Baaghi TV

Tag: زلزلہ

  • زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ

    زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ

    سوات:زلزلوں پرزلزلے:سوات میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی:عوام خوف زدہ ،اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور گردونواح میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مسلسل زلزلوں کے باعث مقامی افراد سخت خوف کا شکار ہیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ شہر اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر جبکہ اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    زلزلے کے باعث مقامی افراد کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے سخت سردی میں اپنے دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے، مسلسل دوسرے روز آنے والے زلزلے پر عوام میں سخت خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

    گذشتہ روز بھی انہیں علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ زلزلے کی شدت اور مقام بھی یکساں تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں کراچی میں بھی زلزلہ آیا تھا، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی تھی، ماہرین ارضیات نے اس خطرناک قرار دیا تھا۔

    ادھرڈائریکٹر محکمہ موسمیات زاہد رفیع نے بتایا تھا کہ کراچی میں اتنی شدت کا زلزلہ نہیں آتا جتنا آیا ہے، زلزلے کی گہرائی 15 سے 20 کلو میٹر تھی، زلزلے کی 15 کلو میٹر گہرائی کم سمجھی جاتی ہے۔

  • مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات: مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف سے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔ زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 120 کلو میٹر تھی، اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

    افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے شہر مینگورہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔

    قبل ازیں افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی دی تھی زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور26 افراد جاں بحق ہوگئےتھے زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہوئےزلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا۔

    ٹونگا میں سونامی سے ایک خاتون ہلاک

    بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

    بغدیث کےضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاعا ت دی گئیں تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

    کوئٹہ:گوادرشہراورمضافات میں زلزلے کے جھٹکے

  • افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

    افغانستان میں شدید زلزلہ،12 افراد جاں بحق

    افغانستان میں زلزلے سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہوگئی-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں زلزلے نے تباہی مچادی زلزلہ افغانستان کے مغربی علاقوں میں آیا ہے زلزلے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور26 افراد جاں بحق ہوگئے زلزلے سے صوبہ بادغیس میں نقصان پہنچا امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔

    رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 40 منٹ پر آیا۔

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مغربی افغانستان میں صوبے بدغیث میں ڈسٹرکٹ گورنر محمد صالح نے بتایا کہ زلزلے کے نتیجے میں گھروں کی چھتیں گرنے کے سبب 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والے افراد میں 5 خواتین اور 4 بچے بھی شامل ہیں۔

    بغدیث کے ضلع موقر میں بھی زلزلے کے اطلاع ہے تاہم ہلاکتوں کے حوالے سے اب تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ 3 دن پہلے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے جموں و کشمیر تک محسوس کیے گئے تھے تاہم کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں آئی۔

    قبل ازیں گوادرشہراور مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز گوادر کے ساحل کے قریب سمندر میں تھا –

  • پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنی کوٹھیاں،بنگلے چھوڑ کربھاگ نکلے

    پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنی کوٹھیاں،بنگلے چھوڑ کربھاگ نکلے

    مظفرآباد:پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے:لوگ اپنی کوٹھیاں،بنگلے چھوڑ کربھاگ نکلے ،اطلاعات کے مطابق آزاد کشمیراور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں 5 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں ملاکنڈ ،وادی نیلم ، شادرہ، دودنیال، تہجیاں اور متعدد علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    سوات،بونیر،چترال ،خیبر پختوانخواہ کے مختلف علاقوں ،گلگت بلتستان ،ملاکنڈ ،مردان اور باجوڑ،پشاور، صوابی، اسلام آباد ، نوشہرہ اور بالاکوٹ و گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی زیر زمین 100کلومیٹر ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ہے۔

    ادھر آج اطلاع کے مطابق انڈونیشیا میں 6.6 شدت کا زلزلہ رونما ہوا ہے۔امریکی جیولوجیکل ریسرچ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ 6.6 شدت کا زلزلہ 37 کلومیٹر کی گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔

    بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز لابوان کے علاقے سے 88 کلومیٹر جنوب میں تھا۔کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہ دیے جانے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ تین دن پہلے صوبۂ بلوچستان کے ضلع گوادر اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے اور سونامی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوادر میں آنے والے زلزلے کی شدت 5 تھی، جس کی گہرائی 25 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی ۔زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز گوادر کے ساحل کے قریب زیرِ سمندر تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلہ گزشتہ رات 2 بج کر 22 منٹ پر گوادر سے 50 کلو میٹر دور بحیرۂ عرب میں آیا تھا۔

    محکمۂ موسمیات کے ڈی جی محمد ریاض کے مطابق محکمۂ موسمیات مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے کے خدشے کا اظہار کئی دفعہ کر چکا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مکران سب ڈکشن زون میں اتنی توانائی جمع ہو چکی ہے کہ کسی بھی وقت شدید زلزلہ آ سکتا ہے، مکران سب ڈکشن زون میں شدید زلزلے سے سونامی کا بھی خطرہ ہے۔

    ڈی جی میٹ محمد ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ محکمۂ موسمیات نے کچھ عرصہ قبل گوادر میں سونامی سے نمٹنے کی مشقیں بھی کی ہیں۔

    ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ سندھ اور مکران کے ساحل پر سونامی کا خطرہ منڈلا رہا ہے، 1945ء میں مکران کے ساحل سے تباہی پھیلانے والا سونامی ٹکرایا تھا۔

    ماہرین کے مطابق یہ آفت اب اپنا قدرتی ٹائم اسکیل مکمل کر چکی ہے، مکران کے سمندر میں موجود سبڈکشن زون کافی سرگرم ہے اور شدت پکڑ رہا ہے جس کے باعث ایک اور طاقتور سونامی پیدا ہو سکتا ہے، لیکن ایسا کب تک متوقع ہے، یہ پیشگوئی ممکن نہیں۔محکمۂ موسمیات تمام متعلقہ اداروں کے ہمراہ اس قدرتی آفت سے نبرد آزما ہونے کے لیے منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

  • گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

    گلگت بلتستان زلزلے سے لرز اٹھا

    گلگت بلتستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے گلگت ، سکردو ، جگلوٹ اور استور میں محسوس کیے گئے ہی اس کے علاوہ دیامر، ضلع غذر اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز استور سے 26 کلومیٹر دو جنوب میں تھا۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کی گہرائی 45 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

    زلزلے کے جھٹکے نہ صرف گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں محسوس کیے گئے بلکہ آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں آٹھ مقام، وادی نیلم اور شادرا سمیت دیگر علاقوں میں زلزلہ آیا ہے گلگت بلتستان میں پہلے زلزلے کے بعد اس کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔

  • بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان: کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے-

    باغی ٹی وی: خانوزئی، زیارت، پشین ، کچلاک ، بلیلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 8ریکاڑد کی گئی زلزلے کےجھٹکے 11بج کر 39منٹ پر آئے۔

    حکام کے مطابق کوئٹہ میں زلزلے کا مرکز قلات سے 40کلومیٹر دوراورگہرائی 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی زلزلے سے لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، پشین میں لوگ دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل کر کلمہ طیبہ ورد کرنے لگے۔

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    گزشتہ روزخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے،اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقوں بٹگرام، شانگلہ، بشام، مانسہرہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز 10 کلو میٹر شمال مغرب میں بالا کوٹ کا علاقہ تھا۔

    بابائے قوم کا یوم پیدائش:مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب

    قبل ازیں بھی خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان ‏تھا ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے کئی ماہ سے اکثروبیشتر زلزلے آرہے ہیں ، ان میں سے اکثرکا مرکز افغانستان اورپاکستان کے پہاڑی علاقہ جات ہیں-

    نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے پیش گوئیاں

  • خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

    صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کے کئی علاقوں اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے ہیں بٹگرام ، بالا کوٹ اور مانسہرہ سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    بھارتی پنجاب کی عدالت میں دھماکا

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور مرکز ساؤتھ ایسٹرین افغانستان ‏تھا زلزلے کے باعث عوام میں شدید خوف وہراس پھیلا فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع ‏نہیں ملی ہے۔

    چیک پوسٹ پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    زلزلے کے شدید جھٹکے آتے ہی سخت سردی کے باوجود لوگ اپنے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور احتیاطی تدابیر کے تحت کھلی جگہوں پر اکھٹے ہوئے۔

    خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم

    واضح رہے کہ اس سے قبل 7 دسمبر کو بھی ملک کے بالائی علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ‏محسوس کئے گئے تھے-

    راولپنڈی:شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ، یوسی وائس چئیرمین جاں بحق

  • زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر،اہم شخصیت کو سپریم کورٹ نے کیا طلب

    زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر،اہم شخصیت کو سپریم کورٹ نے کیا طلب

    زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر،اہم شخصیت کو سپریم کورٹ نے کیا طلب

    خیبر پختونخوا کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا حکومت کو 6 ماہ میں اسکولز کی تعمیر مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا ، سپریم کورٹ نے چیئرمین ایرا کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کہا کہ چھ ماہ بعد اسکولوں کی تعمیر مکمل ہونے کی رپورٹ نہ پیش کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہوگی ،وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق زلزلہ متاثرہ 244 اسکولوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے،

    چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ زلزلہ متاثرہ اسکولز ہمیشہ زیر تعمیر ہی رہیں گے ،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک ڈیڈ لائن بتا دیں کب تک اسکولوں کی تعمیر مکمل اور فعال ہو جائیں گے؟ خیبرپختونخوا کے زلزلہ سے متاثرہ اسکولز کی دوبارہ تعمیر سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت 6 ماہ تک ملتوی کر دی گئی،

    @MumtaazAwan

    مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

    مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

    اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

    وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

  • انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری

    انڈونیشیا 7 اعشاریہ 7 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا،سونامی وارننگ جاری

    انڈونیشیازلزلے سے لرز اٹھا ،سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ 7 نوٹ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے جزیرہ فلوریس میں محسوس کیے گئے زلزلہ سمندر میں 76 کلومییٹر کی گہرائی میں آیا ہے، امریکی پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق سونامی کی لہروں کے آںے کا خطرہ ہے۔ سونامی زلزلے کے مرکز سے ایک ہزار کلومیٹر کے دائرے میں ممکن ہے۔

    انگلینڈ :آسمان پر قدرت کے عجیب و غریب مظاہر،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

    میٹا فیس بک نے اپنی پہلی ورچوئل ریئلٹی سوشل گیم ایپ متعارف کرا دی

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں ہفتے کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ، 2 شدید زخمی ، اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ متعدد دیہات میں غیر متوقع تعداد میں افراد کو انخلا کے مراکز منتقل کردیا گیا تھا کیونکہ کچھ مکانات تباہ ہوگئے تھے300 سے زائد مکانات اور درجنوں عمارتیں ، جن میں اسکولوں ، اسپتالوں ، سرکاری دفاتر اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا ہے ، کو نقصان پہنچاتھا۔

    دبئی دنیا کا پہلا پیپر لیس شہر بن گیا

    برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    اسرائیلی وزیر دفاع کا صیہونی فوج کو ایران پر حملے کی تیاری کا حکم

  • حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے

    حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے

    آج صبح حیدرآباد اور کوٹری میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.3 شدت کے زلزلے کا مرکز حیدرآباد کے مغرب میں 70 کلومیٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 30 کلو میٹر تھی اس سے قبل سوات، شانگلہ، بونیر، لوئر دیر،اپر دیر، چترال اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    واضح رہے کہ 4 دن قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، کراچی میں زلزلے کی شدت 4.1 بتائی گئی