Baaghi TV

Tag: خیبرپختونخوا

  • خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    خیبر پختونخوا کے معروف شاعرغلام محمد قاصر

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    نام غلام محمد قاصر اور قاصر تخلص ہے۔ 04 ستمبر 1941ء کو پہاڑپور(ڈیرہ اسماعیل خاں) میں پیدا ہوئے۔ 1958ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ پہلے اپنے طور پر فاضل اردو اور پھر ایم اے (اردو) کے امتحانات پاس کیے۔ میٹرک کے بعد ٹیچر کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کیا۔ 1975ء سے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان میں شعبۂ اردو سے وابستہ رہے۔ 20 فروری 1999ء کو پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کا مجموعۂ کلام ’’تسلسل‘‘ کے نام سے شائع ہوگیا ہے۔ ان کی دیگر تصانیف کے نام یہ ہیں: ’’دریائے گمان‘‘، ’’آٹھواں آسمان بھی نیلا ہے‘‘۔ انھیں صدارتی ایوراڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:353

    متفرق اشعار
    ۔۔۔۔۔۔۔۔
    کروں گا کیا جو محبت میں ہو گیا ناکام
    مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا

    کتاب آرزو کے گم شدہ کچھ باب رکھے ہیں
    ترے تکیے کے نیچے بھی ہمارے خواب رکھے ہیں

    بارود کے بدلے ہاتھوں میں آ جائے کتاب تو اچھا ہو
    اے کاش ہماری آنکھوں کا اکیسواں خواب تو اچھا ہو

    یہ بھی اک رنگ ہے شاید مری محرومی کا
    کوئی ہنس دے تو محبت کا گماں ہوتا ہے

    یاد اشکوں میں بہا دی ہم نے
    آ کہ ہر بات بھلا دی ہم نے

    تری آواز کو اس شہر کی لہریں ترستی ہیں
    غلط نمبر ملاتا ہوں تو پہروں بات ہوتی ہے

    تم یوں ہی ناراض ہوئے ہو ورنہ مے خانے کا پتا
    ہم نے ہر اس شخص سے پوچھا جس کے نین نشیلے تھے

    ارادہ تھا جی لوں گا تجھ سے بچھڑ کر
    گزرتا نہیں اک دسمبر اکیلے

    بغیر اس کے اب آرام بھی نہیں آتا
    وہ شخص جس کا مجھے نام بھی نہیں آتا

    گلیوں کی اداسی پوچھتی ہے گھر کا سناٹا کہتا ہے
    اس شہر کا ہر رہنے والا کیوں دوسرے شہر میں رہتا ہے

    وفا کے شہر میں اب لوگ جھوٹ بولتے ہیں
    تو آ رہا ہے مگر سچ کو مانتا ہے تو آ

    کشتی بھی نہیں بدلی دریا بھی نہیں بدلا
    اور ڈوبنے والوں کا جذبہ بھی نہیں بدلا

    کوئی منہ پھیر لیتا ہے تو قاصرؔ اب شکایت کیا
    تجھے کس نے کہا تھا آئنے کو توڑ کر لے جا

    اب اسی آگ میں جلتے ہیں جسے
    اپنے دامن سے ہوا دی ہم نے

    ہم نے تمہارے غم کو حقیقت بنا دیا
    تم نے ہمارے غم کے فسانے بنائے ہیں

    پیار گیا تو کیسے ملتے رنگ سے رنگ اور خواب سے خواب
    ایک مکمل گھر کے اندر ہر تصویر ادھوری تھی

    آیا ہے اک راہ نما کے استقبال کو اک بچہ
    پیٹ ہے خالی آنکھ میں حسرت ہاتھوں میں گلدستہ ہے

    پہلے اک شخص میری ذات بنا
    اور پھر پوری کائنات بنا

    ہم تو وہاں پہنچ نہیں سکتے تمام عمر
    آنکھوں نے اتنی دور ٹھکانے بنائے ہیں

    خوشبو گرفت عکس میں لایا اور اس کے بعد
    میں دیکھتا رہا تری تصویر تھک گئی

    ہر بچہ آنکھیں کھولتے ہی کرتا ہے سوال محبت کا
    دنیا کے کسی گوشے سے اسے مل جائے جواب تو اچھا ہو

    دن اندھیروں کی طلب میں گزرا
    رات کو شمع جلا دی ہم نے

    محبت کی گواہی اپنے ہونے کی خبر لے جا
    جدھر وہ شخص رہتا ہے مجھے اے دل! ادھر لے جا

