آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائی 27 جولائی کو خیبر ضلع کے جنرل علاقے باغ میں پاک فوج اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں پاک فوج نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔ آپریشن کے نتیجے میں 1 دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کاروائی 28 جولائی کو جنوبی وزیرستان کے علاقے گومل زام میں کی گئی جس میں پاک فوج کے جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان ایک اور مقابلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مزید آپریشن جاری ہے تاکہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کو ختم کیا جا سکے۔
پاک فوج کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کو علاقہ مکینو نے خوب سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
Tag: دہشتگرد
-

خیبر اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز کی کامیاب کاروائیاں
-

لاہور ہائیکورٹ نے دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے والے کو بری کر دیا
لاہورہائیکورٹ، دہشت گرد تنظیم سے تعلق اور مواد پھیلانے کے الزام میں قید کی سزا پانے والا لاہورہائیکورٹ سے بری کر دیا گیا
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بینچ نے شک کا فائدہ دے کر رحمت اللہ کو بری کرنے کا فیصلہ دیا ،سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم کو انسداددہشت گردی عدالت نے مجموعی طور پر دس سال کی سزا سنائی گئی تھی،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم یا مجسٹریٹ کی اجازت کے بغیر اسکے فون ڈیٹا نکلوانا آئین کے آرٹیکل 13 کے خلاف ہے۔ ہمیں تشویش ہے کہ کسی کے ذاتی فون کا ڈیٹا لینا اچھی روایت نہیں کیونکہ یہ پرائیویسی کے حقوق کے خلاف ہے۔ عدالت محسوس کرتی ہے کہ اگر ملزم راضی نہ ہو تو کم از کم مجسٹریٹ سے فون کا ریکارڈ لینے کے لئے اجازت طلب کرنی چاہیے۔اس جدید دور میں ہم اپنے قریبی اور پیاروں سے آڈیو اور ویڈیو کے زریعے بات کرتے ہیں۔ہمارے فونز ہمارے گھر سے کم نہیں۔ اپنے گھر کی چار دیواری میں رکھے جانے والے ہر تعلق کو آئینی تحفظ حاصل ہے۔ انسان کتابیں، گوگل، فیسبک، یو ٹیوب، ٹویٹر دیکھتا ہے جسکی قانون میں ممانعت نہیں۔جبتک انسان اپنی معلومات کو فون میں سیکریٹ رکھنا چاہیے ، اسکی اجازت یا قانونی ہدایات کے بغیر وہ معلومات نہیں نکالی جا سکتی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اگر معلومات کا حصول قانون کے خلاف ہے تو اسے قانون کے زریعے روکا جا سکتا ہے۔ قانون کے تحت اگر موبائل فون کا ڈیٹا کسی جرم کا لنک دے رہا ہے تو24 گھنٹے میں عدالت کے نوٹس میں لا کر اسے دیکھا جا سکتا ہے۔استغاثہ کی جانب سے مواد تقسیم کرنے کا الزام کسی شہادت سے ثابت نہیں ہوتا۔موبائل سے ملنے والا مبینہ مواد کسی بھی گواہ کے بیان کے وقت ملزم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں
-

پشاور،تھانہ متنی پر دہشت گردوں کے جانب سے حملے کا مقدمہ درج
پشاور کے تھانہ متنی پر گزشتہ رات حملے کا مقدمہ دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں کالعدم تنظیم کے پانچ دہشتگردوں کو نامزد کیا گیا ہے ۔مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ اوتھانہ متنی کی مدعیت میں درج ہوامقدمہ میں انسد اد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل ہیں،ایف آئی آر کے متن کے مطابق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد وں کو نامزد کیا گیا ہے۔
کالعدم تنظیم نےپہلے بھی تھانے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی ،پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ -

بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے میجر ثاقب حسین اورنائیک باقرعلی شہید
ڈیرہ اسماعیل خان؛ سکیورٹی فورسز کی کاروائی میں تین دہشت گرد جہنم واصل
خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز نے امن دشمنوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا، اس دوران سکیورٹی فورسز اور امن دشمنوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بھی برآمد ہوا۔

بیان کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ ہلاک دہشت گردوں 11 اپریل 2022 ءکو کلاچی میں پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں پانچ پولیس اہلکاروں کی شہادت ہوئی تھی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں دیسی ساختہ بم نصب کرنے کے علاوہ سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ایک گروپ کی نقل و حرکت کے حوالے سے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن شروع کیا گیا جبکہ فرار ہونے کے راستوں کو خاردار تارون اور رکاوٹوں سے بند کیا گیا ناکہ اس دوران دہشت گردوں کی ایک جماعت نے گشت کے دوران گھات لگا کر حملہ کرنے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔


آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں قوم کے دو بہادر بیٹے جن میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی نے جام شہادت نوش کی جبکہ دوسرا سپاہی زخمی ہوگیا جسے طبعی امداد فراہم کی جارہی ہے. اعلامیہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ایسی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس کے علاوہ نتیجے کے طور پر، علاقے میں حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے فالو اپ آپریشن جاری ہے۔بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع شیرانی اور کیچ میں میجر ثاقب حسین سمیت چھ سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر مجھ سمیت پوری قوم رنجیدہ ہے۔ شہداء کا مقدس خون قوم پر قرض ہے۔ قوم کے بہادر بیٹوں کی قربانیوں کی ہی بدولت پاکستان کی امن و سلامتی ممکن ہے۔ ہماری افواج کے جری جوان اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے خلاف آہنی دیوار ہیں۔ ایسی تمام کوششیں جو بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں ان کے حوالے سے ہمارا قومی عزم غیر متزلزل ہے۔ بلوچستان کا امن اور اسکی ترقی و خوشحالی ہمارے لیے سب سے مقدم ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نےبلوچستان کے علاقے بلور میں شہادت پانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا،شرجیل انعام میمن کی جانب سے میجر ثاقب حسین اور نائک باقر علی کے ورثاء کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا گیا
استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہبلوچستان کے علاقے ہوشاب میں میجر ثاقب حسین اور نائیک باقر علی دہشتگردوں کا مردانہ وار مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔ دو اور زندگیاں وطن کی حفاظت کی خاطر قربان ہو گئیں۔ پاک فوج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیرپرسن قائمہ کمیٹی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ محترمہ سائرہ بانو نے شیرانی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، سائرہ بانو نے حملے میں شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار یکجہتی و تعزیت کی اور کہا کہ شہید ایف سی اہلکاروں کے سوگوار خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،ان بزدلانہ حملوں کے پیچھے دہشتگردوں کے مقاصد امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے، ان حملوں سے ہمارے قانون نافذ کرنے والوں کے حوصلے اور ارداہ پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،
-

اسکول پر دہشت گردوں کا حملہ،بچوں سمیت 40 افراد ہلاک
یوگنڈا میں سرحد کے پاس قائم اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ہوگئے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کےمطابق یوگنڈا میں ڈیموکریٹک ری پبلک آف کانگو کی سرحد کے پاس قائم اسکول پردہشتگردوں کے حملے میں 40 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت بچوں کی ہے جبکہ لڑکیوں کو اغوا کیے جانے کا بھی خدشہ ہے۔
ٹرین میں اپنے سامان کی خود حفاظت کریں،ریلوے ذمہ دار نہیں،عدالت کا فیصلہ
. @FredEnanga1 "Last night, we registered a terrorist attack by the ADF rebels, on Lhubirira secondary school, in Mpondwe, that is located about 2 kms, from the DRC border. A dormitory was burnt and a food store looted. So far 25 bodies have been recovered from the school and… pic.twitter.com/3WVfY2q9lz
— Uganda Police Force (@PoliceUg) June 17, 2023
یوگنڈا پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے عمارت کو آگ لگادی اور کھانے پینے کا سامان لوٹ لیا آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد طلبہ جل کر اور دم گھٹنے سے ہلاک ہوئےجن طلبہ کی اموات ہوئیں وہ اسی اسکول میں رہائش پذیر تھے جس اسکول پرحملہ کیا گیا وہ نجی اسکول ہے جس ڈی آر سی بارڈر سے تقریباً 2 جلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے-سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا
پولیس کےمطابق حملے کے بعد اسکول کےاندر سے 25 لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیاگیا ہےجبکہ اسکول سےنکالےجانےوالے دیگر 8 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہےاب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہےکہ حملے میں مرنے والوں میں کتنے طلبہ شامل ہیں اور ان کی عمریں کیا ہیں۔ بعض لاشیں اس بری طرح جل چکی ہیں کہ ان کی شناخت کیلئے ڈی این اے کیا جائے گا۔
یوگنڈا کی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہےکہ مغویوں کو بازیاب کرانے کے لیے فورسز کی جانب سے حملہ آوروں کا پیچھا کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب؛ قلعہ عسفان جو حجاج کرام کی حفاظت کے لیے بنایا گیا تھا
-

9 اور10 مئی کو دہشت گردی اور بر بر یت ہوئی،کے پی کے نگران وزیر اطلاعات
خیبر پختونخوا نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو واقعات کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی،نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 اور10 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے احتجاج میں جو لوگ ملوث ہے وہ خود سامنے آکے وضاحت دے،اور بتائے کہ وہ کونسے محرکات تھے جس کی بنیاد پر انھوں نے سرکاری تنصیبات پر حملے کئیے،انھوں نے برطانیہ میں موجود یو ٹیوبر کو غدار قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا ورکر کہلاتا ہے،اس نے عوام میں اشتعال پیدا کیا اور ملکی اداروں پر حملوں کے لئے اکسایا،وزیر اطلاعات نے آگے کہا کہ 9 اور 10 مئی نے دن جو ظلم اور بر بریت کی گئی ہے عوام اسکا حساب لے کر رہی گی.اپ نے نہ صرف آئین اور قانون کو پامال کیا بلکہ عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے،یہ لوگ بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے : جنرل باجوہ کا قوم کے اوپر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے قوم کی جان جنرل فیض حمید سے چھڑائی اگر جان نہ چھڑائی جاتی تو فیض حمید نے یہ منصوبہ 2035 تک کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے بکسیں بھرے تھے، جس کا خمیازہ اب خود بھگت رہے ہے،
-

جانی خیل میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید
جانی خیل میں سیکیورٹی فورسزا ور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 2دہشت گرد مارے گئے۔
باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 2 جوان بھی شہید ہوگئے شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور شامل ہیں،شہیدنائب صوبیدار غلام مرتضیٰ کا تعلق بہاولپوراور حوالدار محمدانور کا سیالکوٹ سے ہے۔علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترکیہ کا شمالی کوسووو میں اپنی ایک کمانڈو بٹالین بھیجنے کا اعلان
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر مقرر
-

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا
انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔
باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر حیدرآباد میں مکی شاہ روڈ سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا دہشت گرد گرفتار کیا ،دہشت گرد کی شناخت تاج ملوک عرف خالد عرف حافظ پٹھان کے نام سے ہوئی اس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹر راڈ اور ہینڈ گرنیڈ پن برآمد کی گئی-
سی ٹی ڈی کی کاروائی،آپریشن کے دوران 12 دہشت گرد گرفتار
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد 2012ء میں ڈوگر، کرزئی میں ایف سی اور 2013میں آرمی چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث رہا ہے یہ مذہبی جنونیت رکھنے والا شخص ہے جب کہ اس کی ذمہ داری لوگوں کی ذہن سازی کرکے مذہبی جنونیت کو فروغ دینا اور دہشت گردی کے لئے تیار کرنا تھا اس نے شہر میں د ہشت گردی کی افراتفری پھیلانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
افغانستان سے پاکستان منشیات اسمگلنگ کی کوشش بنائی گئی ناکام
قبل ازیں سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 12 دہشت گرد گرفتار کئے سی ٹی ڈی نے کاروائی پنجاب کے شہروں سرگودھا ، راولپنڈی ملتان بہالپور اور گوجرنوالہ میں کی ،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور ٹی ٹی پی سے ہے ، دہشت گردوں سے بارودی مواد ، خودکش جیکٹ ،ڈیٹو نیٹر ، ہینڈگرنیڈ ،اسلحہ ،گولیاں اور نقدی برآمد کی گئی ہےدہشت گردوں کی شناحت میر احمد ،حبیب الرحمان ہارون ،ضیاء۔عمران ، مدثر،عدیل اور فاروق کے نام سے ہوئی-
لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے …
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 249 کومبنگ آپریشنز کے دوران 40 مشتبہ افراد گرفتار کیے ،کومبنگ آپریشنز میں 12112 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں
-

