Baaghi TV

Tag: روس

  • روس میں دو پل دھماکوں سے تباہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 7 ہلاک،71 زخمی

    روس میں دو پل دھماکوں سے تباہ، ٹرین پٹری سے اتر گئی، 7 ہلاک،71 زخمی

    ماسکو: روسی حکام کے مطابق یوکرین سے متصل علاقوں میں دو پل دھماکوں کے نتیجے میں گر گئے جس کے باعث ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی اور کم از کم سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    بریانسک ریجن میں ہفتہ کی رات ہونے والے ایک دھماکے سے سڑک کا پل ریل کی پٹڑی پر گر گیا، جس سے ماسکو جانے والی ٹرین کا بڑا حصہ تباہ ہو گیا، 71 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 44 افراد اسپتال میں داخل ہیں، کرسک ریجن میں بھی اتوار کی صبح ایک مال بردار ٹرین کے نیچے سے پل دھماکے سے تباہ ہو گیا، جس سے ٹرین کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں اور عملے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

    روس نیٹو پر حملہ کب کرے گا؟ جرمن ڈیفنس چیف کا دعویٰ سامنے آ گیا

    روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اسے "غیر قانونی مداخلت” اور "دہشت گردی کا واقعہ” قرار دیا ہے۔،روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو تمام صورتحال سے مسلسل آگاہ رکھا گیا۔

    واقعے کے بعد روسی ریلوے نے مرمت کے لیے خصوصی ٹرینیں روانہ کر دی ہیں ادھر استنبول میں روس-یوکرین حکام کی ممکنہ ملاقات سے ایک دن قبل یہ دھماکے کسی بڑی پیشرفت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیئے جا رہے ہیں۔

    پاکستان کو ایک مستحکم عالمی معیشت بنانے کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

  • روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    روس نے ماسکو میں افغان سفیر کی نامزدگی باضابطہ طور پر قبول کر لی

    روس نے افغانستان کی جانب سے ماسکو کے لیے نامزد کردہ سفیر کو سرکاری طور پر قبول کر لیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ہے۔

    افغان وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کابل میں تعینات روسی سفیر نے افغان قائم مقام وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران روسی سفیر نے ماسکو کے لیے مقرر کیے گئے افغان سفیر کی نامزدگی کی رسمی منظوری (نوٹ وربال) افغان حکام کو پیش کی۔

    افغان وزارتِ خارجہ نے اس پیشرفت کو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے افغان سفیر کی منظوری اس بات کی علامت ہے کہ عالمی سطح پر امارتِ اسلامی افغانستان کے ساتھ سفارتی روابط میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ روس ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ محدود سطح پر ہی سہی، مگر براہِ راست سفارتی روابط بحال رکھے ہوئے ہیں۔ ماسکو کی جانب سے یہ منظوری نہ صرف افغان سفارتی عملے کی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے بلکہ افغانستان کے لیے عالمی منظرنامے میں ایک اہم سفارتی پیشرفت بھی سمجھی جا رہی ہے۔

    کراچی میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے

    پاک بحریہ کی بندرگاہوں پر دو روزہ مشقیں، اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کو مؤثر بنانے پر توجہ

    تونسہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک

    پی پی 52 سیالکوٹ: ضمنی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی جاری

  • ڈونلڈ ٹرمپ کا  روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

    ڈونلڈ ٹرمپ کا روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا۔

    ٹیرف کی ڈیڈ لائن کو یکم جون سے بڑھا کر9 جولائی کر دیا ۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ فیصلہ یورپی کمیشن کی صدر کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یورپی کمیشن کی سربراہ سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہیں،ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ معاہدہ ہو کیونکہ میں بم نہیں دیکھنا چاہتا، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔

    ٹرمپ نے اپنی ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر پیوٹن پورے یوکرین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں تو یہ روس کے زوال کا باعث بنے گا یوکرین میں روسی صدر کے اقدامات سے مطمئن نہیں ،صدر پیوٹن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں جس کی وجہ سے میں ناخوش ہوں۔

    ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ: بانو بٹ نے بھارتی حریف کوشکست دے دی

    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ پیوٹن یوکرین میں بہت سے لوگوں کو مار رہے ہیں مجھے نہیں معلوم ، پیوٹن کو کیا ہو گیا ہے، پیوٹن شہروں پر راکٹ برسا کر لوگوں کو مار رہا ہے مذاکرات کے دوران شہروں پر راکٹ داغنا مجھے بالکل پسند نہیں، روس پر مزید پابندیاں لگانے پر غور کر رہا ہوں، میں انہیں طویل عرصے سے جانتا ہوں اور میرے ہمیشہ پیوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، لیکن وہ لوگوں کی جانیں لے رہے ہیں جس سے میں خوش نہیں۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان

    اتوار کی رات کو روس نے یوکرین میں 367 ڈرونز اور میزائل داغے، جنہوں نے کئی شہروں کو نشانہ بنایا، جن میں ملک کا دارالحکومت کیف بھی شامل ہےحملے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے 45 میزائل اور 266 روسی ڈرونز کو مار گرایا، لیکن متعدد علاقے شدید متاثر ہوئے۔

  • روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ، متعدد مکانات تباہ، خاتون ہلاک

    روس نے یوکرین پر جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، جس میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، یوکرین کی فضائیہ نے بتایا کہ صبح 8 بجے تک روس کی جانب سے یوکرینی شہروں پر 273 ڈرونز داغے گئے، جو کہ ماسکو کی جانب سے فروری میں قائم کردہ پچھلے ریکارڈ سے بھی زیادہ ہیں۔حملہ اتوار کے روز اُس وقت کیا گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ممکنہ جنگ بندی پر بات چیت متوقع تھی۔یوکرینی انٹیلی جنس سروس کا دعویٰ ہے کہ روس نے اتوار کے روز ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغنے کا بھی ارادہ کیا تھا، جس کا مقصد مغرب کو خوفزدہ کرنا تھا۔ تاہم ماسکو کی جانب سے اس دعوے پر کوئی فوری ردعمل سامنے نہیں آیا۔

    ادھر، صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روم میں پوپ لیو کی تاجپوشی کے موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ یوکرینی میڈیا کے مطابق ملاقات تقریباً 40 منٹ جاری رہی، جس میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اہم امور پر بات چیت ہوئی۔صدر زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین حقیقی سفارت کاری کے لیے تیار ہے اور جلد از جلد مکمل اور غیر مشروط جنگ بندی کو ضروری قرار دیا۔

    یاد رہے کہ یوکرین اور روس کے درمیان جمعے کے روز تین سال بعد پہلی مرتبہ براہ راست مذاکرات ہوئے، جو مبینہ طور پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فریقین پر جنگ بندی کے لیے دباؤ کا نتیجہ تھے۔

    بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک

  • پیوٹن کا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے نیا وائرس بنائے جانے کا انکشاف

    پیوٹن کا اقتدار برقرار رکھنے کیلئے نیا وائرس بنائے جانے کا انکشاف

    روس نے مبینہ طور پر ایک نیا عالمی وبائی وائرس تیار کر لیا ہے، جسے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن یا ان کے ہم شکل کو اقتدار میں برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے-

    ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق یہ حیران کن دعویٰ روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر موجود ایک چینل ”جنرل ایس وی آر“ (General SVR) نے کیا ہےجو ماضی میں بھی کریملن اور پیوٹن سےمتعلق کئی متنازع بیانات دے چکا ہےچینل جو خود کو ”کریملن کا ذرائع“ بتاتا ہے، نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ ولادیمیر پیوٹن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے، اور ان کی لاش ان کے والدای پیلس میں ایک فریزر میں محفوظ ہے۔

    روسی ایپ پر موجود چینل کا دعویٰ ہے کہ اس وقت روس کو پیوٹن کا ہمشکل چلا رہا ہے جو ”پولیٹ بیورو“ نامی ایک گروپ کا سربراہ ہے۔

    حافظ آباد تا گجرات 8 ارب کی سڑک پر کارپٹنگ کا آغاز، ڈپٹی کمشنر کا کام کا جائزہ

    جنرل ایس وی آر کے حالیہ دعوے کے مطابق، روسی حکومت میں شامل ”فوجی سوچ رکھنے والے عناصر“ (hawks) ایک ممکنہ سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے مختلف منصوبے بنا رہے ہیں، جن میں ایک نیا وائرس بھی شامل ہے اس وائرس کو عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذریعے نئی عالمی وبا قرار دلوایا جائے گا تاکہ دنیا کی توجہ ہٹائی جا سکے اور روس کے اندرونی بحران پر قابو پایا جا سکے۔

    یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وائرس روسی سائنسدانوں نے تیار کیا ہے اور کورونا وبا کے پھیلاؤ اور تیاری میں کی گئی غلطیوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس کی تفصیلی جانچ بھی مکمل کی گئی ہےاس وائرس کی ویکسین بھی تیار ہو چکی ہے اور وہ تمام مراحل میں کامیاب رہی ہے۔ ویکسین کی پیداوار کے لیے تیاریاں مکمل ہیں اور کسی بھی وقت اس کی تیاری شروع کی جا سکتی ہے۔

    کینیڈا میں سکھوں کا احتجاج:ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ

    یہ دعویٰ آزاد ذرائع سے تصدیق شدہ نہیں ہے، اور روسی حکومت کی جانب سے بھی اس پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

  • روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

    روس نے یوکرین میں 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا

    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یوکرین میں 8 سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر نے سیز فائر کے اعلان ساتھ ہی یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ اگر سیز فائر کی خلاف ورزی ہوئی تو ہماری افواج مؤثر جواب دیں گی، کریملن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس سمجھتا ہے کہ یوکرین کو بھی اس (سیز فائر) مثال پر عمل کرنا چاہیے،تاحال یوکرین نے روس کی جانب سے یک طرفہ جنگ بندی کے اعلان پر تاحال کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

    واضح رہے کہ روس کی جانب سے یوکرین میں سیز فائر کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔

    26 نومبر احتجاج: 2 مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

    ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ولادیمیر، بس کرو! ہر ہفتے 5 ہزار فوجی مارے جا رہے ہیں، میں روس کے یوکرین پر حملوں سے خوش نہیں ہوں، یہ حملے غیر ضروری اور بہت غلط وقت پر کیے گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ روس میں دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی یاد میں 9 مئی کو "یوم فتح” منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے ہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے 8 سے 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاہم روسی صدر کے سیز فائر کے اعلان کو امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت دوبارہ حاصل کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

    خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاری

    یاد رہے کہ اس سے قبل اپریل 2025 میں پوٹن نے یک طرفہ طور پر ایسٹر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا جو صرف 30 گھنٹے جاری رہ سکی تھی۔

  • روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا

    روس نے یوکرین کے زیر قبضہ علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا

    روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا۔

    روسی میڈیا کے مطابق روس نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے کُرسک کو مکمل آزاد کرا لیا ہے، کُرسک ریجن پر یوکرینی فوج نے اگست میں قبضہ کیا تھا جبکہ اسے چھڑانے کی کارروائی 6 مارچ کو شروع کی گئی تھی،1100 کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرانے میں شمالی کوریا کی فوج کے دستوں نے بھی اہم کردار ادا کیا، اس کے علاوہ یوکرین کے زیر قبضہ آخری علاقے گورنال میں بھی تمام حملہ آور یونٹ اور خصو صی دستوں کو شکست دیدی گئی ہے۔

    روسی میڈیا کے مطابق محاذ جنگ پر ہلاک اور زخمی یوکرینی فوجیوں کی تعداد 76 ہزار ہے۔

    پہلگام واقعہ:سلامتی کونسل میں پاکستان کی سفارتکاری کام کر گئی، بھارت کو ہزیمت کا سامنا

    ایران، دھماکے میں مرنے والوں کی تعداد 8 ہو گئی, سات سو پچاس زخمی

    لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی

  • روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

    روس کا یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 9 افراد ہلاک

    کیف: روس نے رات گئے یوکرینی دارالحکومت پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے، یہ تین سالہ جنگ میں دارالحکومت پر ہونے والا ایک مہلک ترین حملہ ہے-

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی فوج نے یوکرینی دارالحکومت کیف کو بڑے پیمانے پر میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 6 بچوں سمیت 63 افراد زخمی ہو گئے روسی فوج نے حملے میں 11 بیلسٹک میزائل، 55 کروز میزائل فائر کیے اور 145 ڈرونز بھی بھیجے جب کہ 4 گلیڈ بم بھی حملے میں استعمال کیے گئے-

    یوکرینی حکام کا کہنا ہےکہ ائیر فورس کے طیاروں نے روس سے آنے والے 48 میزائلوں اور 64 ڈرونز کو مار گرایا،دارالحکومت کے پانچ اضلاع کو نقصان پہنچا اور گیراجوں اور انتظامی عمارات میں آگ لگ گئی جس پر قابو پا لیا گیا،، حملے میں رہائشی عمارات کو بھی نقصان پہنچا اور ملبے تلے دبے لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

    شہر کے میئر ایہور تیریخوف نے کہا، یوکرین کے مشرق میں خارکیف شہر کو جمعرات کی صبح سات میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا بعد ازاں یہ ایک رات میں دوسری بار کروز میزائلوں کے حملے کی زد میں تھا، تیریخوف نے شہر کے مکینوں سے "محتاط رہنے” کی تاکید کرتے ہوئے کہا، "ایک حالیہ حملے میں گنجان آباد رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔ وہاں دو افراد زخمی ہوئے۔ دشمن کے حملوں کی جگہوں کا معائنہ جاری ہے۔”

    یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ایک اعلیٰ معاون آندری یرماک نے کہا، روس اس وقت کئیف، خارکیف اور دیگر شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کر رہا ہے پیوتن صرف قتل کی خواہش ظاہر کرتے ہیں، شہریوں پر حملے بند ہونے چاہئیں۔

    کیف کو آخری بار اپریل کے اوائل میں میزائل کا نشانہ بنایا گیا جب کم از کم تین افراد زخمی ہوئے تھے، فروری 2022 میں روس کی طرف سے مکمل حملے کے بعد سے یہ بے قاعدہ اور کبھی کبھار حملوں کا نشانہ بنا ہے۔

    علاوہ ازیں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ روس میں ڈرون طیارے بنانے کے ایک مقام پر چینی شہری کام کر رہے ہیں زیلنسکی نے اس جانب اشارہ کیا کہ ممکن ہے ماسکو نے چین سے ڈرون ٹیکنالوجی "چوری” کی ہو۔

    یہ بیان انہوں نے کئیف میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔ چند روز قبل زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ چین روس کو ہتھیار اور بارود فراہم کر رہا ہے یہ پہلا موقع تھا کہ یوکرین نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت پر ماسکو کو براہِ راست فوجی امداد دینے کا الزام عائد کیا چین نے اس الزام کو یکسر مسترد کر دیا۔

    یوکرینی وزارتِ خارجہ کے مطابق انھوں نے چین کے سفیر "ما شینگ کون” کو طلب کیا اور جنگ میں چین کے ممکنہ کردار پر "شدید تشویش” کا اظہار بھی کیا۔

    زیلنسکی نے ممکنہ طور پر روس کے چین سے ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے اشارہ دیا کہ ہو سکتا ہے یہ سب کچھ بیجنگ کی لاعلمی میں ہوا ہو اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ چین کے حوالے سے اپنے لہجے کو نرم کر رہے ہیں، کیوں کہ چین کا دعویٰ ہے کہ وہ یوکرین جنگ کے معاملے پر "غیر جانب دار” ہے۔

    زیلنسکی نے اس ماہ کے آغاز میں بھی کہا تھا کہ روس سوشل میڈیا کے ذریعے چینی شہریوں کو اپنی فوج میں بھرتی کر رہا ہے، اور چینی حکام کو اس کی خبر ہے ان کا کہنا تھا کہ یوکرین یہ جاننے کی کوشش کر رہا ہے کہ آیا ان بھرتی شدہ افراد کو چین کی طرف سے ہدایات دی جا رہی ہیں یا نہیں۔

  • پیوٹن کا یوکرین میں یک طرفہ  جنگ بندی کا اعلان

    پیوٹن کا یوکرین میں یک طرفہ جنگ بندی کا اعلان

    ماسکو: روس کے صدر ولادیمیرپیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں یک طرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر و لادیمیر پیوٹن نے ایسٹر کے موقع پر یوکرین میں جنگ بندی کا اعلان کیا اور اپنی فورسز کو ہفتے کی شام 6 بجے سے تمام کارروائیوں ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

    کریملن نے ہفتے کے روز کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین میں ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے یوکرین میں ہفتہ کی شام 6 بجے سے پیر تک جنگ بندی نافذ رہے گی۔

    بنگلہ دیش کو شکست،پاکستان ویمنز ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا

    کریملن میں ملاقات کے دوران پیوٹن نے روسی آرمی چیف ویلیری گیراسیموف کو بتایا کہ انسانی بنیاد پر روس اپنے طور پر ایسٹر جنگ بند ی کا اعلان کر رہا ہے اور اس دورانیے میں تمام افواج کو اپنی سرگرمیوں روکنے کا حکم ہے۔

    پیوٹن نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یوکرین بھی اس مثال کی پیروی کرے گا لیکن اس دوران ہماری افواج دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی ممکنہ خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں گی، جنگ بندی کے دوران دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی یا کوئی ایسا اقدام کیا گیا تو اس کا جواب دینے کے لیے ہماری فوج کو مکمل طور پر تیار رہنا چاہیے۔

    دنیا میں ترقی سڑکوں اور کارخانوں سے نہیں ہو تی، احسن اقبال

    روسی وزارت دفاع کی جانب سے بھی اپنے کمانڈروں سے کہا گیا کہ وہ جنگی علاقوں میں سیزفائر بندی پر لازمی عمل کریں۔

  • روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

    روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

    ماسکو: روس نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق روس کی سپریم کورٹ نے روسی پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر روس کی جانب سے عائد پابندی معطل کردی ہے، روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے ماسکو اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونےکا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ اگست 2001 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کوئی بھی ملک اس وقت طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا، تاہم روس بتدریج طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحا دی بھی قرار دے چکے ہیں۔

    جتنا فخر ہم دوسری زبانیں بول کر کرتے ہیں پنجابی بول کر بھی اتنا ہی فخر کرنا چاہیے،مریم نواز

    ماہرین کے مطابق روس افغانستان سے مشرق وسطیٰ تک کئی ممالک میں موجود شدت پسند گروپوں سے لاحق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر طالبان کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، مارچ 2024 میں مسلح افراد نے ماسکو کے باہر ایک کنسرٹ ہال میں حملہ کر کے 145 افراد کو ہلاک کر دیا تھا، اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس انٹیلیجنس اطلاع ہے کہ حملے کے پیچھے گروپ کی افغان شاخ داعش خراسان ملوث تھی، طالبا ن کا کہنا ہےکہ وہ افغانستان میں داعش کے خاتمےکے لیےکام کر رہے ہیں۔

    ننکانہ : غزہ کے مظلوموں کے حق میں بار اور پریس کلب کا سیمینار، ریلی