Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے

    بلوچستان میں زلزلہ،سخت سردی میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جمعرات 19 جنوری کو اعلی صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ضلع خاران میں محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3 اعشاریہ 7 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی، جب کہ زلزلے کا مرکز خاران سے 28 کلومیٹر جنوب میں تھا۔

    ذرائع کے مطابق زلزلے سے ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے خوف سے لوگ انتہائی سرد موسم میں گھروں سے باہر نکلے آئے۔ زلزلے 6 بج کر 19 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاکستان کو بہتر معاشی پوزیشن پر دیکھنا چاہتے. امریکہ
    نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اقتدار چھوڑنے کا اعلان
    بلوچستان میں زلزلہ کے جھٹکے
    پاکستان کو درپیش چیلنج سے نکال کر اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے۔ وزیر اعظم
    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم
    عدالت نے معروف قانون دان لطیف آفریدی کے قتل کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا
    مس ایل سلواڈور کی مقابلہ حسن میں بٹ کوائن والے لباس میں شرکت
    حافظ نعیم الرحمٰن الیکشن کمیشن پر الزامات نہ لگائیں،صوبائی الیکشن کمشنر
    الیکشن کمیشن نے (ق) لیگ کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی
    عوام نے نام نہاد مقبول لیڈرز کا پول کھول دیا ہے. بلاول بھٹو زرداری

    اپڈیٹ جاری

  • ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اسلام آباد ، راولپنڈی، پاراچنار ، حافظ آباد، مری ، گلگت، غذر ، جہلم ، لکی مروت ، نوشہرہ ، دھیرکوٹ آزاد کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں، ہری پور، پنڈ دادن خان کے شہر اور مضافات میں رہنے والوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    علاوہ ازیں ملکی کوہسار مری میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد وہاں ریسکیو 1122 کو الرٹ کردیا گیا۔ وادی لیپہ اور فیصل آباد میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندو کش افغانستان اور گہرائی 173 کلومیٹر تھی۔آخری اطلاعات تک زلزلے کے نتیجے میں کوئی مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلےکی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔

    اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    زلزلے کی وجوہات:

    زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتے ہيں۔ جس کى وجہ سے زلزلياتى لہريں پيدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائى اکثر آتشفشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پرنمودار ہوتى ہےاس توانائى (آتشفشانى لاوے) کے قوت اخراج سے قشر الارض کى ساختمانى تختيوں ميں حرکت پذيرى پيدا ہوتى ہے۔ لہذا اپنے دوران حرکت يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جسکى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے (tremours) پيدا ہوتے ہيں۔ اور زلزلے رونما ہوتے ہيں۔

    زلزلوں کي پیمائش ايک پيمانے پرکي جاتي ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے- 1280 ميں، "زلزلوں” کو امريکہ ميں "ايورتھکوئيکينج” کہا جاتا تھا۔

    زلزلے دو قسم کے ہوتے ہيں، قدرتی وجوہات کی وجہ سے آنے والے زلزلوں کو ٹيکٹونک Tectonic زلزلے کہا جاتا ہے جبکہ انسانی سرگرميوں کی وجہ سے آنے والے زلزلے نان ٹيکٹونک Non Tectonic کہلاتے ہيں۔ ٹيکٹونک زلزلے انتہائی شدت کے بھی ہوسکتے ہيں۔ جبکہ نان ٹيکٹونک عام طور پر معمولی شدت کے ہی ہوتی ہيں۔ ايک ہی زلزلے کا مختلف علاقوں پر اثر مختلف ہو سکتا ہے چنانچہ کسی خطے ميں تو بہت زيادہ تباہی ہوجاتی ہے ليکن دوسرے علاقے محفوظ رہتے ہيں۔ زلزلے کی لہريں 25 ہزار کلوميٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پھيلتی ہيں۔ نرم مٹی اور ريت کے علاقے ميں يہ نہايت تباہ کن ثابت ہوتی ہيں۔ ان کی شدّت کا اندازہ ريکٹر اسکيل پر زلزلہ پيما کے ريکارڈ سے لگايا جاتا ہے۔ جبکہ ظاہر ہونے والی تباہی کی شدّت مرکلی اسکيل Mercally Intensity Scale سے ناپی جاتی ہے-

    دنيا ميں 50 فيصد زلزلے کوہِ ہماليہ، روکيز ماؤنٹين اور کوہِ اينڈيز ميں پيدا ہوتے ہيں اور يہ تينوں پہاڑی سلسلے اوپر بيان کردہ پٹيوں ہی ميں واقع ہيں۔ تقريباً 40 فيصد زلزلے، براعظموں کے ساحلی علاقوں اور ان کے قرُب و جوار ميں پيدا ہوتے ہيں جبکہ بقيہ 10 فيصد زلزلے دنيا کے ايسے علاقوں ميں جو نہ تو پہاڑی ہيں اور نہ ساحلی ہيں، رونما ہوتے ہيں۔

    جب زمين کی پليٹ جو تہ در تہ مٹی، پتھر اور چٹانوں پر مشتمل ہوتی ہے، کسی ارضياتی دباؤ کا شکار ہوکر ٹوٹتی يا اپنی جگہ چھوڑتی ہے تو سطح زمين پر زلزلے کی لہريں پيدا ہوتی ہيں۔ يہ لہريں دائروں کی صورت ميں ہر سمت پھيل جاتی ہيں۔ جہاں پليٹ ميں حرکت کا مرکز واقع ہوتا ہے وہ Hypo Centre کہلاتا ہے۔ اس کے عين اوپر سطحِ زمين پر زلزلے کا مرکز Epicentre کہلاتا ہے۔ يہ لہريں نظر تو نہيں آتيں ليکن ان کی وجہ سے سطح زمين پر موجود ہر شے ڈولنے لگتی ہے۔

    صديوں پہلے لوگ زلزلے کے بارے ميں عجيب وغريب رائے رکھتے تھے، مثلاً عيسائی پادريوں کا خيال تھا کہ زلزلے خدا کے باغی اور گنہگار انسانوں کے لیے اجتماعی سزا اور تنبيہ ہوتے ہيں بعض قديم اقوام سمجھتی تھيں مافوق الفطرت قوتوں کے مالک ديوہيکل درندے جو زمين کے اندر رہتے ہيں، زلزلے پيدا کرتے ہيں قديم جاپانيوں کا عقيدہ تھا کہ ايک طويلِالقامت چھپکلی زمين کو اپنی پشت پر اُٹھائے ہوئے ہے اور اس کے ہلنے سے زلزلے آتے ہيں کچھ ايسا ہی عقيدہ امريکی ريڈ انڈينز کا بھی تھا کہ زمين ايک بہت بڑے کچھوے کی پيٹھ پر دھری ہے اور کچھوے کے حرکت کرنے سے زلزلے آتے ہيں سائیبيريا کے قديم باشندے زلزلے کی ذمّہ داری ايک قوی البحثّہ برفانی کتے کے سر تھوپتے ہيں، جو ان کے بقول جب اپنے بالوں سے برف جھاڑنے کے لیے جسم کو جھٹکے ديتا ہے تو زمين لرزنے لگتی ہے –

    ہندوؤں کا عقيدہ ہے کہ زمين ايک گائے کے سينگوں پر رکھی ہوئی ہے، جب وہ سينگ تبديل کرتی ہے تو زلزلے آتے ہيں۔ قديم يونانی فلسفی اور رياضی داں فيثا غورث کا خيال تھا کہ جب زمين کے اندر مُردے آپس ميں لڑتے ہيں تو زلزلے آتے ہيں۔ اس کے برعکس ارسطو کی توجيہہ کسی حد تک سائنسی معلوم ہوتی ہے، وہ کہتا ہے کہ جب زمين کے اندر گرم ہوا باہر نکلنے کی کوشش کرتی ہے تو زلزلے پيدا ہوتے ہيں۔ افلاطون کا نظريہ بھی کچھ اسی قسم کا تھا کہ زيرِ زمين تيز و تند ہوائيں زلزلوں کو جنم ديتی ہيں تقريباً 70 سال پہلے سائنسدانوں کا خيال تھا کہ زمين ٹھنڈی ہو رہی ہے اور اس عمل کے نتيجے ميں اس کا غلاف کہيں کہيں چٹخ جاتا ہے، جس سے زلزلے آتے ہيں۔ کچھ دوسرے سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ زمين کے اندرونی حصّے ميں آگ کا جہنم دہک رہا ہے اور اس بے پناہ حرارت کی وجہ سے زمين غبارے کی طرح پھيلتی ہے۔ ليکن آج کا سب سے مقبول نظريہ ”پليٹ ٹيکٹونکس“ کا ہے جس کی معقوليت کو دنيا بھر کے جيولوجی اور سيسمولوجی کے ماہرين نے تسليم کرليا ہے۔

  • انڈونیشیا؛ ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی

    انڈونیشیا؛ ہولناک زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی

    جکارتہ:انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 تک جا پہنچی جن میں زیادہ اسکول کے بچے ہیں جب کہ 370 سے زائد زخمی ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6 تھی اور اس کا مرکزجاوا کے مغربی علاقے میں 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے۔زلزلے میں کئی اسکول بھی منہدم ہوگئے جس کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں کئی بچے بھی شامل ہیں جن کی درست تعداد تو تاحال نہیں معلوم البتہ سب سے زیادہ بچے ہی لقمہ اجل بنے۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس میں انڈونیشین حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں آنے والے زلزلے سے متعدد عمارتیں گرگئیں ۔ عمارتوں کے ملبے میں بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔

    انڈونیشیا کے ڈیزازٹرمنیجمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 255 ہوگئی، 31 افراد تاحال لاپتہ ہیں جب کہ 377 افراد زخمی ہیں۔ جنھیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔اب بھی کئی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ زخمیوں میں سے بھی درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ جزیروں پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں زلزلے آنا معمول کی بات ہیں تاہم کبھی کبھی یہ نہاہت ہلاکت خیز ثابت ہوتے ہیں۔ اگست 2018 میں 500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی اور 3 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے تھے۔زخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہونے کے باعث اسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی اور عملے کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں تاہم کھانے پینے کی اشیاء اور پینے کے پانی کی کمی ہے۔

    کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

    خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر جلسوں میں استعمال کیا جا رہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات

  • انڈونیشیا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی

    انڈونیشیا زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 162 ہو گئی

    انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 162 اور 700 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : زلزلے کا مرکز جکارتہ سے تقریباً 75 کلومیٹر جنوب مشرق میں دس کلومیٹر گہرائی میں تھا،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی ہے اور سب سے ز یادہ متاثر مغربی جاوا کا قصبہ سیانجور ہوا ہے۔

    ملائیشیا:عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہ کرسکی

    انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو ہائی الرٹ جاری کیے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ مزید زلزلوں سے ہونے والے نقصان سے بچنے کیلئے عمارتوں سے دور رہیں۔

    جس مقام پر زلزلہ آیا ہے وہ ناقص مکانات والا ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں لینڈ سلائیڈِنگ یا زمین سرکنے کے امکانات زیادہ ہیں مغربی جاوا کے گورنر رضوان کامل کے مطابق اب تک 56 افراد کی ہلاکت اور سات سو سے زیادہ کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

    گورنر کا کہنا تھا کے چونکہ ’بہت سے لوگ‘ ابھی تک علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں‘ اور ایک مقام تک لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رسائی ممکن نہیں ہے، اس لیے خدشہ ہے کہ متاثرین کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے۔

    فلموں کے سپر ہیرو نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

    گورنر سے قبل سیانجور کی مقامی انتطامیہ کے سربراہ ہرمن سوہرمان کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ متاثر ہونے والے زیادہ تر لوگ مکانوں کا ملبے گرنے سے زخمی ہوئے اور اکثر کی ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

    زلزلے کے جھٹکے تقریباً ایک سو کلومیٹر دور، دارالحکومت جکارتہ میں بھی محسوس کیے گئے جہاں لوگوں کو بلند عمارتوں سے نکالنا پڑا۔

    انڈونیشیا میں زلزلے آتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ انڈویشیا بحرالکال میں ’آگ کے دائرے‘ پرواقع ہے جہاں زمین کی پرتیں آپ میں ٹکراتی رہتی ہیں رواں سال فروری میں 6 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے سے 25 افراد ہلاک اور 460 سے زائد زخمی ہوئے تھے جبکہ جنوری 2021 میں آئے زلزلے سے 100 سے زائد افراد ہلاک اور 7 ہزار کے قریب افراد زخمی ہوئے تھے2018 میں بھی لومبوک جزیرے میں آئے زلزلے سے 550 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    شام کے کرد جنگجوؤں کا ترکیہ پر جوابی راکٹ حملہ، 3 افراد ہلاک 10 زخمی،1 سکول تباہ

  • ٹونگا کے قریب 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

    ٹونگا کے قریب 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری

    نیوزی لینڈ:بحرالکاہل میں نیوزی لینڈ کے قریب واقع ملک ٹونگا کے سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی۔

    یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ٹونگا کے دوسرے بڑے شہر نیافو کے مشرق میں 207 کلومیٹر دور واقع سمندری علاقے میں 7.1 شدت کے زلزلے کو ریکارڈ کیا گیا۔

    زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر (پی ٹی ڈبلیو سی) نے سونامی کی وارننگ جاری کی۔

    زیرسمندر آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی کے بعد 4 فٹ بلند لہریں ٹونگا سے ٹکرا گئیں
    پی ٹی ڈبلیو سی کے مطابق زلزلے کے باعث بننے والی خطرناک سونامی لہریں ٹونگا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔

    خیال رہے کہ جنوری 2022 میں ٹونگا کے دارالحکومت سے 65 کلومیٹر دور زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد 7.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا اور سونامی کا سامنا ہوا تھا۔

    سمندر میں آتش فشاں پھٹنے کا منظر خلا سے بھی دیکھا گیا تھا اور سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آئیں تھیں۔

    سمجھ نہیں آتا مریم اور شہباز شریف کو ڈیلی میل پر اتنا غصہ کیوں ؟ ایسا کس نے کہہ دیا

    ڈیلی میل کی خبر، پوچھنا تھا مقدمہ کیلئے شہباز شریف نے لیگل ٹیم پیدل روانہ کی، شہباز گل

    شہباز شریف کو برطانوی صحافی نے ایک بار پھر کھری کھری سنا دیں

    شہباز شریف نے ڈیلی میل پر مقدمہ کی بجائے آئیں، بائیں، شائیں کا خط لکھ دیا، ڈاکٹر شہباز گل

  • نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    نیپال میں 6.3 شدت کا زلزلہ،6 افراد ہلاک متعدد زخمی

    کھٹمنڈو: نیپال میں شدید زلزلہ، 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،نئی دہلی میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے نیپال میں 24 گھنٹوں میں آنے والا یہ تیسرا زلزلہ ہے-

    باغی ٹی وی :  این ڈی ٹی وی کے مطابق نیپال کے مغربی علاقے میں زلزلے سے متعدد مکانات گرگئے اور بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا مکانات گرنے سے 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


    نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر6.3 ریکارڈ کی گئی۔نیپال میں آنے والے زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی اورنواحی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف زدہ لوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

    شدید جھٹکے تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہے اور اس کی اطلاع نوئیڈا اور گروگرام سے بھی ملی نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔

    نیپال کے زلزلے سے متاثر علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    دوسری جانب سی این این کے مطابق ریاستہائے متحدہ کے جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق، زلزلے کا مرکز سیٹی زون میں تھا، جس کی گہرائی 15.7 کلومیٹر (9.7 میل) تھی۔ یو ایس جی ایس نے بتایا کہ یہ نیپال کے انتہائی مغربی ڈوٹی ضلع کی میونسپلٹی دپیال سے 21 کلومیٹر مشرق میں تھا۔

    16سال کی لڑکی کی 40 سال کے شخص سے شادی

    پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھولا بھٹہ نے سی این این کو بتایا کہ ڈوٹی ضلع کی پوربیچاؤکی دیہی میونسپلٹی میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں زلزلے میں تین مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    نیپال کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا نے بدھ کو ٹوئٹر پر ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا انہوں نے لکھا کہ میں نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں زخمیوں اور متاثرین کے فوری اور مناسب علاج کا بندوبست کریں۔

    زلزلے کے جھٹکے ہندوستانی دارالحکومت نئی دہلی تک محسوس کیے گئے اور یہ تقریباً 10 سیکنڈ تک جاری رہے۔

    پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بھولا بھٹہ نے کہا کہ حکام بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی توقع نہیں کر رہے ہیں کیونکہ زلزلے کا مرکز کھپتاد نیشنل پارک کے آس پاس کم آبادی والے علاقے میں تھا۔

    جھمپیر کے قریب گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی

    واضح رہے کہ 2015 میں، 7.8 شدت کے زلزلے نے نیپال کو ہلا کر رکھ دیا تھا، جس میں تقریباً 9000 افراد ہلاک ہوئے تھے اور مکانات اور عمارتیں زمین بوس ہو گئی تھیں۔

    نیپال خشکی سے گھرا ملک وہ ہے جہاں ہندوستان اور یوریشیا کی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں، جس سے ہمالیہ اور تبت کا سطح مرتفع بنتا ہے، اور نیپال کو زلزلوں کا خطرہ ہوتا ہے۔

  • فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    فلپائن میں شدید زلزلہ: متعدد گرجا گھروں اور عمارتوں کو نقصان

    منیلا، فلپائن: شمالی فلپائن میں منگل (25 اکتوبر) کو دیر گئے ایک زوردار زلزلے نے ابرا صوبے میں متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا اور مختلف واقعات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔

    باغی ٹی وی : یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق فلپائن کے جزیرے لوزون میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ ہوئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔

    لندن:فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک اور1 زخمی

    فلپائنی حکام کے مطابق فلپائن کے شمالی حصے میں رات گئے آنے والے زلزلے سے 6 افراد زخمی ہوئے، زلزلے کی شدت سے ایک اسپتال اور متعدد گرجا گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ اسکول کی عمارت اور میئر کے دفتر کو دراڑیں پڑنے پر سیل کر دیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ فلپائن میں زلزلے سے متاثرہ حصے میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

    ریاستی آتش فشاں کے ماہرین نے کہا کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے ریاستی سیسمولوجی کے دفتر نے بتایا کہ منگل کی رات کے زلزلے نے ابرا صوبے کے پہاڑی قصبے ڈولورس کو متاثر کیا، جس کے بعد باقی رات میں متعدد آفٹر شاکس آئے۔

    قصبے کے سرکاری فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق، لگایان کے میئر کے دفتر اور ایک ہائی اسکول کی عمارت کو مسلسل دراڑیں اور شیشے کی کھڑکیوں کے ٹوٹنے کے بعد سیل کر دیا گیا۔

    زلزلے میں ملبے تلے افراد کو بچانے کیلئے چوہے مدد کریں گے

    ہسپتال کے عملے نے بتایا کہ ہمسایہ صوبے ایلوکوس نورٹے کے شہرباٹک میں، کئی مریضوں نے ایک سرکاری ہسپتال کے باہر زیادہ تر رات گزاری کیونکہ کئی کمروں کی چھت گرنے اور سامان کو نقصان پہنچا-

    ملک میں بنائے گئے پہلے آئی ایف آئی گرجا گھروں میں سے ایک اور ملک میں سب سے زیادہ شاندار میں سے ایک ہے آئی ایف آئی کے قیام اور 1902 میں کیتھولک چرچ سے علیحدگی سے پہلے، تباہ شدہ چرچ اصل میں 1880 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    ایک پہاڑی کے نیچے لڑھکنے والے پتھروں نے باٹک کو قریبی قصبے بننا سے جوڑنے والی سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا تھا، لیکن ریسکیو حکام نے بتایا کہ اس کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کو صاف کر دیا گیا ہے۔

    شہری دفاع کے دفتر نے بتایا کہ ابرا اور ایلوکوس نورٹے میں متعدد پرانے گرجا گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    افریقی ملک یوگنڈا میں نابینا افراد کے سکول میں آتشزدگی،11 افراد ہلاک6 کی حالت نازک

    ایلوکوس نورٹ کے گورنر میتھیو مارکوس نے اسکول کی چھٹی کا اعلان کیا اور سرکاری ملازمین کو بھی چھٹی دئ گئی تھی تاکہ عمراتوں کا معائنہ کیا جا سکے-

    جولائی میں، پہاڑی ابرہ صوبے میں بھی 7.0 شدت کے زلزلہ آیا تھا ، سرکاری گنتی کے مطابق، 11 افراد ہلاک اور کئی سو زخمی ہوئے۔ تھے

    شمالی لوزون میں اس سے پہلے آنے والے زلزلوں میں سینکڑوں افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں، جن میں سیاحتی مقامات اور پرانے کیتھیڈرل جیسے تاریخی مقامات بھی شامل ہیں۔

    بنگلہ دیش: سمندری طوفان کےٹکرانےسےمختلف حادثات میں 9 افراد ہلاک لاکھوں لوگ بےگھر

  • انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے، 2 افراد ہلاک، 15 زخمی،درجنوں گھر تباہ

    جکارتا: انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس ہوئے جس میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی اور درجن سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز جزیرے سماترا سے 43 کلومیٹر دور شمال مشرقی علاقے سائیبولگا میں 13 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنیوالے شخص کو 142 سال قید کی سزا

    زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی رہائشی گھروں سے نکل آئے اور میدان میں جمع ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران دو آفٹر شاکس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے جن کی شدت 5.0 تھی۔

    زلزلے میں 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 20 گھر بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

    مقامی پولیس کے سربراہ جوہانسن سیانتوری نے بتایا کہ تروتنگ گاؤں میں حفاظت کی طرف بھاگتے ہوئے ایک 62 سالہ شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔

    کابل، سکول میں دھماکہ،19 افراد کی موت،27 زخمی

    حکام ابھی تک نقصان کی مکمل حد تک تحقیقات کر رہے ہیں نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کی طرف سے جاری کردہ ایک فوٹیج میں کئی رہائشیوں کو ایک وین کے ذریعے ایک زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے-

    واضح رہے کہ رواں برس فروری میں 6.2 شدت کے زلزلے میں 25 افراد جاں بحق اور 450 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ برس جنوری میں اتنی شدت کے زلزلے میں 100 سے زائد جاں بحق اور 7 ہزار کے لگ بھگ زخمی ہوگئے تھے۔

    ایران کا عراقی کردستان پرڈرون حملہ، 13افراد ہلاک متعدد زخمی

  • ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران میں زلزلے سے 5 افراد ہلاک اور 44 زخمی

    ایران کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلہ،مختلف حادثات میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 44 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: سی این این کی رپورٹ میں ملک کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایران کی جنوبی بندرگاہ بندر لینگے کے شہر میں شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے ایک کے بعد ایک چار مختلف زلزلے کے جھٹکوں نے ایران کے جنوبی حصے کو ہلا کر رکھ دیا،۔

    ایرانی حکومت کی ویب سائٹس ہیک ہونے کا انکشاف

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی بحیرہ روم کے زلزلہ پیما ادارے کی جانب سے زلزلے کی شدت کو 6.2 میگنی ٹیوڈ قرار دیا گیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی وجہ سے صوبہ ہرمزگان کے 12 دیہاتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ پانچ دیہات بجلی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

    ایران کے سرکاری میڈیا IRNA نے مقامی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ سب سے زیادہ نقصان سیدخوش گاؤں میں ہوا، جہاں بہت سے مکانات تباہ ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریسکیو کا عمل جاری ہے تاہم مالی نقصان کے ساتھ جانی نقصانات بھی سامنے آرہے ہیں، زلزلے کی وجہ سے اب تک 5 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 44 افراد زخمی ہیں۔

    ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے ٹویٹر پر کہا کہ اس وقت 75 ریسکیو آپریشنل فورسز اور ایمرجنسی ٹیمیں 12 آپریشنل گاڑیوں کے استعمال کے ساتھ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، دیگر متاثرہ ممالک میں بحرین، سعودی عرب، ایران، عمان، پاکستان، قطر اور افغانستان شامل ہیں۔

    یہ علاقہ اپنی زلزلے کی سرگرمی کے لیے جانا جاتا ہے اور امریکی زلزلہ پیما مرکز نے اپنی تازہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران رپورٹ کردہ "زلزلے کی ترتیب” نسبتاً عام ہے۔

    روس نے یوکرین میں اجتماعی قبریں ملنےکی خبرکو جھوٹا قرار دیدیا