Baaghi TV

Tag: راولپنڈی

  • سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا

    سوشل میڈیا پروائرل بچے پر تشدد کی ویڈیو کا ڈراپ سین,قاری کو حراست میں لے لیا گیا

    ‏راولپنڈی "سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کی ہدایات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مطلوبہ مدرسہ کو ٹریس کرکےمعصوم بچے پر تشدد کرنے والے درندہ صفت شخص کو گرفتار کرلیا۔ ویڈیو میں بچے کو سزا کے طور پرالٹا لٹکایا گیا تھا۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کا سوشل میڈیا پر بچے پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد و مدرسہ کا تعین کرکے ذمہ دارران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کیے۔ جس پر راولپنڈی پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مدرسہ تعلیم القرآن اسلامی اکیڈمی ڈھوک کشمیریاں جو کہ تھانہ صادق آباد کی حدود میں واقع ہے ٹریس کرلیا۔ بچے پر تشدد کرنے والے ملزم معلم نور محمد کو گرفتار کرکے تھانہ صادق آباد منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج رجسٹر کیا جارہا ہے۔
    یاد رہے باغی ٹی وی نے کچھ ہی گھنٹے قبل سی پی او راولپنڈی کی طرف سے نوٹس لینے کی خبر لگائی تھی .
    لنک:سی پی او راولپنڈی نے مدرسہ کی وائرل ویڈیو کا نوٹس لے لیا

  • راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی مدرسہ کے بچے کی وائرل ویڈیو سی پی او راولپنڈی نے نوٹس لے لیا

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے سوشل میڈیا پر ڈھوک کشمیریاں میں بچے کو الٹا لٹکا کر مارنے کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈویژنل ایس پیز کو مسجد/مدرسہ کا تعین کرکے زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ گو کہ ویڈیو موسم سرما کی لگتی ہے اور اس سے قبل واقعہ رپورٹ نہ ہوا ہے، راولپنڈی پولیس تمام تر وسائل بروئے کار لا کر ہر صورت واقعہ میں ملوث زمہ داروں کو جلد گرفتار کرکے ضابطہ کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    نیچے ویڈیو کا سکرین شاٹ دیا گیا ہے

  • راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص گرفتار

    راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک شخص گرفتار

    راولپنڈی :تھانہ ائیر پورٹ پولیس کا سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ریلوے کالونی و گردونواح کے علاقہ میں کیا گیا۔ سرچ آپریشن ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی کی نگرانی میں کیا گیا۔
    آپریشن میں پولیس نفری کے علاوہ ایلیٹ فورس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی.باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق
    دوران سرچ آپریشن 25 گھر اور 5 کرایہ داران کو چیک کیا گیا جبکہ 65 اشخاص کے کوائف نوٹ کیے گئے.آپریشن کے دوران رضوان یونس سے اسلحہ ناجائز 1 رائفل معہ 30 روند اور 1 پسٹل معہ 12روند برآمد کیے گئے, ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا.ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد علاقہ میں امن و امان قائم رکھنا ہیں۔

  • ڈی سی راولپنڈی 29 جون کو واہ کینٹ کھلی کچہری لگائیں گے

    ڈی سی راولپنڈی 29 جون کو واہ کینٹ کھلی کچہری لگائیں گے

    راولپنڈی :سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی رندھاوا مورخہ 29 جون 2019 بروز ہفتہ بوقت 2:30 بجے بمقام گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول لوسر شرفو واہ کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

  • راولپنڈی 18 جولائی کو جماعت اسلامی مری روڈ پر احتجاج کرے گی

    راولپنڈی 18 جولائی کو جماعت اسلامی مری روڈ پر احتجاج کرے گی

    راولپنڈی (نمائندہ باغی راولپنڈی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب شمالی انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ 18جولائی کو راولپنڈی کے مری روڈ پر آئی ایم ایف کے غلاموں اورمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان عوامی مارچ ہوگاجس میں مردوخواتین کے علاوہ نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی،عوامی مارچ کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرمرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔امیرصوبہ نے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کوعوامی مارچ کی مینجمنٹ کمیٹی کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا،سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،نصراللہ رندھاوا،عتیق احمدعباسی اوراویس اسلم مرزا کمیٹی ممبران ہوں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل بھی جلد مکمل کرلی جائے گا۔

  • راولپنڈی احاطہ مٹھو خان غلط پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

    راولپنڈی احاطہ مٹھو خان غلط پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

    راولپنڈی :صدر کے علاقے احاطہ مٹھو خان میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار, غلط پارکنگ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا. باغی ٹی وی کے سروے کے مطابق صدر کے علاقے احاطہ مٹھو خان میں کار ورکشاپس روڈ پر غلط پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام ہونے لگی موٹر سائیکل اور پیدل سواروں کا گزرنا محال ہوگیا باغی ٹی وی کو راہگیر نے بتایا کہ لوگ یہاں پر آرام سے گاڑی کھڑی کرکرکے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے پورا روڈ بند ہوجاتا ہے سٹی ٹریفک پولیس اور انتظامیہ توجہ دے.

    احاطہ مٹھو خان میں تجاوزات

    ٹریفک جام کا منظر

    غلط پارکنگ

  • "پیسے نہیں توفی سبیل اللہ لے جائیں "راولپنڈی کی بیکری کا شاندار قدم

    "پیسے نہیں توفی سبیل اللہ لے جائیں "راولپنڈی کی بیکری کا شاندار قدم

    راولپنڈی :پشاور روڈ میں واقع ونگ بیکری کا شاندار قدم جان کر آپ بھی بیکری کے مالک کو دعائیں دیں گے, ونگ بیکری کی انتظامیہ نے ایک پوسٹر چسپاں کیا ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ "اگر آپ اپنے پیسے دینے کے متحمل نہیں ہیں پھر بھی اپنا سامان فی سبیل اللہ لے کر جاسکتے ہیں
    If You Deserve and Don’t Have Money Still You Can Take Away Your Buying”

  • راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

    راولپنڈی :پولیس کا تھانہ چونترہ کے علاقوں مندوال، چھچھ، راجڑ میں سرچ آپریشن,سرچ آپریشن ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال کی براہ راست نگرانی میں قبضہ گروپوں کے خلاف کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بھاری تعداد میں پولیس اور ایلیٹ فورس نے حصہ لیا دوران سرچ آپریشن 6 ملزمان قاسم محمود، اورنگزیب، منور حسین، حسنین شاہ، محمد آصف اور ندیم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ جبکہ 05 عدد موٹر سائیکل،01 عدد کار اور 01 عدد ٹریکٹر کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ راولپنڈی پولیس قبضہ مافیہ کے خلاف اسی طرح آپریشن جاری رکھے گی,ترجمان پنجاب پولیس راولپنڈی کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی قبضہ مافیا کو نہیں بخشا جائے گا۔

  • سی ٹی او راولپنڈی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ

    سی ٹی او راولپنڈی کا مختلف شاہراہوں کا دورہ

    راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کا عید کے دن راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں کا دورہ, عید کے دن عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی پوئنٹس پر کھڑے افسران و اہلکاروں سے گلے لگ کر عید ملے, اس موقع پرسی ٹی او محمد بن اشرف نے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کر تے ہوئے عیدی اور مٹھائی تقسیم کی.

  • جماعت اسلامی کا مرحوم رہنماء کو خراج تحسین

    جماعت اسلامی کا مرحوم رہنماء کو خراج تحسین

    راولپنڈی :امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم،سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ ڈاکٹرمبشر احمد صدیقی،ڈپٹی سیکرٹریز جنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک ومحمدعثمان آکاش،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان ودیگرذمہ داران نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق صوبائی پارلیمانی لیڈر وامیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹروسیم اخترکی وفات کوتحریک اسلامی کیلئے عظیم نقصان قراردیتے ہوئے اسلام اورپاکستان کیلئے خدمات پرانھیں خراج تحسین پیش کیا ہے،نمازجناز ہ میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ ڈاکٹروسیم اخترقوم کے محسن تھے، بہاولپور اورپنجاب ہی نہیں بلکہ پاکستان ایک قومی شخصیت سے محروم ہوگیا، اسلام اورپاکستان کیلئے ان کی خدمات قابل تحسین اورقابل تقلید ہیں مرحوم ایک متحرک دینی وسیاسی قائد تھے ان کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے اس خلاکوپرکرنے کیلئے بہت وقت لگے گا۔اقبال خان نے کہاکہ پنجاب بھرکے سکولزمیں باترجمہ قرآن کونصاب میں شامل کروانے کیلئے قانون سازی سمیت اسلامی اقداراورنظریہ پاکستان کے تحفظ کے لئے اقدامات مرحوم قائدکے ناقابل فراموش کارنامے ہیں،جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اس عظیم نقصان پرکارکنان جماعت اسلامی اور مرحوم کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی۔

    امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم سمیت ہزاروں افراد ڈاکٹروسیم اخترکی نمازجنازہ میں شریک ہیں