بھارتی کھلاڑیوں سری لنکا اے سے شکست کے بعد ہاتھا پائی پر اتر آئے،جس کا ویڈیوکلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا-
دمبولا میں کھیلی گئی ون ڈے سہ فریقی سیریز کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو سپر اوور میں شکست دے دی میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی بھی دیکھنے میں آئی میچ مقررہ 50 اوورز کے بعد برابر رہا جس کے بعد فاتح کے تعین کے لیے سپر اوور کرایا گیا سری لنکا اے نے سپر اوور میں 16 رنز بنائے، جبکہ جواب میں بھارت اے صرف 9 رنز ہی بنا سکی۔
سری لنکن نوجوان فاسٹ بولر کوگاتھاس ماتھولن نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو ہدف حاصل کرنے سے روک دیا میچ کے بعد سری لنکا کے وِشن ہالامباگے اور بھارت کے ویبھاؤ سوریا ونشی کے درمیان گرما گرم جملوں کا تبادلہ ہوا جو بعد ازاں دھکم پیل میں تبدیل ہوگیا، ہاتھ پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جب سری لنکا اے کے وکٹ کیپر نروشن ڈکویلا نے دونوں کھلاڑیوں کو الگ کیا، میچ میں بھارت اے کو 10 پینلٹی رنز کا نقصان بھی اٹھانا پڑا جب امپائرز نے وپراج نگم کو پچ کے خطرناک حصے پر دو مرتبہ دوڑ نے پر سزا دی، نتیجتاً سری لنکا اے نے اپنی اننگز کا آغاز 10 اضافی رنز کے ساتھ کیا اس کامیابی کے بعد سری لنکا اے سہ فریقی سیریز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ بھارت اے اور افغانستان اے کے 2، 2 پوائنٹس ہیں۔