    گلابوں کے نشیمن سے مرے محبوب کے سر تک
    سفر لمبا تھا خوشبو کا مگر آ ہی گئی گھر تک

    سوچا ہے تمہاری آنکھوں سے اب میں ان کو ملوا ہی دوں
    کچھ خواب جو ڈھونڈتے پھرتے ہیں جینے کا سہارا آنکھوں میں

    سب سے اچھا کہہ کے اس نے مجھ کو رخصت کر دیا
    جب یہاں آیا تو پھر سب سے برا بھی میں ہی تھا

    ہزاروں اس میں رہنے کے لیے آئے
    مکاں میں نے تصور میں بنایا تھا

    وہ لوگ مطمئن ہیں کہ پتھر ہیں ان کے پاس
    ہم خوش کہ ہم نے آئینہ خانے بنائے ہیں

    بیاباں دور تک میں نے سجایا تھا
    مگر وہ شہر کے رستے سے آیا تھا

    ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیں
    اب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو

    کہتے ہیں ان شاخوں پر پھل پھول بھی آتے تھے
    اب تو پتے جھڑتے ہیں یا پتھر گرتے ہیں

    ہر سال بہار سے پہلے میں پانی پر پھول بناتا ہوں
    پھر چاروں موسم لکھ جاتے ہیں نام تمہارا آنکھوں میں

    ہجر کے تپتے موسم میں بھی دل ان سے وابستہ ہے
    اب تک یاد کا پتا پتا ڈالی سے پیوستہ ہے

    نام لکھ لکھ کے ترا پھول بنانے والا
    آج پھر شبنمیں آنکھوں سے ورق دھوتا ہے

    جن کی درد بھری باتوں سے ایک زمانہ رام ہوا
    قاصرؔ ایسے فن کاروں کی قسمت میں بن باس رہا

    جس کو اس فصل میں ہونا ہے برابر کا شریک
    میرے احساس میں تنہائیاں کیوں بوتا ہے

    اس طرح قحط ہوا کی زد میں ہے میرا وجود
    آندھیاں پہچان لیتی ہیں بہ آسانی مجھے

    امید کی سوکھتی شاخوں سے سارے پتے جھڑ جائیں گے
    اس خوف سے اپنی تصویریں ہم سال بہ سال بناتے ہیں

    زمانوں کو اڑانیں برق کو رفتار دیتا تھا
    مگر مجھ سے کہا ٹھہرے ہوئے شام و سحر لے جا

    سایوں کی زد میں آ گئیں ساری غلام گردشیں
    اب تو کنیز کے لیے راہ فرار بھی نہیں

  • گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

    گورنر خیبرپختونخوا نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ دے دی

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کے سیکریٹری کی جانب سے صوبے میں انتخابات کرانے کی تاریخ سے متعلق الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کو 25 جنوری کو خط لکھا تھا اور الیکشن کمیشن کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں 90 روز میں الیکشن کرانے ہوتے ہیں، اس لیے الیکشن کی تاریخ دی جائے،الیکشن کمیشن کی جانب سے 15 سے 17 اپریل تک تاریخ تجویز کی تھی۔

    دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں کامیابی کیلئے پرعزم ہیں،آرمی چیف

    تاہم اب گورنر خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کی تاریخ 16 اپریل تجویز کی گئی ہے جبکہ گورنر کا موقف ہے انہیں الیکشن کی تاریخ کا علم نہیں کیونکہ خط کا جواب انہوں نے نہیں بلکہ سیکرٹری نے دیا ہے۔

    گورنر ہاؤس کے ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کو خط کا جواب دے دیا گیا ہے لیکن گورنر ہاؤس کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں تاریخ کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم ذرائع کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو 16 اپریل کی تاریخ دی گئی ہے۔

    ایل پی جی کےگھریلو سلنڈرکی قیمت میں اضافہ،سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

    گورنر نے اس خط میں صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تاریخ الیکشن کمیشن کو دی اور الیکشن کمیشن کو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا کہہ دیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس پر پی ٹی آئی نے صدر مملکت اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنے بیان میں حاجی غلام علی کا کہنا تھا کہ الیکشن کی تاریخ دینا میرا نہیں بلکہ کسی اور کام ہے۔

    مقبول فلمی صحافی عاشق چوھدری انتقال کر گئے

  • چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کےمعاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا

    چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کےمعاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے معاملے پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس آج ہوگا، عام انتخابات اور ضمنی الیکشن کے اخراجات اور تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی کے میں تقرریاں و تبادلوں پر پابندی لگادی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات ایک ہی دن نہ کرانے کی تجویز دی جائے گی، حکام نے پنجاب کے عام انتخابات یکم سے 10 اپریل تک کرانے کی تجویز دی ہے جبکہ کے پی میں 10 سے 15 اپریل تک انتخابات کراوئے جاسکتے ہیں۔

    اسی طرح ضمنی انتخابات مارچ کے پہلے ہفتے میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے تاہم عام انتخابات سے متعلق حتمی فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں ہوگا جبکہ عام اور ضمنی انتخابات میں اخراجات کا تخمینہ بھی لگا لیا گیا ہے تاہم دونوں صوبوں اور ضمنی الیکشن پر تقریبا 15 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

    الیکشن کےدوران پنجاب میں 53 ہزار، کےپی 17 ہزار پولنگ اسٹیشن قائم ہوں گےجہاں 7 لاکھ تک پولنگ اسٹاف کی ضرورت ہوگی، دونوں صوبوں کے عام انتخابات میں 5 لاکھ تک پولیس فورس تعینات ہوگی جبکہ عام انتخابات میں حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔

    چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس کے بعد گورنر کو عام انتخابات سے متعلق خط لکھا جائے گا، جس کے بعد گورنرز الیکشن کمیشن کی مجوزہ تاریخ کا جائزہ لیکر حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

    سیف الملوک کھوکھر ن لیگ لاہور کے صدر مقرر

    دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب بھر میں ٹرانسفرپوسٹنگ پرپابندی عائد کر دی گئی ہے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے نگران سیٹ اپ کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور تمام متعلقہ حکام کو مراسلہ جاری کردیا۔

    مراسلے میں الیکشن کمشنرپنجاب نے ٹرانسفر پوسٹنگ کے علاوہ نئے ترقیاتی منصوبوں پربھی پابندی عائد کی ہےاور سابق وزیراعلیٰ اور سابق وزرا سے پروٹوکول سمیت سرکاری گاڑیاں بھی واپس لینے کے ساتھ ساتھ سرکاری رہائش گاہ، سرکاری ہاسٹلز وگیسٹ ہاؤسز کو بھی خالی کرانےکی ہدایات کی گئی ہے الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران سیٹ اپ کو روٹین کا کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی جانب سے نامزد کردہ محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تعینات کردیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا تھا۔

    پنجاب: نگران کابینہ کی تشکیل کیلئے مشاورت ،منتخب 6 وزرا کا آج حلف اُٹھانے کا امکان

    گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے گورنر ہاؤس میں نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے عہدے کا حلف لیا، اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے محسن نقوی کے تقرر کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی دوطرفہ پارلیمانی کمیٹی مقررہ وقت میں کسی نام پر اتفاق رائے میں ناکام رہی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں کمیشن سیکریٹریٹ میں الیکشن کمیشن کےارکان کاخصوصی اجلاس ہوا تھا، اجلاس میں الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کے رکن اکرام اللہ خان، سندھ کے رکن نثار درانی، بلوچستان کے رکن شاہ محمد جتوئی اورپنجاب کے رکن بابر حسن بھروانہ نے بھی شرکت کی تھی۔

    تحریک انصاف کےمزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور

  • ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3  شہید

    ضلع خیبر میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبرمیں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور پھرخود کش دھماکا کیا، حملے کے نتیجے میں پولیس چیک پوسٹ میں آگ لگ گئی، پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    شاور:تھانے پر دہشتگردوں کا حملہ،ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید

    دہشتگرد حملے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بند ہوگئی ہے اور پولیس کی بھاری نفری چیک پوسٹ کی طرف روانہ کردی گئی ہے، دہشتگردوں کے حملےمیں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے جنہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا جارہا تھا کہ دونوں زخمی دم توڑ گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید رفیق چیک پوسٹ میں باورچی تھا، خودکش حملےمیں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل، گورنر نے سمری پر دستخط کر دیئے

