Baaghi TV

Tag: حکومت

  • مشکلات درپیش ہیں، حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

    مشکلات درپیش ہیں، حالات پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،شاہد خاقان عباسی

    اسلام آباد:حکومت اس وقت سخت مشکل صورت حال سے دوچار ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ احتساب کا حال دیکھنا ہے تو عدالتوں میں آ کر دیکھیں ، لوگوں کی تذلیل کیلئے جھوٹے کیسز بنائےگئے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں احتساب کا نیا ادارہ بنانا ہوگا ، اتحادی حکومت کے درمیان اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کیسز بے شک چلتے رہے، عمران خان بھی اپنے کیسز کا سامنا کریں اور چیئرمین نیب بھی عدالتوں کے سامنے پیش ہوں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت بنے تین ہفتے ہو گئے ہیں، حکومت کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے ،ملک کی معاشی صورتحال نے سیاست کو ثانوی حیثیت دیدی ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک ٹیبل پر تمام اداروں کو بیٹھنا ہوگا ، چار سالوں میں ملکی معشیت کی تباہی کی گئی۔
    انہوں نے کہا کہ ایک سال میں اس تباہ شدہ معشیت کو ٹھیک نہیں کیا جا سکتا ہے ، اسمبلیاں توڑنا کسی چیز کا حل نہیں ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عوام چاہتی ہے کہ جنھوں نے یہ حشر کیا ملک کا ان کا بھی احتساب ہو، عمران خان نے کرپشن کی ہے ان کا بھی احتساب ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیاست میں مداخلت ہوتی رہی ہے، یہ ہو نہیں سکتا کہ آپ مداخلت کرتے رہے ہوں اور آج ذمہ دار سیاستدان قرار پائیں۔سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اب جو فیصلے ہو رہے ہیں وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے ہیں۔

  • تمام گریڈ کی آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ کا خیال رکھا جانا چاہیے،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں مطالبہ

    تمام گریڈ کی آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ کا خیال رکھا جانا چاہیے،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں مطالبہ

    تمام گریڈ کی آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ کا خیال رکھا جانا چاہیے،سینیٹ قائمہ کمیٹی میں مطالبہ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستی و سرحدی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمن کی زیر صدارت آج پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    سیکریٹری لوکل گورنمنٹ خیبرپختونخواہ نےکمیٹی کو نئے ضم شدہ اضلاع کے لوکل گورنمنٹ دفاتر میں خالی اسامیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ کمیٹی ممبران اور چیئرمین کمیٹی نے بڑے پیمانے پر آسامیاں خالی ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ خالی آسامیوں پر جولائی تک تقرریوں کا عمل مکمل ہو جائے گا۔ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ تمام تقرریاں چاہے کسی بھی درجے کی ہوں ایک ضابطے، ضرورت اور میرٹ کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی جائیں۔ تقرریوں میں سیاسی عمل دخل انتہائی تشویش ناک ہے۔ سینیٹر دوست محمد خان نے تجویز دی کہ بارودی سرنگوں کے دھماکوں کی وجہ سے سابقہ فاٹا میں زخمی یا شھيد ہونےوالے افراد کے ورثاء کو ان آسامیوں پر بھرتی کے لیے ترجیح دی جائے۔ سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتی کوٹہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کو صرف درجہ چہارم کی آسامیوں پر بھرتی کرنا نا انصافی ہے۔ تمام گریڈ کی آسامیوں پر اقلیتی کوٹہ کا خیال رکھا جانا چاہیے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمن نے ہدایت دی کہ تمام خالی آسامیوں پر جلد از جلد تقرریاں کی جائیں۔ چیرمین کمیٹی نے سابقہ فاٹا کے مسائل کو یکسو کرنے کے لیے سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی زیر قیادت ایک ذیلی کمیٹی قائم کردی۔ سینیٹر ہدایت اللہ ، سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان، اور سینیٹر دوست محمد خان کمیٹی کا حصہ ہونگے۔

    وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور سینیٹر طلحہ محمود نے کمیٹی کو طالبان حکومت کے آنے کے بعد افغانستان سے مہاجرینِ کی پاکستان میں آمد کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پاکستانی حکومت کی پالیسی واضع ہے۔ حکومت پاکستان کسی طور بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے افغان شہریوں کو مہاجرینِ کا درجہ دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اُنکا کہنا تھا افغان ہمارے بھائی ہیں ہم نے اپنے افغان بھائیوں کے لیے بہت کچھ کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ افغان مہاجرینِ کو باعزت افغانستان واپس جانا چاہیے۔ سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان داخلے کے تمام پوائنٹس کو ریگولیٹ کریں گے۔ افغان مہاجرین کی آڑ میں پاکستان مخالف تخریبی عناصر امن امان خراب کرنے کی نیت سے پاکستان میں داخل ہوتے رہے ہیں۔ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی تعداد معلوم کرنے کے لیے نادرا اور دیگر اداروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ سینیٹر طلحہ محمود نے تشویش کا اظہار کیا کہ ماضی میں بہت سے افغان مہاجرین غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کا تدارک انتہائی ضروری ہے۔

    پاک پی ڈبلیو ڈی کے حکام نے کمیٹی کو سال ۲۲-۲۰۲۱ کے لیے قبائلی ضلع مہمند اور قبائلی ضلع باجوڑ میں ایس ڈی جی ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ کمیٹی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق 475 ملین کی لاگت سے گیارہ منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں سے 384 ملین کی رقم استعمال کی جا چکی ہے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر ہلال الرحمن نے استفسار کیا کہ کس طرح صرف چالیس دن میں اندر اتنی رقم استعمال کر لی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند جیسے علاقے میں ایسا کر پانا ناممکن ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے تمام منصوبہ جات میں پیپرا رولز کی سنگین خلاف ورزی پر شدید تحفظات كا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سابقہ فاٹا کے غریب عوام کا پیسہ ہے ہم اسکو اس طرح چوری نہیں ہونے دیں گے۔ "جب کوئی منصوبہ مکمل ہی نہیں ہوا تو کیسے کنٹیکٹرز کو پیشگی ادائیگی کر دی گئی؟” پاک پی ڈبلیو ڈی کے حکام اس حوالے سے کوئی تسلی بخش جواب دینے سے قاصر رہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے ۱۷ مئی کو آئندہ اجلاس میں ڈی جی نیب خیبرپختونخواہ، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی سی ضلع مہمند کو طلب کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس معاملے کی جامع تحقیقات کرتے ہوئے ذمےداران کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

    کمیٹی اجلاس میں سینیٹرز، انور لال دین، بہرامند خان تنگی، دنیش کمار، دوست محمد خان، گردیپ سنگھ، ہدایت اللہ، حاجی ہدایت اللہ خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، شمیم آفریدی، فدا محمد، وفاقی وزیر برائے ریاستی و سرحدی امور سینیٹر طلحہ محمود، متعلقہ وزارت اور پی ڈبلیو ڈی کے حکام نے شرکت کی۔

  • حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    لاہور: وفاقی وصوبائی حکومت نے آٹے کی موجودہ قیمتوں میں200 تا 300 روپے فی 20 کلو تھیلا تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار تا 1050 روپے کے درمیان مقرر کئے جانے کا امکان ہے،ان قیمتوں کا اطلاق ہونے کی صورت میں حکومت فی تھیلا 600 روپے سے زائد کی سبسڈی برداشت کرے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک…

    ذرائع کے مطابق فلورملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز آئندہ ماہ کی بجائے آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے کم ازکم 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے پر بھی ورکنگ شروع کردی ہے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔

    اس وقت حکومت 2200 روپے میں گندم خرید رہی ہے ،سرکاری فارمولہ کے تناسب سے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1300 روپے کے لگ بھگ بنتی ہے لیکن وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وزراء اور بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ آٹا کی نئی قیمت تحریک انصاف حکومت کی قیمت سے کم رکھی جائے گی جو کہ 1100 روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت 1000 تا1050 روپے فی بیس کلو تھیلا کے درمیان قیمت مقرر کرنے کا سوچ رہی ہے حالانکہ چند روز قبل پنجاب کی بیوروکریسی نے تجویز دی تھی کہ سابق ریلیز سیزن کے تحت اس مرتبہ بھی فلورملز کو 1950 روپے فی من قیمت پر گندم دیکر20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے کو برقرار رکھا جائے۔