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں،4 مبینہ دہشت گردگرفتار
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائیاں ،4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی : ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرانوالا میں کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 4 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا-
جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملوث 4 خواتین سمیت14 شر پسندوں کی شناخت ہو گئی
ترجمان کے مطباق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
سمندری طوفان ’موچا‘ بنگلادیش اورمیانمار کے ساحلوں سے ٹکرا گیا
ترجمان کےمطابق کارروائیاں سرگودھا، راولپنڈی اورگوجرنوالامیں کی گئیں، اور اس دوران سلمان، شیر زمان ، ملک اسرار اور شیر خان نامی دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا-
کراچی میں پی ٹی آئی احتجاج:رینجرز کی چوکی کو آگ لگانے والا باپ بیٹا گرفتار
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد کو گرفتار کیاان کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 5 سے زائد افراد سے پوچھ کچھ بھی کی گئی۔
عمران خان اپنے پسندیدہ چیف جسٹس کی چھتری کے نیچے چھپ نہیں سکیں گے،احسن اقبال
-

پولیس کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
صوابی پولیس کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
تحریب کاری میں ملوث دہشتگرد شہریوں سے بھتہ خوری کا مطالبہ کرکے بھتہ نہ دینے کی صورت میں معزز شہریوں اور کاروباری حضرات پر ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ سے حملہ آور ہوتے تھے۔جنہوں نے 06 افراد کی قتل اور 4افراد کی اقدام قتل اور دیگر سنگین واردات کیے ہیں،
ڈی پی او صوابی کیپٹن (ر) نجم الحسنین کی واضح احکامات کی پیش نظر سماج دشمن عناصر کے خلاف ضلعی پولیس کا سرچ اپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ڈی ایس پی لاہور تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او یارحسین الطاف خان بمع پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ضلع صوابی میں تھانہ یارحسین ،ٹوپی،لاہور،کالوخان ،صوابی ،ضلع نوشہرہ پولیس و دیگر تھانے کو انتہائی مطلوب دہشتگرد عمران علی عرف عمرہ علی ولد انور علی سکنہ مہمند ایجنسی حال پلوسئی بانڈہ یارحسین کو بامسلح پستول گرفتار کیا گیا ،دہشتگرد کو جامع منصوبہ بندی اور مربوط آپریشن میں گرفتار کیا گیا،پولیس ٹیم نے دہشتگرد کوگرفتارکرکےصلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا،
دہشتگرد شوکت عرف مفتی جاوید کی نعش لواحقین کے حوالے
گرفتار دہشتگرد سے ماہر ٹیم تحقیقات کر رہی ہے ،جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔مذکورہ دہشتگرد صوابی پولیس و دیگر ضلع کو 11سالوں سے مختلف سنگین جرائم میں مطلوب تھا جنکو صوابی پولیس نے سائنسی سائنٹفک طریقے کمیونٹی پولسنگ کی بدولت علاقہ میں گرفتار کیا گیا ،دہشتگرد نے کئی بے گناہ افراد کی جانیں لی ہے ۔دہشت گرد عمران علی عرف عمرہ علی ولد انور علی سکنہ مہمند ایجنسی حال پلوسئی بانڈہ یارحسین کے خلاف 10سنگین مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں