Baaghi TV

Tag: حکومت

  • رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،شاہد خاقان عباسی

    رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،شاہد خاقان عباسی

    ہم تو پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے، شاہد خاقان عباسی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل عوام پر 700 ارب روپے سالانہ کا بوجھ ڈالا گیا،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عوام کے نمائندوں کو اس پر بات کرنے کی بھی اجازت نہ دی گئی، رات کے اندھیرے میں بل پاس کرائے گئے،اسٹیٹ بینک کا بل پاکستان کی تاریخ کا سب سے خطرناک بل ہے،ہم اپنی معیشت کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر رہے ہیں،رات کے 11بجے یہ بل پاس کروایا گیا، اس پر رائے نہیں لی گئی،ہر وزیر یہ کہتا ہے کہ ہم آئی ایم ایف کے ہاتھوں مجبور ہیں، اگر آپ مجبور ہیں تو ہمیں بات تو کرنے دیں،وہاں وہ لوگ بیٹھے ہوں گے جن کا عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، انہیں آئین و قانون کی پروا نہیں ہے،یہ سب اس وقت ہوا جب ملک کا وزیراعظم ایوان میں بیٹھا ہوا تھا،ہم تو بحث کیلئے پوری رات بیٹھنے کو تیار تھے،کم از کم اس بل پر بحث تو ہونی چاہیے تھی

    ن لیگی رہنما خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ کل ایوان میں پاس ہونے والا بل محنت کشوں، مزدورں کا قتل نامہ تھا، کل عمران خان نے ان کے گلے ہی کاٹ دیئے، پاکستان میں غریبوں کیلئے 20 فیصد مہنگائی ہے،کل اسٹیٹ بینک غلام بینک بن گیا،کل حکومت نے اپنی خودکشی کے کاغذات پر دستخط کئے،

    سابق وزیر خزانہ، ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ حکومت کا 2 ارب روپے کے ٹیکس بڑھنے کا دعویٰ غلط ہے،180ارب روپے کی قسط کیلئے آپ نے 6 ماہ میں 350 ارب روپے کا ٹیکس لگا دیا،

    قبل ازیں قومی اسمبلی میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل جو حکومت کا رویہ تھا یا جو رویہ چیئر کا تھا کیا وہ احترام کے قابل تھا ؟کل وفاقی وزیر شبلی فراز نے ابھی اپنا بل پیش نہیں کیا تھا جسے منظور کرا لیا گیا یہ چیئر خود اپنا احترام نہیں کرا رہی ہے، ہمیں ایک دوسرے کا احترام خود کرنا ہے ہم نے ہی ایک دوسرے کا احترام کرنا ہے کیونکہ کوئی فرشتے نہیں اترتے جو آکر احترام کرینگے 32 سال میں کبھی ایسا رویہ نہیں دیکھا جو کل سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنایا ،مشرف دور آمریت میں بھی ایسا رویہ نہیں دیکھا تھا جو گزشتہ روز ہوا ،آج بھی اس چیئر کا احترام ہے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ،کل تمام روایات کو پامال کردیا گیا ہے، کچھ روایات ایسی بنائی جارہی ہیں جو شرمسار کردیتی ہیں ،جو قانون سازی کل کی گئی اس میں کون سی ایمرجنسی تھی؟ وہ آج بھی ہوسکتا تھا پیر کو بھی ہوسکتا تھا ،آپ نے تو کہا تھا سو ارب ڈالر اس کے منہ پر اور سو ارب دوسرے کے منہ پر ماریں گے ،آپ نے تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو آئی ایم ایف کے منہ پر مار دیا ،آپ نے کل سرنڈر کردیا ہے ، ڈھاکہ سے بڑا سرنڈر کل کردیا گیا، یہ وطن فروشی کل کی گئی ،کل آپ چیئر پر بیٹھے تھے، آپ کی زیر صدارت وطن فروشی ہوئی ہے ،اختر مینگل بلوچستان کے حقوق کی بات کررہاتھا مگر آپ چیئر پر بیٹھ کر وفاداریاں بیچ رہے ہیں ،تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تاریخ ان جعلی حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی

    قبل ازیں ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جھوٹ کی گواہی22کروڑ عوام دے رہے ہیں عوام معاشی تباہی ، بے روزگاری اور مہنگائی برپا کرنے والوں کو پہچان چکی عوام ملک کی معاشی سالمیت اور خودمختاری کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے والوں کوپہچان چکی کس نے کہا تھا کہ ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر دیں گے ؟کس نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا آئی ایم ایف نہیں جاوں گا جھوٹ بولنے والے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، ملک پر مہنگائی کی قیامت نازل کرنے والوں کو قوم پہچان چکی ہے، عام انتخابات پی ٹی آئی کا آخری انتخاب ثابت ہوگا،

    قبل ازیں ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ مری میں قیمتی جانوں کا ضیاع حکومتی نااہلی ہے، سانحہ مری کے لواحقین سے تعزیت کا اظہارکرتی ہوں ،پہلے پاکستان کے عوام مہنگائی کی وجہ سے پریشان تھے اب پنجاب کے لوگ اپنی جانیں دے رہے ہیں برف باری سے نہیں ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اموات ہوئیں شہباز شریف برف باری سے پہلے ہی تمام حفاظتی اقدامات کیے ہوتے تھے، 3میٹنگز ہوئیں لیکن عثمان بزدار ایک بھی میٹنگ میں شامل نہیں ہوئے،ان کی رپورٹ کے مطابق 820 گاڑیں پھنسی ہیں محکمہ موسمیات نے کہا کے معمول کی برف باری ہوئی،ایسے حکمرانوں کے لیے 23 لوگوں کا مر جانا کوئی بات نہیں ایک گھر سے 8 جنازے نکلے ان کا درد نہیں سمجھا جا سکتا،

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    عمران خان اگلے ماہ جا رہے ،نواز شریف آنا چاہتا ہے تو آ جائے، شیخ رشید

  • نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    نواز شریف واقعی بیمار؟ نو رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کے جائزے اور واپسی کے لیے اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    پنجاب حکومت نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل 9 رکنی اسپیشل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا میڈیکل بورڈ 5دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم اسپیشل میڈیکل بورڈ کے کنوینئر ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر غیاث الانبی طیب ،پروفیسر ڈاکٹر ثاقب سعید بورڈ میں شامل ہین پروفیسر ڈاکٹر شاہد حمید ،پروفیسر ڈاکٹر بلال ایس محی الدین بھی بورڈ میں شامل ہیں پروفیسر ڈاکٹر عنبرین حامد اور پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان بورڈ کا حصہ ہوں گے پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز اور ڈاکٹر خدیجہ عرفان خواجہ بھی بورڈ میں شامل ہیں بورڈ نواز شریف کی 29 صفحات پر مشتمل میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لے گا بورڈ5روز کے اندر نواشریف کی میڈیکل کنڈیشن کے بارے میں اپ ڈیٹ کرےگا

    @MumtaazAwan

    بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

    ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

    ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

     سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سب مان گئے، اب ہو گی ان ہاؤس تبدیلی، پہلے جائے گا کون؟ فیصلہ ہو گیا

    اور حکومت شہباز شریف کے آگے جھک گئی،مدد مانگ لی

    ان ہاؤس تبدیلی نہیں بلکہ نئے انتخابات، مولانا فضل الرحمان کا بلاول کو مشورہ

    ان ہاؤس تبدیلی، اہم شخصیت حکومتی اراکین کی فہرست لے کر نواز شریف سے ملنے پہنچ گئی

    شیخ رشید کی نواز شریف کو آفر، پی ڈی ایم سے تاریخ بدلنے کی اپیل

    نواز شریف کی واپسی، شہباز شریف نے بڑا اعلان کر دیا

    اس سے قبل وفاقی وزیر واطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ ہم تو حق میں ہیں انہیں واپس لایا جائے۔

    سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں کہ سوال پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لیگی قائد کی کرپشن نیب لاء میں ثابت ہوچکی ہے، سیاسی بونے اپنا قد بڑھانے کے لیے اس طرح کی باتیں کرتے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے قائد ڈبل نااہل ہیں، ایک سپریم کورٹ سے جبکہ دوسری جانب سے وہ نیب لاء میں بھی نا اہل ہیں، ملکی تاریخ میں نوازشریف کا باب اب بند ہوچکا ہے۔ وہ برطانیہ میں چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں، ہم توحق میں ہیں ان کوواپس لایا جائے، عدالت کوچاہیے تھا شہبازشریف نے گارنٹی دی تھی تو اب مسلم لیگ ن کے صدر سے پوچھا جائے اداروں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے اور تاحال واپس نہیں آئے ,نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان ماضی میں میاں نواز شریف کی صحت بارے مسلسل آگاہ کرتے اب ان کے ٹوئٹر پر شاعری،احادیث یا کورونا وائرس بارے معلومات ہی ملتی ہیں،میاں نواز شریف کی صحت بارے پارٹی رہنما ،کارکنان اور قوم پریشان مگر تمام ذرائع خاموش ہیں. نواز شریف جلسوں سے خطاب کرتے نظر آتے ہیں اور ساتھ ریسٹورینٹ میں بھی نظر آتے ہیں لیکن ہسپتال میں گئے ایک دن بھی نظر نہیں آئے

    سانحہ اے پی ایس، سپریم کورٹ میں نواز شریف کو بلانے کا مشورہ دیا جائے،وزیراعظم کو بریفنگ

  • سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سانحہ مری،برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں کہاں تھیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

    راولپنڈی سانحہ مری تحقیقات کا پانچواں روز ،کمیٹی نے مری میں آپریشنل عملے کے بیانات قلمبند کرلیے،

    کمیٹی نے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کیے، برفانی طوفان کے وقت برف ہٹانے والی 20 گاڑیاں ایک ہی مقام پر کھڑی رکھنے کا انکشاف ہوا ہے برف ہٹانے والی 29 گاڑیوں میں سے 20 ایک ہی پوائنٹ سنی بنک میں کھڑی تھیں، گاڑیوں کو چلانے کیلئے متعین ڈرائیوز، عملہ بھی ڈیوٹی پر موجود نہ تھا،شدید برف باری کی وارننگ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جاری کی گئی، محکمہ جنگلات کے اہلکار کمیٹی کو تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے کمیٹی نے عملے کی تفصیلات اور ان کی ذمہ داریوں کی فہرست طلب کرلی ضلعی انتظامیہ نے مری کے داخلی راستوں اور سڑکوں سے تقریباً 50 ہزار گاڑیاں واپس بھیجیں،

    واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی کے تھانہ سول لائین میں اسسٹنٹ کمشنر مری، ڈی سی راولپنڈی اور سی ٹی او کے خلاف بھی اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کرائی گئی درخواست میں درخواست گزارایڈووکیٹ شہناز بیگم جوڈسٹرکٹ کورٹ راولپنڈی میں پریکٹس کرتی ہیں نےموقف اختیارکیا تھا کہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیش گوئی کردی تھی کہ برف باری ہونی ہے اور سیاحوں کا رش پڑنا ہے انتظامیہ نے بروقت انتظامات کرتے تھے لیکن اموات انتظامیہ کی لاپرواہی سے ہوئی-

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اسسٹںٹ کمشنر مری ، سی ٹی او ،ڈی سی او اور 1122 ان تمام کی غفلت اور لاپرواہی سے لوگوں کی قیمتی جانیں اور مال کانقصان ہوا ان تمام کے خلاف مقدمہ درج کرکے کروائی کی جائے تاکہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہوں-

    مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے

    مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے

    طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار

    امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود

    ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

    عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق

    ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران

    متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات

    ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی

    بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے

    ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب

    مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری

    مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ

    مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب

    مری سانحہ،سیاحوں کے لیے داخلہ تاحال بند

    مری میں اموات زیادہ ہوئیں جوقوم سے چھپائی جارہی ہیں،حمزہ شہباز

    وفاقی حکومت کا بس چلے توسانحہ مری کی ذمہ داری سندھ پر ڈال دے

    سانحہ مری،ثابت کریں کہ کسی خاتون نے کمرے کیلئے زیور گروی رکھا،ہوٹل ایسوسی ایشن

    مری سانحہ،انکوائری کی ضرورت نہیں،ذمہ دار پھانسی کے حق دار ہیں،عدالت

  • ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے

    اسلام آباد:ضمنی ترمیمی بل کی منظوری:حکومت کے دعوے سچےیا اپوزیشن سچی:عوام کل فیصلہ کرلے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے کل قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے، پارٹی قیادت نے تمام اراکین کو کل 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت گئی ہے۔

    حکومتی جماعت نے حتمی لائحہ عمل بھی طے کرلیا، جس کے تحت قومی اسمبلی سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ بھی اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عشائیے دیئے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کےعشائیےمیں پنجاب سے تعلق رکھنےوالے جبکہ محمودخان کےعشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنےوالےارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

  • نیویارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کو ملی خوشخبری

    نیویارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کو ملی خوشخبری

    نیویارک پراپرٹی کیس، آصف زرداری کو ملی خوشخبری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیو یارک پراپرٹی کیس ، آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی گئی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    احتساب عدالت نے درخواست خارج کرنے کی نیب کی استدعامسترد کردی ،عدالت نے‌ حکم دیا کہ نیب انکوائری کی حد تک آصف زرداری کو گرفتار نہیں کر سکے گا، دوران انکوائری آصف زرداری کی گرفتاری کیلئے نیب کو احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہوگا،

    قبل ازیں سابق صدر آصف زرداری نے احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی ہے ،آصف زرداری سے صحافی نے سوال کیا کہ ان ہاؤس تبدیلی ہوتی نظر آ رہی ہے، جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ انشا اللہ بہتر ہوگا، صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ پی ڈی ایم کا حصہ بننے جا رہی ہے؟ جس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ نہیں معلوم لیکن میں ایسا نہیں سمجھتا ہوں، میں تو چاہتا ہوں کہ یہ حکومت پہلے دن چلی جائے،یہ نا معقول ہے ان سے حکومت نہیں چلائی جائے گی،اور اب تاریخ نے بھی اسے ثابت کر دیا ہے مولانا فضل الرحمان پہلے بھی مارچ کرتے رہے ہیں، جو عوام کے حالات ہیں ان میں حکومت سے کچھ نہیں ہو سکتا،

    https://twitter.com/BlochJournalist/status/1480799278004068354

    قبل ازیں نیویارک پراپرٹی کیس، احتساب عدالت میں آصف زردار ی کی درخواست ضمانت پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا. وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عدالت آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب نے جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے تو درخواست مسترد کی جائے، آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کر دی گئیں

    مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع

    دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب

    بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر

    آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس

    زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی

    ملک کو’’نانی ویہڑا‘‘سمجھ رکھا، لاہور میں خیمے گاڑلئے،زرداری کا پیغام

  • حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور   سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    حکومت کیخلاف عوام کواکسانے،سڑکوں پرلانےاور سانحہ مری پرمری ہوئی سیاست کو زندہ کرنےکامنصوبہ

    اسلام آباد :عوام کو”پٹّی پڑھانے”اوراحتجاج کی راہ پرلانےکےلیے:شہبازشریف کو موقع مل گیا ،اطلاعات کے مطابق سانحہ مری پرمری سیاست کرنے کے لیے آج اپوزیشن نے ملکر حکومت کے خلاف ایک منصوبہ بنایا ہے ، جس کے لیے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا،

    ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے خلاف عوام کو کیسے اکسانے اورسانحہ مری پرمری سیاست کو زندہ کرنے کا منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جائے گا اور عوام کوگھروں سے نکلنے کے لیے اکسایا جائے گا

    ادھران خبروں کی تصدیق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کا اہم اجلاس پیر کو ہو گا۔

    مریم اورنگزیب نے پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں سہہ پہر تین بجے ہو گا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فنانس بل، فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت اور قومی اسمبلی میں منی بجٹ کو منظوری سے روکنے کے لیے حکمت عملی پر غور ہو گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کے پارلیمانی قائدین، متحدہ اپوزیشن کے اراکین پارلیمان، سینئر قائدین اور رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

    دوسری طرف عوام الناس کی طرف سے سوشل میڈیا پراس وقت بحث چل رہی ہےکہ اپوزیشن کی سوچ پرافسوس جو کہ ایک قومی سانحے پرسیاست کررہی ہے اورآج شہبازشریف اسے غنیمت جانتے ہوئے اپنی مری ہوئی سیاست کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کریں‌گے جسے مسترد کیا جاتا ہے

  • اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں کس کی پرچی چلتی ہے؟ سعید غنی

    اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں کس کی پرچی چلتی ہے؟ سعید غنی

    اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں کس کی پرچی چلتی ہے؟ سعید غنی
    پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات رکن قومی اسملی شازیہ مری نے کہا ہے کہ 27فروری کو قوم بلاول بھٹو کے ہم قدم ہوگی ،

    شازیہ مری کا کہنا تھا کہ نالائق اور نا اہل وزیراعظم نے عوام کی زندگی مشکل بناکر رکھی ہے ،ملک کو مزید تباہی سے بچانے کیلئے عمران خان کو اقتدار سے نکالنا ہوگا، بلاول بھٹو ملک اور عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،نوجوان مایوس نہ ہوں بی بی شہید کا بیٹا ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں،سلیکٹڈ وزیراعظم کا ہر کارڈ جھوٹا اور دھوکا ہے نام نہاد صحت کارڈ سے مہنگی ادویات نہیں ملتی، غریب خواتین کو آج بھی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے پیسے ملتے ہیں،

    سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ارسطو خوابوں سے نکل کر حقیقی دنیا میں آئیں، پیسوں کے عوض پنجاب،خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں تبادلے ہورہے ہیں،پی ٹی آئی کے3 سالہ دور میں ہر محکمے کے درجنوں سیکریٹریز کے تبادلے کیوں ہوئے ؟ ارسطو پہلے درجنوں آئی جیز، ڈی آئی جیز، ڈی پی اوز کے تبادلے کی وجوہات بتائیں،اسد عمر بتائیں کہ پاک پتن میں کس کی پرچی چلتی ہے؟ اسد عمر بتائیں کہ عثمان بزدار کس کی پرچی پر آئے ہیں ؟ سندھ میں ملازمتیں شفاف طریقہ کار کے مطابق دی جارہی ہیں،
    سندھ میں حال ہی میں 47 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کئے گئے ہیں،اسد عمر کو نااہلی کی بنیاد پر ملازمت سے پھر وزارت سے نکالا جا چکا ہے، اسد عمر قوم کو بتائیں کہ انہیں دوبارہ وزارت کس کی پرچی پر ملی ؟

    قبل ازیں کراچی میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 2 منصوبوں پر معاہدے کی تقریب ہوئی.وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے شرکت کی.معاہدے پر یو ایس ایف کے سی ای او اور جاز نیٹ ورک کے نائب صدر نےدستخط کیے . امین الحق کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں پر 69 کروڑ 80 لاکھ 51 ہزار 300 روپے لاگت آئے گی، پہلا منصوبہ کشمور، شہداد کوٹ، لاڑکانہ کے 359 گاؤں دیہاتوں کیلئے ہے،نوشہرو فیروز اور شہید بے نظیر آباد کے 438گاوں اور دیہاتوں میں45کروڑ کی لاگت سے دوسرا منصوبہ ہو گا.دونوں منصوبوں سے 6 لاکھ 61 ہزار سے زائد آبادی کو موبائل اور براڈ بینڈ سروسز میسر آئیں گی براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے دونوں منصوبے 12 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیے جائیں گے،سندھ میں 8 ارب 48 کروڑ روپے کی لاگت سے 9 پراجیکٹس شروع کیے گئے ہیں،

    وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں انقلاب نظر آنا شروع ہوگیا،وزیرعظم نے سکھر کے لیے پیکیج کا اعلان کیا تھا . معیشت کی بہتری کےلیے زاعت میں ترقی اہم ہے،پاکستان میں دنیا کی پانچویں بڑی فری لانسنگ کمیونٹی ڈیویلپ ہو رہی ہے معیشت کی بہتری کےلیے زراعت میں ترقی اہم ہے،گندم،چاول اور گنے کی ریکارڈ پیدوار ہوئی،ہمارے نوجوان اسٹارٹ اپ پر تیزی سے کام کر رہے ہیں ،آئی ٹی انڈسٹری میں درآمدات بڑھی ہے،سندھ کے نوجوانوں کے لئے نوکریاں فروخت ہو رہی ہیں ٹرانسفر کے لئے پرچی آتی ہے

    وزیراعظم کی زیر صدارت آج اسلام آباد میں میکرو اکنامک ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، حماد اظہر، فواد چوہدری، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، سید فخر امام، وزیرِ مملکت فرخ حبیب، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد، معاونینِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر شہباز گل، گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اور متعلقہ سینئر حکام نے شرکت کی. اجلاس میں مجموعی معاشی صورتحال، عام آدمی پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات کم کرنے کے لیے حکومتی اقدامات اور گزشتہ 3 سالوں میں معاشی سطح پر حکومتی کامیابیوں کا جامع جائزہ پیش کیا گیا۔

    برآمدات میں 25 فیصد کا اضافہ، ٹیکس ریونیو 38 فیصد اضافے کے بعد بلند ترین سطح پر ریکارڈ کئے گئے اور ترسیلات زر میں بھی 27 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید برآں، زرعی شعبے میں ریکارڈ آمدنی (کسانوں کو 1100 بلین روپے کی اضافی آمدن کی منتقلی)، صنعتی شعبے کا 950 بلین روپے کا ریکارڈ بلند منافع آیا. حکومت کی آئی ٹی پالیسی کی وجہ سے آئی ٹی کے شعبے میں ترقی، آئی پی پیز سے ٹیرف کے کامیاب مذاکرات کے بعد ماہانہ گردشی قرضوں میں کمی دیکھی گئی۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، حکومت نے احساس کے تحت سماجی تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام شروع کرکے فلاحی ریاست کا اپنا وعدہ پورا کیا،

    ادارہ جاتی اصلاحات کا نفاذ کیا اور FATF کی شرائط کی کامیابی سے تعمیل کی جس نے ہمیں بلیک لسٹ میں جانے سے بچا لیا۔ اجلاس میں اشیاء کی بلند عالمی قیمتوں کے اثرات کو عام لوگوں تک منتقلی روکنے کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ تجاویز میں آمدنی میں اضافہ، لوگوں کی قوت خرید متوسط ​​اور کم آمدنی والے طبقے کیلئے سبسڈیز اور سماجی تحفظ کے پروگرام میں توسیع شامل ہے۔ وزیر اعظم نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ ملک کی میکرو اکنامک حالت کو مزید بہتر بنانے اور لوگوں کی معاشی حالت میں بہتری کے لیے طویل المدتی اور قلیل مدتی منصوبوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ 2018 میں پاکستان کی تاریخ میں ادائیگیوں کے بدترین توازن، کووِڈ کی وجہ سے معاشی مشکلات، عالمی منڈی میں اجناس کی بلند قیمتوں اور افغانستان میں انسانی بحران کے پاکستان پر بالواسطہ اور بلاواسطہ اثرات کے باوجود، شرح نمو اب بھی 4% سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، جو بڑی کامیابی ہے. حکومت کے تین سال معاشی کامیابی کی کہانی ہیں کیونکہ ہمیں بہت بڑا گردشی قرضہ، برآمد مخالف پالیسیاں، غیر مستحکم مالی حالات، کم مسابقتی کاروباری ماحول اور نجی شعبے کے لیے مراعات کی کمی کی پالیسیاں ورثے میں ملی ہیں۔ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسیاں، تعمیراتی صنعت کے لیے مراعات، سماجی تحفظ کے پروگرام، صنعتوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے سبسڈی نے معیشت کو مستحکم رفتار سے آگے بڑھایا جس کی عالمی سطح پر مبصرین نے تعریف کی۔ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے پاکستان نے COVID کا مقابلہ کرنے میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

  • افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم

    کابل :افغان حکومت کا دکانداروں کولباس آویزاں کرنے والی پلاسٹک ڈمیز کےسرقلم کرنے کاحکم ،اطلاعات کے مطابق افغآن طالبان نے کپڑوں کی دکانوں میں رکھی خواتین کی پلاسٹک کی ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے ایک حکم جاری کیا ہے جس میں تصویر کی ممانعت اور بت تراشی کا حوالہ دیتے ہوئے دکانداروں کو کپڑوں کی دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سر قلم کرنے کا حکم دیدیا۔

     

    وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے مقامی سربراہ عزیز رحمان نے کہا ہے کہ یہ اسلامی قوانین کے خلاف ہیں اس لیے مجسموں کے سر کاٹ دیئے جائیں، جس کے بعد سے افغان صوبے ہرات میں اس حکم پر عمل درآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طالبان اہلکار دکانوں میں رکھیں ڈمیز کا سرقلم کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے بیوٹی پارلرز سے خواتین کے اشتہار والے بینرز اور بورڈز ہٹانے کا حکم بھی دیا تھا اور ان کے ایک شہر سے دوسرے شہر بغیر محرم کے سفر پر پابندی عائد کردی تھی۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے افغان طالبان نے بازاروں میں لگی خواتین کی قدرآورتصاویر بھی اتارنے کا حکم دیا تھا اور کہا کہ تھا کاروبار کریں لیکن خواتین کے جسم کی تجازت نہیں

  • گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات

    گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات

    کراچی:گھرمیں گھُس کرہراسگی:جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی اہلیہ کے خط میں‌ خطرناک انکشافات ،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے سنئر جج جسٹس قاضی فائز عی ج کی اہلہی سرینا عیدھ نے وفاق اور سندھ کی صوبائی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چند افراد کی جانب سے گھر میں گھس کر ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیاہے ۔

    حکومت کو لکھے گئے خط میں بیگم سرینا عیسیٰ نے کہاہے کہ 29 دسمبر کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں اپنی بیٹی کے ہمراہ اپنے مکان میں رنگ و روغن کی نگرانی کررہی تھیں کہ دو افراد گھر میں داخل ہوئےاور اپنا تعارف ریاستی ادارے کے ملازم کے طور پر کروایا تاہم میں نے ان سے شناخت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور نام بتانے سے بھی گریز کرتے رہے بعدازاں ایک شخص نے اپنا نام بتایا ۔

    بیگم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے الزام لگایا کہ میرے گھرآنے والوں نے مجھ سے چار صفحات پر مشتمل ایک دستاویز بھرنے کیلئے کہا جس میں ذاتی نوعیت کی معلومات درج کرنے کا کہا گیا تھا ، اس دستاویز پر کسی بھی ادارے کا نام درج نہیں تھا ۔ اس وقت میں میں اور میری بیتی تھی ، ہم دونوں بری طرح سے ڈر گئے تھے کہ کس طرح دو افراد ہمارے گھر میں گھس آئے جیسے ہم کوئی مجرم ہیں ۔وہ دونوں افراد مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے کہ ہم دو روز بعد دوبارہ آئیں گے اور آپ سے ڈاکیومنٹ بھرا ہوا واپس لے جائیں گے ۔

    سرینا عیسیٰ کا اپنی درخواست میں کہناتھا کہ ان دو افراد کے جانے کے کچھ دیر بعد دو ااور افراد گھر میں گھس آئے اور اپنا تعارف سرکاری اہلکاروں کے طور پر کروایا اور کہا کہ انہیں وزارت داخلہ نے بھیجا ہے ،اور ان دونوں نے بھی مجھ سے اہل خانہ کے بارے میں سوالات کرنے شروع کر دیئے ،میں نے ان سے تحریری اجازت نامہ ، تعارفی کارڈ یا شناختی کارڈ کی کاپیاں طلب کیں ،لیکن انہوں نے کچھ بھی دینے سے انکار کر دیا ۔میں نے ان دونوں افراد کے سامنے ڈی ایچ اے کے سینئر افسر کو فون کیا اور اسے صورتحال سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ ملٹری سٹیٹ آفس اور کنٹونمنٹ بورڈ کو ایسی کوئی بھی معلومات درکار نہیں ہیں اور ان افراد کو ڈی ایچ اے کی جانب سے نہیں بھیجا گیا ۔

    ان افراد سے جب میں نے وہ کاغذات طلب کیئے جس پر وہ انفارمیشن لینا چاہتے تھے تو انہوں نے میرا واٹس ایپ نمبر طلب کیا اور کہا کہ وہ مجھے بھیج دیں گے ، انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ آئیں گے اس لیے بہتر ہے کہ آپ معلومات فراہم کردیں یا پھر نتائج بھگتنے کیلئے تیار ہو جائیں۔سرینا عیسی نے تین صفحات پر مبنی اپنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اس کی انکوائری کی جانی چاہئے۔

  • نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ

    پٹاسلام آباد: نئے سال کا نیا تحفہ،پٹرول کی قیمت میں 4روپے فی لیٹرکا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے پٹرول کی قیمتوں میں 4روپے فی لٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4روپے اضافہ کردیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 144روپے 82پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پٹرول کے ساتھ ڈیزل کی قیمت میں بھی4 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کےبعد فی لٹر 141روپے 62پیسے ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج رات ہی حکومت نے پہلے ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو اور گھریلو سلنڈر 70روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت ‏میں 268روپے کمی تھی جو اب پٹرول کی قیمتیں بڑھا کرحساب برابر کردیا ہے

    اوگرا نے ایل پی جی کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اب ‏ایل پی جی گھریلو سلنڈر2390سے کم کر کے 2321 اور کمرشل سلنڈر 9197روپے سے کم ہو ‏کر8929 روپے ہوگیا۔

    ایل پی جی کی پیداواری قیمت میں 5043روپے فی میٹرک ٹن کمی ہوئی ہے جس کے بعد 133476 ‏روپے فی میٹرک ٹن سے کم ہو کر 128433روپے فی میٹرک ٹن ہوگئی۔مارکیٹ میں ایل پی جی 207روپے فی کلو دستیاب رہے گی۔سردی کے آتے ہی قدرتی گیس کا شاٹ ‏فال شروع ہوجاتا ہے۔واضح رہے کہ دسمبر میں ایل پی جی کا گھریلوسلنڈر 2390 روپے44 پیسےکا تھا۔