    اگر قیمت 1100 روپے مقرر کی جاتی تو حکومت فی تھیلا 600 روپے سبسڈی برداشت کرتی لیکن اگر قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی جاتی ہے تو پھر حکومت -700 روپے سے زائد فی تھیلا سبسڈی برداشت کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    گزشتہ 14 برس کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں کے دور میں آٹا پر دی گئی سبسڈی کی مد میں محکمہ خوراک نے آج بھی 440 ارب روپے محکمہ خزانہ پنجاب سے وصول کرنا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 220 کے لگ بھگ فعال ملز ہیں ، وہاں6 رولر باڈی فی مل کے مطابق کوٹہ ملتا ہے جو 6 ہزار ٹن یومیہ تک ہوتا ہے ،روزانہ 10 ہزار ٹن کے لگ بھگ آٹا پنجاب سے کے پی کے کو فراہم کیا جاتا ہے بعض حکومتی حکام کی رائے میں خیبر پختونخواہ کو وفاق کی جانب سے سبسڈائزڈ گندم دینے کا فائدہ کم ہوگا کیونکہ عالمی منڈی میں زیادہ قیمتوں کے سبب افغانستان کے راستے سمگلنگ کے امکانات زیادہ ہیں۔

    اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں ازقلم: غنی محمود قصوری

  • آٹے کا بحران آنے والا ہے، سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ

    آٹے کا بحران آنے والا ہے، سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ

    آٹے کا بحران آنے والا ہے، سابق وفاقی وزیر کا دعویٰ
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں ابھی تک کابینہ نہیں بن سکی،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ لوٹوں کا کیس شیطان کی آنت کی طرح ختم ہونے میں نہیں آرہا،پنجاب حکومت عارضی طور پر کام کررہی ہے،26 ارکان کو ڈس کوالیفائی کریں تو حکومت ختم ہو جائے گی ملک کا سب سے بڑا صوبہ انتظامی بحران کا شکار ہے،ملک میں آٹے کا بحران آنے والا ہے روس سے 20 لاکھ میٹرک ٹن گندم لے رہے تھے،نواز شریف اینڈ کمپنی نے پنجاب کی گیس دیگر صوبوں میں بانٹ دی ،پیپلز پارٹی کے کہنے پر پنجاب کا پانی سندھ کو دیا جارہا ہے،پنجاب میں پانی کی کمی کے باعث فصلیں متاثر ہوں گی،پنجاب میں تاحال کابینہ تشکیل نہیں پا سکی عمران خان لانگ مارچ کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے،

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو گورنر اورا سپیکر پنجاب اسمبلی تسلیم نہیں کرتے ،منحرف اراکین قومی اسمبلی بھی نہیں بچ پائیں گے پنجاب دنیا کے 10 بڑے ممالک جتنا بڑا صوبہ ہے گزشتہ روز وزیر اطلاعات نے مراسلہ تسلیم کیا اور کمیشن بنانے کا اعلان کیا،حکومت کی مرضی کا کمیشن نہیں مانتے ،امید ہے چیف جسٹس جلد کمیشن کے معاملے پر کوئی فیصلہ کرینگے ،وفاق میں بھی حکومت کے پاس اکثریت نہیں 3اراکین حکومت کا ساتھ دینے کو تیار نہیں امید ہے 20 مئی سے قبل وفاقی حکومت فارغ ہوجائے گی

    اسد عمرنے کی بجٹ کی مخالفت، غریب عوام کے دل جیت لئے

    ہمیں چور کہا جاتا ہے لیکن بتایا جائے چینی مہنگی کرکے عوام کو کون لوٹ رہا ہے؟ خواجہ آصف برس پڑے

    شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

    چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

    چینی بحران کا ذمہ دار جہانگیر ترین نہیں بلکہ شریف برادران،اہم انکشافات سامنے آ گئے

    چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

  • بیرونی سازش اورمداخلت سےبنی حکومت کاکوئی مستقبل     نہیں: پاؤں جلداکھڑجائیں گے:پرویز الٰہی

    بیرونی سازش اورمداخلت سےبنی حکومت کاکوئی مستقبل نہیں: پاؤں جلداکھڑجائیں گے:پرویز الٰہی

    لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے قوم کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمانتوں پر بنی حکومت کے پاؤں جلد اکھڑ جائیں گے، بیرونی سازش اور مداخلت سے بنی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نا اہل کرے گا۔

    سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے میری دعا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو عالم اسلام میں وہ مقام ملے جو پاکستان حاصل نہیں کر سکا، نیت ٹھیک ہو تو ہر کام میں اللہ کی برکت شامل ہو جاتی ہے، اللہ تعالی پاکستان کو اقوام عالم میں ممتاز مقام عطا فرمائے، اللہ کریم پاکستانی قوم کو عید کی ڈھیر وں خوشیاں عطا فرمائے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، بیرونی سازش اور مداخلت کے اعتراف امریکہ سے بھی سامنے آ رہے ہیں، منحرف ارکان کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، پنجاب میں 25 منحرف ارکان کے ریفرنس میں نا اہلی نوشتہ دیوار ہے، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نا اہل کرے گا۔

    سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے بھی اپنے پیغام میں کہا کہ سازش کے ذریعے اقتدار میں آنے والے ڈیلیور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، عمران خان کو قوم کی بھرپور تائید ہے، ان کی ہر کال پر عوام باہر نکل رہے ہیں، لانگ مارچ کی کال کو بھی عوامی حلقوں نے خوش آمدید کہا ہے، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ ہم قدم ہو کر عوام کی آواز بلند کر رہے ہیں، پنجاب میں غیر آئینی و غیر قانونی حکمرانوں کا ڈراپ سین جلد ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے ذریعے جعلی حلف اور اقتدار قوم کو قبول نہیں، عمران خان نے ہمیشہ ملک اور قوم کے حقیقی ایشوز پر آواز بلند کی۔اس موقع پر چودھری راسخ الٰہی، چودھری جاوید چٹھہ، میاں عمران مسعود و دیگر خاندان کے افراد نے بھی نماز عید ادا کی۔

  • حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

    اسلام آباد:حنیف عباسی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر،اطلاعات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی تعینات کردئیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔

    خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا، ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12 ویں وزیر خارجہ تھے۔

    ذرائع کے مطابق گیارہ جماعتوں کے اتحاد سے تشکیل دئیے گئے حکومتی اتحاد کے باعث وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کی جارہی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر مصدق ملک کو بھی وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، سینیٹر مصدق ملک کل بروز جمعرات حلف اٹھائیں گے، انہیں پیٹرولیم کی وزارت دی جائےگی۔

    اس سے قبل آج بلاول بھٹوزرداری نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، صدر مملکت عارف علوی نے بلاول بھٹو سے حلف لیا تھا، اسی کے ساتھ ہی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ملکی تاریخ کا کم عمر ترین وزیر خارجہ بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

    اس سے قبل کابینہ کی تشکیل کے پہلے مرحلے میں انیس اپریل کو تیس وفاقی وزرا اور تین وزرا مملکت نے حلف اٹھایا تھا۔

    دوسرے مرحلے میں بائیس اپریل کو وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں تین وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت کو شامل کیا گیا تھا۔ کابینہ میں پہلے ہی تین مشیروں کو بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