    قبل ازیں پشاورمیں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے ڈی ایس پی سردار حسین اور 2 اہلکار شہید ہوئے تھے دہشت گردوں نے اسنائپر گنز سے بھی فائرنگ کی اور تھانے کے اندر پانچ دستی بم پھینکے، ایک دستی بم پھٹ گیا تھا جبکہ 4 کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا-

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔

    اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کی وجوہات:

    زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتے ہيں۔ جس کى وجہ سے زلزلياتى لہريں پيدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائى اکثر آتشفشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پرنمودار ہوتى ہےاس توانائى (آتشفشانى لاوے) کے قوت اخراج سے قشر الارض کى ساختمانى تختيوں ميں حرکت پذيرى پيدا ہوتى ہے۔ لہذا اپنے دوران حرکت يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جسکى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے (tremours) پيدا ہوتے ہيں۔ اور زلزلے رونما ہوتے ہيں۔

    زلزلوں کي پیمائش ايک پيمانے پرکي جاتي ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے- 1280 ميں، "زلزلوں” کو امريکہ ميں "ايورتھکوئيکينج” کہا جاتا تھا۔

    زلزلے دو قسم کے ہوتے ہيں، قدرتی وجوہات کی وجہ سے آنے والے زلزلوں کو ٹيکٹونک Tectonic زلزلے کہا جاتا ہے جبکہ انسانی سرگرميوں کی وجہ سے آنے والے زلزلے نان ٹيکٹونک Non Tectonic کہلاتے ہيں۔ ٹيکٹونک زلزلے انتہائی شدت کے بھی ہوسکتے ہيں۔ جبکہ نان ٹيکٹونک عام طور پر معمولی شدت کے ہی ہوتی ہيں۔ ايک ہی زلزلے کا مختلف علاقوں پر اثر مختلف ہو سکتا ہے چنانچہ کسی خطے ميں تو بہت زيادہ تباہی ہوجاتی ہے ليکن دوسرے علاقے محفوظ رہتے ہيں۔ زلزلے کی لہريں 25 ہزار کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھيلتی ہيں۔ نرم مٹی اور ريت کے علاقے ميں يہ نہايت تباہ کن ثابت ہوتی ہيں۔ ان کی شدّت کا اندازہ ريکٹر اسکيل پر زلزلہ پيما کے ريکارڈ سے لگايا جاتا ہے۔ جبکہ ظاہر ہونے والی تباہی کی شدّت مرکلی اسکيل Mercally Intensity Scale سے ناپی جاتی ہے-

    دنيا ميں 50 فيصد زلزلے کوہِ ہماليہ، روکيز ماؤنٹين اور کوہِ اينڈيز ميں پيدا ہوتے ہيں اور يہ تينوں پہاڑی سلسلے اوپر بيان کردہ پٹيوں ہی ميں واقع ہيں۔ تقريباً 40 فيصد زلزلے، براعظموں کے ساحلی علاقوں اور ان کے قرُب و جوار ميں پيدا ہوتے ہيں جبکہ بقيہ 10 فيصد زلزلے دنيا کے ايسے علاقوں ميں جو نہ تو پہاڑی ہيں اور نہ ساحلی ہيں، رونما ہوتے ہيں۔

    جب زمين کی پليٹ جو تہ در تہ مٹی، پتھر اور چٹانوں پر مشتمل ہوتی ہے، کسی ارضياتی دباؤ کا شکار ہوکر ٹوٹتی يا اپنی جگہ چھوڑتی ہے تو سطح زمين پر زلزلے کی لہريں پيدا ہوتی ہيں۔ يہ لہريں دائروں کی صورت ميں ہر سمت پھيل جاتی ہيں۔ جہاں پليٹ ميں حرکت کا مرکز واقع ہوتا ہے وہ Hypo Centre کہلاتا ہے۔ اس کے عين اوپر سطحِ زمين پر زلزلے کا مرکز Epicentre کہلاتا ہے۔ يہ لہريں نظر تو نہيں آتيں ليکن ان کی وجہ سے سطح زمين پر موجود ہر شے ڈولنے لگتی ہے۔

    صديوں پہلے لوگ زلزلے کے بارے ميں عجيب وغريب رائے رکھتے تھے، مثلاً عيسائی پادريوں کا خيال تھا کہ زلزلے خدا کے باغی اور گنہگار انسانوں کے لیے اجتماعی سزا اور تنبيہ ہوتے ہيں بعض قديم اقوام سمجھتی تھيں مافوق الفطرت قوتوں کے مالک ديوہيکل درندے جو زمين کے اندر رہتے ہيں، زلزلے پيدا کرتے ہيں قديم جاپانيوں کا عقيدہ تھا کہ ايک طويلِالقامت چھپکلی زمين کو اپنی پشت پر اُٹھائے ہوئے ہے اور اس کے ہلنے سے زلزلے آتے ہيں کچھ ايسا ہی عقيدہ امريکی ريڈ انڈينز کا بھی تھا کہ زمين ايک بہت بڑے کچھوے کی پيٹھ پر دھری ہے اور کچھوے کے حرکت کرنے سے زلزلے آتے ہيں سائیبيريا کے قديم باشندے زلزلے کی ذمّہ داری ايک قوی البحثّہ برفانی کتے کے سر تھوپتے ہيں، جو ان کے بقول جب اپنے بالوں سے برف جھاڑنے کے لیے جسم کو جھٹکے ديتا ہے تو زمين لرزنے لگتی ہے –

    ہندوؤں کا عقيدہ ہے کہ زمين ايک گائے کے سينگوں پر رکھی ہوئی ہے، جب وہ سينگ تبديل کرتی ہے تو زلزلے آتے ہيں۔ قديم يونانی فلسفی اور رياضی داں فيثا غورث کا خيال تھا کہ جب زمين کے اندر مُردے آپس ميں لڑتے ہيں تو زلزلے آتے ہيں۔ اس کے برعکس ارسطو کی توجيہہ کسی حد تک سائنسی معلوم ہوتی ہے، وہ کہتا ہے کہ جب زمين کے اندر گرم ہوا باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو زلزلے پيدا ہوتے ہيں۔ افلاطون کا نظريہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا کہ زيرِ زمين تيز و تند ہوائيں زلزلوں کو جنم ديتی ہيں تقريباً 70 سال پہلے سائنسدانوں کا خيال تھا کہ زمين ٹھنڈی ہو رہی ہے اور اس عمل کے نتيجے ميں اس کا غلاف کہيں کہيں چٹخ جاتا ہے، جس سے زلزلے آتے ہيں۔ کچھ دوسرے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ زمين کے اندرونی حصّے ميں آگ کا جہنم دہک رہا ہے اور اس بے پناہ حرارت کی وجہ سے زمين غبارے کی طرح پھيلتی ہے۔ ليکن آج کا سب سے مقبول نظريہ ”پليٹ ٹيکٹونکس“ کا ہے جس کی معقوليت کو دنيا بھر کے جيولوجی اور سيسمولوجی کے ماہرين نے تسليم کرليا ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ آصف

    خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا،خواجہ آصف

    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے اور خراب ہو رہی ہے۔

    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ کے پی کو سابق وزیراعظم نے ایک سپرنگ بورڈ بنایا ہوا ہے اس صوبے کی تمام تر سہولت ان کی سیکیورٹی ان کے ہیلی کاپٹرز وغیرہ عمران خان کے ذاتی استعمال میں ہیں ووٹ آفن نو کانفیڈنس کے بعد سے اس نے کے پی میں جا کر پناہ لی ہوئی ہے یہ کے پی کے عوام کی توہین ہے وہ وہاں ہر قسم کے وسائل اپنے ذاتی استعمال کیلئے استعمال کر رہا ہے-

    خانقاہ ڈوگراں : پارٹی تفریق کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے…

    خواجہ آصف نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت کی تمام تر توجہ عمران خان کو کسی بھی صورت اقتدار میں لانے پر ہے۔

    انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اقتدار کیلئے کسی بھی حد تک جانے کیلئے تیار ہیں، ایک شخص اپنی سیاست کیلئے مذہب کا استعمال کر رہا ہے، خیبر پختونخوا میں اساتذہ پرلاٹھی چارج کیا گیا جس پر افسوس ہوا، ایبسلوٹلی نو لا اینڈ آرڈر ان خیبر پختونخوا۔

    وزیردفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کبھی حقیقی آزادی کی بات کرتا کبھی بیرونی سازش کی بات کرتا ہے آڈیو لیکس نے حقیقی آزادی اور بیرونی سازش کے بیانیے کا پول کھول کر رکھ دیا ہے اس کی آڈیو لیکس توابتدا ہے اس کا اصلی بھیانک چہرہ سامنے آنے والا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بے شمار قربانیاں دے کر امن بحال کیا۔

    عمران خان پنڈی والوں سے مایوس ہو گئے

  • خیبرپختونخواہ پولیس کا منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن

    خیبرپختونخواہ پولیس کا منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن

    خیبر: معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کا گرینڈ آپریشن جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمران خان کی قیادت میں پولیس کا منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 30 کلوگرام چرس اور 300 گرام ہیروئن برآمد کر لی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-

    پنڈی بھٹیاں موٹروے پولیس سیکٹر ایم 4 کی بڑی کارروائی کروڑوں روپے مالیت کی 18…


    ایبٹ آباد تھانہ میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران گیسٹ ہاوسسز اور ہوٹلوں میں شراب کی ترسیل کرنے والا ملزم کو 80 بوتل شراب سمیت گرفتار کرلیا، دوسری کاروائی میں منشیات فروش کو 02 کلو سے زائد چرس سمیت گرفتار کیا ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-


    علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آئی جی پی خیبرپختونخوا معظم جاہ انصاری کے احکامات ، آر پی او ڈیرہ شوکت عباس اور ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کی ہدایات پر ڈیرہ پولیس ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم (NET) کا گزشتہ روز منشیات کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کیا گیا-


    صوابی میں معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے پولیس اور نارکوٹکس ایریڈیکیشن ٹیم کا گرینڈ آپریشن کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 منشیات فروش گرفتار,11.951 کلو گرام چرس، 1.255 کلو گرام آئس اور 0.145 کلو گرام ہیروئن برآمد کی-

    روجھان کے نواحی علاقہ شاہ والی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔


    قبل ازیں خیبر پختنوخوا میں نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم (NET) اور تھانہ لنڈی کوتل پولیس نے منشیات کیخلاف کامیاب کاروائی، افغان مہاجر کے حجرے سے 9600 گرام آئس، 11 کلوگرام ہیروئن اور 5 کلوگرام کیمیکل برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے-


    گزشتہ روز کرک پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنکیا، 8 اشتہاریوں سمیت 5 سہولت کار، 6 منشیات فروشان اور 13 مشتبہ گان کو گرفتار کیا۔ آپریشن کے دوران 1 کلاشنکوف، 6 رپیٹر، 3 بندوقیں، 12 پستول، 25 میگزین، 340 مختلف بور کے کارتوس، 8090 گرام چرس اور 75 گرام آئس برآمد کی گئی۔

    کراچی: منشیات کی سپلائی اور فروخت میں ملوث ملزمان کےخلاف کریک ڈاؤن:6 ملزمان گرفتار

  • خیبر پختونخوا میں نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون قرار

    خیبر پختونخوا میں نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون قرار

    خیبر پختونخوا حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم کو لازمی مضمون قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے ٔکے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے نویں جماعت سے بارہویں جماعت تک مطالعہ قرآن کریم لازمی مضمون کے طور پر پڑھانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں-

    میں خوفزدہ ہوں اور اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں،طلاق کے بعد فیروز…

    اقلیتوں کے لئے ایتھیکس (اخلاقیات) پر مبنی لازمی مضمون بھی تیار کر لیا گیا ہے یہ اقلیتی برادری کے بچوں کے لئے نویں سے بارہویں جماعت تک لازمی مضمون تصور ہو گا مطالعہ قرآن کریم کے لازمی پرچے کے شامل ہونے کے بعد لازمی پرچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

    2023 میں میٹرک اور ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ بورڈ امتحانات میں 75 نمبروں کا پرچہ لینے کے احکامات جاری کردیئے گئے، جس سے میٹرک و انٹر کے کل نمبر 1100 سے بڑھ کر 1225 ہوگئے۔

    تعلیمی بورڈز نے بھی 2023 کے سالانہ میٹرک و انٹر کے امتحانات میں 75 نمبروں کا پرچہ امتحان میں شامل کرنے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سے سفارشات طلب کر لی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں سیلاب سے مزید 9 اموات

    علاوہ ازیں محکمہ تعلیم نے بھی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کالجز میں قرآن کریم کی پڑھائی کا سلسلہ شروع کرنے کی غرض سے سفارشات بھجوا دی ہیں۔

    واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں پرائمری سے آٹھویں جماعت تک مطالعہ قران پڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی کہ اسے لازمی مضمون کے طورپر پڑھایا جائے اور باقاعدہ بچوں سے امتحان بھی لیا جائے جس پر پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ دنوں احکامات جاری کیے۔

    لاہور سمیت ملک کے بڑے شہروں میں ڈینگی کے وار شدت سے جاری

  • خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ

    خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ ہوئے-

    باغی ٹی وی : محکمہ صحت خیبرپختونخوا کےمطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سےایک اورمریض انتقال کرگیا ،تعداد 6 ہوگئی، خیبر پختو نخوا میں ڈینگی کےمزید 276 نئےکیسز رپورٹ ہوئے-

    پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے الائزا ڈینگی ٹیسٹ کی قیمت 1,500روپے مقررکر دی

    خیبرپختونخوا کے 34اضلاع میں ڈینگی کے 4 ہزار 980 کیسز رپورٹ ہوئے،ڈینگی سے متاثرہ 128 مریض اس وقت مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں-

    محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق پشاو رمیں ڈینگی کے 118 کیسز رپورٹ ہوئے،مردان 67، ملاکنڈ 10، لوئر دیر 41، نوشہرہ میں ڈینگی سے 5 افراد متاثر ہوئے،صوابی 9،چارسدہ 16، بنوں 7، ایبٹ آباد سے ڈینگی کا ایک کیس رپورٹ ہوا-

    حیدر آباد: سندھ گورنمنٹ کیجانب سے سیلاب زدگان کیلیے ٹینٹ سٹی کا قیام

    ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف کے مطابق میرپورآزادکشمیر میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزرپورٹ ہوئے،میرپور آزاد کشمیرمیں ڈینگی مریضوں کی تعداد 64 ہوگئی،میرپور آزاد کشمیرکےسرکاری اسپتال میں ڈینگی مریضوں کے لیے الگ وارڈ قائم ہوئی-

    ڈی ایم ایس ڈاکٹر ماجد الطاف کے مطابق میرپور آزاد کشمیر،شہری احتیاط کریں پوری آستین والے کپڑے استعمال کریں ،میرپور آزاد کشمیر،علاقہ مکین اپنے گھروں اور ارد گرد پانی اکٹھا نہ ہونے دیں ،میرپور آزاد کشمیر،مچھر مار اسپرے کروائیں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں-

    کشوہ زہرہ کا ایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور بہیمانہ قتل پر شدید احتجاج

  • خیبرپختونخوا:بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں،12 اقسام کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئیں

    خیبرپختونخوا:بارشوں اور سیلاب سے تباہ کاریاں،12 اقسام کی مختلف فصلیں تباہ ہو گئیں

    خیبرپختونخوا (کے پی) کے متعدد اضلاع میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی، 14 ہزار 394 ایکڑ پر کھڑی 12 اقسام کی فصلیں تباہ ہو گئیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ زراعت کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث کے پی میں فصلیں اور سبزیاں پانی کی نذر ہوجانے سے کسانوں کو 3 ارب 66 کروڑ 27 لاکھ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

    محکمہ زراعت کے مطابق کے پی میں مکئی کی 4 ہزار 543 میٹرک ٹن فصل اور 3 ہزار ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کی سبزیاں سیلابی ریلوں کی نذر ہوئی جبکہ سب سے زیادہ 5 ہزار 140 میٹرک ٹن کجھوربھی ضائع ہوئی ہے۔

    محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈائریکٹر جنرل عالمزیب خان کے مطابق خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کرک سمیت دیگر اضلاع میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 1261 مویشی اور تین ہزار 711 مرغیاں ہلاک ہوئیں جبکہ 65 جانوروں کے شیڈز کو مکمل اور84 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    ڈی جی محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے میں 418 بڑے مویشی اور843 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں، ضلع ٹانک میں 229، جنوبی وزیرستان میں 274 جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھِی 240 مویشی ہلاک ہوئے۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش کی پیشنگوئی کردی ہے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ کل بھی بارش کا امکان ہے۔

    سیلاب میں پھنسے 38,143 سے زائد افراد ریسکیو،وزیراعلیٰ کی ریلیف آپریشن مزید تیز…

    محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلا دھار بارش کی پیشن گوئی کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے موسلا دھار بارش کے باعث اسلام آباد، کراچی، حیدرآباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق موسلا دھار بارش سے ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر ،کرک، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ کشمیر و خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کا امکان گلیات ، مری ، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردومیں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو سفر کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دل کھول کر امداد فراہم کریں، سراج الحق کی اپیل