Baaghi TV

خیبرپختونخوا : انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی سروں کی بھاری قیمت مقرر

خیبرپختونخوا حکومت نے دیر اور اس کے قریبی علاقوں میں سرگرم 15 انتہائی مطلوب اور خطرناک دہشت گردوں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے اور ان کو پکڑوانے کے لیے بھار ی انعامات کا اعلان کیا ہے۔

صوبے کے محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق ان مجرموں کے سروں کی قیمتیں 1 کروڑ روپے سے لے کر 40 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہیں، تاکہ عوام کی مدد سے انہیں جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے، جاری کردہ اس فہرست میں الگ الگ مجرموں پر ان کے جرائم کے حساب سے انعام رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق خورشید نامی ایک خطرناک دہشت گرد کے سر کی قیمت سب سے زیادہ یعنی 1 کروڑ 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے شیر امین نامی مطلوب دہشت گردجو جرائم کی دنیا میں کاکا کے نام سے جانا جاتا ہے، اس کو قانون کی گرفت میں لانے یا اس کا پتا بتانے والے کے لیے1 کروڑ روپے کا انعام مقرر کیا گیا ہے جبکہ دو خطرناک ملزمان قار ی احسان اور شیر عالم میں سے ہر ایک پر 60، 60 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا ہے،سپین شاہ اور اعجاز نامی مفرور ملزمان پر50،50 لاکھ روپے، جبکہ کفایت، حضرت حسین اور شریف اللہ نامی دہشت گردوں میں سے ہر ایک پر 40، 40 لاکھ روپے کا سرکاری انعام رکھا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مطلوب افراد کو ڈھونڈنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں جو کوئی بھی شہری ان دہشت گردوں کے بارے میں کوئی بھی اطلاع فراہم کرے گا، اس کی پہچان اور شناخت کو بالکل چھپا کر اور خفیہ رکھا جائے گا تاکہ اس کی جان کو کوئی خطرہ نہ ہو۔

More posts