  • 27رمضان کو مولانا طارق جمیل  دعا کرائیں گے،عمران خان

    27رمضان کو مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لاہور پہنچ گئے

    نگران وزیر اعلیٰ عثمان بزاد نے عمران خان کا استقبال کیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ آج آپ کی تیاری کروانے کے لیے آیا ہوں پاکستان کے لیے فیصلہ کن وقت ہے مینار پاکستان جلسے کی کامیابی پرسب کو مبارکباد دیتا ہوں 27رمضان کو پاکستان آزاد ہوا 27 رمضان کو ہم حقیقی آزادی کے لیے دعاکریں گے،27رمضان کو مولانا طارق جمیل دعا کرائیں گے 27رمضان کی رات 10بجے اپنے ملک کے لیے دعاکریں گے صرف پی ٹی آئی کارکن نہیں سب پاکستانی ملک کے لیے دعا کریں ،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ گلی ،محلوں ،کوچوں میں پیغام دیناہے کہ مسلمان اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتا، کارکنوں نے لوگوں کو بتانا ہے کہ ملک میں سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت کے لوگوں کا پیسہ، جائیداد اور محلات سب باہر ہیں،خارجہ پالیسی صرف اپنے عوام کے مفاد کے لیے بنائی اور سازش ہوئی جب احتجاج کی کال دوں تو کم از کم 20 لاکھ لوگ اسلام آباد پہنچیں امریکہ کی جنگ میں ہمارے 80ہزارافراد مارے گئے، یہ اپنی چوری بچانے کیلئے پورے ملک کوغلام بنا دیں گے،ملک پرسازش کے تحت امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی امپورٹڈ حکومت سے امریکہ ہمیں فتح کیے بغیرکنٹرول کرے گا امریکہ بوٹ پالش اورچیری بلاسم کےذریعےہمیں کنٹرول کرے گا،ہم سب عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنے ملک کی حقیقی آزادی اور جمہوریت کیلئے ہر وقت جدوجہد کریں گے تب تک کریں گے جب تک الیکشن اناؤنس نہیں ہوتے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر مہم چلائی گئی کہ حکومت ناکام ہے، کہاگیا کہ اگر تحریک عمران کے خلاف ناکام ہوئی تو پاکستان کو نقصان کا سامنا ہوگا، کہاگیا کہ اگر عمران خان کو ہٹا دیا گیا تو پاکستان کو معاف کر دیں گے،جو مراسلہ ہمارے پاس آیا تھا اپوزیشن نے کہا یہ جھوٹ ہے، پہلے سازش ہوتی ہے پھر مداخلت ہوتی اپنی چوری بچانے کے لیے یہ اپنے ملک کو غلام بنائے گا،یہ اپنے ملک کے لیے کبھی کھڑے نہیں ہوں گے ان پر کرپشن کے کیسز ان کے اپنے دور کے بنے ہوئے ہیں،اب یہ پھر این آر او لینے کا سوچ رہے ہیں،یہ ایک ساتھ ہوکر لوٹ مار کریں گے یہ اپنے اور اپنے وزراکے کیسز ختم کریں گے، ہماری عدالتیں صرف چھوٹے چھوٹے چوروں کو پکڑیں گی، الیکشن کمشنر پی ٹی آئی کے خلاف فیصلے دیتے آئے ہیں،چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان ن لیگ کاایجنٹ ہے،پرویز مشرف نےامریکہ کےدباؤمیں انہیں این آراودیا،پرویز مشرف دورمیں بیرونی قرض 2 یا 3ارب ڈالربڑھا،ان کےدورمیں 50ہزارارب ڈالربیرونی قرضے میں اضافہ ہوا،شہبازشریف پرایف آئی اےمیں کرپشن کےکیسزہیں چیف الیکشن کمشنر راجہ سلطان استعفیٰ دیں ،

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لندن میں بیٹھ کر سازش کا حصہ بنیں ،نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کو سازش کا پتہ تھا،قوم کا مطالبہ ہے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کر کے ان کے خلاف ایکشن لیا جائے،لوگوں کو بتانا ہے آپ نے پاکستان ایک فیصلہ کن وقت پر کھڑا ہے، عید پر جب گلے ملے تو کان میں کہنا حقیقی آزادی کے لیے نکلناہے ،ملک کے ہر شہر جاوں گا ،اپنے لوگوں کو تیار کروں گا ،ان کو پتہ ہے پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہراسکتا ہمارے دور میں 80 فیصد پروگرام ہمارے خلاف ہوتے تھےکمپنیاں بڑھیں، خوشحالی آئی،

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان

    وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعینات شخصیت کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،مبشر لقمان کا انکشاف

    امپورٹڈ حکومت قوم پر مسلط کی گئی ،ہم اس کو مسترد کرتے ہیں،عمران خان

  • حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی

    حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی رپورٹ شئیر کی دی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کی دو ہفتے کی کارکردگی کا جائزہ پیش کر دیا۔

    باغی ٹی وی : مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سلسلہ وات ٹوئٹس میں بتایا کہ دو ہفتے میں کر کے دکھایا ہے، روئے، پیٹے نہیں آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے آٹا چینی گھی کے ستائے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی شروع ہو چکی ہے وزیراعظم شہباز شریف نے چینی 85 سے 70 روپے، 10 کلو آٹا 550 سے 400 کلو کر دیا-


    انہوں نے کہا کہ 4 سال میں جو مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دی گئی تھی، اس میں بتدریج واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے دو ہفتے میں وہ کام کر دکھائے جو عمران صاحب چار سال میں سوچ بھی نہیں پائے-


    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خضدار کچلاک شاہراہ کو دو سے چار رویہ اور پھر اگلے مرحلے میں چھ رویہ کرنے کے سیکشن 1 اور 2 کا سنگ بنیاد رکھا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لئے پاکستان کی سب سے جدید ترین ٹیکنیکل یونیورسٹی کے منصوبے کا اعلان کیا-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ 4 سال سے بند اسلام آباد میٹرو کا منصوبہ چار دن میں چلا دیا، موٹر وے پر میٹرو کا سٹیشن بنانے کا اقدام کیا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی رفتار بڑھائی-

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کے لئے راولپنڈی،اسلام آباد،لاہور،ملتان کی طرح کوئٹہ میں بھی میٹرو چلانے کی فزیبیلیٹی بنانے کا حکم دیا وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے غریب ترین پانچ لاکھ لوگوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد کا اعلان کیا-


    انہوں نے بتایا کہ ہماری حکومت نے یکم مئی سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا حکم دیا، دو ہفتے میں بجلی کے 27 میں سے 20 پیداواری یونٹس چلا دئیے ۔ بجلی کے کارخانے چلانے کے لئے تیل اور گیس کی فراہمی کے ریکارڈ مدت میں اقدامات کئے گئے اور ایک سال سے تکنیکی خرابیوں سے بند پڑے کارخانے پھر سے زندہ ہونے لگے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ! اسے کہتے ہیں عملی خدمت #PakistanSpeed کے ساتھ-

    دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معاشی سمت سے پر امید پاکستانیوں کی شرح کا جنوری 2022 سے اپریل 2022 کا موازنہ بھی پیش کیا اور لکھا کہ حکومت کے صرف دو ہفتے الحمدللہ!

  • حکومت کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    حکومت کا عید الفطر پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    لاہور: ریلوے نے عید الفطر پر 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : واضح رہے کہ قبل ازیں ریلوے حکام نے عی پر دو اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ریلوے انتظامیہ نے عید الفطر پر رش کے پیش نظر عید اسپیشل ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے 5 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    حکومت کا عیدالفطر پر 2 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

    پہلی عید اسپیشل ٹرین 29 اپریل کو کراچی سے سہ پہر ڈھائی بجے روانہ ہوکر اگلے روز رات 11:00 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی، دوسری ٹرین کوئٹہ سے صبح 10:00 بجے روانہ ہو کر اگلے روز سہ پہر3:00 بجے راولپنڈی پہنچے گی-

    تیسری ٹرین 30 اپریل کو کراچی کینٹ سے رات 7 بج کر 45 منٹ پر روانہ ہو کر رائیونڈ ریلوے اسٹیشن سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

    فارن فنڈنگ کیس: فیصلہ میرٹ پر ہو گا کسی جماعت کے ساتھ زیادتی نہیں ہو گی،چیف الیکشن کمشنر

    چوتھی ٹرین 7 مئی کو راولپنڈی سے صبح 9:00 بجے روانہ ہو کر گجرات، لاہور اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز سہ پہر 2 بج کر 15 منٹ پر کوئٹہ پہنچے گی جبکہ آخری اور پانچویں عید اسپیشل ٹرین 8 مئی کو لاہور سے دن 11:00 بجے روانہ ہو کر اگلے روز صبح 7 بج کر 15 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی۔

  • وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعینات شخصیت کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،مبشر لقمان کا انکشاف

    وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعینات شخصیت کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،مبشر لقمان کا انکشاف

    وفاقی حکومت نے اہم عہدے پر تعینات شخصیت کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا،مبشر لقمان کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی حکومت اسلام آباد میں ایک اہم پوسٹ پر تعینات افسر کو ہٹانے جا رہی ہے

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ نئی حکومت چیئرمی ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق کو آج عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے، اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو ہٹایا جائے گا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس میں ان کا کردار نمایاں ہے۔

    عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اپوزیشن اتحاد کی حکومت آئی جس میں شہباز شریف وزیراعظم بن گئے، اب نئی وفاقی حکومت نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈی جی ایف آئی اے کے بعد ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ زون عامر فاروق بھی فارغ کر دیئے گئے،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈاکٹر اشفاق کو بھی ہٹانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر اشفاق نےجسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف بیرون ممالک سے شواہد کے نام پر لاکھوں ڈالر خرچ کیے گئے

    ایف بی آر کے متعدد کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرز کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر ساجد علی کی طرف سے میڈیا ہاؤسز صحافیوں کو نوٹسز بھجوائے گئے،بے بنیاد ٹیکس نوٹسز کا مقصد عمران خان مخالف صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کوہراساں کرنا تھا وزیراعظم نے وزارت خزانہ سے نئے چیئرمین ایف بی آر کے لیے نام مانگ لیے

    جمعیت علما اسلام شیرانی گروپ کے سربراہ کی عمران خان سے ملاقات

    پریشان کن معاشی اعشاریوں پر وزیرِ اعظم نے کیا تشویش کا اظہار

    امپورٹڈ حکمران پارلیمان کی توہین،قوم غدار گٹھ جوڑ کیخلاف کھڑی ہوچکی ہے،عمران خان