Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد  1037 ہو گئی

    مراکش :تباہ کن زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی

    مراکش میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1037 ہو گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:شاہِ مراکش نے ملک میں تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد تین روزہ قومی سوگ منانے کا اعلان کیا ہے مراکش کے سرکاری خبر رساں ادارے ایم اے پی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ شاہ محمد ششم کے زیر صدارت ایک اجلاس میں زلزلے کی تباہ کاریوں کا جائزہ لیا گیا ہے اور اس اجلاس میں تین روزہ قومی سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس دوران میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا-

    مراکش کے سرکاری ٹیلی ویژن نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مراکش کے جبال الاطلس کے علاقے میں 7.2 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1200 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں مراکشی وزارت داخلہ کے مطابق زیادہ تر جانی اور مالی نقصان شہروں اور قصبوں کے باہر ہوا ہے۔

    مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

    سوشل میڈیا پر وئرل ویڈیوز میں عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر اور گردوغبار میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے زلزلے سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل قدیم شہر مراکش کے ارد گرد واقع مشہور سرخ دیواروں کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچا ہے قریبی قصبوں میں متعدد مکانات جزوی یا مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہیں کچھ مقامات پر بجلہ کا نظام منقطع ہوگیا ہے اور سڑکیں ٹوٹ گئی ہیں زلزلے سے مراکش کا صوبہ الحوز سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے

    مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق زلزلے کے مرکز کے ارد گرد پہاڑی علاقے کی طرف جانے والی سڑکوں پر گاڑیاں جام ہو چکی ہیں یا چٹانوں کے گرنے سے بند ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔

    دبئی؛ تربیتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلیٹ ہلاک

    امریکا کے ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ابتدائی طور پر 6.8 ریکارڈ کی گئی تھی جب یہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 11 بج کر 11 منٹ پر آیا امریکی ایجنسی کے مطابق زلزلے کے 19 منٹ بعد 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    زلزلے کا مرکز مراکش شہر سے قریباً 70 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر إيغيل کے قریب تھا زلزلے کا مرکز زمین کی سطح سے 18 کلومیٹر نیچے تھا جبکہ مراکش کے زلزلے سے متعلق ادارے کا کہنا ہے کہ اس کی سطح زمین سے 8 کلومیٹر نیچے تھی دونوں صورتوں میں، اس طرح کے ہلکے زلزلے زیادہ خطرناک ہوتے ہیں شمالی افریقا میں زلزلے نسبتاً کم آتے ہیں مراکش کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے جیوفزکس میں شعبہ زلزلہ پیما اور انتباہ کے سربراہ الحسین مہانی نےمراکش بتایا کہ یہ پہاڑی علاقے میں ریکارڈ کیا جانے والا اب تک کا سب سے طاقتور زلزلہ تھا۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 35 منٹ پر مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے اسلام آباد، پشاور اور باجوڑ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جب کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہی لوگ کلمہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن تھا سوات، لوئر دیر سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول اپر دیر، چترال، مردان اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے نوشہرہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    بھارت سےچھوڑے گئےسیلابی ریلوں نے تبا ہی مچا دی،480 دیہات اور موضع جات کی رپورٹ …

    ایمان مزاری اور علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

    واضح رہے کہ اسی ماہ دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں تین بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    باغی ٹی وی : کوئٹہ کے نواحی ضلع ژوب کے گردو نواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکزنے ریکٹرسکیل پرزلزلے کی شدت 3 جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر ریکارڈ کی ہے۔

    زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

    سعودی عرب کے سفارتخانے کا تہران میں سات سال بعد دوبارہ کام کا آغاز

    قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے لاہور، پشاور، اسلام آباد، بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئےاس کے علاوہ نوشہرہ، مانسہرہ، لوئر دیر، میانوالی اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن اور گہرائی 196 کلو میٹر تھی دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نیو دہلی میں بھی زلزلے ک جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    جنوبی کوریا:سمندری طوفان خانون سے تباہی،پروازیں منسوخ

  • چین میں 5.5 شدت کا زلزلہ.عمارتئں منہدم متعدد افراد زخمی

    چین میں 5.5 شدت کا زلزلہ.عمارتئں منہدم متعدد افراد زخمی

    چین کے شمال مشرقی علاقے میں زلزلے سے متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ریکٹر اسکیل پر چین میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جنوب میں شانڈونگ صوبے کا شہر ڈیزو تھا، اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی،زلزلے کے جھٹکے بیجنگ، تیانجن اور شنگھائی میں بھی محسوس کیے گئے شنگھائی زلزلہ مرکز سے تقریباً 800 کلو میٹر دورہے زلزلےسے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور مختلف حادثات میں 21 افراد زخمی ہوگئے زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

    چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر امریکا کا بیان

    خیال رہے کہ چین پہلے ہی بارشوں اور سیلاب کی زد میں ہے جس کے نتیجے میں مچنے والی تباہی سے 10 مزید افراد ہلاک ہوچکے ہیں شمالی چین میں حالیہ بارشوں سے مرنے والوں کی تعداد تیس ہوگئی ہے جبکہ اٹھارہ افراد تاحال لاپتہ ہیں طوفان ڈوکسوری کے نتیجے میں بارشوں کا 140 سالہ ریکارڈ ٹوٹ چکا ہے۔

    تائیوان میں بھی ڈوکسوری کے بعد سمندری طوفان نے تباہی مچادی تائی پے میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہوگئیں، متعدد افراد لاپتہ ہوگئے، شمالی اور وسطی تائیوان کے پہاڑی علاقوں میں سیکڑوں لوگ پھنس گئےبارشوں نے سب سے زیادہ تباہی وسطی نانتو کاؤنٹی میں مچائی۔

    روس کی نمائندگی کےبغیرسعودی عرب کی میزبانی میں یوکرین بحران پر دوروزہ مذاکرات شروع

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد،پشاور، لاہور اورمالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد،رستم،کرک ،شانگلہ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں بنوں، ڈی آئی خان، سوات، دیامر، چلاس، نوشہرہ، مانسہرہ، دیر بالا، لوئر دیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے –

    میانوالی، مالاکنڈ ،خیبر، لنڈی کوتل اور راولاکوٹ ، بونیر ، قصور، سدہنوتی ،پاکپتن ، بھکر میرپور آزاد کشمیر و گردونواح اور اس کے گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئےہیں شیخوپورہ،شبقدر،پنڈی بھٹیاں،خوشاب اور کامونکی ،جھنگ،چنیوٹ ،دیر بالا ،پھا لیہ اورچونیاں میں بھی زلزلےکی شدت محسوس کی گئی ہےکامونکی،وزیرآباد،گوجرہ ،بھمبرآزادکشمیر،مانانوالہ ،پیرمحل ،عارف والا ،سرا ئے عالمگیر اورپاراچنار ،مردان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ،کلکتہ پولیس نے میچ کا شیڈول تبدیل کی درخواست دیدی

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کی سرحد پر ہندوکش ریجن تھا جبکہ گہرائی 196 کلو میٹر تھی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پاکستان میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز پاک افغان سرحد تھا۔ لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے،عبد العلیم خان،اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج …

  • گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی وجہ سے2.3 شدت کا زلزلہ

    گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ کی وجہ سے2.3 شدت کا زلزلہ

    امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے کانسرٹ نے زمین ہلا کر رکھ دی-

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق امریکن سیسمولوجسٹ نے زلزلے کی وجہ 2 روز سے جاری کانسرٹ کو قرار دے دیا امریکا کے شہر سیٹل میں کانسرٹ کے دوران 2.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا زلزلے کی کیفیت 22 اور 23 جولائی کے درمیان لیومین فیلڈ اسٹیڈیم میں ٹیلر سوئفٹ کی پرفارمنس کے دوران ریکارڈ کی گئی۔

    بی بی سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ کی دونوں راتوں میں ایک لاکھ 44 ہزار افراد نے شرکت کی اس حوالے سے امریکن سیسمولوجسٹ جیکی کیپلان اورباچ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ زلزلے کی وجہ کانسرٹ میں موجود شائقین اور کانسرٹ میں موجود ساؤنڈ سسٹم بنا،ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ نے 2011 میں سیٹل میں ہونے والے ایک ایونٹ کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا جسے ‘بیسٹ کوئیک’ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

    انڈیا اور پاکستان کی عوام ایکدوسرے سے نہیں‌لڑنا چاہتی سنی دیول

    2011 میں امریکی فٹبال لیگ کے دوران فٹبال شائقین کی طرف سے جشن مناتے ہوئے ایسے ہی زلزلے کی لہریں پیدا کی گئی تھیں سیسمو لوجسٹ کے مطابق ٹیلر سوئفٹ کے اس کانسرٹ اور ‘بیسٹ کوئیک’ کے درمیان صرف 0.3 شدت کا فرق تھا۔

    نہیں عرفی جاوید کا ایموشنل انسٹاگرام نوٹ

  • امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

    امریکی ریاست الاسکا میں 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،سونامی کی وارننگ جاری

    امریکی ریاست الاسکا میں اتوار کو علی الصبح 7.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: امریکی زلزلہ پیما مرکز نے پہلے زلزلے کی گہرائی 9.3کلو میٹر اور کی شدت 7.4 بتائی تھی مگر پھر اسے بدل دیا بعد ازاں بتایا گیا کہ زلزلے کی گہرائی 32.6 کلومیٹر جبکہ اس کی شدت 7.2 تھی،امریکی سونامی وارننگ سسٹم کی جانب سے زلزلے کے بعد قریب واقع علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی۔


    الاسکا زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ Aleutian آئی لینڈز میں شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کو رپورٹ نہیں کیا گیا اس زلزلے سے بہت کم افراد کے متاثر ہونے کا امکان ہے کیونکہ ان علاقوں میں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے۔

    گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی

    الاسکا زلزلہ مرکز نے کہا کہ یہ واقعہ ایلیوٹین جزائر، الاسکا جزیرہ نما اور کک انلیٹ علاقوں میں بڑے پیمانے پر محسوس کیا گیا ایک بیان میں، نیشنل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ سونامی وارننگ جنوبی الاسکا اور جزیرہ نما الاسکا کے لیے نافذ العمل ہے، کینیڈی کے داخلی راستے سے پیسفک ساحل، الاسکا (ہومر کے 40 میل SW) سے انمان پاس، الاسکا (80 میل انالاسکا کے NE) تک۔

    جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا

    شمالی امریکہ میں دیگر امریکی اور کینیڈا کے بحر الکاہل کے ساحلوں کے لیے سونامی کے خطرے کی سطح کا جائزہ لیا جا رہا ہے مزید معلومات ضمنی پیغامات میں فراہم کی جائیں گی،الاسکا آتش فشاں آبزرویٹری نے شیشالدین آتش فشاں کے لئے ایک اور خطرے کا نوٹس بھی فراہم کیا جب اس نے راکھ کا ایک بڑا ٹکڑا بھیجا۔

    خیال رہے کہ الاسکا کے اس علاقے میں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے گال میں شروع ہوگا

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 216 کلو میٹر تھی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لاہور، اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سوات اور گردونواح میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 جب کہ گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی بڑی کمی

    آئی ایم ایف کی ایک اور شرط تسلیم، گیس اور بجلی کی قیمت میں اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ کمی

  • اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے –

    باغی ٹی وی: زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ جمعرات کی صبح 9 بج کر 58 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی زلزلے کی گہرائی 170 کلومیٹر زیر زمین تھی،زلزلے کا مین مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا-

    زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس ٔپھیل گیا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

  • شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ

    شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق شانگلہ اور گردونواح میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری کلمہ ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت معلوم نہیں ہوسکی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    دوسری جانب چین کی جانب سے وارننگ دینے والے سب سے بڑے سسٹم کی تعمیر مکمل کرلی گئی، اب زلزلہ آنے سے پہلے ایک منٹ کے بجائے کچھ سیکنڈز میں شہریوں کو معلومات فراہم کردی جائیں گی زلزلے کا ابتدائی وارننگ نیٹ ورک 15 ہزار سے زائد مانیٹرنگ اسٹیشنز، 3 قومی مراکز، 31 صوبائی مراکز اور 173 پریفیکچرل اور میونسپل اطلاعاتی مراکز کَوَر کر رہا ہے۔

    راجہ جاوید اشرف کی جانب سے پولیس اہلکار کی تضحیک،الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا

    چائنا ارتھ کوئیک ایڈمنسٹریشن (سی ای اے) کے سربراہ من یرین کے مطابق اس سسٹم کا مقصد شہریوں کو آنے والے زلزلوں کے بارے میں سیکنڈوں میں الٹی گنتی کے ساتھ مطلع کرنا ہے۔ سسٹم کے ذریعے شہریوں کو زلزلے کے آنے کے ایک منٹ کے اندر اندر اس کی شدت کے حوالے سے مطلع کردیا جائے گا زلزلے سے کچھ سیکنڈز قبل مطلع کیےجانے کا مرکزی تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہےاس نظام کا ابتدائی ٹرائل جنوب مغربی چین کے سیچوان اور یونان صوبوں، شمالی چین کی بیجنگ اور تیانجن میونسپلٹیز اور صوبہ ہیبی اور مشرقی چین کے صوبے فوجیان میں کیا جائے گا۔

    سائبر حملہ،اسٹیٹ بینک نے نفٹ سے جواب طلب کر لیا

    اس نظام کے ذریعے زلزے سے پہلے مطلع کیے جانے والا وارننگ نیٹ ورک، ہنگامی نشریات، موبائل فون، ٹی وی اور خصوصی ٹرمینلز جیسے مختلف چینلز سے معلومات جاری کرے گا۔