والا کام ہونے جا رہا ، کوئی ڈیل کی بات نہیں ہو رہی، عمران خان

  • قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

    الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

    ملک بھر میں خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق قومی اسمبلی کی 6،پنجاب اسمبلی کی 12 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے،خیبرپختونخوا اسمبلی کی2،بلوچستان اسمبلی کی2 اور سندھ اسمبلی کی 1 نشست پرضمنی انتخابات ہوں گے،ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی16 سے18 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 مارچ کو ہوگی،کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 25 مارچ تک جمع کرائی جاسکیں گی،الیکشن ٹریبونل 28 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے،کاغذات نامزدگی 29 مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے،حتمی امیدواروں کی فہرست 29 مارچ کو آویزاں کی جائے گی،انتخابی نشانات 30 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے،

  • سیاسی انتشار  نہیں پھیلانے دیا جائے گا،احسن اقبال

    سیاسی انتشار نہیں پھیلانے دیا جائے گا،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں گے جس سے نوکریاں پیدا ہوں،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چوتھی بار وزارت منصوبہ بندی کا عہدہ سنبھال رہا ہوں، پیداوار کے وہ ذرائع جو مضبوط سمجھے جاتے تھے ان کی جگہ ٹیکنالوجی کے شعبوں نے لے لی، ہم نے چین کا سی پیک پر اعتماد دوبارہ حاصل کیا ہے،پینشن، دفاعی بجٹ کی وجہ سے ہمارا بجٹ قرضوں پر چل رہا ہے، مزید قرضے لیکرہم اخراجات کررہے ہیں جوقابل قبول نہیں، قرضوں کی ادائیگی کے لیے پیداواری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہوگا، ہمارے مستقبل کا انحصار 30ارب ڈالر سے 100ارب تک کا سفر سات سالوں میں کرنا ہے، پاکستان کی ترقی کے تقاضوں کو پورا کریں گےہمارا چیلنج اگلے پانچ سالوں میں 2047 کے لیے ایسی بنیاد ڈالنا یے کہ ہمارا نوجوان بھارت کے مقابلے میں ترقی میں فخر محسوس کرسکے،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابات کا عمل گزرچکا ہے، اپوزیشن مثبت تنقید کرے لیکن سیاسی انتشار پھیلانے نہیں دیا جائے گا، اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبوں میں شمولیت اور آراء پیش کرنے درخواست دیتے ہیں،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اگر 7 سے 8 سال دئیے جائیں تو ملک میں معاشی استحکام لے آئیں گے۔کھوکھلی معیشت ورثہ میں ملی، ٹیکس کی ادائیگی کیلئے بھی قرض لینا پڑتا ہے،ہمیں قرضہ اتارنے کے لیے مزید قرضے لینے کی ضرورت ہے،ہمیں زراعت، صنعت، پیداواری شعبے کی صلاحیت میں ٹیکنالوجی کو شامل کرنا ہے، ملک کو پائیدار ترقی میں تبدیل کرنے کیلئے سیاسی استحکام ضروری ہے،سیاسی استحکام تک دنیا کے کسی ملک نے کامیابی حاصل نہیں کی، کسی ملک میں سیاسی تسلسل کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے،نئے عزم کے ساتھ کام کو آگے بڑھائیں گے،

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

  • ہمیں ڈر ہے  حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،عمر ایوب

    ہمیں ڈر ہے حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،عمر ایوب

    تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ کے پی اور پنجاب میں نگران حکومت نے بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں،

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بے ڈھنگے طریقے سے دھاندلی کی گئی، ہماری قومی اسمبلی میں 180 سیٹیں ہونی چاہئیں، ہم اپنی ان سیٹوں کی واپسی کی کوششیں کرتے رہیں گے،ہم ملک بھر میں پرامن احتجاج کرتے رہیں گے،ہم بار بار کہہ چکے ہیں یہ اسمبلی مکمل نہیں ہے،وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب غیر قانونی طور پر عہدوں پر ہیں،لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجا کو غیر قانونی گرفتار کیا گیا،اسلام آباد پولیس بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے، یہ پولیس کی وردیوں میں ڈکیت بیٹھے ہیں، ہم پبلک اکاونٹس کمیٹیوں کے ذریعے ان کے اکاونٹس چیک کرائیں گے، پولیس کی پرفارمنس کو چیک کریں گے،

    عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سوشل میڈیا کے خلاف کریک ڈاون کر رکھا ہے، سوشل میڈیا کی آواز نہیں دبائی جا سکتی، موجودہ وزیر اعظم اصلاحات نہیں لا سکتےہمیں ڈر ہے ناجائز حکومت آئی ایم ایف سے لیا گیا قرض ضائع کرے گی،موجودہ حکومت کے پاس اصلاحات کی اخلاقی پاور نہیں ہے، آصف زرداری نامکمل ہاوس سے منتخب ہو کر آئے، یہ صدر غیر قانونی صدر ہے، آصف زرداری ایک بیمار صدر ہیں، آصف زرداری کی صحت اجازت نہیں دیتی،

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

    مساج سنٹر پر جعلی صحافیوں کے چھاپے اور بلیک میلنگ کے حوالہ سے درخواست پر سماعت

    حیدرآباد پولیس نے بھتہ خوری میں ملوث جعلی صحافی کو بے نقاب کردیا

     شہر قائد کراچی میں جعلی صحافیوں کا ٹولہ جرائم اور چوری میں ملوث نکلا

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل واوڈا

    حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کا ٹیسٹ کیس ہوگا،حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا-

    باغی ٹی وی: ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں بندربانٹ ہے، اس بندر بانٹ میں آپ مزید جمہوری جنازے دیکھ رہے ہیں، جمہوریت اور آئین کے پہرے دار، چوکی دار اور سپاہیوں سے قوم پوچھے جب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن نہ کرا کر آئین اور قانون پر شب خون مارا گیا تھا تو اس کا آج تک احتساب کیوں نہ ہوا، آئین اور قانون کے چیمپیئن یہاں کیا کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صبح کو پڑھتے ہیں 6 اور شام کو پڑھتے ہیں 9، قوم ان کو جا کر مبارکباد دے اور بتائے کہ جمہوری نظام آنے کے بعد 11 روپے پٹرول بڑھ گیا ہے، 10 روز بعد قیمتیں دگنی ہوں گی، یہ اس ناکام ، نا اہل اور نکمی حکومت کا ٹیسٹ کیس ہے، جو رمضان المبارک میں قیمتوں پر قابو نہیں پا سکے گی، عام آدمی کو کوئی سہولت نہیں دے پائے گی، تو یہ ناکارہ حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا، میں بڑا واضح ہوں کہ آپ کے عدالتی نظام نے سب کچھ کیا ہے۔ جنہوں نے ضمانت دی، جنہوں نے جیل دی ، جنہوں نے اہل کیا، جنہوں نے نااہل کیا، جنہوں نے کبھی صادق و امین بنا دیا ، کبھی کرپٹ بنا دیا، یہ ٹوپی ڈرامہ تو چلتا ہے۔