Baaghi TV

Tag: رمضان المبارک

  • عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    عرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان

    آسٹرونومی سینٹر نےعرب ممالک میں پہلے روزے کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: ابوظہبی آسٹرونومی سینٹر کے مطابق عرب ممالک میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہوگا، 28 فروری بروز جمعہ کو رمضان کا چاند نظرآئے گا، متحدہ عرب امارات میں پہلا روزہ تقریباً 14 گھنٹے 13 منٹ کا ہوگا، متحدہ عرب امارات میں آخری روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ تک کا ہوگا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی، 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی،یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔

    سابق سعودی انٹیلیجنس چیف نے غزہ کیلئے مارشل پلان کی تجویز دیدی

    سوشل میڈیا انفلوئنسر کا ایلون مسک کا بچہ جنم دینے کا دعویٰ

    یوکرین میں چرنوبل نیوکلیئر پلانٹ کی چھت پر ڈرون گر کر تباہ

  • وزیراعظم کی رمضان المبارک میں کم قیمت پر اشیا کی فراہمی کی حکمت عملی بنانے کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک میں اشیائے خورو ونوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوااجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو اشیائے خورونوش کی ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیائے خوردو و نوش کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کے حوالے سے ابھی سے حکمت عملی بنانے کی ہدایت جبکہ شہباز شریف نے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مل کر عام آدمی کو سستے داموں اشیائے خور و نوش کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

    سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے،وزیراعلیٰ سندھ

    وفاقی کابینہ نےوزارت قومی تعلیم وفنی تربیت کی سفارش پر بی ایس 21کےڈاکٹر حسن الامین کوڈائریکٹر قومی ادارہ برائےمطالعہ پاکستا ن، قائد اعظم یونیورسٹی ، اسلام آباد کا ڈائریکٹر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، کابینہ کو بتایا گیا کہ ان کی تقرری میرٹ پر شفاف نظا م کے تحت کی گئی ہے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر محترمہ طاہرہ رضا کو پانچ سال کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نان ایگزیکٹو ممبر کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور مذہبی رواداری کی حکمت عملی کی منظوری دے دی-

    آذربائیجان-پاکستان چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کا افتتاح کر دیا گیا

    کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی ایک سب کمیٹی نے بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اورمذہبی رواداری کی حکمت عملی کا جائزہ لے کر کابینہ میں سفارشات پیش کی ہیں،اس پالیسی کے تحت مذہبی رواداری کے حوالے سے ڈائیلاگز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا اور عوامی آگہی کی مہم بھی چلائی جائے گی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کے حوالے سے ایکشن پلان بھی مذکورہ پالیسی کا حصہ ہے، مذ ہبی رواداری کی حکمت عملی کے تحت نفرت آمیز مواد اور لٹریچر کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور مختلف فرقہ ورانہ تنازعات کے حل کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی سفارش پر محترمہ لییلہ ایلیاس کلپانہ اور محترمہ ستونت کور کی متروکہ وقف املاک بورڈ میں بطور خواتین ممبران تعیناتی کی منظوری دے دی-

    سیالکوٹ: جنگلات میں آگ سے بچاؤ، ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کی مشترکہ مشق

    وفاقی کابینہ نے ریونیو ڈویژن کی سفارش پر حکومت پاکستان اور حکومت عراق کے درمیان انکم ٹیکس اور کیپیٹل پر ڈبل ٹیکسیشن کے خاتمے اور ٹیکس چوری اور ٹیکس نادہندگی کے خاتمے کے حوالے سے کنونشن کے ابتدائی ڈرافٹ پر دستخط کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 3 فروری 2025 کو ہوئے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 7 فروری 2025 کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے 11 فروری کے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

    گزشتہ ایک ماہ میں خیبر پختونخوا میں 60 دہشت گرد حملے ہوئے،رپورٹ

  • پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں پہلے روزے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

    پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی ممکنہ تاریخ سامنے آ گئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں رمضان کے چاند کی پیدائش 29 شعبان کو ہوگی۔ 28 فروری کی شام 5 بج کر 45 منٹ پرنئے چاند کی پیدائش ہوگی۔یکم مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں 2 مارچ کو پہلا روزہ ہو سکتاہے۔دوسری طرف سعودی عرب ماہ رمضان کا آغاز یکم مارچ سے ہونے کی توقع ہے۔ماہرین فلکیات نے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ رمضا ن کے چاند کی پیدائش جمعہ 28 فروری کی رات 3 بج کر 44 منٹ پر ہوگی۔

    یاد رہے کہ سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔ یکم ر مضان کا باقاعدہ اعلان سعودی عرب کی سپریم کورٹ کر ے گی۔فلکی حساب سے رواں سال ماہ رمضا ن 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔ اس طرح سعودی اور دیگر خلیجی ممالک میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

    بلوچستان محتاج نہیں لیکن مسائل کی اصل وجہ پربھی توجہ دینی ہو گی ،فرح عظیم شاہ

    جبری فیصلوں کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان

  • رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی  تاریخیں سامنے آ گئیں

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کی آمد کی تاریخیں سامنے آ گئیں-

    باغی ٹی وی: ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رواں برس رمضان کا چاند 28 فروری بروز جمعہ یا پھر یکم مارچ بروز ہفتہ نظر آنے کا امکان ہے،جس کے بعد رمضان کا آغاز یکم یا مارچ کی دوسری تاریخ کو ہوسکتا ہے،اسی طرح پاکستان میں عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز چاند کی تاریخوں پر منحصر ہے، جبکہ حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرتی ہے۔

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    اسی طرح، عیدالفطر کے متعلق بھی ماہرین نے اپنے تخمینے ظاہر کیے ہیں۔ ان کے مطابق عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد عیدالفطر 30 مارچ یا 31 مارچ کو منائے جانے کی توقع ہے۔

    رمضان المبارک اور عیدالفطر کا آغاز ہمیشہ چاند کی رویت پر منحصر ہوتا ہے۔ جیسے ہی چاند دکھائی دیتا ہے، اسی دن رمضان یا عید کا آغاز کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس بات کی تصدیق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کی جاتی ہے، جو ملک بھر میں چاند دیکھنے کے بعد حتمی اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں باقاعدگی سے رویئت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوتا ہے اور ملک بھر سے رمضان اور عید کا چاند دیکھنے کے لئے شہادتیں موصول کی جاتی ہیں.پاکستان میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد رویئت ہلال کمیٹی کے چیئرمین ہیں جبکہ تمام صوبوں سے علما کرام بطور اراکین اس کمیٹی میں شامل ہیں.

    پی ایس ایل 10: ڈرافٹ کی تاریخ و مقام تبدیل ہونے کا امکان

    ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رمضان اور عید کی تاریخوں کا تعین صحیح فلکیاتی حساب کتاب پر مبنی ہے، مگر پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی ہی حتمی تاریخوں کا اعلان کرتی ہے۔پاکستان میں رمضان المبارک اور عیدالفطر کے دنوں کا شدت سے انتظار کیا جاتا ہے، اور ملک بھر میں اسلامی تہواروں کو بہت جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے-

    حکومت کا بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام

  • فلکیاتی حساب سے رمضان 2025 کا آغاز  کب ہو گا؟

    فلکیاتی حساب سے رمضان 2025 کا آغاز کب ہو گا؟

    یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ میں ہونے کا امکان ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی حساب کے مطابق امکان ہے کہ یکم رمضان آئندہ برس یکم مارچ 2025 بروز ہفتہ ہو گی اور رمضان کا مہینہ 29 یا 30 دن کا ہو گا اس بات کا تعین عرب اور اسلامی ممالک میں متعلقہ اداروں کی جانب سے فلکیاتی سروے رپورٹیں سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے۔

    فلکیاتی حساب کے مطابق 29 شعبان 1446 بروز جمعہ 28 فروری 2025 کو غروب آفتاب کے بعد رؤیت ہلال کا عمل انجام دیا جائے گارمضان کی صحیح تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے ہوتا ہے، جو اسلامی (ہجری) کیلنڈر میں نویں مہینے کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے، اسلامی کیلنڈر قمری ہے، اس لیے گریگورین کیلنڈر میں ہر سال رمضان کا صحیح آغاز تقریباً 10 سے 12 دنوں میں ہوتا ہے توقع ہے کہ کئی عرب ممالک مثلا سعودی عرب ، امارات ، قطر ، کویت اور مصر میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہو گا۔

    کارساز حادثہ کیس: صلح نامہ کے بعد ملزمہ نتاشہ بیگ بری

    فلائی جناح کا لاہور اور ریاض کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

    اسموگ کے باعث گرین لاک ڈاؤن: خصوصی بچوں کی آن لائن اسکول کلاسز کی …

  • کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات طلاق کا باعث بن رہا ہے، مفتی احمد الحسنات

    اردن کے مفتی اعظم احمد الحسنات نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران طلاق کے رجسٹرڈ ہونے والے کیسز میں زیادہ تر کا سبب شوہر اور اہلیہ میں کھانے پینے کا اختلاف ہے۔

    باغی ٹی وی: العربیہ اردو کے مطابق مفتی اعظم احمد الحسنات نے المملکہ ٹی وی کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ان کے پاس طلاق کے آنے والے کیسز میں کھانے کی کوالٹی، افطاری کی دعوتوں پر اختلافات اور کافی کا ایک کپ جیسی وجوہات سامنے آئیں یہ اختلاف گھریلو ناچاقی اور لڑائیوں کا باعث بن رہا ہے،ایک خوش آئند بات یہ ہے کہ اردن میں گزشتہ سال کے پہلے مہینوں کے مقابلے اس سال کے آغاز سے طلاق کے واقعات میں کمی آئی ہے، غزہ کے واقعات نے طلاق کی شرح پر مثبت اثر ڈالا، کیونکہ شوہروں نے جنگ زدہ غزہ کے مردوں، عورتوں، بوڑھوں اور بچوں کو قتل و غارت گری پر صبر کرتے ہوئے دیکھ کر صبرکرنا سیکھا ہے۔

    ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کیے مگر ہمیں سیاسی جماعت سےمنسوب کیا گیا

    وزیر توانائی نے بجلی چوری کے خلاف کوششوں کو ناکافی قرار دیا

    وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وفد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی ،خانہ کعبہ کے …

  • رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

    رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری

    لاہور: رمضان المبارک کی 27 ویں شب پر آج خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے، افضل ترین رات یعنی ‘لیلۃ القدر’ کی تلاش میں مسلمان شب بیدار ی اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔

    لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے،لیلۃ القدر عربی زبان کا لفظ ہیں، لیل کے معنی ’’رات‘‘ اور قدر کے معنی ’’بزرگی اور بڑائی‘‘ کے ہیں، لیلۃ القدر یعنی بڑائی اور بزرگی والی رات ہے ۔ امام زہریؒ فرماتے ہیں کہ یہ رات باقی راتوں کے مقابلے میں شرف ومرتبے کے لحاظ سے بہت بلند ہے، اسی لیے اسے لیلۃ القدر کہتے ہیں۔ اس رات کو شب قدر کے نام سے تعبیر کرنے کی وجہ یہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید حضورﷺ کی معرفت نازل فرمائی۔ یہی وجہ ہے کہ سورۃ القدر میں لفظ ’’قدر‘‘ تین مرتبہ آیا ہے۔(تفسیر کبیر)

    ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی 27 ویں شب ملک بھر کی ہزاروں مساجد میں ختم قرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئی ،ملک بھر کی مساجد میں 27 ویں شب پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ گھروں میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں روح پرور مناظر دیکھے گئے لاکھوں کی تعداد میں عمرہ زائرین اور نمازیوں نے شرکت کی۔ شب قدر کی تلاش میں قیام اللیل اور نوافل کی ادائیگی کی گئی۔

  • ملتان سلطانز کی کوچ اور ہندو لڑکی نے مسلمانوں  کو دیکھ کر روزے رکھنے شروع کر دیئے

    ملتان سلطانز کی کوچ اور ہندو لڑکی نے مسلمانوں کو دیکھ کر روزے رکھنے شروع کر دیئے

    کراچی،دبئی : ملتان سلطانز کی سپن کنسلٹنٹ الیگزینڈرا ہارٹلی کھلاڑیوں کے روزے رکھنے سے متاثر ہوکر روزے رکھنا شروع ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی: برطانوی نشریاتی ادارےکو دئیے گئے انٹرویو میں الیگزینڈرا ہارٹلی کا کہنا تھا کہ میں بھی رمضان کے روزے رکھ رہی ہوں، میں محسوس کرنا چاہتی ہوں کہ یہ لوگ روزے رکھ کر شام میں کرکٹ کیسے کھیلتے ہیں،الیگزینڈرا ہارٹلی کے مطابق ہم 4 بجےکھانا کھاتے ہیں اور اس کے بعد پورا دن بھوکا رہتے ہیں، ہم شام میں روزہ کھولتےہیں پھر سب لوگ نماز پڑھنے جاتے ہیں،سپن کنسلٹنٹ ملتان سلطانز کا کہنا ہےکہ روزہ رکھنا مشکل کام ہے، مجھے پیاس کا بہت احساس ہوتا ہے۔

    دوسری جانب خلیج ٹائمز کے مطابق پڑھائی اور پھر ملازمت کیلئے ملائیشیامیں قیام کے دوران 26 نیلم گوکلسنگ نامی ایک بھارتی ہندو لڑکی نے دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے رمضان المبارک کے روزے رکھنے شروع کیے مگر پھر اس ماہ مقدس کے ایسے ثمرات اس پر عیاں ہوئے کہ اب ہر سال پورے اہتمام کے ساتھ روزے رکھتی ہے۔

    نیلم کا کہنا ہے کہ ابتدامیں اپنے مسلمان کلاس فیلوز کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے میں نے روزے رکھنے شروع کیے مگر جب میں نے خود کو کھانے پینے سے روکا تو ایسی روحانیت کا احساس ہوا کہ میں نے ہر سال روزے رکھنے شروع کر دیئے، رمضان المبارک کی بدولت میں نے اپنی ذات اور اپنی خواہشات کے بارے میں بہت کچھ سیکھا،رمضان المبارک سے ہی میں نے نظم و ضبط اور قوت ارادی سیکھی یہ وہ چیزیں ہیں جو زندگی کے ہر شعبے میں میرے کام آ رہی ہیں،میں نے کلاس فیلوز اور دوستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے روزے رکھنے شروع کیے مگر اب میرے لیے رمضان المبارک روحانی اعتبار سے بہت خاص مہینہ بن چکا ہے، اب میں دو سال سے دبئی میں ہوں اور یہاں بھی پورے اہتمام سے ہر سال روزے رکھتی ہوں۔

  • رمضان المبارک  کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا  نوٹیفکیشن جاری

    رمضان المبارک کیلئے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا-

    باغی ٹی وی : رمضان المبارک کے لیے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 3 بجے اور 6 روز کام والے دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن 2 بجے ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 تک ہوں گے۔

    واضح رہے کہ رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اداروں میں روزانہ اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کردی جاتی ہے،اس سے قبل حکومت سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اوقات کار میں تبدیلی کا شیڈول جاری کیا تھا۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 11 مارچ کو نظر آنے اور 12 مارچ بروز منگل پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہےپاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کےچاند کیلئے اجلاس 11 مارچ کو طلب کرلیا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے چیئرمین مولانا عبدا لخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 11 مارچ بروز پیر بمطابق 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہو گا، اس کے علاوہ دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے،چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کریں گے-

    پاکستان میں روزہ کتنے گھنٹوں پر مشتمل ہو گا؟

    رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

  • رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

    رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث تاجروں نے حکومتی پرائس لسٹ کو ہوا میں اڑا دیا ، راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔

    اسلام آباد کے اتوار بازار میں پیاز 330 روپے کلو ، آلو 74 ، ٹماٹر 160 ، لہسن 540 ،ادرک 680 روپے، کریلا 280 ،بھنڈی 320 ، انگور 420، سیب 340، انار 400 ، امردو 240 اورکھجور 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں، کیلے فی درجن 240، کینو 300 ، مالٹا 250 ، زندہ مرغی 410 ، چھوٹا گوشت 1400 اوربڑے گوشت کی قیمت 700 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

    سعودی عرب کا گوادر کے بارش متاثرین کے لیے امداد کا اعلان

    جبکہ کراچی میں پیاز 300، ٹماٹر 200 روپے فی کلو فروخت ہونے لگے جبکہ شملہ مرچ کی قیمت ایک دن میں 200 روپے سے 700 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، لہسن 1000 ، ادرک 600 ، ہری مرچ 500 روپے کلو اور مرغی کا گوشت 700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا

    اسی طرح کوئٹہ میں آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 20، 20 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد آلو 70 روپے کلو اور پیاز 240 روپے کلو ہو گئی۔

    گوادر سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش