Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • سعودی عرب : الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب : الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کے ترجمان طارق ابا الخیل نےبتایا کہ الباحہ کے علاقے میں ہفتے میں دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں الباحہ میں آنے والا زلزلہ چھوٹے درجے کا تھا جس سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب میں جیولوجیکل سروے کے ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب ایک متضاد پلیٹ پر ہے، تصادم پرنہیں، لہذا ہم دیکھتے ہیں کہ تمام زلزلے چھوٹے ہوتے ہیں اور پوری مملکت میں 300 سے زیادہ سیسمک آبزرویٹریوں کو اچھی طرح سے مطالعہ کے ساتھ شائع کیا جاتا ہے۔

    الباحہ کےعلاقے میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.95 تھی اور اس کی گہرائی ساڑھے 5 کلومیٹر تھی، زمین کی سطح سے قریب ہونے کی وجہ سے لوگوں نے اسے محسوس کیا جب کہ اس جھٹکے کی اصل وجہ بحیرہ احمر میں موجود فالٹ ہے جس کی وجہ سے خطے میں موجود فالٹس پر دباؤ پڑتا ہے جس سے کمزور اور خطرناک زلزلہ نہیں آتا۔

    یو اے ای: ابوظبی کی جامع مسجد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

    قبل ازیں بدھ کی صبح سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں 3.62 شدت کا زلزلہ آیا تھا ایس جی ایس کے ترجمان طارق ابا الخیل نے کہا تھا کہ ایک خصوصی ٹیم کو ان علاقوں کا معائنہ کرنے کے لیے روانہ کیا گیا ہے جہاں زلزلہ آیا تاکہ سہولیات پر اس کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے اور علاقے میں زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے ضروری معلومات اکٹھی کی جا سکیں زلزلے کے جھٹکے المخواہ اور بلجراشی کے علاقوں کے رہائشیوں نے بھی محسوس کیے گئے تھے-

    اسپین میں اولوں کا طوفان 20 ماہ کی بچی ہلاک، درجنوں افراد زخمی

  • افغانستان  کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلہ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے ،11 افراد جاں بحق متعدد زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق افغان شہر کابل سمیت کنڑ،لغمان ،نورستان اور ننگرہار میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے-

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے


    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی صوبہ ننگرہار کا دارالحکومت جلال آباد تھا اور یہ افغانستان کے وقت کے مطابق صبح 2 بج کر 27 منٹ پر آیا۔


    کنڑ صوبے کے ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ کنڑ کے ضلع نورگل میں زلزلے سے چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں اہلکار کے مطابق صوبے کے کئی علاقوں میں درجنوں رہائش گاہیں تباہ ہو گئیں۔

    ڈینگی بخار: کراچی کے اسپتال متاثرہ مریضوں سے اسپتال بھر گئے

    افغان میڈیا کے مطابق زلزلے میں 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے،اموات کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے امدادی ٹیمیں جلال آباد پہنچ گئیں، اتوار کی رات دیر سے آنے والے زلزلے کے باعث کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں-

    افغان ڈیزاسٹرمنجمنٹ کے نائب وزیر شرف الدین مسلم نے بتایا کہ دور دراز علاقوں سے معلومات اکھٹی کررہے ہیں تاکہ جانی اور مالی نقصان کا اندازہ لاگیا جاسکے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں رواں سال افغانستان میں جون میں آنے والے زلزلے میں 1000 افراد جاں بحق ہوئے تھے-

    منچھرجھیل پر کٹ،پانی کا دباؤ کم نہ ہو سکا،مزید دو کٹ لگانے کا فیصلہ

  • اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور کے پی کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا (کے پی) کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    باغی ٹی وی : زلزے سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، لیکن کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے امریکی ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا-

    تونسہ : بارتھی کے سیلاب زدگان کابزدارہاؤس کے باہراحتجاج ،پولیس کے خواتین کو دھکے اورتھپڑ،ویڈیو وائرل

    امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

    واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 2 مبینہ دہشتگردگرفتار

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔

    لندن سے چوری ہوئی مہنگی گاڑی کراچی کے گھر سے مل گئی

  • سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب کے علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے

    سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے الباحہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کے مطابق سعودی عرب کے جیولوجیکل سروے کے مطابق مملکت کے جنوب مغرب میں الباحہ میں بدھ کی صبح آنے والے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

    اسپین میں اولوں کا طوفان 20 ماہ کی بچی ہلاک، درجنوں افراد زخمی

    جیولوجیکل سروے کے مطابق ارضیاتی خطرات کے مرکز میں نیشنل نیٹ ورک کے اسٹیشنوں نے آج صبح 9:34 بجے زلزلے کا پتہ لگایا۔ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.62 تھی-

    رپورٹ کے مطابق جی ایس اے کے ترجمان طارق ابا الخیل نے بتایا کہ ایک خصوصی ٹیم فوری طور پر اس علاقے میں گئی جہاں زلزلہ آیا تھا تاکہ نقصانات کا پتہ لگایا جا سکے ٹیم نے ان وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے علاقے کا بھی معائنہ کیا جن کی وجہ سے یہ زلزلہ آیا –

    طارق ابا الخیل نے وضاحت کی کہ یہ زلزلہ بحیرہ احمر میں ٹیکٹونک دباؤ کا نتیجہ تھا ، اور علاقے میں زلزلہ کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کے لیے ضروری معلومات اکٹھی کی جا سکیں۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ زلزلے ہر جگہ قدرتی چیز کے طور پر ان کے واقع ہونے کی پیشگی انتباہ کے بغیر آتے ہیں ابا الخیل نے تصدیق کی کہ ہر زلزلے کی شدت مختلف ہوتی ہے اور الباحہ میں جو کچھ آیا اسے قدرتی زلزلہ سمجھا جاتا ہے زلزلے کے جھٹکے المخواہ اور بلجراشی کے علاقوں کے رہائشیوں نے بھی محسوس کیے ہیں-

    بارشوں اورسیلابوں کے باوجود پانی پینے پرپابندی کیوں؟ریاست مسی سیپی سے اہم خبرآگئی

  • دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    دادو اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    کراچی: صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

     

    کراچی طوفانی بارشیں: مختلف حادثات میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، اس کی زیر زمین گہرائی 88 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغرب سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    بلوچستان میں طوفانی بارشیں،3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ،متعلقہ ادارے الرٹ

    خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں صوبائی دارالحکومت کراچی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلو میٹر شمال میں تھا۔

    یاد رہے کہ بلوچستان کے علاقے خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے ، زلزلے کی گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔ بلوچستان کے علاقے خاران میں جمعرات کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    کراچی اورلاہورمیں طوفانی بارشیں جاری

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9، گہرائی 40 کلو میٹر تھی ۔جس کا مرکز خاران سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔جس کے بعد لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئیں۔ زلزلے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

  • شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ،مکانات کی تباہی کا خدشہ

    کوئٹہ:شدید سیلاب کے بعد بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ آیا ہے ،سیلاب کے بعد بلوچستان کے ساحل سمندرکے قریب زلزلہ کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں پرخوف کے سائے ہیں ،اطلاعات ہیں کہ اس زلزلے میں پانی میں گھرے ہوئے مکانات کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی زیرزمین 60 کلومیٹرتھی، زلزلے کا مرکز پسنی کے قریب آف کوسٹل ایریا تھا، 10 منٹ کے وقفے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔

    زلزلے کے جھٹکے گوادر اور بلوچستان کی دیگر ساحلی پٹی پر بھی محسوس کیے گئے، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع اس وقت سیلاب کی لپیٹ میں ہیں اور بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔

    بارشیں اور سیلاب سے بلوچستان میں حالات خراب، ہر طرف تباہی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہوگئے، متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں سیلاب سے تباہی پھیل گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 127 ہوگئی، سیکڑوں مکانات زمین بوس ہو گئے اور 565 کلومیٹر شاہراہوں کو نقصان پہنچا، گیارہ پل سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے، متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی اور فضائیہ کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔

  • فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک:درجنوں زخمی

    فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں5 افراد ہلاک:درجنوں زخمی

    فلپائن :شمالی فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے ہیں۔خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزیر داخلہ بنجمن ابالوس نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی نیوز کانفرنس میں بتایا کہ دو افراد بینگویٹ صوبے میں جبکہ 2صوبہ ابرا اور ایک دوسرے صوبے میں ہلاک ہوا۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے اعداد و شمار کے مطابق زلزلہ ڈولورس قصبے سے 11 کلومیٹر جنوب مشرق میں 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔

    صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر نے فیس بک پر کہا کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں افسوسناک اطلاعات کے باوجود ہم ضرورت مندوں اور اس آفت سے متاثر ہونے والوں کو فوری امداد کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    زلزلہ مارکوس خاندان کے سیاسی گڑھ کے قریب آیا۔ریاستی سیسمولوجی ایجنسی کے ڈائریکٹر ریناٹو سولیڈم نے ڈی زیڈ آر ایچ ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ شدید آفٹر شاکس متوقع ہیں۔رینٹو نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ابرا اور قریبی صوبوں کے پاس تھا اور یہ ایک بڑا زلزلہ ہے۔

    ابالوس نے بتایا کہ ابرا صوبے میں 173 عمارتوں کو نقصان پہنچا اور 58 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاع ملی جس میں 60 میں سے 44 زخمی ہوئے۔حکام نے بتایا کہ عمارت کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے بعد ابرہ صوبے میں ایک ہسپتال کو خالی کرا لیا گیا ہے لیکن وہاں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    ابرا کے نائب گورنر جوئے برنوس نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تباہ شدہ ابرا ہسپتال کی تصاویر پوسٹ کیں جس میں اس کے اگلے حصے میں ایک بڑا سوراخ دیکھا جا سکتا ہے۔

  • افغانستان: صوبہ پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلہ،10 افراد زخمی

    افغانستان: صوبہ پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلہ،10 افراد زخمی

    افغانستان کے مشرقی علاقے میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع گیان میں زلزلے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زلزلے سے متعدد مکانات بھی منہدم ہوگئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر5.1 ریکارڈ کی گئی تھی اورزیر زمین اس کی گہرائی 51 کلو میٹر تھی گزشتہ ماہ اسی علاقے میں آنے والے زلزلے میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ افغانستان میں آنے والے زلزلے نے تباہی مچادی تھی جس کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوئے تھے-

    افغان صوبے پکتیکا میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 6.1 سے زائد تھی زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے تھے

  • یو اے ای اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے،ایران میں 3 افراد ہلاک 8 زخمی

    یو اے ای اور ایران میں زلزلے کے جھٹکے،ایران میں 3 افراد ہلاک 8 زخمی

    متحدہ عرب امارات اور ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ اور دبئی میں زلزلے کے شدید جھٹکےمحسوس کیے گئے یورپی بحیرہ روم زلزلہ مرکز کے مطابق زلزلہ ایران کے جنوب میں آیا،گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی شدت 6.3 تھی زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں کسی بھی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی خبر اب تک سامنے نہیں آئی۔

    زلزلے کا مرکز ایران کی بندر گاہ لنگہ ہے جو اماراتی ریاست شارجہ سے 150 کلومیٹر کی دوری پر ہے ہفتے کی صبح جنوبی ایران میں زلزلے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔

    ایران کے خلیج فارس کے ساحل پر صوبہ ہرمزگان کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے سربراہ مہرداد حسن زادہ نے رپورٹ میں کہا کہ بدقسمتی سے اب تک ہمارے پاس تین افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہو چکے ہیں۔

    ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 6.1 تھی جبکہ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر نے اسے 6.0 بتایا۔ یورپی مانیٹرنگ گروپ نے بتایا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر کی گہرائی میں یا صرف چھ میل سے زیادہ تھا۔

  • پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی:سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں کشمیر

    مظفرآباد:سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی۔تفصیلات کے مطابق کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ اور پاک افغان کارپوریشن فورم کے اشتراک سے تقریب کا انعقاد ہوا جس میں صدر آزاد جموں کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے شرکت کی۔

    صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں مقیم لوگ کئی دہائیوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کی مدد کی، افغانستان میں شدید قسم کا زلزلہ آیا، کافی نقصان ہوا، متاثرین کو مشکلات کا سامنا ہے، ہم کشمیر میں اس طرح زلزلے کے حالات کا سامنا کر چکے ہیں۔

    سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ امدادی سامان بھیج رہا ہے، کاوشیں قابل تحسین ہیں، مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائی، اب بھارت سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہو رہا ہے۔

    ادھرافغانستان میں آنے والے شدید زلزے سے ہونے والے نقصان پرامداد کا سلسلہ جاری ہے اورتازہ امداد کا اعلان وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس نے کیا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی مشکل گھڑی میں افغان عوام کےساتھ ہیں

    اس حوالے سے مظفرآباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے افغانستان کے متاثرین زلزلے کیلئے 10 کروڑ روپے کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔یہ امداد کسی بھی وقت افغان طالبان حکومت کو پہنچائی جاسکتی ہے

    تفصیلات کے مطابق افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کی امداد کے لئے آزاد کشمیر کابینہ اور اعلیٰ بیوروکریسی نے بھی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کی ہے۔اس حوالے سے وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا کہ افغانستان میں حالیہ زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر پوری قوم رنجیدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان یک جان دو قالب ہیں، آزاد کشمیر پاکستان کی ایک اکائی ہے، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت افغان بھائیوں کی مدد کے لئے 10 کروڑ روپے کی امداد افغانستان بھیجے گی، امداد بھیجنے کا طریقہ کار دفتر خارجہ اور قومی سلامتی کے اداروں سے مشاورت کے ساتھ طے کیا جائے گا۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کا نمائندہ وفد امداد لیکر افغانستان جائے گا، افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    یاد رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سمیت کئی شہروں میں خوفناک زلزلے نے قیامت برپا کر دی جہاں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹکے مطابق افغانستان کے مختلف حصوں میں 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں سیکڑوں گھر تباہ ہوگئے جب کہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی کی تعداد ایک ہزار ہوگئی ہے اور اس کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