Baaghi TV

Tag: روس

  • روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز حملے

    روسی دارالحکومت ماسکو پر ڈرونز حملے

    روسی دارالحکومت ماسکو کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماسکو کے میئر سیرگئی سوبیانن نے بتایا کہ منگل کی صبح سویرے ایک ڈرون حملے کی وجہ سے کئی عمارتوں کو معمولی نقصان پہنچا۔ شہرکی تمام ایمرجنسی سروسز کے کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں کسی کے بھی شدید زخمی ہونے کی اب تک کوئی اطلاع نہیں۔

    پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعہ،حکومت کو 24 کروڑبھارتی روپے کا نقصان برداشت …

    ماسکو پر یہ ڈرون حملے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بھی اسی طرح کے حملوں کے ایک روز بعد کیے گئے۔ ان حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔


    سوشل میڈیا پر جاری ویڈیوز میں بعض مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے اورآسمان کی طرف اٹھتےہوئےدھوئیں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے روس کی تفتیشی کمیٹی کا کہنا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے منگل کے روز ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

    روس کی "جاسوس وہیل” سویڈن کے ساحلوں پر پہنچ گئی


    ایک روسی رکن پارلیمان میکسم ایوانوف کاکہناتھاکہ ماسکو پرمنگل کی صبح کیا گیا حملہ دوسری عالمی جنگ کےبعد روسی دارالحکومت پر آج تک کیا گیا سب سے سنگین حملہ تھا ان کی طرف سے کہی گئی یہ بات اب ’نئی حقیقت‘ ہے اور اب کوئی بھی شہری محفوظ نہیں آپ اپنے وطن کے لیے آہنی ہاتھوں سے یا تو اپنے دشمن کو کچل دیں یا پھر بزدلی اور غداری آپ کے خاندان کو ڈھانپ لے گی۔

    ترکیہ اور مصر کا دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق


    ماسکو کے گورنر آندرے ووروبائیوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر بتایا کہ ماسکو کی طرف آنے والے متعدد ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ ڈرونز کہاں سے بھیجے گئے تھے ماسکو کے میئر نے بتایا کہ بعض مکانات سے ان کے مکینوں کو نکال کر خالی بھی کرا لیا گیا۔

  • روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئےشرائط پیش کر دیں

    روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئےشرائط پیش کر دیں

    روس نے یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے اپنی شرائط پیش کر دیں-

    باغی ٹی وی: روسی میڈیا کےمطابق ڈپٹی وزیرخارجہ نے اپنےایک انٹرویو میں کہاکہ اگر کیف دوبارہ نیوٹرل اسٹیٹس اپنانے اور نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے کو تیار ہے تو تنازع کو حل کیا جا سکتا ہے-

    دہائیوں کے انتظار ختم،مسلسل کوششوں کے بعد چین مسافر طیارہ بنانے میں کامیاب

    انہوں نے کہا کہ روس کا ماننا ہے کہ امن صرف اس صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب یوکرینی فوج عداوت کو ترک کرتے ہوئے مغربی ہتھیاروں کی ترسیل کو روک دے دیرپا قیام امن کیلئے لازمی ہے کہ یوکرین اپنی نیوٹرل اور نان الائن پوزیشن پرواپس آجائے،نیٹو اور یورپی یونین کی رکنیت سے انکار کردے اور لوگوں کے حق خودارادیت کے اظہار کے بعد نئی علاقائی حقیقتوں کو تسلیم کرے۔

    روسی ڈپٹی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے یوکرین وہاں آباد روسی زبان بولنے والوں سمیت دیگر اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرے اور روسی بطور سرکاری زبان نافذ کرے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی شرائط کو مسترد کرتے ہوئے روسی فوج سے یوکرینی علاقے خالی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

    جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق یوکرین کی وزارت دفاع نے ملک کو روسیوں سے آزاد کرانے میں مدد کے لیے 48 امریکی ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی امید ظاہر کردی یوکرینی وزارت کےخیال میں 48 ایف سولہ طیاروں کے 4 سکواڈرن ہونےچاہیں تاکہ اپنے ملک کو حملہ آوروں سے آزاد کرایا جا سکے تاہم یوکرین کی یہ نئی امیدیں اس قدر مہنگی ہیں کہ ان کو پورا کرنے میں 5 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔

    سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا

    یہی بات امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین مارک ملی نے گزشتہ روز اس وقت کی تھی جب انہوں نے کہا تھا کہ 10 عدد ایف سولہ طیاروں کی قیمت ایک ارب ڈالر ہے۔ اب 48 طیاروں کی قیمت لگ بھگ 5 ارب ڈالر ہے اور پینٹاگون اس وقت اس قدر بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار نظر نہیں آرہا۔

    یوکرین کی زمینی حقائق سے تجاوز کرتی خواہشات نے ہی مارک ملی کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ "اگر طیارے ابھی بھیجے جاتے ہیں تو یہ ان دیگر صلاحیتوں کی مالی اعانت کی قیمت پر ہوگا جنہوں نے یوکرین کو ترقی دی ہے‘‘ اس بیان سے اشارہ یوکرین کو فراہم کردہ جدید میزائل دفاعی نظام کی طرف تھا انہوں نے زور دیا کہ یہ جدید لڑاکا طیارے کوئی ایسا خفیہ ہتھیار نہیں ہوں گے جو توازن کو بگاڑ دیں گے جیسا کہ یوکرین اس کا تصور کرتا ہے۔

    ایسا قدم اٹھانے کے لیے شاید واشنگٹن کے جوش کو کم کرنے والی چیز یہ بھی ہے امریکہ اب تک روس سے لڑنے کے لیے یوکرینی افواج پر اربوں ڈالر کی فوجی امداد بہا چکا ہے۔ یاد رہے گزشتہ ہفتے امریکہ نے اپنے اتحادیوں کو یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کے حوالے سے اقدامات کرنے کا گرین سگنل دیا تھا۔

    عمران خان کارکنوں کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں،شرجیل میمن

  • ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    ایران اور روس کے درمیان کارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بحیرہ کیسپین کا راستہ ڈرون، گولہ بارود اور مارٹر گولوں اور دیگر جنگی ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جو روسی حکومت نے ایرانی حکومت سے خریدے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بحیرہ کیسپین ایران اور روس کے درمیان براہ راست سمندری راستہ فراہم کرتا ہےکارگو ٹریفک میں غیرمعمولی تیزی دیکھی گئی ہے، جس میں تہران سے ماسکو تک ہتھیاروں کو مشتبہ طریقے سے منتقل کرنے والے جہاز بھی شامل ہیں۔

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

    "العربیہ” کے مطابق سمندری تجارت کے اعداد و شمار کو شائع کرنے میں مہارت رکھنےوالی کمپنی”لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس” کے عداد و شمار کےمطابق، اگست اور ستمبر 2022 کےدرمیان بحیرہ کیسپین میں اپنی نقل و حرکت کو چھپانے والے بحری جہازوں میں 50 فیصد سے زیادہ تیزی سے اضافے کا انکشاف ہوا ہے جو موجودہ سال کے دوران بھی جاری ہے۔

    ڈیٹا تجزیہ کار اور کمپنی کے نمائندے برجٹ ڈیاکون نے کہا کہ یہ رجحان زیادہ تر ان جہازوں میں نظرآیا جو روسی اور ایرانی پرچم رکھتے تھے اور خاص طور پر کارگو جہاز جو ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں روس کے جھنڈے والے اور ایران کے جھنڈے والے مال بردارجہازوں کے ٹریکنگ ڈیٹا میں سب سےزیادہ خلا ایران کی امیرآباد اورانزالی بندرگاہوں کےساتھ ساتھ روس کے دریائے وولگا اور استر اخان میں اس کی بندرگاہ کے قریب واقع ہوئے ہیں۔

    سعودی عرب اور کینیڈا کے سفارتی تعلقات بحال، نئے سفیروں کے تقرر پر اتفاق

    سی این این کے مطابق، یہ اضافہ امریکی اور یوکرین کی حکومتوں کے اس اعلان کے فوراً بعد ہوا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ماسکو نے گذشتہ موسم گرما میں تہران سے ڈرون حاصل کیے تھے۔

    سی این این نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ میرین ٹریکنگ اور تجزیاتی کمپنی سے لیے گئے ڈیٹا کے استعمال کے ذریعے آٹھ بحری جہازوں کی شناخت کرنے کے قابل ہوگیا تھا جن میں سے چھ روسی اور دو ایرانی تھے، ان تمام نے بحیرہ کیسپین میں مشکوک رویہ ظاہر کیا اور ممکنہ طور پر اسلحے کی تجارت سے منسلک ہیں۔

    فون چھیننے پر طالبہ نے ہاسٹل کو آگ لگا دی،19 طالبات ہلاک

    ان بحری جہازوں میں سے ایک روسی پرچم والا ٹینکر تھا جسے جنوری کے اوائل میں ایران کی امیر آباد بندرگاہ سے نکلتے ہوئے بحیرہ کیسپین کے پار روسی بندرگاہ استراخان کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا اس نے اشارہ کیا کہ وہ آزادانہ طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتا کہ یہ ٹینکر کیا لے کر جا رہا تھا، لیکن ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ کھیپ ممکنہ طور پر اسلحے کی تجارت سے متعلق تھی۔

    واضح رہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی نے گزشتہ ہفتے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت "شمال اور جنوب کے درمیان نقل و حمل کی شریان” کے قیام کے پہلے مراحل کے طور پر ایک ایرانی ریلوے کی تعمیر کی جائے گی۔

    پیوٹن نے کہا کہ ریلوے جس کی ایک مرکزی شاخ بحیرہ کیسپین کے ساتھ چلے گی بحیرہ بالٹک پر روسی بندرگاہوں کو بحر ہند اور خلیج میں ایرانی بندرگاہوں سے جوڑنے میں مدد کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے لیے عالمی تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

    جاپان؛ فائرنگ اور چاقو کے حملوں میں دو پولیس اہلکار سمیت تین افراد ہلاک

  • جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

    جھوٹےدعووں کےذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سےہتھیاراورمالی امداد حاصل کرسکتا ہے،ایران

    تہران: ایران کا کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی روس کو ڈرون سپلائی روکنے کا مطالبہ کرکےایران مخالف بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں-

    باٍغی ٹی وی: صدر زیلنسکی نے بدھ کے روز ایک ویڈیو خطاب میں مطالبہ کیا تھا کہ ایران ماسکو کو ڈرون فراہم کرکے تاریخ کے تاریک پہلو کی طرف جارہا ہے اور ایران کو ایسا کرنے سے روکا جائے۔

    پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماؤں کی جہانگیر ترین سےملاقاتیں

    ایران نے ابتدائی طور پر روس کو ڈرون ’’شاہد‘‘ کی فراہمی سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں کہا کہ اس نے تنازع شروع ہونے سے قبل ان ڈرونز کی بہت کم تعداد روس کو فراہم کی تھی۔ دوسری طرف کیف کا کہنا ہے کہ یوکرین کے شہروں اور انفراسٹرکچر پر روسی حملوں میں ڈرونز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یوکرینی صدر کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف فریب پر مبنی دعوے اور ایران مخالف پروپیگنڈے پر مبنی بیانات میڈیا جنگ کا ایک حصہ ہیں ان جھوٹے دعووں کے ذریعہ ہی یوکرین مغربی ملکوں سے زیادہ سے زیادہ ہتھیار اور مالی امداد حاصل کرسکتا ہے یوکرین اپنے ان دعوؤں کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دینے سے انکار کرتا رہا ہے۔

    عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمیٹی کا اعلان کردیا

    واضح رہے روس نے فروری 2022 میں یوکرین پر اپنے مکمل حملے کے آغاز کے بعد سے ایران کے ساتھ اپنے فوجی تعاون کو بڑھایا ہے۔ روس نے ایرانی ساختہ ڈرون استعمال کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے تاہم اب روس ڈرون کی اپنی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • پاکستان ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے،مصدق ملک

    پاکستان ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے،مصدق ملک

    وزیر مملکت مصدق ملک نے میڈیا سے گفتگو میں بڑے اعلان کردیئے

    وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ دس ارب ڈالر کی پیٹرولیم ریفائنری میں نئی سرمایہ کاری ہونے جارہی ہے ، ملک بھر میں پیٹرول کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے روس سے 20 فیصد تیل خریدا ہے پاکستان میں دنیا بھر سے آئل ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی جائے گی پاکستان روس کے بعد ایران سے بھی گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کرنے کا خواہشمند ہے ، ایران کے ساتھ گیس پائن لائن منصوبے کی تکمیل پر مشاورت جارہی ہے ایران پر عالمی پابندیاں ہیں جائزہ لے کر فیصلہ جائے گا ، پاکستان بارڈر سسٹم کے ذریعے ایران سے پہلے ہی تجارت کررہا ہے سو میگا واٹ کی بجلی بارڈر ٹریڈ کے ذریعے ایران سے خریدی جارہی ہے ملک بھر میں اب ریفائنری پالیسی کے ذریعے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی

    وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ حکومت کاغذی باتیں نہیں عمل کرکے ثابت کررہی ہے ، سائفر لہرانے والے گڑگڑا رہے ہیں معافیاں مانگ رہے ہیں ،سائفر لہرا کر ملکی تقدس کو پامال کیا گیا ،ریاستی تنصیبات کو نقصان پہنچانا آگ لگانا کسی صورت برداشت نہیں ہے بجٹ ابھی تیار نہیں ہوا ، پیٹرولیم لیوی کا کتنا ہدف رکھا ہے نہیں بتا سکتا روس سے تیل لے کر جہاز بہت جلد پاکستان پہنچ رہا ہے

    وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تجارتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں حال ہی میں حالات میں بہتری آئی ہے اور دونوں دوست ممالک کے درمیان تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ روس کی معیشت جی ڈی پی کے لحاظ سے پاکستان سے پانچ گنا بڑی ہے۔ روس ایک ترقی یافتہ ملک ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 10,000 امریکی ڈالر سے زیادہ ہے جبکہ پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 1,000 امریکی ڈالر سے زیادہ نہیں ہے۔پاکستان اور روس کے درمیان ایف ٹی اے کا خیال پہلی بار 2004 میں پیش کیا گیا تھا۔ روس اس وقت ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کا حصہ نہیں تھا۔ روس نے بالآخر جون 2017 میں پاکستان کے ساتھ ایف ٹی اے میں داخل ہونے کی تجویز پیش کی۔پاکستان کی وزارت خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور کی رپورٹ نے ممکنہ پاکستان-روس ایف ٹی اے کے لیے سفارشات تیار کیں۔ اس نے پاکستان روس فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے امکانات کا جائزہ لیا۔روس اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تجارت ہمیشہ روس کے حق میں رہی ہے۔ پاکستان کی روس کو برآمدات زیادہ تر ٹیکسٹائل اور ٹیکسٹائل اشیاء کے علاوہ خوردنی پھلوں پر مشتمل ہیں۔ روس سے پاکستان کی بڑی درآمدات میں اناج، خوردنی سبزیاں، معدنی ایندھن، ربڑ کی مصنوعات، کاغذی مصنوعات، آئرن اینڈ سٹیل، فارماسیوٹیکل مصنوعات، کھاد اور نامیاتی کیمیکل شامل ہیں۔تجارتی تکمیلی اشاریہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان روسی مارکیٹ کو سپلائی کرنے کے لیے بہتر ہے جبکہ روس پاکستانی مارکیٹ کو سپلائی کرتا ہے۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی برآمدی صنعت کو دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ ایف ٹی اے سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ہم ایک جامع آزاد تجارتی معاہدے کی تلاش کر رہے ہیں،ٹیرف کو کم کر رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو فروغ دے رہے ہیں، اور آنے والے وقت میں سالانہ 20 ارب تک کی باہمی تجارت کو بڑھا رہے ہیں۔یہ براہ راست شپنگ لنک پھلوں، سبزیوں اور چاول سے لے کر ٹیکسٹائل، کھیلوں کے سامان اور چمڑے تک پاکستانی مصنوعات کی ایک رینج کو سہولت فراہم کرتے ہوئے غیر استعمال شدہ تجارتی صلاحیت کو کھولنے میں مدد کرے گا۔ یہ براہ راست شپنگ سروس پاکستان اور روس کے کاروباروں کو کئی طریقوں سے مدد دے گی ،اس کے صارفین کو متعدد فوائد حاصل ہونے کی امید ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے گا۔اس کنٹینرائزڈ شپنگ سروس کا آغاز، کراچی، پاکستان، اور سینٹ پیٹرزبرگ، روسی فیڈریشن کے درمیان، کاروبار کو وسعت دینے کا ایک سنہری موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ یقینی طور پر پاکستان اور روس کے اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے،جو کہ کراچی کی اسٹریٹجک پوزیشن اور لاجسٹک فوائد سے فائدہ اٹھاتا ہے تاکہ ہمارے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی مکمل صلاحیت کو کھولا جاسکے۔ پاک شاہین گروپ کی بطور ایجنٹ مصروفیت اس منصوبے کو زیادہ ساکھ دیتی ہے شپنگ انڈسٹری میں ان کا وسیع تجربہ ان کے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • روس سے سستے تیل کا پہلا ٹیسٹ کارگو 27 مئی کو عمان پہنچ جائے گا،مصدق ملک

    روس سے سستے تیل کا پہلا ٹیسٹ کارگو 27 مئی کو عمان پہنچ جائے گا،مصدق ملک

    روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ، وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے سستے تیل کا پہلا ٹیسٹ کارگو 27 مئی کو عمان پہنچ جائے گا،

    مصدق ملک کا کہنا تھا کہ روس سے 1 لاکھ ٹن خام تیل منگوایا ہے،پاکستان کی کسی بندرگاہ پر 50 ہزار ٹن تیل سے زائد استعداد والے گارکو نہیں لائے جا سکتے،عمان سے چھوٹے جہازوں میں تیل پاکستان پہنچے گا،عمان سے پاکستان سستا تیل پہنچے پر مزید 10 سے 15 دن لگیں گے،روس سے سستے تیل کی کیمیکل خصوصیات پہلے ہی منگوا چکے ہیں،روسی خام تیل پہلے پی آر ایل ریفائنری میں جائے گا

    پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کیوں ہے،وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک نے وجہ بتا دی ، مصدق ملک کا کہنا ہے کہ تیار پیٹرول و ڈیزل پر 18 سے 20 ڈالر پریمیم پپٹرل و ڈیزل کے مہنگے ہونے کی بنیادی وجہ ہے،وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے نئی ریفائریز پالیسی پر بریفنگ دی اور کہا کہ خام تیل کے کارگو پر ایک سے ڈیڑھ ڈالر پریمیم ہے،اگر نئی ریفائنریز نہ لگیں تو نو سال بعد سالانہ بائیس ملین بیرل تیل درآمد کرنا پڑے گا،اس وقت پاکستان کی سالانہ پیٹرول و ڈیزل کی ضرورت 20 ملین ٹن ہے،2033 تک ہماری سالانہ ضرورت 33 ملین ٹن تک پہنچ جائے گی،9 ملین ٹن سالانہ پاکستان کی مقامی پیداوار ہے،اگر نئی ریفائنریاں نہ لگیں تو 2033 تک ہمارا 22 ملین ٹن تیل کا گیپ آ جائے گا،معاشی استحکام توانائی کے استحکام سے جڑا ہے،ہمیں سالانہ 7 سے 10 فیصد انرجی گروتھ کی ضرورت ہے،

    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں

  • باراک اوباما اورمتعدد صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کی روس میں داخلے پرپابندی عائد

    باراک اوباما اورمتعدد صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کی روس میں داخلے پرپابندی عائد

    ماسکو: روس نے سابق امریکی صدر باراک اوباما اور متعدد صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کے ملک میں داخلے پرپابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : سی این این کے مطابق روس نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ وہ "500 امریکیوں، جو کہ جو بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے لگائی جانے والی روس مخالف پابندیوں کے جواب میں، "امریکی ایگزیکٹو پاور کی بہت سی اہم شخصیات” کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

    شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار کون تھا،مصنوعی ذہانت کے انکشاف نے تہلکہ مچا …

    روسی پابندیوں کی فہرست میں سابق امریکی صدر باراک اوباما،امریکی میڈیاکےصحافی، متعدد امریکی سینیٹرز، سابق امریکی سفیر اور متوقع چیئرمین جوائنٹ چیفس بھی شامل ہیں۔

    اس حوالے سے روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ باراک اوباما سمیت 500 امریکیوں پر ملک میں داخلے پر پابندی روس مخالف اقدامات کا ردعمل ہےجو بائیڈن انتظامیہ روس پر مسلسل پابندیاں عائد کر رہی ہے، امریکا کو یہ بات بہت پہلے سمجھنی چاہیے تھی کہ ہمارے خلاف ہر حملے کا بھرپور جواب دیا جائےگا۔

    برطانیہ میں تین افراد کے ڈی این اے کے ساتھ بچے کی پیدائش

    بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ "منسلک ‘لسٹ-500’ میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں شامل ہیں جو نام نہاد سٹارمنگ دی کیپیٹل کے تناظر میں مخالفین کے ظلم و ستم میں براہ راست ملوث ہیں۔” 6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے بائیڈن کی بطور صدر سرٹیفیکیشن روکنے کی کوشش کی اور امریکی کیپیٹل پر حملہ کیا۔

    ٹائٹینک کا پہلی بار فل سائز ڈیجیٹل اسکین،تصاویر دیکھ کر ماہرین دنگ رہ گئے

  • چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی ہیں

    چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی ہیں

    چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی ہیں
    چین نے روس، یوکرین جنگ میں ثالثی کی کوششیں تیز کردی، خصوصی نمائندہ یوکرین اور روس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ چین کے یوریشیائی امور کے سفیر لی ہوئی 15 مئی سے یوکرین، پولینڈ، فرانس، جرمنی اور روس کا دورہ کریں گے، لی ہوئی روس کے سفیربھی رہ چکے ہیں۔

    چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس دورے کا مقصد یوکرینی بحران کے سیاسی تصفیے پر تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنا ہے اور چینی نمائندے کا یہ دورہ چین کے امن کو فروغ دینے کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ پوری طرح سے ظاہر کرتا ہے کہ چین مضبوطی سے امن کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے صدر شی جن پنگ نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے فون پر بات بھی کی تھی۔ یوکرینی صدر سے بات چیت کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا تھا کہ چین ہمیشہ امن کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے، یوکرین تنازع میں چین کا بنیادی مؤقف امن کا فروغ ہے، چین امن کو فروغ دینے اور جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کرے گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
    لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    چینی صدر کے روس کے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ چین کا امن منصوبہ یوکرین جنگ کے خاتمے کی بنیاد بن سکتا ہے تاہم یوکرین اور مغرب امن کیلئے تیار نہیں ہیں۔ جبکہ یاد رہے کہ چین نے روس یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے 12 نکاتی امن منصوبہ جاری کیا تھا، چین کی امن تجاویز میں روس یوکرین امن بات چیت، علاقائی سالمیت کا احترام اور جنگ بندی شامل تھیں۔

  • ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    ترکیہ میں روس کی مدد سے تیار ہونے والےنیوکلیئر پلانٹ کا افتتاح

    انقرہ: ترکیہ نے روس کے تعاون سے تعمیر کیے گئے ملک کے پہلے جوہری پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی :ترک خبررساں ایجنسی انادولو کے مطابق جمعرات کو ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پہلی بارایکیو پاور پلانٹ کو جوہری ایندھن کی ترسیل کی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب کے دوران کہا کہ ترکی 60 سال کی تاخیر کےبعد دنیا میں جوہری طاقت رکھنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے، اکویو پاور پلانٹ کو ہوا اور سمندر کے ذریعے جوہری ایندھن کی ترسیل کے ساتھ اس پلانٹ نے اب ایک جوہری پلانٹ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

    کراس بارڈر ادائیگیوں میں چینی کرنسی نے پہلی بارامریکی ڈالر کو پیچھے چھوڑ دیا


    ایکیو جوہری پلانٹ ترکیہ کے جنوبی صوبے مرسین میں تعمیر کیا گیا ہے جس کی پیداواری صلاحیت 4,800 میگاواٹ اور چار ری ایکٹرز تک متوقع ہے، جوہری پلانٹ اس سال کے آخر میں بجلی کی پیداوار شروع کرنے کے قابل ہوجائے گا۔

    ترک صدر طیب نے کہا کہ بہت سے اہم منصوبوں کی طرح اکویو کو فنانسنگ ماڈل کے ساتھ لاگو کیا گیا جو ہمارے قومی بجٹ پر بوجھ نہیں ہے اور روس کے ساتھ ہماری سب سے بڑی مشترکہ سرمایہ کاری ہےیہ منصوبہ ترکیہ کی قدرتی گیس کی درآمدات کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر تک کم کرنے میں کردار ادا کرے گا اور قومی آمدنی میں اضافے کا بھی باعث بنے گا۔

    عمران خان اور فیض حمید کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    واضح رہے کہ اکویو جوہری پلانٹ کے لیے ترکی اور روس کے درمیان ایک بین الحکومتی معاہدے پر مئی 2010 میں دستخط کیے گئے تھے اور پلانٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب 3 اپریل 2018 کو منعقد ہوئی تھی جس کے بعد پہلے یونٹ پر تعمیر شروع ہوئی۔

  • روس سے تیل برآمد کرنے پر پاکستانی معیشت پر اثرات

    روس سے تیل برآمد کرنے پر پاکستانی معیشت پر اثرات

    روس سے تیل برآمد کرنے پر پاکستانی معیشت پر اثرات

    پاکستان کو جلد ہی روس سے ملاوٹ شدہ تیل کی پہلی کھیپ موصول ہونے والی ہے جو اس کی توانائی کی ضروریات کو جزوی طور پر پورا کرے گی۔ کیونکہ پاکستان کے پاس خام تیل کو ملاوٹ شدہ تیل میں ریفائن کرنے کی ٹیکنالوجی کا فقدان ہے، اور روس نے تیل برآمد کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ روس نے چینی یوآن، یو اے ای درہم اور روسی روبل میں ادائیگی قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی جو کہ امریکی ڈالر کے معمول کے لین دین سے ہٹ کر ہے.

    تاہم واضح رہے کہ یہ درآمدگی مستقبل میں کم نرخوں پر خریداری کے لیے پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے اور عالمی تجارت کے لیے وسیع البنیاد نقطہ نظر کے دروازے کھول سکتی ہے۔ یہ پاکستان کو امریکی ڈالر کے علاوہ کرنسی استعمال کرنے کی بھی اجازت دیتا ہے جو کہ پاکستان کی نقدی کی تنگی کی صورتحال کے پیش نظر ایک راحت کی سانس ہے۔ ادائیگی کے ماڈیول سے الگ ہونے والا یہ واحد قدم پاکستان کے لیے لائف لائن ہے۔ اور پھر امریکہ کی طرف سے کوئی اعتراض کرنے کا امکان بھی نہیں ہے.

    حالانکہ بڑی حد تک اس حقیقت کی وجہ سے کہہ بہت سے ممالک نے روس پر امریکی سپانسر شدہ پابندیوں سے خود کو دور کر لیا ہےاور یہ سمجھتے ہوئے کہ مستقبل قریب میں انہیں بھی اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ماسکو پر انحصار کرنا پڑے گا. اور پالیسی سازوں کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی طرف منتقلی کی عجلت کو تسلیم کرنا چاہیے۔

    2023 کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی بجلی کی طلب گرمیوں میں 28,000 میگاواٹ تک پہنچ جاتی ہے جس سے سپلائی کا فرق 4,000 سے 6,000 میگاواٹ رہ جاتا ہے۔ سردیوں میں طلب اور رسد کا فرق 8,000 میگاواٹ ہوتا ہے۔ لہذا اسی لیے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے صرف پیٹرولیم سے متعلقہ مصنوعات پر انحصار طویل مدت میں غیر پائیدار ہے۔

    مزید برآں پٹرولیم سے متعلقہ مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں جس کے نتیجہ میں تمام اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور پھر اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے حکومت خود کی ذمہ داری سے بچنے کیلئے خود کوہی شکست دینے والا طریقہ ہے اختیار کرتی ہے۔ لہذا پالیسی سازوں کو قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ تیل کی درآمدات پر ملک کا انحصار کم ہو اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج