Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جیسے ہی لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا۔ تو لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوۓ اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ویسے بھی عمومی طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ جب زلزلہ آۓ تو گھروں سے باہر کھلے آسمان تلے چلے جانا چاہئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ جیسے ہی اسلام آباد میں لوگوں نے ان زلزلوں کے جھٹکوں کو محسوس کیا تو ان میں بہت زیادہ خوف پیدا ہو گیا تھا۔اور جب زلزلے کی شدت کو ریکٹر اسکیل پر دیکھا تو پتا چلا کہ زلزلے کی شدت تو 4 عشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔اور یہ بھی پتا چلا کہ زلزلہ 130 کلومیٹر زیر زمین آیا۔
    ان زلزلوں کے جھٹکوں کی شدت جب عوام نے محسوس کی تو وہ بہت زیادہ خوف میں مبتلا ہو گے۔ لیکن شکر ہے کہ ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی۔ لوگوں میں پھر خوف کم ہوا۔ اور وہ اپنے اپنے گھروں میں چلے گئے۔

  • پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی

    پاکستان نے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر سیفران محمد طلحہ محمود نے حکومت پاکستان کی جانب سے افغانستان کے زلزلہ متاثرین کے لیے امدادی سامان کی دوسری کھیپ افغان ناظم الامور سردار محمد شکیب کے حوالے کی. تقریب آج نور خان بیس راولپنڈی میں منعقدہ ہوئی. اس موقع پر چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز بھی موجود تھے. اسکے علاوہ پاکستانی وزارت خارجہ اور افغان ایمبیسی کے حکام نے بھی شرکت کی۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی دوسری امدادی کھیپ میں فیملی خیمے اور اشیائے خوردونوش شامل ہیں، جسے پی اے ایف C130 ایئر کرافٹ کے ذریعے روانہ کیا گیا ہے۔

    دوران تقریب افغانستان میں زلزلے کے دوران قمیتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے، وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے اس مشکل گھڑی میں افغانستان حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور وزارت خارجہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور دیگر ادارے امدادی سامان کی فراہمی کے لیے افغان حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔ .

    افغان ناظم الامور نے زلزلہ زدگان کے لیے فوری طور پر امداد بھجوانے پر پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پہلی کھیپ 23 جون 2022 کو بذریعہ روڈ بجھوا دی تھی ۔

    ادھرافغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں کم از کم ایک ہزار اموات ہوئی ہیں تاہم افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغان طالبان کی فوج کے ترجمان محمد اسماعیل معاویہ کا کہنا ہے کہ ’ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ کوئی بھی ملبے تلے نہیں دبا ہوا۔‘ جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے کہا ہے کہ بڑے ضلعوں میں ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا ہے تاہم دوردراز علاقوں میں جاری ہے۔

    اقوام متحدہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی وزارت دفاع کے مطابق 90 فیصد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

    ادھر پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خاص کر خوراک اور ادویات، پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہمارے ہیلی کاپٹر، ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔‘

  • چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت عالمی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مکالمے کا انعقاد

    چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت عالمی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مکالمے کا انعقاد

    بیجنگ:چینی صدر شی جن پنگ کی زیر صدارت عالمی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی مکالمے کا چوبیس تاریخ کو ورچوئل انعقاد کیا گیا۔مکالمے کا موضوع رہا "پائیدار ترقیاتی ایجنڈے 2030 کے مشترکہ نفاذ کے لیے نئے دور کی عالمی ترقیاتی شراکت داری کا فروغ” ۔برکس رہنماؤں اور متعلقہ ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے رہنماؤں نے اس تقریب میں شرکت کی۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے شرکا کو چین کے شمال مغربی علاقے میں اپنے کاشت کاری کے تجربات سے آگاہ کیا۔ شی جن پھنگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے چین بھر سمیت متعدد ممالک کے بھی دورے کیے ہیں۔انہیں یہ لگتا ہے کہ صرف مسلسل ترقی ہی بہتر زندگی اور مستحکم معاشرے کے بارے میں عوام کے خوابوں کو پورا کرسکتی ہے۔

    شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کے عوام کی خوشحال زندگی کی صورت میں ہی پائیدار ترقی ، سلامتی اور انسانی حقوق کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ تحفظ پسندی کے تحت دوسروں پر پابندیاں عائد کرنا خود اپنے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو گا۔ ہمیں ترقی کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے ، کھلی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا چاہیے اور عالمی گورننس کے لیے مزید منصفانہ ماحول تشکیل دینا چاہیے۔

    شی جن پنگ نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیں اور ترقی پزیر ممالک کو تعاون کو مضبوط بنانا چاہیے۔ جنوب شمال دونوں فریقوں کو ایک ساتھ مل کر یکجہتی، مساوات، توازن اور جامع عالمی ترقیاتی شراکت داری تشکیل دینے کی مشترکہ کوشش کرنی چاہیے اور کسی بھی ملک یا فرد کو پیچھے نہ چھوڑنا چاہیے۔

    شی جن پنگ نے اعلان کیا کہ چین اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کے لیے ٹھوس اقدامات کرے گا۔چین ترقیاتی تعاون کے لیے وسائل کی سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گا، جنوب جنوب تعاون امدادی فنڈز کو عالمی ترقیاتی اور جنوب جنوب تعاون فنڈز کی سطح تک بلند کرے گا اور چین۔ اقوام متحدہ امن و ترقیاتی فنڈز پر مزید سرمایہ کاری کرے گا۔چین مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر اہم شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ غربت کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی تعاون ، اجناس کی پیداوار اور فراہمی کی مضبوطی ، صاف توانائی ، ویکسین کی تحقیق اور تیاری ، زمین و سمندر کے ماحول کی حفاظت اور ڈیجیٹل عہد میں باہمی روابط سمیت دیگر شعبوں کو آگے بڑھائے گا۔

    چین بین الاقوامی ترقیاتی معلومات و تجربات کے تبادلے کے لیے پلیٹ فارم قائم کرے گا اور نوجوانوں کے لیے عالمی ترقیاتی فورم کا انعقاد کرے گا۔

    چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این ڈاکیو منٹری ٹی وی چینل اور ریڈیو گریٹر بے کی لانچنگ تقریب بیجنگ اور ہانگ کانگ میں بیک وقت منعقد ہوئی۔یہ نشریات 1 جولائی سے ہانگ کانگ میں دیکھی اور سنی جا سکیں گی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
    چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے اپنے ورچوئل خطاب میں کہا کہ اس پیش رفت سے ہانگ کانگ کے شہریوں کو ملک کی تازہ ترین صورتحال اور ترقی کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا اور ان کی قومی شناخت کا احساس مزید مضبوط ہو گا۔

    چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شونگ نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ صدر ممکت شی جن پھنگ نے ہمیشہ ہانگ کانگ کے ہم وطنوں کا خیال رکھا ہے اور طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اُن کی ہانگ کانگ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ ملکی ترقی میں ہانگ کانگ کے انضمام کی مجموعی صورتحال کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیےمذکورہ نشریات کو ہانگ کانگ میں بھرپور طور پر نشر کیا جائے گا۔مرکزی حکومت کی اہم پالیسیاں اور قومی ترقیاتی حکمت عملی مین لینڈ کے ساتھ خوشحالی اور ترقی کی ترغیب دیتی ہے۔

    چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے یومیہ نیوز بریفنگ کے دوران افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین افغانستان کی ضروریات کے مطابق ہنگامی انسانی دوست امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ہی، چین نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لیے ایک اضافی ہنگامی امداد بھی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔علاوہ ازیں افغانستان کی امداد کے لیے خوراک افغانستان پہنچ چکی ہے اور اس وقت تقسیم جاری ہے

    افغانستان کو ہنگامی بنیادوں پر مدد فراہم کی جائے :اس حوالے سے کل 23جون کو افغانستان کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے مستقل مندوب چانگ جون نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کو مزید تعاون اورمدد فراہم کی جائے ۔

    چانگ جون نے کہا کہ افغانستان بد نظمی سے نظم و ضبط تک کے نازک دور سے گزر رہا ہے۔ گزشتہ سال اگست کے بعد سے، افغانستان کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی، متشدد تصادم میں واضح کمی آئی ہے۔تاہم افغانستان میں انسانی ہمدردی اور اقتصادی شعبے کو شدید چیلنجز کا سامنا ہے۔ افغانستان کو امن اور ترقی کے حصول کے لیےابھی بہت مشکل اور طویل سفر طے کرنا ہے، افغان عوام کو فراموش نہیں کیا جانا چاہیے اور ان کے لیے عالمی برادری کو مزید معاونت اور مدد فراہم کرنی چاہیے ۔

    اس حوالے سے سب سے پہلے ، آزاد اور موثر قومی حکمرانی کے حصول کے لیے تعمیری سرگرمیوں کو مضبوط کیا جانا چاہیئے اور افغانستان کی حمایت کی جانی چاہیئے۔ دوسرا، وسائل کی صلاحیت و استعمال کو بڑھایا جانا چاہیئے تاکہ افغان عوام کو معاشی مشکلات سے نجات دلانے میں مدد فراہم کی جاسکے ۔ تیسرا، افغانستان کی مثبت اور پائیدار ترقی میں معاونت کے لیے جامع پالیسیز پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

    چانگ جون نے کہا کہ چین افغانستان کا ہمسایہ دوست ہے۔ چین ، افغانستان کی پرامن اور مستحکم ترقی کی حمایت کے لیے ہمیشہ پرعزم رہا ہےاور افغانستان کے روشن مستقبل کے لیے نئی شراکت داریوں کی تشکیل کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

    ادھرافغانستان میں زلزلے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جہاں کم از کم ایک ہزار اموات ہوئی ہیں تاہم افغان طالبان کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔

    خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق افغان طالبان کی فوج کے ترجمان محمد اسماعیل معاویہ کا کہنا ہے کہ ’ریسکیو آپریشن ختم ہو گیا ہے۔ کوئی بھی ملبے تلے نہیں دبا ہوا۔‘ جبکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کی وزارت کے ترجمان محمد نسیم حقانی نے کہا ہے کہ بڑے ضلعوں میں ریسکیو آپریشن ختم ہوگیا ہے تاہم دوردراز علاقوں میں جاری ہے۔

    اقوام متحدہ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ طالبان کی وزارت دفاع کے مطابق 90 فیصد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا ہے۔

    ادھر پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان، خاص کر خوراک اور ادویات، پہنچانے کا عمل جاری ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’ہمارے ہیلی کاپٹر، ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔‘

  • شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون:  زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    شہباز شریف کا افغان وزیراعظم کو ٹیلیفون: زلزلےسےنقصان پراظہارافسوس،مدد کی پیشکش

    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کے قائمقام وزیراعظم ملا حسن اخوند سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    وزیر اعظم کا افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، اس موقع پر شہباز شریف نے 22 جون کو افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور نقصان پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔

    ٹیلیفونک رابطے کے دوران شہباز شریف نےافغانستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی امدادی کوششوں کے حوالے سے تفصیلات بتائیں، جن میں ہنگامی ادویات، خیموں، ترپالوں اور کمبلوں کی ترسیل شامل ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو افغانوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہمسایہ ملک کی مدد جاری رکھیں گے۔

    شہباز شریف نے دونوں لوگوں کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے سنگین انسانی صورتحال کا سامنا کرنے والے افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    وزیر اعظم نے موثر بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات پر بھی افغان قائم مقام وزیراعظم ملا حسن اوند کو آگاہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

  • زلزے نےتباہی مچادی،امریکہ افغانستان کےاثاثےبحال کردے:افغان طالبان

    زلزے نےتباہی مچادی،امریکہ افغانستان کےاثاثےبحال کردے:افغان طالبان

    کابل:زلزے نےتباہی مچادی،امریکہ افغانستان کےاثاثےبحال کردے:اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نےامریکہ پرزوردیا کہ وہ افغانستان کےاثاثوں کو غیر منجمد کردے،افغان طالبان کا کہنا ہےکہ اس تباہی نے افغانستان کےطالبان حکمرانوں اور امدادی اداروں کے لیے ایک نیا امتحان کھڑا کردیا ہے جو پہلے ہی متعدد انسانی بحرانوں سے نبرد آزما ہیں۔ پہاڑوں میں پھنسے دیہاتوں میں تباہی پھیل چکا ہے۔

    افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں کرائسس مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ "یہ ہیڈکوارٹر صحت، دفاع، ثقافت، داخلہ اور دیگر کے وزرا کی شرکت سے تشکیل دیا گیا تھا، اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ ان کے نمائندے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امداد فراہم کریں”۔

    خوراک، گھریلو سامان، خیمے اور دیگر بنیادی ضروریات فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ وزارت دفاع سے کہا گیا کہ زخمیوں کی مدد کے لیے تمام زمینی اور فضائی مدد فراہم کی جائے، جب کہ وزارت صحت ضروری ادویات بھیجے۔ اور امدادی ٹیمیں جلد از جلد پہنچیں اور زخمیوں کی دیکھ بھال کریں۔

    6.1 کی شدت کے زلزلے سے آنے والی تباہی نے ایک ایسے ملک پر مزید مصائب کا ڈھیر لگا دیا ہے جہاں اگست میں امریکہ اور نیٹو کے انخلا کے بعد سے صحت کا نظام درہم برہم ہے۔ قبضے کے نتیجے میں اہم بین الاقوامی مالی اعانت میں کٹوتی ہوئی، اور دنیا کے بیشتر ممالک نے طالبان کی حکومت سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے۔

    ملک میں بحرانی کیفیت کی وجہ سے طالبان کے سپریم لیڈر، ہیبت اللہ اخوندزادہ نےکہا کہ عالمی برادری اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں سے "اس عظیم سانحے سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کرنے اور کوئی کسر نہ چھوڑنے

    طالبان کے ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیمیں، ہلال احمر اور اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان، روس اور بعض دیگر ممالک سمیت کئی ممالک نے افغانستان کی مدد کے لیے اپنی تیاری کا اعلان کیا ہے۔لیکن اس نے افغانستان کی طرف سے امریکہ سے ملک کے اثاثوں کو جاری کرنے کے مطالبے کی تجدید کا اشارہ دیا۔ ملک کے مرکزی بینک سے تقریباً 7 بلین ڈالر کے افغان فنڈز امریکہ میں منجمد ہیں۔

    ادھر اس حوالے سے اقوام متحدہ کے مطابق، متاثرہ علاقوں میں "کثیر شعبوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے” فوری طور پر ہنگامی امداد کے طور پر 15 ملین ڈالر کی ضرورت ہے۔

  • وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرافغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

    وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پرافغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ

    وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر افغان زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 8 ٹرکوں پر مشتمل کھیپ افغانستان میں زلزلہ متاثرین کے لئے روانہ کر دی گئی ہے جن میں رہائشی خیمے، ترپال، کمبل اور ضروری ادویات شامل ہیں،این ڈی ایم اے نے امدادی سامان رات کو اسلام آباد سے افغانستان روانہ کیا-

    خاتون نے کیں 9 شادیاں، کسی بھی شوہر سے نہیں ہوئی تھی اسکی علیحدگی

    پاکستان نے مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا۔

    دوسری جانب افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا حکومت نے ڈاکٹروں سے رضاکارانہ مدد کی اپیل ہے،وزیر صحت تیمورسلیم جھگڑا نے کہا کہ زخمیوں کی امدادکےلیےمیڈیکل ٹیمیں شمالی وزیرستان بھیج رہے ہیں جبکہ سرحدی علاقوں پربھی ڈاکٹروں کی ٹیم بھجوائی جائےگی-

    امریکا : لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

    دوسری جانب افغانستان زلزلہ متاثرین کےلیےخیبرپختونخوا ینگ ڈاکٹرزنے بھی رضاکارانہ سروسزکی پیشکش کردی ہے ،ینگ ڈاکٹرزخیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنےافغان بھائیوں کے ساتھ ہیں-

    واضح رہے کہ افغانستان میں طالبان حکومت نے ملک میں آنے والے 6.1 شدت کے تباہ کن زلزلے کے بعد ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق منگل کی شب آنے والے زلزلے سے 1000 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

    زلزلے سے افغانستان کا مشرقی صوبہ پکتیکا سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں اور دوردراز علاقوں میں زخمیوں اور لاشوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ تاہم ملک میں جاری موسلادھار بارشوں اور ژالہ باری سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    بی بی سی کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے نمائندہ سام مورٹ کا کہنا تھا کہ ‘متاثرہ اضلاع میں ہماری موبائل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ٹیمیں موجود ہیں جو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے رہی ہیںہمارے امدادی ٹرک بھی راستے میں ہیں جن میں متاثرہ افراد کے لیے حفظان صحت کی کٹس، کمبل، خیمے اور ترپالیں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔’

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘یقیناً یہ ان کے خلاف ہے جو بھوک سے مر رہے ہیں، غریب اور بیمار ہیں اور قحط سے متاثرہ ہیں۔ یہ ایک طاقتور اور دوبارہ ابھرنے کی صلاحیت رکھنے والی آبادی نہیں ہے۔

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،ہلاکتیں 9 سو سے بڑھ گئیں ،مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے

  • افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہے، مریم اورنگزیب

    افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہے، مریم اورنگزیب

    وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر افغانستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے فوری امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے

    مریم اورنگزیب نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی امدادی سامان میں خوراک، خوراک، خیمے، کمبل اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر ‘این ڈی ایم اے’ نے دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر امدادی سامان کا انتظام کیا وزیراعظم نے بدھ کو افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی ومالی نقصانات پر امداد بھجوانے کا اعلان کیا تھا،

    پاکستان نے افغانستان میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں زلزلے اور طوفانی سیلاب سے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں،پاکستانی عوام مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستانی حکام اور ادارے افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس ہوا۔ میری ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں، میں جاں بحق ہونے والوں اورزخمیوں کے لیے دعا گو ہوں اور سوگواران سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں افغانستان کے ساتھ کھڑا ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ہیں زلزلے سے باالخصوص پکتیکا کے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے ۔ پاکستان افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گا،اس سلسلہ میں متعلقہ حکام کوہدایات جاری کردی گئی ہیں وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    افغانستا ن میں زلزلے سے جانی نقصان پر مسلح افواج نے اظہار افسوس کیا ہے

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان جب تک یہ کام نہیں کریگا وائیٹ لسٹ میں نہیں آ سکتا،مبشر لقمان کا خوفناک انکشاف

    قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

    افغانستان میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 950 تک پہنچ گئی رات 6.1شدت کے زلزلے کے باعث مختلف واقعات میں 610 افراد زخمی ہوئے ہیں صوبہ ننگرہار ور کھوسٹ میں بھی زلزلے سے ہلاکتیں ہوئی ہیں-

  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں زلزلہ کے جھٹکے

    رات تقریبا دو کے قریب اسلام آباد سمیت مختلف شہروں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد شہری خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئےاور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق: زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کی سرحد اور گہرائی 50.8 کلو میٹر تھی، پاکستان کے علاوہ افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    اسلام آباد کے ایک شہری باسط کا کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے تقریبا کوئی تیس سے پینتیس سیکنڈز تک محسوس کئے گئے۔ جس سے ہم بالکل خوف زدہ ہوگئے اور اپنے کمروں سے باہر نکل کر کھلی جگہ میں کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگ گئے۔

  • سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات، مینگورہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق خیبر پختونخوا کےتاریخی شہرسوات کےضلعی صدر مقام مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلے کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے-

    ملک کے بیشتر شہروں میں آج موسم کیسا رہے گا؟

    اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 11 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پرزلزلےکی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلو میٹر جبکہ اسکا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔

  • زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ :زلزلہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے،اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بی این پی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان خضدار کے مختلف علاقوں میں زلزلے سے پیدا صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی اداروں کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کی گئی امدادی کارروائیوں پر بریفنگ دی، میر عبد القدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرین کے ریسکیو اور فوری امداد کے لیۓ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، ضلع خضدار میں تما م اداروں کو ہائی الرٹ کر کے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد و بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی، متاثرین کی بھرپور معاونت اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے ضلع چاغی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکٹل اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